data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری کے باعث معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو گئے ہیں۔ کئی مقامات پر رابطہ سڑکیں بند ہونے سے سیاح مختلف علاقوں میں پھنس گئے، جبکہ مختلف حادثات میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔

بلوچستان کے شمالی بالائی علاقوں میں برفانی طوفان کا سلسلہ جاری ہے۔ زیارت جانے والے سیاحوں کی درجنوں گاڑیاں کوئٹہ–زیارت شاہراہ پر پھنس گئیں، جبکہ چمن اور اس کے گردونواح میں 100 سے زائد سیاح گاڑیوں میں محصور ہیں۔ این-50 شاہراہ پر کان مہترزئی، خانوزئی اور مسلم باغ سمیت کئی مقامات پر ٹریفک شدید متاثر ہوئی، جہاں برف اور پھسلن کے باعث بین الصوبائی مسافر اور مال بردار گاڑیاں پھنس گئیں۔ این-50 پر پیش آنے والے نو مختلف حادثات میں 27 افراد زخمی ہوئے۔

کوژک ٹاپ کے مقام پر شدید سائبیرین ہواؤں کے باعث این-25 (چمن–کوئٹہ–کراچی) شاہراہ پر درجہ حرارت منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔ شیلاباغ کے قریب پھسلن کے باعث متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور سات زخمی ہو گئے۔ کوئٹہ میں بھی موسمِ سرما کی پہلی برفباری ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں مانسہرہ، بالائی گلیات، شانگلہ، لوئر دیر، مہمند، کالام، اورکزئی، چترال اور خیبر میں بھی شدید برفباری ہوئی۔ شانگلہ میں برفباری کے بعد بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا، جبکہ چترال میں متعدد رابطہ سڑکیں آمدورفت کے لیے بند ہو گئیں۔ سیاحتی مقام ناران میں چھ انچ اور شوگران میں ڈیڑھ انچ برف پڑ چکی ہے، جہاں سیاح برفباری سے لطف اندوز ہونے کے لیے پہنچ رہے ہیں۔

گلگت بلتستان کے ضلع استور کے بالائی علاقوں میں دو سے تین فٹ تک برف پڑ چکی ہے، جس کے باعث تمام بالائی علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔ ہنزہ اور نگر میں بھی برفباری ہوئی، جبکہ زلزلے سے متاثرہ چیپورسن کے علاقے میں برفباری نے خیموں میں مقیم متاثرین کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔

چلاس، بابوسر ٹاپ، نانگا پربت، بٹوگاہ، داریل اور تانگیر میں برفباری کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی، جبکہ ہٹیاں بالا، چناری، چکوٹھی، لیپا ویلی، گنگا چوٹی، اڑنگ کیل، گریز اور سرگن ویلی سمیت بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ مری میں بھی برفباری جاری ہے، جس کے باعث مری ایکسپریس وے کو جزوی طور پر عام ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بالائی علاقوں میں کے بالائی علاقوں کے باعث میں بھی

پڑھیں:

اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بشریٰ بی بی بلاول بھٹو زرداری پاکستان سعودی عرب سہیل آفریدی مریم نواز

متعلقہ مضامین

  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت