سہیل آفریدی نے عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر فیکٹری ناکے پر دھرنا دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2026 سب نیوز

راولپنڈی (آئی پی ایس )وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر آج رات فیکٹری ناکے پر دھرنے کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ عمران خان کی خرابی صحت کو چھپانا طبی دہشت گردی ہے، ہم رات یہی گزاریں گے، اگر ملاقات نہ ہوئی تو صبح اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے لیڈر کو ہفتے کی رات جیل سے اسپتال منتقل کیا گیا تھا، سوال یہ ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت کی حالت یہاں تک کیوں پہنچی کہ انہیں اسپتال لے جانا پڑا؟ بانی کی بیماری کو کیوں چھپایا گیا؟ بانی کی صحت کے بارے میں ان کے اہل خانہ کو کیوں نہیں بتایا گیا؟ حالات اگر اتنے سنگین تھے تو بانی کے ذاتی معالج کو اعتماد میں کیوں نہیں لیا؟ ہفتے سے لے کر آج تک اس بات کو کیوں چھپایا گیا اس کے پیچھے کیا مقاصد ہیں؟

انہوں ںے کہا کہ بانی کی زندگی کے ساتھ مذاق کیا گیا یے، بانی کی زندگی کے ساتھ مذاق یہ قوم برداشت نہیں کرے گی، ضروری ہے کہ حالات کو مزید سنگینی سے بچانے کے لیے عمران خان کے اہل خانہ، پارٹی اور وکلا کی ملاقات کرائی جائے، عمران خان کو ناحق قید میں رکھا گیا، بانی پر ایک قاتلانہ حملہ ہوچکا ہے عمران خان کی خرابی صحت کو چھپانا میڈیکل ٹیررازم ہے، ہر انسان کا بنیادی حق ہے وہ اپنے ذاتی معالج سے علاج کرائے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو بھگوڑا لندن بھاگ گیا تھا جس کے جعلی طریقے سے پلیٹ لیٹس گرے تھے اس کے لیے پوری دنیا سر پر اٹھائی گئی،میڈیا کو عمران خان کی صحت پر آواز اٹھانی چاہیے، میں بانی کی صحت پر شدید تشویش کا اظہار کرتا ہوں، بانی کی صحت کے حوالے سے پوری قوم غصے میں ہے، جس طرح ایک تصدیق شدہ چور کے لیے آواز اٹھائی گئی اسی طرح بانی کے حوالے سے آواز اٹھائی جائے۔

سہیل آفریدی نے عمران خان کو جیل سے باہر لانے اور واپس سے متعلق فیکٹری ناکے پر موجود ایس ایچ او سے کہا کہ یہ جو آپ لوگ چوری چوری چپکے چپکے قوم کے لیڈر کو باہر لے کر جاتے ہیں، کسی کو پتا بھی نہیں چلتا اس چوری کی اب کیا پوزیشن ہے؟

آج ملاقات کے لیے چھوڑیں گے یا نہیں؟ ہم آئے ہیں ہمارے نام ہیں، حالات تشویش ناک ہیں اور مزید ہوتے جا رہے ہیں، آپ اپنے بڑوں سے بات کریں اگر آج ملاقات نہیں ہوئی تو حالات خراب ہوں گے اور اس کے ذمہ دار یہ خود ہوں گے، یہی پیغام ہے آپ پہنچا دیں۔عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر راولپنڈی فیکٹری ناکے کے قریب ڈھابے پر سہیل آفریدی نے رہنماں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس کے بعد سلمان اکرم راجہ نے اجلاس کے فیصلوں سے میڈیا کو آگاہ کیا۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بار بار کہنے، عدالتی فیصلوں کے باوجود عمران خان سے ملاقات نہیں کروائی گئی، یہ بات ثابت ہے کہ فراڈ حکومت نے پانچ دن تک جھوٹ بولا، بانی کو ہفتہ کی رات اسپتال لے جایا گیا لیکن ان کی فیملی کو اطلاع نہیں دی گئی، ان کی فیملی کو اندھیرے میں رکھا گیا اور وزرا مسلسل جھوٹ بولتے رہے، بانی کا آپریشن ہوا، ٹیکے لگائے گئے، ہم اس حوالے سے انتہائی تشویش کا شکار ہیں، جب تک بانی کی فیملی اور ان کے ذاتی معالج انہیں دیکھ نہ لیں ہم ان کی کسی بات پر یقین نہیں کر سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی اس قوم کے لیڈر ہیں جو ان کے پیچھے کھڑی ہے، بانی کو کال کوٹھڑی میں ڈال کر قوم، فیملی اور معالجین سے جدا کر دینا کسی صورت قابل قبول نہیں، ہم پوری رات یہاں دھرنا دیں گے، پورے پاکستان کے پارلیمینٹرینز کو پکار رہے ہیں وہ سب یہاں آئیں اور ہمارا ساتھ دیں، کل صبح تک فیملی، معالجین کی ملاقات نہ کروائی گئی، پھر ہم اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ سلمان اکرم راجا نے کہا کہ پھر ہم عوام کو پکاریں گے، یہ نہیں ہوسکتا کہ ظلم جاری رہے اور ہم خاموش رہیں، ہم پرامن اور قانون پر یقین رکھنے والے لوگ ہیں ہمیں طیش مت دلا، ہم پرامن رہیں گے اپنا حق مانگتے رہیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآوارہ کتوں کامسئلہ:چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن ڈاکٹر انعم فاطمہ کی زیر صدارت اجلاس آوارہ کتوں کامسئلہ:چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن ڈاکٹر انعم فاطمہ کی زیر صدارت اجلاس پنجاب میں ہر جان قیمتی، متاثرہ فیملی کو کنٹریکٹر سے ایک کروڑ روپے دلوائیں گے: مریم نواز امید ہے کہ جنگ نہیں ہو گی، ایران اپنے دفاع کے لئے تیار ہے:سفیر پہلا ٹی 20: پاکستان نے آسٹریلیا کو 22 رنز سے شکست دیدی کراچی وفاق کو دینے کا مطالبہ غداری ہے تو آئین سے شق نکال دیں، خالد مقبول آل پاکستان ایسوسی ایشن آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل آرگنائزیشنز کے وفد کی ہیلتھ ریگرلیٹری اتھارٹی کے سی ای او ڈاکٹر ضعیم ضیا سے ملاقات TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر سہیل آفریدی نے عمران خان فیکٹری ناکے پر

پڑھیں:

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

فوٹو: آن لائن 

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔

 تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔

منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا