Jasarat News:
2026-06-03@01:45:24 GMT

راؤ عبدالکریم کو نیا آئی جی پنجاب تعینات کردیا گیا

اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT

راؤ عبدالکریم کو نیا آئی جی پنجاب تعینات کردیا گیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور: انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس (آئی جی پی) ڈاکٹر عثمان انور کو تبدیل کرکے راؤ عبدالکریم کو نیا آئی جی پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے

ذرائع پنجاب حکومت کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو تبدیل کر دیا گیا ہے، ڈاکٹر عثمان انور کو ہٹائے جانے کے بعد راؤ عبدالکریم کو نیا آئی جی پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔

راؤ عبدالکریم کو آئی جی پنجاب پولیس لگانے کے لیے وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی جا رہی ہے۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد راؤعبدالکریم کو آئی جی پنجاب پولیس تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے اہم انتظامی تبدیلیوں پر غور کیا جا رہا ہے جس کے تحت موجودہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور ڈی جی ایف آئی اے یا سیکرٹری داخلہ لگائے جانے کا بھی امکان ہے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ڈاکٹر عثمان انور عبدالکریم کو

پڑھیں:

سندھ، پنجاب اور کے پی کے مختلف شہروں میں بارش اور مٹی کا طوفان

فائل فوٹو

سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں تیز ہوائیں، طوفان اور بارش ہوئی ہے جس سے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوگئی۔

خیبرپختونخوا میں مختلف حادثات میں 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ 

سندھ کے علاقے تھرپارکر میں بارش، سکھر میں ژالہ باری، لاڑکانہ، حیدرآباد، مٹیاری، ہالہ، نیو سعیدآباد، شکارپور اور کندھ کوٹ میں مٹی کا طوفان آیا ہے۔

اسلام آباد، لاہور، جہلم، سرگودھا، گجرات، رحیم یار خان، چنیوٹ سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں بارش ہوئی۔

تیز ہوا کے باعث لوئر کرم میں بجلی کی مین لائن کا ٹاور گر گیا، پاراچنار اور اس کے ملحقہ علاقوں اور پاک افغان سرحدی دیہات کی بجلی بند ہوگئی۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ، پنجاب اور کے پی کے مختلف شہروں میں بارش اور مٹی کا طوفان
  • جانتی ہوں، عثمان ہادی کو کس نے قتل کروایا؟، ممتا بنر جی کے مودی سرکار سے متعلق سنسی خیز انکشافات
  • ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق بڑا فیصلہ، اہم شرط بھی ختم
  • بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے صدر منتخب
  • گلگت بلتستان انتخابات کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ، 13 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ
  • تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی
  • پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع
  • امتحانی تنازعات پر کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی نے بڑا اعلان کردیا
  • اٹلی میں 4 پاکستانیوں کو وین میں بند کرکے جلاکر قتل کردیا گیا، پاکستانی ہی قاتل نکلے، 2 ملزم گرفتار
  • میئر ظہران ممدانی نے نیویارک میں بچوں کا بیڈ ٹائم کیوں معطل کردیا؟