2025-09-19@04:01:48 GMT
تلاش کی گنتی: 121
«ہیلتھ کارڈ»:
(نئی خبر)
سینیٹ کا اجلاس کل سہ پہرچاربجے ہوگا۔ اجلاس کا سولہ نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔ مینٹل ہیلتھ ترمیمی بل بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں سینٹ کا اجلاس کل سہ پہرچاربجے ہوگا، سینیٹ سیکرٹریٹ نےاجلاس کا سولہ نکات پرمشتمل ایجنڈا جاری کردیا۔ ایجنڈےمیں پرائیویٹ ممبرزاپنے بلزمتعارف کرائیں گے، جس میں مینٹل ہیلتھ ترمیمی بل 2025 متعارف کرایا جائے گا۔ بل سینیٹرممتاز زہری پیش کریںگی، لیگل پریکٹیشنربارکونسل ترمیمی بل 2025 متعارف کرایا جائے گا، بل سینیٹرفاروق ایچ نائیک پیش کریںگے۔ اس کے علاوہ اجلاس میں دو قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس پیش کی جائیں گی اورمختلف ایشوز پر پانچ تحاریک بحث و مباحثہ کے لیے پیش کی جائیں گی۔
ترجمان وزارت صحت کے مطابق مشتبہ کیس کا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے، جس کے نتیجے میں ایم پاکس ہیلتھ ایمرجنسی کے بعد کیسز کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔ اس کیس کی سفر کی ہسٹری خلیجی ممالک سے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ رواں سال میں ایم پاکس کا پہلا کیس رپورٹ ہوگیا۔ پشاور ائیر پورٹ پر بارڈر ہیلتھ سروسز کے عملے نے اسکریننگ کے دوران مشتبہ کیس کی نشان دہی کی۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق مشتبہ کیس کا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے، جس کے نتیجے میں ایم پاکس ہیلتھ ایمرجنسی کے بعد کیسز کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔ اس کیس کی سفر کی ہسٹری خلیجی ممالک سے ہے۔ کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ کے مطابق ایم پاکس سے...
خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر صحت احتشام علی نے کہا ہے کہ 2025 کا پہلا ایم پاکس کیس پشاور ائیرپورٹ سے رپورٹ ہوا ہے ۔کیس رپورٹ ہوتے ہی پبلک ہیلتھ کی ٹیم پشاور ائیرپورٹ پہنچ گئی۔ مشیر صحت کے مطابق پبلک ہیلتھ ٹیم نے مریض کو پولیس سروسز اسپتال منتقل کردیا ہے۔ پولیس اسپتال سے مریض کے نمونے پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب بھیجے گئے ہیں۔ احتشام علی کے مطابق پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب نے دبئی سے آنے والے 35 سالہ شخص میں ایم پاکس کی تصدیق کر دی ہے۔پشاور ایئرپورٹ مینجر کو خط لکھ دیا ہے کہ مریض کے آس پاس کے مسافروں کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ مشیر صحت کے مطابق مسافروں کی معلومات ملتے ہی متعلقہ ڈی ایچ...
پشاور سے رواں سال کا پہلا منکی پاکس کا کیس سامنے آگیا۔خیبرپختونخوا کے مشیر صحت احتشام علی نے بتایا کہ پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب نے دبئی سے آئے شخص میں ایم پاکس کی تصدیق کی۔مشیر صحت نے کہا کہ منکی پاکس کیس سامنے آنے کے بعد پبلک ہیلتھ ٹیم نے مریض کوپولیس سروسز اسپتال منتقل کردیا ہے، پولیس اسپتال سے مریض کے نمونے پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب بھیجے گئے جب کہ پشاورائیرپورٹ کے منیجر کو خط لکھ دیا ہے جس میں دیگر مسافروں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔خیال رہے کہ صوبے میں اب تک ایم پاکس کے 10 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، 2023 میں دو،2024 میں7 اور 2025 میں اب تک ایک کیس رپورٹ ہو اہے۔
ترجمان حکومت بلوچستان نے اعلان کیا کہ محکمہ صحت میں جاری اصلاحات وسیع تر عوامی مفاد میں ہیں اور ان کا تسلسل ہر صورت برقرار رکھا جائیگا۔ ڈاکٹروں کے جائز مطالبات کے حل کیلئے مربوط طریقہ کار اپنانے کا فیصلہ ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس بلوچستان اور صوبائی حکومت کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کے بعد سرکاری ڈاکٹروں نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کے مطابق تمام معاملات خوش اسلوبی سے طے پا گئے ہیں اور ڈاکٹروں نے آئندہ ہر قسم کی ہڑتال اور احتجاج سے اجتناب کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گرینڈ ہیلتھ الائنس اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے...
---فائل فوٹو حکومتِ بلوچستان اور گرینڈ ہیلتھ الائنس کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے۔گرینڈ ہیلتھ الائنس کے ترجمان کے مطابق گرینڈ ہیلتھ الائنس بلوچستان کے تمام گرفتار ڈاکٹرز کو رہا کر دیا گیا ہے، حکومت جی ایچ اے کے تمام مطالبات پر عملدرآمد یقینی بنائے گی۔گرینڈ ہیلتھ الائنس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومت ایف آئی آر، شوکاز، 3 ایم پی او سمیت تمام تادیبی کارروائیاں ختم کرے گی۔گرینڈ ہیلتھ الائنس کے ترجمان نے کہا ہے کہ مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کرنے اور تمام سروسز کی بحالی کا اعلان کرتے ہیں۔یاد رہے کہ بلوچستان کے سرکاری اسپتالوں میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی ہڑتال 10 روز سے جاری تھی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے پنجاب کے روڈ ز کی تعمیر و مرمت مالی سال کے آخر تک مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازنے تمام مراکز صحت کی تعمیر و بحالی کا پہلا فیز 30جون تک مکمل کرنے کا حکم دیا ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب نو تعمیر شدہ بنیادی مراکز صحت اور دیہی مراکز صحت کا خود معائنہ او رافتتاح کریں گی، وزیراعلیٰ نے پی اینڈ ڈی کو اضافی وسائل پیدا کرنے کا ہدف دے دیا،مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا ،اجلاس میں پنجا ب بھر میں جاری روڈز اور ہیلتھ کے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کاجائزہ صوبائی سیکرٹری تعمیرات و مواصلات سہیل اشر ف نے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔روڈ بحالی پروگرام کے تحت...
فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کی قائمہ کمیٹی نے ’ہیلتھ اینڈ فٹنس گالا 2025‘کے جلد انعقاد کا اعلان کردیا ہے۔ فٹنس گالا 18 جنوری 2025 کو پولیس لائنز اسلام آباد میں منعقد کیا جائے گا۔ جمعہ کو فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ تاریخی تقریب معروف ہیلتھ اور فٹنس برانڈز بشمول معروف انٹرنیشنل اسپتال، شاہین کیمسٹ اور جیکڈ نیوٹریشن کے تعاون سے منعقد کی جائے گی جس کا مقصد کمیونٹی میں تندرستی، فٹنس اور صحت مند طرز زندگی کو فروغ دینا ہے۔ ’ہیلتھ اینڈ فٹنس گالا‘ کے دوران معروف انٹرنیشنل اسپتال مفت لیب ٹیسٹ اور طبی مشورے دے گا، جس سے تقریب...
اپنے بیان میں داد محمد بلوچ نے کہا کہ حکومت گرینڈ ہیلتھ الائنس کے معاملے کی سنگینی کا ادراک کرتے ہوئے صورتحال کو سنجیدگی کیساتھ بہتر بنانے کیلئے گفت و شنید کی راہ اختیار کرے۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنل پارٹی نے کہا ہے کہ جمہوریت کی دعویدار پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں تعلیمی اداروں میں طلباء تنظیموں اور سیاسی سرگرمیوں پر پابندی اس کے جمہوری دعوؤں کی نفی کرتی ہے۔ اپنے بیان میں نیشنل پارٹی کے مرکزی لیبر سیکرٹری داد محمد بلوچ نے کہا کہ حکومت گرینڈ ہیلتھ الائنس کے معاملے کو سنجیدگی سے حل کرے۔ حکومت معاملات کی سنگینی کا ادراک کرتے ہوئے صورتحال کو سنجیدگی کے ساتھ بہتر بنانے کے لئے گفت و شنید کی راہ اختیار کرے۔...
کوئٹہ: ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث سول اسپتال میں او پی ڈی بند ہے جس کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے کوئٹہ‘ اسپتالوں میں جاری بائیکاٹ سے مریض اذیت کا شکارکوئٹہ: بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کے اسپتالوں میںجی ایچ اے کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں او پی ڈی کی بندش کا سلسلہ جاری ہے۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گرینڈ ہیلتھ الائنس کی سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈیز اور نان ایمرجنسی آپریشن تھیٹر سروسز کا بائیکاٹ کاسلسلہ ایک بار پھر سے جاری و ساری ہے، جس کی وجہ سے گرینڈ ہیلتھ الائنس کی ہڑتال کے باعث اسپتالوں میں آئے ہوئے مریض سخت اذیت کا شکار ہیں۔مذکورہ صورتحال کے پیش نظر گرینڈ ہیلتھ الائنس...
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انکے رہنماؤں کو جھوٹے مقدمے کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ جسکے باعث بائیکاٹ کا اعلان ہوا ہے۔ حکومت رہنماؤں کو رہا کرتے ہوئے ہمارے مطالبات تسلیم کرے۔ اسلام ٹائمز۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس بلوچستان کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں او پی ڈیز اور نان ایمرجنسی آپریشن تھیٹر کے بائیکاٹ کے باعث مریضوں کی مشکلات میں شدید اضافہ ہو گیا ہے۔ ہیلتھ الائنس کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انکے رہنماؤں کو جھوٹے مقدمے کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ جس کے باعث بائیکاٹ کا اعلان ہوا ہے۔ حکومت رہنماؤں کو رہا کرتے ہوئے ہمارے مطالبات تسلیم کرے۔ دوسری جانب علاج معالجے کے غرض سے سرکاری ہسپتالوں کا رخ کرنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جسارت کے کارکن اور ان کی اہلیہ کیلیے ہیلتھ کارڈ کا اجرا کردیا ۔ جسارت کے چیف ایڈیٹر شاہنواز فاروقی نے کارکنان میں کارڈ تقسیم کیے، اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر سید طاہر اکبر بھی موجود تھے۔ کارکنان اس سہولت سے فائدہ حاصل کرسکیں گے۔ کارڈ کی مدد سے فی کس 2 لاکھ 50 ہزار روپے کی حد مقرر ہے۔یہ کارڈ قطر تکافل کے مقرر کر دہ پاکستان کے تمام اسپتالوں میں استعمال ہوسکے گا۔جسارت اپنے کارکنوں کے لیے ہر سال ہیلتھ کارڈ کا اجرا کرتا ہے اس کارڈ کی تمام تر ادائیگی ادارہ ادا کرتا ہے۔چیف ایڈیٹر شاہنواز فاروقی اور چیف آپریٹنگ آفیسر سید طاہر اکبر نے کارکنوں کو سہولیات فراہم کرنے اور ان کے مسائل...
گرینڈ ہیلتھ الائنس بلوچستان کی کال پر صوبے بھر کے سر کاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے او پی ڈی سروسز کا بائیکاٹ کردیا، جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ یونین قائدین کی گرفتاریوں کے خلاف ڈاکٹروں نے صبح 9 بجے سے 11 بجے تک سروسز کا بائیکاٹ کیا، اور اس دوران علاج کی غرض سے آئے مریض رلتے رہے۔ یہ بھی پڑھیں نشتر اسپتال ملتان کے وائس چانسلر کی برطرفی پر درجنوں پروفیسرز احتجاجاً مستعفی بائیکاٹ کا اعلان کیا جس کے سبب سرکا ری ہسپتالوں میں آئے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ، چند روز قبل ڈی جی ہیلتھ نے کوئٹہ کے سول اسپتال کا دورہ کیا، اس دوران...
کوئٹہ میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز اور نان ایمرجنسی سروسز کا بائیکاٹ جاری ہے۔گرینڈ ہیلتھ الائنس کی ہڑتال کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ گرینڈہیلتھ الائنس کا احتجاج اپنے ہی رہنماوں کی گرفتاری اور مقدمات کے خلاف ہو رہا ہے۔ ترجمان گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مطابق ہسپتالوں میں ایمرجنسی سروسز جاری رکھی جائیں گی۔ترجمان نے مطالبہ کیا ہے کہ گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مطالبات تسلیم کیے جائیں۔دوسری جانب محکمہ صحت نے ہڑتالی اور غیرحاضر عملے کے خلاف انضباطی کارروائی کا انتباہ جاری کر رکھا ہے۔
—فائل فوٹو کوئٹہ میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈیز اور نان ایمرجنسی سروسز کا بائیکاٹ جاری ہے۔گرینڈ ہیلتھ الائنس کی ہڑتال کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ گرینڈہیلتھ الائنس کا احتجاج اپنے ہی رہنماؤں کی گرفتاری اور مقدمات کے خلاف ہو رہا ہے۔ کوئٹہ: سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی علامتی ہڑتال آج بھی جاری کوئٹہ میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں 3 گھنٹے کی علامتی ہڑتال جاری ہے۔ ترجمان گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مطابق اسپتالوں میں ایمرجنسی سروسز جاری رکھی جائیں گی۔ ترجمان نے مطالبہ کیا ہے کہ گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مطالبات...
سول لائن پولیس اسٹیشن کوئٹہ میں درج ایف آئی آر کے مطابق ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے سربراہ ڈاکٹر بہادر شاہ، ڈاکٹر صبور سمیت 20 ڈاکٹرز نے ڈی جی ہیلتھ پر سول ہپستال کوئٹہ کے اندر حملہ کیا۔ ینگ ڈاکٹرز نے ایف آئی آر کو بے بنیاد قرار دیدیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ڈی جی ہیلتھ پر حملے کرنے کے الزام میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے رہنماؤں کے خلاف کوئٹہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ وائی ڈی اے کے رہنماؤں نے حملے کے الزام کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ گرفتاری کے لئے تیار ہیں۔ محکمہ ہیلتھ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر مونیٹرنگ ڈائریکٹریٹ کی جانب سے کوئٹہ کے سول لائن تھانے میں درج ایف آئی...
سرکاری ڈاکٹرز کیجانب سے بلوچستان کے سرکاری ہسپتالوں میں خدمات سرانجام نہ دینے کے باعث غریب عوام اور مریضوں کی مشکلات میں شدید اضافہ ہو گیا ہے. اسلام ٹائمز۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے بلوچستان کے ہسپتالوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کے فیصلے کے خلاف ہسپتالوں کی او پی ڈیز میں علامتی ہڑتال تاحال جاری ہے۔ سرکاری ڈاکٹرز کی جانب سے بلوچستان کے سرکاری ہسپتالوں میں خدمات سرانجام نہ دینے کے باعث غریب عوام اور مریضوں کی مشکلات میں شدید اضافہ ہو گیا ہے، جبکہ گرینڈ ہیلتھ الائنس کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس حکومت کے اس اقدام کو ہسپتالوں کی نجکاری قرار دے رہی ہے۔ دوسری...
— فائل فوٹو بلوچستان بھر کے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی علامتی ہڑتال جاری ہے۔ کوئٹہ: سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز کی علامتی ہڑتال ڈیڑھ ماہ سے جاریبلوچستان بھر کے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی علامتی ہڑتال ڈیڑھ ماہ سے جاری ہے۔ اسپتالوں کی او پی ڈیز میں یہ علامتی ہڑتال صبح 8 بجے سے11 بجے تک کی جا رہی ہے جس کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔گرینڈ ہیلتھ الائنس نے اس ضمن میں مطالبہ کیا ہے کہ اسپتالوں کو پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت چلانے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز، جامشورو میں بیسک میڈیکل سائنسز کے پروفیسر ڈاکٹر منور عالم انصاری کی زیر صدارت لمس میں بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس سلسلے میں 3 روزہ سالانہ بین الاقوامی کانفر نس آن ہیلتھ پروفیشنز ایجوکیشن کا افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر مقامی اور بین الاقوامی مہمانوں کی بڑی تعداد سے خطاب کرتے ہوئے لمس کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اِکرام الدین اُجن نے کہا کہ صحت کی دیکھ بھال کے لیے تعلیم کے مستقبل کو تشکیل دینے کے عہد کے سلسلے میں 10 جنوری سے جدت کے سفر کا آغاز کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جدید دور میں صحت کی پیشہ ورانہ تعلیم دوراہے پر...
— فائل فوٹو بلوچستان بھر کے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی علامتی ہڑتال ڈیڑھ ماہ سے جاری ہے۔ہڑتال کے باعث صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ بلوچستان: اسپتالوں کی او پی ڈیز میں علامتی ہڑتال کو 4 ہفتے مکملبلوچستان کے اسپتالوں کی او پی ڈیز میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی علامتی ہڑتال 4 ہفتوں سے جاری ہے۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس نے اس ضمن میں مطالبہ کیا ہے کہ اسپتالوں کو پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت چلانے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔گرینڈ ہیلتھ الائنس کا کہنا ہے کہ مطالبات تسلیم کیے جانے تک اوپی ڈیز میں علامتی ہڑتال جاری رہےگی۔