پاکستان میں ویکسین کی مقامی تیاری کی جانب بڑی پیش رفت
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
پاکستان صحت کے شعبے میں خود انحصاری کی جانب تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور ویکسین کی مقامی سطح پر تیاری کے لیے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ترجمان وزارتِ صحت کے مطابق ویکسین سازی میں خود کفالت کے قومی وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے سعودی عرب کا 11 رکنی اعلیٰ سطحی وفد آج پاکستان پہنچ رہا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ پیش رفت وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کی گزشتہ سات ماہ کی مسلسل کاوشوں کا نتیجہ ہے۔اس دوران وزیرِ صحت کی اپنے سعودی ہم منصب سے اب تک تین ملاقاتیں ہو چکی ہیں، جن میں ویکسین کی مقامی تیاری، سرمایہ کاری اور تکنیکی تعاون جیسے اہم امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کی سعودی عرب کے وزیرِ صنعت کے ساتھ بھی ملاقات ہو چکی ہے، جس میں ویکسین مینوفیکچرنگ، فارماسیوٹیکل انڈسٹری اور صنعتی اشتراک کے حوالے سے نمایاں پیش رفت ہوئی۔ ان ملاقاتوں کے نتیجے میں دونوں ممالک کی جانب سے فوکل پرسنز مقرر کیے گئے ہیں۔پاکستان کی جانب سے ڈریپ (DRAP) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر عبید کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا، جبکہ سعودی عرب کی جانب سے وزارتِ صنعت کے سینئر ایڈوائزر نزار الحریری (Nizar Y.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ویکسین کی مقامی پیش رفت کی جانب
پڑھیں:
اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بشریٰ بی بی بلاول بھٹو زرداری پاکستان سعودی عرب سہیل آفریدی مریم نواز