2025-09-18@22:41:29 GMT
تلاش کی گنتی: 154

«ریٹنگ ایجنسیوں نے»:

(نئی خبر)
    لاہور: چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کو انٹرپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس(آئی ایس سی) کا بانی چیئرمین نامزد کر دیا گیا  ۔ جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں قائم عالمی فورم دنیا بھر میں پارلیمانی مکالمے کو فروغ دینے، پائیدار ترقی کے اہداف کو آگے بڑھانے اور اہم عالمی چیلنجز جیسے کہ موسمیاتی تبدیلی، قابل تجدید توانائی، اور پانی کی قلت پر بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے وقف ہے۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو اس اہم فورم کا بانی چیئرمین حالیہ کامیاب دورہ کوالالمپور کے دوران نامزد کیا گیا، جہاں انہوں نےآئی ایس سی کے آئندہ اجلاس سے متعلق خصوصی بریفنگ میں شرکت کی۔ یونیورسل پیس فیڈریشن(یو پی ایف) کے زیر اہتمام سیئول میں منعقد بین الاقوامی...
    واشنگٹن: امریکا نے ایران کے ڈرون نیٹ ورک پر سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں اور متحدہ عرب امارات اور چین کی کمپنیوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق ایران، روس اور دہشت گرد گروپوں کو ڈرون فراہم کر رہا ہے، جس کی وجہ سے 6 ایرانی اور غیر ملکی ادارے اور 2 ایرانی شہریوں پر سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ اور محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ یہ کمپنیاں ایران کو ڈرون ٹیکنالوجی اور پرزہ جات فراہم کر رہی تھیں۔ اس معاملے میں ایرانی شہریوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔  
    واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکا نے ایرانی ڈرون نیٹ ورک پر پابندیاں عائد کر دیں، متحدہ عرب امارات اور چین کی کمپنیوں پر بھی پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ اور امریکی محکمہ انصاف نے کہا ہے کہ ایران، عرب امارات اور چین کے 6 ادارے اور 2 ایرانیوں پر سنگین الزامات ہیں کہ یہ ادارے اور کمپنیاں ایران کیلئے ڈرون پرزہ جات فراہم کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ایران دہشت گردوں اور روس کو ڈرون فراہم کر رہا ہے، ایران کے فوجی نیٹ ورک کو تباہ کریں گے، ایرانی شہریوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ Post Views: 1
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ کلائمیٹ فنانسنگ پر بات چیت کامیاب رہی۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک کا کہنا تھا کہ پاکستان کیساتھ ای ایف ایف اور کلائمیٹ فنانسنگ پر بات چیت ہوئی، کلائمیٹ فنانسنگ پر بات چیت کامیاب رہی، کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کلائمیٹ فنانسنگ کے 1.3 ارب ڈالر 28 ماہ میں ملیں گے، پاکستان کیساتھ 37 ماہ کا ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسیلیٹی پروگرام ستمبر میں ہوا ہے۔ افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پاکستان کو غیر محفوظ بنا رہے ہیں:طارق فاطمی کی امریکی تھنک ٹینک...
    پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ کے شعبے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک کو پاکستان اسپیس ایکٹیوٹیز ریگولیٹری بورڈ کی جانب سے این او سی جاری کردیا گیا ہے جس کے بعد ملک میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز کی فراہمی کے امکانات مزید واضح ہو گئے ہیں اس پیش رفت کے بعد پاکستان سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی دنیا میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہے اور اب صرف پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے لائسنس کا اجرا باقی رہ گیا ہے ذرائع کے مطابق اسٹار لنک نے اسپیس ریگولیٹری بورڈ کی تمام شرائط پوری کرلی ہیں اور وزارت داخلہ سے کلیئرنس حاصل کرنے کے بعد اسپیس ریگولیٹری بورڈ نے این او سی جاری کیا ہے...
    وفاقی حکومت نے قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں ردوبدل کرتے ہوئے متعدد قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں 70 بیسز پوائنٹس تک اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ سیونگ اکاؤنٹ ریٹ پر ریٹرن میں 100 بی پی ایس کمی کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سی ڈی این ایس حکام کے مطابق شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹ (ایس ٹی ایس سی) کی شرح 15 بیسس پوائنٹس (بی پی ایس) اضافے کے بعد 10.81 سے بڑھ کر 10.96 فیصد کردی گئی ہے جب کہ ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس (ڈی ایس سی) پر منافع کی شرح اب ایک بیسز پوائنٹ بڑھا کر 12.15 فیصد کردی گئی ہے۔ سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس)حکام کا کہنا  ہے کہ پنشنر...
    سرمد علی ای پی این ایس کے صدر جبکہ ناز آفرین سہگل سینئر نائب صدر منتخب ہوگئیں۔ آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (ای پی این ایس) کے سالانہ اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق عام اور نئی ایگزیکٹیو کمیٹی کے انتخابات کیلئے اے پی این ایس اجلاس منعقد ہوا۔ اس میں کہا گیا کہ سرمد علی صدر اور ناز آفرین سہگل سینئر نائب صدر منتخب ہوگئیں۔ اطہر قاضی سیکریٹری جنرل جبکہ شہاب زبیری نائب صدر منتخب ہوگئے۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ محسن بلال جوائنٹ سیکریٹری جبکہ نوید کاشف فنانس سیکریٹری منتخب ہوگئے۔
    اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے سولر صارفین سے سپلائی ہونے والی بجلی کی قیمت 10 روپے فی یونٹ مقرر کردی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیٹ میٹرنگ کے تحت حکومت سولر استعمال کرنے والے صارفین سے 27 روپے فی یونٹ میں بجلی خرید رہی ہے۔اعلامیہ وزارت خزانہ کے مطابق سولر صارفین سے بجلی 10 روپے فی یونٹ خریدنے کا فیصلہ مارکیٹ حالات کے مطابق کیا گیا ہے۔ سولر پینلز صارفین کی نیٹ میٹرنگ، گرڈ بجلی صارفین پر 159 ارب کا اضافی بوجھ اسلام آباد نیٹ میٹرنگ کے ذریعے چھتوں پر سولر... ای سی سی کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق نئے سولر پینل لگانے والوں پر ہوگا، پہلے سے سولر پینل استعمال کرنے والے صارفین پر اس فیصلے...
    وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے نئے انتظامی یونٹس کو فعال بنائے جانے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ داریل، تانگیر، روندو اور گوپس /یاسین اضلاع کو فعال بنانے کیلئے بھیجے گئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور ایڈیشنل ایس پیز کو انتظامی، ڈسٹرکٹ مجسٹرٹ اور کلکٹر کے اختیارات تفویض کرنے کیلئے ایس ایم بی آر، سیکریٹری قانون، سیکریٹری داخلہ اور پولیس فوری طور پر ضروری اقدامات کو یقینی بنائیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے نئے انتظامی یونٹس کو فعال بنائے جانے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ داریل، تانگیر، روندو اور گوپس /یاسین اضلاع کو فعال بنانے کیلئے بھیجے گئے ایڈیشنل...
    ہائی پاور بورڈ ، مزید11 بیوروکریٹس کو22 گریڈ میں ترقی مل گئی ،کس کس کو ترقی ملی ؟دستاویز سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)کابینہ سیکرٹریٹ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے تحت ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ (HPSB) کا اجلاس آج نائب وزیرِاعظم محمد اسحاق ڈار کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف گروپس کے بی ایس-21 افسران کی بی ایس-22 میں ترقی کے معاملات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سیکرٹریٹ گروپ، پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس، اکنامسٹ گروپ، انفارمیشن گروپ، پوسٹل گروپ، اور ریلوے (کمرشل اینڈ ٹرانسپورٹیشن) گروپ کے افسران کی ترقی کی سفارش کی گئی۔ذرائع کے مطابق ترقی پانے والے افسران میں سیکرٹریٹ گروپ سے عائشہ حمیرہ چوہدری، ظہور احمد، ڈاکٹر نواز...
    خواتین کا عالمی دن،کپیٹل ہسپتال میں سمپوزیم کا انعقاد،آگاہی واک،خواتین کو تمام شعبوں میں بااختیار بنانے کی ضرورت ہے،ای ڈی ڈاکٹر نعیم تاج WhatsAppFacebookTwitter 0 8 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )خواتین کے عالمی دن کے موقع پر چیئرمین کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی چوہدری محمد علی رندھاوا اور ممبر ایڈمنسٹریشن طلعت محمود کی ہدایات پر خواتین کا عالمی دن کیپیٹل ہسپتال میں بھرپور سرگرمی کے ساتھ منایا گیا اور آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر خواتین کیلئے سمپوزیم کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں اس سال کے یوم خواتین کے موضوع پر روشنی ڈالی گئی تھی۔مقررین نے اینڈومیٹرائیوسس کی تشخیص اور انتظام کے مختلف پہلوں پر تبادلہ خیال کیا۔ کلیدی نوٹ سپیکر پروفیسر...
    اسلام آباد (نمائندہ  خصوصی) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام کی اگلی قسط کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔ آئندہ ہفتے سے پالیسی مذاکرات کا آغاز ہو گا جس کا بنیادی نکتہ ایف بی آر ریونیو کے شارٹ فال  کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے حکمت عملی  پر اتفاق رائے کی کوشش کی جائے گی۔ اس سلسلے میں دو طریقے ہو سکتے ہیں جن میں ریونیو کا ہدف کو کم کرنا یا مزید ریونیو اقدامات کرنا شامل ہیں کیونکہ اب واضح ہو گیا ہے کہ  ایف بی آر کا سالانہ ہدف حاصل نہیں ہو سکے گا۔ ذرائع  کا کہنا ہے  کہ ایف بی آر نے آئی ایم ایف کو 605 ارب روپے کا ٹیکس شارٹ فال پورا...
    500 نیوکلیئر بموں کی طاقت رکھنے والا خلائی پتھر زمین کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ناسا کا کہنا ہے کہ خطرہ زمین کی طرف آ رہا ہے جس کی رفتار 61 ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد ہے، اور یہ 500 جوہری بموں کے برابر طاقت رکھتا ہے۔ رواں برس 2025 کو ابھی صرف 2 ماہ گزرے ہیں اور زمین کی تباہی کے بارے میں کئی سالوں سے مختلف پیشگوئیاں جا ری ہیں۔ کئی بار تو قیامت کے دن کا بھی بتا دیا گیا تھا لیکن ہماری زمین ہمیشہ محفوظ رہی۔ تاہم اس بار یہ دعویٰ ناسا کے سائنسدانوں نے خود کیا ہے، جس سے پوری دنیا میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ سائنسدانوں نے سنسنی خیز اطلاع دی...
    ایڈوائزری کے مطابق پالوآلٹو نیٹ ورکس کے ویب مینجمنٹ انٹرفیس میں کمزوری کی نشاندہی کی گئی ہے، پالوآلٹو اور سونک وال استعمال کرنے والے اداروں کے لیے شدید خطرات ہو سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستانی نیٹ ورکس کو سائبر سیکیورٹی فراہم کرنے اور وی پی این کے استعمال میں رسائی والی کمپنیوں سے خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سائبر سیکیورٹی فراہم کرنے والی کمپنی پالوآلٹو کے نیٹ ورکس اور وی پی این کے استعمال میں رسائی فراہم کرنے والی کمپنی سونک وال میں نقائص کی نشاندہی کرلی گئی ہے، حملہ آوروں کی جانب سے ان کمپنیوں کے زیر استعمال نیٹ ورکس تک رسائی کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ کابینہ ڈویژن کے تحت قائم نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم آف پاکستان نے...
    اسلام آباد: سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری مذہبی امور نے شرکاء کو حج سے متعلق اور محکمہ اوقاف کی زمین واگزار کروانے کے معاملے پر آگاہ کیا۔ چیئرمین کمیٹی سینیٹر عطاء اللہ کی سربراہی میں اجلاس ہوا۔ ایڈیشنل سیکرٹری وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ معاونین حج کے لیے این ٹی ایس کا طریقہ کار اپنایا گیا جبکہ معاونین حج کے لیے سی ایس ایس ایس کی طرز پر کوٹہ دیا گیا۔ سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ این ٹی ایس کا پیپر پچھلی دفعہ دوران پیپر ہی لیک ہوا جبکہ دوران پیپر، پیپر کی ویڈیو بنائی گئی اور وہ ویڈیو لیک کی گئی، وہ ویڈیو بھی ہمارے پاس موجود ہے۔...
    کونسل آف اکنامک اینڈ انرجی جرنلسٹ کے سیکریٹعی کاشف منیر،نائب صدر انجم وہاب اور سیکریٹڑی انفارمیشن مسعوداحمدصدیقی ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ اور سرپرست اعلیٰ یو بی جی ایس ایم تنویر سے ملاقات کررہے ہیں،ثاقب فیاض مگوں،امان پراچہ،عبدالمہمن خان،حنیف گوہر،شیخ عمر ریحان اور میاں زاہد حسین بھی موجود ہیں
    سندھ اسمبلی نے ایم اے پاس بیوروکریٹ کو یونیورسٹیز کا وائس چانسلرز بنانے کا قانون دوسری بار منظور کر لیا۔اپوزیشن ارکان کے شور شرابے کے باوجود سندھ جامعات ترمیمی ایکٹ بل کثرت رائے سے منظور کیا گیا۔ سول کورٹس ترمیمی بل بھی کثرت رائے سے منظور کیا گیا، گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے دونوں بل اعتراض لگا کر واپس کیے تھے۔وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ آج جس بل پر یہ احتجاج کر رہے تھے وہ ان لوگوں نے پڑھا بھی نہیں ہے، اب ہم نے قانون بنا دیا ہے کہ کوئی بھی شخص وائس چانسلر بن سکتا ہے۔اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا سسٹم تعلیمی بورڈز پہلے ہی برباد کرچکا...
    آئی ایم ایف وفد کا دورہ مکمل، فنانشل مانیٹرنگ یونٹ نے مشکوک مالی ترسیلات اور تحقیقات پربریفنگ دی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) وفد نے دورہ پاکستان مکمل کرلیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف ٹیم کی سیکرٹری کابینہ ڈویژن کی سربراہی میں وزارتوں کے حکام سے ملاقات ہوئی اور مشن نے وزارت خزانہ، اقتصادی امور، تجارت، نجکاری کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ ذرائع نے بتایاکہ آئی ایم ایف ٹیم کی وزارتوں کے نمائندگان سے ملاقات کابینہ ڈویژن میں ہوئی جس میں مشن کی سفارشات پرگورننس اوراحتساب بہتربنانے کیلئیاقدامات پربات چیت ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کی فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے حکام سے...
    عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) وفد نے دورہ پاکستان مکمل کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق آئی ایم ایف ٹیم کی سیکرٹری کابینہ ڈویژن کی سربراہی میں وزارتوں کے حکام سے ملاقات ہوئی اور مشن نے وزارت خزانہ، اقتصادی امور، تجارت، نجکاری کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ آئی ایم ایف ٹیم کی وزارتوں کے نمائندگان سے ملاقات کابینہ ڈویژن میں ہوئی جس میں مشن کی سفارشات پرگورننس اوراحتساب بہتربنانے کیلئےاقدامات پربات چیت ہوئی۔ آئی ایم ایف وفد کی فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے حکام سے بھی ملاقات ہوئی اور وفد کو ایف ایم یوکی ورکنگ اورکارکردگی سے متعلق بریفنگ دی گئی جبکہ آئی ایم ایف وفد کومشکوک مالی ترسیلات، پورٹنگ اور تحقیقات پربریف کیا گیا۔ دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے...
    وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا آرمی چیف کے ہمراہ ایس آئی ایف سی کے گرین کارپوریٹ انیشی ایٹو کا دورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز )آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز سمیت اعلی حکومتی عہدیداروں نے ایس آئی ایف سی کے گرین کارپوریٹ انیشی ایٹو کا دورہ کیا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے اسمارٹ ایگری فارم، گرین ایگری مالز اور ایگری ریسرچ سہولت سینٹر کا افتتاح کیا، شرکا کو زرعی شعبے کی ترقی کے لیے استعمال ہونے والی جدید زرعی مشینری کا معائنہ کرایا گیا۔ شرکا کو آگاہ کیا گیا کہ کسانوں کو مشینری خریدنے کے بجائے آسان کرائے پر انہیں حاصل کرنے کے مواقع میسرہوں گے۔
    پروفیسر ماجدہ کاظمی نے بتایا کہ اسی پروجیکٹ کے تحت اب دنیا بھر کی انگریزی سمیت دیگر زبانوں میں موجود ویب سائٹس کو چند لمحوں میں اردو زبان میں منتقل کرنے پر بھی کام ہو چکا یے اور ایپلیکیشن کی مدد سے نیوز ویب سائیٹ سمیت لوگ اپنی مطلوبہ ویب سائیٹ کو اردو زبان میں منتقل کر سکیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی کے انجینئرز نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (مصنوعی ذہانت) میں مزید ایک سنگ میل عبور کرتے ہوئے کتابوں کو زبان دے دی۔ تفصیلات کے مطابق این ای ڈی نے اے آئی کے ذریعے ایک اپلیکیشن تیار کی ہے، جو اردو کی تحریروں کی پکچر فائل یا فونٹ کو editable font/file میں تبدیل کرے گی، جس...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 فروری 2025ء )نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے نیشنل رجسٹریشن اینڈ بائیومیٹرک پالیسی فریم ورک کے تحت تشکیل دی گئی قومی عملدرآمد کمیٹی کا پہلا اجلاس آج نادرا ہیڈکوارٹرز میں منعقد کیا گیا۔ یہ اجلاس اس فریم ورک کو عملی جامہ پہنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے جس کے تحت پاکستان میں رجسٹریشن اور بائیومیٹرک کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا۔ وفاقی حکومت نے نیشنل رجسٹریشن اینڈ بائیومیٹرک پالیسی فریم ورک کا نوٹیفکیشن یکم جنوری 2025 کو جاری کیا۔ اس انقلابی اقدام کا مقصد ملک میں رجسٹریشن اور بائیومیٹرک کے موجودہ نظام میں پائی جانے والی خامیوں کو دور کرنا ہے۔ یہ پالیسی پائیدار ترقی کیلئے اقوامِ...
    اسلام آباد(صباح نیوز)نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)کی جانب سے نیشنل رجسٹریشن اینڈ بائیومیٹرک پالیسی فریم ورک کے تحت تشکیل دی گئی قومی عملدرآمد کمیٹی کا پہلا اجلاس بدھ کو نادرا ہیڈکوارٹرز میں منعقد کیا گیا۔ سرکاری میڈیا کے مطابق یہ اجلاس اس فریم ورک کو عملی جامہ پہنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے جس کے تحت پاکستان میں رجسٹریشن اور بائیومیٹرک کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا۔ وفاقی حکومت نے نیشنل رجسٹریشن اینڈ بائیومیٹرک پالیسی فریمورک کا نوٹیفکیشن یکم جنوری 2025 کو جاری کیا۔ اس انقلابی اقدام کا مقصد ملک میں رجسٹریشن اور بائیومیٹرک کے موجودہ نظام میں پائی جانے والی خامیوں کو دور کرنا ہے۔یہ پالیسی پائیدار ترقی کیلئے اقوامِ متحدہ عالمی مقصد نمبر 16.9 کی...
    مصر کے سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ مصری وزیر خارجہ کے مطابق ٹرمپ السییسی بات چیت مصر کے غزہ کی تعمیر نو کے منصوبے پر ہونی چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ سے فلسطینیوں کو بےدخل کرنے کے منصوبہ کے حوالے سے مصری سکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ غزہ سے فلسطینیوں کی بےدخلی ایجنڈے میں ہوئی تو مصری صدر وائٹ ہاؤس کی کسی میٹنگ میں شرکت نہیں کریں گے۔ قاہرہ سے مصری ذرائع نے بتایا کہ وزیر خارجہ نے امریکا پر واضح کر دیا تھا کہ فلسطینیوں کی جبری بےدخلی پر بات چیت کا فائدہ نہیں۔ ذرائع نے کہا کہ مصری وزیر خارجہ کے مطابق ٹرمپ السییسی بات چیت مصر کے غزہ کی تعمیر نو کے...
    اعتراضات اٹھاتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ بیورو کریٹس کی تقرری تعلیمی معیار اور تحقیق کے ضمن میں پورا نہیں اترتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سندھ یونیورسٹیز اینڈ انسٹیٹیوٹس لاز ترمیمی بل 2025ء پر اعتراضات لگا کر اسے سندھ اسمبلی واپس بھیج دیا ہے۔ گورنر سندھ نے اعتراضات اٹھاتے ہوئے کہا کہ وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کی واضح ہدایات کے تحت وائس چانسلر ایک ماہر تعلیم ہونا لازمی ہے، وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ہدایات پر دیگر صوبے بھی عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایچ ڈی کے حامل افراد علمی قیادت، تحقیق اور انتظامی معاملات پر گہری سمجھ رکھتے ہیں، بیورو کریٹس کی تقرری تعلیمی معیار اور تحقیق کے ضمن میں پورا نہیں...
    کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سندھ یونیورسٹیز اینڈ انسٹیٹیوٹ لاز ترمیمی بل 2025 پر اعتراضات عائد کر کے بل بل سندھ اسمبلی واپس بھجوا دیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق گورنر سندھ نے اعتراض عائد کیا کہ وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کی واضح ہدایات کے تحت وائس چانسلر ایک ماہر تعلیم ہونا لازمی ہے، وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ہدایات پر دیگر صوبے بھی عمل پیرا ہیں۔ ذرائعکے مطابق گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پی ایچ ڈی کے حامل افراد علمی قیادت، تحقیق اور انتظامی معاملات پرگہری سمجھ رکھتے ہی، بیورو کریٹس کی تقرری تعلیمی معیار اور تحقیق کے ضمن میں پورا نہیں اترتی۔ انہوں نے اعتراض کیا کہ بیورو کریٹس طلبہ، فیکلٹیز اور محقیقین کی علمی ضروریات پوری...
    پاکستان میں امریکی مالی اعانت سے چلنے والا کلائمیٹ اسمارٹ ایگریکلچر (سی ایس اے) سرمایہ کاری پروگرام، جس کا مقصد کاشت کاروں کو موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ ہونے میں مدد فراہم کرنا ہے، امریکی انتظامیہ کی جانب سے تمام غیر ملکی امدادی پروگرامز کی فنڈنگ معطل کرنے کے فیصلے کے نتیجے میں بند ہو گیا ہے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق 2 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی لاگت سے 5 سالہ پروگرام کا آغاز گزشتہ سال نومبر میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کیا تھا، باخبر ذرائع کے مطابق اس منصوبے کا انتظام سنبھالنے والے امریکی حکام پاکستان چھوڑنے کی تیاری کر رہے ہیں، جب کہ اس منصوبے سے منسلک قومی عملہ ملازمتوں سے محروم ہونے کے دہانے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 فروری2025ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے انقلاب ایران کی 46 ویں سالگرہ کے موقع پر ایرانی سفارتی مشن اور ایرانی قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔(جاری ہے) ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم دوطرفہ تعلقات کی مظبوطی کے لیے کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک ایران بہترین تعلقات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل معیشت کے لئے سنگ میل ثابت ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران پہلا ملک تھا جس نے پاکستان کو بطور آزاد ریاست سب سے پہلے تسلیم کیا۔
    ویب ڈیسک : وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کے دوران سمندر کے راستے معصوم شہریوں کو یورپ بھجوانے میں ملوث نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا۔ ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ سینیگال سے براستہ ایتھوپیا کراچی پہنچنے والے مسافر سے پوچھ گچھ کی گئی، جن کی شناخت عثمان عمر کے نام سے ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ مسافر ایتھوپین ایئرلائن کی پرواز ET-694 کے ذریعے سینیگال سے ایتھوپیا کے راستے کراچی پہنچا تھا اور ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر گزشتہ سال لاہور ائرپورٹ سے وزٹ ویزے پر سینیگال گیا تھا۔ پرائیویٹ میڈیکل کالجزمیں داخلے ؛ پہلی سلیکشن فہرست جاری انہوں نے کہا کہ مسافر یورپ جانے کے لیے...
    امریکی حکومت کا پروگرام یونیورسل سروس فنڈ (یو ایس ایف) پاکستان میں مالی سال 2024-25 کے لیے آنے والے منصوبوں کے تحت 2000 کلومیٹر طویل آپٹیکل فائبر کیبل (او ایف سی) بچھانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسٹار لنک کی سروسز پاکستان میں کب تک دستیاب ہوں گی؟ خوشخبری آگئی اس بات کی اطلاع یو ایس ایف نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کو دی۔ یہ اقدام یو ایس ایف کے جاری آپٹیکل فائبر پروگرام کا حصہ ہے جو نومبر 2020 میں شروع ہوا تھا اور اس کے تحت یونین کونسلز کی سطح پر گہری فائبرائزیشن کی جار ہی ہے۔ اب تک 17 بڑے او ایف سی پروجیکٹ شروع کیے گئے ہیں جو...
    ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون نے کہا کہ غیر قانونی سفری دستاویزات کی سخت جانچ پڑتال یقینی بنائی جائے، ایجنٹوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں، انسانی اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورکس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا، ایجنٹوں کے جھانسے میں نہ آئیں بیرون ملک سفر کے لیے قانونی راستے اختیار کریں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی میں شہریوں کو غیرقانونی طور پر یورپ بھجوانے میں ملوث نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے نے سینیگال سے براستہ ایتھوپیا کراچی پہنچنے والے مسافر محمد عثمان عمر سے پوچھ گچھ کی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق...
    ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرکے معصوم شہریوں کو سمندری راستے سے یورپ بھجوانے میں ملوث نیٹ ورک کو بے نقاب کردیا ہے۔ ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر سینیگال سے براستہ ایتھوپیا کراچی پہنچنے والے مسافر سے پوچھ گچھ کی، مسافر کی شناخت محمد عثمان عمر کے نام سے ہوئی جو ایتھوپین ایئرلائن کی پرواز ET-694 کے ذریعے سینیگال سے ایتھوپیا کے راستے کراچی پہنچا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کا نیا سربراہ کون ہوگا؟ نام سامنے آگیا ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر گزشتہ سال لاہورائرپورٹ سے وزٹ ویزے پر سینیگال گیا تھا،مسافر یورپ جانے کے لیے چوہدری تیمور نامی انسانی سمگلر سے رابطے میں تھا، مذکورہ ایجنٹ نے مسافر کو 25...
    فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) کی کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی میں شہریوں کو غیرقانونی طور پر یورپ بھجوانے میں ملوث نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے نے سینیگال سے براستہ ایتھوپیا کراچی پہنچنے والے مسافرمحمد عثمان عمر سے پوچھ گچھ کی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر گزشتہ سال لاہور ایئرپورٹ سے وزٹ ویزے پر سینیگال گیا تھا۔ مسافر یورپ جانے کے لیے چوہدری تیمور نامی اسمگلر سے رابطے میں تھا۔ مذکورہ ایجنٹ نے مسافر کو 25 لاکھ روپے کے عوض اسپین پہنچانے کا وعدہ کیا تھا۔ سینیگال پہنچنے پر مسافر کے والد نے ایجنٹ کو 25 لاکھ ادا کیے۔ ایف آئی اے کے مطابق ایجنٹ نے مسافر کو بائی ائیر...
    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اقوام متحدہ کی صدر سیکیورٹی کونسل کونائب وزیراعظم سینیٹر اسحق ڈار کا خط پیش کردیا۔تفصیلات کے مطابق یوم یکجہتی کشمیر پر سفیر منیر اکرم نے اقوام متحدہ کی صدر سیکیورٹی کونسل سے ملاقات کی۔ منیر اکرام نے نائب وزیراعظم سینیٹر اسحق ڈار کا خط بھی پیش کیا۔مقبوضہ کشمیر میں سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی طرف توجہ مبذول کروائی گئی۔خط میں کہا گیا ہے کہ کشمیر پر فیصلہ کن اقدامات کریں، قراردادوں پر عمل کرائیں۔خط اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو بھی ارسال کیا گیا ہے۔
    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر خارجہ مارکو روبیو کو امدادی ادارے یو ایس اے آئی ڈی کا عبوری ایڈمنسٹریٹر مقرر کردیا ہے جنہوں نے ادارے کی ممکنہ تنظیم نو پر کام شروع کردیا ہے۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی ایجنسی برائے عالمی ترقی طویل عرصے سے اپنے ہدف سے بھٹکی ہوئی تھی، یہ ہدف ذمہ داری کے ساتھ امریکی مفادات کو دیگر ملکوں میں بڑھانا ہے۔ ترجمان کے مطابق اب یہ واضح ہوگیا ہے کہ یو ایس اے آئی ڈی کا قابل ذکر حصہ امریکا کے قومی مفادات سے ہم آہنگ نہیں ہے۔ ترجمان کے مطابق فنڈنگ پر کنٹرول حاصل کرنے اور ایجنسی کی سرگرمیوں کو بہتر انداز سے...
    ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے آفس  مسئول مولانا ظہیرالحسن کربلائی نے کہا کہ ان شاءاللہ شعبان المعظم کے آخری ہفتے میں اجتماعی شادیوں کے پروگرام کا اعلان کر دیا جائے گا، بروز بدھ 5 فروری کو ہونیوالی میٹنگ میں حتمی تاریخ کا اعلان متوقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی سیکرٹری فلاح وبہبود مجلس وحدت مسلمین پنجاب شیخ عمران علی اور مولانا ظہیرالحسن کربلائی نے کہا کہ اجتماعی شادیوں کی تاریخ کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ اس کارخیر میں حصہ ڈالنا چاہتے ہیں وہ جلد از جلد رابطہ کریں اور اس کارخیر میں شریک ہوں۔ مولانا ظہیرالحسن کربلائی نے کہا کہ ان شاءاللہ شعبان المعظم کے آخری ہفتے میں اجتماعی شادیوں کے پروگرام...
    سندھ حکومت کی جانب سے یونیورسٹیوں کے ترمیمی قانون کی منظوری پیپلزپارٹی کی تعلیم دشمنی کا تسلسل ہے یہ خاص طور پر شہر کراچی کی جامعات کے لیے تشویشناک ہی نہیں بلکہ اعلیٰ تعلیم کی موت ہے۔ یہ قدم نہ صرف تعلیمی معیار کو متاثر کرے گا بلکہ جامعات کی خود مختاری پر بھی کاری ضرب لگائے گا۔ اس قانون کے ذریعے سندھ کی جامعات میں بیوروکریٹس کو وائس چانسلر مقرر کرنے کی راہ ہموار کر دی گئی ہے، جو کہ ایک غیر دانشمندانہ فیصلہ ہے۔ اس فیصلے کے خلاف نہ صرف اساتذہ اور طلبہ نے احتجاج کیا ہے بلکہ وفاقی ادارہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد نے بھی سندھ کی نئی پالیسی کو ’’جامعات کے لیے...
    ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت )سندھ حکومت کی جانب سے سندھ کی یونیورسیٹوںمیںبیورکریٹس کو وائس چانسلر بنانے کے متنازعہ بل کو منظور کرنے خلاف کے خلاف فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن(فاپواسا) کے تحت جاری سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے اساتذہ کا احتجاج پندرویں روزہ میں داخل ہو گیا ملازمین بھی احتجاج میں شریک تفصیلات کے مطابق سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں حکومت سندھ کے بیورکریٹس کو جامعات میںوائس چانسلر مقرر کرنے کے متنازعہ بل پراساتذہ کا احتجاج پندرویں دن بھی جاری رہا جس کے دوران اساتذہ نے مکمل کلاسز کا بائیکاٹ کیا اساتذہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے آفیسرز ایسوسی ایشن اور ایمپلائز یونین نے بھی احتجاج میں بھرپور شرکت کی ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا...
    ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2025ء) ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد کے چیئرمین بورڈ آف گورنرز پروفیسر ڈاکٹر عابد جمیل نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز کو ہر صورت بائیو میٹرک حاضری یقینی بنانا پڑے گی، مریضوں کے ساتھ غیر اخلاقی رویے کی مانیٹرنگ کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جا رہے ہیں۔(جاری ہے) ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ مریضوں اور ان کے لواحقین کے ساتھ خوش اخلاقی سےپیش آنے کےلئے ٹریننگ پروگرام شروع کر رہے ہیں، ایک ماہ کے اندر 12 بیڈز کا سرجیکل آئی سی یو بھی کام شروع کر دے گا۔ انہوں نے کہا کہ پانچ آپریشن تھیٹرز کا اضافہ کر...
    دبئی(نیوز ڈیسک)اسرائیل،حزب اللہ تنازع کے باعث چار ماہ کی معطلی کے بعد امارات کی قومی فضائی کمپنی ایمریٹس نے یکم فروری سے بیروت کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مشرق وسطی کی سب سے بڑی ایئرلائن پہلے یومیہ ایک دوطرفہ پرواز اور یکم اپریل سے دو یومیہ پروازیں چلائے گی۔ ایئر لائن یکم فروری سے بغداد کے لیے بھی یومیہ پرواز دوبارہ شروع کرنے جارہی ہے۔ امارات کی فضائی کمپنی نے اسرائیل اور ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ کے درمیان کشیدگی بڑھنے پر ستمبر کے آخر میں کئی علاقائی ایئرلائنز کی طرح لبنان کے لیے پروازیں معطل کر دی تھیں۔ واضح رہے کہ امارات کی فضائی کمپنی...
    حیدرآباد: فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کی جانب سے بیورو کریٹ وائس چانسلر کیخلاف احتجاج کیا جا رہا ہے
    اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی ہیلتھ اینڈ فٹنس گالا کے دورے کے موقع پر تقریب سے خطاب کررہے ہیں
    ---فائل فوٹو  وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد نے سندھ میں اعلیٰ تعلیمی اداروں میں بیوروکریٹ اور غیر پی ایچ ڈی وائس چانسلرز کی تقرری اور عمر کی حد 62 برس کرنے پر اعتراض کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی سے اس اقدام کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد نے کہا ہے کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار پر سنگین نتائج مرتب ہوں گے اور جامعات کی تعلیمی آزادی اور تنقیدی سوچ بھی متاثر ہو گی۔وزیرِ اعلیٰ سندھ کو لکھے گئے مراسلے میں ڈاکٹر مختار احمد نے کہا ہے کہ یہ بات انتہائی تشویش ناک ہے کہ صوبۂ سندھ یونیورسٹیز اینڈ انسٹی ٹیوٹ لاز ایکٹ 2018ء میں ترمیم کر رہا ہے،...
    کراچی: ایچ ای سی نے وزیر اعلی سندھ کو خط لکھ دیا جس میں کہا ہے کہ بیورو کریٹس غیر تعلیمی منتظمین ہیں ان کی بحیثیت وائس چانسلر تعیناتی سے جامعات کو نقصان پہنچے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اعلیٰ تعلیمی کمیشن آف پاکستان نے بیورو کریٹس کو غیر تعلیمی منتظمین قرار دیتے ہوئے انہیں وائس چانسلر مقرر کیے جانے کی مخالفت کردی۔ ایچ ای سی نے اس سلسلے میں جامعات کے ایکٹ میں کسی ممکنہ ترمیم کو یونیورسٹیز کے لیے نقصان دہ قرار دے دیا۔ اس سلسلے میں ایچ ای سی اسلام آباد کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد کی جانب سے سندھ کے وزیر اعلی کو باقاعدہ ایک مکتوب لکھا گیا ہے جس میں جامعات میں وائس چانسلر کی آسامی...
    ڈائریکٹوریٹ آف ورکرز اینڈ ایجوکیشن کے تحت ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے ممبران کیلئے تربیتی سیشن کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس ) ڈائریکٹوریٹ آف ورکرز اینڈ ایجوکیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے اراکین کے لیے کمیونیکشن سکلز کے عنوان سے تربیتی سیشن کا انعقاد کیا۔ ڈائریکٹوریٹ آف ورکرز اینڈ ایجوکیشن کے ڈائریکٹر جنرل محمد اکبر رائے اور ڈپٹی ڈائریکٹر محمد بشیر کی سربراہی میں ہونے والی تربیتی ورکشاپ میں ایسوسی ایشن کے اراکین کی کمیونیکشن سکلز میں بہتری لانے کے لئے خصوصی لیکچر کا اہتمام کیا گیا۔ سابق ڈائریکٹر ایس آئی ٹی اسلام آباد عنایت شاہ نے کمیونیکشن سکلز پر لیکچر دیا اور شرکا کی کمیونیکشن سکلز...
    چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد کا مستحق افراد کے مسائل سننے کیلئے لائیو ای-کچہری کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد کا مستحق افراد کے مسائل سننے کیلئے لائیو ای-کچہری کا انعقاد، ایک گھنٹہ دس منٹ میں ملک بھر سے 32 کالرز نے چیئرپرسن بی آئی ایس پی سے بات کی ، اپنے مسائل بتائے، چیئرپرسن کی افسران کو مستحقین کے مسائل حل کرنے کی فوری ہدایت کی ۔ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والی 17 سالہ عائشہ نے چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کو لائیو ای-کچہری میں کال کر کے بتایا کہ ان کی والدہ مستحق تھیں اور پروگرام سے...
    وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب ہانگ کانگ میں ایشین فنانشنل فورم کے موقع پر سروس لانگ مارچ کی قیادت بشمول چینی چیئرمین جن یونگ شینگ سے ملاقات کررہے ہیں
    عرفان ملک: صدر یو اے ای اور مریم نواز کی اے آئی جنریٹ تصاویر ،ویڈیوز کامعاملہ، ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے مقدمات کا اندراج کرکے گرفتاریاں شروع کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق تحقیقات کا دائرہ کار بھی وسیع کر کے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیدی گئی، ڈپٹی ڈائریکٹر فیصل آباد ، گوجرانوالہ ملتان اور لاہور ٹیم میں شامل ہیں۔جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم ایڈیشنل ڈائریکٹر چودھری سرفراز کی سربراہی میں بنائی گئی، تصاویر ،ویڈیوز اپ لوڈ کرنیوالے اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال کے بعد مقدمات درج ہوئے۔ پھلوں اور سبزیوں کی آج کی ریٹ لسٹ-ہفتہ 11 جنوری ، 2024 حکام  کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے تحقیقات سورس رپورٹ کے بعد شروع کیں،ایف آئی اے...
    ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا ڈیرہ اسماعیل خان میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی کیمپس اور شوگر کے امراض کیلئے الگ ہسپتال بنانے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان (محمد ریحان )صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈیرہ ڈاکٹر اشرف خان بیٹنی کی صوبائی صدر ڈاکٹر اسفندیار بیٹنی کے ہمراہ وائس چانسلر خیبر میڈیکل یونیورسٹی سے ملاقات ، ڈیرہ اسماعیل خان میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی کیمپس اور شوگر کے امراض کیلئے الگ ہسپتال بنانے سمیت صحت میں سہولیات کے حوالے سے تبادلہ خیال ۔ تفصیلات کے مطابق صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈیرہ ڈاکٹر اشرف بیٹنی نے صوبائی صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر اسفندیار بیٹنی کی قیادت میں وائس چانسلر خیبر میڈیکل یونیورسٹی سے ملاقات...