اوجی ڈی سی ایل غیرقانونی بھرتی کیس ،سابق وزیر انور سیف اللہ بری
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اوجی ڈی سی ایل غیرقانونی بھرتی کیس میں سابق وزیر انور سیف اللہ بری ہو گئے ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نے کہاکہ تقرریوں کے طریقہ کار کے مطابق اشتہار جاری کیا جاتا ہے، گریڈ4اور5کیلئے 145افراد کو لیٹر جاری کئے گئے۔
جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہاکہ اس وقت کے چیئرمین کو نامزد نہ کرکے بدنیتی ظاہر کی،ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نے کہاکہ انور سیف اللہ کی جانب سے چیئرمین پر دباؤ ڈالا گیا، جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہاکہ چیئرمین او جی ڈی سی ایل کو مزاحمت کرنی چاہئے تھی۔
آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری ، عثمان انور ڈی جی ایف آئی اے تعینات
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: نے کہاکہ
پڑھیں:
سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
بابر شہزاد ترک :اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری نظم و ضبط سے متعلق نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت کر دی ۔
سرکلر کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے اوقاتِ کار پر عمل درآمد لازم ہوگا۔
سرکلرکے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےبائیومیٹرک حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ افسران و اہلکاروں کو لاؤنج سوٹ یا شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلرکے مطابق دفتری راہداریوں میں شور اور بلند آواز میں گفتگو سے گریز کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات پر عملدرآمد کیلئے باضابطہ سرکلر جاری کر دیاہے۔