اجلاس کے دوران لینڈ ایکوزیشن اور ری سیٹلمنٹ سے متعلق تیسرے ریوائزڈ پی سی ون کی منظوری کے لیے ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ اعتماد سازی کے اقدامات کے تحت لائیولی ہوڈ اسکیموں، چلاس واٹر سپلائی و سیوریج منصوبوں، چلاس سیف سٹی منصوبے اور دیگر ترقیاتی اسکیموں پر ہونے والی پیش رفت پر بھی بریفنگ دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ میں دیامر ڈیم کمیٹی کے علمائے کرام کے ساتھ معاہدہ 2025ء پر عملدرآمد اور مجموعی پیش رفت کے حوالے سے ایک اہم اجلاس چلاس پراجیکٹ آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈیم کمیٹی کے اراکین کو معاہدہ 2025ء پر اب تک ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں چیف انجینئر (ڈائیوشن ورکس) و فوکل پرسن انجینئر ممتاز قاضی، ڈی جی سوشل سیف گارڈ طارق محمود، سربراہ ڈیم کمیٹی مولانا حضرت اللہ سمیت دیگر علمائے کرام اور واپڈا کے متعلقہ ذمہ داروں نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران لینڈ ایکوزیشن اور ری سیٹلمنٹ سے متعلق تیسرے ریوائزڈ پی سی ون کی منظوری کے لیے ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ اعتماد سازی کے اقدامات کے تحت لائیولی ہوڈ اسکیموں، چلاس واٹر سپلائی و سیوریج منصوبوں، چلاس سیف سٹی منصوبے اور دیگر ترقیاتی اسکیموں پر ہونے والی پیش رفت پر بھی بریفنگ دی گئی۔

شرکاء کو واپڈا کے تحت پراجیکٹ ایریا میں تعلیم کے فروغ کے لیے اسکولوں کی تعمیر، اسکالرشپس کی فراہمی، ٹرانسمیشن لائنز اور طبی سہولیات سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لیے کیے گئے اقدامات، حاصل شدہ پیش رفت اور متعلقہ اعداد و شمار بھی پیش کیے گئے۔اجلاس میں آگاہ کیا گیا کہ واپڈا اور کنسلٹنٹ و کنٹریکٹر کمپنیوں کے ساتھ طے شدہ معاہدوں کے مطابق مقامی افراد کو ترجیحی بنیادوں پر روزگار فراہم کیا جا رہا ہے، واپڈا میں بھرتیوں اور کنٹریکٹ اور کنٹی جنٹ ملازمین کے کیسز کو معاہدے کے مطابق آگے بڑھایا جارہا ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ تعلیم، صحت اور بنیادی انفراسٹرکچر پر مشتمل تیسرے ریوائزڈ پی سی ون کو منظوری کے لیے وفاقی حکومت کو ارسال کر دیا گیا ہے۔ اس تھرڈ ریوائز پی سی ون میں پراجیکٹ ایریا کی معاشی، سماجی اور اقتصادی ترقی کے لیے خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔

اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ لائیولی ہوڈ اسکیموں پر عملدرآمد دیامر کی ضلعی انتظامیہ سے مشاورت کے ساتھ جاری ہے، جبکہ چلاس واٹر سپلائی، سیوریج اور سیف سٹی منصوبوں پر بہت جلد عملی کام کا آغاز کیا جائے گا۔ ہرپن داس ماڈل ویلیج میں تمام سائٹس، بشمول رہائشی پلاٹس، کے لیے زمین ہموار کرنے، پانی کی فراہمی، سیوریج لائنوں اور سڑکوں کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ بیلٹنگ کا عمل ڈیم کمیٹی کی مشاورت اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے مکمل کیا جائے گا۔ اجلاس میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ سی بی ایم لائیولی ہوڈ اسکیموں پر مؤثر عمل درآمد اور اس دوران درپیش رکاوٹوں کے ازالے کے لیے ڈیم کمیٹی کی معاونت ناگزیر ہو گی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈیم کمیٹی کے سربراہ مولانا حضرت اللہ نے کہا کہ متاثرین کے تمام مسائل کے حل کے لیے ترجیحی بنیادوں پر عملی اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے سی بی ایم اسکیموں، مقامی افراد کو روزگار کی فراہمی، اسکالرشپس، ٹرانسمیشن لائنز اور دیگر اقدامات سے متعلق خدشات اور تجاویز سے بھی آگاہ کیا۔ ڈیم کمیٹی کے اراکین نے معاہدہ 2025ء پر عمل درآمد اور واپڈا کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پراجیکٹ ایریا کی تعمیر و ترقی کے لیے وہ واپڈا اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ہونے والی پیش رفت معاہدہ 2025ء پر ا گاہ کیا گیا ڈیم کمیٹی کے اسکیموں پر کی فراہمی اجلاس میں پراجیکٹ ا پی سی ون کے ساتھ گیا کہ کے لیے

پڑھیں:

حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف

حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں تنخواہوں اور الاؤنسز کی مد میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔

قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ حیسکو میں گھوسٹ ملازمین، ڈبل تنخواہوں کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)99 کروڑ 62 لاکھ کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے۔

آڈٹ حکام نے مزید انکشاف کیا کہ حیسکو کی اندرونی انکوائری میں مزید 6 کروڑ 78 لاکھ روپے کی مشتبہ ادائیگیاں ہوئی ہیں۔

چیئرمین کمیٹی شاہدہ اختر کی زیرصدارت اجلاس میں ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ اس معاملے میں ایف آئی آرز کی تعداد 5 ہوگئی تھی، 151 ملزمان تھے جن میں سے 14 کو گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر ضمانت پر ہیں، ایک ارب روپے میں سے 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔

رکن کمیٹی قاسم نون نے کہا کہ 13 کروڑ روپے کچھ بھی نہیں ہیں، سخت ایکشن لیا جائے، سید امین الحق نے کہا کہ گھوسٹ ملازمین کی تصدیق بھی کی گئی کہ وہ موجود ہیں۔

سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ وزارت کو چاہیے کہ وہ مداخلت کرے اور ذمہ داران کا تعین کرے۔

چیئرمین کمیٹی شاہد اختر نے کہا کہ یہ تو آڈٹ نے نشان دہی کر دی ہے، لگتا ہے کہ پاور ڈویژن کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے، جس پر سی ای او حیسکو نے بتایا کہ 756 ملین روپے کی ذمہ داری بھی فکس ہو چکی ہے۔

شاہدہ اختر نے کہا کہ عدالت کے حکم تک یہ آڈٹ پیرا زیر التوا رہے گا، رکن کمیٹی سید حسین طارق نے سوال کیا کہ حیسکو میں بائیو میٹرک سسٹم کیوں نہیں ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی رکن شازیہ مری نے کہا کہ ہم ڈسکوز کو یہاں کمنٹس کے لیے نہیں احتساب کے لیے بلاتے ہیں، یہ لوگوں کو چور کہتے ہیں اور اپنی پرفارمنس کے گیت گاتے نہیں تھکتے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ہدایت کی کہ 13 کروڑ روپے کی ریکوری کی آڈٹ سے تصدیق کرائی جائے، جو ریکوری رہ گئی ہے وہ معاملہ زیر التوا رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدہ ابراہیمی معاہدہ میں شمولیت سے مشروط کر دیا
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق