کراچی آتشزدگی: جاں بحق 28، لاپتہ 85 ہو گئے: قومی اسمبلی میں حکمران اتحاد کے درمیان گرما گرمی
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT
اسلام آباد (وقائع نگار+ نوائے وقت رپورٹ + آئی این پی) قومی اسمبلی میں حکومتی اتحادی جماعتوں متحدہ اور پی پی پی میں گرما گرمی ہو گئی۔ دوسری طرف وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت پی ٹی آئی سے مذاکرات میں سنجیدہ ہے۔ ہمیں بلدیاتی انتخابات کا طے شدہ درست نظام بنانا ہو گا، محلے میں نمائندگی نہیں ہوگی تو وزارت دفاع کے فائر بریگیڈ آکر آگ پر قابو پائیں گے۔ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 18ویں ترمیم ایک ڈھکوسلا ثابت ہوئی ہے۔ سارے اختیارات صوبائی حکومت کو منتقل ہوگئے ہیں۔ کراچی میں ہونے والے واقعات متقاضی ہیں کہ اختیارات نچلی سطح پر منتقل کیے جائے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے سانحہ گل پلازہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں آتشزدگی واقعہ پر جتنا افسوس کیا جائے کم ہے۔ ستم ظریفی دیکھیں جب بھی ڈکٹیٹرز آئے انہوں نے بااختیارلوکل گورنمنٹ متعارف کرائی، ایوب خان، ضیاء الحق اور مشرف نے لوکل باڈی کے الیکشن کرائے، ہم لوگ لوکل گورنمنٹ کے الیکشن نہیں کراتے، الیکشن شیڈول بھی آئے تو بہانے کرتے ہیں، ہماریملک اور سسٹم کی بقا کے لیے لوکل گورنمنٹ کو مضبوط کرنا ہوگا۔ یکساں نظام تعلیم قوم بناتا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم این اے عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ 35 سال جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم نے کراچی پر راج کیا‘ کراچی کو اس حال تک پہنچانے والی یہ دو جماعتیں ہیں، پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس نے کراچی کے سانحات کے متاثرین کی مکمل مالی معاونت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر اور سابق سپیکر کی تقاریر کا خلاصہ ہے کہ ہم سب کو ملکر چلنا چاہئے‘ ہم 10 سال سے یہ ہی بات کر رہے ہیں لیکن ہمیں کہا گیا کہ ہم چور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں آگ لگنے کا سب سے بڑا سانحہ بلدیہ تھا جس میں 360 قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے‘ کیا یہ بھول گئے یا ذکر کرنا نہیں چاہتے تھے۔ قومی اسمبلی میں سانحہ گل پلازہ پر بحث کے دوران ایم کیو ایم کی جانب سے نئے انتظامی یونٹس اور بلدیاتی اداروں کو مضبوط کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ فاروق ستار نے کہا کہ آگ اب کراچی کے ہر شہری کے دل میں لگی ہوئی ہے، نئے انتظامی یونٹس بنانا ملک کی تقسیم نہیں، اس کو سیاست کی نذر نہ کریں۔ اس پر پیپلز پارٹی کی شہلا رضا نے کہا کہ سیاست کو بیچ میں نہیں لا رہی لیکن سب جانتے ہیں کہ 2002ء اور 2003ء میں کس کی حکومت تھی اور کس کے دور حکومت میں دکانوں کو بڑھانے کی اجازت ملی۔ شہلا رضا نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں آگ لگی تو 40 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ لاہور میں حفیظ سینٹر میں تین مرتبہ آگ لگی لیکن اس پر کوئی سیاست نہ کی گئی‘ یہ آگ ہے‘ ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عجیب ہے ایک واقعے کو بنیاد بنا کر آپ صوبوں تک 18 ویں ترمیم اور بنیادی تعلیم تک چلے گئے۔ وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ قومی بیانیہ اور دہشت گردی پرابہام پیداکرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے، این ایف سی کے تحت 2010ء سے لیکر نومبر 2025ء تک خیبرپخوا کی حکومت کو 5 ہزار867 ارب روپے فراہم کئے گئے ہیں۔ منگل کوقومی اسمبلی میں اسد قیصرکی طرف سے اٹھائے گئے نکات پر وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اپنی تقریرمیں انہوں نے غیرپارلیمانی الفاظ استعمال نہیں کئے۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت 20نکات میں سے زیادہ ترصوبوں نے پورے کرنے تھے، اس معاملہ پرمشترکہ اجلاس طلب کرنے کی تجویز کی میں حمایت کرتا ہوں۔ دریں اثناء قائمقام سپیکر قومی اسمبلی سید مصطفی ٰشاہ نے 18 اراکین قومی اسمبلی کی اجلاس سے رخصت کی درخواستیں منظور کر لیں۔
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) گل پلازہ شاپنگ مال میں جاں بخق ہونے والے افراد کی تعداد 28 ہو گئی۔ ملبہ ہٹانے اور لاشیں نکالنے کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا جبکہ لاپتہ افراد کی فہرست 83 تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ تمام نعشوں کا پوسٹمارٹم بھی مکمل کر لیا گیا۔ دریں اثناء پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید کے مطابق گلے میں پہنے لاکٹ کی مدد سے خاتون کو مصباح کے نام سے شناخت کر لیا گیا۔ مصبح کی فیملی کے دیگر چار افراد بھی سانحہ گل پلازہ میں لاپتہ ہیں، اب تک مجموعی طور پر 8 میتیوں کو شناخت کیا جا چکا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق اب تک گل پلازہ کی چھت سے مجموعی طور پر 32 گاڑیاں محفوظ طریقے سے نیچے اتار کر مالکان کے حوالے کر دی گئیں۔ کمشنر کراچی حسن نقوی نے بتایا کہ سانحہ گل پلازہ میں 26 افراد کی لاشیں ملی ہیں جن میں13 لاشوں کی شناخت ہو چکی ہے۔ کچھ لاشوں کا ڈی این اے کرائیں گے جس کے بعد باقی لاشوں کی شناخت سامنے آئے گی تاحال 75 افراد لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کرائی گئی۔ ایک دکاندار نے اپنی دکان تک پہنچنے کے لئے ایک ایکسیویٹر اور ڈرلنگ مشین استعمال کیا تاہم انتظامیہ نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے مشین کو ہٹا دیا۔ دکاندار رحمت اللہ نے بتایا کہ مشین لانے کا مقصد صرف دکان تک پہنچنے کا راستہ بنانا تھا، دکان میں ان کی دو بھتیجے، کوئٹہ س آنے والا مہمان اور ملازمین موجود تھے، ایک نوجوان شدید دھویں کے باوجود دیواریں ٹٹولتا ہوا عدالت سے باہر آنے میں کامیاب تو ہو گیا مگر پھر بے ہوش ہو گیا اور اس کی آنکھ ہسپتال میں کھلی خالد نے بتایا کہ اس وقت دکان میں اس کے دوبھائی نعمت اور عبداللہ کوئٹہ سے آنے والا کزن یوسف، تین ملازمین اور کچھ خریدار بھی موجود تھے۔ وہ اپنے ایک بھائی زبیر کے ساتھ باہر نکلا۔ گل پلازہ متاثرین میں کھلونوں کا امپورٹر بھی شامل ہے جس نے اپنے 7 کروڑ جل جانے کا بتایا۔ گل پلازہ میں آتشزدگی کے دوران قرآن پاک حیرت انگیز طور پر جلنے سے محفوظ رہے۔ سانحہ گل پلازہ کیخلاف دائر درخواست پر سندھ ہائیکورٹ نے چیف سیکرٹری سندھ اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 10 فروری کو جواب طلب کر لیا۔ دریں اثناء کراچی میں سپر ہائی وے پر واقع نیو سبزی منڈی میں آگ لگ گئی۔ بعد ازاں آگ پر قابو پا لیا گیا۔ صدر کراچی کی 7 منزلہ عمارت کی چوتھی منزل میں آگ لگ گئی فائر بریگیڈ کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ کر فوری امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گل پلازہ آتشزدگی واقعے پر وزیراعلیٰ سندھ نے جو کمیٹی بنائی ہے، وہ ایک ایک چیز کو دیکھے گی اور تمام جائزے لے کر اپنی رپورٹ دے گی۔ دریں اثناء کوئٹہ لیاقت بازار کے 4 منزلہ اچکزئی پلازے میں آگ لگنے سے 200 سے زائد دکانوں کو نقصان پہنچا۔
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: قومی اسمبلی میں سانحہ گل پلازہ انہوں نے کہا نے کہا ہے کہ دریں اثناء کراچی میں کرتے ہوئے نے کہا کہ
پڑھیں:
وفاقی بجٹ کب پیش کیا جائےگا، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے بتا دیا
وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائےگا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے وضاحت کی کہ بجٹ سے پہلے کوئی قانون سازی نہیں ہورہی۔
واضح رہے کہ قبل ازیں قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 5 جون کو طلب کیا گیا تھا، تاہم آج قومی اقتصادی کونسل کا 3 جون کو ہونے والا اجلاس اچانک ملتوی کردیا گیا تھا، جس کے بعد واضح ہوگیا تھا کہ 5 جون کو بجٹ پیش نہیں ہوگا۔
قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ملتوی ہونے کے بعد میڈیا پر یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ حکومت بجٹ سے قبل کوئی اہم قانون سازی کرنا چاہتی ہے، تاہم طارق فضل چوہدری نے ایسی خبروں کی تردید کی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews تاریخ کا اعلان طارق فضل چوہدری وفاقی بجٹ وی نیوز