2025-09-23@09:47:06 GMT
تلاش کی گنتی: 9030

«پولیس سے رابطہ»:

(نئی خبر)
    کراچی: آرٹس کونسل کے قریب نیشل میوزیم پارک میں کھلے ہوئے پانی کے ٹینک سے ایک شخص کی لاش ملی جو ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش چھیپا کے رضا کاروں کی مدد سے سول اسپتال پہنچائی ، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ملنے والی لاش 2 سے 3 دن پرائی بتائی جاتی ہے جبکہ فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی اور اس کی عمر 40 سال کے قریب ہے۔ تاہم پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ 
    کراچی:  کورنگی سیکٹر 51 سی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جسے رات گئے فوری طبی امداد کے لیے آغا خان اسپتال لیجایا گیا۔ ایس ایچ او لانڈھی رضوان پٹیل نے بتایا کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ہے ،پولیس اہلکار کی شناخت 35 سالہ رضوان ولد محمد رفیق کے نام سے کی گئی جسے ران پر گولی لگی تھی جبکہ وہ مدد گار 15 میں تعینات ہے جو کہ سادہ لباس میں اپنی رہائش گاہ الیاس گوٹھ سے ڈیوٹی پر لانڈھی تھانے آرہا تھا۔ تاہم، پولیس موقع پر موجود ہے اور اس حوالے سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے جبکہ زخمی اہلکار کی حالت بھی خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
    کراچی: آئی جی سندھ نے محکمہ پولیس میں بڑے پیمانے میں تبدیلی کافیصلہ کر لیا، آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کراچی رینج کے ایک ڈی آئی جی اور 3 ایس ایس پیزکو ہٹانے کی سفارش کی ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایاکہ آئی جی سندھ نے کراچی رینج میں تعینات مجموعی طور پر 65 پولیس افسران کو تبدیل کرنے کی سفارش وزیر اعلیٰ سندھ سے کی ، لسٹ میں ڈی آئی جی سائوتھ اسدر رضا ،ایس ایس پی کیماڑی ،ایس ایس پی کورنگی اور ایس ایس پی سٹی کے علاوہ ایس پیز ،ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز بھی شامل ہیں ، وزیر اعلیٰ نے اتنے بڑے پیمانے پر تبادلوں کافیصلہ فوری طورپرکرنے کے بجائے لسٹ...
    پاکستان اور سعودیہ کے دفاعی معاہدے نے دنیا میں ہلچل مچا دی۔ عسکری اصطلاح میں ’’ڈیفنس پیکٹ‘‘سے مراد دو یا زائد ملکوں کا بصورت جنگ ایک دوسرے کی ہر ممکن مدد کرنا ہے۔ ازروئے تاریخ ایسا پہلا باقاعدہ معاہدہ 16 جون 1373ء کو برطانیہ اور پرتگال کے درمیان ہوا۔ تب سے ملکوں کے مابین ایسے ’’21‘‘پیکٹ ہو چکے ہیں۔ان میں ’’7‘‘ختم ہو گئے جن میں ’’سیٹو‘‘و ’’سینٹو‘‘بھی شامل ہیں جن کا پاکستان رکن تھا۔ دفاعی معاہدوں کی تاریخ میں سعودیہ اور پاکستان کا ڈیفنس پیکٹ ایسا ’’ اکیسواں معاہدہ‘‘ ہے ۔ جب فرانسیسی مہم جو نپولین بونا پارٹ نے1808 عیسوی میں پرتگال  اور سپین پر حملہ کیا تو درج بالا معاہدے کے تحت ہی برطانیہ نے اپنے قابل ترین جرنیل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(نمائندہ جسارت)حیدرآباد پولیس کی مختلف کارروائیوں میں 3 ملزمان گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل، شراب کی بوتلیں اور مین پوری برآمد کرلی۔ پولیس کے مطابق ایس ایچ او مارکیٹ نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائر محمد بابر قریشی کو 26 عدد شراب کی بوتلوں سمیت گرفتار کیا جبکہ ملزم کے 2 ساتھی موقع سے فرار ہوگئے، گرفتار و مفرور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ایس ایچ او ہوسڑی نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری میںملوث ملزم قربان جٹ کو گرفتار کرکے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی، ایس ایچ او حالی نے کارروائی کرتے ہوئے مین پوری فروش فیصل نواز عرف گنجی پٹھان کو 500 عدد تیار شدہ مین پوری سمیت گرفتار کرکے ملزم کے خلاف گٹکا و مین...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ پولیس اور راوا ڈاکیومینٹری کے اشتراک سے بننے والی فلم پاکستان اسٹاک ایکسچینج ۔ دی پولیس اسٹوری کا پریمیئر کراچی کے نجی سینیما میں منعقد ہوا، جس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ آئی جی سندھ کا کہنا تھا پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملے پر بننے والی ڈاکیومنٹری نے دل جیت لیے یہ فلم پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوصلے بلند کرنے کا سبب بنی ہے۔
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گرد حملے کے پس منظر میں پولیس کی بہادری اور کردار پر مبنی ڈاکومینٹری ’دی پولیس اسٹوری‘ کا پریمئر کراچی کے ایک مقامی سینیما میں منعقد کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ڈاکومینٹری کے  پریمئر میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی، ڈی آئی جیز سمیت پولیس کے اعلیٰ افسران شریک ہوئے، تقریب کی مرکزِ نگاہ وہ تینوں بہادر پولیس اہلکار رہے جنہوں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کے دوران دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا تھا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کا حملہ 29 جون 2020 کو ہوا تھا، جب 4 مسلح افراد نے ایک گاڑی میں آ کر داخلی دروازے پر فائرنگ کرتے ہوئے اندر داخل ہونے کی کوشش کی تھی تاہم پولیس نے...
    خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ کی پولیس نے شادی کے نام پر کم عمر لڑکی کو ورغلا کر گھر سے بھگانے اور ایک ماہ تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے معروف ٹک ٹاکر کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چارسدہ کی سٹی پولیس نے بروقت اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مقامی معروف ٹک ٹاکر رضوان کو گرفتار کرکے  کم عمر لڑکی بازیاب کرلیا۔ پولیس کے مطابق ٹک ٹاکر نے ایک ماہ سے زائد لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزم نے ٹک ٹاک کے ذریعے چارسدہ کی ایک کم عمر لڑکی سے رابطہ قائم کیا اور شادی کے بہانے ورغلا کر بھگا لے گیا تھا۔ ایک ماہ سے زائد لڑکی کو استحصال کا نشانہ بنانے کے بعد اسے تنہا چھوڑ دیا۔ واقعہ...
    کراچی: بن قاسم پولیس نے 15سالہ لڑکی کے مبینہ اغوا پر گرفتار ملزم اور اس کے دیگر ساتھیوں کے خلاف مغویہ کی والدہ کی مدعیت میں درج کرلیا۔ مغویہ کی والدہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے والد کے ساتھ رہتی ہیں اور گھریلو ملازمہ ہیں، 19 ستمبر کو ان کی بیٹیاں 15 سالہ مائرہ اور 12 سالہ صبیحہ اسکول گئیں لیکن چھوٹی بیٹی نے اسکول سے واپسی پر بتایا کہ بڑی بہن کو ساڑھے 11بجے کے قریب 4 نامعلوم افراد اغوا کر کے لے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ میرے والد نے دیگر شہریوں کے ساتھ مل کر ملزم ساجد پکڑا، جس کے بعد عوام نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا، جس پر ساجد نے بتایا...
    ایس ایس پی کشمور نے ہدایت کی کہ پولیس کلنگ میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ اندرون سندھ کے ضلع کشمور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کشمور میں نامعلوم ملزمان نے ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ نے پولیس اہلکار کی جاں بحق ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی کشمور فی الفور جملہ پولیس کاروائی سے آگاہ کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پولیس کلنگ میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔ پولیس حفاظت خود اختیاری کے تحت گشت، ناکہ بندی، پیٹرولنگ اور دیگر امور کو یقینی بنائے۔
    10سالہ گداگر بچی سے اجتماعی زیادتی مظفرگڑھ میں بھیک مانگنے والی خانہ بدوش 10 سالہ بچی کو 3 افراد نے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ پولیس کے مطابق واقعہ علاقے شاہ جمال میں پیش آیا۔ پولیس کاکہنا ہے کہ متاثرہ بچی ایک گھر میں بھیک مانگنے گئی تھی جہاں ملزمان نے مبینہ طور پر اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ بچی کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں متاثرہ بچی کا میڈیکل کروایا جارہا ہے جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ شاہ جمال میں متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں 3 نامعلوم افراد کیخلاف درج کرلیا گیا۔ Post Views: 1
    سکھر کے علاقے روہڑی میں اونٹ کی ٹانگ کاٹنے والے دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا جبکہ متاثرہ اونٹ کو وزیراعلیٰ کی ہدایت پر کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سکھر کے علاقے روہڑی میں تین حملہ آوروں کی جانب سے پانی پینے پر اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کی واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے درندہ صفت ملزمان کے خلاف فوری قانونی کارروائی کرنے کا حکم دیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے جانور پر ہونے والے ظلم کو "ناقابل برداشت" قرار دیتے ہوئے سکھر پولیس کو ہدایت کی کہ مجرمان کو فوری طور پر گرفتار کر کے مثالی سزا دی جائے۔ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت...
    نجی خبر رساں ادارے کے مطابق راولپنڈی کے علاقے ڈھوک سیداں میں نوجوان کی لاش کو آگ لگانے کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی اہلیہ نے بھائی اور دوست کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کرکے لاش جلائی، قتل کرنے سے قبل مقتول شاہد کو نشہ آور شے کھلا کر بے ہوش کیا گیا۔ ملزمان نے ثبوت مٹانے کے لیے لاش پر تیزاب پھینک کر جلایا،پولیس نے مقتول شاہد کے سالے کو گرفتار کرلیا، دیگر کی تلاش جاری ہے۔   Post Views: 1
    لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20 ستمبر 2025ء )لاہور میں کم سن بچی کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتاری کے دوران زخمی ہو گیا، سی سی ڈی کی جانب سے کاہنہ کے علاقے میں گرفتاری کیلئے مارے جانے والے چھاپے دوران ملزم جسم کے نازک حصے پر گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق وحدت کالونی میں کم سن بچی کو ہراساں کرنے والا ایک اور ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت وقار کے نام سے ہوئی جو قصور کا رہائشی ہے۔ سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن نے ملزم کی گرفتاری کے لیے کاہنہ میں چھاپہ مارا۔(جاری ہے) ترجمان پولیس کے مطابق ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے...
    لاہور: ڈیفنس سی  ڈیفنس فیز 6 میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ لاہور پولیس نے بتایا کہ ٹریفک حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 2 نوجوان جاں بحق ہو گئے، جن کی شناخت ذیشان اور سہیل کے نام سے ہوئی ہے اور دونوں نوجوان آپس میں کزن تھے۔ پولیس نے بتایا کہ جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور میتیں مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہیں۔ لاہور پولیس نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت دیگر شواہد کی مدد سے کار سواروں کی تلاش جاری ہے۔
    سندھ کے ضلع کشمور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کشمور میں نامعلوم ملزمان نے ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ نے پولیس اہلکار کی شہادت کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی کشمور فی الفور جملہ پولیس کاروائی سے آگاہ کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پولیس کلنگ میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔ پولیس حفاظت خود اختیاری کے تحت گشت،ناکہ بندی، پیٹرولنگ اور دیگر امور کو یقینی بنائے۔
    سٹی 42 : اسلام آباد میں بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے گاڑی چلانے والوں کے خلاف پولیس نے بڑا فیصلہ کرلیا۔  پولیس ذرائع کے مطابق یکم اکتوبر کے بعد ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے کی صورت میں مقدمات  اور گرفتاریاں ہوں گی۔ بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے گاڑی پرائیوٹ ہو یا سرکاری بلاتفریق کاروائی کی جائے گی۔  آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی جانب سے ٹریفک پولیس کو واضع احکامات جاری کردئیے گئے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری ڈرائیورز کی سہولت کیلئے ان کے دفاتر میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی سہولت بھی فراہم کردی گئی۔ یکم اکتوبر کے بعد ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے کی صورت میں ڈرائیور اور گاڑی تھانے میں بند ہوں گی۔  پاکستان نے کامن ویلتھ...
    سکھر میں اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کے واقعے کے بعد پولیس نے ایک اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مقدمے میں نامزد دوسرے ملزم کو بھی گرفتار کر لیا۔ترجمان سکھر پولیس کے مطابق ایس ایس پی سکھر اظہر خان کے سخت احکامات اور نوٹس لینے کے بعد ایس ایچ او تھانہ کندرا نے خفیہ اطلاع پر ایک اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث دوسرے ملزم رسول بخش شیخ کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔اس سے پہلے اس واقعے میں ملوث ملزم قربان بروہی کو پولیس نے آج صبح گرفتار کیا تھا، پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیے وزیرِ اعلیٰ سندھ کے حکم پر اونٹ کا علاج جاری سکھر: بااثر وڈیرے کا جانور...
    جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی میں شربت فروش کے بچیوں کیساتھ زیادتی کے کیس کی سماعت ہوئی، ریمانڈ مکمل ہونے پر پولیس کی جانب سے ملزم کو پیش کیا گیا۔جس نے عدالت میں بیان ریکارڈ کراتے وقت مجسٹریٹ نے استفسار کیا کہ آپ کو علم ہے کہ آپ کہاں موجود ہیں؟ جس پر ملزم نے جواب دیا’’جی‘‘ میں اس وقت عدالت میں ہوں اور بیان قلمبند کرانے آیا ہوں۔ اس کے بعد ملزم نے متعدد بچیوں سے زیادتی کے گھناؤنے فعل کا اعتراف کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم شبیر تنولی 2016 سے بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا اور ان کی ویڈیوز بھی بناتا تھا۔ اہلِ علاقہ کی شکایت پر چند روز قبل قیوم آباد سے گرفتار کیا گیا۔ متاثرہ بچیوں...
    ’جیو نیوز‘ گریب کراچی کے علاقے بن قاسم ٹاؤن میں گھر میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کے تشدد سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔اہلخانہ کے مطابق 10 ملزمان نے ڈکیتی کے دوران تمام گھر والوں کو باندھ کر تشدد کیا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان 3 سے 4 گھنٹے گھر میں موجود رہے، زیورات، رقم اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شک کی بنیاد پر سوسائٹی کے 5 ملازمین کو بھی حراست میں لیا ہے،  زیرِ حراست افراد میں سیکیورٹی گارڈ اور ایڈمن کے ملازم شامل ہیں۔
    کراچی کے علاقے قیوم آباد میں کمسن بچیوں سے زیادتی کے ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا گیا تو احاطہ عدالت میں ہنگامہ برپا ہوگیا۔ متاثرہ بچی کی والدہ اور دیگر سائلین نے ملزم کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ یہ بھی پڑھیں:100 سے زائد بچوں سے زیادتی کا مرتکب شخص گرفتار، ویڈیوز برآمد، این سی آر سی کا شدید ردعمل میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس ملزم کو اعترافی بیان ریکارڈ کرانے کے لیے عدالت لائی تھی۔ جج کی طبیعت ناساز ہونے پر سماعت میں وقفہ کیا گیا، اسی دوران متاثرہ بچی کی والدہ نے ملزم پر حملہ کر دیا، جس کے بعد موجود دیگر افراد بھی مشتعل ہوگئے۔ پولیس کا ردعمل تشدد کے باعث ملزم...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے گزشتہ شب میرے گھر کا محاصرہ کیا اور بیٹی ایمان اور ہادی کے بارے میں پوچھا لیکن وہ گھر پر نہیں تھے جس کے بعد پولیس والے چلے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ایکس پر جاری پیغام میں شیریں مزاری کا کہناتھا کہ ’’رات  ایک بجے سیکریٹریٹ تھانے کی بھاری اسلحے سے لیس آئی سی ٹی پولیس کی ریڈنگ پارٹی نے میرے گھر کا محاصرہ کیا اور ایمان اور ہادی کے بارے میں پوچھا۔ وہ وہاں موجود نہیں تھے اور ہم نے پولیس کو اس سے آگاہ کیا۔ پولیس نے کہا کہ ان کے خلاف ایف...
    کراچی کے علاقے قیوم آباد میں کمسن بچیوں سے زیادتی کرنے والے ملزم کو عدالت میں پیشی کے موقع پر متاثرہ بچی کی والدہ اور عدالت آنے والے سائلین نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔آج جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پولیس نے ملزم کو اعترافی بیان ریکارڈ کرانے کے لیے عدالت میں پیش کیا تھا۔عدالتی ذرائع  کے مطابق ملزم کا اعترافی بیان ریکارڈ کرنے والے جج کی طبیعت ناساز ہونے پر عدالت نے سماعت میں وقفہ کیا۔ یہ بھی پڑھیے بچوں، بچیوں سے زیادتی کا کیس: بچیوں نے جج کے روبرو ملزم کو شناخت کر لیا کراچی: بچوں سے زیادتی کے ملزم پر مزید 3 مقدمات درج آج احاطہ عدالت میں متاثرہ بچی کی والدہ نے ملزم پر تشدد کیا جبکہ عدالت آنے والے...
    تھانہ کھنہ پولیس کی بڑی کارروائی میں ہراسمنٹ ، سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش، منشیات فروشی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث منظم افغانی گروہ کے پانچ  ارکان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق  گرفتار ملزمان کے قبضہ سے مختلف بور کے پانچ عدد پستول اور آئس برامد ہوئے ہیں۔ گرفتار ملزمان کی شناخت ابراہیم، شاہد خان ، محمد ابراہیم  خوشحال اور عین الحق  کے ناموں سے ہوئی ہے۔ گرفتار ملزمان کےخلاف متعدد مقدمات درج ہیں جبکہ گروہ نے کم عمر لڑکوں کو مجرمانہ سرگرمیوں میں شامل کرنے کا بھی انکشاف کیا۔ ڈی آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے جبکہ منظم...
    تھانہ کھنہ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ہراسمنٹ، سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش، منشیات فروشی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ایک منظم افغانی گروہ کے 5 ارکان کو گرفتار کر لیا۔ یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس کی کارروائی، موٹرسائیکل چوری میں ملوث گروہ کا رکن گرفتار پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے مختلف بور کے پانچ پستول اور آئس برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزمان کی شناخت ابراہیم، شاہد خان، محمد ابراہیم، خوشحال اور عین الحق کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں جبکہ تحقیقات کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ گروہ کم عمر لڑکوں کو مجرمانہ سرگرمیوں میں شامل...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2025ء)مصری شاہ پولیس نے 14 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والے اوباش ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے گھر سے پارک سیر کے لیے جانے والے لڑکے کو زبردستی گودام میں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔(جاری ہے) مصری شاہ پولیس نے اطلاع ملنے پر بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ایس پی سٹی بلال احمد نے اوباش ملزم کی بروقت گرفتاری پر ایس ایچ او مصری شاہ اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ بچوں پر تشدد اور جنسی استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
    عاصم صدیق :رحیم یارخان میں عوام کی مدد کیلئے نیا ہتھیار ’’پینک بٹن‘‘متعارف کر ا دیا گیا۔   پینک بٹن دبانے پر پولیس الہ دین کے چراغ کے جن کی طرح حاضر ہو جائے گی۔  ترجمان کے مطابق خواتین کوبازاروں میں ہراسمنٹ کا سامنا ہو، بچوں کواگر کو ئی تنگ کرے، لڑائی جھگڑا میں پولیس کی مدد درکار ہے تو پینک بٹن کام کرے گا۔   پینک بٹن آپ کو سیدھا ون فائیو سے جوڑ دے گا،پینک بٹن کیلئے موبائل کا ہونا ضروری نہیں ہے۔ پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں سری لنکا کو شکست دیدی  ترجمان کے مطابق  شہر بھر میں 10 جگہوں پر پینک بٹن لگائے گئے۔  پینک بٹن بلجیئم چوک، کچہری...
    لاہور: وحدت کالونی میں کم سن بچی کو ہراساں کرنے والا ایک اور ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت وقار کے نام سے ہوئی جو قصور کا رہائشی ہے۔ سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن نے ملزم کی گرفتاری کے لیے کاہنہ میں چھاپہ مارا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے اپنی شلوار کے نیفے سے پستول نکالتے ہوئے غلطی سے ٹریگر دبا دیا جس سے گولی چل گئی اور ملزم پیٹ کے نیچے نازک حصے کے قریب گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ملزم کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ واضح رہے کہ پنجاب میں بچوں سے...
    کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 2 افراد کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ناظم آباد کے علاقے 3 نمبر احباب سوئیٹس کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی جہاں مقتول کی شناخت 35 سالہ زبیر کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ او ناظم آباد کامران حیدر نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات  میں معلوم ہوا ہے کہ زبیر اپنی رہائش گاہ سے کچھ فاصلے پر ہیرڈریسر کی دکان پر پیدل جا رہا تھا کہ اس دوران موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اسے انتہائی قریب سے سینے...
    پولیس کی وردی میں ملبوس 4 افراد مبینہ طور پر لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں ایک شخص کو اغوا کر کے لے گئے اور بعد ازاں 40 لاکھ روپے تاوان وصول کرنے کے بعد اُسے چھوڑ دیا۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق پولیس نے ابتدائی انکوائری کے بعد ملزمان کے خلاف فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں، تاکہ انہیں تلاش اور گرفتار کیا جا سکے۔ اپنی شکایت میں میڈیکل سوسائٹی کے رہائشی متاثرہ شخص ندیم نے بتایا کہ وہ جمعہ کی صبح تقریباً 11 بجے اپنی کار میں 15 لاکھ روپے کی نقد رقم لے کر ادائیگی کرنے جا رہا تھا۔ اس نے کہا کہ ہربنس پورہ...
    ملتان ( نیوزڈیسک) ملتان کے قریب جلال پور پیروالا پر موٹروے ایم 5 کا ایک اور حصہ سیلابی پانی میں بہہ گیا۔ چیف پولیس آفیسر ملتان کے مطابق موٹروے ایم فائیو کا مشرقی حصہ شگاف پڑنے سے سیلاب میں بہہ گیا، اس سے پہلے ایم فائیو کا مغربی حصہ سیلاب میں بہہ گیا تھا، موٹروے پولیس اور این ایچ اے کا عملہ مشینری کے ساتھ موقع پر موجود ہے۔ انہوں نے بتایا کہ موٹر وے پر دریائے ستلج کا پانی شدید بہاؤ کے ساتھ دریائے چناب کی جانب بہہ رہا ہے، پانی کا بہاؤ کم کرنے کے لیے شگاف میں پتھر ڈالے جا رہے ہیں، ملتان سے جھانگڑہ تک 8 ویں روز بھی موٹروے بند ہے۔ ترجمان موٹر وے...
     فائل فوٹو  سکھر کی تحصیل صالح پٹ میں با اثر وڈیرے نے مبینہ طور پر اونٹنی کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا۔کھیت میں گھس کر پانی پینے پر وڈیرے نے مبینہ طور پر اونٹنی کی ٹانگ توڑ دی۔ اونٹنی مالک کے مطابق وڈیرے نے غصے میں اونٹنی کو ٹریکٹر سے باندھ کر گھسیٹا اور منہ پر ڈنڈے بھی مارے، زخمی اونٹنی کاعلاج کرانے اسپتال پہنچے تو ڈاکٹروں نے انکار کردیا۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے میئر سکھر سے رپورٹ طلب کر لی، انہوں نے کہا کہ جانور کے ساتھ اس طرح کاسلوک کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ سانگھڑ میں ٹانگ سے محروم کی جانے والی اونٹنی کو مصنوعی ٹانگ لگادی گئیسانگھڑ میں ٹانگ...
    ویب ڈیسک: سکھرکی تحصیل صالح پٹ میں با اثر و ڈیرےکا کھیت میں گھسنے پر اونٹنی پر بد ترین تشدد ، وڈیرے نے اونٹنی کو ٹریکٹر سے باندھ کرگھسیٹا،اونٹنی کی ٹانگ توڑ دی، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اونٹنی پر تشدد کا نوٹس لے لیا۔ سکھر کی تحصیل صالح پٹ میں با اثر  وڈیرے نے مبینہ طور   پر  بے زبان اونٹنی کو  بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا۔  کھیت میں گھس کر  پانی پینے پر  وڈیرے نے مبینہ طور  پر اونٹنی کی ٹانگ توڑ دی،  وڈیرے نے غصے میں اونٹنی کو ٹریکٹر  سے باندھ کرگھسیٹا اور منہ پر  ڈنڈے بھی مارے۔ پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں سری لنکا کو شکست دیدی...
    ملتان کے قریب جلال پور پیروالا پر موٹروے ایم 5 کا ایک اور حصہ سیلابی پانی میں بہہ گیا۔چیف پولیس آفیسر ملتان کے مطابق موٹروے ایم فائیو کا مشرقی حصہ شگاف پڑنے سے سیلاب میں بہہ گیا۔سی پی او ملتان نے بتایا کہ اس سے پہلے ایم فائیو کا مغربی حصہ سیلاب میں بہہ گیا تھا، موٹروے پولیس اور این ایچ اے کا عملہ مشینری کے ساتھ موقع پر موجود ہے۔انہوں نے بتایا کہ موٹر وے پر دریائے ستلج کا پانی شدید بہاؤ کے ساتھ دریائے چناب کی جانب بہہ رہا ہے، پانی کا بہاؤ کم کرنے کے لیے شگاف میں پتھر ڈالے جا رہے ہیں، ملتان سے جھانگڑہ تک 8 ویں روز بھی موٹروے بند ہے۔ترجمان موٹر وے پولیس...
    کراچی:  شہر میں پولیس کی اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں میں زخمی سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل میں تھانہ بلال کالونی کی حدود میں واقع  بلدیہ اسکول سیکٹر 5-ڈی سناٹا گلی میں پولیس کا اسٹریٹ کریمنلز سے مقابلہ ہوا جس کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دوسرا ساتھی حراست میں لے لیا گیا، تاہم ان کا تیسرا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فائرنگ کرتا ہوا فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق زخمی ملزم کی شناخت محمد شیراز ولد محمد رمضان سے ہوئی جس کے قبضے سے 9 ایم ایم پستول، 3 راؤنڈ لوڈ میگزین، ایک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد پولیس کی مختلف کارروائیوں میں 3 ملزمان گرفتار، چرس اور مین پوری برآمد، پولیس کے مطابق ایس ایچ او حسین آباد نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائر سوہیو خان عرف منیر میسوکو 2 کلو 170 گرام چرس سمیت گرفتار کرکے نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ایس ایچ او بی سیکشن نے کارروائی کرتے ہوئے مین پوری سپلائر محمد ارشد یوسف ب زئی کو 300 عدد تیار شدہ مین پوری سمیت گرفتار کرکے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،ایس ایچ او اے سیکشن نے کارروائیاں کرتے ہوئے مین پوری سپلائر غلام محمد پٹھان کو 100 عدد تیار شدہ مین پوری اور موٹر سائیکل سمیت گرفتار کرکے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250920-08-10 کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ممتاز حسین سہتو نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے رہنما سید جاوید شاہ جیلانی پر جھوٹے مقدمات فوری ختم کیے جائیں، ایس ایچ او سوراہ چونڈکو کو برطرف ، وڈیروں کی خدمت و خوشامد میں غریب عوام پرظلم کرنا بند کیا جائے۔چونڈ کو پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ممتاز حسین سہتو کا کہنا تھا کہ سید جاوید شاہ جیلانی کو ضمانت ملنے کے بعد بھی لاک اپ کرنا ان پر ان کے رشتے داروں پو جھوٹے مقدمات قائم کرنا توہین عدالت ہے ، پولیس کا 3افراد سے ڈیڑھ لاکھ روپے رشوت لے کر انہیں چھوڑ دینے سے محکمہ پولیس کا وقار مجروح ہوا ہے ، آئی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سانتا کلارا میں 30 سالہ بھارتی انجینئر پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق محمد نظام الدین ریاست تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر کا رہائشی تھا۔ واقعہ 3 ستمبر کو پیش آیا تھا جہاں محمد نظام الدین کو سانتا کلارا کی پولیس نے کمرے میں چھری کے ساتھ پایا۔ اِس دوران محمد نظام الدین نے اپنے ایک زخمی روم میٹ کو قابو کیا ہوا تھا۔ سانتا کلارا پولیس کا کہنا ہے کہ اِنہیں 911 پر ایک کال موصول ہوئی تھی جس میں گھر کے اندر جھگڑے اور چھری سے حملے کی اطلاع دی گئی تھی۔ پولیس کے مطابق موقع پر پہنچنے کے بعد نظام الدین...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانس میں حکومتی پالیسیوں اور معاشی بحران کے خلاف شدید مظاہرے شروع ہوگئے اور عوام بجٹ کٹوتیوں، مہنگائی، پنشن اصلاحات پر لاکھوں کی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہروں کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، جس میں درجنوں افراد زخمی اور سیکڑوں گرفتار ہوگئے۔پولیس نے ہنگامہ آرائی کو قابو کرنے کے لیے مظاہرین پر آنسو گیس کے شیل فائر کیے، جس کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔کئی شہروں میں مظاہرین نے سڑکیں بند کر دیں اور بعض مقامات پر آگ بھی لگا دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ 300 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق مظاہروں میں شریک افراد کی تعداد تقریباً 5 لاکھ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپرورٹر)سندھ بھر میں پولیس فائونڈیشن کے دو ہزار کرایے داروں کو جائدادیں خالی کرنے کے نوٹسز، کراچی میں دو سو سے زائد اور اندرونِ سندھ کے دیگر شہروں میں بیشتر دکانیں آئی جی سندھ کے حکم پر علاقے کے تھانوں نے سیل کردیں، جائدادادوں کو ماضی میں سپریم کورٹ کے کسی فیصلے کی بنیاد پر سیل کیا گیا، کل تک دکانوں میں کاروبار کرنے والے تاجر آج فٹ پاتھوں پر دریاں بچھائے بے یار و مددگار بیٹھے ہیں، اس سلسلے میں آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے آئی جی سندھ کے دفتر پر متاثرہ کرائے داران کے ہمراہ ایک اپیل جمع کرواتے ہوئے پریس و میڈیا کو بتایا کہ یہ انتہائی سنگدلانہ اور بے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے صنعتی و دیہی پس منظر رکھنے والے علاقے بن قاسم میں ایک کم عمر لڑکی کے مبینہ اغوا نے علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم کر دی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوع پر پہنچ کر فوری طور پر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ عینی شاہدین اور مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اطلاع کے بعد علاقے میں ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی جس میں دو سو سے زائد شہری بھی پولیس کے ساتھ مل کر لڑکی کی تلاش میں شامل ہوگئے۔
    بھارتی اداکارہ دیشا پٹانی کے گھر پر فائرنگ کرنے والے دو ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔  بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دیشا پٹانی کے گھر فائرنگ کے واقعے کے بعد ان کے گھر کے باہر اور اداکارہ کے اہل خانہ کیلئے حکام کی جانب سے سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی جبکہ ملزمان کی تلاش جاری تھی۔  رپورٹ کے مطابق اتر پردیش کے علاقے غازی آباد میں دونوں ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ دونوں ملزمان کا بدنام زمانہ گروہ بشنوئی گینگ سے بتایا جارہا ہے جو سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں دینے کیلئے جانا جاتا ہے۔  پولیس کے مطابق ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ دیشا پٹانی کے گھر کے باہر فائرنگ کی کے واقعے کی ذمہ...
    کراچی: ملیر سٹی کے علاقے نیشنل ہائی وے ملیر کورٹ کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سواروں کو روند دیا جس کے نتیجے میں 2 نوجوان شدید زخمی ہوگئے۔ حادثے کے  بعد موقع پر موجود مشتعل افراد نے پتھراؤ کر کے ٹرک کے شیشے توڑ دیے، تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی نوجوانوں کو فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹرک کو اپنے قبضے میں لیکر تھانے منتقل کر دیا ، شدید زخمی نوجوانوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
    وکیل درخواست گزار نے کہا کہ خواجہ سرا بھی اس ملک کے شہری ہیں ان کے بھی بنیادی حقوق ہیں، پولیس خواجہ سراؤں کے خلاف کارروائی کررہی ہے اور ان کو بے جا تنگ کیا جارہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ نے پولیس کے خلاف خواجہ سراؤں کی درخواست پر آئی جی خیبر پختونخوا سے  14 دن میں رپورٹ طلب کرلی۔ درخواست پر سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس  فہیم ولی نے کی، وکیل درخواست گزار نے عدالت میں بتایا کہ صوبے بھر کے خواجہ سراؤں کے ساتھ پولیس کا رویہ ٹھیک نہیں ہے۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ خواجہ سرا بھی اس ملک کے شہری ہیں ان کے بھی بنیادی حقوق ہیں، پولیس خواجہ سراؤں کے خلاف...
     راولپنڈی، تھانہ چکلالہ کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے سابق جج لاہور ہائی کورٹ اور پاکستان بار کونسل کے رکن حسن رضا پاشا کے دفتر پر فائرنگ کر دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق واقعہ لاہورہائیکورٹ بینچ کے قریب بوستان روڈ پر پیش آیا جہاں حسن رضا پاشا کا دفتر واقع ہے، خوش قسمتی سے فائرنگ کے وقت حسن رضا پاشا دفترمیں موجود نہیں تھے۔ پولیس کے مطابق حملہ آورموٹرسائیکلوں پرسوار تھے جو فائرنگ کے بعد فرارہو گئے، واقعے کی اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی سول لائن اصغرگورائیہ پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اورعلاقے کو گھیرے میں لے لیا۔  فائرنگ سے دفتر کے شیشے ٹوٹ گئے اورمختلف دیواروں پرگولیوں کے نشانات بھی واضح ہیں، فرانزک ماہرین...
        بھارتی ریاست گجرات کے شہر وادودرا میں ایک انوکھا واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک خاتون نے ٹھیلے والے سے کم گول گپے ملنے پر بیچ سڑک پر دھرنا دے دیا۔ یہ بھی پڑھیں:بھارتی بینک میں بیف پارٹی، ملازمین کا انوکھا احتجاج بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون نے 20 روپے دے کر 6 گول گپے خریدے مگر ٹھیلے والے نے صرف 4 گول گپے دیے۔ یہ دیکھ کر وہ برہم ہوگئیں اور سڑک پر ہی بیٹھ کر احتجاج شروع کر دیا۔ خاتون کا مطالبہ تھا کہ اسے مزید 2 گول گپے دیے جائیں تاکہ سودا پورا ہو، اس دوران راہگیر اور موٹر سائیکل سوار رک گئے اور اس منظر کو اپنے موبائل فونز میں قید کرنے لگے،...
    —فائل فوٹو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی، کراچی کی عدالت نے اسٹریٹ کرائم کیس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 27 سال قید کی سزا سنا دی۔عدالت نے ملزم پر مجموعی طور پر ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا۔دورانِ سماعت مدعیٔ مقدمہ نے عدالت کو بتایا کہ 16 اپریل 2025ء کو شارعِ فیصل سے ایئر پورٹ کی طرف جا رہا تھا کہ 2 موٹر سائیکل سوار ملزمان موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے تھے۔ یہ بھی پڑھیے نوجوان سے موبائل فون چھین لیا گیا پراسکیویشن نے عدالت کو بتایا کہ اسی دوران پولیس موبائل نے پہنچ کر ملزمان کا پیچھا کیا، ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کر دی، پولیس کی فائرنگ سے ملزم...
    سابق جسٹس لاہور ہائی کورٹ حسن رضا پاشا کے دفتر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے آفس کو نشانہ بنانے کے بعد مرکزی سڑک پر کھڑے ہو کر بھی ہوائی فائرنگ کی۔فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری اور وکلاء جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، حسن رضا پاشا ممبر پاکستان بار کونسل بھی ہیں۔حسن رضا پاشا نے اس حوالے سے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ابھی استنبول پہنچا ہوں، مجھے ابھی پتا لگا ہے کہ میرے آفس پر فائرنگ ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سیٹ پر چار گولیاں لگی ہیں جہاں میں بیٹھتا ہوں۔
    فائل فوٹو  رحیم یار خان میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) عرفان سموں کے نوٹس پر پیٹرولنگ پولیس آفیسر کو تشدد کا نشانہ بنانے والے تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق لیاقت پور میں ڈیوٹی پر مامور اے ایس آئی پیٹرولنگ پولیس نے نقاب پوش موٹرسائیکل سوار افراد کو روکنے کی کوشش کی، نہ رکنے پر نقاب پوش موٹرسائیکل سوار کا تعاقب کیا۔موٹرسائیکل سوار ملزمان نے اپنے علاقے میں رک کر پولیس کو یرغمال بنا کر اے ایس آئی پر تشدد کیا اور وردی پھاڑ دی تھی۔ڈی پی او کے نوٹس پر تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
    سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے حکومت پنجاب کے حالیہ اقدامات کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو پولیس اسٹیٹ بنا دیا گیا ہے، جہاں نہ روزگار محفوظ ہے اور نہ ہی اظہارِ رائے کی آزادی باقی رہی ہے۔ مری پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے جھیکاگلی، مال روڈ اور کشمیری بازار جیسے تاریخی کاروباری علاقوں کو مسمار کرنے کے حکومتی فیصلے کو غیر منصفانہ اور عوام دشمن قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ جھیکاگلی 150 سال پرانا بازار تھا، مگر آج تک کسی حکومتی نمائندے نے یہ وضاحت نہیں کی کہ اسے کیوں گرایا گیا۔ ہزاروں لوگ بے روزگار ہو گئے، اور متاثرین کو نہ...
    سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے مری پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت پنجاب کے حالیہ اقدامات پر کڑی تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جھیکاگلی، مال روڈ اور کشمیری بازار جیسے قدیمی کاروباری مراکز کو گرانے کے فیصلے غیر منصفانہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جھیکاگلی 150 سال پرانا بازار تھا لیکن حکومت نے آج تک عوام کو یہ نہیں بتایا کہ اسے کیوں مسمار کیا گیا، اس اقدام سے لوگوں کے روزگار چھینے گئے اور متاثرین کو کوئی معاوضہ بھی فراہم نہیں کیا گیا۔ مزید پڑھیں: کرسی بچانے کے لیے ڈی چوک پر گولی چلائی گئی، شاہد خاقان عباسی کی پریس کانفرنس شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ لوئر ٹوپہ میں ایک عوامی...
    لاہور: پولیس یونیفارم میں ملبوس ملزمان کا شہری کو اغواء کرکے لاکھوں روپے تاوان وصول کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔ ہربنس پورہ کے علاقے میں چار پولیس اہلکاروں نے تلاشی کے بہانے روک کر شہری ندیم کو اغواء کیا اور منہ پر رومال ڈال کر ایک گھر لے گئے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے مغوی شہری کے اہلخانہ سے دس کروڑ کی ڈیمانڈ کی۔ ملزمان نے شہری کی گاڑی میں موجود 15 لاکھ چھینے اور اسکے دوست علی رضا سے فون کرکے 25 لاکھ روپے منگوائے۔ ملزمان نے شہری کی دو تولے کی چین بھی اتروائی اور اسے رنگ روڈ کے قریب چھوڑ کر فرار ہوگئے، پولیس نے شہری کے بیان پر اغواء کی دفعات کے تحت...
    پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے پولیس کے خلاف خواجہ سراؤں کی درخواست پر آئی جی خیبر پختونخوا سے  14 دن میں رپورٹ طلب کرلی۔ درخواست پر سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس  فہیم ولی نے کی، وکیل درخواست گزار نے عدالت میں بتایا کہ صوبے بھر کے خواجہ سراؤں کے ساتھ پولیس کا رویہ ٹھیک نہیں ہے۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ خواجہ سرا بھی اس ملک کے شہری ہیں ان کے بھی بنیادی حقوق ہیں، پولیس خواجہ سراؤں کے خلاف کارروائی کررہی ہے اور ان کو بے جا تنگ کیا جارہا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے مزید کہا کہ صوابی اور پشاور سے خواجہ سراؤں کو ضلع بدر کیا جارہا ہے، خواجہ سراؤں کا قتل ہورہا ہے، پولیس تحفظ دینے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پیرس: فرانس میں بجٹ کٹوتیوں کے خلاف لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور ملک بھر میں شدید احتجاج کیا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق فرانس بھر میں بجٹ کٹوتیوں کے خلاف عوامی ردعمل شدت اختیار کر گیا، لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے جس کے دوران کئی شہروں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوئیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت پیرس سمیت بڑے شہروں میں ہونے والے مظاہروں کے دوران پولیس نے ہنگامہ آرائی پر قابو پانے کے لیے مظاہرین پر آنسو گیس کے شیل برسائے، جس کے نتیجے میںسو سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے متعدد مقامات پر سڑکیں بند کرنے اور آگ لگانے والے شرپسندوں کو منتشر کرنے کے لیے طاقت...
     بہو نے ساس سے جھگڑے کے بعد مبینہ طور پر اپنے دونوں بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ بہاولپور میں پیش آیا جہاں ایک خاتون نے ساس سے جھگڑے کے بعد انتہائی قدم اٹھایا۔پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق 26 سالہ خاتون کا اپنی ساس سے جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد خاتون نے مبینہ طورپر اپنے بچوں کو قتل کر نے کے بعد خودکشی کی۔پولیس کے مطابق مرنے والے بچوں میں 4 سال کی بیٹی اور ڈھائی سال کا بیٹا شامل ہے  جن کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں جب کہ واقعے سے متعلق حقیقت جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہے۔
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2025ء) شارع نور جہاں پولیس نے محلے کے 2 کمسن بچوں کو بدفعلی کا نشانہ بنانے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ایس ایچ او فیض الحسن نے بتایا کہ ساجد نامی شخص نے پولیس سے رابطہ کر کے بتایا کہ محلے کے ایک اوباش شخص نے میرے بیٹے اور محلے کے ایک اور بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنایا جس پر پولیس نے اس کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 665 سال 2025 بجرم دفعہ 337 کے تحت نامزد ملزم علی رضا کے خلاف درج کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم موقع سے فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کیلیے کوششیں جاری ہیں۔مدعی مقدمہ نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ وہ سرکاری...
    فرانس میں بجٹ کٹوتیوں کے خلاف لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔  مظاہروں کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، جس میں درجنوں افراد زخمی اور سینکڑوں گرفتار ہوگئے۔ پولیس نے ہنگامہ آرائی کو قابو کرنے کے لیے مظاہرین پر آنسو گیس کے شیل فائر کیے، جس کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ کئی شہروں میں مظاہرین نے سڑکیں بند کر دیں اور بعض مقامات پر آگ بھی لگا دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 300 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ منتظمین کا دعویٰ ہے کہ 10 لاکھ افراد احتجاج میں شریک ہوئے۔ حکام کے مطابق مظاہروں میں شریک افراد کی تعداد تقریباً 5 لاکھ تھی۔  
    ویب ڈیسک : فیصل آباد کے ستیانہ روڈ پر گٹر میں کام کرنے والے 3 مزدور دم گھٹنے کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔  پولیس کے مطابق ستیانہ روڈ پر 3 مزدور ایک فارم ہاوس کا سیوریج کا کنکشن لگا رہے تھے، اسی دوران زہریلی گیس کے باعث دم گھنٹے سے تینوں مزدوروں موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ٹیم نے سیوریج کی سلیب توڑ کر ان کی لاشیں باہر نکالیں،  جس کے بعد پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی ہیں۔  برائلر گوشت سستا ہوگیا دوسری جانب واسا حکام کا کہنا ہے کہ سڑک کے نیچے کھدائی کر کے سیوریج لائن کی سلیب توڑ کرغیر قانونی...
    لاہور: ٹبی سٹی پولیس نے فیملی کے ہمراہ فوڈ اسٹریٹ آئی خاتون کو ہراساں کرنے والے دو اوباشوں کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر خاتون کو تنگ کیا، ہودہ اشارے کیے اور بازو پکڑنے کی کوشش کی۔ ٹبی سٹی پولیس نے اطلاع ملنے پر بروقت کاروائی کرکے ملوث ملزمان عالیان اور عمر کو گرفتار کرلیا۔  ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، انہوں نے بروقت کارروائی پر ایس ایچ او ٹبی سٹی اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کو ہراساں اور تنگ کرنا ریڈ لائن ہے، ایسے اوباش جیل جائیں گے۔
    چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) کسووال کے علاقہ میں25سالہ نوجوان ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔(جاری ہے) پولیس کے مطابق گاؤں6،چودہ ایل کا رہائشی شہزاد ریلوے لائن عبور کرنے کی کوشش میں ٹرین کی زد میں آگیا،پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعش تدفین کیلئے لواحقین کے سپرد کردی۔\378
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2025ء)غالب مارکیٹ کے علاقہ فتح آباد میں26 سالہ نوجوان نے بیروزگاری سے تنگ آ کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔(جاری ہے) بتایاگیا ہے کہ 26 سالہ حمزہ نے بیروزگاری سے دلبرداشتہ ہو کر گلے میں پھندہ ڈال کر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی ، پولیس اور فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوئوں پر کاروائی کا آغاز کر دیا۔پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کارروائی کے بعد لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ۔
    راولپنڈی: ریس کورس پولیس نے بینک سے نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والا چار رکنی خطرناک گینگ گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے شہریوں سے چھینے گئے 75 لاکھ روپے اور 20 موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئیں، گینگ کے ارکان نے دوران واردات شہری کو فائرنگ کر کے شدید زخمی بھی کیا تھا.  گینگ کی گرفتاری کیلئے ایس پی پوٹھوہار کی سربراہی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں، پولیس نے تمام ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلی جنس ذرائع بروئے کار لاکر ملزمان کو گرفتار کیا۔ ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کا کہنا ہے کہ ملزمان نے دوران تفتیش موٹر سائیکل چھیننے اور چوری کرنے کی متعدد وارداتوں کا بھی انکشاف کیا، زیر حراست ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے...
    ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2025ء)نواحی گاؤں 92 سکس آر روڈ پر پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، فائرنگ کے تبادلے میں پولیس کانسٹیبل زبیر بھی زخمی ہو گیا۔(جاری ہے) پولیس کے مطابق دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو ڈکیتی کی واردات کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ ایس ایچ او تھانہ فرید ٹاؤن عامر فاروق نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے ہمراہ 92 سکس آر روڈ پر ناکہ بندی کی۔جیسے ہی ڈاکو ناکہ بندی پر پہنچے انہوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ پولیس نے جوابی فائرنگ کی، جس کے نتیجے...
    ایس ایچ او عزیزآباد وقار قیصر کا منشیات و گٹکا ماوا ڈیلر طاہر عرف بوبی اور اس کے کارندوں کیخلاف کاروائی سے گریز ڈیلر طاہر عرف بوبی بیٹر ہیڈ کانسٹیبل سہراب کو کیبنوں پر منشیات و گٹکا ماوا فروخت کرنے کی مد میں 3 لاکھ ہفتہ ادا کرتا ہے (رپورٹ؍ ایم جے کے) ضلع وسطی کے علاقے عزیزآباد کے مختلف میں پولیس کی مبینہ سر پرستی میں بڑے پیمانے پر منشیات گٹکا ماوا کی فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے منشیات و گٹکا ماوا فروخت کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کے تحت کاروائی کرنے کا حکم دیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ عزیزآباد کی حدود میں منشیات و گٹکا ماوا ڈیلر طاہر عرف...
    راولپنڈی: دھمیال پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے 7 سالہ بچی کی قبر کی بے حرمتی کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ دھمیال کے علاقے میں 7 سالہ بچی کی قبر کے قریب سے کفن ملنے کے واقعے پر اہم پیشرفت ہوئی۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ملزم نے جادو ٹونے کے لیے بچی کی قبر کو کھودا اور پھر دوبارہ قبر تیار کی۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس نے فوری رسپانڈ کرتے ہوئے قبر کشائی کروائی تھی، بظاہر لاش کی بے حرمتی کے شواہد سامنے نہیں آئے تاہم فرانزک رپورٹس کی روشنی میں حتمی تعین ہو سکے گا۔ قبر کشائی کے بعد فرانزک شواہد حاصل کیے گئے تھے اور ملزم کی گرفتاری ایک چیلنج تھا، جس...
    امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک 30 سالہ ٹیکنالوجی ماہر بھارتی شہری پولیس فائرنگ سے ہلاک ہوگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے مبینہ طور پر اپنے روم میٹ پر چاقو سے حملہ کیا تھا۔ سانتا کلارا کاؤنٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس اور پولیس نے مشترکہ تحقیقات شروع کردی ہیں، تاہم اہل خانہ نے نسل پرستی کا الزام عائد کرتے ہوئے واقعے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق مہا بوب نگر (تلنگانہ) سے تعلق رکھنے والے محمد نظام الدین کو 3 ستمبر کو سانتا کلارا میں ان کے گھر پر گولی ماری گئی، جہاں وہ اپنے روم میٹ کو دبائے ہوئے تھے اور اس کے جسم پر زخموں کے نشانات پائے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی شہریوں کا...
    لاہور پولیس نے جرائم کی روک تھام میں ایک انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی جدید سسٹم پنجاب ایمرجنسی اے آئی متعارف کروا دیا۔ یہ بھی پڑھیں: پیشہ فن کی راہ میں رکاوٹ نہ بن سکا، لاہور کی خوبصورتی اجاگر کرنے والا آرٹسٹ پولیس اہلکار سب کے لیے مثال یہ نظام پنجاب سیف سٹی اتھارٹی اور پنجاب آئی ٹی بورڈ کی مشترکہ کاوش ہے جو پولیس کو جرائم کے ممکنہ علاقوں کی بروقت نشاندہی، مؤثر پٹرولنگ اور فوری کارروائی میں مدد دے گا۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے کہا کہ یہ جدیداے آئی سسٹم اسمارٹ پولیسنگ اور اسمارٹ پٹرولنگ کو ممکن بنائے گا جس سے لاہور پولیس کی ورکنگ میں انقلابی تبدیلی آئے گی۔...
    کراچی: شہر قائد کے پوش علاقے خیابانِ مسلم، اسٹریٹ نمبر 30 میں درخشاں پولیس اور مشتبہ افراد کے درمیان پولیس مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ہونے والے ملزم کی شناخت شاہد خان کے نام سے ہوئی ہے، جس سے اسلحہ اور نشہ آور مواد (ویڈ) برآمد کر لیا گیا ہے۔  ملزم کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں حادثے اور فائرنگ کے تین الگ الگ واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی ناصر کالونی کی لالا آباد گلی میں گولی لگنے سے 50 سالہ خاتون شمیم زوجہ قاسم زخمی ہو گئیں۔ واقعے کی نوعیت کا تاحال تعین نہیں ہو سکا، تاہم پولیس تفتیش کر رہی ہے۔ قصبہ کالونی اسلامیہ کالونی میں نامعلوم سمت سے چلنے والی گولی لگنے سے 18 سالہ لڑکی لائبہ زخمی ہو گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لڑکی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ پولیس واقعے کی تحقیقات...
    کراچی: کراچی کے علاقے ایف سی ایریا کے مکینوں نے پانی اور بجلی کی طویل بندش کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے ناظم آباد سے لیاقت آباد 10 نمبر جانے والی دونوں سڑکوں کو آمد و رفت کے لیے بند کر دیا، جس کے باعث شہر کے مصروف ترین علاقوں میں شدید ٹریفک جام ہوگیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ کئی روز سے علاقے میں نہ پانی دستیاب ہے نہ ہی بجلی، جبکہ متعلقہ ادارے مسلسل بے حسی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ مظاہرین نے اعلان کیا کہ جب تک پانی اور بجلی کی فراہمی بحال نہیں کی جاتی، احتجاج ختم نہیں ہوگا۔ احتجاج کے باعث ناظم آباد سے سائٹ ایریا تک ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی...
    ساہیوال: نواحی گاؤں 92 سکس آر روڈ پر پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، فائرنگ کے تبادلے میں پولیس کانسٹیبل زبیر بھی زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو ڈکیتی کی واردات کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ ایس ایچ او تھانہ فرید ٹاؤن عامر فاروق نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے ہمراہ 92 سکس آر روڈ پر ناکہ بندی کی۔ جیسے ہی ڈاکو ناکہ بندی پر پہنچے انہوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ پولیس نے جوابی فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی ہو گیا...
    لاہور: کاہنہ میں دو روز قبل اغوا ہونے والے نوجوان مبشر اقبال کی لاش لکھوکی گاؤں کے قریب جھاڑیوں سے برآمد کر لی گئی۔ پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد مردہ خانے منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق 26 سالہ مبشر اقبال کے اغوا کا مقدمہ تھانہ کاہنہ میں اس کے بھائی اظہر اقبال کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔ نوجوان کی لاش جھاڑیوں میں پڑی ہوئی ملی جو کہ دو روز پرانی بتائی جا رہی ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا، تاہم پولیس تمام پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر)قیوم آبادمیں بچیوں سے زیادتی کا کیس متاثرہ بچیوں کے بیانات قلم بند کرلیئے گئے ملزم کو بھی شناخت کرلیا۔قیوم آباد پولیس نے ملزم شبیہر شربت والے کو عدالت میں پیش کیا جبکہ چار متاثرہ بچیوں کو بھی پیش کیا گیا جہاں بچیوں نے ملزم کو شناخت کیا اور اپنے بیانات قلمبند کرائے ملزم کے خلاف سات مقدمات درج کیے گئے ہیں، ملزم کو پولیس حصار میں عدالت میں پیش کیاگیا جبکہ عدالتی کارروائی بند کمرے میں کی گئی پولسی کے مطابق ملزم کی یوایس بی سے دو سو سے زائدبچیوں سے زیادتی کی فوٹیجز برآمد ہوئی ملزم جسمانی ریماند پر پولیس کی تحویل میں ہے عدالت میں ملزم کے اعتراف جرم کے بیان کے...
    کراچی: شارع نور جہاں پولیس نے محلے کے 2 کمسن بچوں کو بدفعلی کا نشانہ بنانے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کو ایس ایچ او فیض الحسن نے بتایا کہ ساجد نامی شخص نے پولیس سے رابطہ کر کے بتایا کہ محلے کے ایک اوباش شخص نے میرے بیٹے اور محلے کے ایک اور بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنایا جس پر پولیس نے اس کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 665 سال 2025 بجرم دفعہ 337 کے تحت نامزد ملزم علی رضا کے خلاف درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم موقع سے فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کیلیے کوششیں جاری ہیں۔ مدعی مقدمہ نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ وہ سرکاری ملازم ہے اور سرکاری اسٹاف کالونی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) اماراتی پولیس نے عوام کو متنبہ کیا ہے کہ دھوکے بازوں کی جانب سے ارسال کی جانے والی فرضی ای میلز سے ہشیار رہیں جن میں شپمنٹ کی وصولی کا کہا جاتا ہے ۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اماراتی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ ایسی ای میلز لوگوں کو موصول ہورہی ہیں جن میں یہ کہا جاتا ہے کہ آپ کا پارسل آیا ہے جسے وصول کرنے کے لیے 3درہم کی فیس ادا کریں۔ جعل سازوں کی جانب سے فیس کی ادائیگی کے لیے جعلی لنک بھیجا جاتا ہے جس پر کلک کرنے سے تمام معلومات ان تک منتقل ہوجاتی ہیں۔ رپورٹس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن(انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں میٹروپولیٹن پولیس نے روس کے لیے جاسوسی کے الزام میں 3 افراد کو گرفتار کر لیا،جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ برطانوی پولیس نے بتایا ہے کہ گریس، ایسیکس سے 41 سالہ مرد اور 35 سالہ خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ 46 سال کے شخص کو بھی اسی علاقے سے الگ کارروائی میں گرفتار کیا گیا ۔ملزمان کو نیشنل سیکورٹی ایکٹ کی دفعہ 3 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر ملکی انٹیلی جنس سروس کی مدد کرنے کے شبہے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ میٹرو پولیٹن پولیس کے مطابق مشتبہ افراد کو لندن کے پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے، مزید تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست پنسلوینیا کی یارک کاؤنٹی میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق زخمی اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس اہلکار علاقے میں ایک کیس کی تفتیش کر رہے تھیکہ اچانک نامعلوم حملہ آور نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔ امریکی میڈیا کے مطابق جائے وقوع پر موجود دیگر پولیس اہلکاروں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو موقع پر ہی ہلاک کردیا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق حملہ آور کی شناخت فوری طور پر ظاہر نہیں کی گئی۔ حکام نے بتایا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی۔ 
    ترجمان ضلعی پولیس صوابی نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر ایک غیر اخلاقی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک لڑکے کو غیراخلاقی فعل کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا اور اس واقعے پر عوامی سطح پر شدید غم و غصہ اور افسوس کا اظہار کیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ صوابی پولیس نے ٹک ٹاک پر غیراخلاقی ویڈیو وائرل کرنے والا ملزم عرف مٹرو کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ضلعی پولیس صوابی نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر ایک غیر اخلاقی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک لڑکے کو غیراخلاقی فعل کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا اور اس واقعے پر عوامی سطح پر شدید غم و غصہ اور افسوس کا اظہار کیا گیا تھا۔ پولیس نے ملزم اصغر عرف مٹرو کینگ سکنہ بندو اوبہ...
    لاہور کے علاقے ڈیفنس میں سی سی ٹی وی ٹیکنیشن نے 36 سالہ گاہک کو تلخ کلامی پر ہتھوڑے مار کر قتل کر دیا۔ ملزم نے مقتول کے اہل خانہ کو 24 گھنٹے یرغمال بنا کر رکھا۔ پولیس نے دروازہ توڑ کر لاش نکالی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ڈیفنس کے رہائشی حسن نے کیمروں کی دیکھ بھال کے لیے سی سی ٹی وی ٹیکنیشن ادریس کو گھر بلایا تھا، جہاں تلخ کلامی کے بعد ملزم نے حسن کی اہلیہ، 5 سالہ بیٹی اور ماں کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر رسیوں سے باندھ دیا اور حسن کو سر پر ہتھوڑا اور چاقو مار کر قتل کر دیا، ملزم نے لاش ایک کمرے میں لے جا کر خود...
    فائل فووٹو۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی شرقی کی عدالت میں خاتون کے قتل کے کیس میں پولیس نے خاتون کے شوہر کو ساتھی سمیت عدالت میں پیش کر دیا۔ عدالت نے ملزمان کو 20 ستمبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ دوران سماعت تفتیشی افسر نے کہا کہ گرفتار ملزم نے اپنی بیوی کو چھری کے وار سے قتل کیا۔ ملزم کے دیگر دو ساتھی فرار ہیں، انھیں گرفتار کرنا ہے، ملزمان سے آلہ قتل بھی برآمد کرنا ہے جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ پولیس کے مطابق ملزماں کیخلاف 16 ستمبر کو مقدمہ عوامی کالونی تھانے میں درج کیا گیا تھا۔
    سٹی 42 : ٹریفک پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند سرکاری ملازمین کی بڑی مشکل آسان کردی۔  اسلام آباد ٹریفک پولیس نے سرکاری ملازمین کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کی خصوصی مہم شروع کر دی۔ اس حوالے سے ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ یہ مہم 17 سے 26 ستمبر تک جاری رہے گی جس دوران ٹریفک دفاتر اور موبائل وینز پر تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔  سی ٹی او اسلام آباد کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں نے کہا کہ بڑی تعداد میں سرکاری ملازمین کے پاس ڈرائیونگ لائسنس موجود نہیں، بطور سرکاری ملازم احتساب کا آغاز سب سے پہلے خود سے ہونا چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ 26 ستمبر کے بعد بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کی پھرتیاں‘چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سے ملاقات کے بعدسپریم کورٹ کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملنے پہنچ گئیں۔ پولیس نے عمران خان کی بہنوں کو چیف جسٹس آف پاکستان کے چیمبر میں جانے سے روک دیا۔سپریم کورٹ میں اس وقت ہلکی کشیدگی دیکھنے میں آئی جب پولیس نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہنوں کو چیف جسٹس کے چیمبر کی طرف جانے سے روکا۔ پولیس حکام کے مطابق بغیر اجازت کسی کو بھی آگے جانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔اس موقع پر وکیل سردار لطیف کھوسہ نے مو ¿قف اختیار کیا کہ علیمہ بی بی سائلہ ہیں اور وہ بانی پی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان اور پولینڈ کے تعلقات میں ایک نئی پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق پولینڈ نے پاکستان میں توانائی کے شعبے میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کا عندیہ دیا ہے۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور پولینڈ کے سفیر میسیج پسارسکی کی اہم ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولینڈ تیل و گیس کے شعبے میں 100 ملین ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتا ہے، جو پاکستان کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔ملاقات میں پولینڈ کے سفیر نے واضح کیا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ مختلف نئے شعبوں میں شراکت...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)پولیس نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کو چیف جسٹس آف پاکستان کے چیمبر میں جانے سے روک دیا۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں اس وقت ہلکی کشیدگی دیکھنے میں آئی جب پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو چیف جسٹس کے چیمبر کی طرف جانے سے روک دیا۔(جاری ہے) پولیس حکام کے مطابق بغیر اجازت کسی کو بھی آگے جانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اس موقع پر وکیل سردار لطیف کھوسہ نے مؤقف اختیار کیا کہ علیمہ بی بی سائلہ ہیں اور وہ بانی پی ٹی آئی کا خط چیف جسٹس کو دینا چاہتی ہیں، اس لیے انہیں آگے جانے دیا جائے۔پولیس...
    لاہور میں طلبہ کی گرفتاری پر احتجاج کرنے پر پولیس نے جماعت اسلامی کے رہنما سلمان بلوچ سمیت اسلامی جمعیت طلبہ کے متعدد کارکنان کو گرفتار کر لیا۔ احمد سلمان بلوچ کو تھانہ مسلم ٹاؤن پولیس نے گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا جبکہ اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے ناظم عبداللہ عباس سمیت 20 کارکنان بھی گرفتار کر لیے گئے۔ طلبہ پنجاب یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنان کی گرفتاری و مقدمات کے خلاف پرامن احتجاج کر رہے تھے۔ کارکنان کی گرفتاریوں پر اسلامی جمعیت طلبہ نے لاہور بھر میں احتجاج اور ریلیاں نکالیں، کارکنان نےانتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
    لاہور: اسپیشل برانچ اور ریلویز پولیس نے مغلپورہ میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے محکمہ ریلوے کے لاکھوں مالیت کے سامان کی خرد برد میں ملوث 3 ریلوے ملازم گرفتار کر لیے۔ ملزمان نے ریلوے کیرج شاپس سے سپوکنل شیٹ کے 4 رول ایشو کروا کے 2 رول خرد برد کر لیے تھے۔ ڈی ایس آفس مغلپورہ میں لوڈ شدہ ٹرک کو اسپیشل برانچ اور ریلویز پولیس کے اے ایس آئیز رفیق ڈوگر اور اظہر عباس نے روکا، تلاشی لینے پر ٹرک میں گیٹ پاس رسید کے مطابق ریلوے کی لاکھوں مالیت کی 2 سپوکنل شیٹس غائب تھیں۔ خرد برد کیے گئے 2 رول ریلوے کلرک احمد علی نے اپنے کوارٹر میں چھپا رکھے تھے جبکہ ریلوے سپوکنل شیٹس...
    فائل فوٹو کراچی ٹریفک پولیس نے آج جے یو آئی (ف) کے جلسے کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری کردیا۔کراچی میں آج ایم آرکیانی چوک اور آرٹس کونسل کےقریب جے یو آئی (ف) کا جلسہ ہوگا جس کے تحت شاہین کمپلیکس سے فوارہ چوک تک سڑک بند رہے گی۔ٹریفک پولیس نے بتایا کہ ضیاءالدین سگنل سے آنے والی ٹریفک کو کلب چوک شاہراہ فیصل بھیجا جائے گا، شاہین کمپلیکس سے پریس کلب جانے والی ٹریفک کوپی آئی ڈی سی اور شاہراہ فیصل بھیجا جائے گا۔ جے یو آئی اور جماعت اسلامی کا فلسطینیوں کیلئے ملک گیر مہم کا اعلان، مجلس اتحاد امت قائملاہورجماعت اسلامی اور جے یو آئی نے اسرائیل کے... اسی طرح پی آئی ڈی سی سے آنے...
    فائل فوٹو کراچی میں پولیس مقابلوں میں ایک ڈاکو ہلاک اور 5 کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق فیڈرل بی ایریا اور سرجانی میں پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو ہلاک کردیا اور 2 زخمیوں سمیت 5 کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق فیڈرل بی ایریا بلاک 15میں پولیس مقابلہ ہوا ، فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے، گرفتار ملزمان سے 2 پستول اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی جبکہ زخمی ہونے والا ڈاکو فیاض اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔ کراچی: پولیس مقابلوں میں 8 ڈاکو اسلحے سمیت گرفتارکراچی میں رات گئے مختلف مبینہ پولیس مقابلوں میں 8 ڈاکوئوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس میں5 زخمی بھی شامل ہیں۔...
    واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست پنسلوانیا میں فائرنگ کے ایک واقعے میں 3 پولیس افسران ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوگئے، حکام کے مطابق فائرنگ کرنے والا مسلح شخص پولیس کی جوابی کارروائی میں مارا گیا۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ واقعہ بدھ کو کوڈورس ٹاؤن شپ، یارک کاؤنٹی میں اس وقت پیش آیا جب افسران ایک پرانے کیس کے سلسلے میں دوبارہ موقع پر پہنچے، ریاستی پولیس کمشنر کرنل کرسٹوفر پیریس نے بتایا کہ افسران ایک ایسی تفتیش پر کام کر رہے تھے جو ایک روز قبل شروع ہوئی تھی، اور یہ معاملہ گھریلو نوعیت کا تھا، انہوں نے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں 3 افسر موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ 2...
    معروف بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے آبائی گھر کے باہر فائرنگ کے واقعے کی نئی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے اداکارہ کے گھر پر فائرنگ کی۔ ویڈیو میں دو افراد کو موٹر سائیکل پر آتے ہوئے اور گھر کے باہر کئی فائر کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ فائرنگ کے دوران ایک کتے کے بھونکنے کی آوازیں بھی سنی جا سکتی ہیں۔ WATCH: Video Footage of the shooting at Disha Patani's home in Bareilly on September 12! pic.twitter.com/C2VRJALmgK — Sensei Kraken Zero (@YearOfTheKraken) September 17, 2025 فائرنگ کے فوراً بعد کوٹوالی پولیس اسٹیشن بریلی میں مقدمہ درج کیا گیا، اور وزیر...
    امریکی ریاست پنسلوینیا کی یارک کاؤنٹی میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق زخمی اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس اہلکار علاقے میں ایک کیس کی تفتیش کر رہے تھے۔ اچانک نامعلوم حملہ آور نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔ امریکی میڈیا کے مطابق جائے وقوعہ پر موجود دیگر پولیس اہلکاروں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو موقع پر ہی ہلاک کردیا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق حملہ آور کی شناخت فوری طور پر ظاہر نہیں کی گئی۔ حکام نے بتایا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی۔  
    ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ سبزی منڈی اور ہومی سائیڈ یونٹ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے شہری عبدالراوف کے قتل میں ملوث 2 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس کی کارروائی، موٹرسائیکل چوری میں ملوث گروہ کا رکن گرفتار پولیس کے مطابق ملزمان عاشق علی اور اسماعیل خان نے تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں عبدالرؤف کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔ پولیس ٹیم نے جدید سائنسی اور تکنیکی بنیادوں پر تفتیش کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو ٹریس کیا اور گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ، 2 پستول بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔ ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد...
    آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی ہدایت پر اسلام آباد ٹریفک پولیس نے سرکاری ملازمین کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کی خصوصی مہم کا آغاز کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں ڈیجیٹل ڈرائیونگ لائسنس متعارف : اپلائی کیسے کریں، فیس کتنی ہوگی؟ سی ٹی او اسلام آباد کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں کے مطابق یہ مہم 17 سے 26 ستمبر تک جاری رہے گی جس دوران سرکاری ملازمین کو ٹریفک دفاتر اور موبائل وینز پر تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ بڑی تعداد میں سرکاری ملازمین کے پاس ڈرائیونگ لائسنس موجود نہیں، لہٰذا بطور سرکاری ملازم سب سے پہلے احتساب ہمیں خود سے کرنا ہوگا۔ سی ٹی او نے خبردار کیا کہ...