2025-09-25@23:59:31 GMT
تلاش کی گنتی: 29900
«علی ہزارہ»:
(نئی خبر)
پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کی جانب سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے لینڈ ریکارڈز اور جائیداد منتقلی خدمات کی فراہمی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کی جانب سے صوبہ پنجاب سے متعقلہ اراضی ریکارڈ خدمات کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی پنجاب میں موجود اپنی اراضی کی فرد برائے ریکارڈ، فرد برائے لین دین/ فروخت، منظور شدہ انتقال کی نقل، ای رجسٹری، رجسٹری برائے خریدار اور رجسٹری فروخت کنندہ کی خدمات سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ ابتدائی طور پر لندن سے ان خدمات کی فراہمی کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ مرحلہ وار سعودی عرب، متحدہ...

190ملین پاؤنڈ کیس ؛بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت نیب کے سپیشل پراسیکیوٹر کی عدم دستیابی کے باعث بغیر کارروائی ملتوی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت نیب کے سپیشل پراسیکیوٹر کی عدم دستیابی کے باعث بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 190ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سماعت کی،وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپوراور بانی پی ٹی آئی کی بہنیں کمرہ عدالت میں موجود تھیں۔ آپ لوگ جب جیل میں تھے ،تومیڈیا سے بات کر سکتے تھے،پیشیوں پر آتے تھے مگر یہاں عمران...
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بل گیٹس فاونڈیشن کے بانی بل گیٹس نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی 80 اجلاس کی سائیڈ لائن پر خوشگوار ماحول میں ملاقات کی۔ وزیراعظم نےبل گیٹس فاؤنڈیشن کی طرف سے 2022 کے سیلاب کے پیش نظر قابل ذکر امدادی کاروائیوں کو یاد کرتے ہوۓ حالیہ 2025 کے سیلاب کے بعد دی جانے والی امداد کو بھی قابل تحسین قرار دیا۔ وزیراعظم نے پاکستان میں پولیو کے تدارک، قوت مدافعت اور غذائی معیار میں اضافہ، اور معاشی شمولیت کے لیے حکومتی اقدامات میں بل گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ مزید براں وزیراعظم نے پولیو کےمکمل تدارک کے حصول میں بل گیٹس فاؤنڈیشن کے مسلسل تعاون کی اہمیت پر خصوصی زور دیا۔ وزیراعظم...
شاہد سپراء: لیسکو میں سیکیورٹی سافٹ ویئر کی عدم فراہمی کے باعث سولر سسٹم سمیت متعدد کنکشنز التواء کا شکار ہو گئے۔لیسکو میں سیکیورٹی سافٹ ویئرکی عدم فراہمی کی وجہ سے بڑے کمرشل اور صنعتی صارفین کے کنکشنز التواء کا شکار ہونے لگے ہیں۔ذرائع کے مطابق میٹر ساز کمپنی کی جانب سے سافٹ ویئر نہ ملنے پر میٹرز کی پروگرامنگ کا عمل روکاگیاہے,ایل ٹی میٹرز کی تنصیب سے قبل پروگرامنگ اور سیکیورٹی لازمی قرار دی گئی ہے, تاہم میٹرز ساز کمپنی کا سافٹ ویئر نہ ہونے سے پروگرامنگ نہیں کی جا سکی۔لیسکو کے آپریشن سرکلز نے بڑی تعداد میں میٹرز ایم اینڈ ٹی سرکلز پہنچا دیئے لیکن ایم اینڈ ٹی سرکلز کے پاس سافٹ ویئر کی عدم دستیابی کے باعث...
مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2025ء)وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ چار سے چھ لوگ آئین میں ترمیم نہیں کرسکتے، اس کے لیے پارلیمنٹ جانا ہوگا۔مظفرآباد میں عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کے بعد وفاقی وزراء میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کا ایجنڈا ہماری سمجھ سے باہر ہے، ایکشن کمیٹی جو میسج دینے کی کوشش کر رہی ہے وہ کشمیری عوام کا نہیں ہے۔طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ایل او سی پر بھارتی حملہ کشمیری عوام نے پاک فوج کے ساتھ مل کر ناکام بنایا، ہم مسئلہ کشمیر کو دنیا میں واضح کرنے کے لیے یہاں پر ہیں، آج وزیراعظم شہباز شریف...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کے شعبے میں گردشی قرض تمام وسائل کو نگل رہا تھا، اس کے مسائل سے نمٹنا بہت بڑی کامیابی ہے۔ شعبہ توانائی کے گردشی قرضے کے خاتمے کے منصوبے کی اسلام آباد میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں نیویارک سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گردشی قرض تمام وسائل کو نگل رہا تھا اور یہ مسلسل بڑھتا جارہا تھا، گردشی قرضے کے مسائل سے نمٹنا بہت بڑی کامیابی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وزیرتوانائی کی سربراہی میں ٹاسک فورس نے مستعدی سے کام کیا اور آئی پی پیز کے ساتھ کامیاب مذاکرات کیے، گردشی قرضے کا منصوبہ اجتماعی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بجلی کے شعبے میں...
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے یونیسف کی نمائندہ پیرنیلا آئرن سائیڈ کو سیلاب سے تباہ ہونیوالے سکولوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ سیلاب نے دیگر شعبوں کیساتھ ساتھ تعلیم کو بھی سنگین چیلنجز سے دوچار کر دیا ہے۔ وزیر تعلیم نے بتایا کہ سیلاب سے 3 ہزار سے زائد سکولوں کو نقصان پہنچا، کئی سکول اب بھی زیرآب ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سیلاب سے متاثرہ مزید 3 اضلاع کے طلبہ کی رجسٹریشن فیس معاف کر دی گئی۔ سیلاب سے متاثرہ مزید اضلاع کے طلبہ کیلئے ریلیف کا اعلان کر دیا گیا ہے۔بہاولپور، خانیوال اور جھنگ بھی فیس ریلیف والے اضلاع میں شامل ہیں۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا کہ تینوں اضلاع...
ممبئی پولیس نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے نواسے اور معروف بزنس ٹائیکون نوسلی نیول واڈیا سمیت ان کے اہلِ خانہ اور چند دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔نوسلی پر الزام ہے کہ انہوں نے جعلی دستاویزات تیار کرکے عدالت میں استعمال کیے۔ نوسلی واڈیا کی عمر 81 برس ہے، اور وہ بھارت کے نمایاں بزنس خاندانوں میں شمار ہوتے ہیں۔بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق یہ مقدمہ میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کورٹ بوریولی کے حکم پر درج کیا گیا۔ عدالت نے بانگور نگر پولیس کو ہدایت دی کہ نوسلی واڈیا، ان کی اہلیہ مورین واڈیا، بیٹے نیس واڈیا اور جہانگیر واڈیا سمیت دیگر ساتھیوں کے خلاف دھوکا دہی اور جعلسازی کے الزامات کے تحت ایف آئی آر...
ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی نے کہا ہےکہ وہ اپنے ملک سے محبت کرتی ہیں تاہم اس وقت وہ اپنے ملک امریکا کو پہچان نہیں پارہی ہیں۔ اسپین میں منعقد ہونے والے سین سیبسٹن فلم فیسٹیول کے دوران جب ہوسٹ نے انجلینا جولی سے سوال کیا کہ ایک اداکارہ اور ایک امریکی کی حیثیت سے آپ کو کس چیز سے خوف آتا ہے؟ اس پر انجلینا جولی نے کہا یہ بہت مشکل سوال ہے۔ انجلینا جولی کا کہنا تھا کہ میں اپنے ملک سے پیار کرتی ہیں مگر اس وقت میں اسے نہیں پہچان پارہی، میرا عالمی نظریہ مساوی، متحد اور بین الاقوامی ہے۔ “I love my country, but at this time, I don’t recognize my country.” — Angelina...

بجلی کے شعبہ کے 1225 ارب روپے گردشی قرضہ کاحل بڑی پیش رفت ہے، حکومت مالی استحکام اور توانائی کے شعبے کی اصلاحات کے درمیان توازن قائم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداورنگزیب نے کہاہے کہ بجلی کے شعبہ کے 1225 ارب روپے گردشی قرضہ کاحل مالی نظم و ضبط کو یقینی بنانے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کے ساتھ ساتھ پاکستان کے توانائی شعبے کے دیرینہ ترین مسائل میں سے ایک کے حل میں ایک بڑی پیش رفت ہے۔ جمعرات کویہاں جاری بیان میں وزارتِ خزانہ نے 1225 ارب روپے کے گردشی قرضہ کے کامیاب حل کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی ٹاسک فورس برائے پاور کی تاریخی مشترکہ کاوش کے ذریعے اور وزارتِ توانائی، سٹیٹ بینک آف پاکستان، پاکستان بینکس ایسوسی ایشن اور 18 شراکتی بینکوں کے تعاون...
پاکستان کے معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں بھارتی فنکاروں کے ساتھ اپنے تعلقات اور نئے پروجیکٹس پر گفتگو کی ہے جس نے مداحوں کی توجہ سمیٹ لی ہے۔ انٹرویو کے دوران علی ظفر نے کہا کہ بھارت میں کام کرنے کا تجربہ ان کے لیے یادگار رہا۔ انہوں نے خاص طور پر بھارتی گلوکار سونو نگم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں لائیو پرفارمنس کے دوران جس مہارت سے سونو نگم سُر کو برقرار رکھتے ہیں، ویسا کوئی اور نہیں کر پاتا۔ علی ظفر کے مطابق لائیو گاتے وقت سانس کا قابو رکھنا اور سُر کو درست رکھنا انتہائی مشکل کام ہے۔ علی ظفر نے بھارتی اداکار...

وزیراعظم سے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی 80 اجلاس کی سائیڈ لائن پر خوشگوار ماحول میں ملاقات
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی 80 اجلاس کی سائیڈ لائن پر دو طرفہ ملاقات, وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی 80 اجلاس کی سائیڈ لائن پر ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے خوشگوار ماحول میں گرم جوشی سے ملاقات کی اور پاکستان بنگلہ دیش کے دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر اور مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔ مزید براں دو طرفہ تعلقات میں کثیر الجہتی تعاون بالخصوص تجارت، علاقائی تعاون اور دونوں ممالک کے لوگوں کے باہمی تعلقات کو بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال ہوا. وزیراعظم نے باہمی عزت و رواداری، باہمی اعتماد اور علاقائی...

سپیکرقومی اسمبلی کی اخبار بینی کے عالمی دن پر آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی اور صحافی برادری کو مبارکباد،اخبارات پارلیمان اور عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہیں،سردار ایاز صادق
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اخبار بینی کے عالمی دن پر آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی اور صحافی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اخبارات نہ صرف قابلِ اعتماد خبروں کا معتبر ذریعہ ہیں بلکہ یہ قومی شعور اور فکری آبیاری کا مضبوط ترین ستون ہیں، اخبارات پارلیمان اور عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہیں۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جمعرات کو جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ اخبارات کے قارئین کا دن صحافیوں، ایڈیٹرز اور میڈیا اداروں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے،پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن پارلیمنٹ میں ہونے والی قانون سازی کو عوام تک پہنچانے میں مؤثر...
قطر اور سعودی عرب نے شام کے لیے یو این ڈی پی کے ساتھ 8 کروڑ 90 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کردیا۔ فنڈز کا مقصد شام میں بنیادی عوامی خدمات کا تسلسل یقینی بنانا ہے، قطر و سعودی فنڈز کے ذریعے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں ادا کی جائیں گی۔ مئی میں بھی قطر اور سعودی عرب نے شام کے سرکاری ملازمین کے لیے مالی تعاون کیا تھا۔ اپریل میں دونوں ممالک نے شام کے ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر ورلڈ بینک کے واجبات ادا کیے تھے۔ Post Views: 1
جرمنی کی گرین پارٹی سے تعلق رکھنے والی رکن پارلیمان ہانا اسٹئن مولر نے تاریخ رقم کردی۔ انہوں نے بجٹ اجلاس کے دوران اپنے ننھے بیٹے کو گود میں اٹھائے ہوئے جرمن پارلیمنٹ (بنڈسٹاگ) میں خطاب کیا، یہ پہلا موقع تھا کہ کسی رکنِ پارلیمان نے ایوان میں بچے کے ساتھ تقریر کی۔ بنڈسٹاگ کے سرکاری انسٹاگرام پیج پر بتایا گیا کہ آج پہلی بار ایک رکنِ پارلیمان نے اپنے بچے کے ساتھ جرمن بنڈسٹاگ کے پوڈیم پر کھڑے ہو کر تقریر کی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نومولود بچہ پُرسکون اور خاموشی سے ماں کے سینے سے لگے سو رہا تھا۔ 32 سالہ ہانا اسٹئن مولر نے جرمن اخبار سے گفتگو میں کہا یہ سب منصوبہ بندی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صحافی و یوٹیوبر مطیع اللہ جان نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے سپریم کورٹ بار سے خطاب کی روداد بیان کردی۔ صحافی مطیع اللہ جان نے نجی ٹی وی نیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سپریم کورٹ بار کی تقریب سے خطاب میں بڑے فخر سے بتایا کہ میرے پاس لوگ آئے اور کہا کہ ہم نے اتنے ترقیاتی کام بلوچستان میں کئے ہیں،تو ان کیلئے ایک اشتہار بنا کر میڈیا کو دیا جائے،تو میں (وزیراعلیٰ بلوچستان)نے کہاکہ میں اس کے سرکاری سکول کیوں نہ بنا دوں۔ اختیار ولی فیصل مسجد میں جا کر حلف دیں کہ مریم نواز اور شہبازشریف الیکن جیتے ہوئے ہیں: شوکت بسرا کا...
وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ چار سے چھ لوگ آئین میں ترمیم نہیں کرسکتے، اس کے لیے پارلیمنٹ جانا ہوگا۔ مظفرآباد میں عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کے بعد وفاقی وزراء نے میڈیا سے گفتگو کی، اس موقع پر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کا ایجنڈا ہماری سمجھ سے باہر ہے، ایکشن کمیٹی جو میسج دینے کی کوشش کر رہی ہے وہ کشمیری عوام کا نہیں ہے۔ طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ایل او سی پر بھارتی حملہ کشمیری عوام نے پاک فوج کے ساتھ مل کر ناکام بنایا، ہم مسئلہ کشمیر کو دنیا میں واضح کرنے کے لیے یہاں پر ہیں، آج وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ میں مسلم...
حریت ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے ایک بیان میں کہا کہ ترک صدر اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ کشمیر کا تنازعہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی بنیادی وجہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس سے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے خطاب کو سراہا ہے، جس میں انہوں نے تنازعہ کشمیر کو ایک مرتبہ پھر بھرپور طریقے سے اجاگر کیا۔ ذرائٰع کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان نے گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے کو اقوام متحدہ کی...
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اورانقلابی قدم ،جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل کر لی گئیں ،پاکستان سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہے، برسوں میں ہونے والے سروے اب چند دنوں میں مکمل کیے جا سکیں گے،پاکستان اکتوبر میں پہلاجدیدہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ خلاء میں روانہ کرے گا،سپارکو کے چیئرمین محمد یوسف خان نے ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ معدنی وسائل کی تلاش اور زراعت کی ترقی میں نئی راہیں کھولے گا ،جدیدسیٹلائٹ ،سیلاب کی نگرانی،گلیشیئرپگھلنے اورفضائی آلودگی پرتحقیق کی صلاحیت بڑھائےگا،ان کا مزید کہنا تھا یہ سیٹلائٹ معدنیات،پودوں،مٹی اورپانی کے معیارکے درست اعداد و شمار فراہم کرے گا،پاکستان کا یہ قدم قدرتی...
راولپنڈی: میو اسپتال لاہور کے بعد ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی میں جدید چائینیز مشین سے کینسر کے علاج کا فیصلہ کر لیا گیا، ایم ایس ہولی فیملی اسپتال نے کیرو ابلیشن مشین کے لیے ریکویسٹ محکمہ صحت پنجاب کو بھجوا دی۔ ہولی فیملی اسپتال کو کیرو ابلیشن مشین کے لیے ریکویسٹ بھجوانے کی ہدایت مجاز اتھارٹی نے کی تھی۔ ایم ایس ہولی فیملی اسپتال ڈاکٹر اعجاز بٹ کے مطابق کیرو ابلیش مشین ہولی فیملی اسپتال کے ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں لگائی جائے گی اور رواں برس میں کیرو ابلیشن مشین ملنے پر کینسر کے مریضوں کا علاج شروع کر دیا جائے گا، کینسر کے مریضوں کا کیرو ابلیشن مشین سے علاج کی ماہر ٹیم ہولی فیملی اسپتال میں موجود...
ویب ڈیسک: اسلامی نظریاتی کونسل نے بینک سے رقم نکالنے یا منتقلی کرنے پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی وصولی کو غیر شرعی قرار دے دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس چیئرمین علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں بینک سے رقم نکالنے یا منتقلی پر ودہولڈنگ ٹیکس کی وصولی کو غیر شرعی قرار دیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ود ہولڈنگ ٹیکس کی وصولی زیادتی کے مترادف ہے۔ ڈاکوؤں کی سہولت کار ٹک ٹاکر گرل گرفتار اسلامی نظریاتی کونسل نے دیت کے قانون میں ترمیم کی شقوں کی مخالفت بھی کر دی ہے۔ کونسل ارکان نے اعلامیہ میں یہ بھی کہا ہے کہ وہ دیت کے قانون میں ترمیم...
بلوچستان کلچر ڈیپارٹمنٹ نے صوبے کے فنکاروں، مصوروں، شعرا، موسیقاروں اور ادیبوں کے لیے نے کوئٹہ میں ’آرٹسٹ کیفے‘ قائم کر دیا جو تخلیق اور مکالمے کا نیا مرکز بن کر شہر کے ثقافتی منظرنامے میں تازہ روح پھونکنے میں معاون ثابت ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ پہاڑوں سے خوراک اور توانائی حاصل کرنے والے نوجوان افتتاحی تقریب میں کلچر ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر داؤد شاہ کا کہنا ہے کہ اس کیفے کا مقصد فنکاروں اور دانشوروں کو ایک باوقار اور تخلیقی ماحول فراہم کرنا ہے جہاں وہ شام کے وقت بیٹھ کر چائے یا کافی کے ساتھ اپنے خیالات اور تخلیقات کا تبادلہ کر سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس کیفے کی انتظامیہ خود آرٹسٹ سنبھال رہے ہیں جبکہ ممبرشپ...
نیویارک: وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان باضابطہ ملاقات آج وائٹ ہائوس میں ہوگی۔ وزیراعظم کے ساتھ آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور دیگر حکام بھی ملاقات میں شریک ہونگے۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، تجارت، علاقائی، عالمی امور ، افغانستان، خطے کی صورتحال، انسداد دہشت گردی کے حوالے سے تعاون سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔ ملاقات کے بعد وزیراعظم جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے اسی روز واپس نیویارک آ جائیں گے۔ وزیراعظم جمعہ کو جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرینگے۔
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) کنگ حمد انسٹیٹیوٹ آف نرسنگ اینڈ ایسوسی ایٹڈ میڈیکل سائنسز کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق، تقریب میں بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے بطور اعزازی مہمان شرکت کی، جب کہ اس موقع پر اعلیٰ سول و عسکری حکام بھی موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بحرین کے فرمانروا، شاہی خاندان اور حکومتِ بحرین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کنگ حمد انسٹیٹیوٹ کا افتتاح پاکستان میں طبی تعلیم کے فروغ کی جانب ایک اہم سنگِ میل...
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے افغانستان کے قائمقام قونصل جنرل مولوی محمد حبیب ناصر نے ملاقات کی جس میں بلوچستان سے افغان مہاجرین کے انخلااور باعزت واپسی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے قائم مقام قونصل جنرل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکیوں کے انخلاسے متعلق قومی پالیسی پر بلوچستان حکومت موثر عمل درآمد کروا رہی ہے اور وطن واپس جانے والے افغان مہاجرین کو صوبائی حکومت کی جانب سے ہر ممکن معاونت فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ ضعیف العمر افراد، خواتین اور بچوں کا خصوصی خیال رکھنے سے متعلق پہلے ہی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے...
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) پارلیمانی پارٹی کے لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین، سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ سینئر مسلم لیگی رہنما، رانا ثنا اللہ خاں کا بطور سینیٹر انتخاب ان کی دیرینہ خدمات کا اعتراف ہے۔ انہوں نے آمریت اور جبر کے ہر دور میں اپنی جماعت اور قیادت سے پختہ وابستگی قائم رکھتے ہوئے باوقار دلیرانہ سیاست کی شاندار مثالیں قائم کیں جن پر ہر سیاسی کارکن کو فخر ہونا چاہیے۔ نو منتخب سینیٹر اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ خاں نے سینیٹر عرفان صدیقی سے ان کی اقامت گاہ پر ملاقات کی۔ پارلیمانی پارٹی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے رانا ثنا اللہ کو ایوان بالا...
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی حالیہ پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے کچھ لوگ سیلابی سیاست اور نمبر ٹانگنے کے سوا کچھ نہیں کرتے۔ یہ رہنما ایک طرف دعویٰ کرتے ہیں کہ گندم کا نقصان ہوا ہے اور دوسری طرف مطالبہ کرتے ہیں کہ گندم باہر بھیج دی جائے۔ یہ دوہرا معیار عوام کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے۔ پیپلز پارٹی کا الزام ہے کہ پنجاب کو ڈبویا گیا، سوال یہ ہے کہ جب سندھ میں بار بار سیلاب آتا ہے تو کیا وہ خود سندھ کو ڈبوتے ہیں؟ حقیقت یہ ہے کہ یہ رہنما عوامی خدمت کے بجائے صرف الزام تراشی اور سیاسی...
پشاور(بیورو رپورٹ)وزیراعلیٰ خیبر پی کے کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ کی پالیسی پر نظرثانی کرے، وفاقی جعلی حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث خیبر پختونخوا میں آئے روز جنازے اُٹھ رہے ہیں۔اپنے بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں معصوم شہری، بچے اور خواتین نشانہ بن رہے ہیں، دہشت گردی جیسے اہم مسئلے پر وفاقی حکومت کی سرد مہری افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے افغانستان سے بات چیت ناگزیر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وفاق نہ خود افغانستان سے بات چیت کر رہا ہے اور نہ خیبر پختونخوا حکومت کو کرنے دے رہا ہے،...
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کی ملاقات ہوئی، جس میں سیلاب کی صورتحال، غذائی تحفظ، توانائی اور سیکیورٹی تعاون، کیٹی بندر پورٹ منصوبہ اور صوبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سمیت وسیع امور پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوئی، امریکی قونصل جنرل چارلس گڈمین، پولیٹیکل آفیسر جیریڈ ہینسن، پرنسپل سیکریٹری آغا وسیم اور دیگر حکام بھی شریک ہوئے۔ ملاقات میں وزیر اعلیٰ نے کہا کیٹی بندر منصوبہ شہید بینظیر بھٹو کا وڑن ہے، کراچی پورٹ پر شدید دباؤ ہے اور ایک نئی بندرگاہ کی اشد ضرورت ہے۔ شاہراہِ بھٹو کو براہ راست کراچی پورٹ سے جوڑنے کی تجویز پر بھی بات ہوئی، جس سے...
پاک سعودی معاہدہ مسلم ممالک میں اتحاد کی طرف بڑھنے کا پہلا قدم ، ایران کوبھی شامل کیا جائے وادی تیراہ میں لوگوں کو مارنے سے عوام میں اداروں کے خلاف مایوسی اور دوریاں پیدا ہوں گی، خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہاہے کہحکومت میں بیٹھے ہوئے مافیاز عام آدمی کے منہ سے آخری نوالہ بھی چھین لینا چاہتے ہیں۔پہلے چینی اور اب آٹا بھی عوام کی پہنچ سے دور ہورہا ہے۔ہو شربا مہنگائی نے عوام کی پریشانیوں اور مشکلات میں بے پناہ اضافہ کردیا ہے۔ امریکہ بار بار جنگ بندی کی قرار داد کو ویٹو کرکے امن پسند عالمی برادری کی تضحیک اور اسرائیل کو غزہ میں قتل عام جاری رکھنے کا موقع دے رہا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس کی وصولی کا کیس، عدالت نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیا۔سندھ ہائیکورٹ میں طارق منصور ایڈووکیٹ کی جانب سے دائردرخواست میں کہاگیا کہ ایم یو سی ٹی چارجز کا نفاذ سندھ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2013 ء کی خلاف ورزی ہے، نیپرا بھی کے الیکٹرک کی جانب سے کے ایم سی ٹیکس وصولی کو خلاف قانون قرار دے چکا ہے، مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب عدالت کے 29 مئی 2024ء کے احکامات کی خلاف ورزی کررہے ہیں، عدالتی حکم کے مطابق یوٹیلیٹی ٹیکس کے الیکٹرک کے ذریعے وصولی کے بارے میں تفصیلی بحث ضروری تھی، مئیر کراچی نے اس معاملے پر کمیٹیوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ صوبے کو امن و امان کے مسائل کا سامنا ہے، جب تک افغانستان میں حالات ٹھیک نہیں ہوں گے، خطے میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر علی امین گنڈا پور نے کہا کہ خطے میں قیامِ امن کے مستقل حل کے لیے مذاکرات اور جرگوں کا راستہ اپنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا نے کئی عشروں تک افعان بہن بھائیوں کی مہمان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے کئی اضلاع میں جرائم کی شرح صفر ہونے کا دعویٰ کر دیا۔لاہور میں پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے جرائم میں کمی کی وجہ پولیس کی بہترین کارکردگی کو قرار دیا اور کہا کہ کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) نے جس طرح امن قائم کیا ہے اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی، پورے پولیس ڈپارٹمنٹ کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ کئی ایسے اضلاع ہیں جہاں یومیہ 100 جرائم ہوتے تھے، اب صفر شرح ہے، کئی کئی دن بعد کوئی ایک کیس رپورٹ ہوتا ہے، لوگ کہتے ہیں اب ہم گھر سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تاریخ کی راہ گزر میں کچھ ہستیاں ایسی آتی ہیں جو اپنے دور کے ساتھ ساتھ آنے والے زمانوں پر بھی گہرا اثر ڈالتی ہیں۔ سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ انہی میں سے ایک ہیں۔ وہ ایک ایسی شخصیت تھے جنہوں نے بیسویں صدی کے فکری بحران میں اسلام کے ہمہ گیر پیغام کو دوبارہ زندہ کیا۔ ان کی تحریروں نے نوجوان نسل کو احساسِ کمتری سے نکالا، مسلم معاشروں کو اپنی اصل پہچان یاد دلائی اور دنیا کو بتایا کہ اسلام محض چند عبادات کا نام نہیں بلکہ مکمل ضابطۂ حیات ہے۔ مولانا مودودیؒ نے ایسے وقت میں قلم اٹھایا جب مغربی فلسفہ، سیکولرزم، لبرل ازم، سوشلسٹ نظریات اور نوآبادیاتی اثرات مسلمانوں کے ذہنوں کو مسخر کر رہے تھے۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250925-01-21پشاور(صباح نیوز)خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹرمحمدعلی سیف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ کی پالیسی پر نظرِ ثانی کرے، وفاقی جعلی حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث خیبر پختونخوا میں آئے روز جنازے اٹھ رہے ہیں۔اپنے ایک جاری بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں معصوم شہری، بچے اور خواتین نشانہ بن رہے ہیں، دہشت گردی جیسے اہم مسئلے پر وفاقی حکومت کی سرد مہری افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے افغانستان سے بات چیت ناگزیر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وفاق نہ خود افغانستان سے بات چیت کر رہا ہے اور نہ خیبر پختونخوا حکومت کو کرنے دے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250925-01-8اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی نظریاتی کونسل نے معروف مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا کو گستاخی کا ملزم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مرزا محمد علی کے بیانات کسی شرعی مقصد کے بغیر کہے گئے، نقل کفر پر مبنی بیانات کی بنا پر انجینئر مرزا سخت تعزیری سزا کے مستحق ہیں۔ڈان نیوز کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس چیئرمین علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی کی زیر صدارت ہوا، جس میں اراکین کونسل جسٹس (ر) ظفر اقبال چودھری، ڈاکٹر عبد الغفور راشد، صاحبزادہ پیر خالد سلطان قادری، محمد جلال الدین ایڈووکیٹ، حافظ طاہر محمود اشرفی نے شرکت کی۔اجلاس میں ملک اللہ بخش کلیار، جسٹس (ر) الطاف ابراہیم، مولانا پیر شمس الرحمن، محمد یوسف اعوان، سید...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250925-01-4سلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی مالیاتی ادارے سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کی معیشت پر حالیہ سیلاب کے اثرات کو آئی ایم ایف کے جائزے میں شامل کیا جانا چاہیے۔اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کی عالمی مالیاتی فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ آئی ایم ایف کی دیرینہ تعمیری شراکت کو سراہا، جو منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی قیادت میں مزید مضبوط ہوئی ہے۔وزیرِ اعظم نے مختلف اقدامات کے ذریعے آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کی بروقت حمایت کا اعتراف کیا، جس میں مالی سال 2024ء میں 3 بلین ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ، اس کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپورخاص(نمائندہ جسارت) محکمہ تعلیم کے ملازمین نے گرلز اور بوائز ہائی اسکولوں میں ہیڈ ماسٹرز اور ہیڈ مسٹریس کے نوٹیفکیش کو ہوا میں اڑا کر من پسند اسکولوں میں من پسند ہیڈ ماسٹرز اور ہیڈ مسٹریس کو تعینات کر دیا ہے، بغیر سیمی کوڈ کے اسکول ظاہر کر کے تعیناتیاں کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیکریٹری ایجوکیشن سندھ کی جانب سے مختلف اسکولوں میں ہیڈ ماسٹرز اور ہیڈ مسٹریس کی تعیناتی کا جو نوٹیفکیشن جاری کیا تھا محکمہ تعلیم میرپورخاص کے افسران اور ملازمین نے اسے ہوا میں اڑاتے ہوئے بغیر سمی کوڈ اسکولوں جن کا کوئی وجود ہی نہیں ہے ان میں محکمہ تعلیم کے جاری نوٹیفکیشن 9 ستمبر کو نکلنے سے قبل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)سندھ ایمپلائزالائنس کی اپیل پر پنشن اصلاحات کے خلاف دوسرے روزہ بھی تمام تعلیمی ادارے بند رہے اور سرکاری اداروں میں کام بند رہا اور مختلف جگہ احتجاج ہوتا رہا جن سے تنظیم کے رہنما نوید راجپوت عارف بابو ارشاد راجپوت اور عابد شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کے مطالبا ت پورے نہیں کیے گئے تو چھ اکتوبر کو بلاول ہاوس کے سامنے بھرپور احتجاج کیا جائے گا جس کی مثال ملنا مشکل ہو جائے گی انھوں نے کہا کہ ہماری جدوجہد سرکاری ملازمین کے حقوق کی بحالی تک جاری رہے گی۔ اسٹاف رپورٹر
پشاور: خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر سیف نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کی پالیسی پر نظر ثانی کرے اور اس حوالے سے سنجیدہ اقدامات اٹھائے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ وفاقی حکومت کی ناکام اور غلط پالیسیوں کے باعث خیبر پختونخوا میں آئے روز جنازے اٹھ رہے ہیں، دہشت گردی کی اس لہر میں معصوم شہریوں، بچوں اور خواتین کی زندگیاں ضائع ہو رہی ہیں۔ انہوں نے اس صورتحال پر وفاقی حکومت کی سردمہری کو افسوسناک اور قابل مذمت قرار دیا۔ مشیر اطلاعات نے واضح کیا کہ دہشت گردی جیسے سنگین مسئلے کے خاتمے کے لیے افغانستان سے بات چیت ناگزیر ہے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر عالمی برادری کے سامنے اعلانیہ کہا کہ انھوں نے پاک بھارت جنگ رکوانے میں کردار ادا کیا تھا۔ انھوں نے واضح طور پرکہا کہ وہ اب تک سات جنگیں رکوا چکے ہیں۔ انھوں نے اقوام متحدہ کے کردار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جنگیں رکوانے میں اقوام متحدہ نے کوئی کردار ادا نہیں کیا۔ اقوام متحدہ کے قیام کا مقصد عالمی سطح پر امن کا قیام تھا لیکن اس نے کسی تنازع کے حل کے لیے کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی۔ اقوام متحدہ کے کردار پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ناقدانہ تبصرہ اس امر کا عکاس ہے کہ وہ اقوام متحدہ...

نیویارک: وزیر اعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر ورلڈ بینک کے صدر اجے بانگا سے ملاقات کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات وواقعات میں خواتین سمیت 9افراد جاںبحق ہوگئے ،دیگر واقعات میں 20زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان بازار تھانے کی حدود اورنگی ٹاؤن دعا چوک کے قریب گھر میں کرنٹ لگنے سے55سالہ ہما زوجہ جاوید نامی خاتون جاں بحق ہوگئی ،متوفی کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ میمن گوٹھ تھانے کی حدود ملیر دْر محمد گوٹھ کے علاقے میں تیز رفتار ڈمپر ٹرک نے مخالف سمت سے آنے والی موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دوسرا شخص زخمی ہوا۔ زخمی کو جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا، پولیس کا کہنا...
فن لینڈ کے صدر الیگزینڈر اسٹب نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں غزہ میں فوری جنگ بندی اور عالمی انصاف کا مطالبہ کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فن لینڈ کے صدر نے مزید کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں سنگین ترین بین الاقوامی جرائم پر احتساب لازمی ہے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری کو غزہ میں فوری طور پر انسانی المیے کو روکنے کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے۔ فن لینڈ کے صدر نے غزہ میں عام شہریوں کی حالتِ زار پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسانی بحران ناقابلِ برداشت سطح تک پہنچ چکا جو عالمی نظام کی ناکامی کی عکاسی کرتا ہے۔ صدر اسٹب نے مطالبہ کیا کہ غزہ میں فوری جنگ...
فائل فوٹو کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کی یوسی ون چیئرمین کی نشست پر ضمنی انتخاب کے نتائج کے اعلان کے بعد ٹی ایل پی کارکنان نے ڈی سی کے دفتر کے باہر احتجاج شروع کردیا۔ تحریک لبیک کے کارکنان نے نعرےبازی کرتے ہوئے پولیس سے تکرار بھی کی، ڈی سی ویسٹ کے دفتر پر پولیس اہلکار بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ ضمنی بلدیاتی انتخابات: 11 اضلاع میں چیئرمین، وائس چیئرمین کی 9 میں سے 5 نشستوں پر پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیابسندھ کے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پولنگ مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے، جبکہ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج بھی آنا شروع ہو گئے۔ کراچی میں ضلع غربی یوسی ون میں غیر حمتی غیر سرکاری...
مراد علی شاہ سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے ملاقات کی، اس موقع پر سیلاب کی صورتِحال، کیٹی بندر اور شاہراہِ بھٹو پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کراچی میں ملاقات کی، اس موقع پر سیلاب کی صورتِحال، کیٹی بندر اور شاہراہِ بھٹو پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہا کہ امریکی کمپنیوں کے نمائندے جلد کراچی آکر سرمایہ کاری کا جائزہ لیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ میں سماعت سے محروم بچوں کی تعلیم و تربیت میں دلچسپی رکھتی ہوں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ امریکی اداروں کا تعاون ہمارے لئے انتہائی قیمتی ہوگا۔
بھارتی ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکتہ میں بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی اور نشیبی علاقوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بارشوں سے کولکتہ میں نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی۔ اسکول، کالجز اور تعلیمی ادارے دو دن تک بند رہنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ کولکتہ میں واقع امریکی قونصلیٹ نے بھی طوفانی بارشوں کے پیشِ نظر دفتر بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً 251.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جو 1988 کے بعد سب سے زیادہ بارشوں کا نیا ریکارڈ ہے۔ کچھ علاقوں میں اور بھی زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی، جیسے گاریا کامدہری میں 332 ملی میٹر بارش ہوئی تھی۔ زیادہ تر ہلاکتیں کرنٹ...
نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں سیشن کے ہائی لیول ویک کے سائیڈ لائن میں G77 اور چین کے وزارتی اجلاس میں شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل اپنے ہمسایہ ممالک کا دشمن اور نسل کشی میں ملوث ہے، قطری امیر کا جنرل اسمبلی سے خطاب دفتر ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق اس موقعے پر انہوں نے ترقی پذیر ممالک کے لیے اہم امور پر گروپ کی یکجہتی کو سراہا۔ مزید پڑھیں: فلسطینی ریاست کا قیام ایک حق ہے، انعام نہیں، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا جنرل اسمبلی میں خطاب اسحاق ڈار نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے اندر اور عالمی سطح پر بھی جنوبی...
اسلام آباد: اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کے خلاف شکایات کے معاملے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر کو جوڈیشل کونسل کا رکن بنا لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ججوں کے خلاف شکایات کے معاملے پر سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کونسل کا اجلاس اکتوبر کے وسط میں بلائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کو جوڈیشل کونسل کا رکن بنا لیا گیا ہے۔
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کراچی میں ملاقات کی ہے۔اس موقع پر سیلاب کی صورتِحال، کیٹی بندر اور شاہراہِ بھٹو پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہا کہ امریکی کمپنیوں کے نمائندے جلد کراچی آ کر سرمایہ کاری کا جائزہ لیں گے۔انہوں نے بتایا کہ میں سماعت سے محروم بچوں کی تعلیم وتربیت میں دلچسپی رکھتی ہوں۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ نے یہ بھی کہا ہے کہ امریکی اداروں کا تعاون ہمارے لیے انتہائی قیمتی ہو گا۔
سٹی 42: پی پی 163 پیپلز پارٹی ورکرز کنونشن سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے خطاب کیا اور کہا پاکستان پیپلز پارٹی کمزور طبقے کی پارٹی ہے ۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا 8 اکتوبر کو گورنر ہاؤس میں محفل میلاد کا انعقاد کیا جائے گا،تمام عاشقانِ رسول کو محفل میلاد میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں۔گورنر پنجاب نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی کمزور طبقے کی پارٹی ہے۔شہید زوالفقار علی بھٹو غریب کی خاطر پھانسی کی پھندے پر لٹکا گئے۔حقیقی لیڈرشپ صرف پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس ہے۔محترمہ بے نظیر بھٹو شہید آمرنہ دور میں پاکستان تشریف لائیں اور سر میں گولی کھائی۔آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے سب سے بڑے لیڈر ہیں بطور صدر...
محبوبہ مفتی نے سوالیہ انداز میں کہا کہ کسانوں کے نقصان کا ذمہ دار کون ہے، کیا انکے نقصان کا ازالہ کرنے کیلئے کوئی پیکیج دیا جائیگا، کیا کسانوں کے قرضے معاف ہونے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر اور مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلٰی محبوبہ مفتی نے آنے والے اسمبلی اجلاس میں پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے غلط استعمال پر بحث کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ محبوبہ مفتی نے کشمیر میں سیاحت اور باغبانی کی صنعت کو پہنچے نقصان پر بھی خصوصی بحث کی سفارش کی ہے۔ انہوں نے سرینگر میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا۔ جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلٰی محبوبہ مفتی ماہِ ستمبر...

غزہ میں 20 ہزار فوجی بھیجنے کو تیار ہیں، فلسطین کو تسلیم کرنے پر اسرائیل کو تسلیم کیا جائے گا، صدر انڈونیشیا
انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو نے کہا ہے کہ ان کا ملک غزہ، سوڈان اور یوکرین میں قیام امن کےلیے 20 ہزار فوجی بھیجنے کو تیار ہے جب کہ اسرائیل کو اسی صورت میں ریاست تسلیم کیا جائے گا جب فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کیا جائے گا۔ پاکستان کی طرح انڈونیشیا اور دیگر متعدد ممالک اسرائیل کو ریاست اور ملک تسلیم نہیں کرتے اور حال ہی میں دنیا بھر کے ممالک کی جانب سے فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے رجحان میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ انڈونیشیائی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق پرابوو سوبیانتو نے اقوام متحدہ (یو این) اسمبلی اجلاس میں اپنے پہلے خطاب میں دنیا میں امن کو فروغ دینے کی...
سٹی 42 : وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے نیویارک میں چین کے وزیرِ اعظم لی چیانگ کی سربراہی میں منعقدہ عالمی ترقیاتی اقدام (GDI) کے "Recommit to our Original Aspirations, United to Build a Brighter Future for Development" کے موضوع پر اعلی سطح اجلاس میں شرکت کی۔ وزیرِ اعظم کی اس موقع پر چینی وزیرِ اعظم کے ساتھ ملاقات اور غیر رسمی گفتگو بھی ہوئی. وزیرِ اعظم کی اجلاس میں شرکت کیلئے موجود سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس سے بھی ملاقات ہوئی. بجلی کے نظام میں خرابی، کوسٹاریکا نے فضائی حدود اور پروازیں معطل کر دیں وزیرِ اعظم کی اجلاس میں شرکت پاک چین مثالی دوستی اور دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتی ہے....
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت انٹرمیڈیٹ حصہ دوم کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء کے تمام گروپس میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے اعزاز میں سدیق میمن اسکاؤٹس آڈیٹوریم، اسکاؤٹس ہیڈکوارٹرز میں ایک پروقار تقریب تقسیم انعامات منعقد کی گئی، جس میں طلبہ کو شیلڈز، اسناد، اسکالرشپس اور الیکٹرک بائیکس سے نوازا گیا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ محمد عباس بلوچ تھے، جبکہ سیکریٹری کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ شہاب قمر انصاری مہمانِ اعزازی کی حیثیت سے شریک ہوئے۔ چیئرمین انٹربورڈ کراچی فقیر محمد لاکھو کی دعوت پر رکن صوبائی اسمبلی خیرالنساء، چیئرمین ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ لاڑکانہ خالد حسین مہر، ڈی جی کالجز سندھ ڈاکٹر نوید...

سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدے کو خوش آمدید کہتے ہیں، ایرانی صدرکا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب
نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدے کو خوش آمدید کہتے ہیں، یہ معاہدہ مسلم ممالک کے ساتھ مل کر علاقے کی سلامتی کے لیے اچھا آغاز ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے ایران کی خودمختاری اور سالمیت پر حملہ کیا، اسرائیل نے شام ،یمن اورقطر میں بھی حملے کئے، دشمن ایرانی عوام میں تفرقہ ڈالنے میں ناکام رہے ہیں، ایران حملہ آوروں کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے گا اور مزید مضبوط ہو گا، پابندیوں اور میڈیا وار کے باوجود ہمارے عوام فوج کی حمایت کے لیے متحد ہوئے،...
وفاقی دارالحکومت میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ کہ گلگت بلتستان کی سیاسی قیادت کی جانب سے سفارشات پیش کی گئی، کمیٹی نےڈیڑھ ماہ میں سفارشات تیار کیں ،وزیراعظم کا مشکور ہوں انہوں نے سفارشات کی منظوری دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان کی سیاسی قیادت کی سفارشات منظور کر لیں۔ وفاقی دارالحکومت میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اویس لغاری کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی سیاسی قیادت کا مشکور ہوں۔ اُن کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی سیاسی قیادت کی جانب سے سفارشات پیش کی گئی،...
اپنے ایک انٹرویو میں پولش وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ فلسطین کے تنازعہ کو حل کرنے کا واحد مناسب طریقہ، ابراہیم معاہدے کے ذریعے تل ابیب کے جانور صفت مجرموں کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے عمل میں پوشیدہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پولینڈ کی حکومت نے صہیونی رژیم کے ساتھ ہم آہنگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اور بعض یورپی ممالک کی مخالفت کے باوجود آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔ اس حوالے سے پولش وزیر خارجہ "پیٹر سیجارٹو" نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ بوڈاپسٹ حکومت کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا نہ صرف مشرق وسطیٰ میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) نے اعلان کیا ہے کہ وہ شینجن ماڈل کی طرز پر ایک مشترکہ سیاحتی ویزا متعارف کرائے گی، جسے ’’جی سی سی گرینڈ ٹورز‘‘ کہا جا رہا ہے۔ یہ ویزا 2025 کے آخر میں آزمائشی بنیادوں پر شروع ہوگا اور بعد میں مکمل طور پر نافذ کر دیا جائے گا۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس ویزا کے ذریعے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین، کویت اور عمان کے درمیان باآسانی سفر ممکن ہوگا۔ جی سی سی سیکریٹری جنرل جاسم البدوائی کے مطابق یہ منصوبہ آخری مراحل میں ہے اور جلد ہی ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے درخواستیں دی جا سکیں گی۔یہ ویزا خاص طور پر خطے میں مقیم لاکھوں غیر...
نیب نے مالی غبن کے متاثرین کو رقوم کی براہِ راست آن لائن منتقلی شروع کر دی۔ ابتدائی طور پر B4U فراڈ کیس کے 5008 متاثرین کے اکاؤنٹس میں قریباً 87 کروڑ 87 لاکھ روپے منتقل کیے گئے۔ چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے اسلام آباد میں خصوصی تقریب کی صدارت کی اور متاثرین کے اکاؤنٹس میں رقوم کی منتقلی کا آغاز کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین، ڈائریکٹر جنرلز، نیشنل بینک آف پاکستان کی انتظامیہ اور دیگر افسران موجود تھے۔ مزید پڑھیں: ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد عہدے سے مستعفیٰ، وجہ بھی سامنے آگئی اس اقدام سے متاثرین کو نیب دفاتر کے چکر لگانے اور وقت طلب طریقہ کار سے نجات مل گئی۔ چیئرمین نیب نے کہا...
علی امین گنڈا پور عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ کیس کی سماعت 27 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔ وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ سینیئر سول جج مبشر حسن چشتی نے وزیر اعلیٰ کے پی کیخلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کی۔ علی امین گنڈا پور عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ کیس کی سماعت 27 ستمبر تک ملتوی کر...
پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر سیف نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کی پالیسی پر نظر ثانی کرے۔ مشیراطلاعات کے پی بیرسٹر سیف نے کہا کہ وفاقی حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث خیبر پختونخوا میں آئے روز جنازے اٹھ رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں معصوم شہری، بچے اور خواتین نشانہ بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی جیسے اہم مسئلے پر وفاقی حکومت کی سردمہری افسوس ناک اور قابل مذمت ہے، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے افغانستان سے بات چیت ناگزیر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ و فاق نہ خود افغانستان سے بات چیت...
علی محمد خان—فائل فوٹو پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایک ایسا ملک بننا تھا جہاں ناانصافی نہ ہو، قائدِ اعظم نے فرمایا تھا کہ پاکستان مواقع کی سر زمین ہے۔قائدِ اعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں پولیٹیکل یوتھ سپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ 78 سال بعد بھی ہم ایک اچھا لاء کالج نہیں بنا سکے، ہم ذہنی غلام ہیں، جناح نے اس لیے ملک نہیں بنا کر دیا تھا۔علی محمد خان نے کہا کہ اسلامی اصولوں پر نہیں چلیں گے تو ملک میں مہنگائی ہی ہو گی، ہم سب ایک ہیں، ہم سب کو مل کر ملک کو آگے بڑھانا ہے۔بیرسٹر ظفر اللّٰہ نے سپوزیم سے خطاب میں...
بیرسٹر علی ظفر—فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ فی الوقت کسی طرح کے مذاکرات نہیں ہو رہے، مذاکرات کا دروازہ بند ہے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مستقبل میں مذاکرات ہوتے ہیں یا نہیں ہوتے اس کا کسی کو نہیں پتہ، ہمیں ہمیشہ کھلے دل کے ساتھ حل کی طرف جانا چاہیے۔بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے سیاسی معاملات پر بحث ہوتی ہے، قومی اسمبلی سے استعفوں پر کوئی بات نہیں ہوئی، آج توشہ خانہ کیس ٹو میں بڑی اہم شہادت تھی، کیس میں پہلی دو شہادتوں کے بعد پتہ چلا یہ کیس جھوٹا ہے۔اس موقع پر...
وفاقی حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ کی پالیسی پر نطرثانی کرے، بیرسٹر سیف WhatsAppFacebookTwitter 0 24 September, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر سیف نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کی پالیسی پر نظر ثانی کرے۔مشیراطلاعات کے پی بیرسٹر سیف نے کہا کہ وفاقی حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث خیبر پختونخوا میں آئے روز جنازے اٹھ رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں معصوم شہری، بچے اور خواتین نشانہ بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی جیسے اہم مسئلے پر وفاقی حکومت کی سردمہری افسوس ناک اور قابل مذمت ہے، دہشت گردی کے خاتمے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایک ایسا ملک بننا تھا جہاں ناانصافی نہ ہو، قائدِ اعظم نے فرمایا تھا کہ پاکستان مواقع کی سر زمین ہے۔قائدِ اعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں پولیٹیکل یوتھ سپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ 78 سال بعد بھی ہم ایک اچھا لاء کالج نہیں بنا سکے، ہم ذہنی غلام ہیں، جناح نے اس لیے ملک نہیں بنا کر دیا تھا۔ علی محمد خان نے کہا کہ اسلامی اصولوں پر نہیں چلیں گے تو ملک میں مہنگائی ہی ہو گی، ہم سب ایک ہیں، ہم سب کو مل کر ملک کو آگے بڑھانا ہے۔بیرسٹر ظفر اللّٰہ نے سپوزیم سے...
مسعود پزشکیان نے نیو یارک میں رہبر انقلاب کے اس بیان کو دوبارہ پڑھا اور بیان کیا کہ کوئی عقل مند سیاستدان دھمکی کے ساتھ مذاکرات کی تصدیق نہیں کرتا، حقیقتاً امریکہ کو اسلامی جمہوریہ ایران کے باعزت اصولوں کی پاسداری کا واضح پیغام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس میں خطاب کے دوران امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے موضوع پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے گزشتہ شب کے بیانات کو دوبارہ دہراتے ہوئے دنیا کو ایک اہم پیغام دیا ہے۔ پزشکیان نے اپنے پاس ایک صفحے پر لکھے رہبر انقلاب اسلامی کے اس فرمان کو دوبارہ بیان...
اسلامی نظریاتی کونسل نے معروف مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا کو گستاخی کا ملزم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مرزا محمد علی کے بیانات کسی شرعی مقصد کے بغیر کہے گئے. نقلِ کفر پر مبنی بیانات کی بنا پر انجینئر مرزا سخت تعزیری سزا کے مستحق ہیں۔ اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس چیئرمین علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی کی زیر صدارت ہوا.جس میں اراکین کونسل جسٹس (ر) ظفر اقبال چوہدری، ڈاکٹر عبد الغفور راشد، صاحبزادہ پیر خالد سلطان قادری، محمد جلال الدین ایڈووکیٹ، حافظ طاہر محمود اشرفی نے شرکت کی۔اجلاس میں ملک اللہ بخش کلیار، جسٹس (ر) الطاف ابراہیم، مولانا پیر شمس الرحمٰن، محمد یوسف اعوان، سید افتخار حسین نقوی، ڈاکٹر مفتی انتخاب احمد، رانا محمد شفیق...
سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) پارلیمانی پارٹی کے لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین، سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ سینیئر مسلم لیگی رہنما، رانا ثنا اللہ خاں کا بطور سینیٹر انتخاب ان کی دیرینہ خدمات کا اعتراف ہے۔ انہوں نے آمریت اور جبر کے ہر دور میں اپنی جماعت اور قیادت سے پختہ وابستگی قائم رکھتے ہوئے باوقار دلیرانہ سیاست کی شاندار مثالیں قائم کیں جن پر ہر سیاسی کارکن کو فخر ہونا چاہیے۔ نو منتخب سینیٹر اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ خاں نے سینیٹر عرفان صدیقی سے ان کی اقامت گاہ پر ملاقات کی۔ پارلیمانی پارٹی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے رانا ثنا اللہ کو ایوان بالا کا رکن منتخب ہونے...
شبلی فراز اور عمر ایوب—فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب، شبلی فراز اور عبداللطیف چترالی کی نا اہلی کے خلاف درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔اس سے قبل چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف ( پی ٹی آئی ) اور نامور وکیل بیرسٹر گوہر خان نے پارلیمان کے دونوں ایوانوں کے قائدِ حزب اختلاف عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی کے خلاف درخواستوں پر دلائل مکمل کیے۔پشاور ہائی کورٹ میں عمر ایوب، شبلی فراز اور عبداللطیف چترالی کے وکیل بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آئین میں الیکشن سے پہلے اور بعد میں کسی رکنِ پارلیمنٹ کی نااہلی کا طریقہ کار موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 225 میں الیکشن...
وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری نے کہا کہ وزیراعظم نے گلگت بلتستان کی سیاسی قیادت کی سفارشات منظور کر لیں۔ وفاقی دارالحکومت میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کےہمراہ میڈیا سےگفتگوہوئے اویس لغاری کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی سیاسی قیادت کا مشکورہوں۔ اُن کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی سیاسی قیادت کی جانب سےسفارشات پیش کی گئی، کمیٹی نےڈیڑھ ماہ میں سفارشات تیارکیں ،وزیراعظم کا مشکورہوں انہوں نےسفارشات کی منظوری دی ہے۔ وزیر توانائی نے کہا کہ گلگت بلتستان کی عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ سوست ڈرائی پورٹ پرٹیکس کا مسئلہ حل کیا جائے، وزیراعظم شہبازشریف گلگت بلتستان کےعوام کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ اویس لغاری کا مزید کہنا تھا کہ تاجربرادری کےمسئلےکے حل کے لیے...
پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے خلاف جاری مظالم کو انسانی تاریخ کا المیہ قرار دیا اور عالمی برادری سے فوری اور عملی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ غزہ میں تباہی اور بربادی کی مثال نہیں ملتی. جہاں 64 ہزار سے زائد معصوم جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ یہ صرف اعداد و شمار نہیں بلکہ غمزدہ مائیں، تڑپتے بچے اور اجڑے خاندان ہیں۔وزیرِ خارجہ نے خبردار کیا کہ غزہ میں قحط سنگین شکل اختیار کر چکا ہے۔ تازہ تجزیاتی رپورٹس کے مطابق صرف غزہ شہر میں پانچ لاکھ سے زائد افراد بھوک سے مرنے کے...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سندھ کی پیپلز پارٹی نے ایسی حالت بنادی ہے کہ وہاں بھی لوگ چاہتے ہیں کہ کاش ان کے پاس بھی مریم نواز جیسی وزیراعلیٰ ہوتی۔ عظمی بخاری نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ پنجاب میں رہ کر پنجاب کا مقدمہ کب لڑیں گے؟ آپ چاہتے پنجاب میں لوگوں کو گندم، آٹا اور روٹی نہ ملے؟ ایک طرف آپ کہہ رہے گندم کا نقصان ہوا دوسری طرف کہہ رہے جو گندم ہے وہ بھی باہر بھیج دیں، ڈبویا ہے یا ڈوبا ہے اس کو سیلابی سیاست ہی کہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سیلاب متاثرہ علاقوں...
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے شہریوں کو بڑھتے ہوئے آن لائن فراڈ کے واقعات کے پیش نظر خبردار کیا ہے۔اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ مشاورتی ہدایت میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں مختلف گروہ انعامی رقوم کا جھانسہ دے کر شہریوں کو دھوکہ دے رہے ہیں۔پی ٹی اے کے ترجمان کے مطابق فراڈ میں ملوث افراد جعلی پیغامات اور کالز کے ذریعے صارفین کو مشکوک لنکس پر کلک کرنے پر مجبور کرتے ہیں یا بینک کی ذاتی معلومات حاصل کر کے مالی نقصان پہنچاتے ہیں۔ترجمان نے واضح کیا کہ انعامی رقم جیتنے کے نام پر شہریوں سے خفیہ معلومات طلب کرنا مجرمانہ سرگرمی ہے جس سے صارفین کی جمع پونجی متاثر ہو...
سٹی42: اسلامی نظریاتی کونسل نے انجنیئر محمد علی مرزا کو گستاخ قرار دے دیا. اسلامی نظریاتی کونسل نے آج اپنے اجلاس میں انجینئیر محمد علی مرزا کے معاملہ پر مفصل غور و خوغ کے بعد قرار دیا کہ مرزا محمد علی کے کئی بیانات نقلِ کفر پر مشتمل ہیں، 3 تھانوں کی حدود میں اے ٹی ایم میں ایلفی ڈالنے کی واردات ؛ مقدمہ درج کونسل نے قرار دیا کہ مرزا محمد علی کے بیانات کسی شرعی مقصد کے بغیر کہے گئے، نقلِ کفر پر مبنی بیانات کی بنا پر انجنیئر مرزا سخت تعزیری سزا کے مستحق ہیں۔ انجنیئر محمد علی مرزا نے بار بار نقلِ کفر پر مشتمل بیانات دہرائے۔ گستاخانہ جملے بار بار دہرانے سے...

پی پی نے سندھ کی ایسی حالت بنادی وہاں بھی لوگ چاہتے ہیں کاش مریم نواز جیسی وزیراعلی ہوتی، عظمی بخاری
لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سندھ کی پیپلز پارٹی نے ایسی حالت بنادی ہے کہ وہاں بھی لوگ چاہتے ہیں کہ کاش ان کے پاس بھی مریم نواز جیسی وزیراعلیٰ ہوتی۔ عظمی بخاری نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ پنجاب میں رہ کر پنجاب کا مقدمہ کب لڑیں گے؟ آپ چاہتے پنجاب میں لوگوں کو گندم، آٹا اور روٹی نہ ملے؟ ایک طرف آپ کہہ رہے گندم کا نقصان ہوا دوسری طرف کہہ رہے جو گندم ہے وہ بھی باہر بھیج دیں، ڈبویا ہے یا ڈوبا ہے اس کو سیلابی سیاست ہی کہتے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بار بار سندھ میں سیلاب آتا ہے تو آپ بار...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) کے قیام کا خواب شرمندہ تعبیر ہو گیا ہے، انہوں نے اعلان کیا کہ ناجائز قبضے سے متعلق کیسز کا فیصلہ 90 روز کے اندر ہوگا اور اس مقصد کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کی جا رہی ہیں۔ لاہور میں پیرا فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ غریب، یتیموں اور بیواؤں کی زمینوں پر قبضہ اب ناقابلِ برداشت ہوگا، مجوزہ قانون کے تحت ناجائز قبضہ کرنے والوں کو 10 سال قید اور بھاری جرمانے کی سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ پیرا فورس میں باصلاحیت خواتین کی شمولیت باعثِ فخر ہے، یہ فورس پنجاب میں گڈ گورننس...
لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے سندھ کو اس حال میں پہنچا دیا ہے کہ وہاں کے لوگ بھی اب مریم نواز جیسی وزیراعلیٰ کی خواہش رکھتے ہیں۔ پیپلز پارٹی رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے سوال اٹھایا کہ سندھ سے آکر پنجاب میں بیٹھنے والے رہنما آخر پنجاب کے حق میں کب بات کریں گے؟ کیا آپ چاہتے ہیں کہ پنجاب میں عوام کو گندم، آٹا اور روٹی تک نہ ملے؟ ایک طرف نقصان کی دہائی دی جا رہی ہے، دوسری طرف بچی ہوئی گندم بھی باہر بھیجنے کی بات ہو رہی ہے۔ یہ دوغلا پن نہیں تو اور کیا ہے؟ اسی کو “سیلابی سیاست” کہا...
اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے انکشاف کیا ہے کہ ایف بی آر ٹک ٹاکرز سے ٹیکس لینے کی تیاری کر رہا ہے، اور ان کا کہنا ہے کہ اگر واقعی ٹک ٹاکرز سے ٹیکس وصولی کرنی ہے تو اس کا آغاز سب سے پہلے پنجاب سے ہونا چاہیے، کیونکہ وہاں سے سب سے زیادہ آمدن متوقع ہے۔ یہ بات انہوں نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس کے دوران کہی، جس کی صدارت سینیٹر سلیم مانڈوی والا کر رہے تھے۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کو پنجاب کے ٹک ٹاکرز سے سب سے زیادہ ٹیکس ریکوری ہو سکتی ہے۔ اجلاس میں اسٹیٹ بینک کی جانب سے ترسیلات زر پر دی جانے والی مراعاتی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور:۔ لاہورکی سیشن عدالت نے پب جی گیم سے متاثر ہوکر گھر والوں کو قتل کرنے والے ملزم کو 100 سال قید کا حکم دے دیا۔لاہور کی مقامی عدالت نے 2022 میں والدہ، بھائی اور دو بہنوں کو قتل کرنے والے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 100سال قید اور 40لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ایڈیشنل سیشن جج ریاض احمد نے قتل کیس کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے قرار دیا کہ ملزم علی زین نے 2022 میں والدہ، بہن اور بھائیوں کو قتل کیا، عمر کی وجہ سے ملزم کو 4 بار عمر قید کی سزادی جارہی ہے۔تھانہ کاہنہ پولیس نے 2022ءمیں مقدمہ درج کیا تھا، پراسیکیوٹر نے گواہان کوپیش کیا، عدالت کو بتایا گیا کہ...
سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ کا کوئی جج اپنی ہی عدالت کے دوسرے جج کے خلاف نہ تو رٹ جاری کر سکتا ہے اور نہ ہی توہینِ عدالت کی کارروائی کرسکتا ہے۔ یہ اصول آئین اور عدالتی نظائر کے مطابق طے شدہ ہے۔ نذر عباس توہین عدالت کیس میں سابق ڈپٹی رجسٹرار کی انٹراکورٹ اپیل پر تفصیلی فیصلہ جاری کیا گیا ہے جو 11 صفحات پر مشتمل ہے اور جسٹس جمال خان مندوخیل نے تحریر کیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ بنیادی سوال یہ ہے کہ آیا آئینی اور ریگولر کمیٹی میں شامل ججز کے خلاف توہینِ عدالت کارروائی ممکن ہے یا نہیں۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ: جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے وفاقی کابینہ کو توہینِ...
اسلامی نظریاتی کونسل نے انجینئرمحمد علی مرزا کو گستاخی کا ملزم قرار دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )اسلامی نظریاتی کونسل نے انجنیئر محمد علی مرزا کو گستاخی کا ملزم قرار دے دیا ، اسلامی نظریاتی کونسل کے اعلامیے کے مطابق مرزا محمد علی کے کئی بیانات نقلِ کفر پر مشتمل ہیں،مرزا محمد علی کے بیانات کسی شرعی مقصد کے بغیر کہے گئے۔نقلِ کفر پر مبنی بیانات کی بنا پرانجنیئر مرزا سخت تعزیری سزا کے مستحق ہیں۔انجنیئر محمد علی مرزا نے بار بار نقلِ کفر پر مشتمل بیانات دہرائے۔گستاخانہ جملے دہرانے سے مرزا محمد علی کا جرم مزید سنگین ہوگیا۔ شرعی اصول ہے کہ کفر کے الفاظ صرف جائز دینی ضرورت...
اسلام ٹائمز: خصوصی خطاب کرتے ہوئے علامہ عبدالجبار نقشبندی نے کہا کہ رسول اکرم (ص) کی سیرت انسانیت کے لیے کامل نمونہ ہے، حضور (ص) نے اخوت، محبت، انصاف اور خدمتِ خلق کی تعلیمات دے کر دنیا کو حقیقی امن کا پیغام دیا، آج امت مسلمہ کے اتحاد اور نجات کی واحد راہ یہی ہے کہ ہم اپنی انفرادی و اجتماعی زندگی کو تعلیماتِ نبوی (ص) کے مطابق ڈھالیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ انجمن محبان رسول (ص) جامعہ کراچی کے زیر اہتمام سالانہ محفل میلاد النبی (ص) پارکنگ گراؤنڈ (بالمقابل آرٹس لابی) میں عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوئی۔ محفل کی صدارت جامعہ کراچی کے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کی، جبکہ معروف عالمِ دین علامہ عبدالجبار...
پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ اور کپتان سلمان آغانے سری لنکن کرکٹر دونیتھ ویلالاگے سے ان کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ تفصیلات کے مطابق اے سی سی ایگزیکٹو بورڈ ممبر سلمان نصیر نے چیئرمین پی سی بی اور صدر اے سی سی محسن نقوی کی طرف سے اظہار افسوس کیا۔ کپتان سلمان علی آغا، ٹیم مینجر نوید اکرم چیمہ، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے دونیتھ ویلالاگے سے اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر سی او او پی سی بی سمیر احمد سید بھی موجود تھے۔ کپتان سلمان علی آغا نےاس مشکل وقت میں دونیتھ ویلالاگے کی ہمت بندھائی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ کی سری لنکن کرکٹر دنیتھ ویلالاگے سےانکے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت اے سی...

عمران خان کا موقف ہے کے پی میں امن کیلئے افغان حکومت اور افغان عوام کو اعتماد میں لینا ضروری ہے، سلمان راجا
راولپنڈی: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا موقف ہے خیبر پختونخوا میں اور خطے میں امن تب ہی ہوگا جب سارے اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی ہے، بانی پی ٹی آئی کے خلاف جاری عدالتی کارروائی سب کے سامنے ہے، بانی پی ٹی آئی نے واٹس ایپ لنک پر پیشی کا کل بھی بائیکاٹ کیا۔ انہوں ںے کہا کہ میں نے چکری جانا ہے 27 ستمبر کے جلسے کے حوالے سے میٹنگ رکھی ہے، بانی نے کمرہ عدالت میں میڈیا سے بات کی ہے، جس طرح جرح میں شہادتیں ہوئی ہیں...
---فائل فوٹو بلوچستان کے وزیرِاعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں علیحدگی پسند دہشت گردوں کو آج بھی افغانستان کی سرپرستی حاصل ہے۔وزیرِ اعلیٰ سرفراز بگٹی نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ 2016ء تک بلوچستان زیادہ تر پُرامن تھا، بلوچستان میں جن لوگوں کو 2018ء میں چھوڑا گیا اُنہوں نے دوبارہ دہشت گردوں کو جوائن کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کا بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں، مِسِنگ پرسن پر تحریک چلانے والے مِسنگ پرسن کی کوئی بات تقریروں میں نہیں کرتے، لاپتہ افراد پر سیاست کرنے والوں کو بلوچستان کی پسماندگی میں فائدہ ہے۔
خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹرمحمدعلی سیف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ کی پالیسی پر نظرِ ثانی کرے، وفاقی جعلی حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث خیبر پختونخوا میں آئے روز جنازے اٹھ رہے ہیں۔اپنے ایک جاری بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں معصوم شہری، بچے اور خواتین نشانہ بن رہے ہیں، دہشت گردی جیسے اہم مسئلے پر وفاقی حکومت کی سرد مہری افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے افغانستان سے بات چیت ناگزیر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وفاق نہ خود افغانستان سے بات چیت کر رہا ہے اور نہ خیبر پختونخوا حکومت کو کرنے دے رہا ہے، وزیر...
پریس کانفرنس کے دوران ترجمان حکومت پاکستان کا کہنا تھا کہ ہم جماعت اسلامی کی طرح آپ کو تنقید کا نشانہ نہیں بنا رہے، میں آپ کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہوں، بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سے سندھ کیلئے شہباز اسپیڈ کی ڈیمانڈ کی تھی، کراچی میں ترقیاتی کاموں کی بیچ میں میئر اسپیڈ آگئی۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان حکومت پاکستان برائے اطلاعات سندھ بیرسٹر راجہ خلیق الزماں انصاری نے پی ٹی وی سینٹر اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے چند قبل گرین لائن منصوبہ کا دورہ کیا تھا، فیز ٹو پر کام تیزی سے جاری تھا مگر اب میئر کراچی نے توسیعی کام رکوا دیا، وفاق کراچی کے شہریوں کو سہولیات دینا...
آذربائیجان کے دارالحکومت باکو سے بھارتی شہر چنائے جانے والی غیرملکی ایئر لائن کی پرواز نے فنی خرابی پر کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق آذربائیجان کی سلک وے ایئر لائن کی پرواز زیڈ پی 4771 باکو سے چنائے جا رہی تھی۔ پرواز پاکستانی فضائی حدود عبور کرکے بھارتی فضائی حدود میں بحیرہ عرب پر تھی کہ 31 ہزار فٹ کی بلندی پر طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی۔ پائلٹ نے قریب ترین ایئر ٹریفک کنٹرول کراچی سے رابطہ کرکے لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔ اجازت ملنے پر IL76 کارگو طیارے نے کراچی میں باحفاظت لینڈنگ کی۔ طیارے کو کراچی ایئرپورٹ کے ٹرمینل ون پر کھڑا کیا گیا ہے جہاں طیارے کا معائنہ کیا جارہا ہے۔
میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے ڈیوائس کے اندر میسجز کا ترجمہ کرنے کی سہولت فراہم کر دی ہے۔ یہ نیا آن ڈیوائس ٹرانسلیشن فیچر صارفین کو ایپ سے نکلے بغیر ہی چیٹس کا فوری ترجمہ کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے یہ فیچر 180 ممالک کے صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔ اینڈرائیڈ فونز میں اس فیچر کے تحت انگلش، اسپینش، ہندی، پرتگیز، رشین اور عربی زبانوں کی سپورٹ دستیاب ہوگی۔ آئی او ایس ڈیوائسز میں 19 زبانوں کی سپورٹ ایپل ٹرانسلیشن کے تحت دستیاب ہوگی۔ واٹس ایپ کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ صارفین اب مختلف زبانوں کے میسجز کا ترجمہ...