ڈپٹی کمشنرمٹیاری کا پولیو مہم کے دوران ٹیموں کادورہ، بات چیت کی
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مٹیاری (نمائندہ جسارت)ڈپٹی کمشنر مٹیاری کی قیادت میں قومی پولیو مہم (NIDs فروری 2026) کے دوسرے روز صبح ٹی ایچ کیو مٹیاری میں پولیو ٹیموں کی اسمبلی اور بریفنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی ایچ او مٹیاری، اسسٹنٹ کمشنر مٹیاری اور تحصیل سپروائزر مٹیاری بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے پولیو ٹیموں کو گزشتہ روز کی کارکردگی سے آگاہ کیا اور رہ جانے والے علاقوں میں کمی پوری کرنے کے لیے واضح ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے ٹیموں پر زور دیا کہ وہ فیلڈ میں مکمل ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں اور مانیٹرز کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھیں۔اس کے علاوہ میونسپل کمیٹی ہالا نیو میں بھی صبح کی اسمبلی منعقد کی گئی، جس کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر، اسسٹنٹ ڈی ایچ او ای پی آئی اور یو سی ایم اوز نے کی۔ اسمبلی کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے اے آئی سیز کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں زیادہ سے زیادہ کردار ادا کریں، پولیو ٹیموں کی مکمل معاونت کریں اور اپنے مقررہ علاقوں کے بار بار دورے کر کے کسی بھی آپریشنل کمی کو بروقت دور کریں۔ ٹیموں کو گزشتہ روز کی کارکردگی پر بریف کیا گیا اور نشاندہی کیے گئے خلا کو پْر کرنے کے حوالے سے ہدایات دی گئیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔