2025-09-18@03:55:56 GMT
تلاش کی گنتی: 216
«سمیت تمام خواتین»:
(نئی خبر)
کراچی(اسٹاف رپورٹر ) شہر میں حادثات واقعات میں خواتین اور نومولود سمیت 9افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میں7افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود علی محمد شیخ گوٹھ، سپر ہائی وے خالی پلاٹ سے 30 سالہ خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی ،مقتولہ کی لاش کو قانونی کاروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔پولیس کے مطابق ملزمان خاتون کو قتل کے بعد مذکورہ مقام پر پھنک کر فرار ہوگئے تاحال مقتولہ کی شناخت نہ ہوسکی ۔سپرہائی وے جمالی پل ڈیوو بس اڈا کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار بائیک سوار خاتون جاں بحق اور ایک بچے سمیت 2افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ جاںبحق خاتون کی...
اسلام آباد — افغانستان میں طالبان عہدے داروں نے جمعرات کو کہا ہے کہ مختلف جرائم میں ملوث دو خواتین سمیت 12 افراد کو سرِعام کوڑے مارے گئے ہیں۔ طالبان حکام کے مطابق ان افراد کو زنا، بدفعلی، شادی کے لیےگھر سے بھاگنے اور "ناجائز تعلقات” رکھنے کے الزامات میں مقدمات کا سامنا تھا۔ طالبان حکومت کی سپریم کورٹ نے سزاؤں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ خوست اور پروان صوبوں میں عدلیہ، انتظامی عملے اور عام شہریوں کی موجودگی میں سزا پر عمل درآمد کیا گیا ہے۔ ملزمان میں سے ہر ایک کو زیادہ سے زیادہ 39 کوڑے مارنے اور آٹھ ماہ سے تین سال تک قید کی سزا سنائی گئی۔ سپریم کورٹ نے بتایا کہ سزائیں صوبائی...
راولپنڈی: انسداد اسمگلنگ کی کارروائیوں کے دوران خواتین سمیت 7 ملزمان سے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔ ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس کا ملک بھر میں تعلیمی اداروں کے گرد و نواح اور مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ اور خرید و فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلے میں 7 مختلف کارروائیوں میں2 خواتین سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کرکے ایک کروڑ سے زائد مالیت کی 138.63 کلوگرام منشیات برآمد کرلی گئی۔ حکام نے سگیاں پل شیخوپورہ کے قریب کار میں چھپائی گئی 1.2 کلو گرام افیون اور 2.4 کلو چرس برآمد کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے...
لاہور : پولیس نے خواتین سمیت منشیات فروش گروہ کے 8کارندے گرفتار کرکے کروڑوں مالیت کی چرس برآمد کرلی۔ زرائع کے مطابق اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی کی سربراہی میں ایس ایچ او فیکٹری ایریا نے پولیس ٹیم کے ساتھ بڑی کارروائی کرتے ہوئے خفیہ اطلاع پر دوران چیکنگ 3خواتین سمیت 8بین الاضلاعی منشیات ڈیلر کو منشیات کی ڈلیوری دینے کیلئے آتے رنگے ہاتھوں بھاری منشیات سمیت گرفتار کرلیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں گامن، روبن، ریحان، ناصر محمود، فوزیہ، لبنی شہزادی وغیرہ شامل ہیں۔ ملزمان سے کروڑوں روپے مالیت کی 50کلو سے زائد چرس برآمد کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے پشاور سے آن لائن ذرائع استعمال کرکے منشیات منگوا کر مختلف اضلاع...
ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم محمد سرفراز چوہدری نے کہا ہے کہ مریم نواز، صدر یواے ای کی جعلی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنیوالے والے 10 مزید ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے گئے جن میں 2 خواتین بھی شامل ہیں شہباز گل اور عادل راجا جیسے ملزمان کو پاکستان لانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ ایف آئی اے سائبر کرائم لاہور کے ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد سرفراز چوہدری اور ڈپٹی ڈائریکٹرز زوار احمد نے پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعلی مریم نوازشریف اور یواے ای کے صدر کی اے آئی جنریٹڈ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنیوالے والے 10 مزید ملزمان کیخلاف مقدمات درج ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان میں دو خواتین بھی شامل ہیں، اب تک ایسے عناصر...

برٹش ہائی کمیشن کی طرف سے خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے انڈونیشیا میں ٹریننگ، سی ٹی او گوجرانوالہ عائشہ بٹ سمیت تین خواتین افسران نے قوم کا نام روشن کردیا
گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) پاکستانی خواتین ہرشعبے میں اپنا لوہا منوارہی ہیں اور اب برطانوی ہائی کمیشن کی طرف سے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے انڈونیشیا میں ہونیوالی تربیتی ورکشاپ میں سی ٹی او گوجرانوالہ عائشہ بٹ سمیت تین خواتین پولیس افسران نے پاکستان کی نمائندگی کی اورافسران کی قابلیت کو دیکھنے کے بعد وہاں پاکستان کی تعریفیں ہوتی رہیں۔ تفصیل کے مطابق برٹش ہائی کمیشن نے انڈونیشیا کے شہرسمی رگ میں موجود انڈونیشین پولیس اکیڈمی میں پانچ روز تربیتی ورکشاپ کروائی جس کا مقصد خواتین کو بالخصوص پولیس سروس میں بااختیار بنانا تھا، پاکستان کے علاوہ سری لنکا، کمبوڈیا، ویتنام ،انڈونیشیا، منگولیا سے بھی افسران ورکشاپ کا حصہ تھے ، پولیس کے علاوہ کچھ لوگوں کا تعلق آرمی اور کسٹمز...
لاہور: پولیس نے خواتین سمیت منشیات فروش گروہ کے 8 کارندے گرفتار کرکے کروڑوں مالیت کی چرس برآمد کرلی۔ ایس پی کینٹ اویس شفیق کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے گرد شکنجہ سخت کرتے ہوئے کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، اسی دوران اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی کی سربراہی میں ایس ایچ او فیکٹری ایریا نے پولیس ٹیم کے ساتھ بڑی کارروائی کرتے ہوئے خفیہ اطلاع پر دوران چیکنگ 3 خواتین سمیت 8 بین الاضلاعی منشیات ڈیلر کو منشیات کی ڈلیوری دینے کے لیے آتے ہوئے رنگے ہاتھوں بھاری منشیات سمیت گرفتار کرلیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں گامن، روبن، ریحان، ناصر محمود، فوزیہ، لبنیٰ شہزادی وغیرہ شامل۔ ملزمان سے کروڑوں روپے مالیت...
دھماکے سے دو خاتون اور 5 بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہوئے، جنہیں سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں لیاری کے علاقے میراناکہ مرغی والی گلی میں گھر میں سیلنڈر دھماکے سے 9 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ایدھی حکام نے بتایا کہ لیاری کے گھر میں ہونے والا دھماکا سیلنڈرکا بتایا جا رہا ہے اور دھماکے کے فوری بعد گھر میں آگ لگ گئی۔ دھماکے سے دو خاتون اور 5 بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہوئے، جنہیں سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں، جبکہ زخمیوں 25 سالہ کنول، 25 سالہ سراج، 14 سالہ عادل، 60 سالہ منیر، ایک سالہ وارث، ایک...
کراچی: لیاری کے علاقے میراناکہ مرغی والی گلی میں گھر میں سیلنڈر دھماکے سے 9 افراد زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایدھی حکام نے بتایا کہ لیاری کے گھر میں ہونے والا دھماکا سیلنڈرکا بتایا جا رہا ہے اور دھماکے کے فوری بعد گھر میں آگ لگ گئی۔ دھماکے سے دو خاتون اور 5 بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہوئے جنہیں سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں جبکہ زخمیوں 25 سالہ کنول، 25 سالہ سراج، 14 سالہ عادل، 60 سالہ منیر، ایک سالہ وارث، ایک سالہ اریبہ، 4 سالہ ایزل،34 سالہ حنا اور16 سالہ عبدالرزاق شامل ہیں۔
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات و پر تشدد واقعات میں بچے ، خواتین اور پولیس اہلکار سمیت 10افراد جاںبحق ہوگئے ،دیگر واقعات میں 4افراد زخمی ہوئے ، مواچھ گوٹھ میں تیز رفتار کار اور ماڑی پور میں تیز رفتار ڈمپر بے قابو ہوکر فٹ پاتھ پر چڑھ گیا ،متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا ڈرائیواور کلینر کو حراست میں لے لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق بحریہ ٹاؤن کے قریب ٹریفک حادثے میں 2 خواتین جاںبحق ہو گئیں، سرجانی ٹاؤن نور محمد گوٹھ سریا مل کے قریب ٹریفک حادثے میں عبدالوحید ولد محمد بخش جاں بحق ہوگیا ۔ ماڑی پور مچھر کالونی مینگرو جنگل کے قریب سے 15سالہ لڑکے کی تشدد زدہ لاش ملی ،۔مقتول...
کراچی( اسٹاف رپورٹر ) شہر میں حادثات واقعات میں خواتین سمیت 13افراد جاںبحق ہوگئے، کورنگی ویٹا چورنگی کے قریب گیس کی لائن میں آگ لگ گئی خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔واٹر پمپ چورنگی کے قریب جھگڑے میں تشدد سے55سالہ فضل الرحمن ولد عبدالمنان جاں بحق ہوگیا ۔ منگھوپیر تھانے کی حدود مائی گاڑی درگاہ کریش پلانٹ کے قریب ڈمپر سے بجری گراتے ہوئے بجری کے ڈھیر تلے دبنے سے30سالہ عبدالرزاق ولد قادر بخش جاں بحق ہوگیا ۔ شارع فیصل بلوچ کالونی کے قریب تیز رفتار سوزوکی کی ٹکر سے شدید زخمی ہونے والا موٹر سائیکل سوار جناح اسپتال میں دوران علاجزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔ گلبرگ سمن آباد موڑ کے قریب نا...
لاہور: گلبرگ پولیس نے خفیہ اطلاع پر شیشہ پارٹی پر چھاپہ مار کر 4 خواتین سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لیا گیا، ملزمان پلازہ الحفیظ ٹاور میں شیشہ پارٹی کر رہے تھے۔ ملزمان میں ابراہیم، علی، ریحان، عمر، آمنہ، حنا، وجیہہ اور اقراء شامل ہیں۔ ملزمان سے 2 حقے، شیشہ فلیورز اور ساؤنڈ سسٹم برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ منشیات ایکٹ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 جنوری 2025ء) اسلام آباد میں منعقدہ تعلیم پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کے اختتام پر اتوار کو اسلامی دنیا کے سیاسی اور مذہبی رہنماؤں اور ماہرین تعلیم نے اس بات پر اتفاق کیا کہ لڑکیوں کی تعلیم نہ صرف انفرادی ترقی بلکہ معاشرتی استحکام اور امن کے لیے بھی ضروری ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ لڑکیوں کی تعلیم ایک پائیدار اور خوشحال معاشرے کی بنیاد ہے۔ لڑکیوں کی تعلیم پر اسلام آباد منعقدہ کانفرنس میں افغانستان شامل نہیں کانفرنس میں 47 ممالک کے تقریباً 150 مندوبین نے شرکت کی۔ اگرچہ افغانستان کی طالبان حکومت کے مندوبین کو مدعو کیا گیا تھا، لیکن انہوں نے اس کانفرنس، جس...
منڈی بہاءالدین میں مکان میں آتش گیر مادہ پھٹنے سے 4 خواتین اور ایک بچی سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ٹیم کے مطابق منڈی بہاءالدین کے علاقے کوٹ پھلے شاہ میں ایک مکان میں آتش بازی کا سامان تیار کیا جاتا تھا جہاں آتش گیرمواد میں آگ لگنے سے دھماکا ہوا جس سے متاثرہ مکان اوراس سے ملحقہ مکان کی چھت گرگئیں۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ ملبے کے نیچے دب کر 4 خواتین اور ایک بچی سمیت 6 افراد جاں بحق اور7 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو کے مطابق دھماکا صبح سویرے ہوا جس سے ہمسایہ مکان کی ایک خاتون اور ایک بچی ملبہ تلے دب کر جاں بحق ہوئے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ تمام لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل...
منڈی بہاالدین: گھر میں آتش بازی کا سامان پھٹنے سے خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق منڈی بہا الدین کے علاقے کوٹ پھلے شاہ میں ایک گھر میں دھماکا ہوا، جس میں 6 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا آتش بازی کے سامان میں آگ لگنے کے باعث ہوا۔ واقعے میں جاں بحق ہونے والوں میں 4 خواتین اور ایک بچی شامل ہے۔ دھماکے کی وجہ سے ملحقہ مکان کی چھت بھی گر گئی، جس کی وجہ سے بھی 2 خواتین جاں بحق ہوئیں۔ واقعے کے بعد امدادی کارروائی کے دوران لاشوں اور زخمیوں کو آر ایچ سی پاہڑیانوالی اور ٹی ایچ کیو...