تحریکِ انصاف اور جماعتِ اسلامی نے کراچی کا مقدمہ نہیں لڑا، علی خورشیدی
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT
پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے کہا کہ سانحۂ گل پلازا میں اموات ہوئیں، اربوں روپے کا نقصان ہوا، ہم نے سب کو اس حادثے پر جھنجھوڑا اور اس معاملے پر ہمارا ایک ہی نقطہ تھا کہ معاملے کی آزادنہ تحقیقات کرائی جائیں، اب حکومت نے سندھ ہائی کورٹ کو خط لکھ دیا ہے، امید کرتے ہیں کہ جوڈیشل کمیشن صاف شفاف تحقیقات کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے کہا ہے کہ گل پلازا جوڈیشل انکوائری کا ایم کیو ایم پہلے دن سے مطالبہ کر رہی تھی اور اب ہمارے مطالبے پر جوڈیشل کمیشن بنایا گیا ہے۔ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور ایم کیو ایم کے رہنما علی خورشیدی نے اراکینِ اسمبلی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ صوبائی حکومت کے طرزِ حکمرانی پر تنقید کی ہے، کراچی میں پہلے ہی بنیادی ضروریات زندگی کا فقدان نظر آتا ہے، یہاں ڈکیتی مزاحمت اور گٹر کے ڈھکن نہ ہونے پر اموات ہو جاتی ہیں۔ کراچی کی حالت زار پر انہوں نے کہا ہے کہ ایسا شہر جہاں ٹرانسپورٹ کی سہولتیں تک دستیاب نہیں اور نظر آتا ہے کہ کراچی دنیا کا بدترین شہر ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ سانحۂ گل پلازا پر حکومتی کمیٹی پر پہلے ہی عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا، انکوائری ان سے کرائی گئی جو اس سانحے کے ذمے دار تھے، حکومتی تحقیقاتی رپورٹ میں کسی ذمے دار کا نام نہیں لکھا گیا اور انکوائری میں بتایا گیا کہ اب جوڈیشل کمیشن بنانا ہو گا، یہی مطالبہ ہم کر رہے تھے اور ہمیں کہا جا رہا تھا کہ سیاست کر رہے ہیں۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ سانحۂ گل پلازا پر وفاقی حکومت کی خاموشی بھی تشویشناک ہے، یہ امر افسوسناک ہے کہ اس شہر کو وفاق کی جانب سے بھی نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
علی خورشیدی نے صوبائی ایوان میں حزبِ اختلاف کی دیگر جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ نے عوام کا مقدمہ لڑا اور الحمدللّٰہ کامیاب بھی ہوئی، تحریکِ انصاف اور جماعتِ اسلامی نے کراچی کا مقدمہ نہیں لڑا، قومی سانحے کے لیے احتجاج پر سندھ اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ دینا تھا۔ ایم کیو ایم رہنما نے یہ بھی بتایا ہے کہ سانحۂ گل پلازا میں اموات ہوئیں، اربوں روپے کا نقصان ہوا، ہم نے سب کو اس حادثے پر جھنجھوڑا اور اس معاملے پر ہمارا ایک ہی نقطہ تھا کہ معاملے کی آزادنہ تحقیقات کرائی جائیں، اب حکومت نے سندھ ہائی کورٹ کو خط لکھ دیا ہے، امید کرتے ہیں کہ جوڈیشل کمیشن صاف شفاف تحقیقات کرے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جوڈیشل کمیشن سندھ اسمبلی علی خورشیدی کہا ہے کہ کہ سانحہ گل پلازا نے کہا
پڑھیں:
ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
امریکی ایوانِ نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے ساتھ جاری فوجی تنازع سے امریکی افواج واپس بلانے کی ہدایت دینے والی وار پاورز قرارداد دوبارہ منظور کرلی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ قرارداد اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹ کی رکنِ کانگریس پرامیلا جے پال کی جانب سے پیش کی گئی جس کے حق میں 214 جب کہ مخالفت میں 208 ووٹ پڑے۔
رائے شماری میں اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹ کے تمام اراکین نے قرارداد کی حمایت کی جب کہ حکمراں جماعت ریپبلکن کے 5 ارکان نے بھی پارٹی پالیسی کے برعکس ووٹ دیتے ہوئے قرارداد کے حق میں رائے دی۔
خیال رہے کہ یہ دوسری بار ہے کہ ایوانِ نمائندگان نے اسی نوعیت کی قرارداد منظور کی ہے۔ گزشتہ ماہ بھی ایوان نے ایسی ہی ایک قرارداد منظور کی تھی جسے بعد میں سینیٹ نے بھی منظور کر لیا تھا۔
اگرچہ قرارداد کی منظوری سیاسی لحاظ سے اہم سمجھی جا رہی ہے تاہم اس کی قانونی حیثیت محدود ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ اس قسم کی وار پاورز قراردادیں آئین سے مطابقت نہیں رکھتیں اور صدر بطور کمانڈر اِن چیف قومی سلامتی کے معاملات میں فوجی فیصلے کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔
ووٹنگ سے قبل ہونے والی بحث میں ایوانِ خارجہ امور کمیٹی کے سرکردہ ڈیموکریٹ رکن گریگ میکس نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے کانگریس کی پیشگی منظوری کے بغیر ایران کے خلاف فوجی کارروائی کر کے امریکی قانون اور آئینی تقاضوں کی خلاف ورزی کی ہے۔
یہ قرارداد ایسے وقت منظور ہوئی جب یمن کے حوثیوں کے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرچکی ہیں۔