ایف آئی اے کی تاریخی ریکوری، 47 ارب کا نقصان پہنچانے والی پیٹرولیم کمپنی نے ادائیگیاں شروع کر دیں
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی میں ایف آئی اے کی تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کے معاملے میں پیش رفت سامنے آ گئی ہے، جہاں قومی خزانے کو 47 ارب روپے کا نقصان پہنچانے والی پیٹرولیم کمپنی نے رقم کی ادائیگی شروع کر دی ہے۔
کراچی ایف آئی اے کے کارپوریٹ کرائم سرکل کے سربراہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز مہر نے اپنی زیر نگرانی جاری تحقیقات سے متعلق مفصل رپورٹ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں جمع کرا دی ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پیٹرولیم کمپنی نے 2019 سے 2022 کے دوران پیٹرول کی فروخت پر عائد لیوی کی رقم مبینہ فراڈ کے ذریعے حکومتی خزانے میں جمع نہیں کروائی، جس سے نقصان 47 ارب روپے تک پہنچ گیا۔
رپورٹ کے مطابق اس فراڈ کا مقدمہ وزارتِ توانائی و پیٹرولیم کے ڈپٹی ڈائریکٹر اشفاق احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، جبکہ کیس میں مجموعی طور پر 13 افراد کو نامزد کیا گیا۔ نامزد ملزمان میں کمپنی کے مالکان، دو خواتین اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ارکان شامل ہیں، جن میں کے الیکٹرک کے سابق ایم ڈی تابش گوہر کا نام بھی شامل ہے۔
تحقیقات کا عمل دو برس تک مختلف تفتیشی افسران کے پاس رہا، جس کے بعد بالآخر کمپنی نے 47 ارب روپے حکومتی خزانے میں جمع کرانے پر آمادگی ظاہر کی۔ کمپنی کی جانب سے ایک ارب روپے کی پہلی قسط نقد ادا کر دی گئی ہے جبکہ بقیہ 46 ارب 40 کروڑ روپے کے پوسٹ ڈیٹڈ چیکس اور غیر مشروط و اٹل بینک گارنٹی بھی جمع کرا دی گئی ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز مہر نے تصدیق کی ہے کہ پیٹرولیم کمپنی سے متعلق یہ رپورٹ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں باقاعدہ طور پر جمع کرا دی گئی ہے اور معاملے پر قانونی کارروائی جاری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پیٹرولیم کمپنی ارب روپے گئی ہے
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
سٹی 42: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا،
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ شہریوں نے قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔ حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔
شہری کا کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت حکومت روزانہ پیٹرول کی قیمت بڑھا رہی ہے۔کمی پیسوں میں کی جاتی ہے جبکہ اضافہ بھاری کیا جاتا ہے۔پیٹرول کی اضافی قیمت کی وجہ روز مرہ زندگی بری طرح متاثر ہوکررہ گئی ہے، ہیجانی سی کیفیت ہوتی ہے کہ آج حکومت پیٹرول کتنا مہنگا کرے گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی روزانہ کی بنیاد پر اضافے نے نفسیاتی اور ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے ۔ غریب شہریوں کو تنخواہ ماہانہ ملتی ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی سارے بجٹ کو ہلا دیتی ہے ۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور دیگر اخراجات میں بھی اضافہ ہوجاتاہے ۔ حکومت کو اپنے فیصلے پر غور کرنا چاہیے ۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ