2025-10-05@12:55:24 GMT
تلاش کی گنتی: 15655

«اور گمراہ کن»:

(نئی خبر)
    ویب ڈیسک:عصر حاضر میں لوگ نقد رقم کے بجائے کریڈٹ کارڈ کا استعمال زیادہ کرتے ہیں، کسی کو رقم کی منتقلی یا بلوں کی ادائیگی اب سب اے ٹی ایم کے ذریعہ کیا جاتا ہے، جس کی وجہ سے لوگ نقدی رکھنے اور لوٹے جانے کے خطرے بھی بچ جاتے ہیں مگر   دنیا کے ڈیجیٹل ہوتے ہی مجرم بھی سائبر کرمنل بن چکے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق جب سے لوگوں نے نقدی کی بجائے کریڈٹ کاڑڈ استعمال کرنا شروع کیا تب سے سائبر کرمنلز نے انہیں لوٹنا شروع کر دیا اور آئے روز ایسی وارداتیں سامنے آتی ہیں جس میں سائبر کرائمز کے ذریعہ لوگوں کو ان کی زندگی بھر کی جمع پونجی سے محروم کر دیا جاتا ہے۔ ...
    امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں وائس آف امریکا سے وابستہ سینئر صحافی محمد عاطف نے وی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ جب سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ ہوا ہے تو خطّے اور دنیا کے ممالک کو پتا چل گیا ہے کہ پاکستان اپنے سب سے بڑے عرب اتحادی کی حفاظت کے لیے تیار ہے۔ یہ اسرائیل کے لیے واضح اشارہ ہے کہ اُسے اب خطّے کے اندر اپنی کارروائیاں سوچ سمجھ کر کرنا ہوں گی۔ اسرائیل کے لیے یہ بات پریشان کن ہے کہ پاکستان کی افواج بالکل اُس کے بارڈر کے ساتھ آ کر بیٹھ جائیں گی۔ غزہ امن معاہدے میں پاکستان کی اہمیت اس وجہ سے سامنے آئی کہ پاکستان مسلم دنیا کی...
    اسلام آباد+ غزہ+ انقرہ+ برلن+ لندن (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ’’صمود غزہ فلوٹیلا‘‘ پر اسرائیلی افواج کے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے تمام امدادی کارکنوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی اور فلسطینیوں تک امداد کی بلا تعطل ترسیل کا مطالبہ کیا ہے۔ ’’ایکس‘‘ پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ  اسرائیلی ظلم اور بربریت کو فوری طور پر روکنا اور فلسطین میں پائیدار امن کے قیام کو یقینی بنانا ہی وقت کا سب سے بڑا تقاضا ہے۔ اس فلوٹیلا میں 44 ممالک کے 450 سے زائد امدادی کارکن سوار تھے، جنہیں اسرائیلی افواج نے غیرقانونی طور پر حراست میں لے لیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ان بے...
    اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے جائزہ مشن نے حکومت پاکستان سے بعض طے شدہ اہداف پورے نہ ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور وضاحت طلب کرلی ہے،  مذاکرات کا مقصد پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط کی فراہمی ہے، پیش رفت کے باوجود اصلاحاتی عمل میں سستی نمایاں ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق دوسرے اقتصادی جائزہ مذاکرات کے دوران حکومت نے اب تک کی پیش رفت پر اطمینان ظاہر کیا مگر آئی ایم ایف نے میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز میں شامل کئی اہم اہداف پر عمل نہ ہونے پر اعتراضات اٹھائے۔ ادارے نے واضح کیا کہ قانون سازی اور اصلاحات میں تاخیر قرض پروگرام کے تسلسل پر سوال اٹھا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیرپور (جسارت نیوز ) خیرپورکوپاکستان کا مثالی شہر بنانے کے سلسلے میں اہم اجلاس منعقدشہری علاقوں سے غیرقانونی قبضے خالی کرانے اوربھینسوں کے باڑے شہر سے باہرمنتقل کرنے سمیت اہم فیصلے کرلیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق خیرپور کو پاکستان کامثالی شہر بنانے کے سلسلے میں میونسپل کمیٹی کے سٹیزن ہال میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں میونسپل کمیٹی کے کونسلرزکے علاوہ معروف تاجر معززین شہرصحافی اور سماج سدھارک تنظیموں کے رہنما شریک ہوئے۔ اجلاس کی صدارت میونسپل کمیٹی کے عوام دوست چیئرمین ڈاکٹریارمحمد پھلپوٹو نے کی ۔اجلاس میں شہر کے مرکزی علاقوں اور سڑکوں کی فٹ پاتھوں سے غیر قانونی قبضے خالی کرانے شہریوں کو وافر مقدار میں پینے کاپانی صاف و شفاف پانی مہیا کرنے گوشت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مانچسٹر (مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں یوم کِپور پر ایک یہودی عبادت گاہ کے باہر چاقو کے وار اور کار سے ٹکر مارنے کے حملے میں 2 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گریٹر مانچسٹر پولیس کا کہنا ہے کہ ہیٹن پارک ہیبرو کانگریگیشن کنیسہ کے باہر ایک شخص کو موقع پر ہی گولی مار دی گئی، اسے حملہ آور سمجھا جا رہا ہے۔ پولیس کے مطابق ایک شہری نے اطلاع دی کہ اس نے دیکھا کہ ایک گاڑی لوگوں کی جانب دوڑائی گئی اور ایک شخص کو چاقو مارا گیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق چاقو کے وار اور گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والے افراد کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251003-01-11کراچی(رپورٹ:منیر عقیل انصاری) امریکا موقع سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے جو امن معاہدہ امریکا کی طرف سے لانچ کیا گیا ہے وہ ایک طرح کا سیل آؤٹ ہے۔ اس میں امریکا کو مدد چاہیے کہ وہ ابراہم معاہدے کو پاکستان پر بھی لاگو کرے۔ پاکستان نہ صرف خطے میں بلکہ مڈل ایسٹ میں بلکہ عالمی طاقتوں میں بھی کافی اثرانداز رہا ہے او راس کا اظہار پاکستان نے بہت واضح طور پہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھی کیا ہے۔پاکستان کو مسابقتی نظریاتی اور سیاسی ترجیحات رکھنے والی دو دیگر ریاستوں کے مقابلے میں بھی اپنا توازن برقرار رکھنا ہے ۔پاکستان درحقیقت ایک ایسی ریاست بن چکا ہے جس نے اپنی حدود متعین کرلی ہیں۔ وہ مسابقتی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251003-01-8 امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کے خلاف ایم اے جناح روڈ پر احتجاجی مارچ کی قیادت کررہے ہیںکراچی(اسٹاف رپورٹر)اہل غزہ کو امدادی سامان خوراک و ادویات پہنچانے والے کشتیوں کے قافلے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیل کے حملے کے خلاف جماعت اسلامی کے تحت جمعرات کو نمائش چورنگی پر ہونے والا مظاہرہ مارچ میں تبدیل ہو گیا ۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی قیادت میں شرکاء نے نمائش چورنگی تا سی بریز تک پیدل مارچ کیا ۔ امریکی سرپرستی میں اسرائیلی جارحیت و دہشت گردی کے خلاف پُر جوش نعرے لگائے ،ڈونلڈ ٹرمپ کے نام نہاد امن معاہدے کو مسترد اور گلوبل صمود فلوٹیلاکے شرکاء کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس نے یکم اکتوبر سے ایک ماہ کے لیے سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی اور ساتھ ہی انتونیوگوتیریس کی جگہ نئے سیکریٹری جنرل کا تقرر کرنے کا اعلان کردیا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کی مدت آیندہ سال 21دسمبر کو ختم ہوگی۔ اقوام متحدہ میں روس کے مندوب وسیلی نے بین زیا نے پریس کانفرنس میں تصدیق کی کہ نئے سیکرٹری جنرل کے تقررکا عمل شروع کیا جارہا ہے۔ یہ عمل جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل کے سربراہوں کی جانب سے مشترکہ خط کے ذریعے کیا جاتا ہے جس کے بعد امیدوار پیش کیے جاتے ہیں۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) امارات اور آسٹریلیا کے درمیان جامع اقتصادی شراکت داری معاہدہ (سیپا) باضابطہ طور پر نافذ ہو گیا جو دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ اماراتی خبررساں ادارے وام کے مطابق یہ معاہدہ سامان اور خدمات کی تجارت، نجی شعبے کے تعاون اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع کھولنے کا باعث بنے گا۔ توقع ہے کہ اس سے دوطرفہ سالانہ تجارت 2024 ء میں 4.2 ارب امریکی ڈالر سے بڑھ کر 2032 ء تک 10 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائے گی۔ صرف 2025 ء کی پہلی ششماہی میں متحدہ عرب امارات کی غیر تیل غیر ملکی تجارت آسٹریلیا کے ساتھ 3.03 ارب ڈالر تک پہنچی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ واشنگٹن یوکرین کو خفیہ معلومات فراہم کرے گا تاکہ وہ روس کی توانائی سے متعلق تنصیبات پر طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل حملے کر سکے۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق واشنگٹن اس امکان پر بھی غور کر رہا ہے کہ آیا کیف حکومت کو مزید ایسے ہتھیار فراہم کیے جائیں جو اسے زیادہ اہداف کو نشانہ بنانے کے قابل بنا سکیں۔ امریکا طویل عرصے سے یوکرین کے ساتھ خفیہ معلومات کا تبادلہ کرتا آ رہا ہے، لیکن اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ نیا اقدام یوکرین کے لیے روس کی تیل صاف کرنے والی تنصیبات، پائپ لائنوں، بجلی گھروں اور دیگر بنیادی ڈھانچے کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف ر پورٹر) پاکستان ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن سوسائٹی کے فاؤنڈر وچیف ایگزیکٹو اور سابق وائس چیئرمین پاکستان ہومیو پیتھک فزیشن سوسائٹی، فاؤنڈر ممبر آل پاکستان ہومیوپیتھک میڈیکل الائنس ڈاکٹر ابوبکر میمن نے گزشتہ روز پاکستان ہومیوپیتھک فزیشن سوسائٹی کے بانی اور سابق ممبر اور صدر نیشنل کونسل فور ہومیوپیتھی ڈاکٹر سید جاوید حسین شاہ سے عمرے کی ادائیگی کی واپسی پر مبارکباد دینے کیلیے ان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد ہومیوپیتھی کو درپیش مسائل اور ان کے حل کیلیے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر سید جاوید حسین شاہ نے کہا کہ ہماری کوشش صرف ایک نقطے پر ہے اور وہ ہے ہومیوپیتھی کو اپ گریڈ کرنا اس سلسلے میں ہم نے بہت...
    قطر پر اسرائیل کے حملہ کے بعد عرب ممالک میں بالخصوص یہ خطرہ پیدا ہو گیا کہ امریکا کے اتحادی ہونے کے باوجود اسرائیل ان پر حملہ کر سکتا ہے اور امریکا اس کو نہیں روکے گا۔ عرب ممالک میں قطر سے بڑا امریکا کا کوئی اتحادی نہیں۔ اس لیے سوال پیدا ہوگیا کہ اگر قطر محفوظ نہیں تو کوئی بھی محفوظ نہیں۔ اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم کوئی راز کی بات نہیں۔ گریٹر اسرائیل کا نقشہ خود اسرائیلی وزیر اعظم تقاریب میں پیش کرتے ہیں۔ اس لیے قطر پر اسرائیلی حملہ کے بعد عربوں میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ گیا۔ ایک رائے بن گئی کہ امریکا کی چھتری کافی نہیں۔ پہلے مرحلہ میں سعودی عرب نے لیڈ کردار...
    بھارت کے امیر ترین افراد کی تازہ فہرست میں ایک بار پھر مکیش امبانی 105 ارب ڈالر کی جائیداد کے ساتھ سب سے آگے نکل گئے لیکن سب سے بڑی خبر یہ ہے کہ بالی وڈ کے کنگ خان، شاہ رخ خان بھی ارب پتی کلب میں شامل ہو گئے۔ ایم تھری ایم ہورن انڈیا رچ لسٹ 2025 میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کنگ خان کی دولت کا تخمینہ 1.4 بلین ڈالر (تقریباً 12,490 کروڑ روپے) لگایا گیا جس کے بعد وہ باضابطہ طور پر دنیا کے امیر ترین انٹرٹینر بن گئے ہیں۔  یہ اعزاز انھیں بین الاقوامی ستاروں جیسے ٹیلر سوئفٹ (1.3 بلین ڈالر)، آرنلڈ شوارزنیگر (1.2 بلین ڈالر)، جیری سائن فیلڈ (1.2 بلین ڈالر) اور سلینا گومز (720 ملین ڈالر) پر...
    پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے دفاعی اسٹرٹیجک معاہدے کو محض ان دونوں ممالک کی بنیاد پر ہی نہیں دیکھا جارہا بلکہ اسے عالمی،علاقائی اور عرب دنیا میں بھی ایک بڑی تبدیلی کے طورپر سمجھا گیا ہے۔ یہ ہی وجہ ہے کہ اس معاہدہ کی بازگشت ہمیں عالمی تناظر میں دیکھنے کو مل رہی ہے۔یقینی طور پر یہ معاہدہ چند دنوں کی منصوبہ بندی کا نتیجہ نہیں بلکہ کافی عرصے سے اس سوچ اور فکر پر دونوں ممالک کی فیصلہ کن قوتوں میں بات چیت کا عمل جاری تھا۔ یہ بات پہلی دفعہ کسی تحریری معاہدہ کا حصہ بنی کہ دونوں ممالک کے دشمن ایک دوسرے کے دشمن سمجھیں جائیں گے اور دونوں ممالک ایک دوسرے کے دفاع...
    مراکش میں نوجوان حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور 4 روز سے مسلسل بھرپور احتجاج کر رہے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ احتجاج مراکش میں بدعنوانی اور عوامی وسائل کے غیر شفاف استعمال کے خلاف شروع ہوئے جس کی قیادت نوجوان کر رہے ہیں۔ مراکش کی حکومت نے نوجوانوں کے مطالبات منانے کے بجائے احتجاج کو طاقت کے ذریعے کچلنے کی کوشش کی جس پر احتجاجی تحریک شدت اختیار کر گئی۔ آج جنوبی شہر اگادیر کے قریب واقع قصبے لقلیا میں پولیس کی مظاہرین پر براہ راست فائرنگ میں مزید تین افراد جاں بحق ہوگئے جس سے مجموعی تعداد 7 ہوگئی۔ نوجوان قیادت نے پولیس پر طاقت کے بے دریغ استعمال کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ نہتے مظاہرین...
    احتجاجی مظاہرے سے اسد اللہ بھٹو، ڈاکٹر معراج الہدیٰ، میجر (ر) قمر عباس، ارشد نقوی، علامہ عقیل انجم قادری، علامہ قاضی احمد نورانی، پیر ازہر ہمدانی، محمد حسین محنتی، علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، فیصل بلوچ، یونس بونیری، ارم بٹ، حمزہ نقوی، پاسٹر ایمانوئیل، حسیب جمالی، جمشید حسین اور ڈاکٹر صابر ابو مریم و دیگر نے خطاب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب کے سامنے صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے اور جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں سینکڑوں مرد و خواتین نے شرکت کی۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر صمود فلوٹیلا کی حمایت میں نعرے درج تھے۔ احتجاجی مظاہرے سے مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین سمیت سول سوسائٹی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اس حقیقت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا کہ جہاں ہر طرف بے پردگی، بے حجابی، عریانی اور فحاشی کا بازار گرم ہے، ایسے میں اپنی نگاہوں کو بچانا مشکل نظر آتا ہے۔ یہ ایک کڑوا گھونٹ ہے جس کو پینا نہایت دشوار کام ہے، مگر جن اللہ کے نیک بندوں کو ایمان کی حلاوت حاصل کرنا مقصود ہوتی ہے اور اللہ تعالیٰ سے تعلق اور محبت منظور ہوتی ہے اور جن کو باطن کی صفائی، تزکیہ اور طہارت مدنظر ہوتی ہے وہ اس کڑوے گھونٹ کو ہمت کرکے پی جاتے ہیں اور جب ان کو عادت ہوجاتی ہے تو وہ لوگ اس کی حلاوت محسوس کرتے ہیں اور چین و سکون سے زندگی بسر کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ...
      دبئی: ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج اوپنر اینڈرے فلیچر نے ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی20 کے سیزن 4 پلیئرز آکشن میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ایم آئی ایمریٹس نے فلیچر کو 2 لاکھ 60 ہزار امریکی ڈالر میں حاصل کر کے انہیں اب تک کا سب سے مہنگا کھلاڑی بنا دیا۔انگلینڈ کے نوجوان فاسٹ بولر اسکاٹ کری کو دبئی کیپیٹلز نے 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر میں خرید کر بڑا سرپرائز دیا، جب کہ انگلینڈ کے آل راؤنڈر لیام ڈاؤسن کو گلف جائنٹس نے ایک لاکھ 70 ہزار ڈالر میں اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔یو اے ای کے فاسٹ بولرز کی ریکارڈ مانگمقامی کھلاڑیوں میں یو اے ای کے پیسرز کی مانگ سب سے زیادہ رہی۔جنید صدیقی...
    کالعدم تنظیم کے سابق سربراہ گلزار امام شمبے نے قومی دھارے میں واپسی کے 2 سال بعد اپنے انٹرویو دیتے ہوئے اہم انکشافات کیے ہیں۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں گلزار امام شمبے نے کہا کہ بی وائی سی اور اس جیسی دیگر طلبا تنظیمیں دراصل بی ایل اے کی نرسری کا کردار ادا کرتی ہیں، جہاں سے نوجوانوں کو عسکریت پسندی کی طرف مائل کر کے بھرتی کیا جاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان سے پکڑا جانے والا گلزار امام شمبے کون ہے؟ انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیموں کے اندرونی اختلافات کے باعث شدت پسند بھی مارے جاتے ہیں، جبکہ ان کی فیملیز کو اصل وجوہات بتانے کے بجائے گمراہ کن بیانیہ دیا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا...
    شمالی سندھ کے لیے مولانا مقصود ڈومکی صاحب کو آرگنائزر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ جنوبی سندھ کی ذمہ داری مولانا حیات عباس نجفی صاحب کے سپرد کی گئی ہے۔ دونوں شخصیات اپنی تجربہ کار قیادت اور متحرک کردار کے ذریعے تنظیمی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے تنظیمی فعالیت اور امور کو مزید مؤثر بنانے کے لیے سندھ کی سطح پر اہم تنظیمی فیصلے کیے ہیں۔ اس سلسلے میں شمالی سندھ اور جنوبی سندھ کے لیے علیحدہ ورکنگ کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ شمالی سندھ کے لیے مولانا مقصود ڈومکی کو آرگنائزر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ جنوبی سندھ کی...
    صمود فلوٹیلا پر حملے کیخلاف مولانا فضل الرحمان کا جمعہ کو ملک گیر مظاہروں کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 2 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے امریکی صدر کے 20 نکاتی امن منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے صمود فلوٹیلا پر حملے کیخلاف جمعے کو ملک گیر مظاہروں کا اعلان کردیا۔جے یو آئی کی جانب سے جاری بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ٹرمپ کا 20 نکاتی فارمولا مسترد کرتے ہیں، فلسطینیوں کے خلاف کوئی بھی ظالمانہ اقدام قابل قبول نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کل بروز جمعہ تمام ضلعی ہیڈ کواٹرز میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف مظاہرے کئے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ...
    چین اور بھارت نے 5 سال سے زائد عرصے کے بعد براہِ راست تجارتی پروازیں دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کر لیا ہے، دونوں ملکوں کے درمیان یہ سروس اکتوبر 2025 کے آخر تک بحال ہونے کی توقع ہے۔ یہ بھی پڑھیں: چین اور بھارت پر روسی تیل خریدنے پر 100 فیصد ٹیرف لگایا جائے، ٹرمپ کا یورپی یونین سے مطالبہ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دونوں ملک تعلقات کو معمول پر لانے اور سفارتی کشیدگی کو کم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ بھارت اور چین کے درمیان براہِ راست پروازیں 2020 میں کورونا وبا اور جغرافیائی سیاسی تنازعات کے باعث معطل کر دی گئی تھیں۔ وزیراعظم نریندر مودی کے حالیہ دورۂ چین میں صدر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا نے اعلان کیا ہے کہ وہ یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل حملوں میں مدد دینے کے لیے انٹیلی جنس فراہم کرے گا۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ انٹیلی جنس روس میں توانائی کے ڈھانچوں اور دیگر اسٹریٹجک اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے۔ذرائع کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ یوکرین کو مزید جدید اور طاقتور ہتھیار فراہم کرنے پر غور کر رہی ہے، جن کے ذریعے روس کے اندر مزید مقامات کو نشانہ بنایا جا سکے گا۔غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی حکام نیٹو اتحادیوں پر بھی زور دے رہے ہیں کہ وہ یوکرین کو اس سلسلے میں تعاون فراہم کریں تاکہ اس کی عسکری صلاحیت میں اضافہ...
    اسلام آباد: جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی امن منصوبے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے جمعے کے روز ملک گیر مظاہروں کا اعلان کردیا۔ جے یو آئی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے واضح کیا کہ تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں جمعے کو احتجاجی مظاہرے ہوں گے، جن کا مقصد فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز بلند کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صمود فلوٹیلا پر حملے کے خلاف مظاہروں میں بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا، فلسطینی عوام کے خلاف کسی بھی ظالمانہ اقدام کو قبول نہیں کیا جاسکتا۔ پارٹی کے سینئر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: شہر میں بڑھتی ہوئی اسموگ اور فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے ماہرین ماحولیات نے 90 روزہ ہنگامی ایکشن پلان تجویز کیا ہے جس پر فوری عمل درآمد کی سفارش کی گئی ہے، یہ منصوبہ لاہور میں “کوڈ فار پاکستان” کے تحت مکالمہ گفتگو کے دوران پیش کیا گیا، جس میں حکومتی نمائندوں، ماہرین ماحولیات، قانون دانوں، کسانوں اور نجی شعبے کے رہنماؤں نے شرکت کی۔میڈیا رپورٹس کےمطابق ماہرین ماحولیات نے کہا کہ اگر فضائی آلودگی پر قابو نہ پایا گیا تو لاہور کے شہریوں کی اوسط عمر سات سال تک کم ہوسکتی ہے، گزشتہ برس صرف ایک ماہ میں پنجاب کے اسپتالوں میں 19 لاکھ مریض سانس کی بیماریوں کے علاج کے لیے لائے گئے...
    لاہور: شہر میں بڑھتی ہوئی اسموگ اور فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے ماہرین نے 90 روزہ ہنگامی ایکشن پلان تجویز کردیا۔ لاہور میں کوڈ فار پاکستان کے تحت منعقدہ مکالمہ "گفتگو" میں یہ منصوبہ تجویز کیا گیا، جس میں حکومتی نمائندوں، ماہرین ماحولیات، قانون دانوں، کسانوں کے نمائندوں اور نجی شعبے کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ ماہرین نے خبردار کیا کہ لاہور کے شہریوں کی اوسط عمر اسموگ کے باعث تقریباً سات سال کم ہو سکتی ہے،گزشتہ برس صرف ایک ماہ میں پنجاب کے اسپتالوں میں تقریباً 19 لاکھ مریض سانس کی بیماریوں کے علاج کے لیے لائے گئے تھے۔ ادارہ تحفظ ماحولیات لاہور  کے ڈپٹی ڈائریکٹر علی اعجاز نے کہا کہ اسموگ صرف ماحولیاتی نہیں...
    پاکستان تحریک انصاف نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر پولیس کے دھاوے اور صحافیوں و کشمیری مظاہرین پر تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔ پی ٹی آئی کے مرکزی شعبہ اطلاعات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پرامن کشمیری مظاہرین اور صحافیوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا، خواتین سمیت متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا، پریس کلب کی املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ واقعہ ظاہر کرتا ہے کہ موجودہ حکومت نہ تو کشمیری عوام کے جائز احتجاج برداشت کر سکتی ہے اور نہ ہی آزاد صحافت کو۔ حکومتی وزرا کی جانب سے محض نوٹس اور معافی کو اس بربریت کے سامنے ایک مذاق قرار دیا گیا۔ مزید پڑھیں: اسلام...
    اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے جائزہ مشن نے بعض طے شدہ اہداف پورے نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کر دیا ہے۔ آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط کے لیے دوسرے اقتصادی جائزہ مذاکرات جاری ہیں، جس پر حکومت نے اب تک کے مذاکرات پر اطیمنان کا اظہار کیا مگر آئی ایم ایف نے میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز کے کچھ اہم اہداف پورے نہ ہونے پر تحفظات ظاہر کردیے ہیں۔ وزارت آئی ٹی، تجارت، میری ٹائم افیئرز، ریلوے اور آبی وسائل سمیت 10 اداروں کے قوانین میں رواں سال جون تک ترامیم درکار تھیں جو نہیں ہو سکیں اور آئی ایم ایف نے قوانین میں اصلاحات میں ناکامی...
      برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں یہودیوں کی عبادت گاہ کے باہر حملے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔  برطانوی خبر رساں ادارے  کے مطابق برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں یومِ کِپور کے موقع پر ایک یہودی عبادت گاہ (سینیگوگ) کے قریب حملے میں دو افراد ہلاک اور تین شدید زخمی ہو گئے، جبکہ حملہ آور کو پولیس نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔  مانچسٹر پولیس کے مطابق حملہ آور نے پہلے گاڑی سے راہگیروں کو کچلا اور پھر سیکیورٹی گارڈ پر چاقو سے حملہ کیا۔ واقعہ مانچسٹر کے علاقے کرمپسال میں ہیٹن پارک ہیبرو کانگریگیشن سینیگوگ کے باہر پیش آیا، جہاں اس وقت بڑی تعداد میں عبادت گزار موجود تھے۔  پولیس نے بتایا کہ حملہ آور کے پاس ممکنہ طور...
    برطانیہ میں شمالی مانچسٹر کی ایک یہودی عبادت گاہ کے باہر ہونے والے حملے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے جب کہ پولیس کی فائرنگ سے مشتبہ حملہ آور کو بھی ہلاک کر دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ میں ہر گھنٹے 3 خواتین اور 5 بچے شہید ہورہے ہیں، رپورٹ واقعہ یومِ کپور (Yom Kippur) کے روز پیش آیا جو یہودیوں کا مقدس ترین دن تصور کیا جاتا ہے۔ گریٹر مانچسٹر پولیس کے مطابق جمعرات کی صبح 9:30 بجے کے قریب ہیٹن پارک ہیبرو کانگریگیشن سناگاگ، کرمسل میں ایک کار نے لوگوں کو روند ڈالا اور ایک شخص پر چاقو سے حملہ کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ حملے کے فوراً بعد مشتبہ شخص کو گولی ماری گئی جسے...
    چیف جسٹس سردار سرفراز محمد ڈوگر کے اسلام آباد ہائیکورٹ ٹرانسفر کے بعد عدالت عالیہ کی کارکردگی کی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔ ترجمان اسلام آباد ہائیکورٹ کے مطابق گزشتہ 7 ماہ میں مجموعی طور پر 10,780 مقدمات نمٹائے گئے جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں یہ تعداد 8,254 تھی۔ اعلامیے کے مطابق جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے 12 فروری 2025 کو قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھایا تھا اور ان کے اقدامات کے باعث عدالتی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی۔ مزید پڑھیں: سپریم کورٹ: جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روکنے کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار 12 فروری کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 17,756 تھی جو 7 ماہ میں کم...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء) صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا ۔ جمعرات کے روزنیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہونے والے اجلاس میں محکمہ سپورٹس کی ترقیاتی سکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفر خان سیال اور ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضر افضال چودھری شریک ہوئے۔وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر کو سپورٹس کے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔صوبائی وزیر فیصل ایوب کھوکھر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ میں محکمہ سپورٹس پنجاب کی 88 نئی سکیموں پر کام جاری ہے ، جن میں سی58 سکیموں کی منظوری ہو چکی ہے جبکہ30 سکیموں کو بھی جلد منظورکرلیاجائے گا،...
    چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے اسلام آباد ہائی کورٹ ٹرانسفر کے بعد سے نمٹائے گئے مقدمات کی تفصیل جاری کر دی گئی۔ عدالت عالیہ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے 7 ماہ میں 10 ہزار 780 مقدمات نمٹائے، گزشتہ سال اس مدت میں 8 ہزار 254 مقدمات نمٹائے گئے تھے۔اعلامیہ کے مطابق جسٹس سرفراز ڈوگر نے 12 فروری کو قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھایا، ان کے اقدامات سے عدالتی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ اعلامیہ کے مطابق نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کی ہدایات کے مطابق اصلاحات کی گئیں، 12 فروری کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر التواء مقدمات کی تعداد 17 ہزار 756 تھی۔ اعلامیہ کے مطابق زیر التواء مقدمات...
    اسرائیلی حملے اور کارکنوں کی گرفتاری کے بعد گلوبل صمود فلوٹیلا نے فلسطین کے حامیوں کو دنیا بھر میں احتجاج کی کال دے دی۔ فلوٹیلا کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ان کے قافلے پر اسرائیلی حملے جاری ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ اسرائیل کے خلاف ردِعمل سامنے آئے۔ بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ سفارتخانوں اور پارلیمان کے باہر مظاہرے کیے جائیں تاکہ فلسطین کے حق میں عالمی دباؤ بڑھایا جا سکے۔ مزید کہا گیا کہ ان کمپنیوں کے خلاف بھی احتجاج کیا جائے جو فلسطینیوں کی نسل کشی میں اسرائیل کے ساتھ شریک ہیں۔ فلوٹیلا کی کال کے بعد یونان میں احتجاجی مظاہرے شروع ہو چکے ہیں۔ یاد رہے کہ...
    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج غیر قانونی اور ضبط شدہ گاڑیوں کے معاملات پر اعلیٰ سطح کمیٹی کا فالو اپ اجلاس چیئر کیا۔ اجلاس میں ایف بی آر نے غیر کسٹمز ادا شدہ گاڑیوں کی نیلامی کے لیے تجویز کردہ آن لائن، ای آکشن ماڈیول کی تفصیلی پیشکش کی، جس کا مقصد گاڑیوں کی فروخت کے عمل میں شفافیت، کارکردگی اور منصفانہ طریقہ کار کو یقینی بنانا ہے۔ وزیر خارجہ نے حکومت کے عزم کو دہرایا کہ وہ ٹیکنالوجی پر مبنی حل اپنائے گی تاکہ شفافیت کو فروغ دیا جا سکے اور قیمتی عوامی وسائل کا تحفظ کیا جا سکے۔ اجلاس میں وزیر قانون و انصاف، طارق باجوہ، چیئرمین ایف بی آر، اور سیکریٹری...
    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے 27-2026 کے دوران پاکستان کی سربراہی میں ہونے والےایس سی او (شنگھائی تعاون تنظیم) کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ کی تیاریوں کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی کا اجلاس چیئر کیا۔ اجلاس میں وزیرخارجہ نے تیاریوں کے عمل کی رہنمائی کی اور زور دیا کہ ایس سی او اجلاس کو پاکستان کی شان کے مطابق انعقاد کرنا ضروری ہے۔ مزید پڑھیں: ایس سی او اجلاس پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف اجلاس میں وزیراعظم کے مشیر طارق باجوہ، قائم مقام سیکریٹری خارجہ، کابینہ ڈویژن، داخلہ، اطلاعات کے سیکرٹریز، چیئرمین CDA، IG ICT اور دیگر سینئر حکام بھی موجود تھے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی...
    معاہدے کی تفصیلات کے مطابق کالج میں ہر سال 100 طلبہ کو میڈیکل، ڈینٹل، نرسنگ اور الائیڈ ہیلتھ سائنسز کی تعلیم دی جائیگی۔ مرحلہ وار اہداف کو بڑھا کر 600 طلبہ تک لے جایا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان اور ہارلے ہیلتھ کئیر سروسز کے درمیان ایک اہم معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت صوبے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت پہلا میڈیکل، ڈینٹل اور نرسنگ کالج قائم کیا جائے گا۔ اس اقدام کو صوبے میں معیاری طبی تعلیم کے فروغ کی جانب ایک سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ معاہدے کی تفصیلات کے مطابق کالج میں ہر سال 100 طلبہ کو میڈیکل، ڈینٹل، نرسنگ اور الائیڈ ہیلتھ سائنسز کی تعلیم دی جائے گی۔ اس کے علاوہ...
    حسن علی :پاکستان پیپلز پارٹی نے آئندہ ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کر لیا. ذرائع کے مطابق  پاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان لفظی جنگ  کے بعد پی پی  نے آئندہ ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق  پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید علی حیدر گیلانی نے پیپلز پارٹی کے تمام ارکان کی ایوان میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔ پنجاب پولیس کے دو افسروں کے تبادلے پیپلز پارٹی کے تمام ارکان اسمبلی ایوان میں پیپلز پارٹی کے خلاف ن لیگ کی مسلسل تنقید پر آواز اٹھائیں گے ۔  ذرائع نے بتایا کہ تمام ارکان ایوان میں آواز اٹھانے کے...
    مانچسٹر ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اکتوبر2025ء ) برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں یہودی عبادت گاہ کے باہر چاقو کے حملے میں 4 افراد زخمی ہوگئے حملہ آور مارا گیا۔ اطلاعات کے مطابق برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں یہودیوں کے مقدس دن یومِ کپور کے موقع پر یہودی عبادت گاہ کے باہر ایک شخص نے چاقو کے وار اور لوگوں کو گاڑی سے کچلنے کی کوشش میں چار افراد کو زخمی کردیا، مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ حملہ آور پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، مانچسٹر کے میئر نے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جائے وقوعہ سے دور رہیں۔ گریٹر مانچسٹر پولیس نے کہا ہے کہ ’شمالی مانچسٹر...
    اسلام ٹائمز: مشتاق احمد کا نام اب اس فہرست میں شامل ہے جہاں ہر اُس مجاہد کا ذکر ہے جو ظالم کے خلاف ڈٹا رہتا ہے، یہ لمحہ ہمیں بتا رہا ہے کہ حق کی راہ آسان نہیں، لیکن یہ راہ وہی ہے جو تاریخ میں امر کر دیتی ہے، مشتاق احمد آج پابند سلاسل ہے مگر دراصل وہ آزاد ترین انسان ہے اور اسرائیل آج ظاہری طور پر طاقتور ہے مگر دراصل وہ اپنی شکست کے قریب ہے۔ تحریر و تجزیہ: اے محمد دنیا کے ظالم ایوانوں میں فلسطینی خون کی چیخیں دبائی جا رہی ہیں، اور انہی لمحوں میں ایک مردِ مومن اپنی آواز بلند کر رہا ہے، یہ مردِ حق، سابقہ سینیٹر مشتاق احمد ہے، جو...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہاہے کہ حکومت آزاد جموں و کشمیر میں جاری احتجاج اور مسائل کو مکالمے اور قانونی راستوں سے حل کرنے کیلئے پرعزم ہے، امید ہے کہ باہمی مکالمے کے ذریعے تمام مسائل مثبت اور پرامن ماحول میں حل ہو جائیں گے۔ جمعرات کو مظفرآباد روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو زمینی صورتحال کا جائزہ لے گی اور آزاد کشمیر میں شراکت داروں سے ملاقاتیں کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم مظفرآباد...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2025ء) سپریم کورٹ نے اختیارات سے تجاوز پر برطرف ایس ایچ او کی اپیل پر فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے ۔(جاری ہے) سپریم کورٹ میں اختیارات کے غلط استعمال پر برطرف ایس ایچ او کی اپیل کی سماعت جمعرات کو جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی، عدالت نے درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے، سماعت کے دوران درخواست گزار وکیل عمیر بلوچ نے مؤقف اپنایا کہ دیگر پولیس اہلکاروں کی غلطی پر میرے موکل کو بے قصور برطرف کیا گیا،جس پر جسٹس عقیل عباسی نے ریمارکس دیئے کہ ایس ایچ او تھانے کا کرتا دھرتا ہوتا ہے اور کسی عام شہری کو...
    کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2025ء) بلوچستان میں معیاری طبی تعلیم کے فروغ کے لئے حکومت بلوچستان اور ہارلے ہیلتھ کئیر سروسز کے مابین معاہدہ طے پا گیا۔ معاہدے کے تحت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے صوبے کا پہلا میڈیکل، ڈینٹل اور نرسنگ کالج قائم کیا جائے گا جو بلوچستان میں معیاری اور اعلیٰ سطح کی طبی تعلیم کے نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا وزیر اعلیٰ بلوچستان کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس کالج کے تحت ہر سال 100 طالب علموں کو میڈیکل، ڈینٹل، نرسنگ اور الائیڈ سائنسز کی تعلیم فراہم کی جائے گی جس میں ہر سال 16 ہونہار طالب علموں کو مکمل اسکالرشپ بھی دی جائے گی، مرحلہ وار...
    اینڈرے فلیچر آئی ایل ٹی 20میں سب سے مہنگے کھلاڑی قرار،پاکستانی فخر زمان اور نسیم شاہ بھی نمایاں WhatsAppFacebookTwitter 0 2 October, 2025 سب نیوز دبئی: ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج اوپنر اینڈرے فلیچر نے ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی20 کے سیزن 4 پلیئرز آکشن میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ایم آئی ایمریٹس نے فلیچر کو 2 لاکھ 60 ہزار امریکی ڈالر میں حاصل کر کے انہیں اب تک کا سب سے مہنگا کھلاڑی بنا دیا۔انگلینڈ کے نوجوان فاسٹ بولر اسکاٹ کری کو دبئی کیپیٹلز نے 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر میں خرید کر بڑا سرپرائز دیا، جب کہ انگلینڈ کے آل راؤنڈر لیام ڈاؤسن کو گلف جائنٹس نے ایک لاکھ 70 ہزار ڈالر میں اپنی ٹیم...
    بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈین ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 162 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ احمد میں کھیلے جارہے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو اسے ابتداء سے ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ جسٹن گریوز 32، شائے ہوپ 26 اور کپتان روسٹن چیز 24 رنز بناکر کچھ دیر ہی مزاحمت کرسکے۔ بھارت کی جانب سے محمد سراج نے چار، جسپریت بمراہ نے تین کلدیپ یادیو نے دو اور واشنگٹن سندر نے ایک وکٹ حاصل کی۔ خیال رہے کہ دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔
    سِکھ برادری کے روحانی پیشوا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جنم دن کی مرکزی تقریب 5 نومبر کو گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں منعقد ہو گی، جہاں پاکستان سمیت دنیا بھر سے یاتری حاضری دیں گے۔ اس حوالے سے متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر اہتمام ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس کی صدارت ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز ناصر مشتاق نے کی، جبکہ چیئرمین بورڈ ڈاکٹر ساجد محمود چوہان نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں پولیس، رینجرز، کسٹمز، امیگریشن، واپڈا اور ضلعی انتظامیہ سمیت متعلقہ اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔ اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ یاتریوں کو سیکورٹی، رہائش، سفری سہولیات اور...
    وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے آزاد کشمیر کی صورتحال پر نوٹس لیے جانے کے بعد آزاد کشمیر میں  مظاہرین سے مذاکرات کے لیے حکومتی کمیٹی مظفرآباد روانہ ہوگئی۔ وزیراعظم کی ہدایت پر اعلیٰ سطح کی مذاکراتی کمیٹی مظفرآباد روانہ ہوئی جو مسائل کے فوری اور دیرپا حل کے لیے مذاکرات کرے گی۔ وزیراعظم کی کمیٹی میں  وفاقی وزرا  اور پیپلز پارٹی کی قیادت موجود ہے، وفد میں ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، امیر مقام ،احسن اقبال شامل ہیں،  سردار یوسف، راجا پرویز اشرف، قمر زمان کائرہ اور سردار مسعود احمد بھی ہمراہ ہیں۔ وزیر اعظم نے ایکشن کمیٹی سے حکومتی ٹیم سے تعاون کی اپیل کی اور ہدایت کی کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے مظاہرین سے تحمل اور بردباری سے پیش آئیں۔ وزیر اعظم نے...
    وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کی صورتحال کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس کمیٹی میں تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے نمائندے شامل ہیں، جو حکومت کے سنجیدہ اور مثبت رویے کا واضح ثبوت ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ قدم امن، مکالمے اور مصالحت کے فروغ کے لیے اٹھایا گیا ہے، تاکہ انتشار کے بجائے مسائل کا حل تلاش کیا جا سکے۔ مزید پڑھیں: عوامی ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں نے گھروں کا سامان جلادیا، اللہ نے ہماری جان بچائی، زخمی پولیس اہلکار نے سب کچھ بتادیا اس اعلان کے بعد آزاد کشمیر میں امن و سلامتی کی بڑی ذمہ داری عوامی ایکشن کمیٹی کی قیادت پر عائد ہوتی ہے۔ حکومت...
    وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال پر آج اسلام آباد میں ایک اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں یہ زیر غور ہوگا کہ خطے میں پیدا شدہ صورتحال میں حکومت کس طرح کا کردار ادا کرے۔ حکومت نے ایک بار پھر آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کو مذاکرات کی پیشکش بھی کی ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری اور وزیراعظم آزاد کشمیر انوار الحق نے کہا کہ 90 فیصد مطالبات کی منظوری کے باوجود حالیہ پرتشدد کارروائیاں سمجھ سے بالا تر ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر میں نظام زندگی درہم برہم، عوامی ایکشن کمیٹی کا مظفرآباد کی جانب مارچ کا اعلان انہوں نے مزید کہا کہ دو باقی...
    کنزیومر مصنوعات بنانے والی ملٹی نیشنل کمپنی پراکٹر اینڈ گیمبل نے بھی پاکستان میں مینوفیکچرنگ بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ کمپنی اعلامیہ کے مطابق خطے کے دیگر ملکوں سے تیار کردہ مصنوعات ڈسٹری بیوٹر ماڈل کے زریعے صارفین تک پہنچائی جائیں گی۔ کمپنی کے جاری کردہ بیان کے مطابق پی اینڈ جی نے اپنی عالمی حکمتِ عملی کے تحت ترقی اور قدر میں اضافے کے عمل کو تیز کرنے کے لیے پاکستان میں اپنے کاروباری اور عملیاتی ماڈل میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی اب ایک تیسرے فریق (ڈسٹری بیوٹر) کے ذریعے صارفین کو اپنی مصنوعات فراہم کرے گی۔ اس فیصلے کے تحت پی اینڈ جی پاکستان اور جِلیٹ پاکستان لمیٹڈ کی مینوفیکچرنگ اور کمرشل سرگرمیاں بتدریج ختم کر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ایک بار پھر اپنی ضد اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ سے قبل پاکستان ٹیم کے ساتھ مصافحے کے معاملے پر اپنا مؤقف پیش کر دیا ہے۔بھارتی بورڈ کے مطابق 5 اکتوبر کو سری لنکا کے شہر کولمبو میں شیڈول پاک بھارت ویمنز میچ میں کھلاڑیوں کے درمیان ہاتھ ملنے کی کوئی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی کے سیکرٹری دیوجیت سائیکیا نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کے حوالے سے بورڈ کی پالیسی وہی ہے جو گزشتہ ہفتے ایشیا کپ کے دوران اختیار کی گئی تھی۔انہوں نے وضاحت کی کہ کرکٹ کے تمام...
    فائل فوٹو قائم مقام صدرِ پاکستان یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہم نے ٹرمپ کے ساتھ جو معاہدہ کیا ہے وہ اجتماعی سوچ اور اتفاقِ رائے سے کیا۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ خارجہ پالیسی وفاق کا معاملہ ہے، بلاول بھٹو زرداری نے بطور وزیر خارجہ اچھی کارکردگی دکھائی، وہ جوان لیڈر ہیں، فارن منسٹری میں مؤثر کام کیا ہے۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سینیٹ میں جو بھی آئین سازی ہوتی ہے، باہمی اتفاق رائے سے کرتا ہوں، ملک کو آگے لے جانے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، ہم نے آئینی ترامیم کر کے پارلیمنٹ کو مضبوط کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم آئین کے مطابق چلیں گے تو اس میں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 اکتوبر 2025ء) بعض میڈیا رپورٹوں کے مطابق بدھ کو پرتشدد مظاہرں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر بارہ ہو گئی ہے۔ تاہم سرکاری حکام نے تین پولیس اہلکاروں سمیت کم از کم نو افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی حکومت نے بتایا کہ جھڑپوں میں 172 پولیس اہلکار اور 50 شہری زخمی بھی ہوئے۔ خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق، پرتشدد واقعات اس وقت شروع ہوئے جب مسلح مظاہرین، جو بندوقوں اور ڈنڈوں سے لیس تھے، ان افسران پر حملہ آور ہو گئے جو سڑکوں کی بندش اور املاک کو نقصان سے روکنے کے لیے تعینات کیے گئے تھے۔...
    ایک زخمی پولیس اہلکار نے بتایا کہ مظاہرین نے ان سے اسلحہ چھین لیا، فائرنگ کی اور آنسو گیس بھی استعمال کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے کارکنان نے پولیس پر تشدد کیا جس کے نتیجے میں ایس پی بھی زخمی ہوئے۔ حکومت کی کوششیں اور امن کی اپیل آزاد کشمیر حکومت نے عوامی ایکشن کمیٹی کو مذاکرات کی دعوت دی اور کہا کہ پُر امن احتجاج کریں، ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔ تشدد کی وارداتیں عوامی ایکشن کمیٹی کے کارکنان نے پولیس اہلکاروں پر کیل لگے ڈنڈوں سے حملہ کیا، جس سے متعدد اہلکار زخمی ہوئے۔ یہ واقعہ آزاد کشمیر میں جاری احتجاجات اور حکومتی مذاکرات کی کشیدگی کو ظاہر کرتا ہے، اور مقامی حکام نے...
    جرمنی کے شہر برلن میں درجنوں افراد مرکزی ریلوے اسٹیشن کے باہر جمع ہوئے اور اسرائیلی کارروائی کے خلاف مظاہرہ کیا، جبکہ بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ یورپ کے مختلف شہروں میں اسرائیلی افواج کی جانب سے گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملے کے بعد احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے۔ ان مظاہروں میں بڑی تعداد میں فلسطین کے حامی کارکنان، طلبہ اور یونینز کے ارکان شریک ہوئے۔ ترک خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق اٹلی کے دارالحکومت روم میں سیکڑوں مظاہرین نے ٹرمنی اسٹیشن کے سامنے پیاچا دی چیونکوینتو پر جمع ہو کر اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرین نے فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے امدادی قافلے پر حملے کو بین الاقوامی قوانین...
    آزاد کشمیر میں احتجاج کی آڑ میں عوامی ایکشن کمیٹی کے شرپسند عناصر اشتعال اور تشدد پر اتر آئے جب کہ حکومت کی جانب سے  کئی بار مذاکرات کی دعوت کے باوجود عوامی ایکشن کمیٹی کا احتجاج جاری ہے۔ آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی میں شامل چند شرپسندوں نے پولیس اہلکاروں پر حملے کر دیے، شرپسندوں نے پولیس اہلکاروں   سے اسلحہ اور دیگر سامان چھین لیا۔ شرپسندوں کے ہاتھوں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کا کہنا تھا کہ؛ عوامی ایکشن کمیٹی نے حملہ کیا اور ہمیں یرغمال بنا کر وردیاں پھاڑ دیں، پتھر اور ڈنڈے بھی مارے، ہم سے اسلحہ چھین  لیا گیا اور پولیس والوں پر فائرنگ  بھی کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی پُرتشدد مظاہرے،...
    مظفرآباد/اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اکتوبر2025ء ) آزاد کشمیر میں مظفرآباد و دیگر ڈویژنز میں احتجاج کے دوران پولیس اہلکاروں اور مظاہرین کی ہلاکت کا وزیراعظم نے نوٹس لے لیا، پُرتشدد واقعات کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو مظاہرین کے ساتھ تحمل سے پیش آنے کی ہدایت کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں احتجاجی مظاہروں کے دوران تشدد کی لہر پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت اور انتظامیہ کو فوری اور ٹھوس اقدامات کی ہدایت کی ہے، انہوں نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی اور جمہوری حق ہے، تاہم مظاہرین سے اپیل ہے وہ امن...
    ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے ایک مرتبہ پھر بھارت کے سب سے امیر ترین شخص کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ ایم3ایم ہورون انڈیا رِچ لسٹ 2025 کے مطابق ان کی مجموعی دولت 9.55 ٹریلین (تقریباً 105 ارب امریکی ڈالر) ہو چکی ہے۔ وہ اڈانی گروپ کے سربراہ گوتم اڈانی سے آگے نکل گئے ہیں، جن کی دولت 8.15 ٹریلین ہے۔ اس فہرست میں پہلی بار ایک خاتون نے جگہ بنائی ہے۔ ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز کی چیئرپرسن روشنی نادر ملہوترا نے 2.84 ٹریلین کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ہے، اور یوں وہ نہ صرف بھارت کی سب سے دولت مند خاتون بن گئی ہیں بلکہ ٹاپ 10 میں سب سے کم عمر بھی ہیں۔ یہ بھی...
    یورپ کے مختلف شہروں میں اسرائیلی افواج کی جانب سے گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملے کے بعد احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے۔ ان مظاہروں میں بڑی تعداد میں فلسطین کے حامی کارکنان، طلبہ اور یونینز کے ارکان شریک ہوئے۔ ترک خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق اٹلی کے دارالحکومت روم میں سیکڑوں مظاہرین نے ٹرمنی اسٹیشن کے سامنے پیاچا دی چیونکوینتو پر جمع ہو کر اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرین نے فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے امدادی قافلے پر حملے کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔   اسی طرح اسپین کے شہر بارسلونا میں بھی سیکڑوں افراد نے اسرائیلی قونصلیٹ کے باہر احتجاج کیا اور غزہ کے عوام کے ساتھ اپنی حمایت کا...
    معروف مزاحیہ فنکار ولی شیخ کی گاڑی ان کے گھر کے باہر سے چوری ہو گئی۔ کامیڈین نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے عوام اور حکام سے مدد کی اپیل کی ہے۔ ولی شیخ نے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا کہ وہ کراچی کے علاقے ملیر میں رہائش پذیر ہیں اور ان کی سفید رنگ کی ویگن آر گاڑی معین آباد میں ان کے گھر کے سامنے سے صبح 4 سے 5 بجے کے درمیان نامعلوم افراد چوری کرکے لے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں چوری شدہ گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں کہاں فروخت ہوتی ہیں؟ کامیڈین کے مطابق، گاڑی چوری ہونے کے فوراً بعد انہوں نے پولیس ہیلپ لائن 15 پر رابطہ کیا، تاہم کوئی مؤثر جواب موصول...
    ویب ڈیسک :خیبرپختونخوا میں لوئر دیر میں 40.8 میگاواٹ کوٹو پن بجلی منصوبہ کامیابی سے پایہ تکمیل کو پہنچ گیا ہے۔  بجلی فروخت کے سلسلے میں پختونخوا انرجی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن اور پیسکو کے درمیان معاہدہ ہو گیا ہے۔  محکمہ توانائی کے مطابق کوٹو پن بجلی منصوبے سے سالانہ 207 گیگا واٹ آور سستی بجلی پیدا ہو گی۔  محکمہ توانائی کا کہنا ہے کہ منصوبے سے صوبے کو سالانہ 2 ارب روپے کی آمدن ہو گی، نیشنل گرڈ میں بجلی فراہمی بجلی بحران کو کم کرنے میں معاون ثابت ہو گی۔ پنجاب پولیس کے دو افسروں کے تبادلے  اس سلسلے میں وفاقی توانائی کے ادارے پشاورالیکٹرک سپلائی کمپنی(پیسکو) اورصوبائی محکمہ توانائی وبرقیات کے ذیلی ادارے پختونخواانرجی ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن(پیڈو)کے درمیان...
    معروف اداکارہ اور ٹی وی میزبان عائشہ عمر کے ریئلٹی شو’لازوال عشق‘ کی پہلی قسط یوٹیوب پر جاری کردی گئی ہے۔ جس کے بعد صارفین کی جانب سے اس پر خوب تنقید کی جا رہی ہے۔ عائشہ عمر نے ناقدین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کی والدہ کو یہ شو بے حد پسند آیا اور والدہ کی رائے ان کے لیے سب سے اہم ہے۔ عائشہ عمر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا امی کو پہلی قسط پسند آئی؟ بالکل! اور انہی کی رائے اور فیڈ بیک میرے لیے سب سے زیادہ اہم ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’لازوال عشق‘ ریئلٹی شو کے خلاف شکایات...
    حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: جب حالات مشکل ہوں تو آپ کو اپنی بصیرت کو سننا سیکھنا چاہیے، لیکن جب وہ بہترین ہوں، تو آپ کو اسے اور بھی زیادہ سننا سیکھنا چاہیے۔ سونے کے انڈے دینے والی مرغی کو سونے کی تلاش میں چھوڑ دینا، شاید اپنے سر پر اپنے چشمے پہننے اور اپنے بستر کے پاس انہیں بے قابو طریقے سے تلاش کرنے کے مترادف ہو۔ جی ہاں، ہم جانتے ہیں کہ آپ ایک اچھا سا ایڈونچر پسند کرتے ہیں۔ لیکن آپ اپنے خوراک حاصل کرنے کے طریقے تلاش کر سکتے ہیں بغیر اس کے کہ جو کچھ پہلے ہی حرکت میں آیا ہے اور ترقی کر رہا ہے اسے بے ترتیب کیا جائے۔ ہر دن...
    سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے رواں برس پاکستان کا دورہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان سعودیہ معاہدہ تاریخ ساز، دیگر ممالک کے ساتھ دفاعی تعاون کے امکانات بھی روشن ہیں، خواجہ آصف دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان رواں سال 31 دسمبر سے قبل  کسی بھی وقت پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ان کے دورے کی تاریخوں کا تعین ہونا ابھی باقی ہے۔ دونوں ملکوں کی وزارت خارجہ اس دورے کے لیے کام کر رہی ہے لیکن اسی سال شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان حتمی ہے۔ اس دورے کے دوران جہاں سعودی عرب کی طرف سے 5 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ خبر نگار خصوصی) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلی فونک پر رابطہ کیا۔ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے پاک ایران تعلقات کا جائزہ لیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال پر گفتگو کی۔ خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کیلئے جاری سفارتی کوششوں پر بھی غور کیا اور دو طرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ دریں اثناء  نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں علاقائی ممالک کے ساتھ تعاون بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس...
    غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے روانہ ہونے والا گلوبل صمود فلوٹیلا اب غزہ کے سمندری حدود میں پہنچ چکا ہےـ یہ عالمی قافلہ، جسے “قافلہ  استقامت” بھی کہا جاتا ہے، دنیا کے پچاس سے زائد ممالک کے تقریباً پانچ سو سماجی کارکنوں، فنکاروں، سیاستدانوں اور انسانی حقوق کے نمائندوں پر مشتمل ہے، جو انسانیت کے نام پر امداد لے کر غزہ کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ پاکستان سے ابتدا میں اس قافلے میں چار افراد شامل ہوئے تھے، جن میں جماعت اسلامی کے رہنما سینیٹر مشتاق احمد خان، آزاد کشمیر کے وزیر پیر مظہر سعید شاہ، سماجی کارکن عزیر نظامی اور ڈاکٹر اسامہ ریاض شامل تھے۔ تاہم اس وقت صرف سینیٹر مشتاق احمد خان اور عزیر نظامی ہی قافلے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نواب شاہ (نمائندہ جسارت)نواب شاہ میں ضلعی حکومت کی جانب سے غیر قانونی پکوان سینٹرز اور پلاسٹک شاپنگ بیگز کے خلاف کیے جانے والے چھاپے اور کارروائیاں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔ شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی پکوان سینٹرز بدستور چل رہے ہیں، جہاں پکانے کے بعد بچ جانے والا تیل اور دیگر فضلہ کھلے عام نالیوں اور گٹروں میں ڈالا جاتا ہے، جس کی وجہ سے پانی کا بہاؤ رْک جاتا ہے۔ نتیجتاً گلی محلوں میں گندا پانی جمع ہو کر تعفن پھیلانے لگتا ہے، جس سے شہری شدید مشکلات اور صحت کے مسائل کا شکار ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ پکوان سینٹرز نہ صرف نکاسی آب کے نظام کو تباہ کر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251002-08-36 جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251002-08-35 جسارت نیوز سیف اللہ
    محمد آصف جدید دور اپنی سائنسی ترقی اور میڈیا کی وسعت کے ساتھ بے شمار مواقع اور سہولتیں لایا ہے ۔ لیکن انہی ترقیوں کے ساتھ ساتھ ایک خطرناک سماجی و ثقافتی رجحان بھی ابھرا ہے : عریانی، فحاشی، بے مقصد شہرت اور سطحی نمائش کا فروغ۔ جو رویے کبھی شرمناک، غیر اخلاقی یا ناقابلِ قبول سمجھے جاتے تھے ، آج انہیں ترقی، آزادی اور اظہارِ ذات کے نام پر عام اور قابلِ فخر بنا دیا گیا ہے ۔ یہ گمراہ کن رجحان نہ صرف اخلاقی اقدار کو کھوکھلا کر رہا ہے بلکہ نئی نسل کے ذہن و فکر کو بھی خطرناک سمت میں موڑ رہا ہے ۔ اس رجحان کے مرکز میں عریانی اور فحاشی کی تشہیر ہے ۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچوئلزفورم اورآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، ایف پی سی سی آئی کی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین اورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ عالمی بینک کی حالیہ رپورٹ نے پاکستان میں غربت میں مزید اضافے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق غلط پالیسیوں اورغیرپائیدار ترقیاتی ماڈل نے صورتحال کوبگاڑا ہے۔ عالمی بینک نے خبردارکیا ہے کہ غربت کی شرح جو 19-2018 میں 21.9 فیصد تھی بڑھ کر25۔ 2024 میں 25.3 فیصد تک پہنچنے کا خدشہ ہے، جس کے نتیجے میں مزید پونے دو کروڑ افراد غربت کا شکارہوجائیں گے۔میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آئی این پی )وزارت بین الصوبائی رابطہ نے گرلز سپورٹس کے فروغ کیلے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے اسلام آباد کے کالجز کو جدید پیڈل ٹینس اور فسٹال کورٹس کا تحفہ دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ محی الدین وانی نے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری کرن عمران ڈار اور ڈاریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ یاسر پیرزادہ کے ہمراہ جدید سہولیات سے آراستہ ان سہولیات کا افتتاح کیا جو اسلام آباد کالج فار گرلز ایف ایٹ ون اور آئی ایم سی جی ایف سیون فور میں بنائے گئے ہیں۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری محی الدین وانی کا کہنا تھا کہ یہ اقدام حکومت کے اس وژن کی عکاسی کرتا ہے جس کے تحت طلبہ کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ممبئی (اسپورٹس ڈیسک )بھارت میں سابق اولمپئن اور پدم شری ہاکی کھلاڑی محمد شاہد کے گھر پر بھی بلڈوزر چلا دیا گیا۔ محمد شاہد کے اہلِ خانہ ہاتھ جوڑتے رہ گئے مگر اِن کی ایک نہ سنی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش میں 13 مکانوں کو بلڈوزر سے مسمار کیا گیا ہے۔اِن مکانوں میں سابق اولمپئن اور پدم شری ہاکی کھلاڑی محمد شاہد کا گھر بھی شامل تھا۔بلڈوزر سے گھر مسمار کرنے کی یہ کارروائی سڑک چوڑی کرنے کے نام پر عمل میں لائی گئی ہے۔ اسپورٹس ڈیسک گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">رباط (انٹرنیشنل ڈیسک) مراکش میں نوجوانوں کی جانب سے حکومت مخالف مظاہرے شدت اختیار کر گئے ۔ خبررساں اداروں کے مطابق مراکش کے دارالحکومت رباط سمیت کئی شہروں میں آن لائن گروپ جین زی کی کال پر نوجوانوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی جس کے نتیجے میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ سرکاری خزانہ نئے فٹبال اسٹیڈیم پر خرچ کرنے کے بجائے تعلیم، صحت اور بدعنوانی کے خاتمے پر لگایا جائے۔ جنوبی شہروں میں مظاہروں کے دوران بینک اور گاڑیاں جلائی گئیں جس پر درجنوں مظاہرین گرفتار بھی ہوئے۔ کاسا بلانکا میں ہائی وے بند کرنے والے 24 نوجوانوں کے خلاف تفتیش شروع کردی گئی۔ دوسری جانب مراکش حکومت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انتاناناریوو (انٹرنیشنل ڈیسک) افریقی ملک مڈغاسکر میں مظاہرین نے صدر سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق مڈغاسکر میں حکومت کے خاتمے کے اعلان کے باوجود پر تشدد مظاہرے جاری ہیں جہاں دارالحکومت انتاناناریوو میں سیکڑوں نوجوان سڑکوں پر نکل آئے ۔ رپورٹ کے مطابق مظاہرین کی جانب سے پانی، بجلی کی کمی دور کرنے اور بدعنوانی کے خاتمے سمیت صدر اینڈری راجویلینا سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔سیکورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مڈغاسکر میں 4 روز سے جاری مظاہروں میں 22 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں،تاہم وزارت خارجہ نے ہلاکتوں کے اعداد و شمار...
    اسرائیل کی جانب سے غزہ میں فضائی اور زمینی حملوں کی شدت میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔ الجزیرہ کی تازہ رپورٹ کے مطابق، صرف فجر کے بعد سے اب تک کم از کم 61 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جبکہ درجنوں شدید زخمی ہیں۔ غزہ شہر کے رہائشیوں پر زندگی تنگ کر دی گئی ہے۔ لگاتار بمباری اور گولہ باری کے باعث لوگ اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں، مگر نہ کوئی محفوظ پناہ گاہ ہے، نہ سکون کا لمحہ — جہاں جاتے ہیں، وہاں موت کا سایہ پہلے سے موجود ہوتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فضائیہ نے الزیتون محلے کے ایک اسکول کو نشانہ بنایا جو عارضی طور پر بے گھر شہریوں کی پناہ...
    پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہدایت کی ہے کہ علی امین گنڈا پور کل ان سے جیل میں ملنے آئیں، بانی نے آج چار نئے کوآرڈینیرز بھی مقرر کیے ہیں اور ملاقاتوں کی فہرست بھی چار رکنی کوآرڈینیٹرز کی ٹیم تیار کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو مزید بات کرنے سے روکتے ہوئے فوری طور پر ملاقات کے لیے کل بلایا ہے لیکن انہیں وزارت اعلیٰ سے ہٹانے کی کوئی بات نہیں کی۔ توشہ خانی ٹو کیس کی سماعت کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر موجود میڈیا...
    جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی کے امیر کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کا فلسطین سے متعلق حالیہ یکطرفہ معاہدے کی حمایت قائداعظم محمد علی جناح کے ویژن سے متصادم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق رکن قومی اسمبلی اور جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی کے قائمقام امیر صابر حسین اعوان نے امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے غزہ اور فلسطین میں قیام امن کے لئے پیش کئے گئے 20 نکاتی امن فارمولے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے حکومت پاکستان کو خبردار کیا ہے کہ 65 ہزار سے زائد نہتے فلسطینیوں کے وحشیانہ قتل عام میں ملوث اسرائیل کے کسی بھی متنازعہ فیصلے یا تجویز کی قطعاً حمایت نہ کی جائے کیونکہ حالیہ معاہدے میں فلسطین کی اصل فریق حماس کو یکسر نظرانداز...
    اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون نے قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کے دوران ڈیجیٹل میڈیا سے متعلق اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارمز کا مؤثر اور ذمہ دارانہ استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے۔ وزیرمملکت اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون نے قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی سے ایوان صدر میں ملاقات کی اور اس دوران فہد ہارون نے قائم مقام صدر کو ڈیجیٹل میڈیا کے شعبے میں حالیہ پیش رفت سے آگاہ کیا۔ فہد ہارون نے بتایا کہ ڈیجیٹل میڈیا کے شعبے میں حالیہ پیش رفت میں حکومت کی عوامی رسائی، مؤثر ابلاغ اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> مظفر آباد:۔ آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج کے دوران بدھ کو پرتشدد واقعات میں تین پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے ہیں۔احتجاج کے باعث ریاست بھر میں نظام زندگی درہم برہم ہے، بدھ کو قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مظاہرین میں کئی مقامات پر جھڑپیں ہوئی ہیں۔سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق دھیر کوٹ میں اے ایس آئی سمےت تےن پولیس اہلکار جاں بحق ہوئے ہیں۔ ادھر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپوں کے دوران مظفر آباد میں دو، دھیر کوٹ میں دو اور ڈڈیال میں ایک عام شہری جاں بحق ہوگیا، کئی افراد زخمی ہیں جاں بحق افراد کی تعداد بڑھنے کا ا مکان ہے۔ عوامی ایکشن کمیٹی کی...
    پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ نون کے راہنماؤں کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، ملاقات پارلیمنٹ ہاؤس میں سپیکر چیمبر میں ہوئی، ملاقات میں پیپلز پارٹی کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کے بعض بیانات پر تحفظات کا اظہار کیا جس پر نون لیگ اور پیپلز پارٹی نے افہام و تفہیم سے تمام مسائل حل کرنے پر اتفاق کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ نون کا افہام و تفہیم سے تمام مسائل حل کرنے پر اتفاق ہوگیا۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ نون کے راہنماؤں کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، ملاقات پارلیمنٹ ہاؤس میں سپیکر چیمبر میں ہوئی، ملاقات میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، رانا ثنااللہ،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سندھ کے ضلع خیرپور سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ اوجی ڈی سی ایل (آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ) کے مطابق دریافت شدہ کنویں سے یومیہ 22.5 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس اور 690 بیرل تیل حاصل ہوگا۔تفصیلات کے مطابق اوجی ڈی سی ایل نے بتایا کہ یہ کامیابی خیرپور بترسم ایسٹ-1 ایکسپلورٹری کنویں سے حاصل ہوئی ہے۔ کنواں 30 جون 2025 کو کھودا گیا تھا جس کی گہرائی 3 ہزار 800 میٹر تک رکھی گئی۔کمپنی کے مطابق نئی دریافت سے نہ صرف ملک کے ہائیڈروکاربن ریزروز میں نمایاں اضافہ ہوگا بلکہ یہ دریافت توانائی کی بڑھتی ہوئی طلب اور سپلائی کے فرق کو کم کرنے میں بھی اہم کردار ادا...
    سائنسدانوں نے سیارہ زحل کے چھوٹے مگر دلچسپ چاند اینسیلیڈس پر برف کی تہہ کے نیچے چھپے سمندر میں زندگی کے لیے موزوں مزید اجزا دریافت کیے ہیں جو اس امکان کو تقویت دیتے ہیں کہ یہاں غیر ارضی زندگی یا خلائی مخلوق کے وجود کا امکان ہوسکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ناسا نے زمین جیسا سیارہ دریافت کر لیا یہ تحقیق نیچر ایسٹرونومی جریدے میں شائع ہوئی ہے جس کے مطابق اینسیلیڈس کے زیر زمین سمندر میں پیچیدہ نامیاتی مالیکیولز کی موجودگی کا ثبوت ملا ہے۔ یہ وہ اجزا ہیں جنہیں زندگی کے بنیادی عناصر جیسے امینو ایسڈز کا پیش خیمہ سمجھا جاتا ہے۔ چھوٹا چاند، بڑے راز محض 500 کلومیٹر چوڑا اور انسانی آنکھ سے نظر نہ آنے والا...
    سٹی 42 : برطانوی خاتون امراء اور آرڈر آف دی برٹش امپائر انعام یافتہ نوشینہ مبارک نے آج نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی ۔   ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاک-برطانیہ دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی، پارلیمانی روابط کی اہمیت اور برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ برطانوی خاتون امراء نوشینہ مبارک نے پاکستان میں سیلاب سے بحالی اور تدارکی اقدامات کے بارے میں بھی دریافت کیا ۔  افغانستان میں 2 روز بعد انٹرنیٹ سروس بحال نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے نوشینہ مبارک کی مسلسل کاوشوں کو سراہا ۔ 
    پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (PIDE) کے زیر اہتمام قومی مصنوعی ذہانت (AI) پالیسی پر منعقدہ سیمینار میں ماہرین نے کہا ہے کہ پالیسی کے مؤثر نفاذ سے ملک کی معیشت میں 7 تا 12 فیصد اضافہ اور 2030 تک 10 لاکھ نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا ہو سکتے ہیں۔ مزید پڑھیں: ہر شہری کے لیے ڈیجیٹل آئی ڈی متعارف کرانے کا فیصلہ، فائدہ کیا ہوگا؟ ’اے پی پی‘ کے مطابق سیمینار میں پالیسی سازوں، ماہرین تعلیم اور انڈسٹری لیڈرز نے شرکت کی اور زراعت، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں اے آئی کے امکانات پر روشنی ڈالی۔ ماہرین نے زور دیا کہ پالیسی کی کامیابی شفافیت، شمولیت اور حکومت، نجی شعبے و تعلیمی اداروں کے قریبی تعاون پر منحصر...
    وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے کاربیکس امریکن انرجی اور ماڑی پیٹرولیم کی قیادت سے ملاقات کی، جس میں پشاور بلاک کی بحالی اور انرجی شعبے میں مشترکہ منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر علی پرویز ملک نے اس موقع پر کہا کہ ہائی کاربیکس امریکن انرجی اور پاکستانی کمپنیوں کے درمیان یہ شراکت ایکسپلوریشن سیکٹر کے لیے اہم قدم ہے۔ مزید پڑھیں:پاکستان میں آف شور تیل و گیس کی تلاش، معیشت کے لیے گیم چینجر قرار انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ فیول سپلائی کے مقامی وسائل اور پائیداری کے لیے یہ شراکت داری مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتی ہے۔ ملاقات میں ہائی کاربیکس امریکن انرجی کے سی ای او پیرس اون تھینک اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی تحقیقی ویب سائٹ *ریسپانسبل اسٹیٹ کرافٹ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے امریکی کمپنی کلاک ٹاور کے ساتھ 60 لاکھ ڈالر (6 ملین) کا معاہدہ کیا ہے، جس کا مقصد مصنوعی ذہانت کے ماڈلز، بشمول ChatGPT، پر اثرانداز ہونا اور اسرائیل کے حق میں تیار کردہ بیانیے کو عالمی سطح پر فروغ دینا ہے۔کوئنسی انسٹی ٹیوٹ کی ویب سائٹ کے مطابق اس معاہدے کے تحت تیار کیے جانے والے مواد کا کم از کم 80 فیصد حصہ ٹک ٹاک، انسٹاگرام، یوٹیوب اور پوڈکاسٹس سمیت ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر نوجوان نسل، خصوصاً جنریشن زیڈ، کو ہدف بنائے گا۔ منصوبے کا مقصد ہر ماہ کم از کم 5 کروڑ (50 ملین) تاثرات پیدا کرنا ہے۔رپورٹ کے...
    پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کو بڑے پیمانے پر انٹرنیٹ کی بندش کے باعث رابطے اور کاروباری سیکٹر کو رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑا۔رپورٹ کے مطابق کراچی، اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک کے کئی بڑے شہروں میں انٹرنیٹ کی سست رابطے کی رفتار یا مکمل طور پر بندش کا سامنا ہوا. جس سے ٹک ٹاک، واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بک جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارم غیر معمولی طور پر سست رفتاری سے چل رہے تھے.انٹرنیٹ میں مسئلہ دن کے ابتدائی حصے میں شروع ہوا. تاہم شام کے درمیان سب سے زیادہ شدت اختیار کر گیا. گوگل سروسز اور دیگر اہم پلیٹ فارمز پر غیر مستحکم کنیکشن کی وجہ سے ذاتی اور پیشہ ورانہ دونوں نوعیت کی آن لائن سرگرمیاں...
    پی ڈی ایم اے(pdma) کی جانب سے پنجاب کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 5 سے 7 اکتوبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے.دریاؤں کے بالائی حصوں میں بھی بارشیں متوقع ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے پنجاب بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے،بارشوں سے پنجاب کے دریاؤں اور ملحقہ ندی نالوں کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے۔ دوسری جانب ماہرین موسمیات نے 2025-26 کے موسم سرما کو پچھلی کئی دہائیوں میں سب سے سخت اور طویل سردیوں میں شامل ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔رپورٹس کے مطابق لا نینا نامی موسمیاتی...