بجلی بلوں میں 4 روپے 40 پیسے فی یونٹ کمی کا فیصلہ ؛ وزیر توانائی
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT
سٹی 42:وزیر توانائی نے اپنے پیغام میں صنعتوں کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ بجلی کے بلوں میں فی یونٹ کمی کا فیصلہ کیا ہے ۔
وزیر پاور اویس لغاری نے سوشل میڈیا پر پیغام دیتے ہوئے کہاصنعتوں کے لیے بجلی بلوں میں 4 روپے 40 پیسے فی یونٹ کمی کا فیصلہ ہوگیاہے ۔
ہماری حکومت کے اوائل میں یہ بوجھ 8روپے 90 پیسے فی یونٹ تھا ۔محترم وزیراعظم پاکستان آپ کی رہنمائی میں یہ بوجھ آلحمداللہ آج صفر ہوگیا ہے۔صنعتوں کے لیے بوجھ سے خاتمے سے ویلنگ چارجز میں بھی کراس سبسڈی کی مد میں 4 روپے 40 پیسے کمی ہوگی۔مجموعی طور پر صنعتوں کیلیے بجلی اب تقریباً ساڑھے گیارہ سینٹ فی یونٹ دستیاب ہوگی .
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 5 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: فی یونٹ
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا،نئی قیمتیں جانئے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا۔
پیٹرولیم ڈویژن نے 24 جولائی کےلیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ْ
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 3 روپے 62 پیسے کا اضافہ کیا گیا، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
حکومت نے گزشتہ روز بھی ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا تھا۔
مزید پڑھیں۔ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟