2025-07-11@18:39:03 GMT
تلاش کی گنتی: 64908
«کی اصل قیمت»:
(نئی خبر)
عوام کو تحفظ دینا حکومت کی ذمہ داری ہے اور حکومت اپنی آئینی و انتظامی ذمہ داریاں نبھانے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے‘عمرایوب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2025ء) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے لورالائی اور موسی خیل کے قریب قومی شاہراہ پر دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائی میں بے گناہ اور معصوم مسافروں کو نشانہ بنائے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔انہون نے کہا کہ معصوم لوگوں کو نشانہ بنانا سفاکیت کی انتہا ہے۔ دہشتگردوں نے بے گناہ جانوں کو نشانہ بنا کر بدترین بربریت کا مظاہرہ کیا ہے۔(جاری ہے) انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں حکومت...

روسی سفیر البرٹ خورِیو کی سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ملاقات
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2025ء) پاکستان میں متعین روسی سفیر البرٹ خورِیو کی سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ملاقات میں بین الاقوامی،خطے اور ملکی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال اور ایران اسرائیل جنگ میں فریقین کی جانب سے ایران کی حمایت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا دونوں رہنماؤں نے مسئلہ فلسطین اور غزہ میں انسانی المیے پر اظہار افسوس کیا اس موقع پر مولانا فضل الرحمان کی جانب سے غزہ سے اہل غزہ کی بے دخلی پر روس سے مداخلت اور کردار ادا کرنے کی اپیل کی گئی جس پر روسی سفیر کی غزہ میں جنگ بندی اور غزہ سے اہل غزہ کی بے دخلی...

بانی پی ٹی آئی اورکارکنوں کیخلاف حقیقی آزادی مارچ کیس میں عمران خان کی عدم دستیابی کے باعث کیس میں پیشرفت نہیں ہوسکی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2025ء) بانی پی ٹی آئی اور کارکنوں کیخلاف حقیقی آزادی مارچ کیس میں عمران خان کی عدم دستیابی کے باعث کیس میں پیشرفت نہیں ہوسکی اور عدالت نے ملزمان کی حاضری کے بعد کیس کی سماعت ملتوی کردی جبکہ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی 9 مئی کے کیس میں بریت کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی ودیگر کے خلاف 9 مئی کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے کی، جس میں عدالت نے شاہ محمود قریشی کی طرف سے بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔دورانِ سماعت شاہ محمود قریشی کے...

سپریم کورٹ نے پی ٹی سی ایل کے سابق ملازمین کے پنشن کیس پر فیصلہ سنا تے ہوئے انھیں پنشن کاحقدار قراردے دیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2025ء)سپریم کورٹ نے پی ٹی سی ایل کے سابق ملازمین کے پنشن کیس پر فیصلہ سنا تے ہوئے انھیں پنشن کاحقدار قراردے دیا۔سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ پی ٹی سی ایل 90 دن کے اندر پنشن کی ادائیگی کا شیڈول مرتب کرے۔پنشن پر نظرِ ثانی وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق کی جائے۔ تین رکنی بینچ نے 200 سے زائد اپیلوں پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے سابقہ ملازمین کو پنشن کا حقدار قرار دیاہے۔(جاری ہے) چیف جسٹس اور جسٹس امین الدین خان نے پنشنرز کے حق میں فیصلہ دیا، جبکہ جسٹس عائشہ ملک نے اختلافی نوٹ لکھا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مالی مسائل کسی ادارے کو...
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں شاہ محمود قریشی، عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔ فیصلے کا اعلان انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کیا۔ درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ان کے خلاف مقدمات جھوٹے اور حقائق کے برعکس درج کیے گئے، ان کا جلاؤ گھیراؤ کی کسی کارروائی سے کوئی تعلق نہیں اور وہ گرفتاری کے بعد سے جیل میں ہیں، لہٰذا عدالت ان کی ضمانت منظور کرے۔ دوسری جانب پراسیکیوشن نے ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان تفتیش میں قصوروار پائے گئے ہیں، لہٰذا انہیں...
کراچی کے ایک فلیٹ سے ملنے والی اداکارہ حمیرا اصغر کیلاش کی لاہور میں تدفین کردی گئی ہے۔ میت کو اداکارہ کے لواحقین آج کراچی سے لاہور منتقل کر کے ماڈل ٹاؤن کے قبرستان میں تدفین کردی۔ حمیرا اصغر کی لاش ان کے خاندان نے وصول کی تاہم اسے گھر کے بجائے سیدھے قبرستان لے جایا گیا جہاں نمازِ جنازہ میں اہلِ خانہ اور قریبی عزیزوں نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیے: اہم انکشاف پر مبنی حمیرا اصغر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کے والد نے کہا ہے کہ ان کی بیٹی کے ساتھ جو ہوا، اس کا حساب اللہ لے گا۔ انہوں نے میت نہ لینے کی خبروں کو بےبنیاد قرار دے دیا...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں we news بلوچستان بی ایل اے پنجابی مسافر دہشتگرد حملہ قتل
کراچی(کامرس ڈیسک)ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ہوگیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2300 روپے بڑھی ہے۔ اس اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 57 ہزار روپے ہو گئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1971 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 6 ہزار 69 روپے ہو گیا۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 21 ڈالرز بڑھ کر 3 ہزار 345 ڈالرز فی اونس ہوا ہے۔ مزیدپڑھیں:اداکارہ حمیرا اصغر کی نماز جنازہ ادا، سپرد خاک کردیا گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سان فرانسسکو: ایپل نے اپنے پہلے فولڈ ایبل آئی فون کی تیاری کا آغاز کر دیا ہے، جو سال 2026 میں باضابطہ طور پر لانچ کیے جانے کا امکان ہے۔ یہ فون ایپل کے اسمارٹ فونز کی دنیا میں ایک نئی جہت اور انقلابی تبدیلی کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپل نے جنوبی کوریا کی مشہور کمپنی سام سنگ ڈسپلے کو فولڈ ایبل آئی فون کے لیے اسکرین پینلز کی تیاری کی ذمہ داری سونپی ہے۔ یہ فیصلہ اس وقت خاصا توجہ کا باعث بن گیا جب یہ بات سامنے آئی کہ اس پراجیکٹ میں دونوں بڑی حریف کمپنیاں—ایپل اور سام سنگ—آپس میں تعاون کر رہی ہیں۔سام سنگ کو OLED اور فولڈ ایبل ڈسپلے...
ویب ڈیسک : خیبرپختونخوا حکومت نے نئے مالی سال کے لیے کفایت شعاری اقدامات جاری کردیئے، نئی آسامیوں کی تخلیق اورگاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد کردی گئی۔ صوبائی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری کفایت شعاری اقدامات کے مطابق مکمل شدہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے وزیراعلیٰ کی منظوری سے مطلوبہ آسامیوں کے قیام کی منظوری دی جائے گی،ایمبولینس، فائر بریگیڈ، ٹریکٹرز، مسافربسوں، ریسکیو گاڑیوں، کشتیوں اور قیدیوں کی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد نہیں ہوگی، دیگر تمام ہرقسم کی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد ہوگی۔ حفیظ سنٹر لاہور میں فائر ریسکیو آپریشن ؛ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز کا فائر فائٹرز کو خراج تحسین اقدامات کے مطابق اراکین صوبائی اسمبلی کے علاوہ دیگر کے سرکاری اخراجات پر...
کراچی کے فلیٹ سے ملنے والی معروف ٹی وی اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کا معمہ تاحال حل نہیں ہو سکا، تاہم ان کی میت کراچی سے لاہور منتقل کرکے ماڈل ٹاؤن کے کیو بلاک قبرستان میں سپرد خاک کر دی گئی۔ نماز جنازہ ماڈل ٹاؤن کے قبرستان میں ادا کی گئی جس میں اہل خانہ اور قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ حمیرا کی میت گھر لانے کے بجائے براہِ راست قبرستان منتقل کی گئی۔ اس حوالے سے اداکارہ کے والد کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی کے ساتھ جو کچھ ہوا، اس کا حساب اللہ تعالیٰ لے گا۔ انہوں نے میڈیا پر چلنے والی ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا جن میں دعویٰ...
کوئٹہ کے نواحی علاقے نواں کلی میں واقع سرکاری فلیٹس کی زبوں حالی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ کئی سال قبل لیبر ڈیپارٹمنٹ نے ملازمین کے لیے 400 سے زائد فلیٹوں کی تعمیر مکمل کی تھی تاہم اتنا عرصہ گزرجانے کے باوجود اب تک ان فلیٹس کی الاٹمنٹ نہیں کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی میں 480 سے زائد مخدوش عمارتیں ہیں، بغیر اجازت تعمیر پر سخت کارروائی ہوگی: وزیراعلیٰ سندھ الاٹمنٹ نہ ہونے کی وجہ سے یہ فلیٹس اب کھنڈرات میں تبدیل ہونے لگے ہیں اور ان کی مینٹیننس نہ ہونے کے سبب عمارتوں کے قیمتی شیشے بھی ٹوٹ چکے ہیں۔ حکومتی ذرائع کے مطابق ان فلیٹس کی حالت اتنی خراب ہو چکی ہے کہ حکومت کے کروڑوں روپے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی: بھارت کی ریاست اتر پردیش میں ایک دل دہلادینے والے واقعہ پیش آیا ہے، بیتی کی دوا لینے کے لیے رقم نہ ہونے پر پریشان اور بے بس باپ نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ دل خراش واقعہ ریاست اترپردیش کے شہر لکھنؤ میں پیش آیا جہاں ایک قرض میں ڈوبے باپ نے سوشل میڈیا سائٹ فیس بک پر لائیو آکر ناظرین سے اپنی بیٹے کے لیے ’’انسولین‘‘ خریدنے کے لیے مدد مانگیپولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص رئیل اسٹیٹ کا کام کرتا تھا اور کئی لوگوں کا مقروض تھا اور لوگوں کا قرض چکانے کے لیے رقم تو دور کی بات اس کے پاس اپنی بیٹی کی دوا لانے کے...
بھارت نے 3بڑی اسٹریٹجک غلطیاں کیں، یکطرفہ اقدامات کی کوئی حیثیت نہیں، جنرل (ر)زبیر محمود حیات WhatsAppFacebookTwitter 0 11 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل (ر)زبیر محمود حیات نے کہا ہے کہ بھارت نے 3 بڑی اسٹریٹجک غلطیاں کیں، یکطرفہ اقدامات کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد (آئی ایس ایس آئی)میں جنوبی ایشیا میں استحکام سے متعلق سیمینار میں جنرل (ر)زبیر محمود حیات نے کہا کہ جنوبی ایشیا آج سلامتی کا متلاشی ہے، استحکام اور امن بعد کی بات ہے۔جنرل (ر)زبیر محمود حیات نے خطاب میں کہا کہ امن اور سلامتی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں،جنوبی ایشیا کو آج سلامتی کی ابتر صورتحال...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے افغانستان کے راستے یورپ جانے کی کوشش کرنے والے چار مسافروں اور ان کے سہولت کار دو ایجنٹس کو طورخم بارڈر سے گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق گرفتار مسافر انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورک کا حصہ تھے، جو غیر قانونی طور پر یورپ پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے۔ ملزمان کو ابتدائی پوچھ گچھ کے بعد اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار مسافروں کی نشاندہی پر کارروائی کرتے ہوئے دو ایجنٹس کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ تفتیش کے دوران ایجنٹس کے موبائل فونز سے غیر قانونی امیگریشن سے متعلق اہم مواد،...
فوٹو: پی پی آئی کراچی کے علاقے کھوکھراپار میں 16 سالہ لڑکی کی گھر کے باہر سے ملنے والی پھندا لگی لاش سے متعلق تحقیقات جاری ہیں، واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا کہ محلے والوں نے بتایا تو باہر آکر دیکھا بیٹی کی لاش پڑی ہے، بیٹی کے گلے میں دوپٹے سے پھندا لگا ہوا تھا۔ کراچی: 16 سالہ لڑکی کی پھندا لگی لاش برآمد، زیادتی کا شبہ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آسکیں گے، لڑکی کے والدین سے رابطہ ہوا ہے، معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔...
گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی(فائل فوٹو)۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی جنرل اور خواتین کی نشستوں پر الیکشن لڑ رہی ہے، ہماری کوشش ہے کہ اپوزیشن کے پی سے سینیٹ کی پانچ سیٹیں جیتے۔ اسلام آباد میں جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس ایک ممبر بھی زیادہ ہوا تو تحریک عدم اعتماد لاسکتے ہیں، ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہتا ہے ہم یہ سلسلہ نہیں توڑتے، سیاست میں اتحاد بنتے بھی ہیں اور ٹوٹتے بھی رہتے ہیں۔ گورنر کے پی نے کہا کہ مولانافضل الرحمان سے کے پی اور بلوچستان میں دہشتگردی پر بھی گفتگو ہوئی۔ ...
لاہور(شوبز ڈیسک)کراچی کے علاقے ڈیفنس کے ایک فلیٹ میں مردہ پائی جانے والے اداکارہ حمیرا اصغر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، جس کے بعد اداکارہ کی تدفین لاہور کیو بلاک ماڈل ٹاؤن قبرستان میں کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ حمیرا اصغر کی نماز جنازہ لاہور ماڈل ٹاؤن میں ادا کردی گئی، جس کے بعد اداکارہ حمیرا اصغر کو کیو بلاک قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، قریبی رشتہ دار اور عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ گذشتہ روز اداکارہ وماڈل کے بہنوئی اور بھائی نے گزشتہ رات کراچی سے میت وصول کی اور میت لے کر کراچی سے لاہور پہنچے، حمیرا کی میت ایمبولینس کے ذریعے لاہور لائی گئی۔ والد حمیرا اصغر کے مطابق پوسٹمارٹم رپورٹ...
شمالی عراق میں کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) سے تعلق رکھنے والے 30 جنگجوؤں نے ترکیہ کے خلاف کئی دہائیوں سے جاری مسلح تحریک کے خاتمے کا باضابطہ اعلان کر دیا ۔ اس موقع پر انہوں نے علامتی طور پر اپنے ہتھیار ایک بڑے برتن میں ڈال کر آگ لگا دی۔ تقریب کی ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مرد و خواتین جنگجو قطار میں کھڑے ہو کر اپنے اسلحے کو ایک بڑے دیگ نما برتن میں ڈال رہے ہیں، جسے بعد میں نذرِ آتش کر دیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پی کے کے، جو 1984 سے ترک ریاست کے خلاف مسلح جدوجہد میں مصروف تھی اور جس پر پابندی عائد ہے، نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک میں چینی کے بڑھتے ہوئے بحران سے نمٹنے کے لیے 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ اس مقصد کے لیے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی جانب سے پہلا ٹینڈر جاری کیا گیا ہے، جس کے تحت 3 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق ٹریڈنگ کارپوریشن نے عالمی سپلائرز اور مینوفیکچررز سے 18 جولائی تک بولیاں طلب کی ہیں۔ اس سے قبل حکومت نے رواں ماہ کے آغاز میں نجی شعبے کو بھی چینی درآمد کرنے کی اجازت دی تھی، تاہم بعد ازاں وفاقی کابینہ نے سرکاری سطح پر درآمد کے حتمی فیصلے کی منظوری دی۔وزارت غذائی تحفظ کے مطابق چینی کی...
فرسودہ نظام سے ترقی ممکن نہیں، وزیراعظم کی ماہرین پر مشتمل ماڈل اپنانے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 11 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے وزارتوں کی کارکردگی بڑھانے کیلئے ہر شعبے کے ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں وزارت بجلی کی جانب سے گورننس کی بہتری اور اصلاحات کیلئے ماہرین پر مشتمل نظام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سات دہائیوں سے اس ملک کو جس نظام سے چلانے کی کوشش کی گئی اس سے پاکستان کی ترقی ممکن نہیں، فرسودہ نظام کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کئے بغیر معاشی ترقی اور خوشحالی نہیں آسکتی۔وزیراعظم نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے انکشاف کیا ہے کہ صوبائی اسمبلی میں تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے 30 اراکین اسمبلی اب آزاد حیثیت اختیار کر چکے ہیں اور جب اپوزیشن کے پاس مطلوبہ نمبرز مکمل ہوں گے تو تحریک عدم اعتماد لائی جا سکتی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سیاست میں ملاقاتیں معمول کا حصہ ہوتی ہیں اور سیاسی اتحاد بنتے بھی ہیں اور ٹوٹتے بھی ہیں، اگر اپوزیشن کے پاس اکثریت ہو تو آئینی و طور پر تحریک عدم اعتماد لانے کا حق حاصل ہے۔گورنر کا کہنا تھا کہ جب نمبرز مکمل ہوں گے تو ہمیں کوئی نہیں روک سکتا، آئین میں یہی طریقہ کار...
مظفرآباد:وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ سے چیئرمین علماء ومشائخ کونسل پاکستان ،مرکزی نائب صدر جمعیت علمائے پاکستان ، سجادہ نشین دربار عالیہ نقشبندیہ مجددیہ چورہ شریف پیر سید سعادت علی شاہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں مسئلہ کشمیر سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا کہ تحریک پاکستان اور پاکستان میں امن و امان کو برقرار رکھنے میں علمائے کرام کا کلیدی کردار ہے۔ پاکستان کی خاطر سب کو ایک ہو کر آگے بڑھنا ہے، پاکستان اللہ تعالیٰ کی ایک عظیم نعمت ہے۔ پاکستان مسلم امہ میں خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔ خطے میں امن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان نے کرپٹو کرنسی کی دنیا میں قدم آگے بڑھاتے ہوئے نیا نظام متعارف کرادیا ہے، جس کا مقصد نہ صرف ڈیجیٹل اثاثوں کو منظم کرنا ہے بلکہ بِٹ کوائنز کو قومی ذخائر میں شامل کرکے مالی استحکام کی نئی راہیں کھولنا بھی ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کرپٹو کرنسی کی اہمیت کے پیش نظر پاکستان نے بھی ایک مضبوط حکمت عملی ترتیب دی ہے۔ نیویارک کے معروف جریدے کوائن ٹیلی گراف میگزین نے پاکستان کے بلاک چین اور کرپٹو اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ بٹ کوائن کو قومی ذخیرے میں شامل کرنے کا ارادہ ایک تاریخی سنگ میل ہے۔وزیر مملکت بلال بن ثاقب نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان جلد اپنے بٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> پشاور: مسلم لیگ ن کی جانب سے مخصوص نشستوں پر منتخب اقلیت اور خواتین ممبران سے حلف لینے کے لیے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔مسلم لیگ (ن) نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر منتخب خواتین اور اقلیتی ممبران سے حلف لینے کے لیے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ یہ آئینی درخواست ن لیگ کی جانب سے ایڈووکیٹ رحمان اللہ شاہ کے توسط سے دائر کی گئی ہے، جس میں الیکشن کمیشن اور اسپیکر صوبائی اسمبلی کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے فیصلے کے تحت مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران کو بحال کر دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے 2 جولائی کو ان...
پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک محمد احمد خان نے پی ٹی آئی کے 26 ارکان کی نااہلی کے معاملے پر اپوزیشن اور حکومتی ارکان سے اسمبلی چیمبر میں ملاقات کی جس میں اپوزیشن کے معطل ارکان کو شنوائی کا موقع فراہم کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کی تقریر کے دوران نعرے بازی کی سزا، پنجاب اسمبلی کے 26 معطل ارکان کی رکنیت ختم کرنے کی تیاری ملاقات کے دوران حکومتی ارکان کی جانب سے دی گئی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران دونوں طرف سے مذاکرات کی تجویز سامنے آئی جس پر اسپیکر ملک محمد احمد خان نے حکومت اور اپوزیشن کو مذاکرات کی تجویز کا خیر مقدم کیا اور اسے پارلیمانی عمل کے لیے موزوں قرار دیا۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہم عمر کے ساتھ بوڑھے کیوں ہوتے ہیں؟ اس سوال کا مکمل جواب سائنسی طور پر ابھی بھی پوری طرح نہیں ملا، لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ عمر بڑھنے کے اثرات کو کم یا سست ضرور کیا جا سکتا ہے۔آسٹریلیا میں ہونے والی ایک جامع تحقیق کے مطابق جسمانی سرگرمیاں اور باقاعدہ ورزش بڑھاپے کے عمل کو سست کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔کوئنز لینڈ یونیورسٹی کی اس تحقیق میں دنیا بھر کے 70 لاکھ افراد پر ہونے والی 85 مختلف رپورٹس کا جائزہ لیا گیا، جس میں یہ بات سامنے آئی کہ زندگی کے کسی بھی مرحلے میں، چاہے عمر کتنی ہی زیادہ کیوں نہ ہو، اگر ورزش کو معمول بنایا جائے تو...
پاکستان اور روس کے درمیان اسٹیل ملز کی بحالی کا معاہدہ، پروٹوکول پر دستخط WhatsAppFacebookTwitter 0 11 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان اور روس نے پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے لیے اہم پیش رفت کرتے ہوئے پروٹوکول پر دستخط کر دیے ہیں۔ معاہدے کے تحت کراچی میں واقع پاکستان اسٹیل ملز کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا، جس سے نہ صرف صنعتی پیداوار میں اضافہ ہوگا بلکہ ملکی معیشت کو بھی تقویت ملے گی۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان کی قیادت میں وزارتِ صنعت و پیداوار کے وفد نے روسی حکام کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے۔ اس موقع پر ہارون اختر کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹیل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چین کے شہر ڈازھو میں کھیلے جانے والے انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے سنسنی خیز اور اعصاب شکن مقابلے کے بعد ملائیشیا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں ہوا، جہاں پاکستان نے صرف آٹھ منٹ کے اندر اندر دو شاندار گول داغ دیے۔ پہلے پنالٹی کارنر پر عبداللہ نے گیند کو جال میں پہنچایا، جس کے فوراً بعد شہباز حسن نے دوسرا گول کر کے برتری کو دگنا کر دیا۔تاہم ملائیشیا نے ہمت نہیں ہاری اور زبردست کم بیک کرتے ہوئے تین مسلسل گول کر ڈالے، یوں مقابلہ پاکستان کے خلاف تین دو ہو گیا۔ اس دباؤ میں بھی پاکستان کے شہباز حسن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے سالانہ اجلاس کے حوالے سے اس وقت شدید تنازع کھڑا ہو چکا ہے، اور بھارت اس معاملے میں کھل کر مخالفت پر اتر آیا ہے۔ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ اور حکومت نے اجلاس کے وینیو، یعنی بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا، پر اعتراض کرتے ہوئے رکن ممالک پر دباؤ ڈالنا شروع کر دیا ہے کہ وہ اجلاس میں شرکت نہ کریں۔یہ بھی سامنے آیا ہے کہ بھارت نے مختلف رکن ممالک سے نہ صرف اجلاس کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی ہے بلکہ انہیں ترغیبات کی پیشکش بھی کی جا رہی ہے تاکہ وہ اس اجلاس کا حصہ نہ بنیں۔ آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ، جو خود بھی...
سٹی42: بھارتی ایجنٹوں نے پنجاب کا شہری ہونے کے جرم میں جن نو مسافروں کو بلوچستان کی ویران سڑک پر رات کے اندھیرے میں بے رحمی سے قتل کیا ان میں سے دو سگے بھائی اپنے والد کے جنازے کے لئے گھر واپس آ رہے تھے۔ بلوچستان میں بسوں سے اتار کر بے دردی سے قتل کئے گئے 9 مسافروں کا تعلق لاہور، گجرات، خانیوال، گوجرانولہ، لودھراں اور مظفر گڑھ سے ہے۔ ضلع لودھراں کی تحصیل دنیاپور کے رہائشی 2 سگے بھائی جابر اور عثمان اپنے والد کے جنازے میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔ حفیظ سنٹر لاہور میں فائر ریسکیو آپریشن ؛ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز کا فائر فائٹرز کو خراج تحسین بلوچستان کے ضلع لورالائی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان کیخلاف بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب، مودی سرکار نے جھوٹ پر مبنی کتاب شائع کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)مودی سرکار کا آپریشن سندور میں ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لئے جھوٹا پروپیگنڈا جاری ہے۔ذرائع کے مطابق بھارت نے مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلیجنس)کے ذریعے آپریشن سندور کے عنوان سے کتاب شائع کی ہے۔کتاب کو 20 بھارتی تجزیہ کاروں اور کالم نگاروں سے منسوب کیا گیا ہے جن کو را سے منسلک کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ یہ کتاب117 صفحات پر مشتمل ہے جس کی ترتیب تک درست نہیں۔ اس مضحکہ خیز کتاب کا مقصد بھارتی عوام اور عالمی برادری کو گمراہ کرکے جھوٹ کو پروان چڑھانا ہے۔یہ کتاب بھارتی اسٹریٹجک سوچ کی...
ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی سے متعلق تازہ رپورٹ جاری کر دی۔ جس میں کہا گیاہے کہ مہنگائی میں اضافہ دیکھا گیا، ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 0.95 فیصد بڑھ گئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح منفی 1.23 فیصد ریکارڈ کی گئی ، ایک ہفتے کے دوران 19 اشیاء ضروریہ مہنگی جبکہ صرف 6 کی قیمتیں کم ہوئیں، گزشتہ ہفتے کے دوران چکن فی کلو 78 روپے 32 پیسےمہنگا ہوا، مرغی کی فی کلو قیمت 346.34 روپے سے بڑھ کر 424.66 روپے ہو گئی۔ ایک ہفتے میں ٹماٹر فی کلو 10 روپے 56 پیسے مہنگے ہوئے، گزشتہ ہفتے کے دوران پیاز کی فی کلو قیمت 3 روپے 34 پیسےبڑھ گئی،...
سٹی 42: کراچی میں ڈیفنس سے ماڈل اور اداکارہ حمیرا اصغر کیس پر وزیر اعظم پورٹل پر آئی جی سندھ کو بھیجی جانے والی شکایت جھوٹی نکلی درخواست میں ڈاکٹر سیرم سجاد اور ان کی فیملی پر براہ راست قتل کا الزام لگایا گیا تھا ،سٹی 21 نے ڈاکٹر سیرم سجاد کے والد کا موقف سب سے پہلے نشر کیا ،ڈاکٹر سیرم سجاد کے والد نے سٹی 21 چینل کا شکریہ ادا کیا پولیس حکام کے مطابق میر پور خاص سے حمیرا کے واقعہ قتل قرار دینے کی شکایت جھوٹی نکلی ،درخواست نے جعلی سم کا استعمال کرتے ہوئے درخواست جمع کرائی ، جس نمبر سے درخواست جمع کرائی گئی وہ جعل سازی سے جاری کیا گیا ،نمبر ایک عمر رسیدہ دیہاتی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے 2 یوٹیوب چینلز کی حد تک بندش کا حکم معطل کرتے ہوئے نیشنل کرائم ایجنسی کو 21 جولائی کے لیے نوٹس جاری کردیے ۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکہ نے کیس کی سماعت کی, عدالت نے دو صحافیوں مطیع اللہ جان اور اسد طور کی حد تک یوٹیوب چینلز کی بندش کا حکم معطل کردیا۔ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے ریاست مخالف مواد نشر کرنے پر ستائیس یوٹیوب چینلز کو بلاک کرنے کا حکم جاری کیا تھا، ان میں صحافی مطیع اللہ جان اور اسد طور کے یوٹیوب چینلز بھی شامل تھے۔ ایف آئی اے کی درخواست پر جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے فیصلہ دیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران سے موصول ہونے والی خبروں کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا کے ساتھ دوبارہ مذاکرات پر مشروط آمادگی ظاہر کی ہے۔فرانسیسی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایران امریکا سے بات چیت کے لیے تیار ہے، مگر یہ مذاکرات باہمی احترام کی بنیاد پر ہونے چاہییں اور امریکا کو اس بات کی ضمانت دینا ہوگی کہ وہ بات چیت کے دوران ایران پر کوئی حملہ نہیں کرے گا۔عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ امریکا کی وہ کارروائیاں ہیں جن کے ذریعے اس نے سابقہ معاہدے کو توڑ دیا اور یکطرفہ حملے کیے۔ ان کے مطابق ان حملوں میں ایران کی جوہری...
پشاور: سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز دل کی تکلیف کے باعث بدستور اسپتال میں زیر علاج ہیں، ڈاکٹرز نے ان کی اوپن ہارٹ سرجری پر غور شروع کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما دو روز سے اسپتال میں زیر علاج ہیں، ان سے عیادت کے لیے پارٹی و دیگر سیاسی رہنماؤں کی آمد جاری ہے۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز شبلی فراز کی اوپن ہارٹ سرجری پر بھی غور کررہے ہیں، شبلی فراز کے کچھ ٹیسٹ کا انتظار کیا جارہا ہے، ان ٹیسٹ کے رزلٹ میں ٹائم لگتا ہے ان کی روشنی میں مزید علاج کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق شبلی فراز کا بلڈ پریشر ہائی ہونے کے باعث کسی قسم کا پروسیجر...
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے وفد نے خورشید شاہ کی قیادت میں جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی۔ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، جس میں خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن پر بات چیت کی گئی ہے۔پیپلز پارٹی وفد اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں خیبر پختونخوا کے سینیٹ انتخابات سے متعلق مشاورت کی گئی۔ مولانا فضل الرحمان کا پیغام اڈيالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی تک پہنچ گیاگزشتہ روز ملاقات کرنے والی بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نے انہیں مولانا فضل الرحمان کا پیغام پہنچایا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں کے پی میں سینیٹ الیکشن مل کر لڑنے پر مشاورت کی گئی،...

پی ٹی آئی کے 26 ارکانِ پنجاب اسمبلی کی نااہلی، اسپیکر کی اپوزیشن و حکومتی ارکان سے ملاقات کی اندرونی کہانی
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان—فائل فوٹو پی ٹی آئی کے 26 ارکانِ پنجاب اسمبلی کی نااہلی کے ریفرنس کے معاملے پر اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی اپوزیشن اور حکومتی ارکان سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ذرائع کے مطابق بات آئین سے ہوتی ہوئی ایک دوسرے کی فیس سیونگ تک پہنچ گئی، اسپیکر اسمبلی کے سامنے سماعت آرٹیکل 10 اے کے تحت شروع ہوئی۔معطل ارکان ذاتی حیثیت کی بجائے اپوزیشن لیڈر کی قیادت میں پیش ہوئے، اپوزیشن کے اراکین نے معاملے پر جمہوری رویہ رکھنے کی استدعا کی۔ پنجاب اسمبلی: 26 معطل ارکان کی اسپیکر سے ملاقات ختم، آج ہی دوسری نشست کا امکانپنجاب اسمبلی کے 26 معطل اپوزیشن اراکین اور اسپیکر ملک احمد...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک میں چینی کی قیمت نے ڈبل سنچری مکمل کرلی، ایک ہفتے میں فی کلو قیمت میں 3 روپے 52 پیسے اضافے کے بعد چینی 200 روپے کلو تک جاپہنچی۔ ادارہ شماریات پاکستان نے ملک میں چینی کی قیمتوں کے نئے اعداد و شمار جاری کردیے۔ ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق ایک ہفتےمیں چینی کی اوسط قیمت میں3 روپے 52 پیسے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں چینی کی اوسط قیمت بڑھ کر 188 روپے 44 پیسے فی کلو ہوگئی ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق کراچی، اسلام آباد اور راولپنڈی میں چینی 200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی، گزشتہ ہفتے تک چینی کی فی کلو اوسط قیمت 184 روپے 92 پیسے تھی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعہ کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 11 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 284 روپے 45 پیسے ہو گئی ہے۔(جاری ہے) انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 75 روپے 84 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 754 روپے 56 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 738 روپے 90 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 930 روپے 42 پیسے اور قطری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما شبلی فراز دل کی تکلیف کے باعث بدستور پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیر علاج ہیں، جہاں ماہرینِ قلب پر مشتمل دس رکنی ٹیم ان کی صحت کا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما شبلی فراز کی طبیعت میں بہتری نہ آنے پر ڈاکٹرز ان کی اوپن ہارٹ سرجری کے امکان پر غور کر رہے ہیں، تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ کچھ اہم ٹیسٹ رپورٹس موصول ہونے کے بعد کیا جائے گا، ان کے ٹیسٹ کے نتائج آنے میں وقت لگ...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایف بی آر حکام کی ملی بھگت سے کسٹمز آکشن نظام کے ذریعے اسمگل شدہ گاڑیوں کو قانونی حیثیت دینے کے بڑے اسکینڈل کا انکشاف ہوا ہے جس پر 2 کسٹمز افسران کو معطل کرکے نام ای سی ایل میں شامل کردیا گیا، جبکہ ملک گیر کریک ڈاوٴن کے دوران اس کاروبار میں ملوث 13 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ایک سینئر آفیسر نے بتایا ملزمان کسٹمز آکشن سسٹم کے غلط استعمال کے ذریعے اسمگل شدہ گاڑیوں کو قانونی حیثیت دیتے تھے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اب تک 103 ایسی گاڑیوں کی نشاندہی ہو چکی ہے جو جعلی یوزر آئی ڈیز کے ذریعےرجسٹرڈ کی گئیں، اس کے علاوہ نیلامی اور دیگر سرکاری ریکارڈ...
مالی سال 2024-25 کے اختتام پر پاکستان ریلوے نے اپنی 78 سالہ تاریخ کی بلند ترین آمدن حاصل کر لی۔ وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی کے مطابق رواں مالی سال کے دوران ریلوے کی مجموعی آمدن 93 ارب روپے رہی۔ تفصیلات کے مطابق: مسافر ٹرینوں سے 47.5 ارب روپے مال بردار گاڑیوں سے 31.5 ارب روپے ملٹری ٹریفک سے 1.5 ارب روپے کوچنگ ذرائع سے 3 ارب روپے دیگر ذرائع سے 9.5 ارب روپے حاصل کیے گئے۔ وزیر ریلوے نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال میں ریلوے کی آمدن 88 ارب روپے تھی، جو اس سال 5 ارب روپے کے اضافے سے 93 ارب تک پہنچ گئی۔ ڈویژنل سطح پر مسافر ٹرینوں کی آمدن: کراچی ڈویژن: 14.75...
ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 0.95فیصد بڑھ گئی، رپورٹ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 11 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی سے متعلق تازہ رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں کہا گیاہے کہ مہنگائی میں اضافہ دیکھا گیا، ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 0.95فیصد بڑھ گئی ہے ۔رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح منفی 1.23 فیصد ریکارڈ کی گئی ، ایک ہفتے کے دوران 19 اشیا ضروریہ مہنگی جبکہ صرف 6 کی قیمتیں کم ہوئیں، گزشتہ ہفتے کے دوران چکن فی کلو 78 روپے 32 پیسے مہنگا ہوا، مرغی کی فی کلو قیمت 346 اعشاریہ 34 روپے سے بڑھ کر 424.66 روپے ہو گئی۔ایک ہفتے...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہائیکورٹ نے رات 12 بجے کے بعد ریسٹورنٹس کھلے رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔جسٹس شاہد کریم نے سموگ کےخلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران عدالت نے حکم دیا کہ رات 12 بجے کے بعد ریسٹورنٹس کھلے رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کی جائیں، کینال روڈ سے درخت عدالت کی اجازت کے بغیر نہ کاٹے جائیں۔ عدالت نے کہا کہ ییلو پروجیکٹ کے خلاف نہیں، ییلو لائن منصوبے پر انڈیپنڈنٹ کنسلٹنٹ کا آرڈر کردیا ہے۔ کینال کو تو ویسے ہی ورثہ ڈکلیئر کیا ہوا ہے اور سپریم کورٹ کے فیصلے بھی ہیں۔ پاکستان نے انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ کے فائنل میں جگہ بنالی مزید :
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بلو چستان میں مسافر بس پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے میں نو مسافروں کے بہیمانہ قتل پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) وزیر اعلی ہاوس پشاور سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعلی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا جبکہ جاں بحق افراد کی معفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بے گناہ مسافروں کا قتل انتہائی سفاکانہ اقدام ہے۔ واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2,300 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 3 لاکھ 57 ہزار روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 2,300 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 57 ہزار روپے کا ہوگیا ہے ۔(جاری ہے) 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 1,971 روپے اضافے کے بعد 304,098 روپے سے بڑھ کر 306,069 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 278,766 روپے سے بڑھ کر 280,573 روپے ہوگئی۔ آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈبلن: آئرلینڈ کے مایہ ناز آل راؤنڈر کرٹس کیمفر نے انٹرپرووینشل ٹی20 ٹرافی میں تاریخ رقم کر دی۔منسٹر ریڈز کی نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے نارتھ ویسٹ ویریئرز کے خلاف محض 5 گیندوں پر 5 کھلاڑیوں کو پویلین بھیج کر پروفیشنل کرکٹ میں ایک منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ڈبلن میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے 23ویں میچ میں کیمفر نے 2.3 اوورز میں 16 رنز دے کر 5 شکار کیے۔ ان کی تباہ کن بولنگ کے سامنے نارتھ ویسٹ ویریئرز کی ٹیم، جو ایک موقع پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 87 رنز تک پہنچ گئی تھی، ہدف کے تعاقب میں محض 88 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔کیمفر نے 12ویں اوور کی آخری دو گیندوں پر لگاتار دو وکٹیں...
بیجنگ ـچینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کوالالمپور میں آسیان، چین، جاپان اور جنوبی کوریا (10+3) وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کی۔جمعہ کے روز وانگ ای نے کہا کہ 10+ 3 تعاون میکانزم کے قیام کے بعد سے مختلف شعبوں میں تعاون نے قابل ذکر نتائج حاصل کیے ہیں۔ اس وقت مشرقی ایشیائی تعاون کی مجموعی صورت حال اچھی ہے لیکن اسے یکطرفہ اور تحفظ پسندی کے اثرات اورکسی ایک بڑے ملک کی جانب سے بلا امتیاز محصولات کے نفاذ جیسے چیلنجز کا بھی سامنا ہے۔ 10+ 3 تعاون کو مداخلت سے آزاد رکھنا چاہئے اور تعاون کی رفتار کو مسلسل بڑھانا چاہئے ، چین نے تعاون کے اگلے مرحلے کے لئے چار نکاتی تجویز پیش کی۔ پہلا مربوط ترقی...
پشاور: مسلم لیگ ن کی جانب سے مخصوص نشستوں پر منتخب اقلیت اور خواتین ممبران سے حلف لینے کے لیے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست مسلم لیگ ن کی جانب سے رحمان اللہ شاہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئی جس میں الیکشن کمیشن اور اسپیکر صوبائی اسمبلی کو فریق بنایا گیا ہے۔ دائر درخواست کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بینچ فیصلے کے بعد خیبر پختونخوا اسمبلی کے مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران کو بحال کیا گیا، 2 جولائی کو الیکشن کمیشن نے ممبران کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کیا اور درخواست گزاروں نے اسپیکر صوبائی اسمبلی کو حلف کے لیے درخواست دی، سیکرٹری اسپیکر صوبائی اسمبلی نے کہا کہ جب اسمبلی اجلاس...
کراچی: دورہ آئرلینڈ کے لیے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی تیاریوں کے سلسلے میں اسکلز اینڈ فٹنس کیمپ جاری ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کے حنیف محمد ریجنل کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ پر کیمپ کے چوتھے دن جمعہ کو صبح کے سیشن میں ویمن کرکٹرز نے 5 گھنٹے تک بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔ کوچز نے مہارتوں میں بہتری لانے کے لیے کھلاڑیوں کو رموز سے آگاہی فراہم کی، کیمپ کمانڈنٹ کی ذمہ داری ادا کرنے والے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم کی نگرانی میں فٹنس بڑھانے پر بھی خصوصی توجہ دی گئی۔ ٹرینر محمد رمضان سلاچی نے فٹنس کے بارے میں تربیت دی، جنید خان نے فاسٹ بولرز اور طاہر خان نے اسپنرز کی...
لاہور: اپوزیشن کے پنجاب اسمبلی کے اراکین کی معطلی کا معاملے پر بات آئین سے ہوتی ہوئی ایک دوسرے کی فیس سونگ تک پہنچ گئی۔ سماعت آرٹیکل 10 اے کے تحت شروع ہوئی تو ذاتی حیثیت میں فرداً پیش ہونے کے بجائے اراکین اپوزیشن لیڈر کی سربراہی میں پیش ہوئے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن کے اراکین نے معاملے پر جمہوری رویہ رکھنے کی استدعا کی۔ ن لیگ کے وزیر نے کہا کہ ہماری قیادت کو جن القابات سے نوازا گیا کہ وہ ناقابل برداشت ہیں۔ اپوزیشن اراکین نے کہا کہ معاملہ دونوں طرف سے بہت زیادہ بڑھ گیا تھا۔ اسپیکر ذرائع کے مطابق آج کی نشست آپ لوگوں کو موقع دینے اور جمہوری قدروں کو مضبوط رکھنے کے...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے معطل ارکان کی نااہلی کا ریفرنس ۔ سپیکر ملک محمد احمد خان اور اپوزیشن لیڈر کی قیادت میں معطل ارکان کی ملاقات کے پہلے دور میں کوئی خاص پیش رفت نہیں ہو سکی۔ سپیکر پنجاب اسمبلی کے چیمبر میں ہونے والی ملاقات ایک گھنٹہ سے زائد جاری ہے۔ ملاقات میں مختلف امور زیر غور آئے۔ سپیکر ملک احمد خان اور اپوزیشن ارکان کے درمیان ملاقات میں دونوں طرف سے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا، مذاکرات کا دوسرا سیشن اتوار کو ہوگا۔ مزید :

سٹار لنک رواں سال کے اختتام تک پاکستان میں سروسز کاآغازکردیگی، افتتاحی تقریب میں ایلون مسک کی شرکت متوقع
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جولائی 2025)سٹار لنک رواں سال کے اختتام تک پاکستان میں سروسز کا آغاز کردیگی، افتتاحی تقریب میں ایلون مسک کی شرکت بھی متوقع، پاکستان اسپیس ایکٹویٹیز ریگولیٹری بورڈ بین الاقوامی سیٹلائٹ ریگولیٹری فریم ورک کی تیاری میں مصروف ہے جسے حتمی شکل دینے کے بعد سٹار لنک کو باقاعدہ رجسٹریشن دی جائے گی، ڈان نیوز کے مطابق پاکستان میں عالمی شہرت یافتہ کمپنی اسٹار لنک رواں سال کے اختتام تک اپنی سروسز شروع کرنے جا رہی ہے جب کہ اس سلسلے میں منعقد کی جانے والی افتتاحی تقریب میں دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی شرکت بھی متوقع ہے۔ معتبر ذرائع کے مطابق معروف عالمی کمپنی سٹار لنک نے پاکستانی قوانین اور ریگولیٹری فریم...
ملکی معیشت پر بڑا بوجھ سمجھے جانے والے قومی اداروں کے نجکاری کی باتیں کئی سالوں سے جاری ہیں، پی آئی اے، پاکستان اسٹیل ملز سمیت مختلف اداروں کو نجکاری کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ پی آئی اے کی نجکاری کی تو ایک مرتبہ کوشش بھی کی گئی تاہم یہ عمل مکمل نہ ہو سکا، جلد نجکاری کے لیے بعض اداروں کو نجکاری فہرست میں اول نمبر پر رکھا جاتا ہے کہ جن اداروں کی فوری نجکاری کی ضرورت ہے، اس فہرست میں پاکستان پوسٹ کا نام شامل نہیں تھا جسے اب شامل کرنے اور دسمبر 2025 تک نجکاری کرنے کی سفارشات کابینہ کی رائٹ سائزنگ کمیٹی نے وفاقی کابینہ کو بھیج دی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان...

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کی گوگل کی ریجنل اے آئی ڈویلپر ایکو سسٹم اور کمیونٹیز ٹیم سے ملاقات، پاکستان میں اے آئی کے فروغ ، باہمی تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے گوگل کی ریجنل اے آئی ڈویلپر ایکو سسٹم اور کمیونٹیز ٹیم سے ملاقات کی جس میں پاکستان میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے فروغ اور باہمی تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گوگل ٹیم نے پاکستان میں گوگل ڈویلپر گروپس (جی ڈی جیز)، کمیونٹی بیسڈ اے آئی منصوبوں اور تعلیم پر مبنی موثر پلیٹ فارم تعلیم آباد جیسے اقدامات کے ذریعے ہونے والے مثبت اثرات سے آگاہ کیا۔جمعہ کووزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سے جاری کردہ بیان کے مطابق اس موقع پر وفاقی وزیر کی این پلس ون ٹیم سے بھی ملاقات ہوئی...
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا ضلع کرم کے علاقے گندال میں حادثہ میں 7 افراد کی موت پر اظہار افسوس کرتے ہوئےجاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) گورنر ہاوس پشاور سے جاری بیان کے مطابق گورنر کی جاں بحق افراد کے درجات بلندی اور پسماندگان کیلئے صبروجمیل کی دعا کی ہے۔انہوں نے حادثہ کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کندی نے کہا کہ جاں بحق افراد کے پسماندگان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
دبئی میں جلد ہی ایک انوکھا ریسٹوران کھلنے جا رہا ہے جہاں کھانوں کی تیاری میں انسانی شیفس کی جگہ ایک مصنوعی ذہانت سے تیار شیف خدمات انجام دے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ’ووہو‘ نامی یہ ریسٹوران رواں برس ستمبر میں برج خلیفہ میں کھولا جائے گا، جو دنیا کی بلند ترین عمارت ہے۔ ریستوران کے ابتدائی مرحلے میں اگرچہ کھانے انسان تیار کریں گے، مگر پورے نظام کی نگرانی ایک اے آئی شیف ’ایمن‘ کے سپرد ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں: پلک جھپکتے ہی روبک کیوب حل کرنیوالے روبوٹ نے عالمی ریکارڈ بنا دیا ’ووہو‘ کے بانیوں کے مطابق ’ایمن‘ ایک جدید اے آئی ماڈل ہے جسے فوڈ سائنس میں کئی دہائیوں کی تحقیق، مالیکیولر کمپوزیشن کے ڈیٹا اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 2300 روپے مہنگا ہوا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت 357000 روپے ہو گئی ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1971 روپے کے اضافے سے 306069 روپے ہو گئی ہے۔دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ سونے کی قیمت 21 ڈالر سے بڑھ کر 3345 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔یاد رہے کہ گذشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3200 روپے کا بڑا اضافہ ہوا تھا۔
اسلام آباد ( نیوزڈیسک) ٹریڈنگ کارپوریشن پاکستان نے 3 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کے لیے پہلا ٹینڈر جاری کردیا اور چینی کی درآمد کے لیے انٹرنیشنل سپلائرز/مینوفیکچررز سے 18 جولائی تک لفافہ بند بولیاں طلب کی گئی ہیں۔ ٹینڈر دستاویز کے مطابق چینی کی درآمد کے لیے 25 ہزار ٹن سے کم کی بولی منظور نہیں کی جائے گی۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ چینی کی درآمد سرکاری سطح پر ٹی سی پی کے ذریعے کی جارہی ہے اور وفاقی حکومت نے چینی کی درآمد پر تمام ٹیکسز سے استثنیٰ دیا ہے۔ ٹینڈر دستاویز کے مطابق حکومت کا فیصلہ ہے کہ درآمد چینی موٹے دانے اور اعلیٰ معیار کی ہوگی، اس کے علاوہ وفاقی حکومت نےچینی کی شپمنٹ کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میڈرڈ: اسپین کے مشہور کیبرالس پنیر نے نیلامی میں 42 ہزار 232 ڈالر میں فروخت ہوکر دنیا کا سب سے مہنگا پنیر ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ یہ منفرد ریکارڈ گینیز ورلڈ ریکارڈز نے باضابطہ طور پر تسلیم کر لیا ہے۔یہ شاندار پنیر اینجل ڈیاز ہیریرو چیز فیکٹری میں تیار کیا گیا اور ریگولیٹری کونسل ڈی او پی کیبرالس کے تحت نیلامی کے لیے پیش کیا گیا تھا۔ نیلامی میں ایل لیگر ڈی کولوٹو نامی ایک معروف ریسٹورنٹ نے سب سے زیادہ بولی دے کر اسے خرید لیا۔گائے کے دودھ سے تیار کیے گئے اس پنیر کا وزن 2.26 کلوگرام ہے، جسے تیار کرنے کے بعد 10 ماہ تک سطحِ سمندر سے پانچ ہزار فٹ بلند لاس...
---فائل فوٹو تحریکِ انصاف خیبرپختونخوا کی پارلیمانی پارٹی کے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے تحریک شروع کرنے پر غور ہوا، سیاسی اور امن و امان کی صورتحال اور دیگر امور بھی زیر غور آئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں رہنما عاطف خان، شہرام خان، شیر علی ارباب اور جنید اکبر شریک نہیں ہوئے تھے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے ترجمان فراز مغل کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی آج اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گے، پھر لاہور جائیں گے، وزیراعلیٰ کے ساتھ ارکان صوبائی اسمبلی اور تحصیل چیئرمین بھی جائیں گے۔فراز مغل کے مطابق علی امین گنڈاپور پنجاب اسمبلی...
---فائل فوٹو پنجاب اسمبلی کے 26 معطل اپوزیشن اراکین اور اسپیکر ملک احمد خان کے درمیان ہونے والی ملاقات بے نتیجہ ختم ہوگئی۔ذرائع کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی اور 26 معطل ارکان کے درمیان ملاقات ایک گھنٹہ سے زائد جاری رہی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر اور معطل ارکان کے درمیان آج ہی مذاکرات کے لیے دوسری نشست ہونے کا بھی امکان ہے۔
---فائل فوٹو پاکستان میں بڑھتی آبادی، تعلیم، صحت اور خوراک جیسے شعبوں پر دباؤ ڈال رہی ہے، ہر ماہ لاکھوں بچے پیدا ہو رہے ہیں، کروڑوں بچے اسکولوں سے باہر ہیں اور غذائی قلت سے متاثرہ بچوں کی شرح بھی خطرناک حد تک بلند ہے۔پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کی 2023ء کی ڈیجیٹل مردم شماری کے مطابق، قومی سطح پر سالانہ شرح نمو اڑھائی فیصد ہے جبکہ وفاقی وزیرِ صحت کا کہنا ہےکہ یہ شرح 3 اعشاریہ 6 فیصد ہے۔پاکستان میں آبادی کا تیزی سے بڑھنا ایک بڑا چیلنج بنتا جا رہا ہے، ہر ماہ تقریباً 4 سے ساڑھے 4 لاکھ بچے پیدا ہوتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اگر آبادی بڑھنے کی یہ رفتار برقرار رہی تو پاکستان اگلی دہائی میں دنیا...
بھارت میں مودی سرکار نے جھوٹ پر مبنی کتاب شائع کردی جب کہ پاکستان کے خلاف بھارتی پروپیگنڈا دنیا بھر میں بے نقاب ہوچکا ہے۔ مودی سرکار کا آپریشن سندور میں ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے جھوٹا پروپیگنڈا پھیلانے کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارت نے مصنوعی ذہانت کے ذریعے ’’آپریشن سندور‘‘کے عنوان سے کتاب شائع کردی ہے، جسے 20 بھارتی تجزیہ کاروں اور کالم نگاروں سے منسوب کیا گیا ہے ، جنہیں ’’را‘‘سے منسلک کیا گیا ۔ 117 صفحات پر مشتمل اس بے ترتیب اور مضحکہ خیز کتاب کا مقصد بھارتی عوام اور عالمی برادری کو گمراہ کرکے جھوٹ کو پروان چڑھانا ہے۔ یہ کتاب بھارتی اسٹریٹیجک سوچ کی کمزوری کو بے نقاب کرتی ہے، جس میں کسی تحقیق...
معروف اداکارہ حمیرا اصغر کی تدفین کی تیاریاں، میت گھر کے بجائے سیدھا قبرستان منتقل کی جائے گی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مرحومہ حمیرا اصغر کی تدفین کی تیاریاں جاری ہیں۔ ان کی میت کو گھر نہیں لے جایا جائے گا بلکہ براہِ راست قبرستان روانہ کیا جائے گا۔ قریبی ذرائع کے مطابق نمازِ جنازہ بھی وہیں ادا کی جائے گی، جس کے بعد اداکارہ کی تدفین عمل میں لائی جائے گی۔ اداکارہ کی آخری آرام گاہ لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن کے کیو بلاک کے قبرستان میں بنائی گئی ہے جہاں ان کی تدفین کی جائے گی۔ اس موقع پر خاندان کے قریبی افراد، عزیز و اقارب اور شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے چند قریبی ساتھیوں کی شرکت متوقع ہے۔...
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ سندھ پاکستان کی انرجی باسکٹ ہے، 105 کلو میٹر کی ریلوے لائن بچھائی جارہی ہے، جو تھر کوئلہ دنیا بھر میں پہنچائے گی۔کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 6 سال میں 3 کروڑ ٹن کوئلہ آئی پی پیز کو دے چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ 6 سال میں کوئلے سے 31 گیگا واٹ بجلی تیار کی ہے۔ کوئلے سے پیدا بجلی 30 لاکھ گھروں کو فراہم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بے نظیر دور میں تھر کوئلے سے 2 پلانٹ لگانے کا منصوبہ بنایا تھا۔1996میں حکومت گئی تو سرمایہ کاروں کو بہت تنگ کیا گیا، 2008 میں حکومت دوبارہ آئی تو سرمایہ کاروں نے پاکستان آنے...
حکومت پاکستان کے تحت قائم سرکاری ادارہ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان یعنی ٹی سی پی نے بین الاقوامی سطح پر چینی کی درآمد کے لیے ٹینڈر جاری کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی تجارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ٹینڈر کے تحت 3 لاکھ سے 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی خریداری اور درآمد کا منصوبہ ہے، ٹینڈر کے مطابق، قیمتوں کی پیشکش جمع کروانے کی آخری تاریخ 18 جولائی مقرر کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ بار کا پیٹرولیم مصنوعات اور چینی کی قیمتوں میں اضافہ پر اظہارِ تشویش واضح رہے کہ اس سے قبل 8 جولائی کو حکومت پاکستان نے چینی کی قیمتوں میں استحکام لانے کے لیے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے...
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان اور روس نے کراچی میں پاکستان سٹیل ملز کی بحالی کے لیے پروٹوکول پر دستخط کر دیئے۔ وزارت صنعت و پیداوار کے اعلامیے کے مطابق ماسکو میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان کی قیادت میں روس کے ساتھ وزارتِ صنعت و پیداوار کے وفد کا معاہدہ ہوا ہے۔ ’’جنگ ‘‘ کے مطابقہارون اختر خان کا کہنا ہے کہ پاکستان سٹیل ملز کی بحالی وزیراعظم کے وژن کی عکاسی کرتی ہے، معاہدہ پاکستان سٹیل ملز کی ترقی اور صنعتی مستقبل کے لیے سنگ میل ہے۔ سلمان علی آغا نے بابر کو ہیرو اور حارث رؤف کو ولن قرار دے دیا پاک، روس معاہدے میں پاکستان سٹیل...
اسلام آباد: ملک میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کے نتیجے میں 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مزید بڑھ گئی ہیں۔ رواں مالی سال 2025-26 کے دوسرے ہفتے میں بھی ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔ حالیہ ایک ہفتے کے دوران ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں 0.95فیصد اضافہ جب کہ اس سے پچھلے ہفتے بھی 0.73 فیصد اضافہ ہو تھا۔ اسی طرح حالیہ ہفتے میں سالانہ بنیاد پر مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح 1.23 فیصد رہی ہے ۔ وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق ایک ہفتے میں 19اشیائے ضروریہ کی قیمتوں...
پشاور: باجوڑ میں اے این پی کے رہنما مولانا خان زیب کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، ان کے قتل کی رپورٹ سینٹرل پولیس آفس کو ارسال کردی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایک روز قبل باجوڑ میں فائرنگ سے شہید کیے گئے اے این پی رہنما مولانا خان زیب کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، انہیں ان کے آبائی علاقے ناؤگئی میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ اے این پی کے صوبائی صدر افتخار حسین، سردار حسین بابک، باجوڑ کے اراکین اسمبلی نثار باز، ڈاکٹر حمید، انور زیب خان سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ واقعے کی رپورٹ تیار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عینی شاہدین کے مطابق 2 موٹر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جا رہے سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کے دوران لارڈز کے گراؤنڈ میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے گراؤنڈ میں داخلے ہونے والے تماشائیوں کی سخت تلاشی لی جا رہی ہے جبکہ اسٹینڈز میں خفیہ سیکورٹی گارڈز بھی تعنیات ہیں۔بھارت اور انگلینڈ کا حالیہ مقابلہ سب سے بڑا مقابلہ ہے جس کے سبب شائقین کی جانب سے خطرہ موجود ہے۔ تقریباً 2سال قبل اس وینیو پر ایشز میچ کا مقابلہ ہوا تھا۔ایشز کے دوران ایم سی سی ممبران نے آسٹریلوی کھلاڑیوں کو برا بھلا کہا تھا جس کے سبب اس مرتبہ حفاظت کے لیے اضافی اقدامات کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ...
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی بلوچستان میں 9 بے گناہ مسافروں کے سفاکانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے دلخراش واقعہ پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) گورنر ہائوس پشاور سے جاری ہونے والے تفصیلات کے مطابق گورنر نے مقتول محنت کش مسافروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں نے معصوم لوگوں کا ناحق خون بہا کر سفاکیت و درندگی کا مظاہرہ کیا۔ان کا کہنا ہے کہ واقعہ انسانیت دشمن اقدام اور بلوچستان کے...
علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ ہم شہر کے معززین کا احترام کرتے ہیں اور میڑ کو مان دیتے ہیں۔ کیونکہ ہم اتحاد بین المسلمین کے داعی ہیں اور تمام مکاتب فکر کے درمیان باہمی احترام کے قائل ہیں اسلام ٹائمز۔ جیکب آباد کے معزز شہریوں کے وفد نے شہر میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ملت جعفریہ کے پاس میڑ لے کر گئے۔ اس موقع پر علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ ہم شہر کے معززین کا احترام کرتے ہیں اور میڑ کو مان دیتے ہیں۔ کیونکہ ہم اتحاد بین المسلمین کے داعی ہیں اور تمام مکاتب فکر کے درمیان باہمی احترام کے قائل ہیں، مگر یوم عاشورہ کے جلوس پر بلاجواز حملے نے ملت جعفریہ...
سینئر صحافی ذکیر بھٹی کی جدہ آمد، پاکستان جرنلسٹس فورم کی جانب سے ناشتے پر بیٹھک WhatsAppFacebookTwitter 0 11 July, 2025 سب نیوز جدہ (خالد نواز چیمہ)پاکستان جرنلسٹس فورم کے سنیئر ممبر روزنامہ پہچان پاکستان کے چیف ایڈیٹر کالم نگار معروف صحافی ذکیر بھٹی طویل عرصے کے بعد مستقل طور پر جدہ تشریف لائے جرنلسٹ فورم نے ان کے ہمراہ ناشتے پر ایکُ بیٹھکُ کا مقامی ریسٹورنٹ میں اہتمام کیا جس میں چیئرمین پی جے ایف امیر محمد خان صدر پاکستان جرنلسٹ فورم معروف حسین شاہد نعیم امانت علی خالدنواز چیمہ نے شرکت کی جس میں اپنے ساتھی ذکیر بھٹی کو خوش آمدید کہتے ہوئے امید ظاہر کی کہُ وہ پہلے سے زیادہ متحرک ہو کر فورم کے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت سمیت برکس ممالک پر سخت تجارتی مؤقف اختیار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ان ممالک کے ساتھ امریکی تجارت پر 10 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا، جس سے بھارتی معیشت کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ امریکی صدر نے واضح کیا کہ ٹیرف کے معاملے میں بھارت کو کوئی رعایت یا استثنیٰ نہیں دیا جائے گا۔ بھارت بھی برکس کا رکن ہے، اس لیے وہ بھی 10 فیصد ٹیرف کے دائرے میں آئے گا۔ صدر ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ برکس کا قیام امریکا کو معاشی نقصان پہنچانے اور ڈالر کو کمزور کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی ڈالر کو چیلنج کرے گا تو امریکا...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء)کراچی میں ملیر کے علاقے کھوکھراپار میں گھر کے باہر سے ملنے والی 16 سالہ لڑکی کی لاش کے معاملے میں لڑکی کیساتھ جنسی تشدد کا انکشاف ہوا ہے۔پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید کے مطابق لڑکی پر جنسی تشدد کے شواہد ملے ہیں، زیادتی کی تصدیق کے لیے ڈی این اے سیمپل لے لیے گئے ہیں۔ڈاکٹر سمیہ سید نے کہاکہ موت کی وجہ رپورٹس آنے کے بعد معلوم ہوگی۔(جاری ہے) یاد رہے کہ دو روز قبل کھوکھراپار میں 16 سالہ لڑکی کی گھر کے باہر سے پھندا لگی لاش ملی تھی۔پولیس نے شبہ ظاہر کیا تھا کہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے، تاہم شک کی بنیاد پر 4...
راؤ دلشاد :پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 معطل اراکین کی اسپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات جاری ہے۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق اپوزیشن اراکین نے مفاہمت کا راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ایوان کی کارروائی کو خوش اسلوبی سے آگے بڑھایا جا سکے. اسمبلی سے باہر رہ کر عوام اور جماعت کیلئےکچھ نہیں کر سکتے، پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا تھا کہ ایوان میں بیٹھ کر عوامی ایشو اٹھانے ،احتجاج کا حق استعمال کیا جائے گا. حفیظ سنٹر لاہور میں فائر ریسکیو آپریشن ؛ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز کا فائر فائٹرز کو خراج تحسین
پاکستانی دفتر خارجہ نے بھارت کے مشیر قومی سلامتی کے بیان حقائق کے منافی قرار دیا اور کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے کسی بھی رہنما کو بھارت کے حوالے کرنے کی بات نہیں کی۔ ترجمان دفتر خارجہ، شفقت علی خان نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بلاول بھٹو زرداری کے حالیہ بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے کسی بھی راہنما کو بھارت کے حوالے کرنے کی بات نہیں کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی مشیر قومی سلامتی نے اپنے بیان میں حقیقت کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے، اور یہ بھارت کے جارحانہ عزائم کی عکاسی کرتا ہے۔ پاکستان کی عالمی تعلقات میں سرگرمیاں ترجمان دفتر خارجہ...
— فائل فوٹو کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 سے اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ملنے کے کیس کے حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ نے کہا ہے کہ کیمیکل اور پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کافی چیزیں واضح ہوجائیں گی۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے بتایا کہ حمیرا اصغر نے فلیٹ 20 دسمبر 2018ء کو کرائے پر لیا، رینٹ نہ بڑھانے پر اُنہیں پہلا نوٹس 3 جون 2021ء کو بھیجا گیا اور 13 جون 2021ء کو اداکارہ کو فلیٹ خالی کرنے کا کہا گیا۔اُنہوں نے بتایا کہ فلیٹ کے مالک کی جانب سے حمیرا اصغر کو 17 جون 2021ء کو دوسرا نوٹس بھیجا گیا۔ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے مزید بتایا کہ اداکارہ کافی عرصے سے کرایہ ادا...
کراچی کے علاقے بغدادی میں عمارت گرنے سے 27 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعے کی ابتدائی اطلاعی رپورٹ پولیس نے عدالت میں جمع کروادی۔اس رپورٹ میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے 6 ڈائریکٹرز سمیت 14 ملزمان کو قصور وار قرار دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق 1986 میں مالک نے 2 حصوں پر مشتمل گراؤنڈ پلس 5 کی عمارت تعمیر کی تھی، کافی عرصے سے اس عمارت کے دونوں حصے خستہ حال اور ناقابلِ رہائش تھے۔ لیاری میں 5 منزلہ عمارت گرنے سے ہوئی تباہی کے مناظرکراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں 5 منزلہ عمارت گر گئی، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے، عمارت منہدم ہونے سے ہوئی تباہی کی تصاویر سامنے آ گئیں۔ رپورٹ...
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا پاکستان اور روس نے کراچی میں پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے لیے پروٹوکول پر دستخط کر دیے۔وزارت صنعت و پیداوار کے اعلامیے کے مطابق ماسکو میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان کی قیادت میں روس کے ساتھ وزارتِ صنعت و پیداوار کے وفد کا معاہدہ ہوا ہے۔پاک روس معاہدے میں پاکستان اسٹیل ملز کو جدید بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے لیے روس کے ساتھ شراکت داری اور نئی صنعتی تاریخ رقم ہوگی۔ پاکستان اور روس کا کراچی میں نئی اسٹیل مل قائم کرنے پر اتفاقوزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی ہارون اختر خان اور روسی نمائندے ڈینس نظروف کے درمیان ایک اہم...
اسلام آباد(اوصاف نیوز)دنیا کی مقبول کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قیمت ایک لاکھ 16ہزار250 ڈالر تک پہنچ گئی جواس کی اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔ ڈیجیٹل کرنسی ایکسچینج کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق بٹ کوائن کی قیمت برطانوی وقت کے مطابق رات 9 بجکر 20 منٹ پر 116,000 ڈالر کی حد عبور کرتے ہوئے 116,250 ڈالر تک جا پہنچی۔ واضح رہے کہ بٹ کوائن 2008 میں ساتوشی ناکاموتو کے نام سے کسی نامعلوم شخصیت یا گروہ نے متعارف کرایا تھا۔ یہ کرپٹو کرنسی روایتی مالیاتی نظام سے ہٹ کر بلاک چین ٹیکنالوجی پر مبنی ہے، جس نے گزشتہ چندسالوں میں دنیا بھر میں بے پناہ مقبولیت حاصل کی ہے۔ بھارتی خاتون ٹینس کھلاڑی...
سپیکر ملک محمد احمد خان نے مذاکرات کی تجویز کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے ایک "پسندیدہ پارلیمانی عمل" قرار دیا۔ اس موقع پر حکومت اور اپوزیشن نے باہمی مشاورت سے سینئر اراکینِ اسمبلی پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق کیا، جو معاملے کے حل کیلئے مذاکراتی عمل کو آگے بڑھائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 ارکانِ اسمبلی کیخلاف نااہلی ریفرنس کے معاملے پر سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اہم پیشرفت کرتے ہوئے اسمبلی چیمبر میں اپوزیشن کے معطل ارکان اور حکومتی نمائندوں سے ملاقات کی۔سپیکر نے معطل ارکان کو شنوائی کا موقع فراہم کرتے ہوئے سیاسی افہام و تفہیم کے ماحول کو فروغ دینے کی کوشش کی۔ ملاقات کے...
ہیوسٹن: امریکا کی ریاست ٹیکساس میں شدید سیلاب میں اب تک 120 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 170 سے زائد افراد اب بھی لاپتا ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں ساتویں روز بھی لاشوں اور ممکنہ زندہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا علاقہ ٹیکساس ہل کنٹری ہے، جہاں کیر کاونٹی میں بچوں کے سمر کیمپس اور دیگر مقامات پانی کی زد میں آگئے۔ متاثرہ علاقوں میں کیچڑ اور ملبے کے بڑے ڈھیر اب بھی موجود ہیں جنہیں سینکڑوں ریسکیو اہلکار چھان رہے ہیں۔ ریسکیو آپریشن کی سست روی اور ابتدائی وارننگ میں تاخیر پر حکام شدید تنقید کی زد میں ہیں۔ ABC نیوز کی رپورٹ کے مطابق 4...
لاہور: مالی سال 25-2024 کا اختتام پر پاکستان ریلوے کی آمدن میں تاریخی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ پاکستان ریلویز نے مجموعی طور پر 93 ارب روپے آمدن حاصل کی، جس میں مسافر ٹرینوں سے ساڑھے 47 ارب جبکہ مال گاڑیوں سے ساڑھے 31 ارب روپے حاصل ہوئے۔ ملٹری ٹریفک سے ڈیڑھ ارب جبکہ دیگر کوچنگ ذرائع سے 3 ارب آمدن ہوئی۔ متفرق ذرائع سے ساڑھے 9 ارب روپے حاصل ہوئے۔ ریلوے کی 78 سالہ تاریخ میں یہ آمدن کی بلند ترین سطح ہے، گزشتہ سال پاکستان ریلویز نے 88 ارب روپے کمائے تھے۔ پسنجر سیکٹر آمدن پسنجر سیکٹر سے ریونیو جنریشن میں کراچی ڈویژن سب سے آگے رہا، کراچی ڈویژن نے مالی سال میں پونے 15...
لاہور: چائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب کی فیملی ٹریسنگ ٹیم نے افغانستان سے بھاگ کر پاکستان آنے والے دو بچوں کے والدین کو تلاش کرلیا، جس کے بعد دونوں بچوں کو قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد افغان رفیوجی سینٹر اسلام آباد کے حوالے کردیا گیا۔ چائلڈ پروٹیکشن کورٹ کے سیشن جج امجد نذیر چوہدری نے بچوں کی حوالگی کے احکامات جاری کیے۔ رحمت اللہ نامی بچہ قندھار سے ایک ٹرک کے ذریعے پاکستان داخل ہوا، پشاور سے ہوتا ہوا چشتیاں پہنچا جہاں سے بہاولپور چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے اسے تحویل میں لے کر لاہور منتقل کیا۔ اس وقت اس کی عمر تقریباً 12 سال ہے۔ جبکہ حمزہ ولد شمس کو تھانہ سول لائنز لاہور کی حدود سے 31...

پاکستان اور ویتنام کا اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق، وفاقی وزیر تجارت جام کمال کی ویتنامی ہم منصب سے ملاقات میں سٹریٹجک معاشی شراکت داری پر اتفاق
ہنوئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے ویتنام کے وزیر برائے صنعت و تجارت نگویین ہونگ دیئن سے ہنوئی میں ملاقات کی جس کا مقصد پاکستان اور ویتنام کے درمیان اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانا اور تجارت و سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنا ہے۔وزارت تجارت کی جانب سے جمعہ کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق اعلیٰ سطح کی ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جو دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے اقتصادی اور سفارتی تعلقات کا مظہر ہے۔ملاقات کے دوران فریقین نے دوطرفہ تجارتی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور تجارت میں تنوع، مارکیٹ تک رسائی، سرمایہ کاری کے فروغ اور صنعتی ترقی...

عظمی بخاری سے محرم جلوسوں کے لائسنس ہولڈرز اور امن کمیٹی کے وفد کی ملاقات ، مثالی انتظامات کرنے پر وزیر اعلی سے اظہار تشکر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری سے جمعہ کو محرم جلوسوں کے لائسنس ہولڈرز اور امن کمیٹی کے ارکان نے ملاقات کی۔ اس موقع پر سیکرٹری انفارمیشن پنجاب طاہر رضا ہمدانی بھی موجود تھے۔ ترجمان محکمہ اطلاعات پنجاب کے مطابق ملاقات کرنے والے وفد میں علامہ کاظم رضا نقوی، شبیہ شیرازی، فوکل پرسن قاسم علی، یوسف جوہری، حافظ اقبال، الیاس یزدانی، صغیر ورک، کامران نقوی، اصغر حسین، ملک ناصر، ملک شاہد، واجد علی، عمار نقوی اور صفدر جعفری شامل تھے۔دوران ملاقات مجالس، جلوس کے لائسنس ہولڈرز اور شیعہ علما کرام نے محرم میں عزاداران امام حسین کیلئے مثالی انتظامات اور سہولیات فراہم کرنے پر وزیر اعلی مریم نواز شریف کا...
اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی، صحت اور وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے وفاقی حکومت کی عدم دلچسپی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم اور پوری کابینہ کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کا عندیہ دے دیا ہے کیس کی سماعت جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کی، جہاں ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی جانب سے وکیل عمران شفیق عدالت میں پیش ہوئے جب کہ وفاقی حکومت کی نمائندگی ایڈیشنل اٹارنی جنرل راشد حفیظ اور دیگر حکام نے کی عدالت نے دوران سماعت کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کے کیس میں امریکی عدالت میں معاونت سے انکار کی وجوہات پر رپورٹ طلب کی گئی تھی، مگر اب تک رپورٹ جمع...
وزیر داخلہ محسن نقوی کی یو اے ای کے نائب وزیراعظم سے ملاقات، ویزا سہولیات پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 11 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل شیخ سیف بن زید النہیان سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعاون بڑھانے اور پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا خصوصاً ورک ویزا میں آسانیاں پیدا کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ محسن نقوی کی وزارت داخلہ یو اے ای آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے وزرائے داخلہ نے سیکیورٹی، امیگریشن، انسداد جرائم اور دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے...
تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان کی پاکستان آمد اور سیاسی جدوجہد میں شمولیت کا معاملہ فی الحال کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔ سوشل میڈیا اور سیاسی حلقوں میں جاری بحث کے برعکس زمینی حقائق مختلف نظر آتے ہیں ذرائع کے مطابق اب تک دونوں بیٹوں کی جانب سے نہ پاکستان کے لیے ویزا درخواست دی گئی ہے اور نہ ہی کسی قسم کا باقاعدہ پروگرام یا شیڈول سامنے آیا ہے۔ پاکستانی ہائی کمیشن لندن کے ویزا سیکشن کو ابھی تک گولڈ اسمتھ ہاؤس کی جانب سے کوئی باضابطہ رابطہ موصول نہیں ہوا اس حوالے سے برطانوی میڈیا اور ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کے بیٹے اس وقت نہ پاکستان کے پاسپورٹ کے...
کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ حمیرا اصغر کی اچانک موت کے بعد اب ایک نئی ویڈیو نے معاملے کو متنازع اور سنجیدہ بنا دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں ان کی قریبی رشتہ دار (بھابھی) نے حمیرہ کے خاندان پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں، جنہوں نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ کو قتل کیا گیا ہو سکتا ہے۔ ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حمیرا اصغر مالی اور ذہنی طور پر شدید دباؤ کا شکار تھیں۔ ان کی بھابھی کے مطابق، حمیرہ نے بارہا اپنے خاندان سے مدد مانگی مگر انہیں مسلسل نظر انداز کیا گیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حمیرہ کے بھائی، نوید اصغر نے انہیں گھر سے نکال دیا تھا اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کا سب سے بڑا اور معاشی طور پر اہم شہر کراچی تیزی سے آبادی کے دباؤ کا شکار ہو رہا ہے۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق شہر کی آبادی 2 کروڑ 30 لاکھ سے بڑھ چکی ہے اور ہر سال اس میں 5 لاکھ سے زائد افراد کا اضافہ ہورہا ہے، یہ اضافہ صرف شرحِ پیدائش کا نتیجہ نہیں بلکہ ملک کے مختلف علاقوں سے بڑے پیمانے پر ہجرت بھی اس کی اہم وجہ ہے۔روزگار، تعلیم اور علاج کی سہولیات کی تلاش میں سندھ، بلوچستان، جنوبی پنجاب اور خیبر پختونخوا سے ہزاروں افراد کراچی کا رخ کر رہے ہیں۔ 2022 کے تباہ کن سیلاب کے بعد تقریباً 50 ہزار متاثرین نے اس شہر کو اپنا مسکن بنایا۔ ماہرین خدشہ...
سٹی42: لاہور میں انسانی صحت سے کھیلنے والے جعلساز مافیا کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بکر منڈی کے علاقے میں واقع ایک گوشت گودام پر چھاپہ مارا جہاں سے کارروائی کے دوران 400 کلو ایکسپائر اور بدبودار گوشت برآمد کر لیا گیاجسے فوری طور پر تلف کر دیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے مطابق چھاپے کے دوران انکشاف ہوا کہ گودام میں بیمار مرغیوں اور چھیچھڑوں سے ناقص گوشت تیار کیا جا رہا تھا جو مختلف شاپس اور شہری علاقوں میں سپلائی کیے جانے کا منصوبہ تھا۔ حفیظ سنٹر لاہور میں فائر ریسکیو آپریشن ؛ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز کا فائر فائٹرز کو خراج تحسین عاصم جاوید نے مزید بتایا...
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں 11 سے 17 جولائی تک مون سون بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون کے تیسرے اسپیل کے حوالے سے الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں اور آندھی کا سلسلہ متوقع ہے ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ، حافظ آباد اور وزیرآباد میں بارشوں کا امکان ہے۔ اسی طرح لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال اور جھنگ میں بھی موسلا دھار بارش متوقع ہے اس کے علاوہ ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ، چنیوٹ، فیصل آباد، اوکاڑہ، قصور، خوشاب، سرگودھا، بھکر...
اسلام آباد(ویب ڈیسک) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی کے اجلاس میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ لاہور سے رائیونڈ تک صرف 16 کلومیٹر طویل موٹروے تعمیر کی جائے گی۔تفصیل کے مطابق چیئرپرسن قرۃ العین مری کی زیرصدارت ہونے والے اس اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات پر غور کیا گیا۔چیئرپرسن قرۃ العین مری نے کہا کہ پنجاب میں نئی موٹروے کی تعمیر تب تک نہیں ہونی چاہیے جب تک دیگر صوبوں میں زیر تعمیر موٹروے مکمل نہ ہو جائیں، سینیٹر منظور کاکڑ نے یارک-ژوب روڈ (این 50) کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے پر زور دیا۔این ایچ اے کے حکام نے بتایا کہ لاہور سے رائیونڈ تک 16 کلومیٹر کی موٹروے تعمیر کی جائے گی جس پر قرۃ...