2025-09-18@16:52:12 GMT
تلاش کی گنتی: 116

«مفاہمت کے»:

(نئی خبر)
    چین کے دارالحکومت بیجنگ میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات کی، جس میں سی پیک منصوبوں میں تیزی پر بات ہوئی جبکہ پاکستان اور چین کے دومیان مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط کیے گئے۔ چین کے سرکاری دورے پر موجود صدر مملکت آصف علی زرداری کی بیجنگ میں گریٹ ہال آف دی پیپل آمد ہوئی، جہاں چینی صدر شی جن پنگ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ صدر آصف علی زرداری کی گریٹ ہال آف دی پیپل آمد کے موقع پر مسلح افواج کے چاک و چوبند دستوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس موقع پر پاکستان اور چین کے قومی ترانے بجائے گئے، چینی بچوں کے ایک گروپ...
    اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی قائمہ کمیٹی برائے سائنسی اور تکنیکی تعاون کامسٹیک اور ڈھاکا، بنگلہ دیش کی ڈافوڈیل انٹرنیشنل یونیورسٹی (ڈی آئی یو) نے سائنسی و تکنیکی شعبوں، اعلیٰ تعلیم میں تعاون بڑھانے اور کامسٹیک فلسطین فیلوشپ پروگرام کے تحت فلسطینی طلبہ کی معاونت کےلیے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔یہ معاہدہ ڈھاکا میں ڈی آئی یو میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران باضابطہ طور پر طے پایا۔تقریب میں کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل، پروفیسر ڈاکٹر ایم اقبال چوہدری، اور ڈی آئی یو کے وائس چانسلر، پروفیسر ایم لطف الرحمٰن سمیت ڈافوڈیل انٹرنیشنل یونیورسٹی کی سینئر قیادت نے شرکت کی۔اس معاہدہ کے تحت، ڈی آئی یو 35 تک فلسطینی طلبہ کو داخلہ دے گا اور انہیں مکمل...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نیب ہیڈ کوارٹراسلام آباد میں قومی احتساب بیورو اور پبلک پروکیورمنٹ ریگولیرٹی اتھارٹی کے درمیان مفا ہمتی سمجھوتے پر دستخط کئے گئے۔ مفاہمتی سمجھوتے کی تقریب میں چیئرمین نیب لفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد، ڈپٹی چیئرمین نیب سہیل ناصر، پراسیکیوٹر جنرل احتساب سید احتشام قادرشاہ،اور منیجنگ ڈائریکٹرپی پی آر اے(PPRA) حسنات احمد قریشی نے شرکت کی۔ سمجھوتے پر ڈائریکٹر جنرل نیب(اے اینڈ پی) اظہار احمد اعوان اور پروجیکٹ ڈائریکٹر ای- پیڈز (e-PADS)شیخ افضال رضا نے دستخط کئے سمجھوتے کا مقصد ای- پیڈز (e-PADS)کے حوالے سے دونوں اداروں کے باہمی تعاون پر مبنی معلومات کے تبادلے، منصفانہ شفاف مقابلے، پبلک پروکیورمنٹ کے عمل کا ایسا نظام وضع کرنا ہے جس سے دونوں اداروں کی مشترکہ کاوشوں سے شفافیت...
    نیب اور پبلک پریکیورمنٹ ریگولرٹی اتھارٹی کے درمیان مفاہمت کے سمجھوتے پر دستخط WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)قومی احتساب بیورو اور پبلک پریکیورمنٹ ریگولرٹی اتھارٹی کے درمیان .MoU مفاہمت کے سمجھوتے پر دستخط ہوئے ۔تقریب میں چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد، ڈپٹی چیئرمین نیب سہیل ناصر، پراسیکیوٹر جنرل احتساب سید احتشام قادر شاہ اور منیجنگ ڈائریکٹر پی پی ار اے حسنات احمد قریشی سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔معاہدے کے مطابق دونوں اداروں کی طرف سے پبلک پروکیورمنٹ میں ممکنہ بدعنوانی کی روک تھام کے لیے جامع اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔ایم او یو کے ذریعے پبلک پریکیورمنٹ کے عمل کو صاف و شفاف بنایا جائے گا ۔دونوں اداروں کے متعلقہ افسران...
    ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب اور جرمنی کے درمیان گرین ہائیڈروجن بریج کے سلسلے میں ایک مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کیے گئے ۔ اس کا مقصد سعودی عرب میں گرین ہائیڈروجن اور گرین امونیا پیدا کر کے اسے یورپ برآمد کرنا ہے۔یاد داشت پر سعودی کمپنی ایکوا پاور اور جرمن کمپنی سیفی نے دستخط کیے۔ دونوں کمپنیاں مشترکہ منصوبوں کو ترقی دیں گی،جس کے نتیجے میں 2030 ء تک سعودی عرب سالانہ 2 لاکھ ٹن گرین ہائیڈروجن یورپ کو برآمد کرے گا۔ایکوا پاور کمپنی گرین ہائیڈروجن اور گرین امونیا کی پیداوار پر توجہ دے گی،جب کہ سیفی کمپنی شریک سرمایہ کار اور اہم خریدار کے طور پر کام کرے گی۔
    قومی احتساب بیورو (نیب) اور اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے درمیان سمندر پار پاکستانیوں کے ساتھ ملک میں ہونے والے مالی فراڈ پر کارروائی کے سلسلے میں ایک مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: جائیداد کے تحفظ کا بل: اوورسیز پاکستانیوں کو کیا فائدہ ہوگا؟ اس حوالے سے تقریب اسلام آباد میں واقع نیب ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوئی۔ مفاہمت کی یادداشت پر چیئرمین نیب لفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد، چیئرمین اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن بورڈ اف گورنرز سید قمر رضا اور منیجنگ  ڈائریکٹر او پی ایف محمد افضل بھٹی  کی موجودگی میں ڈی جی اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن ویلفیئر اینڈ سروسز ڈویژن اور ڈی جی نیب اے این پی نے دستخط کیے۔ ایم او یو کے تحت...
    نیب اور اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے درمیان مفاہمت کے سمجھوتے پر دستخط WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)نیب اور اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے درمیان (ایم او یو) مفاہمت کے سمجھوتے پر دستخط ،تقریب نیب ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں منعقد ہوئی ۔چیئرمین نیب لفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد ،چیئرمین او پی ایف بورڈ اف گورنرز سید قمر رضا اور منیجنگ ڈائریکٹر او پی ایف محمد افضل بھٹی کی موجودگی میں ڈی جی او پی ایف ویلفیئر اینڈ سروسز ڈویژن اور ڈی جی نیب اے این پی نے دستخط کئے ۔معاہدے کے مطابق دونوں ادارے سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے حل میں مدد دیں گے۔اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ جائیداد مالی بد عنوانی ہاؤسنگ سوسائٹیوں...
    ایران کے صوبہ خراسان رضوی کے گورنر ڈاکٹر غلام حسین مظفری نے کہا کہ یہ معاہدے پاکستان اور ایران کے درمیان تعاون بڑھانے کے نئے باب کا آغاز ہیں اور دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان اقتصادی، تکنیکی اور ثقافتی روابط کو مزید مستحکم کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے اقتصادی تعاون اور ثقافت کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا ہے، جس کے تحت سندھ حکومت اور ایران کے صوبہ خراساں رضوی کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) پر دستخط کیے گئے۔ اس اہم تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور ایرانی وفد کی سربراہی ڈاکٹر غلام حسین مظفری نے کی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اس موقع پر کہا کہ ان معاہدوں کا مقصد...
    او آئی سی کے رکن ممالک کے مابین سائنس، ٹیکنالوجی، اعلیٰ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے 30 سے زائد مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) پر دستخط کردیے گئے۔کامسٹیک کنسورشیم آف ایکسیلنس (CCoE) کی دوسرے سالانہ اجلاس اور او آئی سی کے رکن ممالک کے اعلیٰ سطحی وفد کے ہفتہ بھر کے دورے کے اختتام پر ’اسلام آباد اعلامیہ‘ جاری کردیا گیا۔او آئی سی کے 17 نمایاں جامعات اور اداروں کے 28 رکنی اعلیٰ سطحی وفد نے پاکستان کا ایک ہفتے کا دورہ کیا، جس کے دوران شراکت داری کے فروغ اور مختلف موضوعات پر بات چیت کی گئی۔اس وفد میں فلسطین، ملائیشیا، بنگلادیش، عمان، اردن، روس، صومالیہ، یوگنڈا، تنزانیہ، موریتانیہ، انڈونیشیا...
    کراچی میں تقریب سے خطاب میں گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ آئی ٹی کے طلبہ سے کیا گیا وعدہ پورا کر دیا، آئی ٹی کورس کرنے والے طلبہ کو جامعہ کراچی سرٹیفکیٹ جاری کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر انیشی ایٹو اور جامعہ کراچی کے درمیان مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کئے گئے۔ تقریب سے خطاب میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ آئی ٹی کے طلبہ سے کیا گیا وعدہ پورا کر دیا، آئی ٹی کورس کرنے والے طلبہ کو جامعہ کراچی سرٹیفکیٹ جاری کرے گی، سرٹیفکیشن کے بعد آئی ٹی کورسز کرنے والے یہ نوجوان 10 سے 15 ہزار ڈالرز سے زائد ماہانہ کمائیں گے۔ وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا سماجی انقلاب لانے...
    اسلام آباد: رہنما پیپلزپارٹی مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ میری دلی خواہش تھی، یہ بات آپ کے پاس ریکارڈ پر ہے کہ ہم مفاہمت یا کسی معاہدے کے لیے دعاگو ہیں، تحریک انصاف نے پہلے دن سے ہی کچھ رہنماؤں کو باتوں میں لگایا اور کچھ رہنماؤں کو تابڑ توڑ بیانات دینے پر لگا دیا، مفاہمت کی باتیں، دوستانہ باتیں دھمکیوں کے سائے میں نہیں ہوتی۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان کے مسائل کا حل اسی میں ہے کہ پاکستان کی تمام سیاسی پارٹیاں آپس میں بات کریں اور دوستانہ ماحول پیدا کریں۔ رہنما مسلم لیگ (ن) قیصر احمد شیخ نے کہا کہ پہلی بار تو...
    ایتھوپیا اور پاکستان کے درمیان سیاسی مشاورت کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز ادیس ابابا(آئی پی ایس )ایتھوپیا اور پاکستان نے موجودہ دوطرفہ تعاون کومزید بڑھانے کیلئے سیاسی مشاورت کے حوالے سے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے ہیں۔ ایتھوپیا کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور اور پاکستان کے ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ افریقہ ڈویژن حامد اصغر خان نے اپنے اپنے ممالک کی طرف سے یادداشت پر دستخط کئے۔ اس موقع پر،ایتھوپین وزیر مملکت نے کہا کہ ایتھوپیا زراعت، سرمایہ کاری، تجارت، ہوا بازی، صنعت اور سائنس، اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو بڑھانے کا خواہاں ہے ،سفیر حامد اصغر خان نے مختلف شعبوں میں...
    کراچی کے علاقے ملیر میں واقع رفاہ عام سوسائٹی کے ایک گھر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں ایک لڑکی اور ایک لڑکا جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد اس واقعے کو غیرت کے نام پر قتل قرار دیا ہے اور مقتولہ کے والد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایس ایچ او الفلاح محمد علی مروت کے مطابق واقعہ ملیر رفاع عام سوسائٹی کے ایک گھر کی بالائی منزل پر پیش آیا، جہاں دونوں مقتولین کی لاشیں موقع پر پائی گئیں، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق لڑکی کی شناخت 18 سالہ فاطمہ دختر اظہر کے طور پر ہوئی ہے، جبکہ جاں بحق لڑکے کی شناخت ابھی تک...
    پاکستان اور جبوتی نے دوطرفہ سیاسی مشاورت سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، پاکستان اور جبوتی نے 14 جنوری کو جبوتی میں دوطرفہ سیاسی مشاورت کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی تجارتی وفد کا12 سال بعد دورہ بنگلہ دیش، تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق پاکستان کی جانب سے ایڈیشنل سیکریٹری (افریقہ ڈویژن) حامد اصغر خان اور جبوتی کے مستقل سیکریٹری جنرل (سیکریٹری خارجہ) محمود علی حسن نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے۔ دستخط کی تقریب کے بعد دونوں فریقین نے دو طرفہ سیاسی مشاورت کا افتتاحی اجلاس منعقد کیا، فریقین نے دونوں برادر ممالک کے درمیان موجودہ دوطرفہ اور کثیرالجہتی تعاون...
    بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان 2 طرفہ تجارتی تعلقات کو بڑھانے کے لیے مشترکہ بزنس کونسل کے قیام کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کے ساتھ ’بنگلہ دیش-پاکستان بزنس فورم‘ دارالحکومت ڈھاکہ میں اختتام پذیر ہوگیا ہے۔ بنگلہ دیش اور پاکستان کے کاروباری رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے اور زراعت، ٹیکسٹائل اور فارماسیوٹیکل سمیت دیگر شعبوں میں نئے مواقع تلاش کرنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیبں: پاکستانی تجارتی وفد کا12 سال بعد دورہ بنگلہ دیش، تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق فیڈریشن آف بنگلہ دیش چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایڈمنسٹریٹر حفیظ الرحمان کی زیر صدارت دارالحکومت ڈھاکہ میں ’بنگلہ دیش-پاکستان بزنس فورم‘ کے...