2025-09-26@10:56:44 GMT
تلاش کی گنتی: 21009

«سے زائد افراد»:

(نئی خبر)
    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے اسرائیل کی پشت پر امریکہ ہے  اور جنگ بندی کوویٹو کرنا اس کی واضح مثال ہے،اسرائیل کی جانب سے ایک کے بعددوسرے مسلمان ملک کو نشانہ بنایا جا رہا ہے،قطر پر حملے کے بعد مسلمان ملکوں میں اتحاد کی جانب بڑھنے پر سوچ بچار کا عمل شروع ہوا ہے- مرکزی مجلس شوریٰ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا سعودی معاہدہ مسلم ممالک میں اتحاد کی طرف بڑھنے کی جانب ایک اہم قدم ہے، دیگر اسلامی ملک بالخصوص ایران کو بھی اس معاہدے میں شامل کیا جانے چاہئے،انہوں نے کہا ہے  وادی تیرہ جیسے واقعات سے غیریقینی کی کیفیت میں اضافہ ہو رہا ہے،یسے واقعات سے...
    افغان قونصل جنرل سے ملاقات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے انہیں یقین دلاتے ہوئے کہا کہ انتظامی افسران کو واضح ہدایت دیدی کہ انخلاء کے عمل میں ضعیف العمر افراد، خواتین اور بچوں کو کوئی تکلیف نہ پہنچے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ غیر ملکیوں کے انخلاء کی قومی پالیسی پر صوبائی حکومت عمل درآمد کروا رہی ہے۔ واپس جانے والے افغان مہاجرین کو صوبائی حکومت کی جانب سے مکمل معاونت دی جا رہی ہے۔ ضیف العمر افراد، خواتین اور بچوں کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ یہ بات انہوں نے افغانستان کے قائمقام قونصل جنرل مولوی محمد حبیب ناصر کی ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔...
    اداکارہ میمونہ قدوس نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں ہم جنس پرستی کا رجحان لاہور سے پروان چڑھا اور وہاں یہ معاملہ زیادہ عام ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ اگرچہ کراچی میں بھی یہ سب کچھ ہوتا ہے، مگر لاہور میں کھلم کھلا پارٹیاں منعقد کی جاتی ہیں، جب کہ ایسے کام خفیہ محفلوں تک محدود رہنے چاہئیں۔ میمونہ قدوس نے یہ بات حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران کہی، جہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری اور مختلف شہروں کے لوگوں کے رویوں پر کھل کر اظہارِ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کی انڈسٹری میں زیادہ گند پایا جاتا ہے اور وہاں کے لوگ زیادہ غلط ہیں۔ ان کے بقول لاہور کے...
    بیجنگ: چین نے سمندری طوفان "ریگاسا" کے خدشے کے پیش نظر 10 شہروں میں اسکولوں اور کاروباری سرگرمیوں کو فوری طور پر بند کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق طوفان کروڑوں افراد کو متاثر کر سکتا ہے، جب کہ صنعتی مرکز شینزین میں 4 لاکھ سے زائد افراد کو شہر چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایمرجنسی حکام کا کہنا ہے کہ تیز ہواؤں، بارش، بلند لہروں اور ممکنہ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر صرف ریسکیو عملہ اور ضروری خدمات فراہم کرنے والے افراد ہی باہر نکلیں۔ باقی شہری گھروں تک محدود رہیں۔ گوانگ ڈونگ صوبے کے متاثرہ شہروں میں چاؤژو، ژوہائی، ڈونگ گوان اور فوشان بھی شامل ہیں۔ فوشان کے ایمرجنسی ہیڈکوارٹرز نے خبردار کیا ہے کہ شدید...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2025ء) سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمان نے سعودی مفتی اعظم شیخ عبد العزیز بن عبداللہ الشیخ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔بدھ کوجاری تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ سعودی مفتی اعظم شیخ عبد العزیز بن عبداللہ الشیخ کے انتقال کی خبر نہایت رنج و الم کے ساتھ سنی گئی۔(جاری ہے) وہ دینِ اسلام کے عظیم خادم، علم و تقوی کے پیکر اور امت کے لیے ایک روشن مینار تھے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سعودی مفتی اعظم شیخ عبد العزیز بن عبداللہ الشیخ کی علمی خدمات اور نصائح ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے، ان...
    ایمریٹس ایئرلائن نے مسافروں کو یاد دہانی کرائی ہے کہ یکم اکتوبر 2025 سے جہاز میں پاور بینک کے استعمال اور چارجنگ پر مکمل پابندی عائد کر دی جائے گی۔ ایئرلائن کے مطابق مسافر صرف ایک پاور بینک اپنے کیبن بیگ میں رکھ سکیں گے، تاہم یہ سامان چیک اِن بیگیج میں رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں: ایک ویزے پر 6 خلیجی ممالک کا سفر ممکن، اہل کون ہوگا؟ ایمریٹس کی ویب سائٹ پر جاری اپڈیٹ کے مطابق ہر مسافر کو صرف ایک پاور بینک ساتھ رکھنے کی اجازت ہوگی جس کی گنجائش زیادہ سے زیادہ 100 واٹ آور تک ہو۔ Emirates reminds passengers: New rule starts October 1 Flying with Emirates? Major travel rule change in October....
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے  ریسوریس گروپ آف پاکستان کے الیکشن کی اجازت سے متعلق درخواست مسترد کردی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی،جسٹس محمد شفیع صدیقی نے کہاکہ تمام فریقین کو سن کر ہی کسی نتیجے پر پہنچیں گے،دوران سماعت کیس سے متعلق سوشل میڈیا کے تبصروں کا حوالہ دیاگیا۔ جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا کہ کمرہ عدالت سے باہر جو کچھ ہورہاہے اس پر بات نہیں کریں گے،عدالتی روسٹر کو ذاتی سکورنگ کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے،سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت نومبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی سی ڈی اے کو آئندہ...
    اوٹاوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2025ء) کینیڈا میں ایک تحقیقاتی رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ٹک ٹاک‘‘نے بڑی تعداد میں کینیڈین بچوں کا حساس ذاتی ڈیٹا اکٹھا کیا اور اسے آن لائن مارکیٹنگ اور کانٹینٹ ٹارگٹنگ کے لیے استعمال کیا تاہم ٹک ٹاک نے کینیڈین بچوں کو اپنے پلیٹ فارم سے دور رکھنے اور پرائیویسی کے تحفظ کے اقدامات کو بہتر بنانے پر اتفاق کیا ہے ۔ رائٹرز کے مطابق کینیڈا کے پرائیویسی کمشنر فلیپ ڈوفرین اور صوبوں کیوبیک، برٹش کولمبیا اور البرٹا کے پرائیویسی حکام کی مشترکہ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ہر سال لاکھوں کینیڈین بچے ٹک ٹاک استعمال کرتے ہیں حالانکہ کمپنی کا...
    نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کے اجلاس کے موقع پر او آئی سی کانٹیکٹ گروپ برائے افغانستان کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان برادر ملک افغانستان میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے پرعزم ہے۔ یہ بھی پڑھیں:بھارت کی آبی جارحیت کو جنگ تصور کیا جائےگا، پاکستان کا او آئی سی اجلاس میں دوٹوک مؤقف انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ افغانستان کو دنیا سے الگ تھلگ نہیں رکھا جا سکتا۔ او آئی سی رکن ممالک کو چاہیے کہ وہ بلاشرط انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنائیں، تجارت اور بینکاری نظام کو بحال کریں، علاقائی رابطوں کو فروغ دیں اور ایسے مکالمے کو آگے بڑھائیں جو افغانستان کی...
    نیویارک (نیوزڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا اور خوشگوار ماحول میں غیر رسمی گفتگو کی، ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وزیراعظم شہبازشریف کی کل باضابطہ ملاقات طے پاگئی، ملاقات میں اعلیٰ سیاسی و دیگر اہم شخصیات بھی شریک ہوں گی، وزیراعظم آج نیویارک سے واشنگٹن روانہ ہوں گے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم محمد شہبازشریف نے نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی صدر امن کے داعی ہیں، ڈونلڈٹرمپ دنیا بھر میں امن قائم کرنا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف نے...
    ---فائل فوٹو  ضلع مالاکنڈ کی تحصیل درگئی میں دو گروہوں کے درمیان لڑائی کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔لیویز کے حکام کے مطابق گروہوں کے درمیان لڑائی کے دوران فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔لیویز کے حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
    ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ایک اہم خطاب میں واضح کیا ہے کہ ایران کا جوہری ہتھیار بنانے کا کوئی ارادہ نہیں، تاہم یورینیم کی افزودگی کا عمل کسی صورت نہیں روکا جائے گا۔ ایرانی ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی اس تقریر میں رہبرِ اعلیٰ نے تین بنیادی نکات پر زور دیا: ایرانی قوم کا اتحاد، یورینیم کی افزودگی کا تسلسل اور امریکا کے ساتھ تعلقات کا مستقبل۔ خامنہ ای نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کے امکان کو رد کرتے ہوئے کہا کہ ’ایسے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں بلکہ یہ نقصان دہ ہوں گے۔ کوئی بھی ملک دھمکی اور خطرے کے سائے میں مذاکرات نہیں کرتا۔‘ ان کا کہنا تھا کہ...
    مستونگ(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے دشت میں ریلوے ٹریک پر ہوئے بم دھماکے کے نتیجے میں پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس حادثے کا شکار ہوگئی۔ سرکاری حکام کے مطابق دھماکے کے باعث ایک بوگی مکمل طور پر گر گئی جبکہ چھ دیگر بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ یہ واقعہ منگل کی شام اسپیزنڈ کے قریب پیش آیا۔ لیویز فورس دشت کے ایس ایچ او اختر بلوچ نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے ریلوے ٹریک پر دھماکہ خیز مواد نصب کیا تھا جو اس وقت پھٹا جب جعفر ایکسپریس وہاں سے گزر رہی تھی۔ ریلوے ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 12 مسافر معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ ریلوے کے مقامی ترجمان نے تصدیق کی کہ...
    نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے ایک بار  پھر فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی اور   حمایت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کردیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور مسئلہ فلسطین پر اجلاس سے خطاب میں اسرائیلی جنگی جرائم کو اجاگر کیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار  نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کی غیرمتزلزل حمایت کا اظہار کرتا ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں، انفرا اسٹرکچر تباہ ہوچکاہے، 10 لاکھ سے زیادہ لوگ بے گھر ہیں، غزہ میں انسانی المیہ جنم لے چکا...
    سپر ٹائیفون رگا سا نے بدھ کے روز تائیوان اور ہانگ کانگ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ تائیوان کے مشرقی علاقے ہُوآلیئن میں ایک قدرتی بند ٹوٹنے سے پانی کی بڑی لہر بستی میں داخل ہوگئی، جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں:جلال پور پیر والا کو مزید سیلابی پانی سے بچانے کے لیے اقدامات جاری فائربریگیڈ کے مطابق پیر سے مسلسل ہونے والی بارشوں نے صورتحال مزید سنگین بنا دی ہے۔ ہانگ کانگ میں طوفانی بارشیں اور ریکارڈ ہوائیں ہانگ کانگ میں طوفان کے باعث 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں، جب کہ بلند لہروں نے ساحلی علاقوں کو ڈبو دیا۔ مشہور فلرٹن ہوٹل میں پانی دروازے توڑ کر اندر...
    بھارت کے ساتھ میچ عام میچ نہیں ہوتا، ہمیں افسوس ہے کہ ہم بار بار کرکٹ میچ ہار رہے ہیں،گنڈاپور جلسہ کریں گے اور ہم ثابت کرینگے کہ پوری قوم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے،میڈیا سے گفتگو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ میچ عام میچ نہیں ہوتا، ہمیں افسوس ہے کہ ہم بار بار کرکٹ میچ ہار رہے ہیں۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف تمام کیسز بے بنیاد ہیں، ملک کے اندر لاقانونیت ہے، آزادی کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جلسہ کریں گے اور ہم ثابت کریں گے کہ پوری قوم بانی پی ٹی آئی...
    پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف موجودہ حکومتی نظام کو تسلیم (اون) نہیں کرتے۔ وی نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہا کہ ’کبھی آپ نے نواز شریف کو پارلیمان کی کارروائی میں دلچسپی لیتے دیکھا، کبھی پارلیمان آتے یا حصہ لیتے دیکھا؟ پارٹی کے اصل سربراہ تو وہ ہیں، جب ایک پارٹی کا سربراہ ہی نظام کو اون نہیں کر رہا تو پہلے انہیں تو اتحادی بنائیں، ان کی بیٹی وزیراعلیٰ ہے اور بھائی وزیراعظم ہے‘۔ مزید پڑھیں: اگر ادارے ساتھ ہوں تو نئی حکومت چل جائے گی، ندیم افضل چن انہوں نے انکشاف کیا کہ پیپلز پارٹی کو بلاول بھٹو کو...
    نیویارک‘ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ + خبر نگار خصوصی) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور مسئلہ فلسطین پر اجلاس ہوا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے خطاب میں کہا ہے کہ غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔ غزہ میں انفراسٹرکچر تباہ ہو چکا ہے۔ غزہ میں انسانی المیہ جنم لے چکا ہے۔ دس لاکھ لوگ غزہ میں بے گھر ہو چکے ہیں۔ غزہ میں عالمی قوانین کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔ غزہ تک امداد کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ پاکستان فلسطینی عوام کے لئے غیر متزلزل حمایت کا اظہار کرتا ہے۔ عالمی برادری اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لے کر آئے۔ علاوہ ازیں  نائب وزیراعظم...
    کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) ٹریک پر دھماکے کے بعد جعفر ایکسپریس کی  بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ حادثے میں متعدد مسافر زخمی ہوئے ہیں۔ ریلوے حکام کے مطابق مستونگ کے علاقے  دشت میں ٹریک پر دھماکے کے بعد جعفر ایکسپریس کی 3  بوگیاں پٹری سے اتری ہیں۔ لیویز حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس کے حادثے میں متعدد مسافر زخمی ہیں۔ زخمیوں کو کوئٹہ لانے کیلئے ایمبولینسیں دشت روانہ کر دی گئی ہے۔  ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ آ رہی تھی۔ 
    پشاور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ  خیبرپی کے علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ جتنے آپریشن ہوئے ہیں، کوئی حل نہیں نکلا، دہشتگردی مزید بڑھ گئی، ہم ہمیشہ سے کہتے آئے ہیں کہ افغانستان کے ساتھ مذاکرات ہوں، افغانستان کی طرف سے مثبت جواب آیا ہے، وہ بھی مذاکرات چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں بات چیت کی پیش کی، تنقید کی گئی، یہ وفاق کا مینڈیٹ ہے ہم نے ان سے بات کی ہے، اس ہفتے قبائل کے وفد کے نام وفاق کو بھجوادیے جائیں گے۔ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں مصوم جانوں کا نقصان کسی صورت قابل قبول نہیں ہے، دہشت گردوں کے خلاف کارروائی وفاق  اور فوج کا مینڈینٹ ہے، مسئلے کا حل...
    واشنگٹن: امریکا نے برازیلی حکام پر مزید پابندیاں عاید کر نے کی دھمکی دے دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے کہا ہے کہ ضرورت محسوس کرنے پر برازیلی حکام پر مزید پابندیاں عاید کی جائیں گی۔ مذکورہ حوالے سے امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کا کہنا ہے کہ اب اگر کوئی برازیلی مالیاتی ادارہ پابندیوں کا نشانہ بننے والے افراد سے لین دین کرے گا تو وہ خود بھی امریکی پابندیوں کی زد میں آجائے گا۔ نیوز ایجنسی کے مطابق ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی برازیلی مالیاتی ادارہ جو ان افراد کے ساتھ معاملات کرتا ہے، اسے اپنے اقدامات پر سنجیدگی سے غور کرنا پڑے گا۔ دوسری جانب مذکورہ بیان...
    تہران: ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای کا کہنا ہے کہ ہمیں جوہری ہتھیاروں کی ضرورت نہیں، نہ ہی جوہری ہتھیار بنانے کا ارادہ ہے لیکن یورینیئم افزودگی کے معاملے میں ایران کسی دباؤ میں نہیں آئے گا۔ سپریم لیڈر نے کہا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات ختم ہوچکے ہیں، حالیہ صورتحال میں امریکا سے مذاکرات ہمارے مفادات کا تحفظ نہیں کریں گے اور ایران کے لیے نقصاندہ ہوں گے۔ یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا چاہتا ہے ہمارے پاس مڈ رینج اور دیگر میزائل نہ ہوں، دھمکیوں کے زیر اثر مذاکرات کرنا دباؤ کے آگے ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے اور کوئی بھی باعزت قوم دباؤ کے آگے سر نہیں جُھکاتی۔...
    نئی دہلی:بھارت میں چلتی ٹرین میں اچانک آگ بھڑکنے سے مسافروں نے کود کر اپنی جانیں بچائیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہاوڑانئی دہلی ریلوے روٹ پر ٹرین چلنے کے دوران میں اچانک آگ بھڑکنے کی وجہ سے مسافروں نے کود کر اپنی قیمتی جانیں بچائیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرین ٹاٹا 18184 سپر فاسٹ ٹرین کے ایک کوچ میں آگ لگنے کا واقعہ کالاجھریا ریلوے ٹریک کے پاس رونما ہوا۔ اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین کے مطابق کہ ٹرین چلنے کے دوران میں ہی اچانک دھواں اور آگ کے شعلے نکلنے لگے، اسی دوران مسافروں میں افراتفری مچ گئی جبکہ دوسری طرف بدحواسی کے عالم میں لوگ چلتی ٹرین سے باہر کودنے لگے۔ ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250924-11-6 کوئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ اور محکمہ ماہی گیری میں باہمی سمجھوتا طے پا گیا۔۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ ماہی گیری، زراعت اور مائننگ سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع دستیاب ہیں، جس سے ہزاروں نوجوانوں کو روزگار کے نئے مواقع میسر آئیں گے۔کوئٹہ میں وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ اور محکمہ ماہی گیری کے درمیان معاہدے پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پروزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، صوبائی وزرا اوراعلیٰ حکام شریک تھے۔تقریب میں 5 ارب روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا گیا، جسے صوبے کی معیشت کے لیے سنگ میل قرار دیا گیا۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے معاہدے کو صوبے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹریک پر دھماکے کے باعث پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس حادثے کا شکار ہو کر پٹڑی سے اتر گئی۔ تفصیلات کے مطابق جعفر ایکسپریس کو حادثہ کوئٹہ سے چند کلو میٹر دور ڈیگاری کراس سپیذنٹ ریلوے اسٹیشن اور سریاب ریلوے اسٹیشن کے درمیان پیش آیا جہاں 30سے 45منٹ پہلے دھماکا ہوا تھا۔ ریلوے ذرائع نے بتایا کہ انجن سمیت 5کوچز ڈی ریل ہوئی ہیں تاہم کسی جانی نقصان کی اب تک کوئی اطلاع نہیں ہے۔ واقعے کے بعد فرنٹیئر کور ( ایف سی ) نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ، مسافروں کو ریسکیو کیا گیا اور امدادی ٹیمیں کوئٹہ سے جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ دوسری جانب وزیر ریلوے حنیف عباسی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے خارجہ امور کے اجلاس میں پاکستان اور چین کے درمیان باہمی تجارت 2 ماہ سے بند ہونے کا انکشاف ہواہے۔ڈان نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے خارجہ امور کا اجلاس چیئرمین حنا ربانی کھر کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔دوران اجلاس سربراہ نیشنل لاجسٹک سیل ( این ایل سی ) نے بتایا کہ پاکستان اور چین کے درمیان باہمی تجارت 2 ماہ سے بند ہے، گلگت بلتستان کے مقامی تاجروں کی ہڑتال پاک چین باہمی تجارت میں رکاوٹ ہے۔سربراہ این ایل سی نے کہا کہ تاجروں کی ہڑتال کے باعث این ایل سی کے 64 ٹرک اپنی جگہ پر کھڑے ہیں۔دوران اجلاس سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے پاکستان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ شیخ عبدالعزیز کی وفات امت مسلمہ کے لیے ایک عظیم سانحہ اور لمحہ غم ہے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ مرحوم کی مسلم امہ کے اتحاد کے لیے کی گئی کاوشیں اور ان کی علمی و دینی بصیرت ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ شیخ عبدالعزیز کی خدمات دینی و علمی روایت میں ایک روشن باب کی حیثیت رکھتی ہیں اور ان کا چھوڑا ہوا علمی ورثہ آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک(جسارت نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ لندن نہیں جانا چاہتا، وہاں کے میئرصادق خان ٹھیک نہیں، وہ وہاں شریعت نافذ کرنا چاہتے ہیں۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں انہوںنے کہاکہ لندن میں بہت ہی خوفناک میئر ہے، یہ بہت تبدیل ہوچکا ہے،میں لندن نہیں جانا چاہتا، وہاں کے میئر ٹھیک نہیں، وہ اب وہاں شریعت نافذ کرنا چاہتے ہیں مگر ایسا نہیں کر سکتے ۔ جسارت نیوز
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے کہا ہے کہ اگر ضرورت محسوس ہوئی تو مزید برازیلی حکام پر پابندیاں عائد کر دی جائیں گی۔ امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ اگر کوئی برازیلی مالیاتی ادارہ پابندیوں کا نشانہ بننے والے افراد سے لین دین کرے گا تو وہ خود بھی امریکی پابندیوں کی زد میں آ سکتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کوئی بھی برازیلی مالیاتی ادارہ جو ان افراد کے ساتھ معاملات کرتا ہے، اسے اپنے اقدامات پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب امریکا نے برازیل کے سابق دائیں بازو کے صدر جائیر بولسونارو کے خلاف مقدمہ سننے والے جج کی اہلیہ پر پابندیاں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں ہاوڑانئی دہلی ریلوے روٹ پر چلتی ٹرین میں اچانک آگ بھڑک اْٹھی،جس کے باعث مسافروں نے کود کر اپنی جانیں بچائیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ٹاٹا 18184 سپر فاسٹ ٹرین کے ایک کوچ میں آگ لگنے کا واقعہ کالاجھریا ریلوے ٹریک کے پاس پیش آیا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ چلتی ٹرین سے اچانک دھواں اور آگ کی چنگاریاں نکلنے کے باعث مسافروں میں افراتفری مچ گئی۔ بدحواسی کے عالم میں لوگ چلتی ٹرین سے باہر کودنے لگے۔ انٹرنیشنل ڈیسک
    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں باپ بیٹا سمیت تین افراد زخمی ہو گئے، جنہیں مختلف اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ پہلا واقعہ محمود آباد 6 نمبر کے علاقے میں پیش آیا جہاں بسم اللہ چکن کارنر نامی دکان پر بیٹھے باپ اور بیٹے پر فائرنگ کی گئی۔ زخمیوں کی شناخت 48 سالہ ندیم اور 18 سالہ حذیفہ کے نام سے ہوئی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق نوجوان کو سینے جبکہ اس کے والد کو ٹانگ پر گولی لگی۔ زخمیوں کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعہ ممکنہ طور پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا نتیجہ ہے، تاہم ٹیپوسلطان پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ نامعلوم...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال میں سوفٹ وئیر ہاؤس میں لڑکی کو مبینہ طور پر حبس بیجا میں رکھنے اور ہراساں کرنے پر لڑکی کے اہلخانہ اور دیگر افراد میں اشتعال پھیل گیا۔ جہاں تلخ کلامی اور ہاتھا کے دوران ہوائی فائرنگ کی گئی جس کی وجہ سے مکینوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔  ایس ایچ او گلشن اقبال نعیم راجپوت نے بتایا کہ پولیس نے دونوں گروپ کے متعدد افراد کو حراست میں لیکر اسلحہ قبضے میں لے لیا ہے جبکہ ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں خود کار ہتھیاروں سے مسلح افراد پولیس سے مزاحمت اور الجھتے ہوئے بھی دکھائی دیئے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) یمن کی بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے 47 انسانی حقوق اور امدادی تنظیموں نے عالمی برادری کو خبردار کردیا۔ بیان میں کہا گیا کہ اگر فوری اقدامات نہ کئے گئے تو کروڑوں یمنی باشندے بھوک اور قحط کے دلدل میں پھنس جائیں گے۔ یہ اپیل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر جاری کی گئی، جس میں کہا گیا کہ یمن کی بگڑتی ہوئی صورتحال نے عوام سے زندگی کی بنیادی سہولیات چھین لی ہیں اور ہر دن ان کے لیے بقا کی جنگ میں بدل چکا ہے۔ بیان میں زور دیا گیا کہ انسانی جانیں بچانے اور تباہ کن بحران کو مزید گہرا ہونے سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) براعظم یورپ پر موسمیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات کے بارے میں ایک نئے انتباہ میں جاری کی گئی ایک بڑی تحقیق کے مطابق گزشتہ سال کی ریکارڈ توڑ گرمیوں کے دوران یورپ میں ہیٹ ویوز سے 60 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوئیں۔ یورپ میں درجہ حرارت عالمی اوسط سے دوگنا تیزی سے بڑھا ہے۔ اسپین میں مقیم محققین نے بتایا کہ ہنگامی وارننگ سسٹم خطرناک گرمی کی لہروں سے پہلے سب سے زیادہ کمزور خاص طور پر معمر افراد سو خبردار کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔ جریدے نیچر میڈیسن میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں یہ بھی وضاحت کی گئی ہے کہ یورپ نے 2024 ء میں ایک غیر معمولی مہلک موسم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">منیلا (انٹرنیشنل ڈیسک) سپر طوفان راگاسا 285 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بابویان جزائر سے ٹکرا گیا ہے، جس سے فلپائن میں تباہی مچ گئی ۔ خبررساں اداروں کے مطابق طوفان کے باعث سمندر کی لہریں 10 فٹ تک بلند ہو سکتی ہیں۔ فلپائن کے ساحلی علاقوں سے ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے، جب کہ دارالحکومت منیلا سمیت کئی علاقوں میں تعلیمی ادارے اور سرکاری دفاتر بند کیے گئے ہیں۔ بابویان اور باتانس جزائر کے 20 ہزار افراد شدید خطرے میں ہیں۔ دوسری جانب تائیوان میں بھی طوفان کے اثرات پہنچ گئے ہیں، جہاں سے 300 افراد کا انخلا کیا گیاہے۔  انٹرنیشنل ڈیسک
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">منیلا (انٹرنیشنل ڈیسک) انٹرنیشنل کرمنل کورٹ نے فلپائن کے سابق صدر روڈریگو ڈوٹرٹے پر انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات عائد کر دیے۔ سابق صدر پر الزام ہے کہ اْنہوں نے بطور میئر اور صدر منشیات کے خلاف مہم کے دوران درجنوں ماورائے عدالت قتل میں کردار ادا کیا۔ وہ 2013ء تا 2016ء ڈواؤ سٹی میں بطور میئر 19 افراد کے قتل میں ملوث رہے جبکہ بطور صدر ڈوٹرٹے پر 14 ہائی ویلیو ٹارگٹس اور دیگر 45 افراد کو مارنے یا مروانے کی کوشش کا الزام شامل ہے۔دوسری جانب سابق صدر ڈوٹیرٹے اپنی ایک خطرناک مہم پر بھی معافی مانگنے سے انکاری ہیں جس میں 6 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔  انٹرنیشنل ڈیسک
    پشاور: جماعت اسلامی خیبرپختونخوا وسطی کے امیر عبدالواسع نے ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں گزشتہ رات ہونے والے المناک سانحے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم بچوں، خواتین اور بے گناہ شہریوں کی شہادت سیکیورٹی اداروں کی سنگین غفلت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں فوری طور پر اپنی پوزیشن واضح کریں، سانحے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور ذمہ داروں کو کڑی سزا دی جائے۔ مرکز اسلامی پشاور سے جاری بیان میں عبدالواسع نے کہا کہ گزشتہ تین دہائیوں سے خیبرپختونخوا مسلسل بدامنی اور ملٹری آپریشنوں کی زد میں ہے، جس کے باعث عوام پر ڈالری جنگ مسلط کر دی گئی ہے اور صوبہ بھر میں بدامنی کا راج...
    کوئٹہ: ریلوے ٹریک پر دھماکے کے بعد جعفر ایکسپریس کی  متعدد بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، حادثے میں کئی  مسافر زخمی ہوئے ہیں۔ ریلوے حکام کے مطابق مستونگ کے علاقے  دشت میں ٹریک پر دھماکے کے بعد جعفر ایکسپریس کی  ایک بوگی الٹ گئی  جبکہ 2 بوگیاں پٹری سے اتری ہیں۔ لیویز حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس کے حادثے میں متعدد مسافر زخمی ہیں۔ زخمیوں کو کوئٹہ لانے کیلئے ایمبولینسیں دشت روانہ کر دی گئی ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ آرہی تھی۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیف سیکرٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ نے سیکرٹری سروسز اور سیکرٹری یونیورسٹی بورڈ کو سندھ حکومت کے اکاؤنٹس افسران کے پروموشن کے مسائل ایک ہفتے میں حل کرنے کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔ اس حوالے سے پاکستان کے سابق وزیر اعظم خواجہ ناظم الدین کی نواسی سیما بشیر نے چیف سیکرٹری سے ملاقات کی اور انہیں اکاؤنٹس افسران کی پروموشن کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ ہائی کورٹ اور وزیر اعلیٰ کے احکامات اور ایم ڈی Stveta کی اکاؤنٹس افسران کی پروموشن کی تجاویز جو کئی سالوں سے التواکا شکار ہیں‘ ان پر سنجیدگی سے غور کرنے کی سفارش کی گئی۔ چیف سیکرٹری سندھ نے تمام معروضات غور سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی ہدایت پر ضمنی انتخابات کے موقع پر شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور پْرامن ماحول کو یقینی بنانے کے لیے سخت سیکورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق انتخابی عمل کے دوران ضلع ایسٹ، ویسٹ اور کیماڑی میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جارہی ہے۔ مجموعی طور پر 1552 پولیس افسران و اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض انجام دیں گے۔ ایسٹ کے 4 پولنگ اسٹیشنز پر 160 اہلکار، ضلع ویسٹ کے 45 پولنگ اسٹیشنز پر 1003 اہلکار اور ضلع کیماڑی کے 22 پولنگ اسٹیشنز پر 389 افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ پولنگ اسٹیشنز کو حساس اور نہایت حساس کیٹیگریز...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں جرائم پیشہ عناصر کے حوصلے بلند، دن دہاڑے پولیس کے شعبہ تفتیش کے افسران بھی ڈاکوؤں کے نشانے پر آگئے۔ ایس ایچ او بن قاسم فیصل رفیق کے مطابق ہفتے کی دوپہر تقریباً دو بجے سب انسپکٹر نظام لغاری اور اے ایس آئی عزیز سادہ لباس میں اسٹیل مل پل پر موجود تھے، وہ موٹر سائیکل روک کر اپنے موبائل فون سے کال کر رہے تھے کہ اچانک موٹر سائیکل سوار دو ڈاکو نمودار ہوئے اور اسلحہ کے زور پر ان کے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔ افسران کے لُٹنے کی واردات نے علاقے میں سیکورٹی کے تمام تر دعووں کی قلعی کھول دی ہے۔ پولیس کے اپنے تفتیشی افسران دن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250924-03-2 طاقت کی اپنی نفسیات ہوتی ہے، اس نفسیات کے حامل افراد اور قومیں جب ’’ہم چوں ما دیگرے نیست‘‘ کے زعم میں مبتلا ہوں تو ان کی نظر میں کسی کا احترام باقی نہیں رہتا، وہ طاقت کی زبان میں بولتے، اسی زبان میں سمجھتے اور اسی زبان میں بات کرتے ہیں، طاقت ہی ان کے نزدیک ابلاغ کی سب سے بڑی قوت ہوتی ہے، ان کے نزدیک سفارتی آداب کی کوئی اہمیت ہوتی ہے نہ بین الاقوامی قوانین کی اور نہ ہی اصول اور ضابطہ کچھ معنی رکھتے ہیں۔ کچھ ایسا ہی زعم ان دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو لاحق ہے۔ کہتے ہیں کہ اگر افغانستان نے بگرام ائر بیس واپس نہ دیا تو سنگین نتائج...
    ٹام ہومن غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ کی بڑے پیمانے پر ملک بدری کی مہم کی نگرانی کر رہے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری ایبیگیل جیکسن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہومن محض ایک قانون نافذ کرنے والا افسر اور ایک سرکاری ملازم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ٹرمپ انتظامیہ کے بارڈر سیکیورٹی اہلکار ٹام ہومن کی جانب سے رشوت ستانی کے انکشاف کے بعد وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا کہ صدر ٹرمپ ہومن کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق محکمہ انصاف کی رشوت خوری کی خفیہ تفتیش کے دوران، وائٹ ہاؤس کے بارڈر سیکیورٹی کے شعبہ سربراہ ٹام ہومن نے گزشتہ سال ایف بی آئی کے ایک خفیہ ایجنٹ سے 50000 ڈالر کا بیگ قبول کیا، ایک...
    کراچی: شہر میں پولیس پر ہونے والے حملوں میں دو دہشت گرد گروپس کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے اور پولیس اہلکاروں پر ہونے والے متعدد واقعات کے بعد پولیس حکام سمیت دیگر تفتیشی ادارے بھی سر جوڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق  پولیس اہلکاروں پر مسلح حملوں کی تحقیقات میں نیا انکشاف سامنے آیا ہے اور اہلکاروں پر حملوں میں دو مختلف گروپس کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ اب تک پولیس اہلکاروں پر حملوں میں 2 مختلف اقسام کے اسلحے کا استعمال ہوا ہے، ڈیفنس فیز ون میں پولیس اہلکار ثاقب اور ملیر میں پولیس اہلکار پر فائرنگ کے واقعات میں ایک ہی اسلحہ استعمال ہونے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: اقوام متحدہ کی آزاد بین الاقوامی کمیشن آف انکوائری برائے مقبوضہ فلسطین اور اسرائیل نے اپنی نئی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل غزہ پر قبضہ کرنے اور مقبوضہ مغربی کنارے سمیت اسرائیل کے اندر یہودی اکثریت کو یقینی بنانے کی حکمتِ عملی پر عمل پیرا ہے۔بین الاقوامی میڈیا  رپورٹس میں بتایا گیاکہ اکتوبر 2023 کے بعد اسرائیلی پالیسیوں میں ایک واضح اور مسلسل رجحان سامنے آیا ہے جس کا مقصد فلسطینیوں کو زبردستی بے دخل کرنا، یہودی آبادیوں کو وسعت دینا اور بالآخر مغربی کنارے کا مکمل الحاق کرنا ہے تاکہ فلسطینی ریاست کے قیام کو ہمیشہ کے لیے روکا جا سکے۔کمیشن کی سربراہ نوی پیلائی نے کہا کہ انہیں اسرائیلی وزیر خزانہ بیزالیل سموتریچ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میئر لندن صادق خان پر تنقیدکرتے ہوئےکہا ہےکہ وہ لندن میں شریعت نافذ کرنا چاہتے ہیں۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار  پھر لندن کے پاکستانی نژاد  میئر  صادق خان پر تنقیدکی۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں لندن کو دیکھتا ہوں جہاں ایک بہت برا میئر ہے،  وہ شہر مکمل طور  پر بدل گیا ہے،   اب وہ شرعی قانون نافذ کرنا چاہتے ہیں، لیکن آپ ایک مختلف ملک میں ہیں، آپ یہ نہیں کر سکتے۔برطانوی میڈیا کے مطابق صادق خان کے ترجمان امریکی صدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ  ہم ان کے خوفناک  اور  متعصب بیانات کو کوئی اہمیت دینے کے...
    پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس مستونگ پہنچی تو ٹریک پر دھماکا ہوا۔ جسکے نتیجے میں ٹرین کی پانچ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، جبکہ ایک بوگی پٹڑی سے اترکر الٹ گئی۔ جسکے نتیجے میں بارہ مسافر معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے دشت میں ریلوے ٹریک پر دھماکے کے بعد پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کی پانچ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، جبکہ ایک الٹ گئی۔ بارہ مسافر معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ ریلوے حکام کے مطابق پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس منگل کی شام سات بجے مستونگ کے علاقے دشت پہنچی تو ٹریک پر دھماکا ہوا۔ جس کے نتیجے میں ٹرین کی پانچ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سمندری طوفان رگاسا چین کے صوبے گوانگ ڈونگ سے ٹکرا گیا، 10 شہروں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق طوفان رگاسا کے پیش نظر تعلیمی ادارے اور دفاتر بند کردیئے گئے جبکہ ٹرانسپورٹ ،کاروباری سرگرمیاں اور پروازیں معطل کردی گئی ہیں، شہریوں کوگھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق متاثرہ علاقوں سے 4لاکھ سے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا، چین میں سپر ٹائیفون رگاسا کے پیش نظر سپر مارکیٹس میں کھانے پینے کی اشیا کے شیلف خالی ہوگئے۔دوسری جانب فلپائن کے شمالی حصے میں سپر سمندری طوفان ’’راگاسا‘‘ کے باعث تیز ہواؤں اور شدید بارشوں کے پیش نظر 10 ہزار سے زائد افراد کو سکولوں اور ایمرجنسی مراکز سمیت...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 23 ستمبر 2025ء) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں سالانہ اجلاس میں اعلیٰ سطحی عام مباحثہ شروع ہو گیا ہے جس میں عالمی رہنما مختلف امور و مسائل پر اپنی ترجیحات اور موقف پیش کریں گے۔اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 80 سال قبل عالمی رہنماؤں نے ابتری پر تعاون، لاقانونیت پر قانون اور جنگ پر امن کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا جس کے نتیجے میں اقوام متحدہ کا قیام عمل میں آیا تھا۔ Tweet URL اقوام متحدہ محض ملاقاتوں کی جگہ نہیں بلکہ ایک اخلاقی سمت نما، امن اور اسے برقرار رکھنے کی قوت، بین الاقومی قانون کا...
    کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری)آغا خان یونیورسٹی (اے کے یو) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME) نے حال ہی میں سمپیکٹ 2025 کا انعقاد کِیا،ایک ایسی ہیلتھ کیئر سمیولیشن کانفرنس جو بیک وقت کراچی اور نیروبی میں 19 اور 20 ستمبر کو منعقد ہوئی۔ یہ ہائبرڈ ایونٹ پاکستان اور مشرقی افریقہ کے درمیان حقیقی وقت میں علم کے تبادلے اور جدت کے لیے ایک طاقتور پلیٹ فارم ثابت ہوا۔ اپنے اپنے خطوں میں سب سے بڑے سمیولیشن مراکز ہونے کے ناطے آغا خان یونیورسٹی کے CIME کی سہولیات سمیولیشن کے ذریعے طبی تعلیم کو تبدیل کرنے میں صفِ اول پر ہیں۔ اس سال کا موضوع “سمیولیشن میں پائیداری” تھا جس میں طویل المدتی اثرات کے لیے درکار مالی، عملی...
    اتراکھنڈ اسمبلی میں یکساں سول کوڈ کی منظوری کے تقریباً ایک سال بعد گزشتہ 27 جنوری 2025ء کو وزیراعظم نریندر مودی کی موجودگی میں اسے نافذ کردیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں یکساں سول کوڈ نافذ کرنے کے خلاف جمعیۃ علماء ہند کی طرف سے داخل کی گئی اہم پٹیشن پر اتراکھنڈ ہائی کورٹ اب 15 اکتوبر 2025ء کو باضابطہ طور پر سماعت کرے گی۔ قابل ذکر ہے کہ 18 اگست کو اس معاملہ پر جب سماعت ہوئی تھی تو جمعیۃ علماء ہند و دیگر کی طرف سے داخل شدہ پٹیشن کے دفاع میں سینیئر ایڈووکیٹ راجو رام چندرن عدالت میں پیش ہوئے تھے۔ انہوں نے عدالت کو مطلع کیا تھا کہ اتراکھنڈ حکومت نے تو اپنا...
    سٹی42:  آج ربیع الاول کی 29 تاریخ تھی، رطیع الچانی کا چاند دیکھنے کے لئے سرکاری روئیت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے لیکن چاند اب تک نظر نہیں آیا۔   پاکستان بھر میں ربیع الثانی 1447 ہجری کا چاند نظر  آنے کی کوئی شہادت سامنے نہ آنے پر روئیت ہلال کی مرکزی کمیٹی نے اعلان کر دیا کہ اب  ربیع الاول کی  30 تاریخ آغاز ہو چکی ہے۔  یہ قمری مہینہ تیس دن کا شمار ہو گا اور  یکم ربیع الثانی بروز جمعرات 25 ستمبر کو ہوگی۔ ٹیکس ریکوریاں کرنے کے لیے ایف بی آر کی انعامی رقم 50 لاکھ سے 15 کروڑ کرنے کی تجویز  مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس کی صدارت مولانا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(رپورٹ:منیر عقیل انصاری) سندھ کے 14 اضلاع کی 28 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم کر دیا گیا۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کے دفتر میں پراونشل مانیٹرنگ کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، کنٹرول روم انتخابات کے تمام مراحل کی نگرانی کرے گا اور نتائج کی وصولی تک فعال رہے گا۔شکایات یا اطلاعات کیلئے فون نمبر 99204544 021 اور ای میل pmcrsindh@gmail.com پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران و حکام کو سخت ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ضمنی بلدیاتی انتخابات کا پرامن، شفاف اور آزادانہ انعقاد ہر صورت یقینی بنایا جائے، انتخابات میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں...
    اسلام آباد: پاکستان میں گزشتہ تین سال کے دوران غربت کی شرح تشویش ناک حد تک بڑھنے کا انکشاف ہوا ہے اور یہ شرح بڑھ کر 25.3 فیصد ہوگئی ہے۔ یہ انکشاف عالمی بینک کی جاری کردہ رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ عالمی بینک کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں قومی غربت کی شرح 2001-02 میں 64.3 فیصد سے مسلسل کم ہو کر 18.3 فیصد تک آگئی تھی مگر 2020ء سے دوبارہ بڑھنا شروع ہوئی اور مالی سال 2022-23 میں غربت کی شرح 18.3 فیصد تھی جو مالی سال 24-2023 میں بڑھ کر 24.8 فیصد ہوگئی اور اب مالی سال 25-2024 میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ عالمی...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران لندن کے میئر صادق خان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ لندن کے میئر صادق خان شرعی قوانین نافذ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میں لندن کو دیکھتا ہوں جہاں ایک خوفناک میئر ہے۔ ایک بہت ہی خوفناک میئر۔ اور اب وہ شریعت نافذ کرنا چاہتا ہے۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ اب برطانیہ ایک بالکل مختلف ملک لگتا ہے، آپ (میئر لندن) ایسا نہیں کر سکتے۔ یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور لندن کے میئر صادق خان کے درمیان پرانی کشیدگی ہے۔ صادق خان نے ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن...
    درخواست گزار ایڈووکیٹ سید نذیر آغا نے مؤقف اختیار کیا کہ بڑی تعداد میں افغان بچے بلوچستان کے مختلف اسکولوں اور تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہیں۔ اسکے علاوہ جنکی شادیاں پاکستانی شہری سے ہوئیں، وہ بھی شہریت کے اہل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ عدالت عالیہ بلوچستان کے چیف جسٹس روزی خان بڑیچ اور جسٹس سردار احمد حلیمی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے افغان مہاجرین کے انخلا اور افغانستان واپسی سے متعلق دائر آئینی درخواست کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومت کے متعلقہ حکام سے وضاحت طلب کرلی ہے۔ سماعت کے دوران درخواست گزار ایڈووکیٹ سید نذیر آغا نے مؤقف اختیار کیا کہ بڑی تعداد میں افغان بچے بلوچستان کے مختلف اسکولوں اور تعلیمی اداروں میں زیر...
    رکن صوبائی اسمبلی لائق محمد خان نے کہا ہے کہ ان کے پاس ثبوت ہیں کہ جنگلات کی غیرقانونی کٹائی میں محکمہ کے افسران بھی ملوث ہیں، جس پران الزامات کی تحقیقات کے لیے معاملہ قائمہ کمیٹی کے حوالے کردیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے حکومتی رکن لائق محمد خان نے انکشاف کیا ہے کہ محکمہ جنگلات کے افسران درختوں کی غیر قانونی کٹائی میں ملوث ہیں۔ خیبر پختونخوا کی حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن صوبائی اسمبلی لائق محمد خان نے کہا ہے کہ ان کے پاس ثبوت ہیں کہ جنگلات کی غیرقانونی کٹائی میں محکمہ کے افسران بھی ملوث ہیں، جس پران الزامات کی تحقیقات کے لیے معاملہ قائمہ کمیٹی کے حوالے...
    لیویز ذرائع کے مطابق دھماکے سے ٹرین کی 6 بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں، دھماکے سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنا شروع کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس پر سپیزینڈ کے قریب دھماکہ ہو گیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق دھماکے سے ٹرین کی 6 بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں، دھماکے سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنا شروع کر دیا۔ ترجمان ریلوے کے مطابق دھماکے سے...
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ 27 تاریخ کو بانی پی ٹی آئی کے حکم پر جلسہ کررہے ہیں، ہم بڑا جلسہ کرکے ثابت کریں گے کہ لوگ بانی کے ساتھ کھڑے ہیں، ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا، ہم اپنا حق حاصل کریں گے، ہماری اور بانی پی ٹی آئی کی پالیسی رہی ہے کہ مذاکرات ہی حل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ جتنے آپریشن ہوئے ہیں، کوئی حل نہیں نکلا، دہشتگردی مزید بڑھ گئی، ہم ہمیشہ سے کہتے آئے ہیں کہ افغانستان کے ساتھ مذاکرات ہوں، افغانستان کی طرف سے مثبت جواب آیا ہے، وہ بھی مذاکرات چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں بات چیت کی پیش...
    برطانیہ کی ملکہ کمیلا پارکر نے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کے حوالے سے شاہ چارلس کی مفاہمتی کوششوں کو مسترد کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: کیا شاہ چارلس کے چھوٹے بیٹے ہیری اپنا شاہی کردار دوبارہ حاصل کرلیں گے؟ غیرملکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ملکہ کمیلا نے اپنے شوہر شاہ چارلس کے چھوٹے بیٹے شہزادہ ہیری کی جانب سے ان پر اور شاہی خاندان پر کیے گئے ’ذاتی حملوں‘ کو ناقابلِ معافی قرار دیا ہے۔ امریکی ویب سائٹ  ریڈار آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 78 سالہ ملکہ کمیلا نے قریبی حلقوں میں واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ وہ شہزادہ ہیری کو کبھی معاف نہیں کریں گی کیونکہ انہوں نے اپنے انٹرویوز اور...
    زخمیوں میں عباس ولد زاہد علی عمر 40 سال، سعید ولد رضا خان عمر 17 سال اور امراد ولد اجبر جان عمر 24 سال شامل ہیں۔ دھماکے کےزخمیوں میں عباس ولد زاہد علی عمر 40 سال، سعید ولد رضا خان عمر 17 سال اور امراد ولد اجبر جان عمر 24 سال شامل ہیں۔ دھماکے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مردان کے علاقہ جلالہ کندہ غار میں کباڑ کی دکان میں کام کے دوران مبینہ طور پر دستی بم پھٹنے سے 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی...
    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے اپنے پُراثر خطاب میں دنیا بھر میں جاری جنگوں، انسانی حقوق کی پامالیوں اور بڑھتے ہوئے عالمی بحرانوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ جنرل اسمبلی سے خطاب میں انہوں نے عالمی برادری کو خبردار کیا کہ اگر مؤثر عالمی ادارے نہ رہے تو دنیا انتشار اور تباہی کی طرف بڑھ سکتی ہے۔ “غزہ میں ظلم، یوکرین میں جرائم – اب خاموشی خطرناک ہے” انتونیو گوتریس نے دنیا کے دو سب سے سنگین تنازعات پر براہِ راست گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے عوام پر ظلم ہو رہا ہے، فوری جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی ناگزیر ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے غزہ میں...
    پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی کے حکومتی رکن لائق محمد خان نے انکشاف کیا ہے کہ محکمہ جنگلات کے افسران درختوں کی غیر قانونی کٹائی میں ملوث ہیں۔ خیبرپختونخوا کی حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن صوبائی اسمبلی لائق محمد خان نے کہا ہے کہ ان کے پاس ثبوت ہیں کہ جنگلات کی غیرقانونی کٹائی میں محکمہ کے افسران بھی ملوث ہیں، جس پران الزامات کی تحقیقات کے لیے معاملہ قائمہ کمیٹی کے حوالے کردیا گیا۔ لائق محمد خان نے اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر کہا تھا کہ ضلع تورغر میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی ہو رہی ہے، جنگلات قومی دولت ہے اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے بھی جنگلات نہ کاٹنے کا حکم...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 23 ستمبر 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پناہ گزینوں سے متعلق نئی پالیسی نے اُن 15 ہزار افغانوں کو مزید بے یقینی کا شکار کر دیا ہے جو پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ان میں شامل خواتین اور لڑکیوں کے لیے جبری واپسی ایک بھیانک خواب سے کم نہیں کیونکہ وہ تعلیم و روزگار سے محروم اپنے آبائی وطن کی طرف لوٹنے سے شدید خائف ہیں۔ شہر میں مزید ہزاروں افراد دیگر مغربی ممالک میں منتقلی کے منتظر ہیں، لیکن عالمی سطح پر پناہ گزینوں کے بارے میں پائے جانے والے منفی جذبات میں منتقلی نے ان کے لیے میزبان ملکوں میں جا کر اپنا مستقبل بہتر بنانے کے...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ افغان حکومت کی جانب سے مثبت پیغام موصول ہوا ہے اور جلد ہی صوبائی حکومت کی جانب سے ایک وفد مذاکرات کے لیے افغانستان روانہ کیا جائے گا۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور افغان حکومت کے درمیان بات چیت ہوگی. تاکہ دونوں طرف کے مسائل کو پرامن طریقے سے حل کیا جا سکے۔انہوں نے افغانستان سے متعلق وفاقی وزیر دفاع کے حالیہ بیان کو ‘انتہائی افسوسناک’ قرار دیا اور کہا کہ ایسے بیانات حالات کی سنگینی کو نظر انداز کرتے ہیں۔علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ افغان حکومت چاہتی ہے کہ مسائل کا پرامن حل نکلے اور ہمیں ان کی طرف سے...
    یورپ میں گزشتہ سال کی ریکارڈ توڑ گرمی کے نتیجے میں 60 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔ یہ انکشاف اسپین میں قائم بارسلونا انسٹی ٹیوٹ برائے گلوبل ہیلتھ  کی ایک تازہ تحقیق میں کیا گیا ہے جو معروف جریدے نیچر میڈیسن میں شائع ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں: یورپ میں ہیٹ ویو کی شدید لہر، سب سے زیادہ گرمی کہاں پڑ رہی ہے؟ تحقیق کے مطابق 2024 کا موسمِ گرما یورپ کے لیے انتہائی مہلک ثابت ہوا۔ صرف تین برسوں میں گرمی کی شدت سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 81 ہزار سے زائد ریکارڈ کی گئی۔ محققین نے بتایا کہ 2024 میں یورپ بھر میں گرمی سے 62 ہزار 775 افراد کی اموات ہوئیں جو 2023 کی...
    ذرائع کے مطابق یہ کارروائی دراصل نیتن یاہو کے دفتر میں سے جان بوجھ کر افشا کی گئی تھی، کیونکہ نیتن یاہو کا دفتر اس کارروائی کی ناکامی کا ملبہ موساد اور شن بیٹ کے سربراہوں پر ڈال کر ان پر دباؤ ڈالنے کا ارادہ رکھتا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس کے دفتر پر اسرائیلی حکومت کے حملے کی ناکامی کی وجہ سامنے آگئی ہے، رپورٹ کے مطابق یہ کارروائی  دراصل حملے سے پہلے ہی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر کے ذریعے افشا ہوئی تھی۔ دوحہ میں حماس کے دفتر پر صیہونی حکومت کے حملے میں فلسطینی مزاحمت کے رہنماؤں کو نشانہ بنانے میں ناکامی کو دنیا کے تمام لوگوں کے ذہنوں میں انٹیلی جنس اور فوجی ناکامی باور کیا...
    دنیا ایک بار پھر اس وقت حیران رہ گئی جب ایک 13 سالہ افغان لڑکا طیارے کے لینڈنگ گیئر (پہیوں) میں چھپ کر کابل سے نئی دہلی پہنچ گیا۔ یہ واقعہ اتوار کے روز پیش آیا جب افغانستان کی ایک نجی ایئرلائن RQ-4401 کی پرواز اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ ہوئی، اور عملے نے ایک بچے کو رن وے پر اکیلے گھومتے ہوئے دیکھا۔ کوئی ویزہ، کوئی پاسپورٹ نہیں — بس تجسس ابتدائی تفتیش میں لڑکے نے بھارتی حکام کو بتایا کہ وہ محض تجسس کے باعث اس سفر پر نکلا۔ وہ ایران جانا چاہتا تھا، لیکن یہ بھی معلوم نہ تھا کہ جہاز کا رخ دہلی کی طرف ہے۔ لڑکا افغانستان کے شمالی شہر قندوز سے تعلق...
    دنیا کے عظیم سائنسدان اور تھیوریٹیکل فزسسٹ البرٹ آئن اسٹائن کا دماغ 1955 میں ان کی وفات کے بعد محفوظ کرلیا گیا تھا۔ وقت گزرنے کے ساتھ اس کے بارے میں کئی طرح کی افواہیں اور سائنسی تجسس جنم لیتا رہا ہے۔ اب ایک بار پھر یہ سوال سر اُٹھا رہا ہے کہ کیا جدید سائنس اس پراسرار دماغ کی گتھیاں سلجھا سکے گی؟ چینی سائنسدانوں نے حال ہی میں ایک ایسی انقلابی ٹیکنالوجی متعارف کرائی ہے جو پرانے حیاتیاتی نمونوں کے مطالعے میں مؤثر ثابت ہوئی ہے۔ اس طریقۂ کار کو استعمال کرتے ہوئے ماہرین نے ایسے کینسر کے خلیوں کا تجزیہ کیا جو تقریباً ایک دہائی تک غیر موزوں حالات میں محفوظ تھے، اور حیران کن طور پر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی،ترقی وخصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے سعودی عرب کے مفتی اعظم عبدالعزیز بن عبداللہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکااظہارکیاہے۔(جاری ہے) منگل کویہاں جاری تعزیتی بیان میں وفاقی وزیرنے کہا کہ مفتی اعظم عبدالعزیز بن عبداللہ کی دینی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، ان کے انتقال سے امہ ایک عظیم دینی رہنما سے محروم ہو گئی ہے۔ احسن اقبال نے کہاکہ اسلامی تعلیمات کے فروغ میں مفتی اعظم کا کردار ناقابل فراموش ہے، پاکستانی عوام سعودی عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وفاقی وزیرنے مرحوم کے ایصال ثواب اور لواحقین و امت مسلمہ کیلئے صبر کی دعابھی کی...
    فائل فوٹو۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے اجلاس میں وزارت خارجہ کے حکام نے بتایا کہ افغانستان سمیت وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارت 2.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ حنا ربانی کھر نے کہا کہ سال 2014 اور 2015  میں صرف افغانستان کے ساتھ اس سے کہیں زیادہ تجارتی حجم تھا۔ وزارت خارجہ کے حکام نے کہا کہ اس کی وجہ افغانستان سے انخلا سے پہلے سیمنٹ سمیت تعمیراتی سامان کی ترسیل زیادہ تھی۔ وزارت خارجہ کے حکام کے مطابق افغانستان جانے والی ٹرین 30 میل فی گھنٹہ سے زیادہ اسپیڈ پر نہیں چل سکتی، ایران اور روس کے ساتھ پابندیوں کی وجہ سے ڈالرز کی ترسیل آسانی سے نہیں ہو رہی۔ وزارت خارجہ کے حکام کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">افغانستان سے تعلق رکھنے والا 13 سالہ لڑکا ایک حیران کن اور خطرناک انداز میں بھارت پہنچ گیا۔رپورٹس کے مطابق یہ لڑکا قندوز شہر سے تعلق رکھتا ہے اور اُس نے نجی ایئر لائن کی پرواز RQ-4401 کے پہیوں میں چھپ کر کابل سے نئی دہلی کا سفر کیا۔ طیارہ لینڈ ہونے کے بعد لڑکا دہلی ایئرپورٹ کے رن وے پر اکیلا گھومتا ہوا ملا، جسے فوراً بھارتی سیکیورٹی اہلکاروں نے حراست میں لے لیا۔تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ لڑکے نے یہ سفر صرف تجسس کی وجہ سے کیا۔ اُس نے بتایا کہ وہ ایران جانا چاہتا تھا مگر یہ بھی نہیں جانتا تھا کہ جہاز اصل میں نئی دہلی جا رہا ہے۔ بھارتی سیکیورٹی فورسز نے کئی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
    جیکب آباد میں سانحہ شب عاشور کے شہداء کے مزارات پر حاضری دیتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ ان شہداء نے حسینیت کی راہ میں اپنے لہو کا نذرانہ پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے سانحہ شب عاشور کے شہداء کی دسویں برسی کے موقع پر شہدائے راہِ حق کے مزارات پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر انہوں نے شہداء کے ورثاء سے ملاقات بھی کی اور ان سے اظہار یکجہتی کیا۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سانحہ شب عاشور کے شہداء نے حسینیت کی راہ میں اپنے لہو کا نذرانہ پیش کیا۔ یہ عظیم قربانیاں ہمارے لیے مشعل راہ ہیں، ان...
    لاہور: فیصل آباد سے کراچی جانے اور آنے والے ہزاروں مسافر رل گئے، ریل گاڑی سے سفر کرنے کے لیے مسافروں کو مزید کئی ماہ تک انتظار کی سولی پر لٹکنا پڑے گا، سیلاب سے متاثرہ پل اور ریلوے ٹریک کا تعمیراتی کام تاحال شروع نہ ہو سکا۔ ایکسپریس نیوز کو ملنے والی معلومات کے مطابق سیلاب سے متاثرہ پل کی تعمیر کے لیے ابھی ٹینڈر جاری کیا گیا ہے، تعمیراتی کام کب شروع ہوگا پتا نہیں۔ گزشتہ ماہ سے فیصل آباد ریلوے اسٹیشن سے ریل گاڑیوں کی آمد و رفت معطل ہے، ریل گاڑی سے سفر کرنے والے ہزاروں مسافر ترس گئے، جو بہت مجبور ہیں وہ لاہور آکر کراچی کے لیے روانہ ہو رہے ہیں جن...
    اسد قیصر—فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ کسی صورت اپنے قدرتی وسائل کا اختیار کسی کو نہیں دیں گے۔ پشاور میں پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر، عاطف خان اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضم اضلاع کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے نہیں ہوئے۔ اسد قیصر کا کہنا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ میں اب تک کس نے رقم دی؟ سب کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ امن چاہتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے اسد قیصر اور عمران اسماعیل کے وارنٹ جاری، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم انہوں نے کہا کہ یہاں انٹرنیشنل جنگ لائی گئی، معیشت بری طرح فیل ہوئی، 40...
    آپریشنز سے حل نہیں ، افغانستان سے فوری مذاکرات شروع کریں گے، علی امین WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز )وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ جتنے آپریشن ہوئے ہیں، کوئی حل نہیں نکلا، دہشتگردی مزید بڑھ گئی، ہم ہمیشہ سے کہتے آئے ہیں کہ افغانستان کے ساتھ مذاکرات ہوں، افغانستان کی طرف سے مثبت جواب آیا ہے، وہ بھی مذاکرات چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں بات چیت کی پیش کی، تنقید کی گئی، یہ وفاق کا مینڈیٹ ہے ہم نے ان سے بات کی ہے، اس ہفتے قبائل کے وفد کے نام وفاق کو بھجوادیے جائیں گے۔علی امین نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں...
    علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ کوئی جہاد کرنا چاہتا ہے تو فوج میں شامل ہوکر کرے۔ پاکستان علما کونسل کے سربراہ حافظ طاہر محمود اشرفی نے وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں سویت یونین کے آنے کے بعد ہم نے جہاد کیا لیکن وہ ریاست کی اجازت سے ہوا، اس کے بعد جو فساد ہوا اسے جہاد نہیں کہا جاسکتا۔ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان کے علما نے ‘پیغامِ پاکستان’ میں واضح فتویٰ دیا کہ پاکستان کے اندر مسلح جدوجہد جائز نہیں، پاکستان کا آئین اسلامی دستور ہے، اگر کوئی نظام کو نہیں مانتا تو شہریت سے دستبردار ہوجائے۔ اگر پاکستان کے شہری ہیں تو وعدہ کررہے ہیں کہ آئین و...
    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے شہر کو صاف کیا ہے، منافقت کو بھی شہر سے صاف کریں گے، یہ نہیں ہوسکتا کہ جو تم کرو وہ ٹھیک ہے، جو ہم کریں وہ غلط، ٹاؤنز کو ملنے والے چندے کا حساب ہونا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اگر ہم جمہوریت اور پارلیمان پر یقین رکھتے ہیں تو فیصلہ کرنا ہوگا کہ معاملہ کونسل میں حل کرنا ہے یا عدالت لے کر جانا ہے، سیف الدین صاحب نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ پارلیمانی سیاست نہیں عدالت جائیں گے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ بجٹ اجلاس میں ان کے...
    لاہور: پاکستان ریلویز کی لیز پر لی گئی اراضی پر گودام کے بجائے دکانیں بنانے کا انکشاف، اراضی لینے والے کروڑوں روپے کمانے لگے جبکہ ریلوے کو لاکھوں بھی ملنا مشکل ہوگئے۔ ریلوے ملازمین کی ملی بھگت سے جس مقصد کے لیے اراضی لیز پر لی جاتی ہے وہاں متعلقہ کاروبار کے بجائے دوسرے کاروبار کیے جاتے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کو ملنے والے شواہد کے مطابق ریلوے برج مچلی منڈی ظہور نامی شخص نے گودام بنانے کے لیے ریلوے سے نیلامی میں اراضی لی مگر لیز پر اراضی لینے کے بعد اس کو بطور گودام استعمال کرنے کے بجائے وہاں ریلوے کے ہی کچھ افسران و ملازمین کی ملی بھگت سے 8 سے 10 دکانیں بنا لیں جبکہ...
    فائل فوٹو میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اگر ہم جمہوریت اور پارلیمان پر یقین رکھتے ہیں تو فیصلہ کرنا ہوگا کہ معاملہ کونسل میں حل کرنا ہے یا عدالت لے کر جانا ہے، سیف الدین صاحب نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ پارلیمانی سیاست نہیں عدالت جائیں گے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ بجٹ اجلاس میں ان کے سامنے ہم نے ٹیکس بڑھانے کی منظوری لی، آپ کے روڑے اٹکانے کے باوجود ہم کام کر رہے ہیں۔مئیر کراچی نے کہا کہ دہشت گردی سے شہر کو صاف کیا ہے، منافقت کو بھی شہر سے صاف کریں گے، یہ نہیں ہوسکتا کہ جو تم کرو وہ ٹھیک ہے، جو ہم کریں وہ...
    صدرِ پاکستان آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللّٰہ آل الشیخ کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔صدر آصف علی زرداری نے مرحوم کے اہلخانہ، خادمِ حرمین شریفین اور سعودی عوام سے اظہار تعزیت و ہمدردی کی ہے اور کہا ہے کہ شیخ عبدالعزیز کی دینی خدمات اور علمی رہنمائی ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شیخ عبدالعزیز بن عبداللّٰہ کی وفات سعودی عرب اور پوری امتِ مسلمہ کیلئے لمحہ غم ہے، مرحوم نے پوری زندگی قرآن و سنت کی ترویج، شریعتِ مطہرہ کی توضیح اور امت کی رہنمائی میں گزاری۔ سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز انتقال کر گئےعرب میڈیا کے مطابق ان کی نمازِ...
    لاہور: دریائے راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب سے نقصانات کے باعث اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 134 ہوگئی جبکہ 47 لاکھ سے زائد لوگ اور 27 اضلاع متاثر ہوئے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے سیلاب سے نقصانات کی تازہ ترین رپورٹ جاری کر دی۔   ریلیف کمشنر پنجاب کے مطابق سیلاب کے باعث 4700 سے زائد موضع جات متاثر ہوئے جبکہ دریاؤں میں سیلابی صورتحال کے باعث مجموعی طور پر 47 لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہوئے۔ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں 271 ریلیف کیمپس قائم کیے گئے جہاں شہریوں کو کھانا اور تمام تر بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ متاثر ہونے والے اضلاع میں 300 میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے گئے...
    قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز سے ورلڈکپ کی تیاری میں مدد ملی ہے۔ آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کے لیے روانگی سے قبل ہیڈ کوچ اور کپتان ثناء فاطمہ نے پریس کانفرنس میں اچھی کارکردگی دکھانے کا عزم ظاہر کیا۔ ہیڈ کوچ نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں جیت سے زیادہ کھلاڑیوں کی فارم کو بہتر بنانا مقصد تھا جس میں بہت حد تک کامیابی ملی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سری لنکا اور لاہور کی کنڈیشنز ملتی جلتی ہیں۔ ورلڈکپ کے لیے اچھی تیاری کی ہے۔ کپتان فاطمہ ثناء کا کہنا تھا کہ یہ بات معنی نہیں رکھتی کہ مخالف ٹیم اچھی...
    مردان: جلالہ کندہ غار میں کباڑ کی دکان میں کام کے دوران مبینہ طور پر دستی بم پھٹنے سے 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے مردان میڈیکل کمپلیکس (ایم ایم سی) منتقل کر دیا۔ زخمیوں میں عباس ولد زاہد علی عمر 40 سال، سعید ولد رضا خان عمر 17 سال اور امراد ولد اجبر جان عمر 24 سال شامل ہیں۔ دھماکے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
    ویڈیو پر اماراتی صارفین نے ان کی صحت، خاندانی روایت اور ثقافتی ورثے سے جڑے رہنے کے عزم کو سراہا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ متحدہ عرب امارات کے معروف ثقافتی محقق سعید مصباح الکتبی نے شارجہ میں ہونے والے ایک ادبی فیسٹیول میں اپنی چار بیویوں اور 100 بچوں کے بارے میں انکشاف کر کے سب کو حیران کر دیا۔ ’گلف نیوز کے مطابق سعید مصباح الکتبی کی تقریر کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، جسے لاکھوں افراد شیئر کر چکے ہیں۔ ویڈیو پر اماراتی صارفین نے ان کی صحت، خاندانی روایت اور ثقافتی ورثے سے جڑے رہنے کے عزم کو سراہا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد اپنی اولاد کو اماراتی اقدار ’السنع‘ سکھانا ہے،...