2025-12-06@18:58:21 GMT
تلاش کی گنتی: 387

«عوام کو بتانا ضروری ہے»:

(نئی خبر)
    وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ حکومت کی موثر کوششوں سے پاکستان کی معیشت درست سمت میں جا رہی ہے۔ اتوار کو لاہور میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پالیسی ریٹ اور قیمتوں میں اضافے کا تناسب کافی کم ہوا ہے اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کے شعبے کی برآمدات میں بھی اضافہ ہوا ہے اور پاکستان چند سالوں میں آئی ٹی کے شعبے میں 700 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی توقع کر رہا ہے۔ شزا  فاطمہ خواجہ نے کہا کہ پاکستان نے 200 ملین موبائل صارفین کا سنگ میل عبور کر لیا ہے اور حکومت چاہتی ہے کہ...
    نئی دہلی : پاکستان کا برسوں پرانا مؤقف ایک بار پھر درست ثابت ہوا ہے اور بھارتی گودی میڈیا کی فیک نیوز اور پروپیگنڈے کا بھانڈا اب خود بھارتی عوام اور یوٹیوبرز پھوڑ رہے ہیں۔ پہلی بار تاریخ میں ایسا منظر دیکھنے کو ملا ہے کہ بھارتی میڈیا کی وہ چھترول ہو رہی ہے جو شاید دشمن بھی نہ کرے۔ سوشل میڈیا پر متعدد بھارتی یوٹیوبرز نے اپنے ویڈیوز میں انکشاف کیا ہے کہ کس طرح مین اسٹریم میڈیا نے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، جھوٹے بیانیے گھڑے اور عوام کو گمراہ کیا۔ پاکستان پہلے ہی دنیا کو خبردار کرتا آیا ہے کہ بھارتی میڈیا صرف جھوٹ بیچنے والی فیکٹری ہے، اب خود بھارت کے...
    ہم اس نظام کے خلاف لڑ رہے ہیں، سڑکیں اس لیے ہوتی ہیں ہم باہر نکل کر آئیں جھوٹ پر پورا نظام کھڑا ہوا ہے ، صحافیوں کو دفتروں سے نکالا جا رہا ہے، میڈیا سے گفتگو پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ میرے اوپر 20 مقدمات ہیں اور مجھے پتا بھی نہیں ہے ، آئین اور قانون کے مطابق سب نظام کو چلنے دیں، خان صاحب کو باہر آنا ہے ، یہ پاکستانی عوام کا فیصلہ ہے ۔انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا ٹاک میں انہوں نے کہا کہ میرے اوپر 20 مقدمات ہیں اور مجھے پتا بھی نہیں ہے ، ہم اس نظام کے خلاف لڑ رہے ہیں، سڑکیں اس لیے ہوتی...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )افواج پاکستان کے ترجمان کی پریس کانفرنس کو سوشل میڈیا پر خاصی پذیرائی حاصل ہوئی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری، ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد اور وائس ایڈمرل پاکستان نیوی راجہ رب نواز کا بھارت کو جواب ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔سوشل میڈیا پر کہیں ایئروائس مارشل اورنگزیب احمد کے سکور بتانے کے چرچے رہے تو کہیں ڈی جی آئی ایس پی آر کے فقرے بھی گردش کرتے رہے۔دوسری جانب وائس ایڈمرل رب نواز کو بھی بڑی تعداد میں لوگوں نے سوشل میڈیا پر اپنا سٹیٹس بنایا۔آپریشن ب±نیان مرصوص:یاد رہے کہ آپریشن ب±نیان مرصوص کے تحت پاکستان نے بھارت میں متعدد اہداف کو نشانہ...
    واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) یومِ تشکر کے موقع پر واشنگٹن میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ میں پاکستان کے سفیر، رضوان سعید شیخ نے جنوبی ایشیا کی موجودہ صورتحال، بھارتی جارحیت اور پاکستان کے مؤقف پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ سفیر پاکستان نے کہا کہ پاکستان دنیا کے حساس ترین خطے میں واقع ہے جہاں کی تاریخ قیام پاکستان سے قبل ہی پیچیدہ محرکات سے عبارت رہی ہے، اور گذشتہ اٹھتر برس کے واقعات نے ان پیچیدگیوں کو مزید بڑھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو بخوبی اندازہ ہے کہ جنوبی ایشیا میں کسی بھی کشیدگی کے اثرات نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی امن کے لیے بھی خطرہ بن سکتے ہیں۔ اس ضمن میں انہوں نے امریکی...
     اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )آرمی چیف جنرل عاصم منیر نےکہا ہے  کہ ہمارے میڈیا نے بھارتی میڈیا کو شاندار جواب دیا، جو اسے یاد رہے گا۔ ’’جنگ ‘‘ کے مطابق ’’یومِ تشکر‘‘ کی تقریب میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پوری قوم نے متحد ہو کر دشمن کا مقابلہ کیا، جیسے ہمارے میڈیا نے جواب دیا اس پر فخر ہے۔ میڈیا ہمارا فخر ہے ہم نے کچھ نہیں چھپایا حقیقت بتائی، ہمارے میڈیا کا کردار ذمے دارانہ تھا۔ خیال رہے کہ معرکۂ حق میں تاریخی فتح پر یومِ تشکر منایا گیا، افواجِ پاکستان کو قوم نے سلام پیش کرنے کیساتھ ساتھ  زبردست خراجِ تحسین اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش...
    وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی—فائل فوٹو وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ بھارت کو معلوم نہیں تھا کہ کس قوم کو للکار رہا ہے۔کراچی میں واقع گورنر ہاؤس سندھ میں یومِ تشکر کی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے گھروں، مسجدوں اور آبادیوں پر حملہ کیا۔ڈاکٹر خالد مقبول نے کہا کہ پاکستان نےحملہ کرنے والے مقامات پر جواب دیا، پاکستان کی یہ جیت کشمیر کے نوجوانوں کی جدوجہد کا جواب ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ افواجِ پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دے کر پاکستانی قوم کا سرفخر سے بلند کر دیا ہے۔
    پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ پاک فوج نے دشمن کو تاریخی جواب دیا، قوم کو فخر ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہاکہ پاک فوج نے تاریخ میں ایک باب قائم کیا ہے، ہمارے شاہینوں نے اپنا کردار بھرپور انداز سے ادا کیا ہے، شاہینوں نے دنیا کو بتایا کہ شاہین کی طاقت ہے کیا۔شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ افواج پاکستان کی کارکردگی سے پاکستانیوں کا مورال بلند ہوا ہے، ساری قوم ایک ہے،عوام نے ثابت کیا کہ وہ وطن سے محبت کرنے والے ہیں، پاک فضائیہ کے شاہینوں...
     احمد منصور: پاک بھارت سیز فائر 18 مئی تک ہونے کا ابہام درست نہیں، فائر بندی کی کوئی مدت مقرر نہیں ہے. سکیورٹی ذرائع کے مطابق جنگ بندی دونوں اطراف کی رضامندی سے قائم ہے،سیز فائر اس صورت میں ختم ہو سکتی جب دونوں یا کوئی ایک فریق خلاف ورزی کرے۔ پاکستان فائر بندی کی مکمل پاسداری کر رہا ہے،بھارت بھی تاحال جنگ بندی کا احترام کر رہا ہے،دونوں جانب کشیدگی کم کرنے کے مزید اقدامات جاری ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی زون 169 کا پاک افواج کے حق میں مظاہرہ بھارت نے خلاف ورزی کی تو مؤثر جواب دیا جائے گا، کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
    پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر آج ملک بھر میں یوم تشکر منایا جا رہا ہے اور ملک کے طول و عرض میں پاک فوج کے حق میں ریلیاں نکالی جا رہی ہیں اور مٹھائیاں تقسیم کی جا رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق آپریشن بنیان مر صوص میں بھارتی فوجی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنانے، جنگ بندی کے بعد پاکستان بھر میں جشن منایا گیا۔ اتوار کو ملک بھر میں چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات میں عوام نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ڈھول بجائے اور مٹھائیاں تقسیم کیں جبکہ سکھ برادری اور آزاد جموں و کشمیر کی عوام نے بھی سوشل میڈیا پر مسلح افواج...
    سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ الحمد للہ پاکستان جیت گیا، قوم کو فتح مبارک ہو۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ دنیا کو سمجھا دیا ہے کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، پاکستان محفوظ اور محب وطن ہاتھوں میں ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ الحمد للہ پاکستان جیت گیا، قوم کو فتح مبارک ہو۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم، آرمی چیف، افواج پاکستان اور نواز شریف نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔
    نواز شریف: فوٹو فائل سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اللّٰہ ربّ العزت کا شکر ہے کہ اس نے پاکستان کو سر بلند کیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں نواز شریف نے کہا کہ وہ وزیر اعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، چیف آف ائیر اسٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر سندھو اور افواجِ پاکستان کو شاباش اور مبارکباد دیتے ہیں۔میاں نواز شریف نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور امن کو ترجیح دیتا ہے مگر اپنا دفاع کرنا بھی جانتا ہے۔ بھارت اور پاکستان سیز فائر پر تیار ہوگئے ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بھارت اور پاکستان نے مکمل اور فوری جنگ...
    سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں صدر مسلم لیگ نون و سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور امن کو ترجیح دیتا ہے مگر اپنا دفاع کرنا بھی جانتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ اللّہ ربّ العزت کا شکر ہے کہ اس نے پاکستان کو سر بلند کیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں صدر مسلم لیگ نون و سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، فوج کے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر، چیف آف ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل بابر ظہیر سدھو اور افواجِ پاکستان کو شاباش اور مبارکباد دیتا ہوں۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے...
    اسلام آباد :صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے کہا ہے کہ اللہ رب العزت کا شکر ہے کہ اس نے پاکستان کو سر بلند کیا۔ اپنے ایکس پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں، وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف، فوج کے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر، چیف آف ائیر سٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر سندھو اور افواجِ پاکستان کو شاباش اور مبارکباد دیتا Post Views: 2
    اللہ رب العزت کا شکر ہے کہ اس نے پاکستان کو سر بلند کیا،نواز شریف کا پاک بھارت حالیہ کشیدگی پر پہلا تبصرہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے کہا ہے کہ اللہ رب العزت کا شکر ہے کہ اس نے پاکستان کو سر بلند کیا۔ اپنے ایکس پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں، وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف، فوج کے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر، چیف آف ائیر سٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر سندھو اور افواجِ پاکستان کو شاباش اور مبارکباد دیتا ہوں۔ پاکستان امن پسند ملک ہے اور امن کو ترجیح دیتا ہے مگر اپنا دفاع کرنابھیجانتاہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں...
    پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان کے شمالی علاقے میں موجود مشہور امریکی وی لاگر نے بھارتی میڈیا کی منفی رپورٹنگ کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ صرف مودی سرکار ہی نہیں بلکہ بھارت کا گودی میڈیا بھی جنگی جنون میں مبتلا ہے۔ بھارت کے رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملے کے فوری بعد پاک فوج کی جانب سے کرارا جواب ملنے پر بھارتی میڈیا اپنی ہزیمت مٹانے کے لیے منفی پروپیگنڈے پر اتر آیا ہے اور ایسی رپورٹنگ کر رہا ہے کہ جیسے پاکستان کے شہری شدید خوفزدہ ہیں۔ بھارتی میڈیا کے منفی پروپیگنڈے کا جہاں خود بھارت میں مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ وہیں پاکستان کے شمالی علاقے میں موجود مشہور امریکی وی لاگر نے بھی ایک ویڈیو سوشل...
    سٹی 42 : چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی جنوبی پنجاب اور پی پی پی خیبرپختونخوا کے رہنماؤں کی ملاقات ہوئی ۔  چیئرمین بلاول بھٹو  کو جنوبی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے رہنماؤں نے بھارتی جارحیت سے متعلق عوامی جذبات سے آگاہ کیا ۔  چیئرمین بلاول بھٹو کے ہمراہ پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل ہمایوں خان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے سیکریٹری جنرل نیر بخاری موجود تھے۔  مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کے عوام سیاسی، سماجی اور صوبائی تقسیم سے بالاتر ہوکر بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے ایک پیج پر ہیں، قوم اگلے محاذوں پر ملک کا دفاع کرنے والے بری، بحری اور فضائی افواج کے جوانوں...
    سٹی 42 : ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے پہلگام واقعے سے متعلق تمام تر بے بنیاد الزامات کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بھارت ہمیشہ دہشتگردی کی ذمہ داری پاکستان پر ڈال کر اس سے سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتا ہے، اس بار بھی بھارت نے پاکستان پر بغیر ثبوت الزام لگائے  ہیں اور اب یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے بعد حکومت پاکستان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور بھارت کو  آزادانہ اور غیر جانبدار...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 09 مئی ۔2025 ) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ واشنگٹن پاک بھارت کشیدگی میں مداخلت نہیں کرئے گا کیونکہ اس سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں ہے امریکی نشریاتی ادارے ”فاکس نیوز“سے انٹرویو میں جے ڈی وینس نے کہا کہ ہم جنوبی ایشیا میں دونوں پڑوسی ملکوں کے مابین کشیدگی کم کرانے کے لیے کام سفارتی راہداریوں کو استعمال کر رہے ہیں، تاہم جنگ میں براہ راست دخل نہیں دیں گے، پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری جنگ نہیں ہونی چاہیے، ایسا ہوا تو یہ پوری دنیا کے لیے تباہ کن ہوگا.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ ہم دونوں ملکوں میں کشیدگی کم کروانے کے لیے کام کر رہے...
    کوئی بیرونی دباؤ قبول نہیں، قوم مطمئن رہے، بھارت کو جواب دینے کیلئے 200 فیصد تیار ہیں، وزیر دفاع WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کوئی بیرونی دباؤ قبول نہیں کرے گا، قوم مطمئن رہے، جواب دینے کے لیے 200 فیصد تیار ہیں، پاکستان اپنی جوابی کارروائی میں بھارت کے سویلینز کو نشانہ نہیں بنائے گا، ہم صرف فوجی تنصیبات پر حملے کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا میں جھوٹ کا سیلاب آیا ہوا ہے، بھارت نے جس طرح ذلت اٹھائی، انہوں نے اپنے عوام کو مطمئن کرنا ہے، بھارت اپنے عوام کو...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دشمن کو خود ارادیت، علاقائی سالمیت پر حملے اور سلامتی کی خلاف ورزی کا جواب ملے گا، پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت سکیورٹی سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں اپنی پاک فوج پر فخر ہے اور ہم ہر حالات کے لئے تیار ہیں۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کے ڈرون اور جہاز مار گرائے ہیں، پاکستان اپنے وقار اور عزت سے امن کے لئے پ±رعزم ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاک افواج دشمن کے...
    پاکستان بھارت کو بھاری نقصان پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے: امریکی اخبار WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس) امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنے اداریے میں لکھا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارتی طیارے مار گرائے جانے کا اقدام یہ ظاہر کرتا ہے کہ پاکستان کے پاس بھارت کو جواب دینے اور نقصان پہنچانے کی مکمل صلاحیت موجود ہے۔ اخبار نے خبردار کیا ہے کہ اگر پاکستان اور بھارت جیسی دو ایٹمی طاقتیں آپس میں بات چیت نہ کریں تو یہ صورتحال انتہائی خطرناک ہو سکتی ہے۔ اداریے میں مزید کہا گیا ہے کہ 1971ء کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ بھارت نے پنجاب میں حملہ کیا، جس کے بعد پاکستان نے جوابی...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کی خودمختاری کے خلاف اشتعال انگیز اقدامات کئے ہیں لہٰذا عالمی قوانین کے تحت پاکستان کو بھارتی جارحیت کا جواب دینے کا پورا حق حاصل ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ترک میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ 2 طرفہ نہیں عالمی مسئلہ ہے، عالمی برادری کو 2 جوہری طاقتوں کے درمیان تنازع کے حل کےلئے مداخلت کرنی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو اس کے اقدامات کے لئے جوابدہ کیا جانا چاہئے تاکہ بھارت ہوش کے ناخن لے، غیر جانبدار تحقیقات سے ہم ایسا میکنزم بنانا چاہتے ہیں جو مستقبل میں ایسے دہشت گرد...
    امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنے اداریے میں لکھا ہے کہ پاکستان اوربھارت کیلئے موجودہ بحران سے نکلنے کا راستہ موجود ہے، دونوں ملکوں کے درمیان ڈائیلاگ اور تحمل کا مظاہرہ ممکن بنانے کے لیے امریکا کو بھی مزید اقدامات کرنے چاہئیں۔اپنے اداریے میں واشنگٹن پوسٹ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے پاس بڑی تعداد میں ایٹمی ہتھیار ہیں  اور  1971کی جنگ کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ بھارت نے پنجاب میں حملے کیے ہیں۔ پاکستان کے جوابی اقدام سے متعلق اخبار کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بظاہر  بھارت کے کئی لڑاکا طیارے اُسی کی حدود میں مارگرائے جو اس بات کا اظہار ہےکہ وہ بھارت کو جواب میں نقصان پہنچا سکتا ہے۔اخبار کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو...
    وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ میرا خیال ہے پاکستان کو بھارت کا ادھار چکا دینا چاہیے۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت نے آج دن میں بھی کچھ شہروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے پاکستان کو بھارت کا ادھار چکا دینا چاہیے ،یہ حساب ہمیں چکانا پڑے گا ،ہم خود بھی کوئی ابتدا کرسکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے بھارت جارح اور پاکستان متاثرہ ملک، ہم دفاع کا حق رکھتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری بھارتی حملوں میں 31 معصوم شہری شہید، 57 زخمی ہوئے ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر بھارت نے گزشتہ رات جارحیت کرکے فاش...
    سٹی42:  پاکستان  فل سکیل وار (مکمل جنگ) سے بچنے کی کوشش کر رہا ہے۔  امریکہ کی لیڈنگ نیوز آؤٹ لیت سی این این کے نمائندہ سے انٹرویو میں پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی حملے کو ’’تنازعہ کو بڑھانے کی دعوت‘‘ قرار دیا لیکن انہوں نے کہا پاکستان فل سکیل وار سے بچنے کی کوشش کر رہا ہے۔۔ خواجہ آصف نے سی این این کو بتایا کہ ان کا ملک بھارت کے ساتھ ہر طرح کی جنگ سے بچنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن اس کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ ملتان؛ پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی "ہمیں اپنے دفاع سے غافل بہرحال نہیں ہیں۔  Waseem Azmet
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے حالیہ حملہ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان کشیدگی کو وسیع پیمانے پر جنگ میں تبدیل کرنے کی دعوت کے مترادف ہے، تاہم پاکستان مکمل جنگ سے گریز کی کوشش کر رہا ہے۔ سی این این کے پروگرام "کنیکٹ دی ورلڈ" میں بیکی اینڈرسن سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بدھ کی صبح بھارتی فوج کی پنجاب اور آزاد کشمیر پر مہلک بمباری ایک "واضح بین الاقوامی سرحدی خلاف ورزی" تھی۔ انہوں نے کہا "بھارت نے ایک بین الاقوامی سرحد عبور کی ہے۔ یہ ایک واضح خلاف ورزی ہے، اور اس خطے میں تنازع کو بڑھانے،...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 07 مئی ۔2025 )پاکستان نے بھارتی فوج کے بزدلانہ حملے سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو آگاہ کر دیا ہے دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی قوانین کے مطابق بھارتی جارحیت کا جواب دینے کا حق رکھتا ہے جس کے لیے وقت اور مقام کا تعین وہ خود کرے گا. دفتر خارجہ سے منگل و بدھ کی درمیانی شب بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے مستقل مندوب نے سلامتی کونسل کو بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا ہے بلا اشتعال اور کھلی جنگی جارحیت کے اقدام میں، بھارتی فضائیہ نے بھارت کی فضائی حدود کے اندر رہتے ہوئے اسٹینڈ آف ہتھیاروں کے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 07 مئی ۔2025 )قومی سلامتی کمیٹی نے کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت پاکستان اپنے بے گناہ شہریوں کی شہادت اور خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی کے بدلے، وقت، مقام اور انداز کے تعین کے ساتھ اپنے دفاع میں جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے اور اس سلسلے میں مسلح افواج کو مکمل اختیار دے دیا گیا ہے.(جاری ہے) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت دو گھنٹے تک جاری رہنے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ 6 اور 7 مئی 2025 کی درمیانی رات انڈیا کی مسلح افواج نے پاکستان کی خودمختار حدود میں مختلف مقامات پر مربوط...
    ویب ڈیسک:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ملکی دفاع کیلئے افواجِ پاکستان کے ساتھ  شانہ بشانہ کھڑےہیں۔  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ بھارت کی پاکستان پر جارحیت کی مذمت کرتے ہیں، بھارتی اقدام سے خطے میں امن و استحکام کو سنگین خطرہ ہ لاحق ہے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بین الصوبائی یکجہتی کے جذبے کے تحت وفاق سے تعاون کےلیے تیار ہیں۔ میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا
    بھارت کی جانب سے پاکستان کے پانچ مقامات پر حملے کو بزدلانہ اور جارحانہ اقدام قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ بلا اشتعال بھارتی حملہ ہرگز بے جواب نہیں رہے گا، فیصلہ کن جواب اس وقت جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھارت کی جانب سے پاکستان کے پانچ مقامات پر حملے کو بزدلانہ اور جارحانہ اقدام قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ بلا اشتعال بھارتی حملہ ہرگز بے جواب نہیں رہے گا، فیصلہ کن جواب اس وقت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے اور ہمارا حوصلہ اور عزم غیر متزلزل ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہماری دعائیں اور نیک...
      جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ  مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کے حالیہ بیان نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے، تاہم ان کا نقطۂ نظر ذاتی نہیں لگتا بلکہ اس بیان کو سیاسی مخالفین اپنے فائدے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ ہندوستان کے اندر خود نریندر مودی پر شدید تنقید ہو رہی ہے۔ پاکستان میں سیاسی اختلافات اپنی جگہ، لیکن وطن کی حفاظت کے لیے پوری قوم متحد ہے۔ پروفیسر ساجد میر کی وفات پراظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانافضل الرحمان نےکہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر سویلین کو قتل کرنے کا الزام بے بنیاد اور بلاجواز ہے، اور اس طرح کے الزامات الزام سے وہ...
    —تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارت کو پہلگام واقعے کی آزادانہ و غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی ہے۔دوحہ میں محسن نقوی نے قطری ہم منصب خلفیہ بن حماد بن خلفیہ الثانی سے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محسن نقوی کا سعودی پبلک سکیورٹی پولیس ہیڈکواٹرز کا دورہریاض پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے اتوار کو... محسن نقوی نے علاقائی صورتِ حال پر قطر کے وزیرِ داخلہ کو بریف کیا اور پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کے اصولی مؤقف سے آگاہ کیا۔وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے...
    اسکرین گریب صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کے اقدامات سے علاقائی امن کو خطرہ لاحق ہے۔صدر آصف علی زرداری سے چین کے سفیر نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ صورتِ حال پر گفتگو ہوئی۔صدرِ مملکت نے بھارتی حکومت کے حالیہ غیر ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیانات پر تشویش کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیرِاطلاعات کا بین الاقوامی و مقامی میڈیا کے ہمراہ لائن آف کنٹرول کا دورہوفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے بین الاقوامی اور مقامی میڈیا کے ہمراہ لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور چین ’آہنی برادر‘ ہیں، ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔انہوں...
    لندن(نیوز ڈیسک)لندن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کی پریس کانفرنس اس وقت بدنظمی کا شکار ہو گئی جب دو پاکستانی صحافی، صفینہ خان اور اسد علی ملک، کی آپس میں شدید لفظی جھڑپ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ سلمان اکرم راجہ اس وقت پریس کانفرنس میں خطاب کر رہے تھے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صفینہ خان اور اسد علی ملک ایک دوسرے پر نہ صرف بلند آواز میں الزام تراشی کر رہے ہیں بلکہ ایک دوسرے کو گالم کلوچ بھی کر رہے ہیں، جبکہ وہاں موجود افراد جھگڑے کو ختم کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ صفینہ خان کا مؤقف صفینہ خان نے بعد...
    فیصل آباد (نوائے وقت رپورٹ) سیاسی مشیر وزیراعظم رانا ثناء اﷲ نے فیصل آباد میں اجتماع سے خطاب کرتے کہا ہے کہ مودی پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔ پہلگام واقعہ میں جاں بحق افراد بے گناہ تھے۔ وزیراعظم نے کہا پہلگام واقعہ کی تحقیقات کرائیں۔ بھارت اس کی طرف نہیں آیا بھارت کا مقصد ہے پہلگام واقعہ کی آڑ میں کشمیریوں پر ظلم کرے۔ کشمیریوں پر اتنا ظلم 75 سال میں نہیں ہوا جتنا آٹھ دنوں میں ہوا، یہ ظلم کشمیریوں کو روک نہیں سکتا، وہ حق خودارادیت لیکر ہی رہیں گے۔ مودی نے آئی ایم ایف سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان سے معاہدہ کینسل کرے، مودی کی طرح گالی گلوچ بریگیڈ بھی یہی چاہ رہا ہے۔ گالی...
    وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ہمیں اطلاع ملی ہے کہ بھارت مدارس کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بیانیے کی جنگ میں بھارت کو آؤٹ کلاس کر دیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف دوسرے ممالک کے سربراہوں اور سفیروں سے بات کر رہے ہیں، تمام جماعتیں اختلافات کے باوجود ریاست کے ساتھ کھڑی ہیں جو اچھی بات ہے۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے ہمیشہ معاملہ فہمی اور عزت واحترام کا رویہ اپنایا ہے، انہوں نے اے پی ایس واقعے کے بعد بانی پی ٹی آئی کو خود دعوت...
    راولپنڈی:آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرنے کہاہے کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے،بھارت کی کسی بھی فوجی مہم جوئی کا فوری بھرپور اورداندان شکن جواب دیا جائے گا۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)نے ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاکستان آرمی کے منگلا اسٹرائیک کور کی جانب سے منعقدہ مشقوں کا مشاہدہ کیا۔ آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر نے ان کا استقبال کیا۔ آئی ایس پی آرکےمطابق یہ مشق نہایت باریکی سے اس انداز میں ترتیب دی گئی تھی کہ جنگی تیاری، میدانِ جنگ میں ہم آہنگی، اور جدید ترین ہتھیاروں کے نظام کے عملی انضمام کو تقریباً حقیقی جنگی...
    بیرسٹر علی ظفر---فائل فوٹو تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کا کہنا ہے کہ بانی نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کون حکومت میں ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ہمیں اس صورتحال میں کنفیوژن کا شکار نہیں ہونا چاہیے، ہمارا سب کچھ تیار ہے، بھارت بےوقوفی کرتا ہے تو ہم اس کا جواب دیں گے۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کبھی ڈیل نہیں کریں گے، بیرسٹر علی ظفرپاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ ڈیل کا مطلب ہے این آر او، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کبھی ڈیل نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات ہیں کہ بھارت پہلگام واقعہ کو جواز بنا کر اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے۔  جیونیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ مستند انٹیلی جنس اطلاعات ہیں کہ بھارت پاکستان کےخلاف فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتاہے، بھارت پہلگام واقعے سے جڑے بے بنیاد اور خودساختہ الزامات کو بنیاد بنا رہا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارت کی کسی بھی قسم کی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، پاکستان بھارت کا خطےمیں مدعی،منصف اور جلاد کا خودساختہ کردارمسترد کرتا ہے، پاکستان خود دودہائیوں...
     اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کی صلاحیتوں سے  بخوبی واقف ہے، مہم جوئی کی کوشش کی تو بڑا نقصان اٹھانا پڑے گا۔ "جیو نیوز "کے پروگرام "کیپٹل ٹاک" میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کی صلاحیتوں سے بھارت بخوبی واقف ہے، اگر مہم جوئی کی کوشش کی تو اُس کو بڑا نقصان اٹھانا پڑے گا۔ بھارت اپنے عزائم میں مکمل ناکام رہے گا۔ بھارت پانی کو کشمیر سے توجہ ہٹانے کےلیے ہتھیار کے طور پر استعمال کررہا ہے لیکن وہ اپنے عزائم میں مکمل ناکام رہے گا۔پاکستان کی صلاحیتوں سے بھارت بخوبی واقف ہے۔ پاکستان کے دشمن ہماری صلاحیت، وسائل اور ترقی...
    وفاقی مشیرِ قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک—فائل فوٹو وفاقی مشیرِ قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ بھارت نے پہلگام واقعے کا الزام پاکستان پر لگانے کی ناکام کوشش کی ہے۔’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کی کوئی انکوائری نہیں کی گئی اور چند منٹ میں پاکستان پر الزام لگا دیا گیا، بھارت کے اندر سے بھی اب آوازیں آنی شروع ہوگئی ہیں۔بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ افواجِ پاکستان مکمل طرح تیار ہیں، بھارت نے مہم جوئی کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ بھارت پہلگام واقعے پر سوال اٹھانے پر متعدد مسلمان گرفتارکراچیپہلگام واقعے پر تنقید کرنے پر بھارتی... انہوں نے کہا...
    اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 28 اپریل 2025ء ) پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے بھائی اور وزیراعلیٰ پنجاب نے کوئی بیا ن نہیں دیا بلکہ عجیب وغریب خاموشی ہے، حکومت کو فالس فلیگ آپریشن کا معاملہ فوری عالمی سفارتی سطح پر اٹھانا چاہیئے تھا، انسٹال حکومت میں لیڈرشپ کا فقدان نظر آیا۔ انہوں نے ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ڈیڑھ دن تک انڈیا کے الزام کا کوئی جواب نہیں دیا، جس سے لیڈرشپ کا فقدان نظر آیا، یہ انسٹال حکومت ہے، یہ مسلط کئے گئے ہیں، پھر ان کی سیاسی جماعت خاموش ہے، وزیر اعظم ہوں یا...
    امریکی اخبار(اوصاف نیوز) نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایسا لگتا ہے بھارت پاکستان پر حملےکےلیے اپناکیس بنارہاہے۔امریکی اخبار کے مطا بق پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے 100غیر ملکی مشنز کے سفارتکاروں کو وزارت خارجہ بلا کر بریفنگ دی ۔ اخبار کے مطابق بھارتی حکام نے کہا کہ ان کی تحقیقات جاری ہیں، انہوں نے پہلگام واقعے کے ذمےداروں کے چہرہ شناخت کے ڈیٹا سمیت تکنیکی انٹیلی جنس کےبارےمیں مختصرحوالے دیے۔ تجزیہ کاروں اور سفارتکاروں کے مطابق اس بریفنگ میں بھارت واقعے سے متعلق کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کرسکا۔نیویارک ٹائمز کے مطابق اب تک ٹھوس شواہد کی عدم فراہمی سے دو میں سے ایک امکان کی نشاندہی ہوتی ہے کہ بھارت کو معلومات اکٹھی کرنے...
    محمد اورنگزیب---فائل فوٹو وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی توجہ اب طویل مدتی اقتصادی تبدیلی پر مرکوز ہے۔وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب اور سفیرِ پاکستان رضوان سعید شیخ نے ہارورڈ پاکستان کانفرنس میں شرکت کی۔اعلیٰ سطح پاکستان کانفرنس سے خطاب کے دوران سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کی معاشی کامیابیوں کو اُجاگر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ افراطِ زرمیں کمی، زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، کرنسی استحکام، مالی سرپلس اہم کامیابیاں ہیں۔ وزیر خزانہ کی ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر سے ملاقاتوفاقی وزیرِ خزانہ سے فلپ مورس انٹرنیشنل کے نائب صدر کرسٹوس ہارپانڈیتس سے ملاقات میں وزیرِ خزانہ نے فلپ مورس انٹرنیشنل سے درخواست کی کہ وہ اپنی ٹیکس تجاویز وزارتِ خزانہ کے ساتھ...
    اسلام آباد: پہلگام واقعے کے بعد پاکستان کا پانی روکنے اور دریائے جہلم میں اضافی پانی چھوڑنے کے حوالے سے بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق بھارت سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کے اعلان کو سچ ثابت کرنے کی کوشش کرے گا، بھارت کی یہ کوشش صرف اپنے عوام کو بیوقوف بنانے کی بھونڈی کوشش کے سوا کچھ نہیں۔ بھارت نے پہلے دریائے جہلم میں اضافی پانی چھوڑ کر سیلابی صورتحال کا تاثر دینا چاہا اور بھارت کی اس کوشش کے نتیجے میں مظفر آباد کے علاقے ڈومیل سے 22 ہزار کیوسک کا ریلہ گزرا۔ سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کے بعد مغربی دریاؤں کی نگرانی وزارت آبی وسائل اور واپڈا کر رہے ہیں...
    پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد سے پاکستان کے دریاؤں کا پانی بند کرنے کی دھمکی دینی والی مودی سرکار اپنے لوگوں کی شدید تنقید کی زد میں ہیں۔ سوشل میڈیا پر اس وقت ایک ہندو پنڈت کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں اسے کہتے دیکھا جا سکتا ہے کہ ’مودی سرکار پانی کی سیاست سے عوام کو بیوقوف بنا رہی ہے‘۔ اس ہندو پنڈت سے صحیح معنوں میں پاکستان کا پانی روکنے کے بھارتی دعوؤں کا پول کھول دیا ہے۔ ہندو پنڈت کا کہنا ہے کہ: ’ہم نے پتا کیا ہے کہ دریائے سندھ کا پانی روکنے کا کیا حل بھارت کے پاس ہے، پتا چلا کہ بھارت کے پاس دریائے سندھ کا پانی روکنے کا...
    وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے میں پاکستان کا براہ راست یا بالواسطہ کسی بھی قسم کو کوئی تعلق نہیں، جبکہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے واقعات میں بھارت کے ملوث ہونے کے ٹھوس ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان اس وقت معاشی ترقی کر رہا ہے، پاکستان میں استحکام آ رہا ہے، اس دوران اس طرح کے واقعے کا نقصان پاکستان کو ہے، جبکہ بھارت کو اس کا فائدہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سوال اٹھایا کہ جب بھی بھارت میں کوئی غیر ملکی رہنما دورے پر آیا ہوتا ہے، تو اس دوران ایسے واقعات کیوں ہوتے ہیں؟ ایسا تیسری بار ہوا ہے کہ باہر...
    سکھر میں جلسے خطاب میں چیئرمین پی پی نے کہا کہ مودی نے پاکستان پر جھوٹے الزامات لگائے، پاک فوج بھارت کو منہ توڑ جواب دے گی، ہم بہادر لوگ ہیں اور بھارت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، چاروں صوبے مل کر مودی کو منہ توڑ جواب دیں گے، پورے پاکستان کو ایک ہو کر بھارت کا مقابلہ کرنا پڑے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی جارحیت پر سخت جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھو ہمارا ہے اور سندھو ہمارا رہے گا یا تو اس سندھو میں پانی بہہ گا یا پھر ان کا خون۔ سکھر میں پی پی پی کے جلسے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت نے...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل 2025ء) نائب امیر جماعتِ اسلامی، صدر مجلسِ قائمہ سیاسی قومی اُمور لیاقت بلوچ نے بلوچستان اور اسلام آباد کے چار روزہ دورہ کے بعد لاہور منصورہ میں سیاسی مشاورتی اجلاس اور ہڑتالی کمیٹیوں کے وزٹ کے موقع پر کہا کہ ملک گیر ہڑتال میں تاجر برادری نے شٹرڈاؤن ہڑتال کی طاقت سے اسرائیلی اور بھارتی ظلم کے خلاف اپنے قومی اور انسانیت کے احترام پر مبنی جذبے کے ذریعے زبردست وابستگی کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان کے 25 کروڑ عوام پوری دُنیا میں انسانوں پر ظلم اور جبر کے خلاف ہیں۔ عالمی برادری فلسطین اور جموں و کشمیر کا مسئلہ حل کرائے وگرنہ اسلامی ممالک ہی نہیں پوری دُنیا کا امن تباہ رہے...
    مودی حکومت یاد رکھے ،پاکستان خاموش نہیں رہے گا، بھارتی سیاستدان کی حکومت کو وارننگ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 April, 2025 سب نیوز ممبئی(آئی پی ایس )مقبوضہ کشمیر میں پہلگام کے خود ساختہ فالس فلیگ آپریشن کے بعد جہاں مودی سرکار پاکستان دشمن اقدامات پر اندھا دھند آگے بڑھ رہی ہے، وہیں خود بھارتی سیاسی رہنما بھی انتباہ دینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار نے مودی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان خاموش نہیں بیٹھے گا اور ہر اقدام کا بھرپور جواب دے گا۔شرد پوار نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ آج ہم کوئی بھی فیصلہ لے سکتے ہیں، لیکن کل پاکستان بھی ردعمل دے گا میں نہیں...
    قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے سینیٹ میں پہلگام واقعے کے بعد کی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ متفقہ قرارداد کو منظور کرنا ہمارا فرض تھا اور موجودہ حالات میں پوری قوم کو یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ ہمارے قائد نے واضح طور پر کہا کہ میری جان سے زیادہ وطن عزیز اہم ہے۔ شبلی فراز نے کا کہنا تھا کہ بھارت نے ہمیشہ پاکستان سے دشمنی کی ہے، بھارتی وزیر اعظم آر ایس ایس کے انتہا پسند نظریے پر کاربند ہے، اور بھارت میں مسلمانوں اور کشمیریوں پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے پہلگام حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے پاکستان کے ساتھ جوڑنے کی بھارتی کوششوں کو مسترد کر دیا اور کہا...
    ویب ڈیسک: ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں جبکہ پاکستان کی مسلح افواج ملکی سلامتی اور دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کی حالیہ یکطرفہ اور غیر ذمہ دارانہ کارروائیوں سے دو قومی نظریے کی سچائی مزید واضح ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ بھی یکطرفہ طور پر معطل کر دیا ہے، بھارت کے رویے سے علاقائی امن واستحکام کو نقصان کا اندیشہ ہے۔ فواد خان اور وانی کپور کی آنیوالی فلم کے گانے یوٹیوب سے ہٹا دیے گئے ...
    اسلام آباد (اوصاف نیوز) پاکستان کی عسکری قیادت نے بھارت پر واضح کردیا کہ وہ پاکستان کا پانی روکنے سے باز رہے ورنہ بھارت کا پلان تباہ کرنے کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں ، حتیٰ کہ جوہری ہتھیاروں کا استعمال سے بھی گریز نہیں کرینگے ۔ سکیورٹی ذرائع نے بھارتی جارحیت کیخلاف بڑا ایکشن پلان تیار کرلیا ،پاکستان نے واضح کیا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان کا پانی بند کیا یا پانی موڑا گیا تو پاکستان اس مقام کو نشانہ بنا کر تباہ کر دے گا۔ جب پاکستان سفارتی زبان میں کہتا ہے کہ’’پانی کی بندش یا رخ موڑنا جنگی اقدام ہے‘‘تو اس کا کیا مطلب ہوتا ہے۔۔۔اگر بھارت نے پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی...
    ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ عالمی طاقتیں چاہتی ہیں کہ پورا ریجن میں جنگ چھڑ جائے اور نیا یوکرائن کھولیں۔ مودی اور نیتن یاہو کے نظریات اور اقدام میں زیادہ فرق نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے صوبائی صدر آغا علی رضوی نے بھارت کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں اور جارحانہ بیانات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے یہ غیر ذمہ دارانہ اقدامات نہ صرف خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں بلکہ ان کی مکروہ عزائم کو بھی بے نقاب کرتے ہیں۔ ایک بیان میں آغا علی رضوی نے مزید کہا کہ بھارت کی موجودہ حکومت اپنی اندرونی ناکامیوں اور انتہاپسند...
     اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )سیاسی رہنما اور بین الاقوامی امور کے ماہر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ بھارت نے پہلگام واقعے کو سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کیلئے بہانا بنایا، سکیم کے تحت بھارت پاکستان پر دباؤ ڈالنا چاہتا ہے۔  "جیو نیوز" سے گفتگو کرتے ہوئے مشاہد حسین نے کہا کہ سندھ طاس پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ عالمی معاہدہ ہے، یو این سیکریٹری جنرل کو آگاہ کیا جائے کہ بھارت کی جانب سےجھوٹے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔ بھارت اگر پاکستان کا پانی روکتا ہے تو یہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور جنگ کے مترادف ہوگا، بھارت پاکستان یا چین بھارت کا پانی بند کرے تو حالات مزید خراب ہوں گے۔...
    سابق سفیر عبدالباسط کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے بھارت پاکستان کے خلاف کوئی کارروائی کرے گا، بھارت میں مسلمانوں کا وقف قانون کے خلاف احتجاج ختم کرنے کیلئے بھی کوئی کارروائی کر سکتا ہے۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالباسط نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ یک طرفہ طور پر نہ معطل اور نہ ہی ختم ہو سکتا ہے، بے چینی پیدا نہیں کرنی چاہیے بھارت فوری پاکستان کا پانی بند نہیں کر سکتا، واہگہ پر تجارت پہلے ہی بند تھی، ہمیں زیادہ فرق نہیں پڑتا، ہمیں تیار رہنا چاہیے بھارت کوئی بھی حرکت کرسکتا ہے۔ بھارت نے پاکستانیوں کے ویزے منسوخ کردیے، 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم بھارت نے تمام پاکستانیوں کے ویزے منسوخ کردیے...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 اپریل ۔2025 )سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے اپوزیشن اور قوم پرست جماعتوں سے عوام میں اضطراب نہ پھیلانے کی درخواست کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ چولستان کینال منصوبے پر کام گذشتہ سال جولائی سے رکا ہوا ہے جبکہ سندھ کے اعتراض کی وجہ سے قومی معاشی کونسل میں اس منصوبے کی منظوری نومبر سے رکی ہوئی ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ اگر معاملات ہمارے ہاتھ سے نکلے تو ہر قسم کی کال دیں گے.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ نہروں کی تعمیر کے معاملے پر سب سے پہلے ان کی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی نے احتجاج کیا تھا سندھ حکومت یہ کینال کبھی بننے نہیں دے گی کراچی...
    الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 21 اور 22 اپریل 2025ء تک جاری رہے گی، جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست 27 اپریل کو شائع کی جائے گی۔ یاد رہے کہ یہ نشست پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر تاج حیدر کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹ کی جنرل نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کرلی گئی ہے، چاروں امیدواروں کے کاغذات منظور کر لیے گئے ہیں۔ ترجمان الیکشن کمشنر نبیل ابڑو کے مطابق ریٹرننگ آفیسر اعجاز چوہان نے چاروں امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی۔ مرحوم سینیٹر تاج حیدر کی وفات سے خالی ہونے والی نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص کو کڑکتی دھوپ میں سفر کرتے دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو پوسٹ کرنے والے صارف کا کہنا ہے کہ یہ شخص اسکول سے چھٹی کے بعد اپنے بچوں کو لینے آیا ہے جو خود گرمی میں موٹر سائکل پر بیٹھا ہے لیکن پچھلی سیٹ پر قیمص پھیلا کر ہاتھ رکھ دیے تاکہ جب اس کا بچہ اس سیٹ پر بیٹھے تو وہ گرم نہ ہو۔ باپ سراں دے تاج محمد pic.twitter.com/aban5xHyx2 — Ans (@PakForeverIA) April 20, 2025 اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ پی سی بی کے سابق چیئرمین و کمنٹیٹر رمیز...
    گورنر کے پی نے کہا کہ مائنز اینڈ منرلز بل پر وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو تمام جماعتوں کے ساتھ بیٹھنا چاہیے، اعظم سواتی نے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر کہا اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کا انہیں کہا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا (کے پی) کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم شہباز شریف کو پشاور آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم ہمیں بتا دیں کہ کیا کے پی کو پی ٹی آئی کو ٹھیکے پر دیا ہے۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے حیات آباد میں روٹس انٹرنیشنل ایجوکیشن کے زیرِ اہتمام زمرد کیمپس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ  کیا وزیراعظم پشاور میں کسی حادثے کا انتظار کررہے ہیں اور پھر آئیں...
    پشاور: خیبرپختونخوا (کے پی) کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم شہباز شریف کو پشاور  آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم ہمیں بتا دیں کہ کیا کےپی کو پی ٹی آئی کو ٹھیکے پر دیا ہے۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے حیات آباد میں روٹس انٹرنیشنل ایجوکیشن کے زیرِ اہتمام زمرد کیمپس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ  کیا وزیراعظم پشاور میں کسی حادثے کا انتظار کررہے ہیں اور پھر  آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مائنز اینڈ منرلز بل پر وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو تمام جماعتوں کے ساتھ بیٹھنا چاہیے، اعظم سواتی نے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر کہا اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کا انہیں کہا گیا۔ ان کا...
    وزیرِاعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا سے نوجوانوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں سوشل میڈیا کی طاقت سے انکار ممکن نہیں، تاہم سوشل میڈیا کا درست استعمال ناگزیر ہے۔ سوئیٹ ہوم اسلام آباد کی طرز پر ایک مثالی ادارہ کوئٹہ میں بھی قائم کرنا چاہتے ہیں: سرفراز بگٹی بلوچستان کےوزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ سوئیٹ ہوم اسلام آباد کی طرز پر ایک مثالی ادارہ کوئٹہ میں میں بھی قائم کرنا چاہیں گے۔ سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ ریاست سب سے مقدم ہے، گورننس میں خامیوں کی نشاندہی خوش آئند...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی ) دہشتگردوں کیلئے نرم گوشہ رکھتی ہے، پختونخوا حکومت دہشتگردی پرقابو پانے کے بجائے جرگے سے متعلق واویلا کر رہی ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ کا کہنا تھاکہ ملکی سکیورٹی صورتحال سے متعلق اہم اجلاس میں پی ٹی آئی شریک نہیں تھی، ملک میں دہشت گردی کے سب سے زیادہ واقعات خیبرپختونخوا میں ہوئے لیکن کے پی حکومت دہشت گردی پرقابو پانے کے بجائے جرگے سے متعلق واویلا کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردی پر قابو پانے سے متعلق تجاویزآچکی ہیں، وفاق نے جب مناسب سمجھا تب...
    پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 اپریل ۔2025 )مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے وفاقی حکومت کی جانب سے افغانستان کے ساتھ بات چیت کے عمل کے آغاز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ یہ فیصلہ دیر سے کیا گیا لیکن دیر آئے درست آئے کے مصداق یہ اقدام خوش آئند ہے،کے پی سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو بات چیت میں شامل کیا جائے، صوبائی حکومت کو نظر انداز کرنا غیر سنجیدگی کا مظاہرہ ہے. ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کئی بار وفاق سے مطالبہ کر چکی تھی کہ افغانستان کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ شروع کیا جائے تاکہ دہشت گردی کے خاتمے اور خطے میں امن کے لیے موثر اقدامات...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان یورپی یونین کیساتھ قابل اعتماد دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔مریم نواز شریف سے یورپی یونین کے پارلیمانی وفد برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات ہوئی، وزیراعلیٰ پنجاب نے وفد کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات، تجارت، تعلیم اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا، تعلیم، آئی ٹی، گرین انرجی اور صحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی پیشکش، تجارت، امن، ترقی اور مشترکہ اہداف کے لئے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق ہوا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان یورپی یونین...
    وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے زرعی خودکفالت کے حصول کے لئے زراعت کے شعبہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے ،نوجوانوں کی صلاحیتوں اور تجربہ کار ماہرین سے رہنمائی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو اللہ تعالی نے زرخیز زمین، قابل زرعی ماہرین، محنتی کسانوں سے نوازا ہے ، زرعی شعبہ میں آگے بڑھنے کیلئے متعلقہ فریقین کی آرا اور تجاویز کا جائزہ لے کر مربوط حکمت عملی کے ذریعے ان سے استفادہ کیا جائے گا، زرعی گھریلو صنعتوں، چھوٹے و درمیانے حجم کے کاروبار اور سٹوریج کی سہولیات کو فروغ دے کر زرعی شعبہ کو بھرپور انداز میں ترقی دی جا سکتی ہے۔انہوں نے یہ بات ملک میں زرعی شعبے کی بحالی، جدت...
    پشاور (نیوز ڈیسک) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے وفاقی حکومت کی جانب سے افغانستان کے ساتھ بات چیت کے عمل کے آغاز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ یہ فیصلہ دیر سے کیا گیا لیکن ”دیر آئے درست آئے“ کے مصداق یہ اقدام خوش آئند ہے۔ بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کئی بار وفاق سے مطالبہ کر چکی تھی کہ افغانستان کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ شروع کیا جائے تاکہ دہشت گردی کے خاتمے اور خطے میں امن کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اس وقت دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن پر ہے اور سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے،...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 اپریل ۔2025 ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ طرابلس میں ہمارا مشن اور دفتر خارجہ مقامی حکام کے ساتھ مل کر مقتولین کے باقیات کی واپسی کے لیے اقدامات کر رہا ہے ہم اپنے شہریوں کو موت کے جال میں پھنسانے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کر رہے ہیں اور ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھیں گے تاکہ ایسے حادثات میں کسی خاندان کو اپنے پیاروں کے تابوت نہ اٹھانا پڑے.(جاری ہے) وزارت خارجہ نے گزشتہ روز ایک بیان میں تصدیق کی تھی کہ لیبیا کے شہر سرت کے قریب یراوہ ساحل پر تارکین وطن کی ایک کشتی ڈوبنے کے واقعے میں پاکستانی شہری بھی ہلاک ہوئے...
    شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی جمہوری و سیاسی تاریخ میں پاکستان کی بہتری کیلئے جتنا کام مسلم لیگ(ن) کے ادوار حکومت میں ہوا ہے کسی دور میں نہیں ہوا‘آئندہ بھی (ن) لیگ ہی پاکستان کو مسائل کی دلدل سے نکال کر ترقی کی شاہراہ پر گامزن کریگی‘ (ن) لیگ کا بنیادی ایجنڈا عوام کی خدمت کرنا ہے حکومت عوامی خوشحالی یقینی بناکر دم لے گی۔
    ویب ڈیسک:پاکستان نے غزہ میں اسرائیلی افواج کی جانب سے مسیحی ہسپتال پر بمباری کی شدید مذمت کی ہے۔   ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ میں طبی سہولیات کے مراکز کو نشانہ بنانا عالمی انسانی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔  ترجمان کے مطابق یہ افسوسناک حملہ مسیحی برادری کے اہم مذہبی تہوار "پام سنڈے" کے موقع پر کیا گیا جو انسانیت کے حوالے سے سنگین بے حسی کو ظاہر کرتا ہے۔ حکومت کا مقصد پائیدار سرمایہ کاری پر مبنی، برآمدات کو فروغ دینے والی اقتصادی ترقی کو یقینی بنانا ہے؛ وزیر خزانہ  دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اسرائیلی بربریت کی روک تھام کا مطالبہ کرتا ہے، ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت سے...
    بیجنگ (اوصاف نیوز)چینی صدر شی جن پنگ نے بیجنگ میں منعقدہ ایک تقریب میں امریکہ کو للکارتے ہوئے کہا کہ کوئی اس بھول میں نہ رہے کہ چین پر بھاری بھر کم ٹیکس عائد کرکے چین کو اپنے سامنے جھکا لے گاتویہ اسکی غلط فہمی ہے ۔ چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ چینی معیشت ایک سمندر ہے، تالاب نہیں۔ طوفان تالاب کو اُلٹ سکتا ہے، لیکن سمندر کو کبھی نہیں۔ چینی معیشت اتنی مضبوط ہے کہ امریکہ جیسی طاقتیں اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں۔ عالمی سطح پر چینی اپی معاشی استحکام کیلئے ہر ممکن موثراقدامات اٹھائے گا۔ عالمی سطح پر چین اپنی معیشت مزید مضبوط کرے گا۔ اپنے مفادات پر کسی صورت آنچ نہیں آنے دےگا۔ دنیا کے امن...
      بلوچستان نیشنل پارٹی(مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ نواز شریف یہاں آکر کیا کریں گے، ان کے ہاتھ میں کیا ہے۔ کیا ان کے پاس اختیارات ہیں۔ وی نیوز کوانٹرویومیں سردار اختر مینگل نے کہا کہ ابتداء حکومت کے 2 وفود آئے تھے جن میں صوبائی وزراء شامل تھے۔ دونوں وفود نے ہمارے مطالبات سنے اور اقرار کیا کہ غلط ہو رہا ہے لیکن پھر وہ اپنی بے بسی کا رونا روتے رہے اور کہا کہ ہمارے ہاتھ میں کچھ نہیں۔ جس کے بعد حکومت سے ہماری کوئی بات نہیں ہوئی۔ سردار اختر مینگل نے ترجمان بلوچستان حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ ترجمان منتخب ہوتا تو اس کی باتوں کا جواب...
    کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان نیشنل پارٹی(مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ نواز شریف یہاں آکر کیا کریں گے، ان کے ہاتھ میں کیا ہے۔ کیا ان کے پاس اختیارات ہیں۔نجی سوشل میڈیا ویب سائٹ وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا کہ ابتداءمیں حکومت کے 2 وفود آئے تھے جن میں صوبائی وزراء شامل تھے۔ دونوں وفود نے ہمارے مطالبات سنے اور اقرار کیا کہ غلط ہو رہا ہے لیکن پھر وہ اپنی بے بسی کا رونا روتے رہے اور کہا کہ ہمارے ہاتھ میں کچھ نہیں۔ جس کے بعد حکومت سے ہماری کوئی بات نہیں ہوئی۔ایک سوال کے جواب میں سردار اختر...
    بلوچستان نیشنل پارٹی(مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ نواز شریف یہاں آکر کیا کریں گے، ان کے ہاتھ میں کیا ہے۔ کیا ان کے پاس اختیارات ہیں۔ وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا کہ ابتداء حکومت کے 2  وفود آئے تھے جن میں صوبائی وزراء شامل تھے۔ دونوں وفود نے ہمارے مطالبات سنے اور اقرار کیا کہ غلط ہو رہا ہے لیکن پھر وہ اپنی بے بسی کا رونا روتے رہے اور کہا کہ ہمارے ہاتھ میں کچھ نہیں۔ جس کے بعد حکومت سے ہماری کوئی بات نہیں ہوئی۔ ایک سوال کے جواب میں سردار اختر مینگل نے ترجمان بلوچستان حکومت پر تنقید کرتے...
    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کچھ نہ کچھ ایسا ہورہا ہے .جس سے پاکستان کو نقصان ہو۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی ملائیشیا کے قونصل جنرل  کے ہمراہ 7 رکنی وفد نے ملاقات کی. وفد میں ایئر ایشیا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر بھی شامل تھے۔  اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ پاک ملائیشیا دوطرفہ تعلقات وقت گزرنے کیساتھ مزید مستحکم ہورہے ہیں.ایئر ایشیاءکے آپریشن سے دوطرفہ تجارت اور سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا۔گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ آرمی چیف کومبارک باد دینا چاہتا ہوں کہ اگر ائیر ایشیا یا ملیشین حکومت پاکستان میں سرمایہ کاری کررہی ہے تو اس کی بڑی وجہ سپہ سالار عاصم منیر کا معیشت کی حفاظت کرنا...
    پاکستان نے اقوام متحدہ میں عسکری مصنوعی ذہانت کے خطرات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ عسکری میدان میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کا استعمال نئے اسلحہ جاتی مقابلوں کا آغاز کر سکتا ہے۔اقوام متحدہ کی تخفیف اسلحہ کمیشن کے مباحثے سے خطاب میں پاکستان کے مستقل مندوب برائے اقوام متحدہ عاصم افتخار احمد نے کہا کہ اے آئی کو اسلحہ کے کسی نئے مقابلے کے میدان میں تبدیل ہونے سے روکا جائے۔انہوں نے کہا کہ عسکری میدان میں اے آئی کا استعمال نئے اسلحہ جاتی مقابلوں کا آغاز کر سکتا ہے اور علاقائی و عالمی سلامتی کے ماحول کو عدم استحکام کا شکار بنا سکتا ہے۔پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے مزید کہا ہے...
    اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی نے ایک بیان میں کہا کہ ایسے ظالمانہ اور عوام دشمن اندرون خانہ اقدامات ہو رہے ہیں جو پبلک ہو جائے تو بڑا طوفان برپا ہو گا۔ ان تمام اقدامات کو روکنا ہوگا جو عوامی امنگوں کے برخلاف ہو، جنکی مختلف سطح پر ہم نے شواہد کے ساتھ نشاندہی کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی محمد کاظم میثم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پہاڑوں کو لیز پہ دینے کے حوالے سے ہم ایک سال سے چیختے رہے لیکن ہمارے احتجاج کو سیاسی رنگ دیکر جھٹلانے کی کوشش ہوتی رہی، ضلع سکردو سے پچاس جگہوں کی لیز پروسز میں ہے جبکہ گلتری سمیت کھرمنگ سے بیس سے مقامات کو بھی لیز کے لیے...
    محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) بلوچستان کی بڑی اور کامیاب کارروائی، ممکنہ دہشتگردی ناکام بناتے ہوئے کوئٹہ کو خطرناک دہشتگردی سے بچا لیا گیا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی بلوچستان کے مطابق سریاب روڈ ایریا سے اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد کیا گیا ہے، برآمد شدہ سامان میں آئی ای ڈیز، خودکار ہتھیار، دستی بم، اور مختلف قسم کا گولہ بارود شامل ہے۔ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔ مزید پڑھیں: کینسر اسپشلسٹ سمیت کوئٹہ دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی انٹیلیجینس لیڈ نے مشکوک نقل و حرکت اور اسلحہ و بارود اسٹوریج کی طرف اشارہ دیا تھا۔ سی ٹی ڈی کے فوری اور پیشہ ورانہ ردعمل نے ایک تباہ کن حملے کو مؤثر...
    ذرائع کے مطابق اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مسقتل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو ریلیف نہ دے پانا سلامتی کونسل پر سوالیہ نشان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مسقتل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو ریلیف نہ دے پانا سلامتی کونسل پر سوالیہ نشان ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ سلامتی کونسل فلسطین کے مقبوضہ علاقوں پر اسرائیلی بم باری کی وجہ سے فلسطینی عوام کو بھوک اور نقل مکانی کی اجتماعی سزا کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ الجزائر کی جانب سے پاکستان، چین، روس اور صومالیہ کی حمایت سے...
    پاکستانی یوٹیوبر سعد الرحمٰن جو ڈکی بھائی کے نام سے مشہور ہیں ان کا کہنا ہے کہ وہ اداکارہ بشریٰ انصاری کو نہیں جانتے۔ ڈکی بھائی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔ دوران شو میزبان نے ڈکی بھائی کو بشریٰ انصاری کا کلپ سنوایا جس میں انہوں نے یوٹیوبرز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ پتہ نہیں کون سی مخلوق ہیں۔ یہ کلپ سننے کے بعد ڈکی بھائی کا کہنا تھا کہ میں بشریٰ انصاری کو نہیں جانتا، مجھے ان کے بس چہرے سے معلوم ہے کہ یہ اداکارہ ہیں۔ ڈکی بھائی کا کہنا تھا کہ اداکار صرف احساسِ کمتری کا شکار...
    قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے بتادیا کہ ٹیم میں کون عیدی دیتا ہے اور کون نہیں۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور بھارت کا میچ ان ہی دونوں ممالک میں ہونا چاہیے، ظہیر عباس عید الفطر کی مناسبت سے ہوئے ٹی وی شو میں جب قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان سے پوچھا گیا کہ وہ عید پر عیدی دیتے ہیں یا نہیں؟ تو ان کے جواب سے پہلے ہی پروگرام میں موجود فخرزمان نے لقمہ دیا کہ ’یہ عیدی الٹا ہم سے لے نہ لیں‘، جس پر قہقہہ لگا۔ تاہم  پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ آخری عیدی افتخار احمد نے دی تھی۔ محمد رضوان کی اس بات...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) کنوینرعوام پاکستان پارٹی شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ ماحول میں حکومت خود ہی انتشار کا شکار ہے۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عید کے بعد ملک میں تحریک لمبا کام ہے، پہلے اپوزیشن کی سوچ پراتفاق پیداکرنا ہے، زیادہ مسئلہ پی ٹی آئی اورجے یوآئی کاہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی جے یوآئی کے تحفظات کومانتی ہے لیکن ان کودورکرنے کیلئے عمل نہیں کرتی، بانی پی ٹی آئی نیعلی امین گنڈاپور کو جو حکم دیا تھا اس پر عمل نہیں ہوا، حکومت کو تو اپنے آپ سے خطرہ ہے، اقتدار میں وہ لوگ ہیں جو الیکشن ہارے ہوئے ہیں۔کنوینرعوام پاکستان پارٹی کا کہنا تھا کہ حکومت کیپاس بھی وفاق کوگرانے...
    وی  نیوز کے پروگرام ’وی ایکسکلیوسیو‘ میں آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے سیاست دان مشتاق منہاس نے صحافت سے سیاست تک سفر کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو گھٹی میں سیاست شامل ہے۔ کشمیر میں تقریباً ہر شخص سیاسی لحاظ سے متحرک ہے۔ مشتاق منہاس نے کہا کہ وہ زمانہ طالب علمی سے سیاست میں ایکٹیو رہے ہیں، وہ ایف سی کالج میں الیکٹڈ وائس پریزیڈنٹ رہے، پھر صحافت میں آکر بھی وہ ٹریڈ یونین اور پریس کلب کی سیاست میں شامل رہے۔ مشتاق منہاس نے کہا وہ اب تک 20 سے زائد مختلف الیکشنز لڑتے چکے ہیں۔ مشتاق منہاس نے میڈیا کے حوالے سے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے ہاں صحافت میں کچھ لوگوں...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 مارچ ۔2025 )لاہور ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ اگر کوئی شخص بیرون ملک ایسا جرم کرے جو پاکستان میں بھی جرم ہو تو ایسے شخص کے خلاف پاکستان میں کارروائی ہو سکتی ہے جسٹس تنویر احمد شیخ نے ملزم محمد ارشاد کی درخواست ضمانت تفصیلی فیصلہ میں کہا ہے کہ مدعی مقدمہ کے مطابق وہ 1992 سے عمان میں گولڈ جیولری کا کاروبار کر رہا ہے .(جاری ہے) مدعی کے مطابق ملزم ارشاد 4 سال سے عمان میں اس کے پاس نوکری کر رہا تھا مدعی نے ہیرے کی انگوٹھی اور سونا خریدنے کے لیے ملزم کو 23 ہزار 600 عمانی ریال دیے تھے ملزم نے اسی دن رقم اپنے اور اپنی بیوری کے...
    اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 28 مارچ 2025ء ) ترجمان جے یوآئی اسلم غوری نے کہا ہے کہ علی امین اپنی حکومت کو دوام دینے کیلئے اپوزیشن اتحاد سے خوفزدہ ہے، پی ٹی آئی کو بیرونی نہیں اندرونی سازشوں سے خطرہ ہے۔ ترجمان جے یو آئی نے ایکس پر جاری اپنے ردعمل میں کہا کہ علی امین گنڈا پور عمران خان کی واضح ہدایات کے باوجود مولانا فضل الرحمان کیخلاف ہرزہ سرائی کر رہا ہے، تحریک انصاف اور جےیوآئی کے درمیان فاصلوں کو بڑھانے کی سازش کر رہا ہے۔ گرینڈ اپوزیشن میں رکاوٹ سے حکومت اور غیر جمہوری قوتوں کو فائدہ ہو گا۔ علی امین گنڈا پور تحریک انصاف کے گوربا چوف ہیں۔ پی...
    ڈی جی پی آر نے بی این پی کی ہڑتال کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان جماعتوں نے اقتدار میں عوام کی خدمت نہیں کی۔ اب سیاست میں واپس آنا چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے بلوچستان نیشنل پارٹی پر الزامات کی بارش کر دی۔ بی این پی کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام نے انہیں مسترد کر دیا ہے۔ ڈی جی پی آر بلوچستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ عوامی حلقے قوم پرست پارٹیوں پر سخت تنقید کر رہے ہیں کہ جب یہ جماعتیں اقتدار میں ہوتی ہیں تو انہیں بلوچ عوام کی حالت زار کا کوئی خیال نہیں آتا۔ حکومت نے الزام عائد کیا کہ...
    رہنما پی پی پی سعدیہ جاوید-— فائل فوٹو ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا سندھ بھر میں 6 کینال منصوبے کے خلاف احتجاج عوام کی آواز ہے۔ ترجمان سندھ حکومت اور رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ سے سندھ کے پانی کے مسئلے پر جدوجہد کرتی آئی ہے۔ سعدیہ جاوید نے تاجروں کے مریم نواز سے متعلق مطالبے پر کیا کہا؟سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے کراچی کے تاجروں کے مریم نواز کو سندھ کا انتظام دینے کے مطالبے پر ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پہلے بھی کالا باغ ڈیم کے خلاف بی بی شہید کی قیادت میں جنگ لڑی تھی۔سعدیہ...