سندھ میں سرکاری اراضی پرقبضے‘ چیئرمین نیب کی وزیراعلیٰ سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260129-08-13
کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) نذیر احمد نے سندھ میں سرکاری زمین پر ہونے والے فراڈ کے خلاف مشترکہ جدوجہد کے عزم کا اعادہ کیا۔ یہ اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوا، جس میں دونوں جانب سے اعلیٰ سطح کے وفود نے شرکت کی۔ سندھ حکومت کی جانب سے چیف سیکرٹری آصف حیدر شاہ، ایڈووکیٹ جنرل، پرنسپل سیکریٹری وزیراعلیٰ آغا واصف، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو خالد حیدر شاہ، چیئرمین چیف منسٹر انسپکشن بلال میمن اور چیئرمین اینٹی کرپشن ذوالفقار شاہ شریک ہوئے۔ قومی احتساب بیورو کی نمائندگی ڈی جی آپریشنز نیشنل اکاؤنٹیبلٹی بیورو ہیڈکوارٹرز امجد مجید اولکھ، ڈی جی نیشنل اکاؤنٹیبلٹی بیورو (کراچی) شکیل احمد درانی، ڈائریکٹر (لینڈ) نیشنل اکاؤنٹیبلٹی بیورو کراچی سید محمد آفاق اور ڈائریکٹر لینڈ ڈائریکٹوریٹ نیشنل اکاؤنٹیبلٹی بیورو ہیڈکوارٹرز لیفٹیننٹ کرنل (ریٹائرڈ) حمزہ ممتاز نے کی۔اجلاس کے دوران قومی احتساب بیورو نے صوبے بھر سے بازیاب کرائی گئی سرکاری جائیدادیں حکومتِ سندھ کے حوالے کیں۔ چیئرمین قومی احتساب بیورو نے سرکاری زمین کی بازیابی سے متعلق تفصیلی پیش رفت رپورٹ پیش کی، جس میں بتایا گیا کہ اس وقت قومی احتساب بیورو کے پاس188 کیسز زیرکارروائی ہیں جن میں154 انکوائریاں اور34 تحقیقات شامل ہیں اور ان کیسز میں مجموعی طور پر461,488 ایکڑ رقبہ شامل ہے۔ اجلاس میں جن واگزار کرائی گئی اراضی کو نمایاں کیا گیا ان میں کراچی میں واگزار کرائی گئی635 ایکڑ شہری زمین ، کلفٹن بلاک اول اور دوم میں سمندر سے حاصل کی گئی 350 ایکڑ زمین‘ سجاول اور ٹھٹھہ کے جنگلات کی تقریباً 400,000 ایکڑ زمین اور جامشورو میں دیہہ بابر بند اور ہتھال بٹھ میں83 جعلی ریونیو اندراجات منسوخ کر کے بازیاب کرائی گئی قریباً 1,040 ایکڑ زمین شامل ہیں۔ چیئرمین قومی احتساب بیورو لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) نذیر احمد نے کہا کہ یہ کامیابیاں قومی احتساب بیورو اور صوبائی انتظامیہ کے درمیان تعاون کی واضح مثال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھربوں روپے مالیت کی زمین کی واپسی سندھ کے عوام کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: قومی احتساب بیورو
پڑھیں:
قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا
پاکستان کی انڈر-18 ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مصر میں منعقد ہونے والے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کے لیے باقاعدہ کوالیفائی کرلیا ہے۔
اس شاندار کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان ٹیم نے ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھی جگہ بنالی ہے جہاں اس کا مقابلہ 25 تاریخ کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔
قومی جونیئر ٹیم نے پورے ایونٹ کے دوران بہترین ڈسپلن، جارحانہ کھیل اور بہترین حکمتِ عملی کا مظاہرہ کیا۔
پورے ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی اور ورلڈکپ کا ٹکٹ حاصل کرنا پاکستان ہاکی کے روشن مستقبل کا واضح ثبوت ہے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان انڈر-18 ہاکی ٹیم کی یہ کامیابی قوم کے لیے ایک عظیم تحفہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں نے جس محنت اور جذبے کے ساتھ میدان میں گرین شرٹس کی نمائندگی کی ہے وہ قابلِ تحسین ہے۔ مصر ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرنا ہماری جونیئر ہاکی ڈیویلپمنٹ پالیسی کی بڑی کامیابی ہے۔
ترجمان پی ایچ ایف نے قوم سے اپیل ہے کہ 25 تاریخ کو بھارت کے خلاف فائنل معرکے کے لیے ٹیم کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی، ڈیویلپمنٹ کمیٹی، چیف سلیکٹر اور کوچنگ اسٹاف نے تمام کھلاڑیوں اور قوم کو اس اہم کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم فائنل بھی جیت کر ملک کا نام روشن کرے گی۔