سی ڈی اے میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2026 سب نیوز


اسلام آباد:کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ادارے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تقرریاں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی اور آئندہ احکامات تک برقرار رہیں گی۔


نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر اربن پلاننگ اور ہاؤسنگ سوسائٹیز، اعجاز احمد شیخ (بی پی ایس-19) کو اپنے موجودہ فرائض کے ساتھ ساتھ ڈائریکٹر ماسٹر پلان کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے، جبکہ وہ ڈی جی اسپیشل پلاننگ (او پی ایس) کا چارج بھی دیکھیں گے۔
اسی طرح اسامہ یونس کو ٹاؤن پلانر (ماسٹر پلان سیل) سے ترقی دے کر ڈپٹی ڈائریکٹر ماسٹر پلان سیل (او پی ایس) تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ انہیں ڈپٹی ڈائریکٹر ہاؤسنگ سوسائٹیز-II کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے۔


حسام بن وسیم کو ٹاؤن پلانر (ریجنل پلاننگ) سے تبدیل کر کے ڈپٹی ڈائریکٹر-I ریجنل پلاننگ (او پی ایس) مقرر کیا گیا ہے، جبکہ
حنین ہمایوں خان کو ٹاؤن پلانر (کچی آبادی سیل) سے ڈپٹی ڈائریکٹر-II ریجنل پلاننگ (او پی ایس) تعینات کیا گیا ہے۔
مزید برآں ارسلان عباس کو ٹاؤن پلانر-II (ہاؤسنگ سوسائٹیز) سے ڈپٹی ڈائریکٹر-II ہاؤسنگ سوسائٹیز (او پی ایس) جبکہ
اعظم علی کو ٹاؤن پلانر-I (اربن پلاننگ ڈائریکٹوریٹ-I) سے ڈپٹی ڈائریکٹر-II اربن پلاننگ ڈائریکٹوریٹ-I (او پی ایس) مقرر کیا گیا ہے۔
اسی طرح خرم شہزاد کو ٹاؤن پلانر-I اربن پلاننگ ڈائریکٹوریٹ-I کے طور پر برقرار رکھتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر-II اربن پلاننگ ڈائریکٹوریٹ-II (او پی ایس) کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام افسران چارج سنبھالنے اور چھوڑنے کی رپورٹس ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ ڈائریکٹوریٹ میں جمع کرائیں گے۔ یہ احکامات چیئرمین سی ڈی اے کی منظوری سے جاری کیے گئے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرلیبیا کے سابق حکمران معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام کو قتل کر دیا گیا لیبیا کے سابق حکمران معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام کو قتل کر دیا گیا آپریشن مڈ نائٹ ہیمر کے بعد امید ہے ایران سے مذاکرات کامیاب ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ وفاقی آئینی عدالت نے ارشد شریف قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا وزیرِ دفاع خواجہ آصف سے کمانڈر آذربائیجان نیول فورسز کی ملاقات، برادرانہ تعلقات کا اعادہ اسلامی نظریاتی کونسل کی بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کی مذمت،غیرت کے نام پر قتل خلاف اسلام قرار عمران خان اور بشری بی بی کی درخواست؛ جواب جمع نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ کو شوکاز نوٹس TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سی ڈی اے سب نیوز

پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا،نئی قیمتیں جانئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا۔

پیٹرولیم ڈویژن نے 24 جولائی کےلیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ْ

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 3 روپے 62 پیسے کا اضافہ کیا گیا، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

حکومت نے گزشتہ روز بھی ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں۔ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟

متعلقہ مضامین

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا،نئی قیمتیں جانئے
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا