ہر وہ لڑکی لازمی بیمار ہوگی جس کا نام ’ش‘ سے شروع ہوگا، آسیبی اثرات پر نیا دعویٰ سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
خود کو روحانی شخصیت قرار دینے والے پیر یوسف گیلانی کے خواتین کے ناموں سے متعلق دیے گئے بیان نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی ہے۔
ایک پوڈ کاسٹ میں پیر یوسف گیلانی نے دعویٰ کیا کہ جن لڑکیوں کے نام حرف ’ش‘ سے شروع ہوتے ہیں ان پر آسیبی اثرات ہوتے ہیں اور اگر ان کی عمر 30 سال سے زیادہ ہو جائے تو وہ بیمار ہو جائے گی کیونکہ ان ناموں پر اثرات عاشق ہیں۔
ہر وہ لڑکی جس کا نام ش سے شروع ہوتا ہے اس نے بیمار ہونا ہی ہونا ہے ش سے شروع ہونیوالے نام پر آسیبی اثرات ہوتے ہیں 30 سال سے زیادہ عمر ہو جائے گی تو ایسی لڑکی بیمار ہو جائے گی ! پیر یوسف گیلانی ۔۔ pic.
— AMJAD KHAN (@iAmjadKhann) February 1, 2026
اس بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین میں مختلف آراء سامنے آئی ہیں۔ کئی صارفین نے اس بیان کو توہم پرستی پر مبنی قرار دیا جبکہ کچھ صارفین نے اس کا مذاق اڑاتے ہوئے ردعمل دیا۔
سوشل میڈیا صارف سحرش نے طنزیہ انداز میں سوال کیا ’پیر صاحب جس لڑکی کا نام ش سے ختم ہوتا ہے، وہ تو بچ جائے گی نا‘؟
پیر صاحب سے سوال ہے جس لڑکی کا نام ش سے ختم ہوتا ہے وہ تو بچ جائے گی نا۔؟???????? https://t.co/QcxsyJPy6W
— Sehrish Maan (@SMunirMaan) February 1, 2026
ایک صارف نے کہا کہ میری پھوپھو کا نام ش سے شروع ہوتا ہے اور ان کی عمر 60 سال سے زیادہ ہے وہ تو 30 سال کی عمر کے بعد بیمار نہیں ہوئیں تھیں۔
میری پھوپھو کا ش سے شروع ھوتا ھے اور انکی عمر 60 سال سے زیادہ ھے،وہ تو 30 سال کی عمر کے بعد بیمار نہی ھوئیں تھیں https://t.co/5Oa5H3UIcm
— Mango Jam (@Mangojam01) February 1, 2026
شہر بانو لکھتی ہیں کہ پیر صاحب نے تو ڈرا ہی دیا ہے کیونکہ ان کا نام بھی ’ش‘ سے شروع ہوتا ہے۔
یہ لیں انہوں نے تو ڈرا ہی دیا ???? https://t.co/N0PVpRl9k0
— Shehr Bano Official (@OfficialShehr) February 1, 2026
کئی صارفین یہ سوال کرتے نظر آئے کہ یہ سہولت صرف پاکستانیوں کے لیے ہے یا غیر ملکی خواتین جن کے نام ’ش‘ سے شروع ہوتے ہیں وہ بھی بیمار ہو سکتی ہیں۔ جبکہ کئی لوگوں نے طنزاً کہا کہ کون سے حرف والی خواتین بیمار نہیں ہوں گی تاکہ نام رکھنے میں آسانی ہو۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پیر پیر یوسف گیلانی پیر یوسف گیلانی کا دعویٰ ش سے نام
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پیر پیر یوسف گیلانی پیر یوسف گیلانی سال سے زیادہ کا نام ش سے بیمار ہو ہوتے ہیں ہوتا ہے جائے گی ہو جائے کی عمر
پڑھیں:
پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
راولپنڈی (آئی پی ایس )فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز میں 20ویں قومی ورکشاپ کے دوران بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی کوششیں اور عوامی حمایت بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کا باعث بنیں گی، جبکہ امن و استحکام کے لیے فورسز اور عوام کا تعاون ناگزیر ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، انہوں نے دہشتگردی کے بنیادی ڈھانچے کے خاتمے اور پاکستان کے خلاف سرگرم عناصر کے مکمل سدباب کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سرپرستی میں سرگرم پراکسیز بلوچستان کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، تاہم مسلح افواج عوامی حمایت کے ساتھ دشمن کے تمام مذموم عزائم ناکام بنائیں گی۔ فیلڈ مارشل نے دہشتگردی کے خلاف جاری اقدامات اور قومی سلامتی کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر ورکشاپ کے شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرصدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ اگلی خبرپاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیاCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم