فتنہ الہندوستان کا مقصد پاکستان کو غیرمحفوظ بنانا ہے، ریحان راجپوت
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ریحان راجپوت نے بلوچستان میں فتنہ الخوراج اور فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی جانب سے معصوم لوگوں اور پاک فوج پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان حملوں کا مقصد پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے علاوہ اسے غیر محفوظ بنانا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان دہشت گردوں کے حملوں کو روکنے کیلئے جس طرح سیکورٹی کے جوانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں ان کا خون ضائع نہیں ہوگا اور یہ چند مٹھی بھر دہشت گرد جلد ہی اپنے انجام کو پہنچیں گے۔ انہوں نے کہاکہ سیکورٹی فورسز کے جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی جس طرح کچھ ملک دشمن قوتیں پاکستان کو غیر مستحکم اور غیر محفوظ بنانے کی کوشش کررہی ہیں وہ نہ ماضی میں کبھی کامیاب ہوں اور نہ اب کامیاب ہوںگی پاکستان بڑی قربانیوں کے بعد بنا ہے اور اس کے قیام کیلئے دی جانے والی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام نہ تو کسی دہشت گرد تنظیم کو برداشت کریں گے اور نہ ہی ان کے سہولت کاروں کو، بلوچستان پاکستان کاحصہ ہے اور دنیا کی کوئی قوت اسے پاکستان سے الگ نہیں کرسکتی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
فوٹو: آئی ایس پی آرفیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔