2025-11-09@10:23:08 GMT
تلاش کی گنتی: 1301

«فی میٹرک ٹن»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے ان کا نام پاسپورٹ بلاک لسٹ سے نکالنے کی ہدایت دی ہے۔ اے ٹی سی جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے اعظم سواتی کی درخواست پر سماعت کی۔ سینیٹر سواتی نے موقف اختیار کیا کہ تھانہ کوہسار میں درج مقدمے کے دوران ان کا نام پاسپورٹ بلاک لسٹ میں ڈال دیا گیا تاکہ وہ بیرون ملک سفر نہ کر سکیں، جبکہ اس وقت وہ جیل میں قید تھے۔ عدالت نے ان کی درخواست منظور کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو حکم دیا کہ اعظم سواتی کا نام فوری طور پر بلاک لسٹ سے نکالا جائے۔  
    ویب ڈیسک: اسٹیٹ بینک آف پاکستان آج نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا۔ مرکزی بینک کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس گورنر جمیل احمد کی زیرِ صدارت ہوگا، جس میں ملکی و بین الاقوامی معاشی حالات، افراطِ زر، اور شرحِ نمو سمیت دیگر معاشی اشاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق، اجلاس کے بعد اسٹیٹ بینک پالیسی ریٹ (شرحِ سود) سے متعلق باضابطہ اعلان کرے گا۔ اقتصادی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ افراطِ زر کی موجودہ سطح اور معاشی حالات کے پیشِ نظر شرحِ سود میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں۔ ہنڈائی ٹکسن ہائبرڈ بغیر سود کے آسان اقساط میں حاصل کریں ان کا کہنا ہے کہ موجودہ مالیاتی صورتحال استحکام کی متقاضی...
    ڈپٹی ڈائریکٹر چیئرمین سینیٹ چودھری ناصر رفیق کے والدِ محترم کے ایصال ثواب کیلئے ختم و قل خوانی کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )سینیٹ آف پاکستان کے ڈپٹی ڈائریکٹر برائے چیئرمین سینیٹ، چودھری ناصر رفیق کے والدِ محترم چودھری محمد رفیق مرحوم کی ختم و قل خوانی اسلام آباد کے سیکٹر جی7میں منعقد ہوئی، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ختم و قل خوانی میں وزارتِ اطلاعات و نشریات کے پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن، ایڈیشنل سیکرٹری وزیرِاعظم آفس محیب علی، جوائنٹ سیکرٹری وزارتِ ہاوسنگ عدنان دیار، سی ای او پی آئی ڈی سی ایل (وزارتِ ہاوسنگ)وسیم حیات باجوہ، ڈائریکٹر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی مسلسل ناقص کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہیڈ کوچ محمد وسیم کو نیا کنٹریکٹ نہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد وسیم کی جگہ نیا ہیڈ کوچ آئندہ ہفتے تعینات کیے جانے کا امکان ہے،  محمد وسیم کو 2024 میں ویمن ٹیم کی کوچنگ سونپی گئی تھی، ان کے دور میں ٹیم کی کارکردگی میں کوئی نمایاں بہتری نہیں آ سکی۔بورڈ کی مکمل سپورٹ کے باوجود ویمن ٹیم اہم بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں خاطر خواہ نتائج دینے میں ناکام رہی،  ویمن ورلڈ کپ میں ٹیم ایک بھی میچ نہ جیت سکی، جب کہ متعدد کھلاڑیوں نے شکایت کی کہ کوچ کھلاڑیوں کی تربیت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پوٹھی مکوالاں(آن لائن) سابق مندوب اقوام متحدہ و سینئر سفارت کار مسعود خان کو اہم ترین منصب پر فائز کرنے کا فیصلہ، منقسم ریاست جموں کشمیر کے دو حصوں کو ایک حکومتی سیٹ اپ میں لانے کا فیصلہ، صدر ریاست کا عہدہ موجودہ آزاد جموں کشمیر کو اور وزرات عظمیٰ گلگت بلتستان کو دی جائے گی ۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ عالمی سطح پر ہونے والی تبدیلیوں کو مد نظر رکھتے بھارت کو بھرپور سیاسی و سفارتی جواب دینے اہم ترین منصوبہ بندی کی گئی ہے، یہ منصوبہ میاں نواز شریف کے دور حکومت 2018میں سامنے لایا گیا تھا مگر آخری وقت اس منصوبے پر عمل درآمد روک دیا گیا تھا، اب اس منصوبے پر دوبار ہ...
    نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا یہ بات درست ہے کہ ماضی میں کچھ جماعتوں پر پابندیاں لگائی گئیں تو انہوں نے نام تبدیل کر لیا لیکن ہم نے ایک اسپیشل پراسیکوٹر سیل بنایا ہے، ایسے معاملات میں ملوث افراد کو بہت جلد کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی کو ایک پروجیکٹ کے طور پر لانچ کیا گیا تھا، ٹی ایل پی جو کر رہی تھی وہ سیاست نہیں انتشار تھا حکومت مذہبی جماعتوں کے خلاف نہیں لیکن ٹی ایل پر پابندی ایک مائنڈ سیٹ کیخلاف ریاست کا فیصلہ ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ...
    خیبر پختونخواہ کے محکمہ تعلیم نے میٹرک کے حالیہ امتحان میں 40 فیصد سے کم نتائج پر کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم خیبر پختونخواہ کی جانب سے مردان تعلیمی بورڈ کے زیر انتظام اسکولوں کی ناقص کارکردگی پر انکوائری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا کا اہم اجلاس بھی طلب کیا گیا جس میں تمام اسکول سربراہان کو مکمل ریکارڈ اور رپورٹ کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ علاوہ ازیں نتائج بہتر بنانے کے لئے اقدامات کی سفارشات بھی تیار کی جائیں گی۔
    ڈپٹی ڈائریکٹر سینیٹ چوہدری ناصر رفیق کے والد انتقال کر گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) ڈپٹی ڈائریکٹر سینیٹ چوہدری ناصر رفیق کے والد انتقال کر گئے ۔تفصیلات کے مطابق چوہدری ناصر رفیق اور چوہدری احسن رفیق کے والد محترم چوہدری محمد رفیق ریٹائرڈ پمز ہسپتال رضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں ،ان کی نماز جنازہ آج بروز جمعہ بعد نماز عشاء اے ڈی پی بی گراؤنڈ جی سیون ٹو اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعلیمہ خان کا شناختی کارڈ، پاسپورٹ بلاک اور ضامن کی پراپرٹی بحق سرکار...
    راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن پاکستان کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر مشکلات کا شکار ہوگئی۔ چوتھے دن کے پہلے سیشن تک پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنائے تھے اور مجموعی طور پر 58 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں پاکستان جنوبی افریقہ راولپنڈی ٹیسٹ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    لاہور: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے والے ارکان تاحال سرکاری گاڑیوں پر قابض ہیں۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن کے تمام اراکین پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہوگئے ہیں اور ان کے استعفے اسپیکر کو موصول بھی ہو چکے ہیں، تاہم کسی بھی رکن کا استعفا تاحال منظور نہیں کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شب سے مستعفی ہونے کے باوجود اکثر ارکان سرکاری گاڑیوں پر قابض ہیں اور اب تک صرف 2 چیئرمینز نے مستعفی ہونے کے بعد گاڑیاں اسمبلی سیکرٹریٹ کو واپس کی ہیں۔ حافظ فرحت اور اویس ورک کے علاوہ کسی چیئرمین نے مستعفی ہونے کے بعد گاڑیاں پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کو...
    ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے نویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2025 سائنس و جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سائنس گروپ میں ایک لاکھ 77ہزار 660 طلباء و طالبات رجسٹرڈ ہوئے جن میں سے ایک لاکھ 75ہزار 511طلباء وطالبات امتحانات میں شریک ہوئے، غیر حاضر طلباء و طالبات کی تعداد 2ہزار 149 رہی۔ تمام پرچوں میں کامیاب طلباء و طالبات کی تعدادایک لاکھ 37 ہزار 350 رہی، چھ پرچوں میں 18 ہزار 185، پانچ پرچوں میں 7ہزار 690، چار پرچوں میں 4 ہزار 398، تین پرچوں میں 2 ہزار 462، دو پرچوں میں 1 ہزار 338 اور ایک پرچے میں 1 ہزار 375امیدواروں نے کامیابی حاصل کی، کامیابی کا تناسب 78.26 فیصد رہا۔ اسی طرح...
    کراچی (نیوز ڈیسک) صدر آصف علی زرداری سے سینیٹر فیصل واوڈا کی کراچی میں اہم ملاقات ہوئی۔ صدر آصف علی زرداری سے سینیٹر فیصل واوڈا کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی، ون آن ون طویل ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آصف علی زرداری سے ملاقات فیصل واوڈا کے بیرون ملک دورے کے بعد پاکستان آمد پر ہوئی، صدر آصف زرداری نے فیصل واوڈا کو آج ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی۔
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    کراچی: سینیٹر فیصل واوڈا کی صدر زرداری سے کراچی میں اہم وقت پر اہم ملاقات  صدر آصف علی زرداری سے سینیٹر فیصل واوڈا کی بلاول ہاؤس کراچی میں اہم وقت پر اہم ملاقات ہوئی۔ ون آن ون طویل ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات فیصل واوڈا کے بیرون ملک دورے کے بعد پاکستان آمد پر ہوئی،صدر آصف زرداری نے فیصل واوڈا کو آج ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی۔  
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیا آپ نے کبھی نوٹ کیا ہے کہ دفتر جاتے ہوئے گاڑی صاف کر کے نکلیں تو کچھ ہی دیر میں پرندوں کی بِیٹ سے لتھڑی نظر آتی ہے؟ نئی تحقیق نے اس جھنجھلاہٹ بھرے راز سے پردہ اٹھا دیا ہے۔گیراج اور پارکنگ سسٹم سے وابستہ کمپنی ایلن فیکٹری آؤٹ لیٹ کی تحقیق کے مطابق پرندے بھی انسانوں کی طرح گاڑیوں کے کچھ خاص رنگوں کو ترجیح دیتے ہیں مگر ٹوائلٹ کے طور پر۔ امریکا میں کیے گئے اس سروے میں ایک ہزار ڈرائیورز سے معلومات اکٹھی کی گئیں تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ پرندوں کے نشانے پر سب سے زیادہ کون سی گاڑیاں آتی ہیں۔نتائج حیران کن نکلے۔ براؤن، سرخ اور سیاہ رنگ کی گاڑیاں سب...
    الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں ممبرانِ الیکشن کمیشن، سیکریٹری الیکشن کمیشن، اسپیشل سیکریٹری، اسپیشل سیکریٹری لاء اور دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔ مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان کردیا سیکریٹری الیکشن کمیشن نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب اسمبلی نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 منظور کر لیا ہے، جس کی منظوری گورنر پنجاب نے دے دی ہے۔ نئے ایکٹ کے نفاذ کے بعد لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 منسوخ ہو گیا ہے، لہٰذا پرانی حلقہ بندی کمیٹیوں اور شیڈول سے متعلق نوٹیفکیشن واپس لینے کی سفارش...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن)عدالت عظمیٰ آئینی بنچ نے سپر ٹیکس کیس کی سماعت آج منگل تک کے لیے ملتوی کردی۔ کمپنیوں کے وکیل نے اپنے دلائل دیے جب کہ سینیٹ کی تجاویز اور قومی اسمبلی کے اختیارات پر بحث بھی ہوئی۔پیرکوجسٹس امین الدین خان کی سربراہی میںعدالت عظمیٰ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے سپر ٹیکس سے متعلق مختلف درخواستوں پر سماعت کی، جس میں مختلف ٹیکس دہندہ کمپنیوں کے وکیل عابد شعبان نے اپنے دلائل مکمل کیے۔ وکیل عابد شعبان نے مو¿قف اپنایا کہ سینیٹ ترمیم کے لیے تجاویز دیتا ہے، ترامیم کرنا پارلیمنٹ کا کام ہے۔ سینیٹ نے 4 فیصد ٹیکس کی تجویز دی تھی جب کہ قومی اسمبلی نے 10 فیصد ٹیکس عائد کر دیا۔ اس...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2025ء) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے جاپان کے سفیر اکاماتسو شوچی نے ملاقات کی ہے۔(جاری ہے) پیر کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان میں جاپان کے سفیر اور نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کے درمیان ملاقات میں پاکستان اور جاپان کے مابین مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کوششوں پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر فریقین نے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
    ---فائل فوٹو  سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اربوں روپے کی گندم امپورٹ کرنی پڑ رہی ہے، گندم کا ریٹ 4 ہزار 200 روپے فی من مقرر کیا جائے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ہر کاروباری شخص کی مرضی ہے کہ وہ کیا کاروبار کرے، آپ اپنے کسان کو سپورٹ نہیں کریں گے تو وہ کیوں گندم اگائے گا؟ کسی اور کو فائدہ دینے سے بہتر ہے کہ اپنے کسان کو فائدہ دیں۔انہوں نے کہا کہ جو افغان مہاجرین غیرقانونی طور پر رہ رہے ہیں، انہیں واپس جانا ہوگا۔ قومی گندم پالیسی کی منظوری، امدادی قیمت 3500 روپے فی من مقرراسلام آبادحکومت...
     سید احمد :   پاکستانی نجی ایئرلائن ایئر سیال نے پاکستان سے ابوظہبی کے لیے پروازوں کے آغاز کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ نئی پروازیں لاہور اور اسلام آباد سے آپریٹ کی جائیں گی۔ ایئر سیال کے مطابق یکم دسمبر سے ابوظہبی کے لیے پروازوں کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔ایئرلائن لاہور سے ہفتہ وار3 جبکہ اسلام آباد سے ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ کرے گی۔ لاہور سے ابوظہبی کے لیے پرواز پی ایف 796 کال سائن کے ساتھ آپریٹ ہوگی، جو سوموار، بدھ اور ہفتہ کے روز روانہ کی جائے گی،لاہور سے پرواز رات1 بجے ابوظہبی کے لیے روانہ ہوگی۔ خلاء میں بھیجا جانے والا سیٹلائیٹ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے بارے تحقیق میں مدگار ثابت ہوگا؛...
    پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے، دونوں ٹیموں میں تبدیلیاں ہوئی ہیں، پاکستان نے تیسرا اسپنر بھی شامل کرلیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں pak vs south africa پاکستان ٹیسٹ جنوبی افریقہ
    راولپنڈی: پاکستان نے دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ میں جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں کھیلا جا رہا ہے، مہمان ٹیم جنوبی افریقا دوسرے ٹیسٹ میں بھی ٹاس جیتنے میں ناکام رہی۔ پاکستان کی جانب سے ٹیم میں ایک کھلاڑی کی تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ بولر حسن علی کی جگہ آصف آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا گیا جو آج اپنا ڈیبیو کر رہے ہیں۔ کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ پچ تھوڑی سی خشک لگ رہی ہے، لیکن ہمیں معلوم نہیں کہ یہ کیسی کھیلے گی اور ہم نے یہاں کافی عرصے سے نہیں کھیلا، اس لیے بہتر...
    ہفتے کو بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پرتھ میں کھیلے گئے میچ کے دوران ایک لمحے کے لیے شائقینِ کرکٹ حیران رہ گئے جب اسکرین پر آسٹریلوی فاسٹ بالر مچل اسٹارک کی گیند کی رفتار 176.5 کلومیٹر فی گھنٹہ ظاہر ہوئی۔ یہ منظر اتنا چونکانے والا تھا کہ بہت سے مداحوں نے سمجھا شاید اسٹارک نے شعیب اختر کا 2003 ورلڈ کپ میں بنایا گیا تیز ترین گیند کا ریکارڈ (161.3 کلومیٹر فی گھنٹہ) توڑ دیا ہے۔ یہ گیند میچ کی پہلی ہی ڈلیوری تھی جو اسٹارک نے بھارتی کپتان روہت شرما کی جانب پھینکی۔ روہت نے گیند کو نیچے کھیل کر ایک رن حاصل کیا، لیکن اس کے فوراً بعد اسپیڈ گن پر 176.5 کلو میٹر فی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کے پہلے میچ کے دوران ایک دلچسپ لمحہ اس وقت دیکھنے میں آیا جب آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک کی ایک گیند کی رفتار اسپیڈو میٹر پر 176.5 کلومیٹر فی گھنٹہ دکھائی گئی، جس نے سب کو حیرت میں ڈال دیا۔یہ میچ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ہے، جس میں بھارتی ٹیم بیٹنگ کر رہی ہے۔ مچل اسٹارک نے شاندار آغاز کرتے ہوئے اپنے ابتدائی پانچ اوورز میں صرف 20 رنز دیے اور بھارتی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی کو بغیر کوئی رن بنائے پویلین بھیج دیا۔تاہم سب سے زیادہ توجہ اس وقت حاصل ہوئی جب اسٹارک کے اسپیل کی پہلی ہی گیند، جو انہوں نے روہت...
    امریکہ کی یونیورسٹی آف پنسلوینیا کے ماہرین نے ایک نیا ماحول دوست کنکریٹ ”ڈائمانٹی“ (Diamanti) تیار کیا ہے، جو عام کنکریٹ کے مقابلے میں زیادہ مضبوط ہے اور ہوا سے کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی مستقبل میں تعمیرات کے انداز کو بدل سکتی ہے۔ ہم سب جانتے ہیں کہ ’کنکریٹ‘ کے بغیر آج کی دنیا کا تصور ممکن نہیں۔ گھر ہو، پل ہو یا بلند و بالا عمارت، ہر جگہ یہی مضبوط مٹیریل استعمال ہوتا ہے۔ لیکن کم لوگ جانتے ہیں کہ یہ کنکریٹ دنیا بھر کے کاربن اخراج کا تقریباً 8 فیصد ذمہ دار بھی ہے، یعنی جتنا یہ تعمیرات میں مددگار ہے، اتنا ہی ماحول...
    سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی۔ یہ بھی پڑھیں: ’احترام کا رشتہ برقرار رہے گا‘ مشتاق احمد خان کا جماعت اسلامی سے علیحدگی کا اعلان اسلام آباد میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت نے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس نے وفد کی قیادت کی۔ تحریک کے اعلامیے کے مطابق وفد نے مشتاق احمد خان کو عالمی صمود فلوٹیلا کا حصہ بننے پر مبارکباد دی اور انہیں اتحاد میں شمولیت کی باضابطہ دعوت دی۔ یہ بھی پڑھیں: انسداد پر تشدد انتہا پسندی بل تحریک انصاف پر پابندی کا بل ہے، سینیٹر مشتاق...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے رومانیہ کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر الیاس محمود نظامی نے یہاں ملاقات کی۔(جاری ہے) ہفتہ کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم نے وزارت خارجہ میں بطور ڈی جی (جنوبی ایشیا) الیاس محمود نظامی کی گرانقدر خدمات کو سراہا۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے نئی ذمہ داری میں ان کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ پاکستان رومانیہ تعلقات کو مزید گہرا اور وسیع کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے پاکستان ریلوے کو حساس روٹس پر باقاعدہ گشت کو مزید مضبوط بنانے اور ہر ٹرین میں 3 جیمز نصب کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ مسافروں کو دہشت گرد حملوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کی عدم موجودگی میں رمیش لال کی زیر صدارت ہوا، جس میں جعفر ایکسپریس حملے، ریلوے کی اراضی پر قبضوں اور کراچی۔پپری فریٹ کوریڈور منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: دشت دھماکے کے بعد متاثرہ ٹریک کی مرمت مکمل، جعفر ایکسپریس سمیت بلوچستان میں ٹرین سروسز بحال اجلاس کے دوران حکام نے بتایا کہ جعفر ایکسپریس کو 7 اکتوبر کو سندھ کے سلطان کوٹ ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک دیسی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان میں سولر پینلز اور انٹرنیٹ سروسز مزید مہنگی ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے کیونکہ حکومت اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے زرعی کھادوں اور ادویات پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز مسترد ہونے کے بعد متبادل محصولات بڑھانے کے اقدامات پر غور شروع کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اگر حکومت کی آمدن مقررہ اہداف سے کم رہی تو بجٹ خسارے کو پورا کرنے کے لیے ایمرجنسی ٹیکس اقدامات نافذ کیے جا سکتے ہیں،  ان میں درآمد شدہ سولر پینلز پر جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) کو 10 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد تک کرنے اور انٹرنیٹ سروسز پر ودہولڈنگ ٹیکس کو 15 فیصد سے بڑھا کر 18 یا 20...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کھاد اور زرعی ادویات پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز مسترد ہونے کے بعد، پاکستان اور آئی ایم ایف اب اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ متبادل طور پر شمسی پینلز (سولر)، انٹرنیٹ اور دیگر شعبوں پر ٹیکس کی شرحیں کیسے بڑھائی جائیں تاکہ اگر ریونیو میں کمی بڑھے تو ہنگامی بنیادوں پر اضافی محصولات حاصل کیے جا سکیں۔ ذرائع کے مطابق یہ مجوزہ ’’ہنگامی ٹیکس اقدامات‘‘آئی ایم ایف کے دوسرے جائزہ رپورٹ کا حصہ ہوں گے، جو فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے ایک ارب ڈالر کی تیسری قسط کی منظوری کے بعد جاری کی جائے گی۔ ان اقدامات کو اُس صورت میں لاگو کیا جائے گا جب مالی سال کی...
    وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو مالی سال 2026 کے لیے محصولات میں اضافے کی غرض سے نئی تجاویز پیش کیں، جن میں درآمدی سولر پینلز اور انٹرنیٹ خدمات پر ٹیکسوں میں نمایاں اضافہ شامل ہے۔ واضح رہے کہ یہ تجاویز حکومت کی ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے اور بجٹ خسارہ کم کرنے کی پالیسی کا حصہ ہیں، جن پر حتمی فیصلہ آئی ایم ایف کے ساتھ جاری مذاکرات کے بعد کیا جائے گا۔ سولر پینلز پر جی ایس ٹی 10 سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کی تجویز ایف بی آر کی جانب سے آئی ایم ایف کو پیش کی گئی تجاویز میں بتایا گیا ہے کہ ضرورت پڑنے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور ( نمائندہ جسارت) پنجاب حکومت نے ریاستی رٹ اور قانون کی بالادستی قائم کرنے کیلیے غیر معمولی اور تاریخی فیصلے کیے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق ایک اہم اور غیر معمولی اجلاس میں صوبائی حکومت نے افغان شہریوں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا۔ غیر قانونی افغان باشندوں کاریئل ٹائم ڈیٹا تیار کرنے اور ان کے خلاف کارروائی کیلیے کومبنگ آپریشن شروع کرنے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں انتہا پسند عناصر کے خلاف سخت اقدامات، غیر قانونی اسلحے کے خاتمے اور غیر قانونی غیر ملکی باشندوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب حکومت وفاقی حکومت کو...
    اسلام آباد — وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کا عزم ہے کہ رواں مالی سال کی معاشی شرح نمو 3 فیصد سے زائد رہے گی اور ٹیکس وصولی کو جی ڈی پی کے مقابلے میں 11 فیصد تک لے جانا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان نے موجودہ دور میں مالیاتی استحکام میں نمایاں پیش رفت کی ہے، اگرچہ سب سے بڑا چیلنج آبادی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کا ہے۔ اس کے علاوہ وزیر نے اعلان کیا کہ نیا این ایف سی ایوارڈ (نیشنل فنانس کمیشن ایوارڈ) نومبر میں متوقع ہے، جو صوبوں اور مرکز کے درمیان مالی وسائل کی تقسیم کا فیصلہ کرے گا۔ محمد اورنگزیب نے اپنے مختلف بیانات اور...
    دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) اقوام متحدہ نے عالمی ڈیجیٹل تقسیم ختم کرنے کے لیے فوری اقدامات کر نے کی اپیل کی ہے ۔شنہوا کے مطابق اقوام متحدہ کے ٹیکنالوجی کے لیے خصوصی سفیر امن دیپ سنگھ گل نے دبئی میں جاری ٹیکنالوجی اور اے آئی نمائش ’’جیٹیکس گلوبل‘‘ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں ڈیجیٹل تقسیم کو کم کرنے کے لیے عالمی تعاون اور مؤثر حکمرانی ناگزیر ہیں۔بین الاقوامی ٹیلی کمیونیکیشن یونین (آئی ٹی یو ) کی تازہ رپورٹ کے مطابق 2024 میں تقریباً 5.5 ارب افراد انٹرنیٹ سے منسلک تھے، جو 2023 کے مقابلے میں 22 کروڑ 70 لاکھ کا اضافہ ہے تاہم رپورٹ میں واضح کیا...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب حکومت نے افغان شہریوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں افغان شہریوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ غیر قانونی افغان باشندوں کا رئیل ٹائم ڈیٹا تیار  کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ۔ اس کے علاوہ پنجاب حکومت نے غیرقانونی رہائشیوں اور ان کے کاروباروں کے خلاف کومبنگ آپریشن کا فیصلہ کیا ہے جب کہ غیرقانونی غیرملکی باشندوں کو وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق فوری ڈی پورٹ کیا جائے گا۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی...
    نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے اپنے عہدے کا حلف لینے کے فوری بعد پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ نے کل، 16 اکتوبر 2025 کو اڈیالہ جیل جانے کا پروگرام بنایا ہے جہاں وہ عمران خان سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعلیٰ کی جانب سے اس ملاقات کے لیے درکار سیکیورٹی اور انتظامی سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں صوبائی حکومت نے باضابطہ طور پر وفاقی اور پنجاب حکومتوں کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔ اس ضمن میں محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کی جانب سے وفاقی سیکریٹری داخلہ اور پنجاب کے سیکریٹری داخلہ کو بھی خط بھیجا گیا ہے جس میں درخواست کی گئی ہے کہ عمران خان...
    سٹی 42 : پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز مکمل طور پر بحال کر دی گئی، تاہم صارفین کو اب بھی سوشل میڈیا ایپس پر اپلوڈنگ اور ڈاؤن لوڈنگ کے دوران مشکلات کا سامنا ہے۔ پی ٹی سی ایل گروپ کے ترجمان کے مطابق زیرِ سمندر کیبل سسٹم میں نصب ریپیٹر کی مرمت کا کام کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار اور کنیکٹیویٹی معمول پر آ گئی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ انٹرنیشنل کیبل کنسورشیم نے 14 اکتوبر کو صبح 11 بجے مرمتی کام کا آغاز کیا تھا جو تقریباً 18 گھنٹے تک جاری رہا۔ یہ کام شیڈول مینٹیننس پلان کا حصہ تھا، جس کا مقصد پاکستان کو عالمی نیٹ ورک سے...
    فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فاروق یوسف شیخ نے انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرانے کی تاریخ میں کم از کم ایک ماہ کی توسیع کی اپیل کی ہے۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ سیلاب کی تباہی کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں ابھی تک حالات معمول پر نہیں آسکے جبکہ سعودی عرب کے نزدیک کیبل میں خرابی، ایف بی آر کے سسٹم سے متعلقہ مسائل اور اندرونی حالات کی وجہ سے کئی شہروں میں انٹر نیٹ سروس کی بندش سے لوگوں کی بڑی تعداد بروقت انکم ٹیکس ریٹرن داخل نہیں کرا سکی اور اس وقت بھی ایف بی آر کے سسٹم کی سست روی...
    حکومتِ پاکستان نے جعلی خبروں کیخلاف بڑا ایکشن لینے کا اعلان کر دیا ہے اور ملوث افراد کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہوں گے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم اور خصوصی یونٹس کی جانب سے فوری گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ملک میں جعلی اور جھوٹی خبریں پھیلا کرکے بدامنی کو فروغ دینے والا فیک نیوز نیٹ ورک بے نقاب ہو گیا ہے۔ مرکزی کرداروں کی فہرست بھی تیار کرلی گئی ہے۔ اس حوالے سے گرفتاریوں کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومتِ پاکستان نے جعلی خبروں کیخلاف بڑا ایکشن لینے کا اعلان کر دیا ہے اور ملوث افراد کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہوں گے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم اور خصوصی یونٹس کی...
    اسلام آباد (سٹاف رپورٹر/مانیٹرنگ ڈیسک)فیک نیوز نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا،مرکزی کرداروں کی فہرست بھی تیار کرلی گئی ہے،اس حوالے سے گرفتاریوں کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومتِ پاکستان نے جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن لینے کا اعلان کر دیا ہے اور ملوث افراد کے خلاف PCCIA کے تحت مقدمات درج ہوں گے، ایف آئی اے سائبر کرائم اور خصوصی یونٹس کی جانب سے فوری گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔ اس حوالے سے سوشل پلیٹ فارمز کو نوٹس کرکے کہا گیا کہ فیک مواد 24 گھنٹے میں ہٹایا جائے، بار بار خلاف ورزی پر اکاؤنٹس مستقل معطلی کی سفارش کی گئی۔عوام کو وارننگ دی گئی ہے کہ غیر مصدقہ ویڈیو/ کلپ شیئر کرنے پر بھی کارروائی ممکن ہے، ریاستی...
    وزارت خارجہ میں غیر ملکی سفیروں کو پاک افغان سرحد کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے ایک جامع بریفنگ دی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: کرم: افغانستان کی پاکستانی حدود میں پھر فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب، اہم خارجی کمانڈر کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے اس موقع پر پاکستان کے جائز سیکیورٹی خدشات کو نمایاں انداز میں پیش کیا۔ بیان کے مطابق سیکریٹری خارجہ نے بریفنگ کے دوران پاکستان کے اس غیر متزلزل عزم کو اجاگر کیاکہ پاکستان اپنی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کے تحفظ پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرےگا۔ ترجمان دفترِ خارجہ نے کہاکہ پاکستان نے افغانستان کو ایک مرتبہ پھر واضح پیغام دیا ہے کہ وہ...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت صوبے میں انفراسٹرکچر، سڑکوں اور شہری ترقی سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں پنجاب کے تمام ٹال پلازوں کو ڈیجیٹل سسٹم پر منتقل کرنے، نئی سڑکوں پر سولر اسٹریٹ لائٹس نصب کرنے اور لاہور کی بیوٹی فکیشن اسکیموں کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبہ بھر کے تمام ٹال پلازوں پر پرچی سسٹم ختم کر کے انہیں الیکٹرانک ٹول کلیکشن (ETC) پر منتقل کیا جائے گا۔ پنجاب کی 38 اہم شاہراہوں پر موٹروے کی طرز پر ’ون ایپ، ون سسٹم‘کے ذریعے مکمل خودکار نظام متعارف کرایا جائے گا۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے سڑکوں کی تعمیر و بحالی اجلاس میں 5 بڑی شاہراہوں کی تعمیر، مرمت اور...
    ---فائل فوٹو صوبۂ پنجاب کے جڑواں شہر، راولپنڈی اور اسلام آباد میں چلنے والی میٹرو بس سروس بحال کر دی گئی ہے۔میٹرو بس سروس کی انتظامیہ کے مطابق بس سروس صدر اسٹیشن تا کشمیر ہائی وے بحال کر دی گئی ہے، فیض احمد فیض تا پاک سیکرٹریٹ ڈی چوک میں کنٹینرز کی موجودگی کے باعث تھوڑی تاخیر سے بحال کی گئی۔میٹرو بس سروس کے حکام کے مطابق مذہبی جماعت کے احتجاج کی کال کے باعث میٹرو بس سروس ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر بند کی گئی تھی۔میٹرو بس سروس چار روز تک معطل رہی۔
    راولپنڈی سے میٹرو بس آپریشن جزوی طور پر بحال کر دیا گیا جبکہ اسلام آباد میں ریڈ زون تاحال بند رکھا گیا ہے۔ صدر اسٹیشن راولپنڈی سے فیض احمد فیض اسٹیشن تک میٹرو بس سروس کا آپریشن شروع کر دیا گیا۔ ٹی ایل پی مارچ کے پیش نظر جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس آپریشن 9 اکتوبر کی شام سے معطل تھا، چار دن سے زائد کی بندش کے بعد سروس بحال ہوئی تاہم ریڈ زون میں سروس اَب بھی معطل ہے۔ راولپنڈی کی تمام شاہراہوں پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں تاہم فیض آباد بند ہونے کی وجہ سے ٹریفک کو ڈبل روڈ کی جانب ڈائیورٹ کیا جا رہا ہے۔ مری روڈ پر بھی ٹریفک کی روانی معمول...
    کراچی: پاکستان میں آج منگل کے روز انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کو سست روی اور جزوی بندش کا سامنا کرنا پڑے گا۔ بین الاقوامی انٹرنیٹ کیبل نیٹ ورک میں اہم مرمتی کام کا آغاز ہو چکا ہے۔ اس حوالے سے پی ٹی سی ایل تکنیکی ٹیم کے مطابق یہ ٹیکنیکل سرگرمی عالمی سطح پر بچھائی گئی زیرِ سمندر کیبل میں نصب ایک اہم رپیٹر کی مرمت کے لیے کی جا رہی ہے۔ ترجمان کے مطابق بین الاقوامی کیبل کنسورشیم نے اس کام کی مرمت آج 14 اکتوبر کو صبح 11 بجے شروع کرنے کا شیڈول جاری کیا ہے، جو تقریباً 18 گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران ملک کے مختلف حصوں میں انٹرنیٹ کی رفتار متاثر ہو...
    ویب ڈیسک:  انٹرنیٹ صارفین کو آج ممکنہ سروس متاثر ہونے کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔  پی ٹی سی ایل کے ترجمان کے مطابق سمندری کیبل کی مرمت کا کام آج صبح 11 بجے سے شروع کیا جائے گا، جو کہ تقریباً 18 گھنٹے تک جاری رہ سکتا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ یہ مرمت بین الاقوامی کیبل کنسورشیم کے تحت کی جائے گی جس میں سمندر کے اندر نصب رپیٹر کی مرمت شامل ہے۔ اس دوران انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی یا عارضی تعطل کا سامنا ہو سکتا ہے۔ سیمنٹ سستاہوگیا   صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ممکنہ سروس متاثر ہونے کے پیشِ نظر متبادل انتظامات کر لیں۔
    اسلام آباد: پاکستان میں آج انٹرنیٹ صارفین کو سست روی یا جزوی بندش کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، کیونکہ بین الاقوامی کیبل نیٹ ورک میں مرمت کا عمل شروع ہو رہا ہے۔ پی ٹی سی ایل گروپ کے مطابق یہ کام ضروری تکنیکی مرمت کے تحت کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد انٹرنیٹ سروس کے استحکام کو یقینی بنانا ہے۔ ترجمان پی ٹی سی ایل گروپ کے مطابق بین الاقوامی کیبل کنسورشیم نے سمندر میں بچھائی گئی کیبل میں نصب اہم رپیٹر کی مرمت کا شیڈول جاری کیا ہے، جس پر آج 14 اکتوبر کو صبح 11 بجے سے کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔ مرمتی عمل تقریباً 18 گھنٹے تک جاری رہنے کا...
    بین الاقوامی کیبل کنسورشیم نے سمندر میں بچھائی گئی فائبر آپٹک کیبل کی مرمت کا شیڈول جاری کردیا ہے، جس کے باعث کل ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس قریباً 18 گھنٹے کے لیے متاثر رہنے کا امکان ہے۔ Dear Customers, A maintenance activity is planned on one of our Submarine cables to repair a faulty repeater. The activity will start on October 14, 2025 around 11AM PST which can last for upto 18 hours. Customers will face service degradation. We regret the inconvenience please — PTCL (@PTCLOfficial) October 13, 2025 پی ٹی سی ایل کے ترجمان کے مطابق مرمتی کا کام 14 اکتوبر کی صبح 11 بجے شروع کیا جائے گا، جو قریباً 18 گھنٹے تک جاری رہ سکتا...
    اے این پی سربراہ ایمل ولی خان کے بلوچستان سے بطور سینیٹر انتخاب کو شہری نے چیلنج کیا تھا، عدالت نے درخواست خارج کرتے ہوئے کہا کہ ایمل ولی خان نے آئینی تقاضے پورے کئے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان ہائی کورٹ نے سینیٹر ایمل ولی خان کے انتخاب کو آئینی اور قانونی طور پر درست قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف دائر درخواست کو مسترد کر دیا۔ جسٹس کامران ملاخیل کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جس میں شہری محمد علی کنرانی نے ایمل ولی خان کے سینیٹ انتخاب کو چیلنج کیا تھا۔ عدالت نے اپنے مختصر حکم میں کہا کہ سینیٹ الیکشن کے تمام آئینی و قانونی تقاضے پورے کیے گئے ہیں۔ عدالت نے درخواست...
    بلوچستان ہائی کورٹ نے سینیٹر ایمل ولی خان کے انتخاب کے خلاف دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کا انتخاب درست قرار دے دیا۔ جسٹس کامران ملاخیل اور جسٹس گل حسن ترین پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ شہری محمد علی کنرانی کی جانب سے ایمل ولی خان کے سینیٹر منتخب ہونے کے عمل کو چیلنج کیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیے: وفاق کے فیصلے کے برعکس کے پی حکومت نے ایمل ولی کو سیکیورٹی فراہم کردی عدالت نے اپنے مختصر فیصلے میں قرار دیا کہ سینیٹ انتخابات کے تمام آئینی و قانونی تقاضے پورے کیے گئے ہیں، اس لیے درخواست ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کی جاتی ہے۔ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا...
    کراچی: پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں مسلسل کمی اور جمودکی بڑی وجہ ملک میں بلند ترین کارپوریٹ ٹیکس ریٹ ہے، پاکستان میں کارپوریٹ ٹیکس 29 فیصد ہے،جس میں 10 فیصد سپر ٹیکس، 2 فیصد ورکرز ویلفیئر فنڈ، 5 فیصد ورکرز پارٹیسپیشن فنڈ اور منافع پر 15 فیصد ٹیکس بھی شامل ہے،یہ ٹیکس بوجھ نہ صرف کاروبارکیلیے مہنگا ماحول پیداکرتا ہے، بلکہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو بھی متبادل اور سازگار ممالک کی طرف راغب کرتا ہے۔ حالیہ برسوں میں پاکستان میں دستخط شدہ کئی مفاہمتی یادداشتیں عملی شکل اختیارکرنے میں ناکام رہیں،کئی بین الاقوامی کمپنیاں پاکستان سے کاروبار سمیٹ چکی ہیں،عالمی سطح پر مقابلہ بازی کااصول صرف نجی شعبے تک محدود نہیں بلکہ حکومتوں پر بھی...
     دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کی جنوبی افریقا کے خلاف پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 107 رنز بنا لیے ہیں۔ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بٹینگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا لیکن عبداللہ شفیق صرف 2 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ عبداللہ شفیق کے آؤٹ ہونے کے بعد شان مسعود اور امام الحق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور کھانے کے وقفے تک امام الحق 59 جبکہ شان مسعود 44 رنز کے ساتھ وکٹ...
    پاکستان نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بٹینگ کا فیصلہ کیا۔قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا تھا ہوم کنڈیشن کا فائدہ اٹھانے کی بھرپور کوشش کریں گے جبکہ پروٹیز کپتان ایڈن مارکرم کا کہنا تھا ہم نے ایسی کنڈیشن میں کرکٹ کھیلی ہے، پاکستان کو جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔پاکستانی ٹیم میں شان مسعود (کپتان)، بابر اعظم، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، امام الحق، عبد اللہ شفیق، شاہین آفریدی، نعمان علی، سعود شکیل، سلمان علی آغا، ساجد خان اور حسن علی شامل ہیں۔
    پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لاہور میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں 38 سالہ آصف آفریدی ڈیبیو نہیں کرسکے، ساجد خان وائرل فیور سے صحیتاب ہوکر ٹیم میں شامل ہوگئے۔ ساجد خان وائرل فیور کے باعث لاہور ٹیسٹ سے قبل ٹیم کے ساتھ پریکٹس نہیں کرسکے تھے اور ٹیم منیجمنٹ بائیں ہاتھ کے اسپنر نعمان علی کے ساتھ آصف آفریدی کو کھلانے پر آمادہ ہوگئی تھی۔ پاکستان ٹیم دو اسپیشلسٹ اسپنرز اور دو اسپیشلسٹ فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ دوسری جانب جنوبی افریقی ٹیم کا بولنگ اٹیک تین اسپیشلسٹ اسپنرز کے ساتھ ایک اسپیشلسٹ فاسٹ بولر پر مشتمل ہوگا۔ پاکستان...
    دو ملکی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میں ٹیسٹ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے نئے دورانیے کے پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کا سامنا آج 12 اکتوبر سے لاہور میںکر رہا ہے۔ جنوبی افریقہ اس دورے میں 2 ٹیسٹ میچ کھیلے گا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ 20 اکتوبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ لاہور ٹیسٹ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 31 واں ٹیسٹ میچ ہوگا۔ اس سے قبل کھیلے گئے 30 میچوں میں پاکستان نے چھ جبکہ جنوبی افریقہ نے 17 میچ جیتے ہیں۔ یہ جنوبی افریقہ کا پاکستان کا چوتھا دورہ ہے۔ آخری دورہ 2021 میں ہوا تھا، جب پاکستان نے بابر...
    امریکی اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کراتے ہوئے ٹی وی پر ویڈیو گیمز کھیلنے کی سہولت پیش کر دی ہے۔ اس نئی سہولت کے تحت صارفین اپنے موبائل فون کو کنٹرولر کے طور پر استعمال کرتے ہوئے بڑے اسکرین پر گیمز کھیل سکیں گے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیٹ فلکس کے شریک چیف ایگزیکٹو گریگ پیٹرز نے بلومبرگ اسکرین ٹائم کانفرنس میں اعلان کیا کہ یہ اقدام تفریح کی دنیا میں ایک نئے باب کا آغاز ہے، اور کمپنی ایسے سوشل گیمز تیار کر رہی ہے جنہیں دوست اور اہل خانہ مل کر کھیل سکیں۔ ابتدائی مرحلے میں نیٹ فلکس نے چند مقبول گیمز پیش کی ہیں جن...
    ایمازون آئندہ سال پاکستان میں سیٹلائٹ براڈ بینڈ سروسز کا آغاز کریگا، پروجیکٹ کوئپر کے ذریعے پاکستانی صارفین تیزترین سروس تک رسائی حاصل کریں گے۔وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ اور ایمازون کے پروجیکٹ کوئپر کے وفد کے درمیان ملاقات   ہوئی، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کے مطابق اب جلد ہی پاکستان کے ڈیجیٹل منظر نامے میں اہم پیشرفت متوقع ہے۔ایمازون نے لو ارتھ آربٹ(ایک ای او)  سیٹلائٹ اقدام کے تحت پروجیکٹ کوئپر شروع کیا ہے جو 2026 کے آخر تک پاکستان میں سیٹلائٹ براڈ بینڈ خدمات شروع کرنے جارہا ہے۔اربوں ڈالر کی عالمی سرمایہ کاری کے حامل اس پروجیکٹ کو دنیا بھر میں تیز رفتار انٹرنیٹ تک رسائی کو بڑھانے کے لئے...
    سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے جماعت اسلامی سے استعفیٰ دے دیا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مشتاق احمد خان نے جماعت اسلامی سے استعفیٰ دینے کی تصدیق کی۔پروگرام کے میزبان اور سینئر صحافی نے مشتاق احمد خان سے پوچھا کہ ان کا سیاسی سٹیٹس کیا ہے جس میں انہوں نے جواب دیا کہ انہوں نے جماعت اسلامی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ انہوں نے گلوبل صمود فلوٹیلا پر سفر کے دوران 19 ستمبر کو اپنا استعفیٰ بھیجا تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں اب تک اس استعفے پر کوئی جواب نہیں ملا۔سابق سینیٹر نے استعفے کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ تنظیم کی اپنی حدود ہوتی ہیں...
    ویب ڈیسک: جڑواں شہروں میں ممکنہ احتجاج کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات کے تحت میٹرو بس سروس بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ میٹرو بس حکام کے مطابق، سروس صدر اسٹیشن سے پاک سیکریٹریٹ تک بند رہے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ دوسری جانب پنجاب حکومت نے بھی سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اورنج لائن ٹرین سروس عارضی طور پر معطل کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق اورنج لائن ٹرین آج  بند رہے گی۔ کیا نئے ججز کسی اور ملک سے لاکر لگائے گئے ہیں؟ جسٹس جمال مندوخیل اس سے قبل اورنج لائن کے متعدد...
    ویب ڈیسک: اسلام آباد اور راولپنڈی میں آج موبائل، انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  موبائل انٹرنیٹ سروس آج رات سے غیر معینہ مدت کیلئے معطل رہے گی، وزارت داخلہ نے جڑواں شہروں میں موبائل انٹرنیٹ معطل کرنے کیلئے پی ٹی اے کو مراسلہ جاری کردیا۔ واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں فوری دفعہ 144 نافذ کردی ہے، جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ پنجاب میں دس روز کے لئے دفعہ 144 نافذ کی گئی، محکمہ داخلہ پنجاب نے چار یا چار سے زائد افراد کے اکٹھا ہونے پر دفعہ 144 نافذ کی ہے۔ کیا نئے ججز کسی اور ملک سے لاکر لگائے گئے ہیں؟ جسٹس جمال مندوخیل نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹرز کی جانب سے قائم مقام چئیرمین سیدال خان ناصر کے خلاف سینیٹ میں شدید احتجاج کیا گیا۔ پی ٹی آئی سینیٹرز نے سیدال خان ناصر کے استعفی کا مطالبہ کیا۔ سینیٹ کا اجلاس قائم مقام چئیرمین سیدال خان ناصر کی زیر صدارت شروع ہوا تو پی ٹی آئی کے سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا گزشتہ اجلاس کے دن آپ کا سینیٹ اجلاس میں اچھا کردار نہیں تھا۔ مجھے آپ پر اعتبار اور بھروسہ نہیں کہ آپ اس چئیر پر بیٹھیں۔ سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ آپ ایسے نہیں جو اپنے ساتھی سینیٹرز کی عزت کا خیال کریں۔ آپ سینیٹ چیئرمین کی نشست سے اتریں۔ سینیٹر طاہر خلیل سندھو نے کہا کہ اس دن...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے جماعت اسلامی سے استعفیٰ دینے کی تصدیق کردی۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے سابق سینیٹر نے اپنے استعفیٰ کی تصدیق کی اور کہا کہ انہوں نے گلوبل صمود فلوٹیلا پر سفر کے دوران 19 ستمبر کو اپنا استعفیٰ بھیجا لیکن انہیں اب تک اس  پر کوئی جواب نہیں ملا۔ جس رات انہوں  نے استعفیٰ دیا اس رات وہ  اسی طرح روئے جس طرح اپنی والدہ کی وفات پر روئے تھے۔ مشتاق احمد خان نے استعفے کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا تنظیم کی اپنی حدود ہوتی ہیں اور بعض اوقات آپ آزادانہ کام کرتے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ آزادانہ طور...
    سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے جماعت اسلامی سے استعفی دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز ) سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے جماعت اسلامی سے استعفی دے دیا۔مشتاق احمد خان نے جماعت اسلامی سے استعفی دینے کی تصدیق کی۔مشتاق احمد خان نے کہا کہ انہوں نے گلوبل صمود فلوٹیلا پر سفر کے دوران 19 ستمبر کو اپنا استعفی بھیجا، تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں اب تک اس استعفی پر کوئی جواب نہیں ملا۔مشتاق احمد استعفے کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا تنظیم کی اپنی حدود ہوتی ہیں اور بعض اوقات آپ آزادانہ کام کرتے ہیں روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس...
       بیرسٹر گوہر علی خان(فائل فوٹو)۔  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ اگر آج میں اپنی سیٹ سے استعفیٰ دے دوں تو تحریک انصاف کا وجود ختم ہوجائے گا۔ اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ دوبارہ نئی جماعت بنانی پڑے گی، سپریم کورٹ نے اس کے لیے ایک چانس دیا۔انکا کہنا تھا کہ اگر میں استعفیٰ دے بھی دوں تو میری جگہ کوئی اور نامزد نہیں ہو سکتا یہ سب کو معلوم ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ یہ سب لوگ غلط ہیں جو میرے استعفیٰ سے متعلق افواہیں پھیلا رہے ہیں۔ بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ یہ سیٹ...
    تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد کے ریڈ زون کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے احتجاج اور ریلی کے پیش نظر انتظامیہ نے اسلام آباد کے داخلی راستوں اور ریڈ زون کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ کے فیصلے کے بعد 70 سے زائد کنٹینر اسلام اباد پہنچا دیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ پولیس کی بھاری نفری داخلی راستوں پر تعینات کیا جائے گا اور ریڈ زون اور ایکسٹینڈڈ ریڈ زون کو بھی مکمل سیل کیا جائے گا۔ انتظامیہ نے نقص امن کے خطرے کے پیش نظر اسلام آباد میں میٹرو بس سروس کو کل تک بند کردیا ہے...
    شبلی فراز کی خالی سینیٹ نشست پر انتخاب، رہنما پی ٹی آئی عرفان سلیم نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے WhatsAppFacebookTwitter 0 9 October, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس )پی ٹی آئی کے رہنما شبلی فراز کی نااہلی سے خالی سینیٹ کی نشست پر الیکشن کے لیے پی ٹی آئی کے عرفان سلیم نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت پی ٹی آئی ورکرز کی بڑی تعداد ہمراہ تھی، سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن 30 اکتوبر کو ہوگا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں انتقال اقتدار پرامن طریقے سے ہورہا ہے، نئے وزیراعلی کی نامزدگی بانی چیرمین کا فیصلہ ہے، علی امین گنڈاپور نے بانی چیرمین...
    معروف اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے اب اپنے صارفین کو اسمارٹ ٹی وی پر گیمز کھیلنے کی سہولت فراہم کر دی ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، یہ گیمز نیٹ فلکس سبسکرائبرز کے لیے بلا معاوضہ دستیاب ہوں گی، اور انہیں صارفین کے لیے ایک سماجی اور تفریحی تجربہ بنانے کے مقصد سے متعارف کرایا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نیٹ فلکس کی سبسکرپشن ختم کرنے کی مہم کیوں چل رہی ہے؟ یہ پہلا موقع ہے کہ نیٹ فلکس پر گیمز براہِ راست ٹی وی پر دستیاب ہوں گی۔ اس سے قبل، صارفین صرف اسمارٹ فونز یا ٹیبلیٹس کے ذریعے ہی گیمز تک رسائی حاصل کر سکتے تھے۔ اب، صارفین اپنے اسمارٹ ٹی وی یا نیٹ...
    بلال نیازی : فیڈرل بورڈ نے امتحانی پالیسی میں بڑی تبدیلی کا اعلان کر تے ہوئےپاسنگ مارکس 33 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصد کر دیئے۔نئی پالیسی سالانہ امتحانات 2026 سے نافذ ہو گی اوریہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبہ پر لاگو ہو گی۔فیڈرل بورڈ حکام کاکہناہے کہ پاسنگ مارکس میں اضافہ بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگی کے لیے کیا گیا،فیصلہ انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔ کیا نئے ججز کسی اور ملک سے لاکر لگائے گئے ہیں؟ جسٹس جمال مندوخیل فیڈرل بورڈ حکام کے مطابق 2027 سے پالیسی میٹرک اور انٹر کے دوسرے حصے پر بھی لاگو ہو گی،نئی پالیسی طلبہ کو ٹہ سسٹم کے بجائے تصوراتی فہم کی طرف لانے کی...
    پی ٹی آئی کے رہنما شبلی فراز کی نااہلی سے خالی سینیٹ کی نشست پر الیکشن کے لیے  پی ٹی آئی کے عرفان سلیم نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔ کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت پی ٹی آئی ورکرز کی بڑی تعداد ہمراہ تھی، سینٹ کی خالی نشست پر الیکشن 30 اکتوبر کو ہوگا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں انتقال اقتدار پرامن طریقے سے ہورہا ہے،  نئے وزیراعلی کی نامزدگی بانی چیرمین کا فیصلہ ہے، علی امین گنڈاپور نے بانی چیرمین کے فیصلے کے مطابق استعفی دیا۔ عرفان سلیم  نے کہا کہ اگر انتقال اقتدار کو بدلنے کی کوشش کی گئی تو عوام سڑکوں پر نکلے گی، عوام کے فیصلے کو روندنے...
    کراچی: سندھ حکومت نے کراچی اور لاڑکانہ کے میٹرک بورڈز کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر جامعات و تعلیمی بورڈز سندھ، اسماعیل راہو نے بتایا کہ بجلی کے بحران کے پیش نظر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے تاکہ دونوں تعلیمی بورڈز کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ سولر سسٹم کی تنصیب سے امتحانات اور دفتری معاملات بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رکھنا ممکن ہوگا۔ اسماعیل راہو نے مزید بتایا کہ محکمہ جامعات و بورڈز سندھ میں قانونی اور پالیسی سطح پر بھی اصلاحات کی گئی ہیں۔
    اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلیکس (Netflix) نے اپنے صارفین کے لیے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے پہلی مرتبہ ٹی وی پر ویڈیو گیمز کھیلنے کی سہولت متعارف کرا دی ہے۔ اب صارفین موبائل فون کو کنٹرولر کے طور پر استعمال کرتے ہوئے بڑے اسکرین پر گیمز کھیل سکیں گے۔ نیٹ فلیکس کے شریک چیف ایگزیکٹو آفیسر گریگ پیٹرز نے بلومبرگ اسکرین ٹائم کانفرنس میں اعلان کیا کہ کمپنی اپنی گیمز کو ٹی وی اسکرینز پر لانے کے ذریعے تفریح کی دنیا میں ایک نئے باب کا آغاز کر رہی ہے۔ ان کے مطابق، ’ہم ایسے سوشل گیمز تیار کر رہے ہیں جنہیں خاندان اور دوست مل کر کھیل سکیں۔‘ پہلے مرحلے میں نیٹ فلیکس نے چند مشہور گیمز...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری) کراچی کی طرح ملک بھر میںای سگریٹ اور ویپ کے بڑھتے ہوئے استعمال اور نوجوانوں میں اس کے فروغ پر قابو پانے کے  لیے جلد ہی ایک اہم قانون سازی ہونے جا رہی ہے۔جس کے تحت 18 سال سے کم عمر بچوں کو ان مصنوعات کی فروخت کو سختی سے روکا جائے گا۔ 18 سال سے کم عمر بچوں کو ای سگریٹ، ویپ یا ای شیشہ فروخت کرنا قانونی جرم ہوگا۔الیکٹرانک نکوٹین مصنوعات کا پیکٹ محفوظ، غیر چھیڑ چھاڑ شدہ ہوگا، اور اس پر واضح طور پر درج ہوگا کہ یہ 18 سال سے کم عمر کے لیے نہیں ہے اور اس میں شامل اجزاء نشہ آور ہیں۔قانون کے مطابق کوئی بھی فرد پاکستان...
    پراسکیوشن کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ یہ بات درست ہے راہنما پی ٹی آئی 9 مئی کے واقعات میں موقع پر موجود نہیں تھے اور نہ ہی ایف آئی آر میں نامزد ہیں لیکن سوشل میڈیا پر اعجاز چودھری کی جانب سے کارکنوں کو اکسایا گیا اور ان کے گھر سے 10 پٹرول بم برآمد ہوئے لہٰذا عدالت تینوں مقدمات میں درخواست ضمانتیں خارج کرے۔ اسلام ٹائم۔ لاہور ہائیکورٹ نے راہنما پی ٹی آئی و سابق سینیٹر اعجاز چودھری کی 9 مئی کے 3 مقدمات میں درخواست ضمانتوں پر دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سابق سینیٹر اعجاز چودھری کی...
    پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے ملک میں بجلی سے چلنے والی 90 فیصد الیکٹرک بائیکس میں غیر معیاری اور متروک ٹیکنالوجی کی حامل بیٹریاں نصب ہونے کا انکشاف کر دیا ہے۔ پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے حکومت پر زور دیا ہے کہ الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ دینے کے لیے سبسڈی کا خطیر سرمایہ غیر محفوظ اور متروک ٹیکنالوجی پر خرچ نہ کیا جائے بصورت دیگر صارفین کا اعتماد کم ہونے سے ملک میں ماحولیاتی تحفظ کا قومی عزم پایہ تکمیل تک پہنچانے میں دشواری کا سامنا ہوگا۔ اپنے ایک بیان میں پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل عبدالوحید خان نے کہا کہ حکومت کی جانب سے الیکٹرک گاڑیوں پر دی جانے والی سبسڈی...
    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-18 ہری پور میں ضمنی انتخاب کے لیے شیڈول جاری کر دیا ہے۔ یہ نشست عمر ایوب خان کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق حلقے میں پولنگ 11 نومبر 2025 کو ہوگی، جب کہ انتخابی عمل کے مختلف مراحل کے لیے تاریخیں بھی مقرر کر دی گئی ہیں۔ انتخابی شیڈول کی تفصیلات پبلک نوٹس کا اجرا 10 اکتوبر 2025 کو ہوگا۔ کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 13 اکتوبر ہے جبکہ نامزد امیدواروں کی فہرست 14 اکتوبر کو شائع کی جائے گی۔ کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 17 اکتوبر کو ہوگی اور اپیل دائر کرنے کی آخری تاریخ 21 اکتوبر ہے۔ اپیلوں پر فیصلے 25...
    سٹی42: پاکستان میں میٹرک اور انٹرنیڈیٹ میں گریڈنگ کی نئی پالیسی اہم تبدیلیوں کے ساتھ نافذ کر دی گئی ہے۔ آج نوٹیفیکیشن جاری ہو گیا۔ میٹرک اور انٹر میں نئی گریڈنگ پالیسی سے جی پی اے کو خارج کر دیا گیا ہے اور اس نئی پالیسی کا دو ماہ بعد شروع ہونےوالےسال 2026 سے اطلاق ہونے  کا نوٹیفکیشن آج جاری کر دیا گیا ہے۔ملک کی کئی جامعات فی الحال جی پی اے کی بنیاد پر یونیورسٹیزمیں داخلہ دینے کے لیے تیار نہیں ہیں،  نئی گریڈنگ پالیسی سے جی پی اے کو خارج کر دیا گیا ہے۔ صنم جاوید کو گرفتار کرلیا گیا ڈاکٹر غلام علی ملاح نے بتایا کہ  آج منگل کے روز پاکستان بھر کے تمام تعلیمی...
     بجلی صارفین کو نئے کنکشن کے لیے 5 ہزار کے بجائے اب 25 ہزار روپے ادا کرنے ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے نئے میٹروں کی خریداری کی مد میں صارفین پر بھاری بوجھ ڈال دیا ہے۔ لیسکو نے نجی کمپنیوں کو اے ایم آئی میٹرز بنانے اور فروخت کرنے کی اجازت دے دی ہے جس سے ان کمپنیوں کو کروڑوں روپے کا فائدہ ہونے کا امکان ہے۔ جو میٹر پہلے 5 ہزار روپے میں ملتا تھا، اب صارفین کو وہی میٹر 25 ہزار روپے میں خریدنا پڑے گا۔ اس حوالے سے لیسکو نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیسکو اب میٹر خود فراہم نہیں کرے گا۔ بلکہ یہ صرف این او...