سندھ میں لائیو اسٹاک کی ترقی کیلیے آئی وی ایف ٹیکنالوجی اور اعلیٰ نسل کے جانوروں کی افزائش کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت لائیو اسٹاک محکمہ کو ترقی دینے کے لیے اہم اقدامات کر رہی ہے۔ ہم دنیا بھر سے اعلیٰ نسل کے جانور سندھ لانے کے ساتھ ساتھ آئی وی ایف ٹیکنالوجی کے ذریعے مقامی مادہ جانوروں میں حمل منتقل کر کے دودھ اور گوشت کی پیداوار بڑھانا چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سندھ لائیو اسٹاک اور فشریز کے صوبائی وزیر محمد علی ملکانی نے جمعرات کے روز اپنی دفتر میں ڈیزی فارم پرائیویٹ لمیٹڈ کے حکام کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈیری فارم کے سی ای او ڈاکٹر صلاح الدین، انجینئر فیضان راحت (رکن سندھ کونسل پی پی سندھ)، شعیب منیر پراچا (ڈائریکٹر) اور ڈی ایس اسٹاف محمد عمران نے شرکت کی۔س موقع پر صوبائی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ہم دنیا بھر سے اعلیٰ نسل کے نر جانور خرید کر پاکستان لاتے ہیں، جہاں ان کی رہائش، خوراک اور مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے لیے خصوصی انتظامات کیے جاتے ہیں، جس کے بعد ان کے نسل کے جراثیم مقامی مادہ جانوروں میں منتقل کر کے اعلیٰ نسل کے جانوروں کی افزائش کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نسل کے
پڑھیں:
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو احتیاطی اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ بحیرہ عرب سے آنے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے صوبے کو متاثر کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق، پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی پیش گوئی کی بنیاد پر ملک میں داخل ہونے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے، بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرنے والے مغربی موسمی نظام کے ساتھ مل کر، 23 جولائی سے 25 جولائی تک سندھ کے کئی اضلاع میں وسیع پیمانے پر بارش، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے ڈویژنل کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ نشیبی علاقوں، شہری مراکز اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کریں، امدادی سامان اور آلات کی دستیابی یقینی بنائیں اور موسمیاتی پیش گوئی کی مدت کے دوران تمام محکموں کے درمیان بلاتعطل رابطہ برقرار رکھیں۔