ہائیکورٹ: نیب نے شہبازشریف مریم نواز کیخلاف درخواستیں واپس لے لیں
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT
لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ میں شہباز شریف، مریم نواز کے خلاف نیب نے درخواست واپس لے لیں، جسٹس امجد رفیق کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے درخواستیں غیر موثر ہونے کی بنیاد پر نمٹا دیں۔ نیب پراسیکیوٹر وارث جنجوعہ نے موقف اپنایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف آشیانہ کیس میں بری ہو چکے ہیں، ا س طرح وزیر اعظم کے خلاف ضمانت کی درخواست غیر موثر ہو چکی ہے۔ مریم نواز جاری تفتیش میں بے گناہ قرار پا چکی ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ضمانت منسوخی کی درخواست غیر موثر ہو چکی ہے۔ نیب ضمانت منسوخی کی درخواست واپس لینا چاہتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
اسلام آباد (وقائع نگار) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی عدالت نے 26 نومبر، سنگجانی جلسہ ، سپریم کورٹ کے باہر احتجاج و دیگر مقدمات میں 230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔