ہر انسانی جان قیمتی، سپیڈ لمٹ، دیگر ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانا ضروری: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT
لاہور (نیوز رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مختلف شہروں میں دھند اور دیگر وجوہات پر ٹریفک حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ٰ مریم نواز نے پسرور ڈسکہ روڈ پر ٹرالی الٹنے سے ایک گھر کے تین افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا اور انتظامیہ کو ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ شہریوں کو دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کی بھی اپیل کی ہے۔ ٰ مریم نواز نے کہا کہ ہر انسانی جان بہت قیمتی ہے۔ روڈز پر احتیاط لازم ہے۔ سپیڈ لمٹ اور دیگر ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانا ضروری ہے۔ مریم نواز نے کراچی کے گل پلازے میں آتشزدگی سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ مریم نواز نے سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی و تعزیت کیا اور کراچی آتشزدگی سانحہ میں لاپتہ افراد کی بخریت بازیابی کی دعا بھی کی ہے۔ انہوں نے دکھ کی گھڑی میں اہل پنجاب متاثرین کے ساتھ ہیں۔مریم نواز نے پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے چیف وہپ رانا ارشد کے بھائی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: افسوس کا اظہار کیا کا اظہار کیا ہے مریم نواز نے
پڑھیں:
نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔