Daily Mumtaz:
2026-07-24@06:53:30 GMT

نیب کی وضاحتی پریس ریلیز

اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT

نیب کی وضاحتی پریس ریلیز

اسلام آباد (طار ق محمود سمیر)
قومی احتساب بیورو (نیب) اسلام آباد کی جانب سے وضاحت کی جاتی ہے کہ 28 جنوری 2026 کو بعض میڈیا ذرائع پر ایسی خبریں سامنے آئیں جن میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ نیب سکھر نے سکھر یا گڈو بیراج کی مرمت اور بحالی کے منصوبے میں مبینہ مالی بدعنوانی کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
نیب واضح طور پر اس تاثر کی تردید کرتا ہے کہ اس حوالے سے نیب سکھر میں کوئی انکوائری یا تحقیقات زیرِ التوا ہیں۔ اس معاملے سے متعلق صرف ایک شکایت موصول ہوئی تھی، جسے نیب کے طے شدہ طریقہ کار (SOPs) کے مطابق مزید ضروری کارروائی کے لیے چیف سیکرٹری سندھ کے دفتر میں قائم احتساب سہولت سیل (AFC) کو ارسال کر دیا گیا ہے۔
نیب شفافیت، قانون کی بالادستی اور عوامی اعتماد کے اصولوں پر کاربند ہے اور اس ضمن میں کسی بھی نئی پیش رفت سے عوام کو بروقت آگاہ کرتا رہے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد:

اسلام آباد ہائیکورٹ نے متنازع ٹویٹس کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواستوں کے قابلِ سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔

جسٹس اعظم خان نے کیس کی سماعت کی، عدالت میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے وکیل نے سزا معطلی کی درخواستوں پر اعتراض اٹھاتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ یہ درخواستیں قبل از وقت دائر کی گئی ہیں، اس لیے انہیں قابلِ سماعت قرار نہ دیا جائے۔

این سی سی آئی اے کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ پہلے ان کی متفرق درخواست کو سنا جائے، اگر دوسری متفرق درخواست پہلے سنی گئی تو ہماری درخواست غیرموثر ہو جائے گی۔

دورانِ سماعت ایمان مزاری کے وکیل فیصل صدیقی نے عدالت کو بتایا کہ وہ اس متفرق درخواست پر دلائل دینے کے لیے تیار ہیں اور اگر عدالت مناسب سمجھے تو دونوں درخواستوں کو ایک ساتھ سنا جا سکتا ہے۔

جسٹس اعظم خان نے ریمارکس دیے کہ وکیل پہلے مکمل تیاری کر لیں، یہ ان کے مؤکل کے حقوق کے لیے بہتر ہوگا، جس پر فیصل صدیقی نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ اپنے حقوق چھوڑتے ہوئے دلائل دینے کے لیے تیار ہیں۔

فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

متعلقہ مضامین

  • نیٹ فلکس کی پہلی پاکستانی اوریجنل سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کب ریلیز ہو گی؟
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • جیفری ایپسٹین کیس سے جڑے معروف نام ڈینیئل سیاد کی فرانس میں پراسرار موت
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات