2025-10-04@19:56:20 GMT
تلاش کی گنتی: 8085

«دے دیا گیا»:

(نئی خبر)
    وقار حسین : خیرپور میں حالیہ بارشوں کے باعث اوور ہیڈ برج پل کی حالت انتہائی خراب ہو چکی ہے جس کے باعث دونوں اطرف مٹی ڈال کر پل کو بند کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پل کے مختلف مقامات پر بڑے بڑے گڑھے پڑ گئے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔ پل کی خراب صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ نے دونوں اطراف سے مٹی ڈال کر پل کو مکمل طور پر بند کر دیا ہے، جس کے باعث ٹرانسپورٹ حضرات اور عام شہری شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔ مجسٹریٹ کافوڈاتھارٹی کی قبضےمیں لی گئی اشیاملزم کوسپرداری پردینےکاآرڈرکالعدم قرار یہ پل خیرپور کو کراچی اور سکھر سے ملانے والا...
    سری لنکن بلے باز ڈسن شناکا کو بھارت کے خلاف میچ میں رن آؤٹ ہونے کے باوجود آؤٹ نہیں دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں بھارت اور سری لنکا کے درمیان فیصلہ سپر اوور میں ہوا۔ سری لنکا نے سپر اوور میں پہلے بیٹنگ کی۔ کوشل پریرا صفر پر آؤٹ ہو کر پویلین واپس لوٹ گئے تھے۔ اس کے بعد ڈسن شناکا نے ارشدیپ کی گیند کھیلنے کی کوشش کی تاہم وہ مس کرگئے اور گیند سیدھی کیپر کے ہاتھوں میں چلی گئی، اس دوران وہ رن لینے کی کوشش میں آگے بڑھے تو کیپر نے رن آؤٹ کردیا۔ Here is the full video Arshdeep Singh bowling in the super over....
    اسپین کے والنسیا ایئرپورٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس کے مطابق 50 سے زائد یہودی مسافروں کو طیارے سے اتار دیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہودی مسافروں کو طیارے سے اتارنے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب انہوں نے عملے کی ہدایات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے عبرانی زبان میں گانا شروع کردیا۔ یہ طلبا ایک یہودی سمر کیمپ سے واپس آرہے تھے۔ یہ گروپ فرانس کا رہائشی تھا جن کی عمر تقریباً 10 سے 15 سال کے درمیان تھی، اور ان کے ساتھ ایک 21 سالہ کیمپ ڈائریکٹر بھی تھی۔ وہ والنسیا سے پیرس جانے والی Vueling فلائٹ میں سوار تھے۔ فلائٹ کے آغاز سے پہلے یا روانگی سے چند...
    ہالی ووڈ کی مشہور فلم سیریز ’’جیمز بانڈ‘‘ کے لیے نئے ایجنٹ 007 کی تلاش جلد شروع ہونے جا رہی ہے کیونکہ اس کردار کیلئے مشہور اداکار پیئرس بروسنان کے ریٹائرمنٹ کے بعد اس کردار کے لیے نئے چہرے کی ضرورت ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ساز اس بار ایک برطانوی اداکار کو مرکزی کردار میں متعارف کرانے کے خواہش مند ہیں، جو کہ اس کردار کے لیے بنیادی شرط قرار دی گئی ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نئی بانڈ فلموں کی ہدایت کاری معروف کینیڈین ڈائریکٹر ڈینس ولنیوو کریں گے۔ یہاں یہ بات قابلِ غور ہے کہ برطانوی شہریت کی شرط کے باعث کئی مشہور ہالی ووڈ اداکار اس دوڑ سے باہر ہوگئے...
    ویب ڈیسک :دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں اضا فے کا سلسلہ جاری ہے،  اوباڑو کے قریب ور والو اسٹاپ کے مقام پر ڈہر کینال سے گزرنے والی پل اچانگ گر  گیا۔   تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں اضا فے کا سلسلہ جاری ہے، 24 گھنٹے میں 12 ہزار کیوسک کے اضافہ سے پانی کا بہاؤ بڑھ کر 4 لاکھ 20 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا۔    اوباڑو کے قریب ور والو اسٹاپ کے مقام پر ڈہر کینال سے گزرنے والی پل اچانگ گرگیا  جس سے متعدد دیہات کا آپس میں زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ زمینی رابطہ منقطع ہو نے کی  وجہ سے  طلبہ سکول جانے سے...
    لاہور(سپورٹس رپورٹر)بھارتی ٹیم مینجمنٹ کی شکایت پر پاکستانی کھلاڑیوں کو طلب کیا گیا تھا، پاکستانی کرکٹرز کیخلاف شکایت کی سماعت ہوٹل میں ہوئی۔ کھلاڑیوں سے ان کے اشاروں پر سوال ہوئے۔ صاحبزادہ فرحان اور حارث رؤف نے الزامات مسترد کرتے ہوئے بھرپور دفاع کیا۔ذرائع کے مطابق حارث رؤف پر میچ فیس کا جرمانہ عائد کردیا گیا جبکہ اشارے کرنے پر وارننگ بھی دی گئی۔صاحبزادہ فرحان پر جرمانہ عائد نہیں کیا گیا تاہم بیٹ بندوق کی طرح لہرانے پر صرف وارننگ ملی ہے آئی سی سی نے دونوں کھلاڑیوں کو لیول ون جرم کا مرتکب قرار دیا۔ صاحبزادہ فرحان نے گن سیلیبریشن کو اظہار مسرت قرار دیا جو اکثر کھلاڑی کرتے ہیں، کہا ایم ایس دھونی اور ویون رچرڈ بھی ماضی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   جسارت نیوز
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سیول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کا ایک تجارتی جہاز جمعہ کی صبح شمالی حد بندی لائن (این ایل ایل) عبور کرنے کے بعد واپس شمال کی جانب لوٹ گیا ہے۔ فوجی حکام نے بتایا کہ جہاز مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بجے جنوبی کوریا کے مغربی سرحدی جزیرے بینگ نیونگ کے قریب داخل ہوا تھا۔ جنوبی کوریائی فوج نے وارننگ جاری کی اور انتباہی فائرنگ کی جس کے بعد جہاز شمال کی جانب واپس چلا گیا۔ واضح رہے کہ شمالی کوریا شمالی حد بندی لائن کو سمندری سرحد تسلیم نہیں کرتا کیونکہ یہ لکیر کوریائی جنگ کے خاتمے کے بعد امریکی قیادت میں کام کرنے والی...
    مستونگ پولیس کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) رفیق حمزہ حب سے مستونگ آتے ہوئے راستے میں لاپتہ ہوگئے، 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود ان کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔پولیس حکام کے مطابق ڈی ایس پی مستونگ رفیق حمزہ ضلع آواران میں آبائی گاؤں مشکے میں اپنی والدہ کی تدفین اور  فاتحہ خوانی کے بعد آواران سے واپس حب چوکی آئے تھے اور جمعرات کی دوپہر حب چوکی سے اپنی ڈیوٹی کے لیے مستونگ روانہ ہوئے تھے۔پولیس حکام کے مطابق وہ سوراب تک پہنچ گئے تھے تاہم اس کے بعد سے ان کا کوئی رابطہ نہیں ہوا اور ان کے موبائل نمبر بھی بند ہیں۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر مستونگ بہرام سلیم کا کہنا تھا کہ ڈی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: شہر قائد  میں ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں حیران کن موڑ اس وقت سامنے آیا جب تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے امیدوار محمد علی جہانگیری کو ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد فاتح قرار دے دیا گیا،  اس نتیجے نے پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی امیدوار شہنیلا عامر کی کامیابی کو شکست میں بدل دیا۔تفصیلات کے مطابق ریٹرننگ افسر کی نگرانی میں ہونے والی دوبارہ گنتی نے ابتدائی نتائج کو مکمل طور پر تبدیل کردیا،  جاری کردہ غیر حتمی نتیجے میں پیپلز پارٹی کی شہنیلا عامر کو ٹاؤن میونسپل کارپوریشن اورنگی ٹاؤن یونین کمیٹی نمبر 1 کی چیئرپرسن کی نشست پر کامیاب قرار دیا گیا تھا۔ اس اعلان کے مطابق شہنیلا عامر کے ووٹ...
    اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی شیاؤمی نے اپنے نئے ہائی اینڈ اسمارٹ فونز شیاؤمی 17 پرو اور شیاؤمی 17 پرو میکس لانچ کر دیے ہیں، جنہیں ایپل کے آئی فون 17 سیریز کے مقابلے میں مزید جدید فیچرز کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وہ 7 ممالک جہاں آئی فون 17 کی قیمت پوری دنیا سے کم ہے جمعہ 26 ستمبر 2025 کو ایک لائیو اسٹریم کے دوران شیاؤمی کے سی ای او لی جون نے ان ڈیوائسز کی نقاب کشائی کی اور دعویٰ کیا کہ یہ فون بیٹری لائف، ڈسپلے کوالٹی اور کیمرا پرفارمنس میں منفرد ہیں۔ شیاؤمی 17 پرو میں 6.3 انچ کا ایل ٹی پی او ڈسپلے (1-120Hz) اور 2.7 انچ کا بیک ڈسپلے...
    جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر بھارتی میڈیا کے سوال پر وزیراعظم کا کرارا جواب WhatsAppFacebookTwitter 0 26 September, 2025 سب نیوز نیویارک (آئی پی ایس )اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شریک وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی میڈیا کو منہ توڑ جواب دے دیا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں ہال سے باہر جاتے ہوئے بھارتی نیوز چینل کے صحافی نے سرحد پار دہشت گردی سے متعلق سوال کیا جس پر وزیراعظم جاتے ہوئے رک گئے اور ترکی بہ ترکی جواب دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم بھارت کی جانب سے کی جانے والی سرحد پار دہشت گردی کو شکست دے رہے ہیں۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب...
    وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر کا آغاز کا قرآنی آیت کے ساتھ کیا اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ وزیراعظم نے بنیان مرصوص آپریشن کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو ایسا فیصلہ کن جواب دیا جسے تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ مسلح افواج نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں جرأت اور بہادری کا بے مثال مظاہرہ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بھارت نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری علاقوں پر حملہ کرکے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا۔ شہباز شریف نے دوٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے سرحدوں کی سالمیت اورقومی سلامتی کی خلاف ورزی کی...
    بھارت میں آئی لو محمد ۖ کہنا بھی جرم بنا دیا گیا، بریلی میں پولیس مسلمانوں پر ٹوٹ پڑی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 September, 2025 سب نیوز نئی دہلی (آئی پی ایس )بھارت میں آئی لو محمد ۖ کہنا بھی جرم بنا دیا گیا اور ریاست اترپردیش کے شہر بریلی میں پولیس مسلمانوں پر ٹوٹ پڑی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر کانپور میں رواں ماہ 12 ربیع الاول کو میلاد النبی ۖ کے جلوس میں مسلمانوں کی جانب سے آئی لو محمد ۖ کے بینر لگایا گیا جس پر انتہا پسند ہندوں نے ہنگامہ کھڑا کردیا۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ انتہا پسند ہندوں نے نا صرف اس بینر پر ہنگامہ کیا اور توڑ پھوڑ بھی کی جبکہ پولیس...
    بھارت کو دیا گیا فیصلہ کن جواب تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا؛ وزیراعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب WhatsAppFacebookTwitter 0 26 September, 2025 سب نیوز نیویارک (سب نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر کا آغاز کا قرآنی آیت کے ساتھ کیا اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ وزیراعظم نے بنیان المرصوص آپریشن کا تذکرہ کرتے ہوئے بھارتی جارحیت کو بے نقاب کردیا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسی ڈی اے کا کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ سی ڈی اے کا کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ تمام...
    سڈنی سے نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ جانے والی ایک مسافر بردار پرواز میں اُس وقت سنسنی پھیل گئی جب پائلٹ کو طیارے کے کارگو ہولڈ میں ممکنہ آگ کی اطلاع ملی، جس پر انہوں نے فوری طور پر “مے ڈے” کال دے کر ہنگامی لینڈنگ کی درخواست کی۔ خوش قسمتی سے، طیارہ بحفاظت لینڈ کر گیا اور تمام مسافر محفوظ رہے۔ بین الاقوامی ذرائع کے مطابق، یہ واقعہ ایک بوئنگ 737 طیارے میں پیش آیا، جس میں 156 مسافر سوار تھے۔ پرواز نے معمول کے مطابق سڈنی سے روانگی لی، تاہم دورانِ پرواز پائلٹ کو کارگو ایریا سے وقفے وقفے سے آگ سے متعلق الرٹس موصول ہونے لگے، جس پر انہوں نے احتیاطی تدابیر کے طور پر فوری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> پاکستان مسلم لیگ (ن)  کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو کو جینیوا کے اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فیملی ذرائع  کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو جنیوا کے اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے، جہاں وہ گزشتہ سات روز سے زیرِ علاج تھے۔فیملی ذرائع کے مطابق نواز شریف کے دل کے حوالے سے ایک پروسیجر کیا گیا جس کے بعد اب ان کی صحت تسلی بخش ہے۔ فی الحال وہ جنیوا کے ایک ہوٹل میں اپنے بیٹے حسن نواز اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کے ہمراہ مقیم ہیں۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کا علاج اسی...
    نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر افغانستان کے حوالے سے پاکستان، چین، روس اور ایران کے وزرائے خارجہ نے اہم چار فریقی ملاقات کی۔ یہ اجلاس روس کی میزبانی میں ہوا، جس میں افغانستان کی سیکیورٹی، انسانی صورتحال اور علاقائی استحکام پر تفصیل سے غور کیا گیا۔  چاروں ممالک نے ایک مشترکہ اعلامیہ میں افغانستان کی موجودہ صورتِ حال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا کہ افغانستان کو ایک آزاد، متحد، پرامن اور دہشت گردی سے پاک ملک کے طور پر دیکھنا سب کی مشترکہ خواہش ہے۔ اعلامیہ میں افغانستان کی سرزمین سے ابھرنے والے دہشت گرد گروہوں کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی پر زور دیا گیا۔ بیان...
    —فائل فوٹو خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق مردان کے علاقے کہوئی برمول میں فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق اور تیسرا زخمی ہوا ہے۔ یہ بھی پڑھیے مردان میں مخالفین کی فائرنگ سے میاں، بیوی اور بیٹا قتل مردان پولیس نے بتایا ہے کہ واقعہ کھیت میں بکریاں چراتے ہوئے تلخ کلامی کے بعد پیش آیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزمان فرار ہو گئے ہیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔مقتول بھائیوں کی لاش اور زخمی بھائی کو اسپال منتقل کر دیا گیا ہے۔
    پنجاب میں ماحولیاتی آلودگی کی نگرانی کے لیے 38 ائیرکوالٹی مانیٹرنگ سسٹمز نے کام شروع کردیا۔ سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت اسموگ اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران فضائی آلودگی کا معیار بتانے والے جدید نظام کے نفاذ کی منظوری دی گئی۔ اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسموگ کے خاتمے کے لیے 12ڈرون اسکواڈز اور 8 ’ای اسکواڈز‘ نے کام شروع کردیا ہے، موٹرویز کے اطراف کے 3کلومیٹر علاقے کو اسموگ فری رکھنے کی منصوبہ بندی مکمل کرلی گئی ہے۔ اجلاس میں ’لائٹ کوڈز‘کے استعمال سے اسموگ کی نشاندہی کی ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ دھان کی فصل کی کٹائی کے لیے کسانوں کو جدید مشینری فراہم کرنے کا فیصلہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ (ای پی بی ڈی) کی تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان خطرناک حد تک قرضوں کے بوجھ تلے دب چکا ہے، اور اوسطاً ہر شہری پر 3 لاکھ 18 ہزار 252 روپے کا قرض ہے۔ دس سال قبل یہ بوجھ فی کس صرف 90 ہزار 47 روپے تھا، یعنی اس عرصے میں یہ تین گنا سے زیادہ بڑھ گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق قومی قرضے میں سالانہ اوسطاً 13 فیصد اضافہ ہورہا ہے، جس کے باعث ہر چھ سال بعد قرضہ دگنا ہو جاتا ہے۔ اس وقت پاکستان کا مجموعی قرضہ جی ڈی پی کے 70.2 فیصد کے برابر ہے، جو فِسکل ریسپانسبلٹی ایکٹ میں مقررہ 60 فیصد کی حد...
    ---فائل فوٹو  جامعہ کراچی نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ایل ایل بی کی سند منسوخ کردی جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مجاز اتھارٹی کی منظوری کی تعمیل میں سنڈیکیٹ نے 31.08.2024 کو ہونے والے اپنے اجلاس میں قرارداد نمبر 06 اور غیر منصفانہ ذرائع کمیٹی (UFM) کی سفارش کے تحت طارق محمود ولد قاضی محمد اکرم کو غیر منصفانہ طریقوں کا قصوروار ٹھہرایا اور تین سال کے لیے کسی بھی یونیورسٹی/کالج میں داخلہ لینے سے روک دیا گیا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی یونیورسٹی کی ڈگری کے C8 کے تحت کسی بھی قابلیت کے امتحان میں شرکت کرنے سے روک دیا گیا ہے، وہ 1989ء میں اور کبھی اسلامیہ...
    جامعہ کراچی نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ایل ایل بی ڈگری منسوخ کرتے ہوئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: میڈیا رپورٹس کے مطابق، جامعہ کراچی کی سنڈیکیٹ نے 31 اگست 2024 کو منعقدہ اجلاس میں قرارداد نمبر 06 کی منظوری دی، جس میں غیر منصفانہ ذرائع کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں طارق محمود ولد قاضی محمد اکرم کو غیر منصفانہ طریقے اختیار کرنے کا مرتکب قرار دیا گیا تھا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، فیصلے کے تحت انہیں 3 سال تک کسی بھی یونیورسٹی یا کالج میں داخلہ لینے سے روک دیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ قواعد کے رول سی 8 کے تحت انہیں کسی بھی یونیورسٹی...
    کراچی ایکسپو سینٹرمیں منعقدہ آئی ٹی سی این ایشیا کی 3روزہ نمائش کا اختتام ہو گیا ،نمائش میں برطانیہ،ترکیہ،آذربائیجان، سعودی عرب، چین اورامریکا سمیت مختلف ممالک نے بھر پور شرکت کی ،کراچی ایکسپو سینٹر نمائش میں جدیدٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے مختلف ممالک سے اہم مفاہمتی یادداشتوں پردستخط کئے گئے،800 سے زائدکمپنیوں اور 300بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی شمولیت نے ایونٹ کو کامیاب بنایا ،ملکی وغیر ملکی سرمایہ کاروں نے ایس آئی ایف سی کی کاوشوں کا اعتراف کیا ہے-شرکاء نے ایس آئی ایف سی کے اقدامات کو پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کا ضامن قراردیتے ہوئے کہا ہے ایس آئی ایف سی نے نوجوان نسل کو آئی ٹی کے شعبے میں مواقع دے کرترقی کی امنگ پیدا کر دی،ایس...
    جکارتا: انڈونیشیا کی پولیس نے گزشتہ ماہ ملک بھر میں ہونے والے پُرتشدد مظاہروں میں ملوث تقریباً 1,000 افراد کی نشاندہی کر لی ہے،ان میں 295 کم عمر افراد بھی شامل ہیں جنہیں باضابطہ طور پر مشتبہ قرار دیا گیا ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق نیشنل پولیس کریمنل انویسٹی گیشن ایجنسی کے سربراہ کمشنر جنرل سیاحر دیانتونو نے کہا کہ 936 افراد کے خلاف کیسز درج کیے گئے ہیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے صرف اُن لوگوں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں جو پُرتشدد کارروائیوں اور ہنگاموں میں ملوث تھے جبکہ پرامن احتجاج کرنے والوں کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔ رپورٹس کے مطابق ان مظاہروں کے دوران کم از کم 10 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے، جن میں...
    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر سی ایم فری وائی فائی سروس کا دائرہ کار مزید بڑھا دیا گیا۔ ترجمان سیف سٹیز کے مطابق لاہور میں 442 مقامات پر فری وائی فائی سروس فراہم کردی گئی ہے، اب تک 58.04 ملین سے زائد صارفین نے 1191 ٹی بی ڈیٹا استعمال کیا۔ ترجمان سیف سٹیز کا کہنا ہے کہ پنجاب کے 23 اضلاع میں بھی اہم مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کو فعال کر دیا گیا، 23 اضلاع میں 952 مقامات پر مفت وائی فائی سروس فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان کے مطابق پنجاب کے 450 خواتین سرکاری کالجز میں مفت انٹرنیٹ سروس فراہم کی جائے گی،  طالبات کے تحفظ اور ایمرجنسی سروسز تک بروقت رسائی کیلئے خواتین کالجز میں فری انٹرنیٹ...
    گرین شرٹس نے زبردست بولنگ پرفارمنس کی بدولت بنگلہ دیش کو 11 رنز سے شکست دے دی شاہین آفریدی، حارث رؤف نے تین ،تین ، صائم ایوب نے 2 جبکہ محمد نواز نے ایک وکٹ حاصل کی ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 11 رنز سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، فائنل میں ایک بار پھر روایتی حریف بھارت کیساتھ جوڑ پڑے گا۔پاکستان کی جانب سے ملنے والے 136 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کرکٹ ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بناسکی۔بنگلا دیش کی جانب سے شمیم حسین30رنز بناکر ٹاپ سکورر رہے، سیف حسن نے 18 ، نور الحسن نے16، مہدی حسن نے 11،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آبادمیں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے مبینہ قتل کیس پر سماعت کی۔ سرکاری وکیل راجہ نوید حسین عدالت میں پیش ہوئے۔ کیس کے پہلے گواہ کا بیان عدالت میں ریکارڈ کروا دیاگیا۔ وکیل صفائی کی جانب سے آج گواہ کے بیان پر جرح نہ کی گئی۔ راجہ نوید حسین نے کہا کہ وکیل صفائی آج ہی گواہ پر جرح کریں، اگلی سماعت پر مزید گواہان کے بیانات ریکارڈ کروائیں گے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 27 ستمبر تک ملتوی کردی۔ خبر ایجنسی گوہر ایوب
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوب مغربی چین میں دنیا کا سب اونچا پل ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔ چینی میڈیا کے مطابق دنیا کے سب سے انچے پل ہوا جیانگ گرینڈ کینین برج کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔یہ پل چین کے صوبے گوئیڑومیں واقع ہے۔ اس کی کل لمبائی 2 ہزار 890 میٹر ہے، جبکہ اسکے مرکزی حصے کی چوڑائی ایک ہزار 420 میٹر ہے۔ یہ نیچے بہنے والے دریا سے 625 میٹر بلند ہے۔یہ ایک فولادی پل ہے، جس میں 22 ہزار ٹن فولاد استعمال کیا گیا ہے، جو مجموعی طور پر پیرس میں واقع 3 ایفل ٹاورز کے فولاد کے برابر ہے۔ اس پل کی تعمیر کا کام 2022ء کے اوائل میں شروع...
    امام کعبہ شیخ ڈاکٹر صالح بن حمید کو مفتی اعظم مقرر کر دیا گیا۔ مکہ مکرمہ میں جاری شاہی اعلامیہ کے مطابق شیخ صالح بن حمید 1949 میں سعودی عرب کے شہر بریدہ میں پیدا ہوئے، مکہ مکرمہ کی اسلامک یونیورسٹی سے فقہ کی ڈگری حاصل کی۔ واضح رہے کہ شیخ صالح بن حمید 2002 سے 2009 تک سعودی مجلس شوریٰ کے اسپیکر رہے ہیں۔ Post Views: 1
    منڈی بہاؤالدین میں ایچ پی وی ویکسینیشن مہم کے دوران لیڈی ہیلتھ ورکر پر مقامی خواتین نے حملہ کر دیا، یہ واقعہ چک نمبر 38 میں پیش آیا جہاں ویکسینیشن ٹیم اسکول میں طالبات کو حفاظتی ٹیکے لگا رہی تھی۔ کوتھیالہ شیخاں پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او صابر حسین سندھو نے بتایا کہ لیڈی ہیلتھ ورکر غلام صغریٰ کو نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا گیا بلکہ زمین پر بھی گرا دیا گیا۔ بعدازاں ورکر کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ یہ بھی پڑھیں: فیکٹ چیک: ایچ پی وی ویکسین سے بچیوں کی طبیعت خراب ہونے کا دعویٰ، حقیقت کیا ہے؟ ایف آئی آر کے مطابق ملزمہ پروین اور اس...
    بحرین کی جانب سے بھیجے گئے امدادی سامان میں 392 خصوصی خیمے، 13 الیکٹرک جنریٹرز، 65 پانی صاف کرنے والے پمپ، 1660 کمبل اور 3180 پلاسٹک میٹس شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بحرین کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف پیکج دیا گیا ہے اور امدادی سامان پاکستان پہنچا دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بحرین نے ہنگامی بنیاد پر پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان روانہ کردیا اور بحرین کا بوئنگ 707 ایف طیارہ امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا ہے۔ بحرین کی جانب سے بھیجے گئے امدادی سامان میں 392 خصوصی خیمے، 13 الیکٹرک جنریٹرز، 65 پانی صاف کرنے والے پمپ، 1660 کمبل اور 3180 پلاسٹک میٹس شامل ہیں۔ بحرین کی جانب سے 416...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برادر ملک بحرین کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کےلئے ریلیف پیکج دیا گیا ہے۔مشکل کی اس گھڑی میں برادر ملک بحرین پاکستان کی مدد کے لئے پیش پیش بحرین نے ہنگامی بنیاد پر پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے امداد بھیج دی۔بحرین کا طیارہ بوئنگ 707 ایف متاثرین سیلاب کیلئے امدادی سامان لیکر پہنچ گیا، امدادی سامان میں 392 خصوصی خیمے اور 13 الیکٹرک جنریٹرز شامل ہیں۔اس کے علاوہ 65 پانی صاف کرنے والے پمپ، 1660 کمبل اور 3180 پلاسٹک میٹس بھی شامل ہیں۔امدادی سامان میں بحرین کی جانب سے بھیجے گئے 416 فوڈ پیکیجز بھی شامل ہیں بحرین کی جانب سے موصول ہونے والی امداد کی تقسیم کا مرحلہ متاثرہ علاقوں میں جلد شروع ہو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کبھی ایک معجزہ تھا آج جادو بھی نہیں ہے۔ پاکستان کبھی اسلام کا قلعہ تھا آج اسلام کی جھگی بھی نہیں ہے۔ پاکستان کبھی ایک سمندر تھا آج ایک تالاب بھی نہیں ہے۔ کبھی پاکستان کی ہر چیز عظیم تھی آج کچھ بھی عظیم نہیں ہے۔ پاکستان کا نظریہ عظیم تھا۔ اس نظریے نے محمد علی جناح کو قائداعظم بنا کر کھڑا کیا۔ قائداعظم صرف افراد کے وکیل تھے پاکستان کے نظریے نے انہیں ایک مذہب، ایک تہذیب، ایک تاریخ اور ایک قوم کا وکیل بنادیا۔ برصغیر کی ملت اسلامیہ ایک بھیڑ تھی پاکستان کے نظریے نے بھیڑ کو قوم بنایا۔ پاکستان کا نظریہ اسلام تھا اور اسلام نے قوم پرست اقبال کو امت پرست اقبال میں...
    گزشتہ دنوں جعفر ایکسپریس پر ہونیوالے دھماکے کے باعث ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا تھا۔ جسکی بحالی کا کام جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو تین روز کے لئے منسوخ کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق گزشتہ دنوں جعفر ایکسپریس پر ہونے والے دھماکے کے باعث ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا تھا۔ جس کی بحالی کا کام جاری ہے۔ جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو ان کے ٹکٹ کے پیسے کا مکمل ریفنڈ فراہم کر دیا گیا ہے۔ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ تین دن بعد جعفر ایکسپریس کا بحال کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل بلوچستان میں ضلع مستونگ کی تحصیل دشت میں پشاور سے کوئٹہ آنیوالی جعفر...
    تحریک انصاف کی رہنما فلک جاوید نے گزشتہ روز گرفتاری کے بعد آج عدالت میں پیشی کے موقع صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہ میرے اوپر جھوٹا کیس کیا ہوا ہے،یہ لوگ کچھ ثابت نہیں کرسکتے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے سنا ہے کہ عظمیٰ بخاری نے میری جھوٹی ای آئی ویڈیو لگائی ہے۔اب میں ان پر کیس کروں گی۔ فلک جاوید کو کیوں گرفتار کیا گیا؟ وجہ سامنے آگئی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید خان کو پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے کیس...
    موسم سرما آنے سے قبل ہی لاہور میں فضائی آلودگی سر اٹھانے لگی۔ لاہور دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے پہلے نمبر پر آگیا۔ ائیرکوالٹی انڈکس 185 ریکارڈ کیا گیا۔لاہور میں فضائی آلودگی کا مسئلہ خطرے کی گھنٹی بجانے لگا۔ لاہور کا ائیرکوالٹی انڈکس دنیا کے باقی تمام ممالک سے انتہائی ناقص ہوگیا۔ فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا بھر میں ناقص ترین آب و ہوا میں پہلے نمبر پر ہے بنگلا دیش کا شہر ڈھاکہ دوسرے جبکہ انڈونیشیا کا شہر جاکرتا تیسرے نمبر پرہے۔طبی ماہرین نے کہا کہ یہ فضا سانس لینے کیلئے مہلک ہے جبکہ ماحولیاتی ماہرین نے کہا کہ ابھی سے مناسب اقدامات نہ کئے گئے تو موسم سرما میں اس کے سنگین نتائج...
    قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں بتایا گیا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کی بڑھتی رسائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا گیا کہ رواں سال 263 یونیورسٹیوں کے گردونواح سے منشیات پکڑی گئی ہیں، جبکہ 4 ہزار کالجز میں آگاہی مہم چلائی جا رہی ہے، پاکستان سے 87 فیصد "آئس" جی سی سی ممالک میں جاتی ہے، کوریئر پارسلز اور آن لائن شاپنگ کو بھی اس مقصد کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو بریفنگ میں بتایا گیا ہے پاکستان میں زیادہ تر منشیات افغانستان سے سمگل ہو کر آتی ہیں اور پاکستان کے راستے دیگر ممالک تک پہنچائی جاتی ہیں، جبکہ اندرون ملک اور بیرون ملک کوریئر کمپنیوں کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں آج پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدِ مقابل ہوں گی۔ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں آج پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان فیصلہ کن میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جہاں گرین شرٹس کو فائنل تک رسائی برقرار رکھنے کے لیے لازمی فتح درکار ہےپاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان آج ہونے والا میچ سیمی فائنل کی حیثیت اختیار کر گیا ہے، جس میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم فائنل میں رسائی حاصل کرے گی۔سری لنکن ٹیم سپر فور مرحلے میں ابتدائی دو ناکامیوں کے بعد ایونٹ سے باہر ہو چکی ہے، لہٰذا 26 ستمبر کو بھارت اور سری لنکا کے درمیان...
    حالات خراب ہوتے ہی ضلعی انتظامیہ نے انڈین سول سکیورٹی کوڈ کی دفعہ 144 اور دفعہ 163 نافذ کردی۔ کارگل، زنسکار، نوبرا، دراس، چانگتھانگ اور لامایورو میں سکیورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے ضلع لیہہ میں بدھ کو ریاستی درجے (اسٹیٹ ہُڈ) اور چھٹے شیڈول کے مطالبے پر شٹر ڈاؤن (ہڑتال) کے دوران احتجاج کے دوران پانچ افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ہے، جب کہ مظاہروں کے دوران پچاس سے زائد گرفتار اور درجنوں شہریوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ وہیں اطلاعات کے مطابق مظاہرین نے لیہہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دفتر کو آگ لگا دی اور سکیورٹی فورسز کی ایک گاڑی بھی نذرِ آتش کر دی۔...
    فوج کی تعیناتی سیلاب کے نقصانات کے تخمینے کیلئے مشترکہ سروے ٹیم کا حصہ ہے۔ وفاقی حکومت نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت سیلاب سروے کیلئے فوج کی تعیناتی کی ہے۔ حالیہ سیلابوں نے بڑی تعداد میں انسانی جانوں اور املاک کو شدید نقصان پہنچایا، ایک جامع بعد از سیلاب نقصانات کا سروے ناگزیر قرار دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب بھر میں سیلاب کی تباہ کاریوں کا سروے کرانے کیلئے پاک فوج کی خدمات حاصل کرنے کی منظوری دی گئی۔ ذرائع کے مطابق سیلاب سروے کیلئے پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت سے فوج کی خدمات مانگی تھیں۔ وفاقی حکومت نے فوج کی تعیناتی کے باضابطہ احکامات پنجاب حکومت کو بھجوا دیئے ہیں۔ فوج کی تعیناتی پنجاب کے27 اضلاع میں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارت خزانہ نے بجلی کے شعبے میں 1225 ارب روپے کے گردشی قرض سے متعلق معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔ معاہدے کو مالیاتی نظم و ضبط اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کی جانب اہم قدم قرار دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کی قیادت میں ٹاسک فورس نے توانائی بحران کے بڑے چیلنج پر قابو پا لیا۔ وزیر توانائی اویس لغاری، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور دیگر اداروں کی مشترکہ کاوشوں سے معاہدہ طے پایا۔  وزارت خزانہ کے مطابق  660 ارب روپے کے پرانے قرضے ری سٹرکچر جبکہ 565 ارب روپے کی نئی فنانسنگ کا معاہدہ ہوا ہے۔ صارفین پر کوئی نیا بوجھ نہیں ڈالا جائے...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 ستمبر 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید خان کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کو مقامی عدالت مین پیش کیا گیا، اس موقع پر میڈیا سے مختصر گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ان کے پاس کچھ بھی نہیں، یہ سب جھوٹے مقدمات ہیں جو مجھ پر قائم کیے جا رہے ہیں، میں نے سنا ہے عظمیٰ بخاری نے میری کوئی جعلی ویڈیو پھیلائی ہے میں ان کے خلاف کیس کروں گی۔ بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کی بہن فلک جاوید کی بازیابی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں...
    دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر درمیانے درجے کی سیلابی صورتِ حال برقرار ہے، پانی کے دبائو سے کچے کے علاقے متاثر ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد مزید بڑھ گئی جہاں پانی کا بہائو  4 لاکھ7 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا۔دریائے سندھ میں سیلابی پانی کی سطح تیزی سے بلند ہونے کے باعث ٹھٹھہ میں کچے کے دیہات زیرِ آب آرہے ہیں۔
    ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ سیمی فائنل کی صورت اختیار کرگیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھارت نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر فائنل میں جگہ پکی کرلی۔ آج پاکستان اور بنگلہ دیش میں سے جو ٹیم جیتے گی وہ فائنل میں پہنچ جائے گی۔ سری لنکن ٹیم ابتدائی دو میچز میں شکست کے بعد پہلے ہی ایونٹ سے باہر ہوچکی ہے۔ 26 ستمبر کو بھارت اور سری لنکا کا میچ محض رسمی کارروائی ہوگا۔ یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت رواں ایشیا کپ میں اب تک دو میچز کھیل چکے ہیں اور دونوں میں پاکستان کو شکست ہوئی تھی۔ ایشیا کپ کا فائنل 28 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔...
    لاہور، بہاولپور، ٹھٹھہ ( نیوزڈیسک) پنجاب میں تاریخ کے بدترین سیلاب سے شہری سنبھل نہیں سکے، کئی علاقوں میں اب تک پانی کھڑا ہے، پانی کھڑا ہونے سے بحالی میں تاخیر ہو رہی ہے، کئی علاقوں میں راستے بحال نہیں ہو سکے جس کی وجہ سے متاثرین کو گھروں کی طرف واپسی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ احمد پور شرقیہ اور اوچ شریف میں سیکڑوں گھر اور ہزاروں ایکڑ رقبہ پر کھڑی فصلیں ڈوب گئیں، باغات، تعلیمی ادارے ، سڑکیں دیگر انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ پانی کی سطح کم ہونے کے باوجود جگہ جگہ پڑے شگاف بند نہ کئے جاسکے، راستے بحال نہ ہونے سے سیلاب متاثرین کو واپسی میں مشکلات کا سامنا ہے،...
    ویب ڈیسک: اسلامی نظریاتی کونسل نے بینک سے رقم نکالنے یا منتقلی کرنے پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی وصولی کو غیر شرعی قرار دے دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس چیئرمین علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں بینک سے رقم نکالنے یا منتقلی پر ودہولڈنگ ٹیکس کی وصولی کو غیر شرعی قرار دیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ود ہولڈنگ ٹیکس کی وصولی زیادتی کے مترادف ہے۔ ڈاکوؤں کی سہولت کار ٹک ٹاکر گرل گرفتار اسلامی نظریاتی کونسل نے دیت کے قانون میں ترمیم کی شقوں کی مخالفت بھی کر دی ہے۔ کونسل ارکان نے اعلامیہ میں یہ بھی کہا ہے کہ وہ دیت کے قانون میں ترمیم...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر درمیانے درجے کی سیلابی صورتِ حال برقرار ہے، پانی کے دباؤ سے کچے کے علاقے متاثر ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد مزید بڑھ گئی جہاں پانی کا بہاؤ  4 لاکھ7 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا۔دریائے سندھ میں سیلابی پانی کی سطح تیزی سے بلند ہونے کے باعث ٹھٹھہ میں کچے کے دیہات زیرِ آب آرہے ہیں۔ٹھٹہ میں یار محمد منچھر سمیت کچے کے دیہاتوں میں پانی کی سطح میں کئی فٹ اضافہ ہوگیا جس کے بعد مکینوں نے قریبی بند کی طرف نقل مکانی شروع کردی جبکہ کئی افراد اب بھی علاقے میں موجود حکومتی مدد کے منتظر ہیں۔ کراچی...
    فائل فوٹو دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد مزید بڑھ گئی، بہاؤ 4 لاکھ 7 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا۔فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق کوٹری بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔کئی ہفوں بعد دریائے ستلج میں بھی پانی کا زور ٹوٹ گیا، گنڈا سنگھ والا اور ہیڈ سلیمانکی پر پانی کا بہاؤ معمول پر آگیا۔فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق صرف ہیڈ اسلام پر نچلے درجے کا سیلاب رہ گیا، یہاں بھی پانی کی سطح کم ہو رہی ہے، باقی دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں کرپٹو ایکسچینجز کے لیے لائسنسنگ کا عمل باضابطہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے، جو ملکی ڈیجیٹل فنانس سیکٹر کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی نے عالمی کرپٹو سروس فراہم کنندگان کو لائسنس کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی دعوت دے دی ہے۔ ماہرین کے مطابق پاکستان کی کرپٹو مارکیٹ میں اس وقت تقریباً 40 ملین صارفین اور 300 بلین ڈالر کا سالانہ تجارتی حجم موجود ہے جو دنیا کی سب سے بڑی غیر منظم مارکیٹس میں شمار ہوتی ہے۔ ایشیا کپ، ابھیشیک کی آج بی دھماکے دار پرفارمنس، بھارت نے بنگلہ دیش کوشکست دے دی اتھارٹی کے...
      دبئی: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر 4 مرحلے میں بھارت نے بنگلادیش کو 41 رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ بھارت کے 169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم آخری اوور میں 127 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ بھارت اور بنگلادیش کی ٹیمیں سپر 4 مرحلے کے اہم میچ میں دبئی میں مدمقابل تھیں۔ جہاں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ بنگلادیش کی ٹیم میں آج 4 تبدیلیاں کی گئیں۔ بنگلادیشی کپتان لٹن داس انجری کے باعث پلیئنگ الیون میں شامل نہیں تھے۔ ان کی جگہ جاکر علی کپتانی کی ذمہ داری نبھائیں۔ بھارت کی اننگز بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان...
    —فائل فوٹو کراچی کے علاقے لانڈھی میں 7 سال کے بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزمان کا بیان منظرِ عام پر آ گیا، دونوں ملزمان نے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔2 روز قبل لانڈھی 36 بی کی کچرا کنڈی سے 7 سال کے سعد کی لاش ملی تھی، پولیس ابتدائی تحقیقات کے بعد جلد ہی حقائق تک پہنچی اور 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان کی جانب سے پولیس کو دیا گیا ویڈیو بیان ’جیو نیوز‘ نے حاصل کر لیا ہے جس میں ملزمان نے ناصرف جرم کا اعتراف کیا ہے بلکہ یہ تفصیل بھی بتائی ہے کہ انہوں نے کس سفاکی کے ساتھ اس جرم کا ارتکاب کیا۔ملزم سہیل نے اپنے اعترافی بیان میں...
    صوبائی امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سیکیورٹی ادارے اور وفاقی و صوبائی حکومتیں اپنی پوزیشن واضح کریں، سانحہ تیراہ کی شفاف تحقیقات کی جائیں، ذمہ داران کو سزا دی جائے اور متاثرہ خاندانوں کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی کے امیر عبدالواسع نے گزشتہ رات کی تاریکی میں ضلع خیبر کے علاقہ تیراہ میں معصوم بچوں، خواتین اور بے گناہ شہریوں کی شہادت پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ تیراہ پر سیکیورٹی ادارے، وفاقی و صوبائی حکومتیں اپنی پوزیشن واضح کریں اور اس سفاکانہ حملوں کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داران کو سزا دی جائے۔ جماعت اسلامی کے صوبائی ہیڈ کوارٹر مرکز اسلامی پشاور سے...
    اوتھل میں لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر، واٹر اینڈ میرین سائنسز میں طلبا اور پولیس کے درمیان شدید کشیدگی کے دوران 2 طلبا زخمی ہوگئے جبکہ متعدد طلبا کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان اسمبلی میں مائینز اینڈ منرل ایکٹ دوبارہ پیش کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے فارغ کیے گئے 4 طلبا کی بحالی کے حق میں احتجاج کیا جارہا تھا۔ پولیس نے طلبا سے مذاکرات کے لیے یونیورسٹی پہنچ کر حالات کو سنبھالنے کی کوشش کی لیکن طلبا کی جانب سے پتھراؤ شروع کردیا گیا جس کے جواب میں پولیس نے طلبا کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی۔ پولیس کے مطابق...
    سٹی42:  اسلامی نظریاتی کونسل نے انجنیئر محمد علی مرزا کو گستاخ قرار دے دیا. اسلامی نظریاتی کونسل نے آج اپنے اجلاس میں انجینئیر محمد علی مرزا کے معاملہ پر مفصل غور و خوغ کے بعد قرار دیا کہ مرزا محمد علی کے کئی بیانات نقلِ کفر پر مشتمل ہیں، 3 تھانوں کی حدود میں اے ٹی ایم میں ایلفی ڈالنے کی واردات ؛ مقدمہ درج کونسل نے قرار دیا کہ مرزا محمد علی کے بیانات کسی شرعی مقصد کے بغیر کہے گئے، نقلِ کفر پر مبنی بیانات کی بنا پر انجنیئر مرزا سخت تعزیری سزا کے مستحق ہیں۔ انجنیئر محمد علی مرزا نے بار بار نقلِ کفر پر مشتمل بیانات دہرائے۔ گستاخانہ جملے بار بار دہرانے سے...
    لاہور: کوئٹہ سے پشاور کیلئے آج روانہ ہونے والی جعفر ایکسپریس کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق مسافروں کو مکمل ریفنڈ فراہم کر دیا گیا ہے اور یہ ٹرین آئندہ تین روز تک معطل رہے گی۔ دوسری جانب جعفر ایکسپریس حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ ریلوے ذرائع کے مطابق دھماکے سے تباہ ہونے والے ٹریک کی بحالی کا کام جاری ہے اور بھاری مشینری جائے وقوعہ پر موجود ہے۔  حادثے میں الٹنے والی بوگیوں کو آج سیدھا کر دیا جائے گا جبکہ تباہ شدہ بوگیوں کو ہٹانے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس اور بولان ایکسپریس کی سروس تاحال معطل...
    اسلامی نظریاتی کونسل نے رقم نکالنے پر لگنے والے ود ہولڈنگ ٹیکس کو شریعت کے خلاف قرار دے دیا ہے۔ بدھ کے روز منعقد ہونے والے کونسل کے 243 ویں اجلاس میں متعدد اہم معاملات پر غور کیا گیا اور فیصلے کیے گئے۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کی، جبکہ کونسل کے دیگر معزز اراکین بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں متفقہ طور پر یہ رائے دی گئی کہ بینکوں سے رقم نکالنے پر ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کرنا زیادتی کے مترادف ہے اور شریعت کے اصولوں سے مطابقت نہیں رکھتا۔ کونسل نے انسانی دودھ ذخیرہ کرنے سے متعلق تجویز پر بھی غور کیا۔ فیصلہ کیا گیا کہ مخصوص شرائط اور مناسب قانون سازی کے...
    شمال مغربی بحرالکاہل کے اس سال کے طاقتور ترین طوفان ’راگاسا‘ نے تائیوان میں تباہی مچانے کے بعد بدھ کو چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ اور ہانگ کانگ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ شدید بارشوں اور تیز ہواؤں کے باعث تائیوان میں کم از کم 29 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوئے جبکہ 152 افراد تاحال لاپتا ہیں۔ تائیوان کے مشرقی علاقے ہوالین میں بارشوں سے بننے والی دہائیوں پرانی جھیل کی قدرتی بند ٹوٹنے سے پانی اور کیچڑ کا ریلا گاؤں میں داخل ہوگیا جس سے درجنوں مکانات تباہ ہوئے، ایک پل بہہ گیا اور متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔ یہ بھی پڑھیں: سمندری طوفان ملٹن فلوریڈا سے ٹکرا گیا، 16 افراد ہلاک سیکڑوں زخمی ہوالین کے مقامی...
     شاہدسپرا:سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گھریلو صارفین سے ایل این جی پر درخواستیں وصول کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صارفین سے کمپنی کی ویب سائٹ پر صرف آن لائن درخواست جمع کروانیکی اجازت دیدی گئی,سوئی ناردرن گیس کمپنی نے صرف ایل این جی کی بنیاد پر درخواستوں کی وصولی شروع کر دی,درخواست کیساتھ قومی شناختی کارڈ، پراپرٹی کی دستاویزات لازمی قرار دیدی گئیں. درخواست کیساتھ ہمسایہ صارف کا گیس بل لگانا بھی لازمی قرار دیدیا گیا,پہلے سے جمع ہونیوالے ڈیمانڈ نوٹسز پر بھی درخواستیں جمع کروانے کا فیصلہ کیا گیا،جمع ہونیوالے ڈیمانڈ نوٹسز کے صارفین کے لئے علیحدہ لنک دیا گیا ہے،جمع شدہ ڈیمانڈ نوٹس کے حامل صارفین کو ترجیحی بنیادوں پر کنکشن دیا جائیگا۔...
    ملک بھر میں حالیہ سیلاب سے متاثر ہونے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ متاثرین کی امداد کے معاملے پر پنجاب حکومت اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی قیادت کے درمیان نیا تناؤ پیدا ہو گیا ہے جبکہ آصفہ بھٹو زرداری نے بھی اس معاملے پر اپنا بیان دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو استعمال نہ کرنا غفلت ہوگی، آصفہ بھٹو پنجاب حکومت کی ترجمان اور وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب زدگان کی فوری اور باعزت مدد کے لیے وزیرِ اعلیٰ ریلیف کارڈ متعارف کرائیں گے تاکہ کسی متاثرہ شخص کو لائنوں میں کھڑا نہ ہونا پڑے۔...
    دہلی کی مشہور لوو کُش رام لیلا کمیٹی نے اس سال کے رام لیلا میں اداکارہ پونم پانڈے کو راؤن کے بیوی ماندودری کا کردار نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ متعدد گروپوں کی مخالفت اور عوامی جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے کئی روز کی بحث کے بعد کیا گیا۔ کمیٹی نے پونم پانڈے کو خط لکھ کر واضح کیا کہ یہ فیصلہ ان کے لیے بے ادبی یا توہین کا مطلب نہیں۔ کمیٹی کے صدر ارجن کمار نے کانسٹی ٹیوشنل کلب آف انڈیا میں پریس کانفرنس کے دوران کہا، ’فنکار کو ان کے کام کی بنیاد پر پرکھا جانا چاہیے، نہ کہ ان کے ماضی کی وجہ سے۔ ہر عورت کا معاشرے میں اہم کردار ہے...
    فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا  پنجاب کے شہر ساہیوال کی ایک غیر رجسٹرڈ این جی او کی غیر قانونی تحویل سے 18 کمسن بچوں کو بازیاب کروا لیا گیا۔چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کے مطابق ساہیوال میں غیر رجسٹرڈ این جی او پر کی گئی کارروائی کے دوران 18 کمسن بچوں کو بازیاب کروایا گیا ہے، بازیاب کروائے گئے بچوں کی حالت ٹھیک نہیں، اِن پر تشدد کیا جاتا رہا ہے۔سارہ احمد کا کہنا ہے کہ ساہیوال سے بازیاب بچوں میں 17 کا تعلق بلوچستان سے ہے، بازیاب بچوں کی عمریں 5 سے 10 سال کے درمیان ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by ChildProtectionWelfareBureau (@cpwbpunjab) انہوں نے مزید کہا کہ بازیاب کروائے گئے بچوں کے والدین اور...
    نیو یارک ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2025ء ) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اقوام متحدہ آمد پر پہلے ایسکیلیٹر اچانک بند ہوا اور اس کے بعد ان کی تقریر کے دوران ٹیلی پرامپٹر نے بھی کام چھوڑدیا۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ کی آمد کے دوران ایسکیلیٹر اچانک رک گیا، اس حوالے سے زیر گردش وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکی صدر اور خاتونِ اول نے جیسے ہی ایسکیلیٹر پر قدم رکھا تو وہ چلتے چلتے اچانک رک گیا، تاہم خاتونِ اول نے بنا کسی ناگواری کے اظہار کے نہایت پُرسکون انداز میں سیڑھیاں چڑھنا شروع کردیا۔ وائٹ ہاؤس نے اس...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2025ء ) پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید خان کو گرفتار کرلیا گیا جن کی بازیابی کیلئے درخواست دائر کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کی بہن فلک جاوید کی بازیابی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے، درخواست فلک جاوید کے والد جاوید اقبال کی جانب سے ایڈووکیٹ میاں علی اشفاق نے دائر کی جنہوں نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ فلک جاوید کو عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا جائے اور ان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں، درخواست میں عدالت سے یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ اس...
    دہلی کے پوش علاقے وسنت کنج میں واقع ایک معروف آشرم کے ڈائریکٹر پر کم از کم 17 طالبات نے جنسی ہراسانی کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزم سوامی چیتنیانند سرسوتی المعروف پارتھ سارتھی، سری شاردا انسٹی ٹیوٹ آف انڈین مینجمنٹ سے وابستہ ہے۔ طالبات کے بیانات طالبات نے الزام لگایا کہ ملزم نہ صرف فحش پیغامات اور نازیبا زبان استعمال کرتا تھا بلکہ زبردستی جسمانی رابطے پر بھی مجبور کرتا رہا۔ یہ بھی پڑھیں:بھارت: وحشیانہ جنسی زیادتی کے بعد قتل ہونے والی ٹرینی ڈاکٹر کے والد نے کیا مطالبہ کیا؟ شکایات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کچھ خواتین فیکلٹی ممبران اور انتظامی عملے نے طالبات پر دباؤ ڈالا کہ وہ سوامی کی ’مطالبات‘...
    کراچی: باکو سے بھارت کے شہر چنائے جانے والی سلک وے ایئر لائن کی ایک غیر ملکی پرواز کو تکنیکی خرابی کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی طور پر اتار لیا گیا۔ طیارے نے رات 8 بجے ایمرجنسی لینڈنگ کی، جس کے بعد اسے بحفاظت پارکنگ ایریا میں منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پرواز بھارتی فضائی حدود میں بحیرہ عرب کے قریب پرواز کر رہی تھی کہ دورانِ پرواز اچانک طیارے میں فنی خرابی پیدا ہو گئی۔ پائلٹ نے فوری طور پر کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول (ATC) سے رابطہ کیا اور ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔ کراچی ATC نے صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد فوری لینڈنگ کی اجازت دے دی، جس کے بعد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250924-08-16 کراچی(مانیٹرنگ دیسک)عدالتی احکامات پر جامشورو میں بحریہ ٹاؤن کی غیر قانونی تعمیرات مسمار کردی گئیں۔میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اینٹی انکروچمنٹ ٹریبونل حیدرآباد نے قرار دیا تھا کہ جامشورو کے دیہہ مول میں 893 ایکڑ اراضی پر بحریہ ٹاؤن کا قبضہ غیرقانونی ہے، متعلقہ زمین نجی ملکیت ہے اور یہ پبلک پراپرٹی کے زمرے میں نہیں آتی۔عدالتی احکامات پر یہ انہدامی کارروائی 20 اور 21 ستمبر کی رات عمل میں لائی گئی تھی۔اینٹی انکروچمنٹ ٹریبونل حیدرآباد کے احکامات کے بعد ریونیو حکام کی ہدایت پر بحریہ ٹاؤن کے زیر قبضہ زمین پر انسدات تجاوزات کا آپریشن شروع کیا گیا تھا، آپریشن میں تمام غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا۔بحریہ ٹاؤن کراچی نے بھی مبینہ طور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور، ملتان، سکھر(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب میں سیلاب سے ہر طرف تباہی کے مناظر آ رہے ہیں، ملتان میں کروڑوں روپے کی گندم سیلاب سے برباد ہو گئی، اوچ شریف میں بیوہ خاتون 6 بچوں کے ساتھ کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہو گئی۔ اوچ شریف کی بستی کھوکھراں میں فضیلہ کا شوہر سیلاب میں مویشیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرتے ہوئے ڈوب گیا، مویشی ریلے میں بہہ گئے، سامان اور گھر بھی پانی کی نذر ہو گئے، سر پر چھت ہے نہ کھانے کے لیے کوئی سامان بچنے سے فاقوں کی نوبت آ گئی۔ علاوہ ازیں موٹروے پولیس نے بتایا کہ ملتان سے جھانگڑہ تک موٹر وے 5 گیارویں روز بھی بند ہے، موٹروے 20 کلومیٹر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) نے ایک ایسا جنگی ڈرون متعارف کروایا ہے جو 1950 ء کی دہائی کے ریٹائرڈ جے 6 فائٹر جیٹ کو تبدیل کر کے بنایا گیا ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق یہ ڈرون چانگ چن ائر شو میں پیش کیا گیا۔ اس ڈورن کی نمائش نے کئی برسوں سے جاری ان افواہوں کی تصدیق کردی ہے کہ چین اپنے متروک جے6 طیاروں کے بیڑے کو دوبارہ کارآمد بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ چین نے 1960 ء سے 1980 ء کی دہائیوں کے دوران ہزاروں جے6 طیارے تیار کیے تھے۔ جے-6 سیکنڈ جنریشن سپرسانک لڑاکا طیارہ ہے جو زیادہ سے زیادہ آواز کی رفتار سے 1.3 گنا تیزی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوپن ہیگن (انٹرنیشنل ڈیسک) ڈنمارک میں ڈرونز طیارے دیکھے جانے کے بعد کوپن ہیگن ائر پورٹ پر پروازیں معطل کر دی گئیں۔ اسکینڈینیویا کے سب سے بڑے ہوائی اڈے کوپن ہیگن کی انتظامیہ نے بتایا کہ نامعلوم شناخت والے ڈرون طیاروں کی وجہ سے پروازیں معطل کر دی گئیں اور چند پروازوں کا رخ قریبی ہوائی اڈوں کی طرف موڑ دیا گیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق ہوائی اڈے کو عارضی طور پر پروازوں کے آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا۔ کوپن ہیگن ائر پورٹ انتظامیہ نے منگل کی صبح بیان میں کہاکہ ڈرون طیاروں کی سرگرمی کے باعث بند ہونے کے بعد کوپن ہیگن ائرپورٹ دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ ڈرونز کے مشاہدے کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سٹی کورٹ/ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیسوں کا لالچ دے کر بچوں سے زیادتی کرنے والے ملزم شبیر شربت والے کا اقبالی بیان سامنے آگیا۔ ملزم شبیر تنولی نے ایک بچے سمیت 5 بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا اعتراف کیا ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ کی عدالت میں اپنے اقبالی بیان کے لیے ملزم کو پیش کیا گیا۔ ملزم شبیر تنولی کا اعترافی بیان کمرہ عدالت میں ریکارڈ کیا گیا، بیان ریکارڈ کرانے سے قبل عدالت نے ملزم شبیر کو دو گھنٹے سوچنے کا بھی وقت دیا۔ عدالت نے ملزم سے استفسار کیاکہ پولیس کی جانب سے تمہیں تشدد کا نشانہ تو نہیں بنایا گیا‘ مارا تو نہیں؟ ملزم کا کہنا تھا کہ...
    اترپردیش: بھارت کی ریاست اترپردیش میں ہندوتوا کے جنونیوں نے ایک اور المناک واقعہ رقم کردیا، علی گڑھ کے گاؤں لکھن پور میں مقامی مسجد کے امام محمد مصطفیٰ کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور مردہ سمجھ کر پھینک دیا گیا،  اس واقعے نے ایک بار پھر بھارت میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کو عیاں کردیا ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آوروں نے امام مسجد پر دباؤ ڈالا کہ وہ “جے شری رام” کے نعرے لگائیں، جب امام مسجد نے انکار کیا تو ایک درجن سے زائد شدت پسندوں نے ان پر ٹوٹ پڑے، حملہ آوروں نے ان کی داڑھی نوچی، ٹوپی اتاری اور لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے نصف گھنٹے تک بے رحمی...
    چین کے تیسرے ائیرکرافٹ کیریئر ’فوجیان‘ نے ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے جدید الیکٹرو میگنیٹک کیٹاپلٹس کے ذریعے مختلف اقسام کے فکسڈ وِنگ طیارے کامیابی سے لانچ اور لینڈ کرلیے ہیں۔ چینی سرکاری میڈیا کے مطابق کیریئر سے جے-15T، جے-35 (اسٹیلتھ فائٹر) اور کیریئر بیسڈ جے-600 ارلی وارننگ طیارے کے تجربات مکمل ہو چکے ہیں، جن میں کیٹاپلٹ لانچنگ اور معمول مطابق ریکوری شامل تھی۔ شائع شدہ فوٹیج اور بیانات کے مطابق یہ تجربات بیجنگ کی پریڈ سے پہلے کیے گئے تھے جس سے فوجی تیاری میں اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔ ’’فوجیان‘‘ کو چین کا پہلا مکمل طور پر اندرون ملک ڈیزائن کردہ کیریئر قرار دیا گیا ہے اور اسے تین جدید الیکٹرو میگنیٹک کیٹاپلٹس سے آراستہ کیا...
    چین کی پیپلز لبریشن آرمی نے پرانے جے-6 فائٹر طیاروں کو بغیر پائلٹ ڈرونز میں تبدیل کر کے ایک نیا جنگی یونٹ متعارف کرایا ہے، جو حالیہ چانگ چن ایئر شو میں دکھایا گیا۔ تبدیل شدہ ڈرونز میں پائلٹ کے ساز و سامان ہٹا کر آٹو پائلٹ، خودکار فلائٹ کنٹرول اور نیوی گیشن سسٹم نصب کیے گئے ہیں۔ نمائش میں بتایا گیا کہ یہ ڈرونز اسٹرائیک یا تربیتی اہداف کے طور پر استعمال ہو سکتے ہیں، اور اضافی ہتھیارِی اسٹیشنز لگانے سے ان کی حملہ آور صلاحیت بڑھائی گئی ہے۔ چونکہ بیس پہلے کا فریم برقرار رکھا گیا ہے، یہ حل نسبتاً کم لاگت اور بڑے پیمانے پر تعیناتی کے لیے موزوں سمجھا جا رہا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا...
    متن کے مطابق ملزم نے بیان میں کہا کہ بچیوں کو بھی پیسوں کا لالچ دیکر اپنے کمرے میں لیکر گیا ہوں، بچے اور بچیوں کو کئی بار کمرے میں لیکر گیا، وہاں ان سے غلط کام کرتا تھا، اس کی ویڈیوز بھی بناتا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پیسوں کا لالچ دیکر بچوں سے زیادتی کے کیس میں ملزم شبیر تنولی کا 6 مقدمات میں زیر دفعہ 164 کے تحت بیان کا متن سامنے آگیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے ملزم شبیر تنولی کا 6 مقدمات میں زیر دفعہ 164 کے تحت بیان ریکارڈ کروایا گیا تھا۔ متن کے مطابق بیان ریکارڈ کروانے سے قبل عدالت نے ملزم شبیر کو 2 گھنٹے سوچنے کا بھی وقت دیا۔ عدالت نے استفسار کیا...
    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس سے قبل نیویارک میں ایک دلچسپ اور غیر متوقع واقعہ پیش آیا، جب فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی گاڑی کو سیکیورٹی اہلکاروں نے عارضی طور پر روک دیا — اور وجہ بنی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا قافلہ۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب امریکی صدر کے قافلے کی آمد و رفت کے لیے سڑکوں کو عارضی طور پر بند کیا گیا تھا۔ اسی دوران فرانسیسی صدر کا قافلہ بھی اسی شاہراہ پر پہنچا، لیکن سخت سیکیورٹی پروٹوکول کے باعث میکرون کی گاڑی کو بھی رکنے پر مجبور کر دیا گیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صدر میکرون گاڑی سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل امین گنڈاپور نے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ایمل ولی کو ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے بھائی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی فیصل امین گنڈا پور نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی صدر ایمل ولی کو ہتک عزت کا قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے، یہ نوٹس ان کے وکیل عدنان علی ایڈووکیٹ کے ذریعے بھیجا گیا۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ایمل ولی نے میڈیا میں جاری اپنی حالیہ گفتگو میں فیصل امین گنڈا پور پر بے بنیاد اور جھوٹے الزامات عائد کیے، جن میں صوبے میں گریڈ 1 سے گریڈ...
    دنیا ایک بار پھر اس وقت حیران رہ گئی جب ایک 13 سالہ افغان لڑکا طیارے کے لینڈنگ گیئر (پہیوں) میں چھپ کر کابل سے نئی دہلی پہنچ گیا۔ یہ واقعہ اتوار کے روز پیش آیا جب افغانستان کی ایک نجی ایئرلائن RQ-4401 کی پرواز اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ ہوئی، اور عملے نے ایک بچے کو رن وے پر اکیلے گھومتے ہوئے دیکھا۔ کوئی ویزہ، کوئی پاسپورٹ نہیں — بس تجسس ابتدائی تفتیش میں لڑکے نے بھارتی حکام کو بتایا کہ وہ محض تجسس کے باعث اس سفر پر نکلا۔ وہ ایران جانا چاہتا تھا، لیکن یہ بھی معلوم نہ تھا کہ جہاز کا رخ دہلی کی طرف ہے۔ لڑکا افغانستان کے شمالی شہر قندوز سے تعلق...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">افغانستان سے تعلق رکھنے والا 13 سالہ لڑکا ایک حیران کن اور خطرناک انداز میں بھارت پہنچ گیا۔رپورٹس کے مطابق یہ لڑکا قندوز شہر سے تعلق رکھتا ہے اور اُس نے نجی ایئر لائن کی پرواز RQ-4401 کے پہیوں میں چھپ کر کابل سے نئی دہلی کا سفر کیا۔ طیارہ لینڈ ہونے کے بعد لڑکا دہلی ایئرپورٹ کے رن وے پر اکیلا گھومتا ہوا ملا، جسے فوراً بھارتی سیکیورٹی اہلکاروں نے حراست میں لے لیا۔تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ لڑکے نے یہ سفر صرف تجسس کی وجہ سے کیا۔ اُس نے بتایا کہ وہ ایران جانا چاہتا تھا مگر یہ بھی نہیں جانتا تھا کہ جہاز اصل میں نئی دہلی جا رہا ہے۔ بھارتی سیکیورٹی فورسز نے کئی...
    ملک کے پاور سیکٹر کو درپیش گردشی قرضے کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں وفاقی حکومت اور کمرشل بینکوں کے درمیان 1275 ارب روپے کے فنانسنگ معاہدے کے لیے تمام معاملات طے پا گئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق اس اہم فنانسنگ معاہدے پر دستخط کی تقریب کل وزیراعظم آفس میں منعقد ہو گی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف ورچوئلی شرکت کریں گے۔ معاہدے کی تفصیلات اور اہم شرکاء حکومت نے جون 2025 میں پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کے مستقل حل کے لیے کمرشل بینکوں سے قرض لینے کا تاریخی فیصلہ کیا تھا۔ اب یہ قرض، جو 1275 ارب روپے پر مشتمل ہے، بجلی کی پیداواری کمپنیوں (IPPs)...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چین نے جدید ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے سنکیانگ کے علاقے میں دنیا کا سب سے اونچا کنکریٹ فیسڈ راک فل ڈیم تعمیر کر لیا ہے، جس میں پانی بھرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔یہ ڈیم 247 میٹر بلند ہے، جو ایک 80 منزلہ عمارت کے برابر ہے، اور اسے مکمل طور پر مصنوعی ذہانت (AI) اور جدید انجینئرنگ کی مدد سے بنایا گیا ہے۔ اس کا نام داشیشیا ڈیم رکھا گیا ہے۔منصوبے کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی تعمیر میں خودکار ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا۔ بغیر ڈرائیور مشینری، مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل ٹوئن اور بلاک چین جیسی ٹیکنالوجیز نے اس منصوبے کو نہ صرف محفوظ بنایا بلکہ اسے...
    نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 ستمبر ۔2025 )فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے تصدیق کی ہے کہ ان کی حکومت فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرے گی اقوام متحدہ میں مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے ہونے والی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ میں جنگ بند کرنے اور حماس کی جانب سے حراست میں لیے گئے باقی 48 یرغمالیوں کو رہا کرنے کا وقت آگیا ہے.(جاری ہے) ان کا کہنا تھا کہ چند لمحوں کی دوری ہے اور پھر دنیا امن کو روک نہیں پائے گی انہوں نے کہا ہم مزید انتظار نہیں کر سکتے صدر میکرون نے سات اکتوبر کے حملوں کی مذمت کی اور کہا ہے کہ وہ...
    نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 ستمبر ۔2025 ) سعودی عرب اور فرانس نے مشترکہ بیان میں دنیا کے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ اعلان نیویارک کو عملی اور ناقابل واپسی اقدامات کے ذریعے جلد نافذ کریں بیان میں اقوام متحدہ کے رکن ممالک کی جانب سے کیے گئے اقدامات اور عہد کا خیرمقدم کیا گیا ہے.(جاری ہے) بیان میں کہا گیا کہ فلسطینیوں اور اسرائیلیوں دونوں کے لیے محفوظ مستقبل کی ضمانت ضروری ہے اس مقصد کے لیے ایک عارضی بین الاقوامی مشن کی تعیناتی کی حمایت کی گئی جو فلسطینی اتھارٹی کی درخواست اور سلامتی کونسل کے مینڈیٹ کے تحت عمل میں لائی جائے گی اعلان نیویارک جسے جنرل اسمبلی نے 142 ووٹوں سے غیر معمولی...
    فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی کو واٹس ایپ لنک پر عدالت میں پیش کردیا گیا، جی ایچ کیو حملہ کیس سننے والی انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے وکلاء کی بانی پی ٹی آئی سے بات کرائی، اس موقع پر وکلاء صفائی نے آواز میں خلل اور بانی کی شکل واضح نظر نہ آنے کی شکایت کی اور کارروائی کا بائیکاٹ کردیا۔انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس سے متعلق بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دائر 2 درخواستیں فریقین کے دلائل سننے کے بعد خارج کردیں۔نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت ہوئی تو اس موقع پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک اور سلمان اکرم...
    نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن (ناسا) نے ایک نیا جزیرہ دریافت کر لیا۔ ناسا کے سیٹلائٹ نے حال ہی میں امریکی ریاست الاسکا کے ساحل کی ایک تصویر جاری کی ہے۔ اس تصویر میں ساحل پر ایک جزیرہ دیکھا جاسکتا ہے جو وہاں طویل عرصے سے جمی برف پگھلنے سے تشکیل پایا ہے۔ یہ جزیرہ السیک جھیل کے اندر واقع ہے جہاں السیک گلیشیئر بتدریج پگھل رہا ہے اور علاقے کو پانی سے بھر رہا ہے۔ناسا نے السیک گلیشیئر دو تصاویر شیئر کی ہیں جن میں سے ایک 5 جولائی 1984 کو لی گئی پرانی تصویر ہے اور دوسری 6 اگست 2025 کو لی گئی نئی تصویر ہے۔ امریکی خلائی ادارے نے دونوں تصاویر کا آپس میں موازنہ کرتے ہوئے...
    دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد مزید بڑھ گئی، اس وقت پانی کا بہائو3 لاکھ 76 ہزار کیوسک ہو گیا۔فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن کے مطابق کوٹری بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے جبکہ سکھر بیراج پر بہائوکم ہوکر معمول پر آگیا ہے۔فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن کے مطابق گڈو بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے مگر پانی کم ہوکر 2 لاکھ 53 ہزار کیوسک پر آگیا ہے۔اسی طرح دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا پر بدستور درمیانے درجے کا سیلاب  برقرار ہے۔ ہیڈ اسلام اور ہیڈ سلیمانکی پر نچلے درجے کے سیلاب ہیں۔
    پشاور(نیوز ڈیسک) پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف کارروائی سے روک دیا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی الیکشن کمیشن کے نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس محمد فہیم ولی نے کی۔ دوران سماعت جسٹس سید ارشد علی نے سوال کیا کہ 90 دن کے بعد الیکشن کمیشن کارروائی کیسے کر سکتا ہے؟ الیکشن کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر لاء نے جواب دیا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے، کرپٹ پریکٹسز پر کارروائی ہوسکتی ہے، اس میں وقت کی پابندی نہیں۔ جس کے بعد عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس کرتے ہوئے 14 دن میں جواب طلب کر لیا۔ Post Views: 1