سابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ایف آئی اے تعینات کر دیا گیا۔

حکومت کی جانب سے عثمان انور کو ڈی جی ایف آئی اے تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ ڈاکٹر عثمان انور نے بطور آئی جی پنجاب پولیس میں اصلاحات،عوامی خدمت کی مثال قائم کی، عثمان انور آئندہ چند ماہ میں ایف آئی اے میں بہترین کام کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ  آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو بطور ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے تعیناتی پر مبارکباد دی اور کہا کہ   ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب پولیس میں بطور آئی جی مؤثر قیادت کا مظاہرہ کیا اور ادارہ جاتی اصلاحات کو عملی شکل دی۔

ان کا کہنا تھا کہ   ڈاکٹر عثمان انور کے دور میں پنجاب پولیس میں پروفیشنلزم، نظم و ضبط اور عوامی خدمت کے معیارات بہتر ہوئے،   ڈاکٹر عثمان انور کی صلاحیتیں اور وژن ایف آئی اے جیسے اہم قومی ادارے کے لیے انتہائی موزوں ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر عثمان انور کی قیادت میں ایف آئی اے میں بھی مثبت اور نمایاں تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ڈاکٹر عثمان انور عثمان انور کو ایف آئی اے

پڑھیں:

24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا

علامتی فوٹو

حکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔

اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔

یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلی

علم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔

اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری