عابد چوہدری : ٹریفک وارڈنز کو ڈی ایس پی کی پیشگی اجازت کے بغیر مقدمات درج کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق اب کسی بھی شہری کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے قبل متعلقہ ڈی ایس پی کو آگاہ کرنا اور اجازت لینا لازم ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر کسی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کرنا مقصود ہو تو پہلے اس معاملے کو ڈی ایس پی کے علم میں لایا جائے گا۔ اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) اطہر وحید نے سٹی ٹریفک پولیس کے تمام وارڈنز کو باقاعدہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔

کابل: چینی ریسٹورنٹ میں دھماکہ،7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

ٹریفک پولیس کی جانب سے ون ویلنگ، ون وے کی خلاف ورزی، بغیر لائسنس ڈرائیونگ، بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ کمرشل گاڑیوں اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس کے خلاف مقدمات درج کیے جا رہے ہیں، تاہم ماضی میں ٹریفک وارڈنز کی جانب سے بڑی تعداد میں شہریوں کے خلاف مقدمات درج کیے جانے پر شکایات سامنے آ رہی تھیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: مقدمات درج ڈی ایس پی

پڑھیں:

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار

اسکرین گریب/ ایکس 

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا