سی ڈی اے میں اہم پیش رفت، اعجاز احمد شیخ کو ڈائریکٹر ماسٹر پلان تعینات کر دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2026 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز) کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ادارہ جاتی امور کی بہتری کے لیے متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے مطابق یہ تقرر و تبادلے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے اور تاحکمِ ثانی برقرار رہیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر پلاننگ (بی پی ایس-19) مرزا اعجاز احمد شیخ کو ڈائریکٹر ماسٹر پلان کی اضافی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں، جبکہ وہ ڈی جی (اسپیشل پلاننگ) او پی ایس کا چارج بھی دیکھیں گے۔ٹاؤن پلانر (بی ایس-17) اسامہ یونس کو ڈپٹی ڈائریکٹر ماسٹر پلان سیل (او پی ایس) تعینات کیا گیا ہے اور انہیں ہاؤسنگ سوسائٹیز-II کے امور کی اضافی ذمہ داری بھی دی گئی ہے۔اسی طرح حسن بن وسیم اور ہنین ہمایوں خان کو ڈپٹی ڈائریکٹر-I و II ریجنل پلاننگ (او پی ایس) کے فرائض سونپے گئے ہیں۔

ارسلان عباس کو ڈپٹی ڈائریکٹر-II ہاؤسنگ سوسائٹیز (او پی ایس)، جبکہ اعظم علی کو ڈپٹی ڈائریکٹر-II اربن پلاننگ (او پی ایس) تعینات کیا گیا ہے۔خرم شہزاد کو ٹاؤن پلانر-I اربن پلاننگ ڈائریکٹوریٹ-I میں ذمہ داریاں دی گئی ہیں اور وہ ڈائریکٹوریٹ-II کے امور بھی دیکھیں گے۔تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ چارج ریلیونکشن/اسَمپشن رپورٹس فوری طور پر ایچ آر ڈی ڈائریکٹوریٹ میں جمع کرائیں۔ یہ احکامات چیئرمین سی ڈی اے کی منظوری سے جاری کیے گئے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسونے کی ایک بار پھر اونچی اڑان، ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا سونے کی ایک بار پھر اونچی اڑان، ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا اکبر ناصر خان آئی جی گلگت بلتستان تعینات، نوٹیفکیشن جاری بانی پی ٹی آئی کو ترکیہ کی دعوت بارے خبریں بے بنیاد نکلیں پاکستان اور قازقستان دوطرفہ تجارت کو 1 ارب ڈالر تک لے جانے کیلئے پرعزم ایپسٹین اسکینڈل، تازہ دستاویز سامنے آنے پر اینڈریوکو برطانیہ کے شاہی لاج سے نکال دیاگیا اسحاق ڈار اور قازقستان کے صدر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر زور TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ڈائریکٹر ماسٹر پلان سی ڈی اے

پڑھیں:

جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا

جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز

جد ہ (خالد نواز چیمہ )قونصل خانہ جنرل پاکستان، جدہ میں ڈپٹی قونصل جنرل کے عہدے پر اہم انتظامی تبدیلی عمل میں آ گئی ہے۔ وزارتِ خارجہ پاکستان کی جانب سے محترمہ فرینہ ارشد کو ڈپٹی قونصل جنرل، جدہ تعینات کیا گیا ہے، جنہوں نے اپنی ذمہ داریاں باقاعدہ طور پر سنبھال لی ہیں۔

محترمہ فرینہ ارشد ایک سینئر اور تجربہ کار کیریئر سفارت کار ہیں، جنہیں سفارتی خدمات کا پندرہ سال سے زائد کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔ اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کے دوران وہ مختلف اہم سفارتی اور انتظامی ذمہ داریوں پر خدمات انجام دے چکی ہیں اور اپنی صلاحیتوں کے باعث وزارتِ خارجہ کے ممتاز افسران میں شمار ہوتی ہیں۔

قونصل خانہ جنرل پاکستان، جدہ کی جانب سے محترمہ فرینہ ارشد کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناں کا اظہار کیا گیا ہے۔ قونصل خانے نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ مہارت، تجربے اور قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستانی کمیونٹی کو فراہم کی جانے والی قونصلر خدمات کو مزید مثر، تیز رفتار اور عوام دوست بنانے کے ساتھ ساتھ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کریں گی۔

دوسری جانب، سابق ڈپٹی قونصل جنرل محترمہ سعدیہ وقار النسا کو فوری طور پر پاکستان واپس رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ انہوں نے اپنے دورِ تعیناتی کے دوران پاکستانی کمیونٹی کی خدمت، قونصلر امور اور عوامی مسائل کے حل کے لیے قابلِ قدر خدمات انجام دیں، جنہیں کمیونٹی کی جانب سے سراہا گیا۔

واضح رہے کہ قونصل خانہ جنرل پاکستان، جدہ میں ڈپٹی قونصل جنرل کا منصب انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اس عہدے پر تعینات افسر سعودی عرب کے مغربی ریجن میں مقیم لاکھوں پاکستانیوں کو قونصلر خدمات کی فراہمی، کمیونٹی ویلفیئر، عوامی رابطوں اور پاکستان و سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کے استحکام میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبرمقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ اگلی خبرامریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا