Al Qamar Online:
2026-07-23@23:50:50 GMT

ثنا یوسف قتل کیس میں پیش رفت، گواہوں کے بیانات درج

اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT

اسلام آباد میں 17 سالہ معروف ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کے مقدمے کی تازہ سماعت میں عدالت نے استغاثہ کے مزید ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کیا ہے اور کیس کی کارروائی اگلی تاریخ تک ملتوی کر دی ہے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے کیس کی سماعت کی، جس میں سرکاری وکیل راجہ نوید حسین کیانی عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور استغاثہ نے اپنے دلائل مضبوط بنانے کے لیے مزید گواہان کے بیانات درج کروائے۔

فیصلے سے قبل ملزم عمر حیات کے وکیل نے عدالت میں درخواست کی کہ ملزم کو قیدی بیرک میں تبدیلی کی اجازت دی جائے، کیونکہ وہ موجودہ قید میں خطرناک قیدیوں کے ساتھ رکھا گیا ہے، تاہم عدالت نے ابھی اس بارے میں فیصلہ محفوظ رکھا ہے۔

جج نے سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو متعلقہ ہدایات بھی جاری کیں تاکہ قیدی کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

عدالت میں مقدمے کا تمام مالِ مقدمہ جمع کرا دیا گیا ہے، جس میں ثنا یوسف کے قتل سے متعلق تحقیقات اور استغاثہ کے شواہد شامل ہیں۔ کیس کی آئندہ سماعت 10 فروری تک ملتوی کردی گئی ہے، جس میں استغاثہ اپنے باقی گواہان کے بیانات قلمبند کرے گا اور عدالتی کارروائی تیز ہوگی۔

کیس کی سماعت سے قبل ثناء یوسف کیس میں ملزم عمر حیات عرف کاکا کو مبینہ دھمکیاں ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔ کمرہ عدالت سے مشتبہ لڑکا گرفتار کر لیا گیا۔

ملزم کے وکیل نے بتایا کہ مجھے اور ملزم کو کہا گیا ہے کہ تمہارے قتل کی سپاری لے لی گئی ہے۔ وکیل نے الزام لگایا کہ مشتبہ لڑکے نے ملزم عمر حیات عرف کاکا کے بہنوئی کو دھمکی کےلیے پرچی دی تھی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے مشتبہ لڑکے کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دےیا۔ لڑکے کا کہنا ہے کہ میں جیل میں ملزم عمر حیات کے ساتھ تھا، میں نے نیکی کی ہے اور عمر حیات کو ملنے آیا ہوں۔

جج محمد افضل مجوکہ نے پولیس کو ہدایت کی کہ اس معاملے کو قانون کے مطابق دیکھے۔ مشتبہ لڑکے اسامہ کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

واضح رہے کہ ثنا یوسف کو 2 جون 2025 میں ان کے گھر سیکٹر G-13، اسلام آباد میں ایک مسلح حملہ آور گولی مار دی تھی۔ پولیس نے عمر حیات نامی شخص کو 20 گھنٹے کے اندر فیصل آباد سے گرفتار کیا تھا، جس کے قبضے سے قتل میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد ہوا تھا۔

ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ عمر حیات ثنا یوسف سے بار بار رابطہ کرنے کی کوشش کر رہا تھا اور ان کے انکار پر اسے قتل کر دیا، جس پر بعد میں ملزم نے سیکشن 164 کے تحت بیان دیتے ہوئے اعتراف جرم بھی کیا تھا۔

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل ملزم عمر حیات ثنا یوسف کیس کی

پڑھیں:

کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

فائل فوٹو 

کراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی،  ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا