data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سید مونس عبداللہ علوی نے اپنے عہدے سے استعفا دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابقہ خاتون ملازمہ کی جانب سے ہراسانی کے الزامات اور اس سے جڑے طویل قانونی و انتظامی معاملات کے باعث وہ کئی ماہ سے شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھے، جس کے بعد انہوں نے کے الیکٹرک کے چیئرمین کو اپنا استعفا پیش کیا۔

مونس علوی 2008 میں کے الیکٹرک سے وابستہ ہوئے تھے اور مختلف اہم عہدوں پر خدمات انجام دیتے رہے۔ وہ چیف فنانشل آفیسر، کمپنی سیکرٹری اور ہیڈ آف ٹریژری جیسے کلیدی مناصب پر فائز رہے، جبکہ 2018 میں انہیں چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کیا گیا۔ کے الیکٹرک کے مطابق ان کا شمار توانائی کے شعبے کے تجربہ کار پیشہ ور افراد میں ہوتا تھا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ مونس علوی نے اپنے دور میں کئی اہم اصلاحاتی اقدامات کیے، جن میں گلوبل ایوارڈ یافتہ روشنی باجی پروگرام بھی شامل ہے۔ وہ میڈیا میں بھی کے الیکٹرک کے نمایاں نمائندے کے طور پر جانے جاتے تھے اور ادارے کے تشخص کو اجاگر کرنے میں فعال کردار ادا کرتے رہے۔

گزشتہ سال کے الیکٹرک کی سابق چیف مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن افسر مہرین عزیز خان نے مونس علوی پر ہراسانی، دھمکیوں اور ذہنی دباؤ ڈالنے کے الزامات عائد کیے تھے۔ خاتون کی درخواست پر صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) شاہ نواز طارق نے مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے اور 25 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کا حکم دیا تھا۔

بعد ازاں یہ معاملہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے پاس گیا، جنہوں نے ازخود تحقیقات کے بعد 31 جولائی 2025 کو صوبائی محتسب کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ گورنر سندھ کے فیصلے میں کہا گیا کہ محتسب کی جانب سے شواہد کو نظرانداز کیا گیا اور الزامات ثابت نہیں ہو سکے۔

ذرائع کے مطابق گورنر سندھ نے الزام لگانے والی خاتون کو پیش ہو کر شواہد دینے کی ہدایت کی تھی، تاہم وہ طویل عرصے تک گورنر ہاؤس آنے سے گریز کرتی رہیں۔ آخری موقع پر پیش ہونے کے باوجود وہ اپنے الزامات کے حق میں ٹھوس شواہد فراہم نہ کر سکیں، جس کے بعد فیصلہ مونس علوی کے حق میں آیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگرچہ گورنر سندھ کے فیصلے کے بعد مونس علوی ذہنی دباؤ سے کسی حد تک نکل آئے تھے، تاہم انہوں نے یہ فیصلہ کر لیا تھا کہ وہ کے الیکٹرک میں مزید اس عہدے پر کام نہیں کریں گے۔ استعفا دینے کے بعد وہ عمرے کی ادائیگی کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے الیکٹرک کے گورنر سندھ مونس علوی کے بعد

پڑھیں:

سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن


فائل فوٹو 

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، گریڈ ایک سے 16 تک ملازمین کا سفری الاؤنس بڑھا دیا گیا ہے۔

سندھ کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ  سندھ کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں، گورنر ہاؤس اور وزیراعلیٰ ہاؤس اسٹاف کی ہیلتھ انشورنس میں چھ ماہ کی توسیع کی ہے، معیشت، سرمایہ کاری، مالیات، آبی وسائل سے متعلق مختلف ٹاسک فورسز تشکیل دی ہیں، موسمیاتی تبدیلی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے متعلق مختلف ٹاسک فورسز تشکیل دی ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کابینہ نے گٹکا اور مین پوری کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کی منظوری دی ہے، گٹکا ماوا کیخلاف کارروائی نارکوٹکس کنٹرول کا محکمہ کرے گا، قانون سازی کر رہے ہیں۔

کراچی آپریشن میں ایسے دہشتگرد سامنے آئے جو کے ایم سی، واٹر بورڈ کے ملازم تھے، شرجیل میمن

شرجیل میمن نے کہا کہ ملازمین عملی کام کے بجائے یونٹ، سیکٹر دفاتر میں بیٹھے رہتے تھے، صحافی ولی خان بابر نے ایسے معاملات کی رپورٹنگ کی تھی بعد میں انھیں قتل کر دیا گیا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ زراعت کے شعبے کو نقصان نہ ہو، قانون میں گندم کی ترسیل روکنے کی ممانعت ہے، پنجاب نے گندم کی ترسیل روکی ہوئی ہے، پنجاب نے گندم کی ترسیل کیلئے بارڈر سیل کیے ہیں، ہم مذمت کرتے ہیں، گندم کی فصل بہت اچھی ہوئی، سندھ میں کچھ لوگوں نے گندم کی ذخیرہ اندوزی کر رکھی ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت پانچ لاکھ میٹرک ٹن گندم امپورٹ کرے گی، پاسکو سے بھی گندم خریدی جائے گی، ان اقدامات سے گندم ذخیرہ کرنے والوں کو بہت نقصان ہوگا، ناردرن بائی پاس پر 4 سو ایکڑ پر ٹرک اسٹینڈ بنانے جارہے ہیں۔

خالد مقبول، مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس آئین سے ناواقفیت کی واضح علامت ہے، شرجیل میمن

شرجیل میمن نے کہا کہ افسوس کی بات ہےان دونوں رہنماؤں نے آئین اور قانون کا سنجیدہ مطالعہ نہیں کیا، مطالعہ کرتے تو اس نوعیت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے سے گریز کرتے۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ مون سون کے موقع پر تمام اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، کے پی کے اور پنجاب میں بارشوں سے اموات ہوئی ہیں، حیرت کی بات ہے ہمارے میڈیا نے پر اس پر خاموشی رکھی ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کر بارش سے پنجاب کے دیہی اور شہری علاقوں کے حالات خراب ہیں،  ملک بھر میں بارشوں سے بہت تباہی ہوئی ہے، پنجاب میں بارشوں سے 17 افراد جاں بحق ہوئے، خیبر پختونخوا میں بارشوں سے 20 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ  کشمیر میں انتخابات چل رہے ہیں، کشمیر انتخابات میں مسلم لیگ ن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن