Nawaiwaqt:
2026-07-24@02:10:38 GMT

شادباغ: ڈور گلے پر پھرنے سے نوجوان شدید زخمی 

اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT

شادباغ: ڈور گلے پر پھرنے سے نوجوان شدید زخمی 

لاہور (نامہ نگار) لاہور میں شادباغ میں ٹوکے والا چوک میں 24 سالہ بلال اسلم کٹی پتنگ کی ڈور اچانک گلے پر پھرنے کے باعث شدید زخمی ہوگیا۔ اس کی گردن سے خون کا فوارہ اُبل پڑا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈور پھرنے سے نوجوان کے گلے کی شہ رگ پر گہرا زخم آیا جسے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے ایس ایچ او شاد باغ کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا اور 24 گھنٹوں میں رپورٹ مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے منظور شدہ تاریخوں کے علاوہ پتنگ بازی کی ہرگز اجازت نہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی

چیک ریپبلک کے مشرقی حصے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چیک وزارتِ دفاع اور فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ بدھ کے روز نامیشت ناد اوسلاوو ایئر فورس بیس پر پیش آیا جو دارالحکومت پراگ سے تقریباً 180 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔

حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر UH-1Y Venom تھا، جس میں مجموعی طور پر 5 فوجی اہلکار سوار تھے۔ حادثے میں ایک اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی فوجی تربیتی سرگرمی کے سلسلے میں پرواز کر رہا تھا، تاہم حکام نے ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فوج نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہیں۔

چیک حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں، آیا حادثہ تکنیکی خرابی، موسمی حالات یا انسانی غلطی کے باعث پیش آیا۔ تحقیقات کے نتائج سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔ 

 

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی