ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے موٹر وے پولیس کا بڑا اقدام
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT
ویب ڈیسک: پاکستان میں ٹریفک حادثات کی بڑی وجہ ڈرائیوروں کی غفلت، لاپروائی اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی قرار دی جاتی ہے، جس کے پیش نظر موٹر وے پولیس نے حادثات کی روک تھام کے لیے ایک اہم اقدام متعارف کرا دیا ہے۔
ڈی آئی جی موٹر وے پولیس سید فرید علی کے مطابق مسافر بسوں میں سیفٹی اور مانیٹرنگ کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے ڈیش کیمز لگانے کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ڈرائیوروں کی نگرانی، ٹریفک قوانین کی پاسداری اور حادثات میں کمی لانا ہے۔
سندھ رینجرزکی گلشن حدید میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی، 3 ملزمان گرفتار
انہوں نے بتایا کہ ڈیش کیمز کے ذریعے ڈرائیوروں کی کارکردگی کی مسلسل نگرانی کی جائے گی، جس کے لیے ایک خصوصی سافٹ ویئر تیار کیا گیا ہے، جس میں ڈرائیوروں کا مکمل ڈیٹا محفوظ ہوگا۔
ڈی آئی جی موٹر وے پولیس کے مطابق مسافر بس مالکان کو پابند کر دیا گیا ہے کہ بغیر ڈیش کیم کے کوئی بس سڑک پر نہیں آئے گی، جبکہ ہر بس میں دو ڈرائیوروں کی موجودگی لازمی قرار دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر کسی بھی گاڑی کو موٹر وے یا ہائی وے پر آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کی بلوچستان میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت
سید فرید علی کا کہنا تھا کہ ڈرائیوروں کی بڑی تعداد ناخواندہ اور غیر تربیت یافتہ ہونے کے باعث جدید ٹریفک قوانین اور اصولوں سے مکمل آگاہی نہیں رکھتی، جس پر قابو پانے کے لیے نگرانی اور اصلاحی اقدامات ناگزیر ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: موٹر وے پولیس ڈرائیوروں کی کے لیے
پڑھیں:
راولپنڈی میں ہوٹل سے سرکاری ادارے کے اہلکار کی پھندا لگی لاش برآمد
تھانہ نیو ٹاؤن کے ہوٹل سے سرکاری ادارے کے اہلکار کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق سندھ سے تعلق رکھنے والے کاشف علی نے ہوٹل کا کمرہ بک کرایا تھا، کافی وقت گزرنے پر کمرے سے جواب نہ ملنے پر ہوٹل انتظامیہ نے پولیس سے رجوع کیا۔
پولیس پہنچنے پر کمرہ کھولا گیا تو اندر سے کاشف علی کی پھندا لگی نعش ملی، پولیس نے فرانزک شواہد اکٹھے کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی۔