پیرس: پاکستانی نژاد اخبار فروش علی اکبر کو نیشنل آرڈر آف میرٹ سے نواز گیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
پیرس:(ویب ڈیسک)فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پاکستانی نژاد اخبار فروش علی اکبر کو نیشنل آرڈر آف میرٹ کے اعزاز سے نوازا گیا۔ یہ فرانس کا ایک اعلیٰ سول اعزاز ہے جو طویل خدمات اور نمایاں کارکردگی کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔
اس موقع پر فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے علی اکبر کی خدمات کو سراہا اور فرانسیسی معاشرے میں ان کے کردار کو قابلِ تحسین قرار دیا۔
راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے علی اکبر 1973 میں فرانس منتقل ہوئے۔ انہوں نے اپنی محنت اور لگن کے ذریعے نہ صرف فرانس میں اپنی شناخت بنائی بلکہ پاکستانی کمیونٹی کا نام بھی روشن کیا۔ علی اکبر کو فرانس کے آخری اخبار فروش کے طور پر جانا جاتا ہے اور مقامی لوگ ان کے جذبے اور محنت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
علی اکبر کی خدمات کو فرانسیسی ثقافت میں ایک نمایاں مقام حاصل ہے۔ فرانسیسی صدر کی جانب سے دیا گیا یہ اعزاز ان کے پچاس سال سے زائد عرصے پر محیط کام اور ثقافتی خدمات کا اعتراف ہے، جو نہ صرف اخبار فروش کے طور پر بلکہ فرانس کی معاشرتی زندگی میں ان کی شراکت کے لیے بھی دیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
پنجاب میں بارشوں کے بعد لاہور کے ڈی ایچ اے میں بھی گھٹنوں گھٹنوں پانی کھڑا ہوگیا۔ رابی پیرزادہ نے بھی اپنے گھر کے قریب کھڑے پانی کی ویڈیو بناتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے شکوہ کر ڈالا۔
رابی پیرزادہ نے اپنے فیس بک پیج پر بارش کے بعد کھڑے ہوئے پانی کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کا کیپشن ’’بارش کے بعد لاہور کی صورت حال اور مریم نواز کا ستھرا پنجاب‘‘ دیا ہے۔ اور ویڈیو پر لکھا ہے ’’مریم نواز صاحبہ، دیکھیں لاہور کے ساتھ کیا ہورہا ہے‘‘۔
رابی پیرزادہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’’مریم نواز صاحبہ! یہ میں اپنے گھر میں کھڑی ہوں، جو کہ لاہور کے مہنگے ترین علاقے میں آتا ہے، یہ ڈی ایچ اے فیز ون ہے۔ میرے آفس ، میرے اسکول کے اندر بہت نقصان ہوا ہے۔ وہ شعیب صاحب جن سے آپ ساری انفارمیشن لیتی ہیں وہ پتا نہیں کس علاقے میں رہتے ہیں۔ ڈی ایچ اے کا حال بہت خراب ہے۔ مجھے نہیں پتا وہ 960 گاڑیاں کہاں کام کررہی ہیں۔‘‘
https://www.facebook.com/RabiPirzadaMusic/videos/%D8%A8%D8%A7%D8%B1%D8%B4-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%B9%D8%AF-%D9%84%D8%A7%DB%81%D9%88%D8%B1-%DA%A9%DB%8C-%D8%B5%D9%88%D8%B1%D8%AA-%D8%AD%D8%A7%D9%84-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D9%85%D8%B1%DB%8C%D9%85-%D9%86%D9%88%D8%A7%D8%B2-%DA%A9%D8%A7-%D8%B3%D8%AA%DA%BE%D8%B1%D8%A7-%D9%BE%D9%86%D8%AC%D8%A7%D8%A8lahore-rain-suthrapunj/1344354571218376/رابی پیرزادہ نے بارش کے بعد علاقے کی زبوں حالی کا شکوہ کیا۔ بعد ازاں ویڈیو کے کمنٹس میں لکھا ’’یہ ویڈیو ڈی ایچ اے میں ضرور ریکارڈ ہوئی ہے، مگر بارش کے بعد تقریباً پورے لاہور کا یہی حال ہے۔ اس ویڈیو کا مقصد کسی مخصوص علاقے یا ادارے پر تنقید کرنا نہیں، بلکہ اربابِ اختیار تک عوام کی مشکلات پہنچانا ہے تاکہ بروقت اور مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔‘‘
رابی پیرزادہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تاہم کئی صارفین نے کمنٹ کیا کہ شدید بارش کے بعد پانی کا کھڑا ہونا عام بات ہے، جو کہ فوری نہیں نکالا جاسکتا۔ لیکن چند گھنٹوں بعد پانی کی نکاسی کردی گئی۔