سانحۂ گل پلازہ، اب تک 69 لاشوں کی شناخت، آج 27 میتیں لواحقین کے حوالے کی جائینگی
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT
---فائل فوٹو
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ سانحۂ گل پلازا میں جاں بحق ہونے والے 69 افراد کی اب تک شناخت ہو چکی ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق آج 4 خواتین سمیت 27 افراد کی میتیں لواحقین کے حوالے کی جائیں گی، 27 لاشوں کی حوالگی کے بعد لواحقین کو دی جانے والی لاشوں کی تعداد 66 ہو جائے گی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 3 افراد کی میتیں اب بھی سرد خانے میں موجود ہیں جن کی شناخت ہونا ابھی باقی ہے۔
حکومتی کمیٹی کی سانحۂ گل پلازا پر تفتیشی رپورٹ سامنے آ گئی ہے، رپورٹ میں فائر بریگیڈ اور پولیس کی نااہلی کو اُجاگر کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق آگ گراؤنڈ فلور پر نیو توکل فلاور اینڈ گفٹ شاپ میں رات سوا 10 بجے لگی، دکان کے مالک نے 11 سالہ بیٹے کو دکان پر چھوڑا ہوا تھا، جس نے ماچس کی تیلی جلائی جو غلطی سے مصنوعی پھولوں پر گر گئی، آگ بھڑکی اور آتش گیر مواد کی موجودگی کے باعث تیزی سے پھیلتی چلی گئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چوکیدار نے 5 منٹ بعد بجلی بند کر دی تھی اور اس وقت عمارت کے اندر تقریباً دو ہزار سے ڈھائی ہزار لوگ موجود تھے۔
غیر محفوظ برقی وائرنگ، ایئر کنڈیشنرز اور کھلے پائپس نے صورتِ حال کو سنگین بنا دیا، عمارت میں بیسمنٹ کے علاوہ مرکزی ایئر کنڈیشننگ سسٹم موجود نہیں تھا، اے سی ڈکٹس کے ذریعے بہت کم وقت میں آگ بیرونی گیٹس کی چھت تک جا پہنچی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔