سندھ اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ کراچی کی سڑکیں بن رہی ہیں، کے ایم سی اور محکمہ بلدیات سڑکوں کی تعمیر کر رہے ہیں، کراچی میں میگا پروجیکٹس چل رہے ہیں اور حال ہی میں وزیر اعلیٰ سندھ نے 90 ارب روپے مختص کیے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کراچی میں ترقیاتی کام جاری ہیں، سڑکیں بن رہی ہیں، شہر کی ہر سڑک پر جدید بس چلے گی۔ سندھ اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو وقفہ دعا کیا گیا، جس  میں پاکستان کی بقا و سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ اس موقع پر سانحہ گل پلازہ کے شہدا کے لیے دعائے مغفرت کی گئی جب کہ کراچی میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے بھی دعا کی گئی۔ پیپلز پارٹی کی رکن ہیر سوہو نے لاہور کے واقعے پر دعا کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ کیا اب لاہور کو بھی وفاق کے حوالے کرنے کا مطالبہ ہوگا۔ اجلاس کے دوران اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے کہا کہ 14 سال کے بعد سندھ اسمبلی کامن ویلتھ کانفرنس کی میزبانی کر رہی ہے، پوری سندھ اسمبلی اس عالمی کانفرنس کی میزبان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سب کو ثابت کرنا ہے کہ ہم جمہوریت پسند لوگ ہیں، ارکان اسمبلی اس کانفرنس میں بھرپور شرکت کریں۔ اسپیکر نے بتایا کہ یہ کانفرنس 4 فروری کو سندھ اسمبلی میں ہوگی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے تحریک پیش کی کہ سندھ اسمبلی میں عالمی کانفرنس ہوگی اور اسمبلی ہال کو کانفرنس ہال میں تبدیل کیا جائے، جسے سندھ اسمبلی نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران محکمہ ٹرانسپورٹ سے متعلق سوالات کے جواب سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے دیے۔ ایم کیو ایم کے رکن نے ماڈل کالونی کے روٹ پر ریڈ بس کی بحالی سے متعلق سوال کیا جس پر شرجیل میمن نے کہا کہ مزید بسیں کراچی پورٹ پر موجود ہیں ۔ کراچی کی ہر سڑک پر جدید بسیں چلیں گی۔ وقفہ سوالات کے دوران شرجیل میمن نے بتایا کہ ٹریفک کے لیے اسمارٹ سسٹم پر کام ہو رہا ہے، سپاہی کے پاس وائرلیس سسٹم ہوتا ہے ۔ ٹریفک نظام آٹو میٹک اور مینوئل دونوں طریقوں سے چلتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹریفک ڈپارٹمنٹ کی سفارشات کی بنیاد پر سگنلز لگائے جاتے ہیں ۔ ٹریفک کے یوٹرن بھی اسی حساب سے بنائے جاتے ہیں، جس کے بعد انہیں ٹریفک ڈپارٹمنٹ کے حوالے کر دیا جاتا ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت نے کراچی کے لیے اقدامات کیے تھے کیونکہ شہر میں موجود بس اڈوں کی وجہ سے ٹریفک کا رش بڑھتا تھا، جس پر محکمہ ٹرانسپورٹ نے فیصلہ کیا کہ بسوں کو شہر سے باہر رکھا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ بس ٹرمینلز سے مفت شٹل سروس چل رہی ہے، سہراب گوٹھ بس اڈے سے بھی شٹل سروس جاری ہے جب کہ کراچی کے بس ٹرمینل والے خود چارج کرتے ہیں اور حکومت کا اس میں ایک پیسہ بھی خرچ نہیں ہو رہا۔ سینئر صوبائی وزیر نے مزید بتایا کہ 15 ہزار خواتین نے پنک اسکوٹی کے لیے درخواستیں دی ہیں، نجی کمپنی کی جانب سے مفت ٹریننگ دی جا رہی ہے اور جن خواتین نے ٹریفک ٹیسٹ پاس کیا ہوگا انہیں اسکوٹی فراہم کی جائے گی۔ انفرا اسٹرکچر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کراچی کی سڑکیں بن رہی ہیں، کے ایم سی اور محکمہ بلدیات سڑکوں کی تعمیر کر رہے ہیں، کراچی میں میگا پروجیکٹس چل رہے ہیں اور حال ہی میں وزیر اعلیٰ سندھ نے 90 ارب روپے مختص کیے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سڑکیں بن رہی ہیں سندھ اسمبلی نے بتایا کہ شرجیل میمن کراچی میں نے کہا کہ کہ کراچی انہوں نے رہے ہیں دعا کی کے لیے

پڑھیں:

آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اہم سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے انتخابی اتحاد اور مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے پر اتفاق کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا واضح پیغام

یہ اتفاق رائے استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔

ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اور دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی جبکہ انتخابات کے بعد بھی مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔

مزید پڑھیے: تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد مختلف حلقوں میں امیدواروں کی حمایت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔

سیاسی مبصرین کے مطابق اس اتحاد کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں جماعتیں مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے انتخابی میدان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ

ملاقات کے موقع پر سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان عتیق، کھائیگلہ پونچھ سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عرفان اشرف، سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور ایڈووکیٹ، سابق ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، ممبر میونسپل کارپوریشن باغ سردار شجاع منگول ایڈووکیٹ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، پیر عبدالقادر، سردار عفان عتیق، راجہ عبدالجبار اور اسٹاف آفیسر سردار حفیظ خان بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر تنویر الیاس اور سرادر عتیق احمد کی ملاقات سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان

متعلقہ مضامین

  • صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن