2025-10-06@16:01:08 GMT
تلاش کی گنتی: 84033
«سے زائد کا نقصان»:
(نئی خبر)
کراچی میں ایس آئی یو کا مبینہ مقابلہ، انتہائی مطلوب ملزم ہلاک ہوگیا۔ ایس ایس پی امجد شیخ کے مطابق ہلاک ملزم احتشام الدین کا تعلق بھتہ خور گروہ صمد کاٹھیا وارڈی سے تھا۔ ملزم کی فائرنگ سے پولیس اہلکار محفوظ رہے، ملزم پر 13 سے زائد مقدمات درج ہیں۔
کراچی (نیوز ڈیسک) الہ آباد ہائیکورٹ نے بڑا فیصلہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی حمایت میں پوسٹ غداری نہیں۔میرٹھ کےساجد چوہدری رہا، غداری کا الزام ختم، سوشل میڈیا پر ’ پاکستان زندہ باد‘ کی پوسٹ کا الزام تھا،اجد کے وکیل کا عدالت میں استدلال کہانہوں نے پوسٹ خود لکھی نہ بنائی، بلکہ صرف فارورڈ کی تھی۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا پر پاکستان کی حمایت میں پوسٹ کرنے کے الزام میں گرفتار ایک شخص کو ضمانت دیتے ہوئے فیصلہ سنایا کہ ایسی پوسٹس اگرچہ غصہ یا عدم ہم آہنگی کو ہوا دے سکتی ہیں، لیکن یہ غداری کے دفعات کے تحت نہیں آتیں۔26ستمبر کے فیصلے میں عدالت نے میرٹھ کے رہائشی ساجد چوہدری کو ضمانت...
کراچی (نیوز ڈیسک) ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کی قدر تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ 25 ہزار امریکی ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے، پاکستانی روپے میں یہ رقم 3 کروڑ 52 لاکھ 31 ہزار 578 روپے بنتی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قدر اس کی 17 سالہ تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ 25 ہزار 245 ڈالر ہوگئی جو کہ تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔ رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز بٹ کوائن کی قدر میں 2 اعشاریہ 7 فیصد کا اضافہ ہوا۔ بٹ کوائن کی قیمت میں مسلسل آٹھویں سیشن میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جسے امریکی اسٹاک مارکیٹ میں حالیہ اضافے اور بٹ کوائن پر مبنی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ورجینیا میں امریکی بحریہ کی سالگرہ کی تقریب میں رقص کیا۔ اس دوران ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ ملانیا بھی اِن کے ساتھ موجود تھیں۔ ٹرمپ نے امریکی بحریہ کو خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب سے خطاب کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہفتے کے روز وینزویلا کے ساحل پر منشیات اسمگلنگ میں ملوث ایک اور کشتی کو نشانہ بنایا گیا، زمینی راستے سے منشیات کی اسمگلنگ کو بھی دیکھنا ہوگا۔
اگر آپ برگر، پیزا یا دیگر جنک فوڈز کے شوقین ہیں تو محتاط ہو جائیں، کیونکہ ان غذاؤں کا صرف چند دنوں تک مسلسل استعمال بھی دماغ کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ انکشاف امریکا کی یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا اسکول آف میڈیسن کی ایک تازہ طبی تحقیق میں کیا گیا ہے۔ تحقیق کے مطابق ہماری خوراک دماغی صحت پر ہماری توقعات سے کہیں زیادہ اثر انداز ہوتی ہے اور جنک فوڈ دماغ کے یادداشت کے نظام کو متاثر کر کے یادداشت کی کمزوری کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔ تحقیقی ماہرین نے تجربے کے دوران چوہوں کو ایسی خوراک دی جس میں چکنائی اور چربی کی مقدار بہت زیادہ تھی۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ...
اکثر افراد کو دن بھر میں پانی کی ضروری مقدار پوری کرنا مشکل لگتا ہے، اگر آپ کا شمار بھی ایسے ہی افراد میں ہوتا ہے تو محققین نے اس کا حل ڈھونڈ لیا ہے۔ برٹش جرنل آف نیوٹریشن میں شائع ہونے والی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بشمول پانی روزانہ 7 یا 8 کپ چائے اور کافی کا متوازن استعمال لمبی اور صحت مند زندگی کے حصول میں مدد فراہم کرسکتا ہے۔ اس تحقیق کے لیے یوکے بائیو بینک سے حاصل کردہ 1 لاکھ 82 ہزار سے زائد بالغ افراد کا ڈیٹا لیا گیا۔ ان افراد سے غذائی عادات سے متعلق سوالنامے بھروائے گئے اور دیکھا گیا کہ وہ روزانہ کتنی مقدار میں پانی،...
سعید احمد:پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے مسقط کے لیے پروازوں کی بحالی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ لاہور اور اسلام آباد سے پروازوں کی بحالی کا فیصلہ کیا گیا,28 اکتوبر سے لاہور سے مسقط کے لیے پروازوں کا آغاز کیا جائے گا,اسلام آباد سے مسقط کے لیے پروازوں کا آغاز 30 اکتوبر سے کیا جائے گا پی آئی اے مسقط فلائٹ آپریشن کے لیے ائیربس اے320 طیارے استعمال کریگی,لاہور سے مسقط ہفتہ وار ایک پرواز چلائی جائے گی. کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل ایتھرٹن نے آئی سی سی کو مقابلوں کے دوران پاک بھارت مقابلے نہ رکھنے کی تجویز دے دی۔ ایشیا کپ کے دوران پیدا ہونے والی صورتِ حال کی وجہ سے تجویز دیتے ہوئے مائیکل ایتھرٹن نے کہا ہے کہ آئی سی سی ایونٹس کے دوران پاک بھارت میچز کا انتظام نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی ایونٹس میں پاک بھارت مقابلے شیڈول کرنے کی وجہ معاشی اور سفارتی ہوسکتی ہے، وقت آ گیا ہے کہ اب دونوں ممالک کے تعلقات میں کمی آنے کی وجہ سے یہ تاثر ختم ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ایونٹ میں اس مقابلے کا مالی طور پر...
راولپنڈی میں کام کے بہانے ساتھ لے کر مزدور کا گردہ نکالنے کا انکشاف ہوا ہے۔ واقعہ تھانہ چکلالہ راولپنڈی کی حدود میں دو سال قبل پیش آیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ متاثرہ مزدور زین علی کی درخواست پر درج کیا گیا۔ مقدمے میں جمشید عرف ببلی، عرفان، امین،نامعلوم ڈاکٹر، لیڈی ڈاکٹر اور طبی عملے کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمے کے متن کے مطابق ملزمان مزدور کو کام کے بہانے گاڑی میں ساتھ لے گئے، جہاں اسے جوس پلا کر بے ہوش کیا گیا اور آپریشن کے ذریعے بائیں جانب سے گردہ نکال لیا گیا۔ زین علی کے مطابق پانچ روز بعد ہوش آیا...
سندھ ہائی کورٹ نے ایم اے جناح روڈ پر پٹاخوں کے گودام میں دھماکے سے متعلق درخواست پر فیکٹری اور گودام علاقے سے منتقل کرنے کا حکم دیدیا۔ ہائی کورٹ میں ایم اے جناح روڈ پر پٹاخوں کے گودام میں دھماکے میں جاں بحق نوجوان کی والدہ کی پٹاخوں کے غیر قانونی گودام کی منتقلی کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر جنوبی نے عدالت میں جواب جمع کروا دیا، جواب میں کہا گیا کہ ڈپٹی کمشنر جنوبی نے حادثے کے بعد قانونی دائرہ اختیار کے مطابق کارروائی کی، مذکورہ عمارت میں پٹاخوں کی دکان کا ابتدائی لائسنس اسسٹنٹ کمشنر کراچی کینٹ نے 1971 میں جاری کیا تھا۔ سول ڈیفنس کا جاری این او سی ریٹیل دکان تک محدود تھا، این او سی...
گلوبل صمود فلوٹیلا کے مزید 29 ارکان اسرائیل سے ڈی پورٹ ہوکر اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ پہنچ گئے۔ ایئرپورٹ پر انسانی حقوق کی تنظیمیوں نے کارکنوں کا شاندار استقبال کیا گیا،رہا ہونے والوں میں 21 ارکان کا تعلق اسپین سے ہے،رہا ہونیوالے کارکن نے صیہونی فوج پر بدسلوکی کا الزام لگادیا۔ اب تک گلوبل فلوٹیلا کے ساڑھے چارسو ارکان میں سے 170 کو ڈی پورٹ کیا جاچکا۔ امریکی سینیٹر کراس وان نےدیگر رضاکاروں کی بھی جلدرہائی کامطالبہ کرتے ہوئےکہا اسرائیل میں امریکی سفیرامدادی کارکنوں کی رہائی کیلئےاقدامات کریں،امریکی حکومت کی سب سےپہلی ذمہ داری شہریوں کی بیرون ملک حفاظت ہے،ٹرمپ انتظامیہ اسرائیل سے تمام گرفتار امریکی امدادی کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کرے۔
اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری ہے ،چھ کارروائیوں میں 4 ملزمان گرفتار کر لئے،لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی گئی،اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے اسلام آباد،راولپنڈی ،ملتان، پشین،اٹک اورپشاور کارروائیاں کی گئیں،کارروائیوں کے دوران منشیات سمگلرزسے بھاری مقدار میں منشیات برآمدکر لی گئی ہے،اے این ایف نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے-
تبت میں ماؤنٹ ایورسٹ کے مشرقی رُخ کے قریب شدید برفانی طوفان کے باعث سیکڑوں کوہ پیما پھنس گئے، جنہیں کئی گھنٹوں کی مشقت کے بعد ریسکیو ٹیموں نے بحفاظت نکال لیا۔ چینی سرکاری میڈیا کے مطابق غیر معمولی برفباری اور بارشوں نے ہمالیائی سلسلے میں تباہی مچادی تھی، جس کے باعث درجنوں ٹیمیں پھنس گئیں۔ چینی نشریاتی ادارے ”سی سی ٹی وی“ کے مطابق اتوار تک ریسکیو ہونے والے 350 کوہ پیما چھوٹے سے قصبے چوڈانگ (Qudang) تک پہنچ چکے تھے جبکہ باقی دو سو سے زائد کوہ پیماؤں سے بھی رابطہ قائم کر لیا گیا ہے۔ ان تمام سیاحوں نے چین کے آٹھ روزہ قومی تعطیلاتی ہفتے کے دوران مہم جوئی کے لیے کرما ویلی کا...
بھارت کی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں واقع سوائی مان سنگھ (SMS) اسپتال کے ٹراما سینٹر میں اتوار کی شب لگنے والی بھیانک آگ میں کم از کم 6 نازک مریض ہلاک ہو گئے، جبکہ کئی دیگر کو زخمی حالت میں نکالا گیا۔ اسپتال کے ٹراما سینٹر انچارج ڈاکٹر انوراگ دھاکڑ کے مطابق آگ نیو رو آئی سی یو کے اسٹوریج ایریا میں شارٹ سرکٹ کے باعث بھڑکی، جہاں اس وقت گیارہ مریض زیرِ علاج تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں 2 خواتین اور 4 مرد شامل ہیں، جن کی شناخت پنتو (سیکر)، دیلیپ، بہادر (جے پور)، شری ناتھ، رُکمِنی اور خُرمہ (بھرت پور) کے طور پر ہوئی ہے۔ مزید پڑھیں: مسافر وین میں آتشزدگی سے...
سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے نام ایک تنقیدی خط لکھا ہے جس میں انہوں نے عدلیہ میں مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) کے بطور فیصلہ کنندہ استعمال پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی طرف سے لکھے گئے خط کی کاپیاں سپریم کورٹ کے تمام ججز کو بھی ارسال کی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ خط فل کورٹ میٹنگ کے بعد تحریر کیا گیا، جس میں عدلیہ کے نظام میں مصنوعی ذہانت کے ممکنہ کردار پر تفصیلی گفتگو ہوئی تھی۔ یہ بھی پڑھیے ایک طرف قانون، دوسری طرف بندوق، سب کو معلوم ہے آرڈرز کہاں سے آرہے ہیں، جسٹس...
گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر یہ بحث زور پکڑ چکی ہے کہ آیا پاکستان نے کبھی عمران خان سے بڑا کوئی کھلاڑی پیدا کیا ہے یا نہیں۔ اس بحث نے کھیلوں کے حلقوں سمیت عام صارفین کو بھی دو واضح گروہوں میں تقسیم کر دیا ہے، ایک طرف وہ افراد ہیں جو عمران خان کو پاکستان کا عظیم ترین کھلاڑی قرار دیتے ہیں، جبکہ دوسری جانب کچھ صارفین وسیم اکرم، شاہد آفریدی اور دیگر کرکٹرز کو اس اعزاز کا حقدار سمجھتے ہیں۔ Bigger in terms of Cricketing ability? Wasim Akram Bigger in terms of Star ability? Shahid Afridi https://t.co/F63a0dqiOl — Shehzad Ghias Shaikh (@Shehzad89) October 5, 2025 بحث میں شدت اس وقت آئی جب پاکستان کے لیجنڈری...
بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جے پور کے سوائی مان سنگھ نامی سرکاری اسپتال کے ٹراما سینٹر میں اتوار کی رات آئی سی یو میں آگ لگنے سے 7 مریض ہلاک ہوگئے جبکہ 5 کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ آگ لگنے کا سبب شارٹ سرکٹ بتایا جا رہا ہے، جبکہ متاثرہ مریضوں کے اہل خانہ نے الزام لگایا ہے کہ عملہ آگ لگنے کے فوراً بعد اسپتال سے فرار ہو گیا تھا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ اسپتال کی عمارت کی دوسری منزل پر لگی تھی، جس کے بعد فلور پر ہر طرف دھواں چھا گیا جس سے مریضوں اور ان کے تیمارداروں کو شدید گھبراہٹ کا سامنا کرنا پڑا۔ واقعے میں آئی سی یو کا...
سابق انگلش کرکٹ کپتان مائیکل ایتھرسن نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) کو اپنے عالمی ٹورنامنٹس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچز کے شیڈول پر نظرِ ثانی کرنی چاہیے، کیونکہ یہ مقابلے اب کھیل سے زیادہ سیاسی کشیدگی اور نفسیاتی جنگ کا تاثر دیتے ہیں۔ ایتھرسن نے اپنے تجزیے میں کہا کہ پاک بھارت مقابلے، جو کبھی کھیل کے ذریعے سفارتکاری کی علامت سمجھے جاتے تھے، اب دونوں ملکوں کے درمیان جاری تنازع اور بداعتمادی کی عکاسی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ کے دوران سامنے آنے والی صورتِحال نے واضح کر دیا ہے کہ اب ان میچوں کے انعقاد میں سیاسی اور معاشی مفادات کا زیادہ عمل دخل ہے۔ مزید پڑھیں: ویمنز ورلڈ کپ :پاک...

پاکستان میں عالمی سرمایہ کاری کے لیے ایس آئی ایف سی کی کوششیں بارآور، پاک سعودی اکنامک کوریڈور زیر غور
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی مؤثر کاوشوں نے پاکستان میں عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کر دیا ہے۔ زراعت، کان کنی، توانائی اور آئی ٹی سمیت کئی شعبوں میں سرمایہ کاری کے نئے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی ویژن 2030 اور پاکستان کی ترقیاتی ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان پاک سعودی اکنامک کوریڈور کے قیام پر منصوبہ بندی جاری ہے۔ یہ منصوبہ تاریخی دفاعی معاہدے کے بعد دوطرفہ تعلقات میں ایک نئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاک سعودی اکنامک کوریڈور سی پیک کی طرز پر خطے میں سرمایہ کاری، روزگار کے مواقع اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہندوؤں کا مقدس شہر بنارس اپنی دیدہ زیب بنارسی ساڑھیوں کے باعث دنیا بھر میں مشہور ہے، جہاں تقریباً 2 لاکھ 30 ہزار ہنرمند یہ ساڑھیاں ہاتھ سے تیار کرتے ہیں۔بھارت ہر سال تقریباً 9 ارب ڈالر مالیت کی ساڑھیاں برآمد کرتا ہے، جن میں بنارسی ساڑھیوں کا نمایاں حصہ شامل ہے۔ یہ مہنگی ساڑھیاں کئی ہزار سے لے کر ایک لاکھ روپے تک کی قیمت میں فروخت ہوتی ہیں۔ماضی میں بنارسی ساڑھیاں بڑی تعداد میں بنگلہ دیش بھیجی جاتی تھیں، تاہم حسینہ واجد حکومت کے خاتمے اور دوطرفہ تعلقات میں کشیدگی کے بعد یہ سلسلہ رک گیا ہے۔کام میں کمی کے باعث درجنوں کاریگر روزگار کے متبادل ذرائع اختیار کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں، کئی ہنرمند رکشہ...
مشیراطلاعات خیبرپختونخوابیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے صحت کارڈپلس حقیقی معنوں میں عوامی فلاح و بہبود کا منصوبہ ہے،ڈیڑھ سال عرصہ میں سولہ لاکھ ستر ہزار سے زائد مریضوں کو مفت علاج فراہم کیا جا چکا ہے-مشیر اطلاعات کاکہنا تھا ژوندون کارڈ کے ذریعے او پی ڈی مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کا آغاز بھی ہو چکا ، کارڈکے تحت مفت او پی ڈی کا آغازضلع مردان سے کیا گیا ہے، جلد صوبے کے دیگر اضلاع تک توسیع دی جائے گی،صوبائی مشیراطلاعات نے کہا ہےخیبرپختونخوا حکومت عوام کو باوقاراورمعیاری صحت سہولیات فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے،خیبرپختونخوا کا انقلابی منصوبہ صحت کارڈ پلس عوام کی خدمت،تحفظ اورشفا کی ضمانت ہے،لاکھوں خاندان صحت کارڈپلس کے ذریعے مفت اور معیاری علاج...
اسلام آباد: عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب، شیخ وقاص اکرم اور زرتاج گل کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف سنگجانی جلسہ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں ہوئی، جس میں عدالت نے عمر ایوب، شیخ وقاص اکرم اور زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ عدالت نے پی ٹی آئی کے تینوں رہنماؤں کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے مقدمات کی سماعت کی، جس میں عدالت نے عمر ایوب کی حاضری سے استثنا کی درخواست مسترد کردی۔ جج نے ریمارکس دیے کہ یہ تمام لوگ ایک دفعہ بھی اس مقدمے...
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا آغاز تاریخ ساز ہوا، جس کے نتیجے میں انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن بازار حصص میں شاندار تیزی کا رجحان ہے اور سرمایہ کاروں کے بھرپور اعتماد کے مظہر کے طور پر مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس بلند ہو رہا ہے۔ آج پیر کے روز بازارِ حصص میں سودوں کی خرید و فروخت کا آغاز 308 پوائنٹس کی مندی سے ہوا، جس کے نتیجے میں انڈیکس گھٹ کر ایک لاکھ 68 ہزار پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا، تاہم بعد ازاں مارکیٹ میں 227 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 69 ہزار 217...
جامعہ نورہ یونیورسٹی ریاض میں ’انٹرنیشنل بک فیئر‘ کے عنوان سے ایک شاندار نمائش کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف ممالک کے پبلشرز، تعلیمی اداروں، محققین اور کتاب دوست افراد نے بھرپور شرکت کی۔ نمائش میں دنیا بھر سے لٹریچر، دینی علوم، سائنسی تحقیق، تاریخ، فلسفہ، آرٹ اور جدید علوم سے متعلق کتب پیش کی گئیں۔ کتابوں کو دیکھنے اور خریدنے کے لیے علم و مطالعے کے شوقین افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔ بک فیئر کا سب سے نمایاں پہلو پاکستان میں سعودی عرب کے سابق سفیر، ڈاکٹر علی عوض عسيری کی کتاب ’بدلتی ہوئی دنیا میں سعودی عرب اور پاکستان کا دیرپا رشتہ‘کی تقریبِ رونمائی تھی۔ یہ تصنیف دونوں ممالک کے تاریخی و ثقافتی تعلقات پر مبنی...
فرانسیسی سائیکلسٹ اور ٹک ٹاک اسٹار اوریلین فونٹینو نے دنیا کا ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے جب انہوں نے پیرس کے مشہور ایفل ٹاور کی 686 سیڑھیاں سائیکل پر چڑھ کر صرف 12 منٹ 30 سیکنڈ میں مکمل کیں۔ یہ ریکارڈ 2002 میں ہیوگز رچرڈ کے بنائے گئے پرانے ریکارڈ کو تقریباً سات منٹ سے توڑ کر بنایا گیا ہے۔ یہ چیلنج آسان نہیں تھا کیونکہ ایفل ٹاور کی سیڑھیاں سائیکل چلانے کے لیے بالکل بھی آسان مرحلہ نہیں ہیں۔ فونٹینو نے بتایا کہ انہوں نے اپنی سائیکل کا بریک استعمال کرکے ٹائروں کو کمپریس کیا اور بار بار چھلانگیں لگاتے ہوئے اس مشکل راستے کو طے کیا۔ اس کامیابی کے لیے انہوں نے کئی مہینوں کی...
برطانوی گلوکار روبی ولیمز کا آئندہ کنسرٹ ترک حکام نے عوامی تحفظ کے پیشِ نظر منسوخ کر دیا۔ یہ کنسرٹ 7 اکتوبر کو ہونا تھا جو حماس کے اسرائیلی جنوبی علاقوں پر حملے کی دوسری برسی کے موقع پر رکھا گیا تھا۔ ترکی کی سوشل میڈیا مہمات اور غزہ کے حق میں سرگرم این جی اوز کئی دنوں سے اس تقریب کے خلاف آواز بلند کر رہے تھے۔ ناقدین نے ولیمز پر صیہونیت کا حامی ہونے کا الزام لگایا اور ان کی موجودگی کو ناپسند کیا۔ یہ بھی پڑھیے: ہالی ووڈ کے 76 اداکاروں، فنکاروں کا امریکی صدر کو خط، غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ 51 سالہ ولیمز کو ترکی میں ایک بار پھر تنقید کا سامنا ہے،...
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بادلوں نے خوب رنگ جمایا اور ابرِ رحمت برسنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں مال روڈ، ایبٹ روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ، گڑھی شاہو، ریلوے اسٹیشن، لکشمی چوک، ڈیوس روڈ، ماڈل ٹاؤن اور جوہر ٹاؤن سمیت متعدد علاقوں میں تیز بارش سے درجہ حرارت میں کمی آگئی اور ٹھنڈی ہواؤں نے خنکی بڑھا دی۔ پنجاب کے دیگر شہروں ملتان، فیصل آباد، خانیوال، وہاڑی، پیر محل، بہاولپور، دنیاپور، ساہیوال، پاکپتن اور میاں چنوں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ متعدد نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا جبکہ کئی مقامات پر فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ادھر کراچی...
برطانیہ کی ملکہ کمیلا نے بکنگھم پیلس کی جاری تزئین و آرائش میں ایک نئی اور شاندار لائبریری کی تعمیر کی تجویز پیش کی ہے، جس پر بادشاہ چارلس سوم کی جانب سے ناپسندیدگی اور ناراضی کا اظہار کیا گیا ہے۔ شاہی ذرائع کے مطابق اس تجویز نے دونوں شخصیات کے درمیان اختلافات کو جنم دیا ہے۔ بکنگھم پیلس کی تزئین و آرائش پر تقریباً 369 ملین پاؤنڈ (تقریباً 750 ملین آسٹریلوی ڈالر) لاگت آئے گی، یہ منصوبہ 2017 میں شروع ہوا تھا، جس کی تکمیل 10 سال میں متوقع ہے۔ اس کا مقصد محل کے بوسیدہ برقی، نکاسی آب اور دیگر بنیادی نظاموں کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے تاکہ اسے آئندہ نصف صدی تک محفوظ اور فعال...
پشاور (نیوز ڈیسک) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ صحت کارڈ پلس حقیقی معنوں میں عوامی فلاح و بہبود کا منصوبہ ہے۔ اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے ڈیڑھ سال عرصہ میں 16 لاکھ 70 ہزار سے زائد مریضوں کو مفت علاج فراہم کیا جا چکا ہے، عوام کو صحت کی مفت سہولیات کی فراہمی پر مجموعی طور پر 57 ارب روپے خرچ کئے گئے ہیں، 276 مریضوں کو ٹرانسپلانٹ اور کاکلیئر امپلانٹ کی سہولت فراہم کی جا چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے 158 ہسپتالوں کے ساتھ ساتھ ملک بھر کے 700 ہسپتالوں میں مفت علاج کی سہولت دستیاب ہے، صحت کارڈ پلس کے...
عالمی مالیاتی منظرنامے میں پاکستان کو دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قرار دیا گیا، بلومبرگ کے نئے اعداد وشمار نے عالمی اعتماد کی تصدیق کر دی ہے۔ بلومبرگ کے جاری کردہ نئے اعداد و شمار کے مطابق ’’ پاکستان ڈیفالٹ رسک میں کمی کے لحاظ سے دنیا میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔‘‘ جون 2024 سے ستمبر 2025 تک پاکستان نے وہ معاشی کارکردگی دکھائی جو دنیا کی بڑی ابھرتی معیشتیں حاصل نہ کر سکیں۔ کریڈٹ ڈیبٹ سویپ (سی ڈی ایس) کے مطابق دیوالیہ ہونے کے خطرات میں 2200 بیسس پوائنٹس کی غیر معمولی کمی واقع ہوئی۔ بلومبرگ نے پاکستان کو واحد ابھرتی ہوئی معیشت قرار دیا جس نے چار سہ ماہیوں میں اپنی مالی ساکھ میں بہتری دکھائی۔ عالمی درجہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کا 3 ہزار سالہ تنازع حل کے قریب ہے، اس سلسلے میں جلد خوشخبری ملے گی۔ورجینیا کے شہر نورفولک میں امریکی نیوی کے اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں ایک ایسا امن عمل شروع ہو چکا ہے جو ہزاروں سال پرانے تنازع کو ختم کرنے کی بنیاد رکھ سکتا ہے۔انہوں نے اپنے مخصوص پُرجوش انداز میں کہا کہ تین ہزار سالہ پرانا مسئلہ حل ہونے کو ہے اور ہم تاریخ رقم کرنے والے ہیں۔صدر ٹرمپ نے بتایا کہ حماس کے پیش کردہ امن منصوبے کو تمام فریقین نے مثبت انداز میں قبول کیا ہے اور غزہ میں جہاں...
لکی مروت میں پاک فوج کے زیراہتمام تقریب کا انعقاد،عسکری و سول قیادت نے دہشت گردی کے خلاف متحدہ حکمت عملی کے مشترکہ عزم کا اظہار کردیا،،تقریب میں امن و امان کی بہتری اور انسداد دہشتگردی کیلءے مربوط حکمت عملی پرغورکیا گیا-تقریب میں جنرل آفیسرکمانڈنگ ،آرپی اواورکمشنربنوں سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی اوراس عزم کا اظہار کیا کہ لکی مروت کو دہشت گردی اورفتنہ الخوارج سے پاک کرنے کیلئے تمام ادارے متحدہیں،اس موقع پر انٹیلی جنس شیئرنگ اور داخلی و خارجی راستوں کی سیکیورٹی مزیدسخت بنانے پراتفاق کیاگیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل آفیسرکمانڈنگ نے کہا ہے پولیس کی قربانیاں قابل فخر ہیں، سب مل کر ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں،شرکاء کی...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر حماس کو سخت دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تنظیم نے غزہ کا اقتدار چھوڑنے سے انکار کیا تو اسے صفحۂ ہستی سے مٹا دیا جائے گا۔ سی این این کے مطابق، صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر حماس نے غیر مسلح ہونے اور غزہ کا کنٹرول فلسطینی انتظامیہ کے حوالے کرنے سے انکار کیا، تو اسے “مکمل تباہی” کا سامنا کرنا پڑے گا۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکی صدر اپنے 20 نکاتی امن منصوبے کے تحت اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے امکانات بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ٹرمپ کے مطابق، اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو ان کے امن منصوبے سے اتفاق...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پانامہ کیس سے متعلق نواز شریف کے حق میں سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے مبینہ بیان حلفی کا کیس 3 سال بعد ختم کردیا۔ عدالت نے غیر موثر ہونے پر توہین عدالت کیس نمٹا دیا، سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم عدالت میں پیش نہ ہوئے، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کیس کی سماعت کی۔ وکیل عامر عبد اللہ نے مؤقف اپنایا کہ رانا شمیم نے معافی نامہ جمع کروایا تھا اس کے بعد کیس لگا ہی نہیں، اب یہ کیس غیر موثر ہوچکا ہے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ یہ کیس کافی عرصے بعد مقرر ہوا ہے ، اس کیس میں فرد جرم صرف رانا شمیم پر عائد ہوئی تھی، آخری سماعتوں میں...
اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ کے بعد پاک سعودی اکنامک کوریڈور کا قیام زیر غور ہے۔ ایس آئی ایف سی کی مؤثر کاوشوں نے زراعت، کان کنی سمیت دیگر شعبوں میں عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد جیت لیا ہے۔ سعودی عرب کے ویژن 2030 اور پاکستان کی ترقیاتی ترجیحات کی بنیاد پر اقتصادی راہداری کی منصوبہ بندی جاری ہے۔ پاک سعودی شراکت داری، گوادر پورٹ کے ذریعے جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے روابط کا نیا سنگِ میل ثابت ہوگا۔ پاک سعودی اکنامک کوریڈور سی پیک کی طرز پر ترقی اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع فراہم کرے گا۔ پاک سعودی اکنامک کوریڈور خطے میں سرمایہ کاری کے فروغ، روزگار کے مواقع...
شکاگو: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے شکاگو کو ’جنگی علاقہ‘ قرار دیتے ہوئے وہاں فوجی دستے تعینات کرنے کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکا بھر میں بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی کے دوران صدر ٹرمپ کی جرائم اور امیگریشن کے خلاف سخت پالیسی کو ڈیموکریٹس نے اختیارات کے ناجائز استعمال کے طور پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ شکاگو میں بھی مقامی ڈیموکریٹک حکام نے ٹرمپ کے اقدام کی سخت مخالفت کی ہے۔ اسی دوران ایک جج نے ایک اور ڈیموکریٹک شہر پورٹ لینڈ میں فوج بھیجنے کے وائٹ ہاؤس کے حکم کو معطل کر دیا ہے۔ اس نئے تنازع کی ابتدا اس وقت ہوئی جب ٹرمپ نے ہفتے کی رات شکاگو میں...
فیصل آباد کے علاقے تاندلیانوالہ میں مکان کی چھت گر گئی ، دو بچے جاں بحق، سات افراد زخمی ہوگئے،ریسکیو ذرائع کے مطابق موسلادھار بارش کے باعث چھت زمین بوس ہوگئی-ریسکیو ٹیموں نے تمام زخمیوں کو فوری طبی امدادکے بعداسپتال منتقل کردیا ،جاں بحق ہونیوالے بچوں میں بارہ سالہ راحیلہ فاطمہ اور آٹھ سالہ ابوذَر بن ظہور شامل ہیں ،زخمیوں میں ساٹھ سالہ غلام فاطمہ بی بی پینتیس سالہ سمیرا بی بی ساٹھ سالہ نورا بی بی آٹھ سالہ حسنین فاطمہ چارسالہ ابوبکر تین سالہ دعا فاطمہ اور دس سالہ آمنہ شامل ہیں –
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جرمنی نے مشکوک ڈرون پروازوں کے پیچھے روس کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ جرمنی میں حال ہی میں نظر آنے والی متعدد ڈرون سرگرمیوں کے پیچھے روس کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔ان کے مطابق ان ڈرون پروازوں کے باعث ملک کے بڑے ہوائی اڈوں کا نظام متاثر ہوا، خاص طور پر میونخ ایئرپورٹ پر پروازیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں اور دس ہزار سے زائد مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔چانسلر مرز نے بتایا کہ یورپی فضائی حدود میں دراندازیوں کی تعداد سرد جنگ کے دور سے بھی زیادہ ہے۔ اگرچہ کوئی ڈرون مسلح نہیں تھا، مگر تمام پروازیں جاسوسی مقاصد کے لیے کی جا...
اسرائیلی آرمی چیف ایال ضمیر نے کہا ہے غزہ میں جنگ بندی نہیں ہورہی، آپریشنل صورتحال میں تبدیلی ہورہی ہے، سیاسی قیادت فوجی کامیابیوں کو سیاسی کامیابیوں میں تبدیل کررہی ہے،سیاسی کوشش کامیاب نہ ہوئی توہم لڑائی میں واپس آجائیں گے، اسرائیل جارحانہ کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے،اسرائیل ہرمیدان میں دشمن کو تباہ کر رہا ہے، اسرائیل پورے مشرق وسطیٰ میں حقیقت بدل رہا ہے-
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان سمیت تمام وزرائے خارجہ نے حماس کی جانب سے غزہ کا انتظام ماہر ٹیکنو کریٹس عبوری فلسطینی انتظامی کمیٹی کے سپرد کرنے کی آمادگی کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب، قطر اور مصر کے وزرائے خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غزہ جنگ کے خاتمے سے متعلق تجویز پر مذاکرات کے آغاز سے متعلق حماس کے ردعمل کو خوش آئند قرار دیا اور خیرمقدم کیا ہے۔ امریکی صدر کی جانب سے پیش کردہ تجاویز میں غزہ جنگ کے خاتمے، تمام یرغمالیوں کی رہائی اور نفاذ کے طریقہ کار سمیت دیگر شامل ہیں۔ جاری اعلامیہ کے مطابق وزرائے خارجہ نے صدر ٹرمپ کی جانب...
ویب ڈیسک :سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے ایک اہم اعلان کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ اب سعودی عرب میں موجود تمام اقسام کے ویزا ہولڈرز عمرہ کے مناسک ادا کر سکتے ہیں۔ وزارت کے مطابق یہ سہولت ذاتی، خاندانی، ای-ٹورسٹ، ٹرانزٹ، ورک اور دیگر تمام اقسام کے ویزا رکھنے والوں کے لیے دستیاب ہے۔ اس فیصلے کا مقصد دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے عمرہ کی ادائیگی کو زیادہ آسان، پرامن اور سہل بنانا ہے۔ کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے وزارتِ حج و عمرہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے سعودی وژن 2030 کے...
راولپنڈی ،اسلام آباد میں موسمِ سرما کی دوسری بارش سے سردی میں نمایاں اضافہ ہوگیا،شہریوں نے گرم کپڑے،جیکٹس اورمفلر نکال لیے ،، بارش کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا،اسکول جانیوالے بچوں کو بارش میں بھیگتے دیکھا گیا-اسلام آبادمیں صبح سے ہی سیاہ گھنے بادل چھائے رہے،دونوں شہروں میں وقفے وقفے سے تیزبارش کا سلسلہ جاری رہا،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم مزیدسرداورخشک رہنے کاامکان ہے،جبکہ بالائی علاقوں میں ہلکی بارش یابونداباندی کا بھی امکان ظاہرکیا گیاہے،لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کاسلسلہ جاری ہے، کراچی میں بھی بادل برس پڑے،کئی علاقوں میں فیڈرزٹرپ ہونے سے بجلی بندہوگئی،،خیبرپختونخوا اورآزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں بھی موسلادھار بارش ، موسم خوشگوار ہوگیا، محکمہ موسمیات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوالالمپور: وزیراعظم شہباز شریف کے سرکاری دورۂ ملائیشیا کے دوران دونوں برادر اسلامی ممالک نے تجارت، تعلیم اور علاقائی تعاون سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔وزیراعظم شہباز شریف اور ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم نے مشترکہ نیوز کانفرنس کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور غزہ میں جاری اسرائیلی ظلم پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا عالمی سطح پر ایک دوسرے کے قریبی اتحادی ہیں اور دونوں ممالک فلسطینی عوام پر ہونے والے صہیونی مظالم کے خلاف مشترکہ آواز بنے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ دونوں ممالک کے تعلقات میں مضبوطی آئی ہے، جبکہ دہشت گردی کے خلاف تعاون اور امن...
ویب ڈیسک:پاکستان میں عالمی سرمایہ کاری کے لیے ایس آئی ایف سی کی کوششیں بارآور،ایس آئی ایف سی کی مؤثر کاوشوں نے زراعت، کان کنی سمیت دیگر شعبوں میں عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد جیت لیا۔ تفصیلات کےمطابق سعودی عرب کی ویژن 2030 اور پاکستان کی ترقیاتی ترجیحات کی بنیاد پر اقتصادی راہداری کی منصوبہ بندی جاری ہے، پاکستان اور سعودی عرب تاریخی دفاعی معاہدہ کے بعد پاک سعودی اکنامک کوریڈور کا قیام زیر غور ہے، پاک سعودی شراکت داری، گوادر پورٹ کے ذریعے جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے روابط کا نیا سنگِ میل ہے۔ کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے پاک سعودی اکنامک کوریڈور سی پیک کی طرز پر ترقی اور سرمایہ کاری کے نئے...
وزیراعظم کا دورہ ملائیشیا؛ تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 6 October, 2025 سب نیوز کوالالمپور (آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ ملائیشیا کے دوران دونوں ممالک کے مابین تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ملائیشیا کے وزرائے اعظم نے مشترکہ نیوز کانفرنس کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی امور اور غزہ کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم نے کہا کہ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر گفتگو کی ہے۔ دونوں ممالک غزہ میں فلسطینی مسلمانوں پر ہونے والے صہیونی ظلم کے خلاف مل کر آواز اٹھا...
نئی دہلی: بھارت میں مودی حکومت کے دور میں مسلم مخالف پالیسیوں اور اقدامات میں تیزی آ گئی ہے، جس سے مسلمانوں کے لیے روزمرہ زندگی گزارنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ بھارتی میڈیا دی وائر کے مطابق، اتر پردیش کی ریاستی حکومت اور اس کے زیر اثر پولیس، آر ایس ایس کے ہندوتوا نظریے کے تحت مسلمانوں کے خلاف کارروائیاں مزید بڑھا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، متھرا کو ستمبر 2021 میں مقدس قرار دیے جانے کے بعد سے مسلم اکثریتی علاقوں میں گوشت کی دکانیں اور ہوٹل بند کر دیے گئے ہیں، جس سے مقامی مسلمانوں کا روزگار شدید متاثر ہوا ہے۔ پولیس کو گائے کے تحفظ کے قوانین کے تحت وسیع اختیارات حاصل ہیں، جنہیں مسلمانوں کے...
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کو ایک انوکھا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انٹرویوز دینا بند کردیں۔ ہمایوں سعید نے یہ بات نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کے دوران کہی۔ پروگرام کے دوران ہمایوں سعید نے میزبان تابش ہاشمی اور دیگر شرکا کے سامنے کھل کر بات چیت کی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے خلیل الرحمٰن قمر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’آپ انٹرویوز دینا بند کر دیں، آپ پہلے ہی مشہور ہیں۔‘‘ میزبان تابش ہاشمی نے اس پر مزاح کا رنگ بھرتے ہوئے کہا کہ ’’خاص طور پر رات کے اوقات میں تو ہرگز انٹرویو نہ دیں۔‘‘ تابش ہاشمی...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہیں براہ راست بحث کا چیلنج دے دیا۔ عظمٰی بخاری نے کہا کہ ‘‘بحث کا چیلنج قبول ہے، وقت اور جگہ آپ کی مرضی کی ہوگی، مگر شرط یہ ہے کہ خود تشریف لائیے، کسی پراکسی کے پیچھے مت چھپیں۔ ’’انہوں نے کہا کہ پنجاب کے سیلاب متاثرین پر گندی سیاست کا شرجیل میمن اور پیپلزپارٹی کا بیانیہ بری طرح ناکام ہوچکا ہے، اور اب وزیراعظم کے خلاف ’’پھپھے کٹنیوں‘‘ والا بیانیہ لایا جا رہا ہے۔ عظمٰی بخاری نے کہا کہ بلاول بھٹو وزیر خارجہ ہوتے ہوئے بھی اپنی جماعت، وفاقی حکومت اور وزیراعظم کی جڑیں کھوکھلی کر رہے تھے۔...
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اتوار کو نئی کابینہ تشکیل دیدی، جس میں زیادہ تر پرانے چہرے شامل ہیں۔ یہ اعلان وزیرِاعظم سیباستیان لکورنو کی تقرری کے قریباً ایک ماہ بعد سامنے آیا جو میکرون کے ساتویں وزیرِاعظم ہیں۔ نیا حکومتی ڈھانچہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب فرانس شدید سیاسی تعطل کا شکار ہے اور پارلیمان میں حکومت کو اکثریت حاصل نہیں۔ اپوزیشن جماعتوں نے کابینہ کو ماضی کی سیاست کا تسلسل قرار دیتے ہوئے عدم اعتماد کی تحریک کی دھمکی دی ہے۔ سابق وزیرِ معیشت برونو لے میر کو وزیرِ دفاع بنایا گیا ہے، جبکہ رولان لیسکیور نے معیشت کی ذمہ داری سنبھالی ہے اور آئندہ سال کے لیے سخت مالیاتی بجٹ تیار کرنا ان کا اہم...
اسلام آباد(خبرنگار) ورلڈ بنک دورہ اپر کوہستان کے دوران داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ (ڈی ایچ پی پی)میں سماجی اور ماحولیاتی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے جو پاکستان کے پائیدار ترقی کے عزم اور مضبوط چینی شراکت داری کی عکاسی ہے گوادر پرو کے مطابق ورلڈ بینک کے سوشل اور انوائرنمنٹل مشن کے ایک وفد نے اس منصوبے کا دورہ کیا ڈی ایچ پی پی کے مطابق، ٹیم نے اب تک کی گئی پیش رفت کو سراہا اور زور دیا کہ سماجی و ماحولیاتی وعدوں کو انجینئرنگ اور تعمیراتی مراحل کے ساتھ ہم آہنگ رکھا جائے دورے کے دوران ڈی ایچ پی پی کی سوشل ری سیٹلمنٹ اینڈ انوائرنمنٹ یونٹ نے ماہرین اور چینی ٹھیکیداروں کے ہمراہ وفد...

3گھنٹے ویڈیو لنک اجلاس : صفائی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا ‘ پنجاب میں سرکاری ارضی پر گندم کاشت کرائی جائے : مریم نواز
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت 3گھنٹے طویل ویڈیو لنک اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے لئے مقررکردہ ’’کی پروفارمنس انڈیکیٹرز‘‘ کا جائزہ لیا گیا۔ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے’’کے پی آئیز‘‘ میں الیکٹروبس پراجیکٹ اور فلڈ سروے بھی شامل کردیا گیا۔ متعلقہ ضلع یا شہر میں الیکٹرو بس کی دیکھ بھال، مسافروں کے لئے سہولتیں، ڈسپلن ڈی سی ’’کے پی آئیز‘‘ میں شامل ہیں۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے الیکٹرو بس کیلئے ہر سٹاپ پر مخصوص بس سٹینڈق ائم کرنے کی ہدایت کی۔ سیلاب متاثرہ علاقوں میں شفاف اور تیز ترین فلڈ سروے کو یقینی بنانا بھی ڈی سی’’کے پی آئیز‘‘ میں شامل ہے۔ ڈپٹی کمشنرزکو فلڈ سروے مہم کی مانیٹرنگ...

ڈی جی آئی پی آر کا بلوچیستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیککنالوجی ‘انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کا دورہ
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) ڈی جی آئی ایس پی آر نے بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ کا دورہ کیا اور سیشن کے دوران پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر طلباء سے تفصیلی گفتگو کی۔نشست میں سوالات و جوابات کے دوران پاک فوج کی کارکردگی اور کامیابیوں پر روشنی ڈالی گئی، فیکلٹی اور طالبات کی جانب سے سیشن کو خوش آئند قرار دے کر مزید سیشنز کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔طلباء نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ؛ آج کے انٹریکٹو سیشن میں ہمارے سوالات کے تفصیلی جوابات دیے گئے اور بہت سارے ابہام دور کیے گئے" ہماری خواہش ہے کہ بلوچستان میں ایسے مزید انٹریکٹو سیشنز منعقد ہوں...
لاہور(سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں بھارت یا ویمنز نے پاکستان ویمنز کو 88 رنز سے ہرادیا۔پریماداسا سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ دی جو 247 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان ویمنز ٹیم 43 اوورز میں 159 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔بھارت کی سمرتی مندھانا 23 ‘ پراتیکا راول 31 ‘ کپتان ہرمنپریت کور 19 رنز بناکر آئوٹ ہوئیں۔ڈیانا بیگ نے جمائما راڈریگز کو بھی سدرہ نواز کے ہاتھوں کیچ کرادیا تھا لیکن وہ نوبال ہوگئی۔وہ 32 رنز بناکر ایل بی ڈبلیو ہوئیں۔ہرلین دیول46 ‘ سنیھ رانا 20 ‘دیپتی شرما 25 رنز بناکرآئوٹ ہوئیں تو مجموعی سکور203 رنز تھا ۔ ریچا گھوش 35 رنز ناٹ آؤٹ کی بدولت بھارتی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد؛ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ تاریخی دفاعی معاہدے کے بعد دونوں برادر ممالک کے اقتصادی تعلقات میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے۔وفاقی حکومت نے اقتصادی شراکت داری کو وسعت دینے کے لیے 18 رکنی اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جو مستقبل میں سعودی عرب کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کی قیادت کرے گی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کمیٹی کی منظوری دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ یہ فورم پاکستان-سعودی عرب اقتصادی فریم ورک کے تحت باقاعدہ گفت و شنید کی نگرانی کرے گا۔ اس فیصلے کا اعلان 3 اکتوبر کو منعقد ہونے والے ایک اعلیٰ سطح کے جائزہ اجلاس کے بعد کیا گیا ہے۔اس سلسلے...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ بلومبرگ کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے دنیا بھر میں سویورن ڈیفالٹ رسک میں کمی کے لحاظ سے دوسری سب سے زیادہ بہتری دکھائی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان نے دنیا بھر میں سویورن ڈیفالٹ رسک میں کمی کے لحاظ سے دوسری سب سے زیادہ بہتری دکھائی ہے جبکہ بہتری عالمی مارکیٹ میں کریڈٹ ڈیفالٹ سویپ امپلائیڈ ڈیفالٹ پروبیبلیٹی کے پیمانے سے ناپی گئی۔ مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کے مطابق پاکستان نے گزشتہ 15 ماہ جون 2024ء سے ستمبر 2025ء تک میں ڈیفالٹ رسک میں کمی کے لحاظ سے دنیا بھر میں ترکیہ کے بعد دوسرا نمبر حاصل...
فری میڈیکل کیمپ میں ماہر میڈیکل ڈاکٹرز، سرجنز، ڈینٹل اسپیشلسٹ، گائناکالوجسٹ اور میڈیکل آفیسرز نے مریضوں کا معائنہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وادی لیپہ میں پاک فوج لیپہ گارڈ اور فور میڈیکل بٹالین کی جانب سے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں درجنوں ماہر ڈاکٹروں نے سینکڑوں مریضوں کا مفت معائنہ کیا اور ادویات فراہم کیں۔ یہ کیمپ پاک فوج اور محکمہ صحت لیپہ کے باہمی اشتراک سے لگایا گیا، جس کا مقصد علاقے کے دور دراز اور کم وسائل رکھنے والے افراد کو طبی سہولیات فراہم کرنا تھا۔ فری میڈیکل کیمپ میں ماہر میڈیکل ڈاکٹرز، سرجنز، ڈینٹل اسپیشلسٹ، گائناکالوجسٹ اور میڈیکل آفیسرز نے مریضوں کا معائنہ کیا۔ خواتین، بزرگ، بچے اور نوجوانوں نے بڑی...
تل ابیب: اسرائیل کے انتہا پسند دائیں بازو کے وزیر برائے قومی سلامتی، اتمر بن گویر نے عالمی صمود فلوٹیلا کے کارکنوں کے ساتھ جیل میں کیے گئے سخت سلوک پر فخر کا اظہار کیا ہے۔ یہ وہ کارکن ہیں جو غزہ کے محصور عوام تک امداد پہنچانے کی کوشش کر رہے تھے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق، بن گویر نے کیتسعیوت جیل کا دورہ کیا جہاں فلسطینی قیدیوں کو بھی رکھا جاتا ہے۔ وزیر نے کہا کہ انہیں اس بات پر "فخر" ہے کہ فلوٹیلا کارکنوں کے ساتھ وہی سلوک کیا جا رہا ہے جو "دہشت گردوں کے حامیوں" کے ساتھ کیا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ "جو کوئی دہشت گردی کی حمایت کرتا ہے، وہ خود دہشت...
پاکستان میں عالمی سرمایہ کاری کے لیے ایس آئی ایف سی کی کوششیں بارآور ثابت ہورہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے ویژن 2030 اور پاکستان کی ترقیاتی ترجیحات کی بنیاد پر اقتصادی راہداری کی منصوبہ بندی جاری ہے۔ ایس آئی ایف سی کی مؤثر کاوشوں نے زراعت، کان کنی سمیت دیگر شعبوں میں عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد جیت لیا ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب تاریخی دفاعی معاہدہ کے بعد پاک سعودی اکنامک کوریڈور کا قیام زیر غور ہے۔ پاک سعودی شراکت داری، گوادر پورٹ کے ذریعے جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے روابط کا نیا سنگِ میل ہے۔ پاک سعودی اکنامک کوریڈور سی پیک کی طرز پر ترقی اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع فراہم کرے گا۔ پاک سعودی اکنامک کوریڈور...
ایک بھارتی استاد نے اپنی تعلیمی ٹیکنالوجی کمپنی کے ذریعے شاہ رخ خان جیسے بالی ووڈ سپر اسٹار کو دولت کے میدان میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایڈ ٹیک کمپنی فزکس والا کے بانی الاخ پانڈے اقتصادی ویب سائٹ ہورن انڈیا رِچ لسٹ 2025 میں شامل ہو کر سرخیوں میں آگئے ہیں۔ ان کی دولت میں 223 فیصد کا حیرت انگیز اضافہ دیکھا گیا ہے جو اب 14,510 کروڑ روپے تک پہنچ چکی ہے۔ اس کے مقابلے میں بالی ووڈ کے ’کنگ‘ شاہ رخ خان کی دولت اس سال 12,490 کروڑ روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔ الاخ پانڈے کا یہ سفر 2016 میں یوٹیوب پر پڑھانے سے شروع ہوا اور آج وہ اربوں روپے مالیت کی...

پاکستان ملائیشیا کو 200 ملین ڈالرز کا گوشت برآمد کرے گا، وزیراعظم شہباز شریف کی ملائیشین ہم منصب کے ہمراہ گفتگو
وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشین ہم منصب محمد انور ابراہیم کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملائیشیا کو اپنا دوسرا گھر قرار دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملائیشیا آنا اپنے خاندان سے ملنے جیسا ہے، انور ابراہیم نے اپنے سیاسی کیریئر کے دوران بہترین حکمت عملی کا مظاہرہ کرکے اپنے ملک کو پوری دنیا کی بہترین معیشتوں میں شامل کردیا۔ یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم شہباز شریف کا ملائیشیا پہنچنے پُر پرتپاک استقبال، سڑکوں پر سبز ہلالی پرچموں کی بہار وزیراعظم نے کہا کہ ملیشین رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں ہوئیں جس میں مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق ہوا، پچھلے سال ملائیشیا کے وزیراعظم کا پاکستان کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے لیے یادگار...
آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ایک 60 سالہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جس نے اتوار کی شام شہر کے انر ویسٹ علاقے میں اپنی جائیداد سے مصروف سڑک پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ پولیس کے مطابق ملزم نے قریباً 50 گولیاں چلائیں، جس سے 16 افراد زخمی ہوئے، جن میں زیادہ تر کو معمولی زخم آئے۔ فائرنگ کے دوران پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر عمارت میں داخل ہو کر مشتبہ شخص کو حراست میں لیا، جبکہ موقع سے ایک رائفل برآمد کی گئی۔ مزید پڑھیں: امریکا: ڈلاس میں امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ پر فائرنگ، 2 افراد ہلاک پولیس نے بتایا کہ واقعے کا دہشتگردی یا گینگ سرگرمیوں سے کوئی تعلق نہیں ملا۔...
بالی ووڈ اداکار ارباز خان اور ان کی اہلیہ شوریٰ خان کے ہاں پہلے بچے کی آمد کی خبر کے درمیان ارباز کی سابقہ اہلیہ، معروف اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑہ نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ ان کی زندگی کا سب سے پسندیدہ شخص کون ہے۔ ایک حالیہ ایونٹ میں، انہوں نے اس شخصیت کا نام لیا جو ان کے دل کے سب سے قریب ہے۔ حیدرآباد میں منعقدہ ایک ایونٹ کے دوران، ایک مداح نے ملائکہ اروڑہ سے پوچھا کہ ان کا پسندیدہ انڈسٹری آئیکون کون ہے۔ اس پر ملائکہ نے کہا کہ وہ صرف ایک کا نام نہیں لے سکتیں کیونکہ وہ کئی لوگوں سے متاثر ہوئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ارباز خان سے طلاق کیوں لی؟...
لاہور: پنجاب بھر میں ایک بار پھر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جس نے جہاں گرمی اور حبس کا زور توڑ دیا ہے وہیں نظامِ زندگی بھی متاثر کر کے رکھ دیا۔ صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت جنوبی اور وسطی پنجاب کے متعدد شہروں میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارش نے موسم خوشگوار کر دیا ہے مگر کئی علاقوں میں سڑکیں اور نشیبی بستیاں پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔ لاہور، ساہیوال، وہاڑی، پیرمحل، چیچہ وطنی، جڑانوالہ، اوکاڑہ، شجاع آباد، احمد پور شرقیہ، بورے والا، پتوکی اور ننکانہ صاحب سمیت درجنوں شہروں میں بادل گرجنے اور تیز ہوائیں چلنے کے بعد موسلا دھار بارش برسی، جس سے سردی کی ابتدائی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قاہرہ: مصر کے ساحلی شہر شرم الشیخ میں آج حماس اور اسرائیل کے مابین بالواسطہ مذاکرات شروع ہو رہے ہیں جن سے غزہ میں جاری 2 سالہ خونریز تنازع کے خاتمے اور یرغمالیوں کی ممکنہ رہائی کے حوالے سے سنجیدہ توقعات وابستہ ہیں۔عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق بین الاقوامی ثالثوں کی موجودگی، طے شدہ ایجنڈا اور فریقین کی نمائندہ ٹیموں کی روانگی نے سفارتی حلقوں میں اس بات کی امید پیدا کر دی ہے کہ ایک ابتدائی مرحلے میں معاہدے کے بنیادی نکات طے پانے والے ہیں۔آج ہونے والے مذاکرات میں امریکی نمائندوں کے طور پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیریڈ کوشنر اور خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف شامل ہیں، جب کہ حماس کی قیادت خلیل الحیہ...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: اپنے دل سے جانے دینا زبردستی کے تعلقات کو حل کرنے کا آسان ترین طریقہ ہے۔ جب آپ اپنے دل کے مرکز میں روشنی داخل کرنے کی اجازت دیتے ہیں، جب آپ جان بوجھ کر سامان چھوڑنے کا فیصلہ کرتے ہیں، جب آپ اپنے آپ کو اتنی ہی مکمل اور بغیر کسی شرط کے قبول کرتے ہیں جیسے آپ دوسروں کو قبول کرتے ہیں، آپ اپنی روح کی نشوونما، تحائف اور یہاں تک کہ رفتار کو بھی تیز کرتے ہیں۔ جس رفتار سے آپ کسی کو چھوڑتے ہیں، اس وجہ سے آپ ایک رٹ میں پھنسے ہوئے ہیں کیونکہ آپ کی روح نے انہیں محسوس کرنے کےلیے نہیں چنا ہے، کیونکہ آپ...
معروف سویڈش ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ کو اسرائیل سے پیر کے روز ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔ وہ اس وقت ایک حراستی مرکز میں قید ہیں جہاں انہیں مبینہ طور پر ناقص سہولیات اور بدبودار کھٹمل زدہ کمروں میں رہنے کی شکایت سامنے آئی ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق گریٹا تھنبرگ کو 27 یونانی کارکنوں کے ساتھ ایلات کے رامون ایئرپورٹ سے ایتھنز بھیجا جائے گا۔ یہ تمام کارکن اس گلوبل صمود فلوٹیلا کا حصہ تھے جس میں 42 کشتیوں پر سوار 450 سے زائد رضاکار غزہ کے لیے امدادی سامان لے جا رہے تھے۔ یہ بھی پڑھیے: غزہ میں 60 فلسطینی شہید،’گرفتار گریٹا تھنبرگ سمیت 12 سرگرم کارکن ملک بدر کیے جائیں گے‘ اسرائیلی بحریہ نے جمعرات کے...
ترجمان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کے غیر ذمہ دارانہ طرز عمل کا سنجیدہ نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا انحصار اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے منصفانہ حل پر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارت کی دفاعی اور عسکری قیادت کی طرف سے اشتعال انگیز بیان بازی کی شدید مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس طرح کے بیانات پورے جنوبی ایشیا کو عدم استحکام کی طرف دھکیل رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قابض اسرائیل نے بین الاقوامی دباؤ کے بعد غزہ کے لیے امداد لے جانے والے صمود فلوٹیلا کے مزید 29 ارکان کو رہا کر کے ملک بدر کر دیا ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق یہ وہ رضاکار تھے جو انسانی ہمدردی کے تحت غزہ میں محصور فلسطینیوں تک خوراک اور ادویات پہنچانے کے مشن میں شریک تھے۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی وزارتِ خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ اب تک فلوٹیلا کے گرفتار شدہ 450 میں سے 170 رضاکار وطن واپس بھیجے جا چکے ہیں۔دوسری جانب متعدد کارکنان نے اسرائیلی فوج کی جانب سے بہیمانہ تشدد، بدسلوکی اور قانونی نمائندوں سے رابطہ نہ ملنے کی شکایات درج کرائی ہیں۔قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جیلوں...
وزارتِ حج و عمرہ نے تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب میں موجود تمام اقسام کے ویزا ہولڈر عمرہ کے مناسک ادا کر سکتے ہیں۔ وزارت کے مطابق ان ویزوں میں ذاتی اور خاندانی ویزے، ای-ٹورسٹ ویزے، ٹرانزٹ ویزے، ورک ویزے اور دیگر ویزے شامل ہیں۔ اس اقدام کا مقصد دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے عمرہ کی ادائیگی کو آسان اور پرسکون بنانا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب میں حج 2026 کے لیے عازمین کی رہائش کا نیا لائسنسنگ سسٹم متعارف وزارت نے کہا کہ یہ سہولت حجاج و معتمرین کے لیے طریقہ کار کو سہل بنانے اور حج و عمرہ کے نظام کی خدمات کے دائرۂ کار کو وسعت دینے کی کاوشوں کا حصہ ہے جو سعودی...
دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی بٹ کوائن نے اتوار کو نئی تاریخ رقم کی اور عالمی مارکیٹ میں اس کی قیمت 2.7 فیصد اضافے کے ساتھ 1,25,245.57 ڈالر تک جا پہنچی۔ بٹ کوائن کی گزشتہ بلند ترین سطح 1,24,480 ڈالر تھی جو رواں سال اگست کے وسط میں اس وقت ریکارڈ ہوئی تھی جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے کرپٹو کے لیے نسبتاً دوستانہ ریگولیشنز سامنے آئے اور ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کی مانگ میں اضافہ دیکھا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: بٹ کوائن 1 لاکھ 20 ہزار ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا گزشتہ جمعے کو بٹ کوائن مسلسل 8ویں سیشن میں اوپر گیا جسے امریکی اسٹاک مارکیٹ میں حالیہ تیزی اور...
وئب ڈیسک: پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے خدشات میں خاطر خواہ کمی، دنیا کی ابھرتی معیشتوں میں پاکستان کی کارکردگی دوسرے نمبر پر رہی ،وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا بلوم برگ کے مطابق صرف ترکی پاکستان سے آگے ہے،یہ پاکستان کی پائیدار معاشی بہتری کا ثبوت ہے۔ وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ بلوم برگ کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان اُن چند ممالک میں شامل ہے جنہوں نے دیوالیہ ہونے کے خدشات میں سب سے بڑی کمی دکھائی ہے۔ کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے پاکستان کی کارکردگی دنیا بھر کی ابھرتی ہوئی معیشتوں میں دوسرے نمبر پر رہی ہے، بلوم برگ کے مطابق صرف ترکیہ پاکستان...
آئی ایم ایف نے ریکوڈک منصوبے پر ٹیکس چھوٹ کے اثرات کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان سے مختلف شعبوں میں ٹیکس استثنا کی تفصیلات مانگ لیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان آئی ایم ایف سے مذاکرات دوسرے ہفتے جاری رہیں گے۔آئی ایم ایف کو ریکوڈک منصوبے پر ٹیکس چھوٹ پر بریفنگ دی جائے گی، ٹیکس استثنا کے ٹیکس وصولیوں پر پڑنے والے اثرات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔وزارت خزانہ کے حکام آئی ایم ایف کو چینی کی برآمد اور پھر درآمد پر بھی بریف کریں گے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایلون مسک نے روحانی بیداری کی مہم کی حمایت کرتے ہوئے امریکیوں سے چرچ واپسی کی اپیل کی ہے۔ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سربراہ اور معروف ارب پتی ایلون مسک نے مذہب اور سماجی اقدار سے متعلق نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ انہوں نے قدامت پسند سماجی کارکن چارلی کرک کی بیوہ ایریکا کرک کے “ہولی ری وائیول” (روحانی بیداری) پیغام کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے امریکی عوام پر زور دیا کہ وہ دوبارہ چرچ اور ایمان سے جڑیں۔ایریکا کرک نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ “امریکا کو دوبارہ ایمان، خاندان اور برادری کی بنیادوں پر کھڑا ہونا ہوگا۔” ایلون مسک کی جانب سے اس پیغام کی تائید کو امریکا میں روایتی اقدار اور قدامت...
تحریر: سفیر احمد راولپنڈی کے 150 سال پرانے بازار کے قریب، قدیم قلعہ کے دامن میں 75 سالہ کاریگر رحیم بخش گزشتہ 55 برسوں سے سلائی مشینوں کی مرمت کر رہے ہیں۔ یہ دکان ان کے استاد نے شروع کی تھی، اور اب وہ اپنی مہارت اور تجربے سے نہ صرف گھریلو بلکہ صنعتی مشینیں بھی ٹھیک کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پرانی مشینیں مضبوط اور دیرپا ہوتی ہیں، اسی لیے آج بھی لوگ نئی مشینوں کے بجائے انہیں ٹھیک کروا کر استعمال کرتے ہیں۔ وہ ہر مرمت شدہ مشین کو گارنٹی کے ساتھ واپس کرتے ہیں، اور یہی ان کے کام پر گاہکوں کے اعتماد کی بڑی وجہ ہے۔ ایک گاہک محمد بلال نے بتایا کہ انہوں...
ویب ڈیسک: فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے کریڈٹ کارڈ سے خریداری کرنے والے نان فائلرز کےخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا۔ ٹیکس چوری اور پوشیدہ آمدن کا سراغ لگانے کے لئے ایف بی آر نے کمرشل بینکوں سے کریڈٹ کارڈ ٹرانزیکشنز کا ڈیٹا حاصل کرنا شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وہ افراد جو ماہانہ 2 لاکھ روپے سے زائد کی شاپنگ کریڈٹ کارڈ کے ذریعے کر رہے ہیں، اب ایف بی آر کے ریڈار پر آ گئے ہیں۔ انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے والوں کیلئے اب یہ لازمی قرار دیا گیا ہے کہ وہ اپنے گوشواروں میں کریڈٹ کارڈ سے کی جانے والی خریداری کی تفصیلات بھی شامل کریں۔ کوئٹہ اور گردونواح...
20 دسمبر 2012 کو برطانوی اخبار ’انڈیپنڈنٹ‘ کی شہ سرخی تھی ’بے کار بے کار بے کار‘ ٹونی بلیئر کی کارکردگی پر فلسطینیوں کا فیصلہ۔ درحقیقت فلسطینی اتھارٹی نے کوآرٹیٹ تنظیم کے خصوصی نمائندہ برائے مشرقِ وسطیٰ ٹونی بلیئر کی قابلیت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ ٹونی بلیئر اس بات کو ذاتی حیثیت میں محسوس نہ کریں لیکن وہ یروشلم میں کوآرٹیٹ تنظیم کے نمائندہ خصوصی دفتر سے اپنا سامان اُٹھائیں اور گھر جائیں۔ ٹونی بلیئر کی موجودگی اور جس تنظیم کی وہ نمائندگی کرتے ہیں وہ بے کار ہے، بے کار ہے، بےکار ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا غزہ کے لیے امن منصوبہ، حماس نے ترمیم کا مطالبہ کردیا 27 جون 2007 کو جب ٹونی بلیئر نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مقبوضہ فلسطین کے علاقے الرام میں فلسطینی فٹ بال ایسوسی ایشن (پی ایف اے) کے ہیڈکوارٹر پر اسرائیلی فوج کے حملے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔فلسطینی فٹ بال ایسوسی ایشن کے مطابق اسرائیلی فورسز نے ہیڈکوارٹر پر گیس اور صوتی بموں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں عملے کے کئی ارکان زخمی ہوئے۔اپنے بیان میں پی ایف اے نے اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ فلسطینی کھیلوں اور کھلاڑیوں کو نشانہ بنانے کی اسرائیل کی منظم پالیسی کا تسلسل ہے۔ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ ہیڈکوارٹر کے ساتھ واقع فیصل الحسینی اسٹیڈیم بھی متعدد بار اسرائیلی حملوں کی زد میں آ چکا ہے، جبکہ فلسطینی ٹیموں کو اپنی سرزمین پر میچز کرانے...
یہ بات اب سامنے آ چکی ہے کہ پاکستان کے سرکاری اداروں کے تجارتی ریکارڈ میں تریباً 11 ارب ڈالر کا فرق پایا گیا ہے، اور آئی ایم ایف نے اس پر وضاحت طلب کرلی ہے۔ عام زبان میں کہا جائے تو یہ ایسا ہی ہے جیسے گھر کا ایک فرد کہے کہ اس نے 100 روپے خرچ کیے، اور دوسرا کہے کہ نہیں، 150 روپے خرچ ہوئے اب دونوں میں سے سچ کون بول رہا ہے؟ یہ فرق کسی چھوٹے حسابی مسئلے کا نہیں بلکہ ملکی معیشت کے اعتماد کا مسئلہ ہے۔ جب دو سرکاری ادارے خود ایک دوسرے سے متضاد اعداد و شمار دیں تو بیرونی دنیا کو یہ شک ہوتا ہے کہ شاید پاکستان کے اعداد و...
ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے علاقے ملحم میں سعودی فالکن کلب کے زیرِ اہتمام سالانہ انٹرنیشنل فالکن اینڈ ہنٹنگ نمائش کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ نمائش میں 45 ممالک سے 1300 سے زائد عقابوں کے مالکان، اسلحہ ساز کمپنیوں اور شکاری سازوسامان کے ماہرین نے شرکت کی ہے۔ پاکستان، خلیجی ممالک اور دیگر عالمی شرکاء کی جانب سے لائے گئے نایاب اور تربیت یافتہ عقاب اس نمائش کی خاص توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ ایک سعودی فالکن شوقین نے پاکستانی عقابوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ دیگر اقسام کے مقابلے میں زیادہ مضبوط، تیز اور کارآمد ہوتے ہیں اسی لیے سعودی عرب میں بہت پسند کیے جاتے ہیں۔ نمائش کے دوران عقابوں...
مظفرآباد: وادی لیپہ میں پاک فوج لیپہ گارڈ اور فور میڈیکل بٹالین کی جانب سے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں درجنوں ماہر ڈاکٹروں نے سینکڑوں مریضوں کا مفت معائنہ کیا اور ادویات فراہم کیں۔ یہ کیمپ پاک فوج اور محکمہ صحت لیپہ کے باہمی اشتراک سے لگایا گیا، جس کا مقصد علاقے کے دور دراز اور کم وسائل رکھنے والے افراد کو طبی سہولیات فراہم کرنا تھا۔ فری میڈیکل کیمپ میں ماہر میڈیکل ڈاکٹرز، سرجنز، ڈینٹل اسپیشلسٹ، گائناکالوجسٹ اور میڈیکل آفیسرز نے مریضوں کا معائنہ کیا۔ خواتین، بزرگ، بچے اور نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اس سہولت سے فائدہ اٹھایا۔ مریضوں اور ان کے اہل خانہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن میں غیر معیاری ادویات کی خریداری کے حوالے سے محنت کشوں، ان کی یونینز اور مختلف فیڈریشن کی جانب سے سنگین شکایات سامنے آنے پر صوبائی وزیر محنت سعید غنی نے ڈائریکٹر پروکیورمنٹ، سندھ سوشل سیکورٹی کو فوری طور پر ان کے عہدہ سے ہٹا دیا ہے۔ موجودہ مالی سال کے آغاز کے ساتھ سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن کے اسپتالوں و ڈسپنسریوں میں رجسٹرڈ محنت کشوں اور ان کے اہل خانہ کے لیے خریدی جانے والی ادویات کے حوالے سے مزدوروں کے نمائندے مسلسل شکایات کررہے تھے، ان کا کہنا تھا کہ سیسی ہیڈ آفس سے سپلائی کی جانے والی ادویات غیر معیاری ہیں، اس حوالے سے مختلف اسپتالوں کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایپوا کی کور کمیٹی کا اجلاس چیئرمین اظفر شمیم کی قیادت میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں سوشل پنشنرز کی بھر پور خدمت کرنے کا عزم دہرایا گیا۔ اس موقع پر ایپوا کو مزید مضبوط کرنے کی تجاویز پیش کی گئیں۔اجلاس میں چیئرمین اظفر شمیم، صدر قاضی عبدالجبار، جنرل سیکرٹری علمدار رضا، سینئر نائب صدر متین خان، نائب صدر شمس الضحیٰ زبیری اور ممبر کور کمیٹی و ممبر ایگزیکٹو کمیٹی ظفر پاشا نے شرکت کی۔ محمد اخلاق ، ممبر ایگزیکٹو کمیٹی و ممبر کور کمیٹی ذاتی مصروفیات کی وجہ سے شرکت نہ کر سکے۔ ویب ڈیسک گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پنجاب یونیورسٹی لاہور میں ملازمین یونین کے انتخابات 9 اکتوبر کو ہونے جا رہے ہیں جس میں ملازمین کی طرف سے 4 گروپ حصہ لے رہے ہیں اور 6 ہزار ملازمین اپنی قیادت کا انتخاب کریں گے۔ سب سے پہلے نمبر پر جو گروپ ہے وہ غازی گروپ، دوسرے نمبر پر گروپ جو ہے وہ انقلاب گروپ، اور اخوت گروپ اور ملازمین اتحاد گروپ شامل ہیں۔ گزشتہ عرصے میں جس یونین کا ملازمین پر اعتماد کیا گیا تھا، وہ غازی گروپ کی یونین تھی۔ غازی گروپ وہ گروپ ہے جو نصف صدی سے ملازمین کی خدمت کر رہا ہے اور ملازمین کے جو حقوق ہیں اس کو نمایاں کیا ہے۔ اس حقوق کی ادائیگی میں کردار ادا کیا...
اسلام ٹائمز: نیتن یاہو کی کابینہ میں یہ اختلافات انکے عہدیداروں کے بیانات میں بھی سامنے آئے ہیں۔ ایک بیان میں اسرائیلی کابینہ کے ترجمان نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی نام کی کوئی چیز نہیں ہے بلکہ صرف حملوں اور بم دھماکوں کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔ دریں اثناء، Ma'ariv پول سے پتہ چلتا ہے کہ 53 فیصد اسرائیلی اور 41 فیصد ووٹرز حکمران اتحاد کی حمایت کرتے ہیں، لیکن دائیں بازو کے وزراء نے حکومت کو گرانے کی دھمکی دی ہے۔ قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بین گویر کا کہنا ہے کہ ہم کسی ایسی قومی شکست کا حصہ نہیں بنیں گے، جو ا ابدی رسوائی ہو اور اگلے قتل عام کیلئے ٹائم بم...
اسلام آباد: سپارکو نے بتایا ہے کہ 2025 کے تین میں سے پہلا سپر مون 7 اکتوبر کی رات کو نظر آئے گا۔ سپارکو کے مطابق 7 اکتوبر 2025 کی رات آسمان پر سال 2025 کے تین سپر مونز میں سے پہلا سپر مون نظر آئے گا، اکتوبر کا یہ سپر مون رات کو 8:47 بجے ظاہر ہوگا۔ سپارکو نے بتایا کہ یہ سورج غروب ہونے کے فوراً بعد مشرق سے طلوع ہوگا اور طلوعِ آفتاب سے کچھ دیر پہلے مغرب میں غروب ہوجائے گا۔ مزید بتایا گیا کہ اس سال 7 اکتوبر کا سپر مون زمین سے 224,599 میل کے فاصلے پر ہوگا، یعنی یہ ایک عام مکمل چاند کے مقابلے میں 6.6 فیصد بڑا...
کراچی: جماعت اسلامی کے تحت شاہراہ فیصل پر عظیم الشان غزہ ملین مارچ کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین اور بچوں سمیت عوام کا سمندر امڈ آیا۔ امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے غزہ ملین مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے متنبہ کیا کہ اگر حکمرانوں نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچا بھی تو انکا نان نفقہ بند کر دیں گے، شہباز شریف حماس کی حمایت کریں ورنہ انہیں بھاگنے کیلئے ایئر لفٹ بھی میسر نہیں آئے گی۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ غزہ کے لوگ استقامت کا پہاڑ بنے ہوئے ہیں، اہل فلسطین مسلسل 2 سال سے مزاحمت کررہے ہیں، حماس نے یو این چارٹر کے مطابق ہتھیاراٹھائے ہیں، امریکا اسرائیل کو...
اسلام آباد: سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے پسنی پورٹ کی کوئی پیشکش نہیں کی گئی، نہ ہی اس نوعیت کی کوئی تجویز کسی سرکاری یا حکمتِ عملی سطح پر زیرِ غور آئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس یا کسی امریکی ادارے کے ساتھ پسنی پورٹ سے متعلق کسی بھی قسم کی گفتگو نہیں ہوئی۔ نجی شعبے میں ہونے والی بات چیت، بشمول غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ رابطے، محض ابتدائی نوعیت کی کاروباری گفت و شنید ہیں۔ یہ سرکاری اقدامات نہیں اور نہ ہی یہ پاکستان کی ریاستی پالیسی کی نمائندگی کرتے ہیں۔ متعلقہ خبر میں ایک نجی اور غیر مصدقہ خیال کو ریاستی تجویز کے طور پر...
کراچی: پاکستان اس وقت ایک اہم موڑ پر کھڑا ہے جہاں معیشت کی مثبت ظاہری تصویر اور عوام کی تلخ زمینی حقائق میں واضح تضاد نظر آرہا ہے،ایک طرف اسٹاک مارکیٹ نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے،مہنگائی میں کمی آئی ہے اور حکومت بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے تعاون سے معیشت کے استحکام کادعویٰ کر رہی ہے، لیکن دوسری طرف، عالمی بینک کی تازہ رپورٹ اس منظرنامے کے پیچھے چھپے سنگین مسائل کو بے نقاب کرتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق لاکھوں پاکستانی غربت کی دلدل میں دھنستے جا رہے ہیں،جہاں مہنگائی،کمزور سماجی تحفظ اور محدود مواقع ان کی زندگی کو مزیدمشکل بنارہے ہیں، 2001 میں 60 فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی...
سنگین شکایات آنے پر وزیر محنت سعید غنی نے ڈائریکٹر پروکیورمنٹ اور ذمہ دار افسران کوعہدہ سے فارغ کردیا سینئر افسر ڈاکٹر اکرم شیخ ڈائریکٹر پروکیورمنٹ تعینات، مریضوں کو معیاری ،بہترین ادویات کی فراہمی کی ہدایت سیسی میں غیر معیاری ادویات کی خریداری کی شکایات، ڈائریکٹر پروکیورمنٹ اور ذمہ دار افسران عہدہ سے فارغ، سینئر افسر ڈاکٹر اکرم شیخ کو ڈائریکٹر پروکیورمنٹ تعینات کر دیا گیا۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق سندھ ایمپلائز سیکورٹی انسٹی ٹیوشن(سیسی) میں غیر معیاری ادویات کی خریداری کے حوالے سے محنت کشوں، ان کی یونینز اور مختلف فیڈریشن کی جانب سے سنگین شکایات سامنے آنے پر وزیر محنت سعید غنی نے ڈائریکٹر پروکیورمنٹ نادر علی کناسرو کو فوری طور پر ان کے عہدہ سے ہٹا...
اسرائیلی فوجی حملوں میںمزید 66 فلسطینی شہید اور 265 زخمی ،بھوک سے 2 بچے دم توڑ گئے گزشتہ رات اسرائیل نے غزہ اور دیگر علاقوں پر درجنوں فضائی حملے اور توپوں سے گولا باری کی اسرائیل نے امریکی صدر ٹرمپ کا غزہ پر حملے روکنے کا مطالبہ بمباری میں اُڑا دیا، غزہ پر اسرائیلی حملے جاری ہیں، 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوجی حملوں میں مزید 66 فلسطینی شہید اور 265 زخمی ہوئے ہیں۔گزشتہ رات بھی اسرائیل نے غزہ شہر اور دیگر علاقوں پر درجنوں فضائی حملے اور توپوں سے گولا باری کی۔ 2 سالہ جنگ میں فلسطینی شہدا کی تعداد 67 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔اس کے علاوہ اسرائیل کے جبری قحط سے بھی مزید 2 بچے دم توڑ گئے،...
حکام کی چشم پوشی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذوالفقار بلیدی کی من مانیاں برقرار سوئٹ ہوم سوسائٹی پلاٹ نمبر 65ناجائز تعمیرات کی چھوٹ ، خطیر رقم اینٹھ لی شہر کراچی کے معروف ٹاؤن شاہ فیصل کے رہائشی علاقے ماڈل کالونی میں غیر قانونی تعمیرات کا دھندہ عروج پر ہے ۔مقامی رہائشیوں کے مسلسل احتجاج کے باوجود،متعلقہ محکمے اس مسلسل بڑھنے والے روگ کے خلاف کارروائی کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔راتوں رات تعمیراتی مواد لا کر غیر قانونی تعمیرات کی وارداتیں ہو رہی ہیں،صبح تک مکمل دیواریں کھڑی ہو چکی ہوتی ہیں، جس کے بعد انہیں گرانا مشکل ہو جاتا ہے۔ مقامی انتظامیہ کی جانب سے صرف نوٹس تک کارروائی محدود ہے ۔جاری غیر قانونی دھندوں نے رہائشیوں کے مسائل میں لا...
محمد آصف ۔۔۔۔۔۔۔ دورِ حاضر میں پاکستانی نوجوان نسل کے اخلاقی، سماجی اور فکری بگاڑ کے اسباب اور اثرات پر غور کرنا انتہائی ضروری ہے ۔ علامہ اقبال نے اپنی شاعری اور فلسفے میں نوجوانوں کو خودی، عظمت اور حریت کا درس دیا تھا، لیکن آج کا نوجوان مادہ پرستی، لادینیت اور بے مقصدیت کا شکار ہوتا جا رہا ہے ۔ اقبال کے تصورِ خودی اور عظمتِ انسانیت کو سامنے رکھتے ہوئے ، ہمیں اس بگڑتی ہوئی صورتِ حال کا جائزہ لینا ہوگا اور اس کا حل اقبالی فکر کی روشنی میں تلاش کرنا ہوگا۔ آیئے اک نظر دیکھتے ہیں کہ نوجوان نسل کے بگاڑ کے اسباب ہیں کیا؟ اقبا ل نے تعلیم کو انسان کی شخصیت سازی کا اہم...
اجتماع میں شہید مقاومت سید حسن نصراللہ کے مرقد کی خصوصی طور پر منظر کشی بھی کی گئی، جبکہ شہید سید حسن نصراللہ و دیگر شہدائے مقاومت سے متعلق یادگاری نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو کراچی، خواہران میثاق باولایت کے تحت شہید سید حسن نصراللہؒ کی برسی پر اجتماع کراچی، خواہران میثاق باولایت کے تحت شہید سید حسن نصراللہؒ کی برسی پر اجتماع کراچی، خواہران میثاق باولایت کے تحت شہید سید حسن نصراللہؒ کی برسی پر اجتماع کراچی، خواہران میثاق باولایت کے تحت شہید سید حسن نصراللہؒ کی برسی پر اجتماع کراچی، خواہران میثاق باولایت کے تحت شہید سید حسن نصراللہؒ کی برسی پر اجتماع کراچی، خواہران میثاق...
پروفیسر شاداب احمد صدیقی سندھ حکومت نے نظام تعلیم میں نیا تجربہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ہمارا ملک کا تعلیمی ڈھانچہ گزشتہ عرصہ دراز سے پستی کا شکار ہے ۔ اس صورتحال میں نئے تجربات کرنا معیار تعلیمات کو متاثر کر سکتا ہے ۔پاکستان خصوصاً سندھ کا تعلیمی ڈھانچہ عشروں سے زبوں حالی کا شکار ہے ۔ تعلیمی اداروں کی بگڑتی حالت، نصاب کی فرسودگی، اساتذہ کی غیر ذمہ داری اور انتظامی بدعنوانیوں نے تعلیم کو زوال کی اس منزل پر پہنچا دیا ہے جہاں ایک عام شہری اپنے بچوں کے مستقبل کو غیر یقینی اندیشوں میں گھرا ہوا پاتا ہے ۔ حالیہ دنوں میں سندھ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ صوبے کے ہر ضلع کے کم...