جوا اسکینڈل کی تحقیقات : ترکیے نے ایک ہزار سے زائد فٹبالرز کو معطل کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
انقرہ: ترکیے میں جوا اسکینڈل کی تحقیقات کے دوران ایک ہزار سے زائد فٹبالرز کو معطل کر دیا گیا ہے۔
ترکش فٹبال فیڈریشن (TFF) کے مطابق پروفیشنل فٹبال بورڈ کی ڈسپلنری کمیٹی کی سفارش پر 1024 فٹبالرز کو معطل کیا گیا، جن میں 27 کھلاڑی ٹاپ ڈویژن کلبز سے تعلق رکھتے ہیں۔
اس فیصلے کے بعد ترک فٹبال کے تیسرے اور چوتھے ڈویژن کے تمام میچز دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دیے گئے ہیں، جبکہ دوسری ڈویژن کے میچز معمول کے مطابق جاری رہیں گے۔
یہ اسکینڈل گزشتہ چند ہفتوں سے ترک فٹبال میں ہلچل مچا رہا ہے، جہاں پہلے ریفریز اور بعد ازاں کھلاڑیوں پر جوا کھیلنے کے الزامات سامنے آئے۔
رپورٹس کے مطابق یہ معاملہ اس وقت منظرعام پر آیا جب پچھلے ماہ ترکش فٹبال فیڈریشن نے 149 ریفریز اور اسسٹنٹ ریفریز کو معطل کر دیا تھا۔
ایک سرکاری ادارے کی تحقیقات میں انکشاف ہوا تھا کہ ملک کے 571 ریفریز میں سے 371 کے اکاؤنٹس مختلف جوئے کی کمپنیوں میں موجود ہیں، جبکہ 152 ریفریز نے خود فٹبال میچز پر شرطیں لگائیں، جن میں 7 سینئر ریفریز اور 15 اسسٹنٹ ریفریز شامل ہیں۔
گزشتہ ہفتے اس کیس میں 21 افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے، جن میں 17 ریفریز اور ایک سپر لیگ کلب کے صدر بھی شامل تھے۔
مقامی میڈیا کے مطابق پیر کے روز 8 افراد، بشمول ایک کلب چیئرمین، کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ریفریز اور کے مطابق کو معطل
پڑھیں:
کرکٹ کی 150ویں سالگرہ کے ٹیسٹ میچ کی تاریخ اور وینیو کا اعلان
کرکٹ آسٹریلیا نے کرکٹ کی 150ویں سالگرہ کے ٹیسٹ میچ کی تاریخ اور وینیو کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کرکٹ کے 150 سال مکمل ہونے پر تاریخی ٹیسٹ میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی۔
یہ تاریخی ٹیسٹ میچ 2027 میں میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں 11 مارچ سے 15 مارچ تک کھیلا جائے گا۔
The countdown has begun to a once-in-a-generation event at the @MCG.
More on ticketing & event info: https://t.co/N3r5ewkbok pic.twitter.com/rW6M0QoNii
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں اب تک 2604 ٹیسٹ میچز کھیلے جاچکے ہیں۔
انگلینڈ واحد ٹیم ہے جو ایک ہزار سے زائد (1089) ٹیسٹ میچز کھیل چکی ہے جبکہ آسٹریلیا سب سے زیادہ (422) ٹیسٹ میچز میں فاتح رہا۔