2025-06-09@14:17:02 GMT
تلاش کی گنتی: 7771
«مستونگ میں»:
(نئی خبر)
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کا آئندہ مالی سال 26-2025 کا بجٹ 10 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے، بجٹ ملک کی معاشی سمت کا تعین کرنے اور عوام کے لیے ریلیف فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے، جس میں توانائی کا شعبہ، خاص طور پر قابل تجدید توانائی، پاکستان کی معیشت کے لیے انتہائی اہم ہے، اس ضمن میں سولر پینلز کا شعبہ غیرمعمولی اہمیت اختیار کرتا جارہا ہے۔ ہر مالی سال کے بجٹ میں عوام کی توجہ ضروریات زندگی کی اشیا پر متوقع ٹیکس کے نفاذ کے امکانات یا پھر انہی ٹیکسز میں متوقع کمی پر ہوتی ہے کیونکہ عوام کے لیے ریلیف یا ان پر مزید بوجھ انہی ٹیکسز میں ردوبدل پر منحصر ہوتے ہیں،...
کراچی میں عید الاضحیٰ پر سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لیے چھوٹے اور بڑے جانوروں کی فروخت کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، عید قرباں جیسے جیسے قریب آرہی ہے جانوروں کی فروخت میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ اس مرتبہ عید الاضحیٰ پر گذشتہ برس کی نسبت قربانی کے جانوروں کی قیمتوں میں 50 سے 70 فیصد اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ مویشی منڈیوں میں کم وزن کی بچھیا کی ایک لاکھ روپے تک دستیابی انتہائی مشکل ہوگئی ہے، بچھیا کی کم سے کم قیمت ایک لاکھ 40 ہزار اور بکرے کی قیمت 40 ہزار روپے سے شروع ہو رہی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری سطح پر قربانی کے جانوروں کی قیمتوں کے تعین کے لیے کوئی...

افغانستان سے مذاکرات کے عمل میں خیبرپختونخوا کو شامل ،صوبے میں ڈرون حملے بند کیے جائیں، علی امین گنڈا پور کا مطالبہ
افغانستان سے مذاکرات کے عمل میں خیبرپختونخوا کو شامل ،صوبے میں ڈرون حملے بند کیے جائیں، علی امین گنڈا پور کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان سے مذاکرات کے عمل میں خیبرپختونخوا کو شامل کیا جائے اور صوبے میں ڈرون حملے بند کیے جائیں۔منگل کے روز پشاور میں جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ بزدل دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔وزیر اعلی کے پی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے دشمن کے خلاف قوم کو متحد کر...
وزیراعظم شہباز شریف—اسکرین گریب وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پشاور میں منعقدہ جرگے میں شرکت کی ہے۔جرگے میں گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی، وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور، قبائلی عمائدین، قبائلی اضلاع کے اراکینِ قومی اور صوبائی اسمبلی بھی شریک ہوئے۔ جرگے سے خطاب میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ خیبر پختون خوا ایک عظیم اور ملک کا خوبصورت ترین صوبہ ہے، یہاں کے عوام نے 1947ء کے ریفرنڈم میں پاکستان کا ساتھ دیا۔انہوں نے کہا کہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے سانحے کے بعد دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا فیصلہ کیا گیا، 2010ء کے این ایف سی ایوارڈ کا پہلا نکتہ خیبر پختون خوا کو دہشت گردی...
کہتے ہیں 9مئی پر معافی مانگیں، دباو بڑھتا ہے تو میرے پاس ٹیمیں بھیجتے ہیں، عمران خان WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے بتایا ہے کہ عمران خان نے کہا کہ مجھے 9 مئی پر معافی مانگنے کو کہا جاتا ہے اور جب دبا بڑھتا ہے تو پھر یہ میرے پاس ٹیمیں بھیجتے ہیں۔اڈیالہ جیل کے باہر دونوں بہنوں کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے بتایا کہ آج میری 2 بہنوں کو جیل کے اندر جانے دیا گیا اور مجھے باہر بٹھایا گیا۔ بانی نے کہا ہے کہ ہمارے سارے دروازے بند کیے گئے ہیں۔علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے کہا کہ سمبڑیال...
راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے بتایا ہے کہ عمران خان نے کہا کہ مجھے 9 مئی پر معافی مانگنے کو کہا جاتا ہے اور جب دباؤ بڑھتا ہے تو پھر یہ میرے پاس ٹیمیں بھیجتے ہیں۔ اڈیالہ جیل کے باہر دونوں بہنوں کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے بتایا کہ آج میری 2 بہنوں کو جیل کے اندر جانے دیا گیا اور مجھے باہر بٹھایا گیا۔ بانی نے کہا ہے کہ ہمارے سارے دروازے بند کیے گئے ہیں۔ علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے کہا کہ سمبڑیال میں کھل کر دھاندلی ہوئی ہے۔ انصاف کے ادارے کنٹرول کرلیے گئے ہیں۔ لندن پلان کے تحت 9 مئی ہوا، 26ویں ترمیم ہوئی...
پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے وفاقی حکومت سے سابق فاٹا اور پاٹا پر ٹیکس نہ لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ایسا ٹیکس قابل قبول نہیں ہے، ان علاقوں کے عوام کی مالی صورتحال ٹیکس دینے کے قابل نہیں ہے، انہوں نے افغانستان کے ساتھ مذاکرات میں خیبرپختونخوا کو شامل کرنے کی بھی درخواست کرتےہوئے کہا کہ اس کے بغیر مذاکرات ادھورے ہوں گے۔ قبائلی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ضم اضلاع دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بری طرح متاثر ہوئے ہیں، ان علاقوں میں خطیر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، وہاں کے لوگوں نے ملک کی خاطر بے شمار قربانیاں دی ہیں، حکومت...

بھارت نے جنگ کی دھمکیوں کا انجام دیکھ لیا، اب اگر پانی بند کیا تو اس کا انجام بھی دیکھ لے گا، وزیر اعظم
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پانی کا ایک ایک قطرہ پاکستان کے عوام کا حق ہے، بھارت پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے لیکن جنگ کی دھمکیوں کا اس نے نتیجہ دیکھ لیا ہے اور اگر پانی روکا تو دشمن اس کا انجام بھی دیکھ لے گا۔ منگل کے روز خیبرپختونخوا جرگے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جرگے میں شرکت میرے لیےعزت کی بات ہے اور ہم سب بڑے غور سے آپ کی باتیں سننے کیلئے آئے ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا ایک عظیم اور پاکستان کا خوبصورت صوبہ ہے جس کے عوام دلیر،غیور اور غیرت مند لوگ ہیں، یہاں کے عوام...
پشاور: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت ہر قطرے پر پاکستان کا حق ہے، اب ہم بھارت کی دھمکیوں کا توڑ نکالنے کیلیے ملک میں پانی ذخیرہ کرنے کیلیے اقدامات کریں گے۔ پشاور میں منعقدہ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ خیبرپختونخوا پاکستان کا سب سے خوبصورت صوبہ ہے جس نے 1947 کے ریفرنڈم میں پاکستان کا ساتھ دیا، یہاں کے عوام نے بے پناہ قربانیاں دیں اور میں خیبرپختونخوا کو غیور، دلیر عوام کی سرزمین سمجھتا ہوں۔ وزیراعظم نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے قبائلی عمائدین اور عوام کے جو بھی مسائل ہیں حکومت انہیں حل کرے گی۔ قبائلی زعما، گورنر اور وزیراعلیٰ، کورکمانڈر کے ساتھ بیٹھ کر گفتگو کریں...
وزیراعظم شہباز شریف پشاور میں امن وامان پر جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 6 اور 7 مئی کو جس طرح دشمن نے گھات لگاکر حملہ کیا اور بے گناہ پاکستانیوں کو شہید کیا. جس کے جواب میں افواج پاکستان نے فیلڈ مارشل کی قیادت میں جو زندگی کا سبق سکھایا ہے وہ ہندوستان قیامت تک کبھی نہیں بھولے گا۔پشاور میں امن وامان پر جرگے کا انقعاد کیا گیا ہے. جس میں وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور گورنر فیصل کریم کنڈی سمیت دیگر سیاسی وعسکری قیادت اور قبائلی عمائدین شریک ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ جرگے کے شرکا کو سلام پیش کرتا ہوں. خیبرپختونخوا بہت عظیم...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ پر نظر ثانی کے لیے پہلی میٹنگ بلانے کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں این ایف سی ایوارڈ میں بلوچستان کا حصہ دوگنا کردیا گیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف پشاور میں گرینڈ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم این ایف سی ایوارڈ کے حوالے سے اگست میں پہلی میٹنگ کرنے جارہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ 2010 کے این ایف سی ایوارڈ میں پہلا نکتہ خیبرپختونخوا کو دہشتگردی کے خلاف وسائل کی فراہمی ہے، مختلف ادوار میں 700 ارب روپے خیبرپختونخوا کو دیے گئے، اور دہشتگردی کے خاتمے تک فنڈز کی فراہمی کا یہ سلسلہ جاری رہےگا۔ انہوں نے کہاکہ این ایف سی ایوارڈ میں خیبرپختونخوا کے...
پشاور: وزیراعظم شہباز شریف کہا ہےکہ 6 اور 7 مئی کو جس طرح دشمن نے گھات لگاکر حملہ کیا اور بے گناہ پاکستانیوں کو شہید کیا، جس کے جواب میں افواج پاکستان نے فیلڈ مارشل کی قیادت میں جو زندگی کا سبق سکھایا ہے وہ ہندوستان قیامت تک کبھی نہیں بھولے گا۔ پشاور میں امن وامان پر جرگے کا انقعاد کیا گیا ہے جس میں وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور گورنر فیصل کریم کنڈی سمیت دیگر سیاسی وعسکری قیادت اور قبائلی عمائدین شریک ہوئے۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ جرگے کے شرکا کو سلام پیش کرتا ہوں، خیبرپختونخوا بہت عظیم صوبہ ہے یہ بہت...
وزیراعظم کا این ایف سی ایوارڈ میں خیبرپختونخوا کے حصے پر کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ میں خیبرپختونخوا کے حصے پر کمیٹی تشکیل دوں گا۔پشاور میں وزیراعظم شہباز شریف جرگہ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جرگے میں شرکت میرے لیے عزت کی بات ہے، ہم یہاں آپ کی بات سننے کے لیے آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام دلیر اورغیورہیں، خیبرپختونخوا پاکستان کا خوبصورت ترین صوبہ ہے،علی امین گنڈا پور نے این ایف سی ایوارڈ کو ریویو کرنے کی بات کی ہے، قبائلی عمائدین اورخیبرپختونخوا کے لوگ غیرت مند ہیں۔وزیراعظم...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے بھارت کو جو سبق سکھایا ہے وہ قیامت تک یاد رکھے گا، اب معاشی میدان میں بھی پاکستان کی تقدیر بدلیں گے جس کے لیے بڑے فیصلے کرنے ہوں گے۔ پشاور میں گرینڈ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ بھارت نے 6 اور 7 مئی کی شب حملہ کرکے پاکستان کے معصوم شہریوں کو شہید کیا، جس کا ہم نے منہ توڑ جواب دیا۔ یہ بھی پڑھیں آپریشن بنیان مرصوص کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قائدانہ کردار ادا کیا، وزیراعظم انہوں نے کہاکہ بھارت نے اب اگر کوئی حماقت کی تو پھر منہ توڑ جواب ملے گا، مودی سرکار...
پشاور(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف پشاور میں امن وامان پر جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جرگے کے شرکا کو سلام پیش کرتا ہوں، خیبرپختونخوا بہت عظیم صوبہ ہے یہ بہت خوبصورت صوبہ ہے اور یہاں کے عوام دلیر، غیور اور غیرت مند قوم ہیں۔ پشاور میں امن وامان پر جرگے کا انقعاد کیا گیا ہے جس میں وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور گورنر فیصل کریم کنڈی سمیت دیگر سیاسی وعسکری قیادت اور قبائلی عمائدین شریک ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے 1947 میں پاکستان کا ساتھ دیا، صوبے کے عوام نے ہمیشہ پاکستان کا پرچم بلند کیا، آپ نے قوت اور دلیری کے ساتھ ہمیشہ پاکستان کا...
عمران خان اور بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2کیس میں گواہوں کی شہادت قلمبند WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس میں گواہوں کی شہادت قلمبند کرلی گئی۔اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت ہوئی، جس میں 2 گواہان کی شہادت قلمبند کی گئی جب کہ ملزمان کے وکیل ارشد تبریز کی جرح بھی مکمل کرلی گئی۔اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے بعد ازاں کیس کی سماعت 11 جون تک ملتوی کردی گئی۔ آئندہ تاریخ پر ملزمان کے دوسرے وکیل قوسین فیصل مفتی جرح کریں گے۔...
راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے بتایا ہے کہ عمران خان نے کہا کہ مجھے 9 مئی پر معافی مانگنے کو کہا جاتا ہے اور جب دباؤ بڑھتا ہے تو پھر یہ میرے پاس ٹیمیں بھیجتے ہیں۔اڈیالہ جیل کے باہر دونوں بہنوں کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے بتایا کہ آج میری 2 بہنوں کو جیل کے اندر جانے دیا گیا اور مجھے باہر بٹھایا گیا۔ بانی نے کہا ہے کہ ہمارے سارے دروازے بند کیے گئے ہیں.علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے کہا کہ سمبڑیال میں کھل کر دھاندلی ہوئی ہے۔ انصاف کے ادارے کنٹرول کرلیے گئے ہیں۔ لندن پلان کے تحت 9 مئی ہوا، 26ویں ترمیم ہوئی اور الیکشن میں...
وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا ہے کہ 129 قیدی اب تک فرار ہیں جن کی تلاش کی جا رہی ہے۔ لسٹ کے مطابق تمام قیدی معمولی جرائم میں ملوث ہیں، 24 گھنٹوں کا وقت دیا ہے، فرار قیدی واپس آئے تو سزا میں رعایت دیں گے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ ڈیٹا موجود ہے آج نہیں تو کل تمام فرار قیدیوں کو گرفتار کیا جائے گا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ کمشنر کراچی اور ایڈیشنل آئی جی کراچی واقعے کی تفتیش کر رہے ہیں، قیدیوں کے فرار کا معاملہ منصوبہ بندی پر مبنی نہیں، انکوائری کے بعد واضح ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے قیدی رضاکارانہ طور پر واپس نہ آئے تو سخت ایکشن لیں...
— فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے موقع پر مزید 2 گواہوں کے بیانات قلمبند کر لیے گئے۔اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی، آج بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔آج سماعت کے موقع پر مزید 2 گواہوں کے بیانات قلمبند کر لیے گئے۔ جس کے بعد توشہ خانہ ٹو کیس میں مجموعی طور پر 8 گواہوں کے بیانات قلم بند ہوچکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان کو عدالت میں پیش کردیا گیا، بشریٰ بی بی کا کمرہ عدالت...
راولپنڈی: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس میں گواہوں کی شہادت قلمبند کرلی گئی۔ اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت ہوئی، جس میں 2 گواہان کی شہادت قلمبند کی گئی جب کہ ملزمان کے وکیل ارشد تبریز کی جرح بھی مکمل کرلی گئی۔ اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے بعد ازاں کیس کی سماعت 11 جون تک ملتوی کردی گئی۔ آئندہ تاریخ پر ملزمان کے دوسرے وکیل قوسین فیصل مفتی جرح کریں گے۔
بیروت میں اپنے ایرانی ہم منصب کیساتھ ملاقات میں لبنانی وزیر خارجہ نے تہران کیساتھ ہمہ جہت تعلقات کو فروغ دینے کیلئے بیروت کے گہرے عزم کا اعلان کیا ہے اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی جو اپنے علاقائی دورے میں مصر کے بعد لبنان میں موجود ہیں، نے آج صبح اپنے لبنانی ہم منصب یوسف رجی کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات و اہم علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران سید عباس عراقچی نے دونوں ممالک ایران و لبنان اور ان کی اقوام کے درمیان برادرانہ تعلقات کی دیرینہ و مثبت تاریخ کا ذکر کرتے ہوئے مختلف سیاسی، اقتصادی و تجارتی جہات...
— فائل فوٹو سندھ کے آئی جی جیل خانہ جات قاضی نظیر کا کہنا ہے کہ قیدی رضاکارانہ طور پر واپس نہ آئے تو سخت ایکشن لیں گے۔آئی جی جیل خانہ جات سندھ قاضی نظیر نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں زلزلہ آیا تھا جس سے بیرک کی دیواروں کو نقصان پہنچا۔انہوں نے کہا کہ ملیر جیل میں قیدیوں نے حملہ کیا تو دروازے کی کنڈی ٹوٹ گئی۔ قیدیوں نے جیل سے باہر آکر باقی تالے بھی توڑے۔ فرار قیدی سرنڈر کردیں، نہیں تو دہشتگردی کے مقدمات کا سامنا ہوگا: مراد علی شاہوزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کےالیکٹرک کا ریگولیٹر نیپرا ہے، ہم نے وفاق سے کہا ہے کہ، کے الیکٹرک...
— فائل فوٹو مشیر اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا مصدق عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرپشن انڈیکس بہت بلند ہے، اینٹی کرپشن فورس کے قیام کے لیے نیا قانون لا رہے ہیں۔مصدق عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوہستان کرپشن اسکینڈل اور مردان سولر اسکیم میں کرپشن حقیقت ہے، مردان میں مساجد اور قبرستانوں کے سولر سسٹم کے پیسوں میں کرپشن کی گئی اور جن افسران نے بغیر کام کے ادائیگی کی وہ سزا سے نہیں بچ سکتے۔اُنہوں نے کہا کہ کوہستان کا کیس نیب کے پاس ہے، اس پر میں تبصرہ نہیں کروں گا ہم نے نیب کو بلایا ہے اور تین ہفتے کا وقت دیا ہے، کوہستان اسکینڈل میں محکمہ سی اینڈ ڈبلیو، پی ایچ اے اور...
کھاد کی قیمتوں میں گٹھ جوڑ کے معاملے پر فرٹیلائزر کمپنیوں کے کارٹل پر 37 کروڑ 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔ کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی ) کی جانب سے بڑا ایکشن لیا گیا ہے، جس میں کھاد کی قیمتوں میں گٹھ جوڑ کے معاملے پر فرٹیلائزر کمپنیوں کے کارٹل پر 37 کروڑ 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ کارروائی میں 6 بڑی کمپنیاں اور فرٹیلائزر مینوفیکچرنگ ایڈوائزری کونسل ملوث قرار دی گئی ہے، جس پر فرٹیلائزر کمپنیوں اور ایسوسی ایشن پر مجموعی طور پر 37 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ 6 بڑی فرٹیلائزر کمپنیوں اور ایف ایم پی اے سی پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ ہر کمپنی پر 5...
پاکستان کے سپر اسٹارز ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی نئی فلم "لو گُرو” کا پشتو ویڈنگ سانگ "سادہ اشنا” ریلیز کر دیا گیا۔ عید الاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی رومانوی کامیڈی فلم "لو گُرو” کا ایک اور گانا "سادہ اشنا” ریلیز ہوچکا ہے جس میں ماہرہ خان کی دلہن بنی جھلک توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی اس پشتو ویڈنگ سانگ کے خوب چرچے ہورہے ہیں۔ "سادہ اشنا” ایک شادی کا گانا ہے جس میں پشتو ثقافت کی جھلک واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔ اس گانے میں ماہرہ خان ایک روایتی پشتون دلہن کے روپ میں جلوہ گر ہوئیں اور پوری کاسٹ کے ہمراہ پشتون طرز کا رقص پیش کرتی نظر آئیں۔ فلم میں...
اگر آپ بھی 90 کی دہائی میں بڑے ہوئے ہیں تو یقیناً زکوٹا جن کا ’’مجھے کام بتا دو، میں کیا کروں؟‘‘ جیسا کوئی ڈائیلاگ آج بھی آپ کی یادوں میں تازہ ہوگا۔ خوشخبری یہ ہے کہ پاکستان ٹیلی ویژن نے اپنے ماضی کے سپر ہٹ ڈرامے ’عینک والا جن‘ کو اب اعلیٰ معیار (ایچ ڈی) میں دوبارہ جاری کر دیا ہے، اور وہ بھی یوٹیوب پر۔ یعنی اب وقت اور دن کی قید کے بغیر، جب چاہیں، جہاں چاہیں! یہ شہرۂ آفاق بچوں کا ڈرامہ پہلی بار 1993 میں نشر ہوا تھا اور دیکھتے ہی دیکھتے ہر عمر کے افراد کے دلوں پر راج کرنے لگا۔ جادو، مہم، مزاح اور سبق آموز کہانیاں اس شو کا خاصا تھیں۔...
— اسکرین گریب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ملیر جیل سے فرار قیدیوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرار قیدیوں سے کہتا ہوں کہ سرنڈر کردیں، نہیں تو دہشتگردی کے مقدمات کا سامنا ہوگا۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مزار قائد کے قریب خصوصی بچوں کے بحالی مرکز کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کی اور مختلف سوالوں کے جوابات دیے۔انہوں نے کہا کہ ملیر جیل میں پیش آنے والا واقعہ تشویشناک ہے۔ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث قیدیوں کو بیرکس سے نکالا گیا، سنگل اسٹوری عمارتوں کو اس شدت کے زلزلوں سے نقصان نہیں پہنچتا۔ ملیر جیل واقعے کی تحقیقات ہوگی، قیدیوں کو بیرکس سے نکال کر غلط...
ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمتوں سے برطرف کئے گئے کشمیریوں میں ایک پولیس کانسٹیبل، ایک سکول ٹیچر اور سرکاری میڈیکل کالج کا ایک جونیئر اسسٹنٹ شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض انتظامیہ نے ایک پولیس کانسٹیبل سمیت تین مسلم سرکاری ملازمین کو آزادی پسند تنظیموں سے تعلق کا جواز بنا کر برطرف کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمتوں سے برطرف کئے گئے کشمیریوں میں ایک پولیس کانسٹیبل، ایک سکول ٹیچر اور سرکاری میڈیکل کالج کا ایک جونیئر اسسٹنٹ شامل ہیں۔ جنہیں قابض انتظامیہ نے "قومی سلامتی کے مفاد میں” برطرف کرنے کے بعد جیلوں میں قید کر دیا ہے۔ اگست 2019ء میں مودی حکومت کی طرف سے جموں و...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نریندر مودی سے کسی بھی چیز کی توقع کی جاسکتی ہے۔نجی ٹی و ی جیو نیوز کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع نے کہا کہ نریندر مودی پورے خطے کے لئے خطرہ ہے، اس سے کسی بھی چیز کی توقع کی جاسکتی ہے، بھارتی عسکری مشقیں ’سیاسی ڈرامہ‘ ہے، پوری دنیا میں صرف اسرائیل بھارت کے ساتھ کھڑا ہےانہوں نے کہا کہ مودی نے اپنی گرتی ہوئی مقبولیت کو سہارا دینے کے لئے خطے میں جنگی ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی ، بھارتی حکومت نے کہیں نہیں کہا کہ پہلگام واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جنگ کے بعد دہشتگردی...
سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز—فائل فوٹو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے کہا ہے کہ خفیہ مذاکرات سے متعلق باتیں ہم بھی سن رہے ہیں، مذاکرات کیلئے کوئی سنجیدہ آفر ہوئی تو بات کریں گے۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ملاقات میں صاف کہا کہ کسی سے مذاکرات نہیں ہو رہے۔شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ہم کوئی احتجاج برائے احتجاج تو نہیں کرنا چاہتے، احتجاج اس لیے ہی کیا جاتا ہے کہ لوگوں کو حقوق نہیں ملتے، ملک کا سب سے بڑا سیاسی لیڈر اگر جیل میں ہے تو سیاسی جدوجہد تو کرنا ہوگی۔ احتجاجی سیاست دوبارہ سے شروع کرنے کیلئے پارٹی نے لائحہ عمل تیار کرلیا:...
رہنما تحریک انصاف نیاز اللہ نیازی کا کہنا ہے کہ آپ نے ٹھیک کہا کہ پولیٹکل اسٹیبلٹی ملک میں چاہیے اور میرا خیال ہے کہ8 فروری کے بعد ہم بھی یہی کہہ رہے ہیں. انھوں نے کہا کہ کیونکہ عمران خان کا جو ووٹ ہے ، عمران چاروں صوبوں کی یونٹی کا نشان ہے، لوگ باہر نکلتے ہیں لیکن لوگوں کے ساتھ جو ظلم، جبر اور تشدد ہو رہا ہے، اس سے لوگوں کو روکا جا رہا ہے، لوگوں کو باہر نکلنے سے روکا جا رہا ہے، لوگ باہر نکلیں گے تو پورا پاکستان نکل پڑے گا.رہنما مسلم لیگ (ن) طاہر خلیل سندھو نے کہا کہ سب سے پہلے آپ نے جو انڈیا کی بات کی مودی جو ہے وہ...

میرے سینے میں بہت کچھ دفن ، میرا میٹر گھومے تو کبھی کبھی باجوہ کے خلاف کہہ دیتا ہوں، خواجہ آصف ایک بار پھر اپنے روایتی انداز میں سامنے آگئے
اسلام آباد (آئی این پی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میرے سینے میں بہت کچھ دفن ہے، میرا میٹر گھومے تو کبھی کبھی باجوہ کے خلاف کہہ دیتا ہوں، کچھ کہتا ہوں تو باجوہ میرے بڑوں سے شکایتیں کرتے ہیں، ہماری 2 نسلوں نے اتنی سیاست نہیں کی جتنی باجوہ نے اپنے پانچ سالہ دور میں کی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت کے خلاف سفارتی جنگ بھی ہونی چاہیے ، کلبھوشن یادیو ہمارے پاس بھارتی دہشت گردی کا ثبوت ہے، بھارت کو تکلیف ہے کہ ٹرمپ کشمیر کی بات کیوں کررہا ہے، بھارت کو سب سے بڑا نقصان یہ ہوا کہ کشمیر کا معاملہ دنیا کے ریڈار پر...
مکہ مکرمہ میں حج کے 7 دنوں کے دوران مقدس مقامات کی میٹرو لائن پر جسے المشاعر المقدسہ میٹرو کہا جاتا ہے 4,900 سفر مکمل کیے جانے اور تقریباً 20 لاکھ زائرین کی نقل و حرکت متوقع ہے۔ یہ ریلوے لائن سال میں صرف حج کے ایام میں محدود مدت کے لیے کام کرتی ہے اور زائرین کو عرفات، مزدلفہ اور منیٰ جیسے مقدس مقامات تک پہنچانے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ پیر کو وزارت ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک سروسز کے ترجمان صالح الزوید نے حج کے دوران استعمال ہونے والے ٹرانسپورٹ نظام سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ فضائی، زمینی، بحری اور لاجسٹک تمام شعبوں میں بھرپور تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کیا حج کے دوران...
ویب ڈیسک: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بنوں اور باجوڑ میں خوارجی دہشتگردوں کا حملہ پسپا کرنے پر خیبرپختونخوا پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا پولیس نے جوانمردی سے خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کرکے حملہ ناکام بنایا ،حملہ ناکام بنانے پر پولیس ٹیم کو خراج تحسین تحسین کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں نے پہلے بھی دلیری کے ساتھ خوارجی دہشتگردوں کے حملوں کو پسپا کیا ،پولیس نے انتہائی پروفیشنل انداز میں خوارجی دہشتگردوں کے حملے کا منہ توڑ جواب دیا اور مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ وفاقی حکومت نے عیدالاضحٰی پر عام تعطیلات کا اعلان کردیا فتنہ الخوارج کے...
پنجاب میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جب کہ خیبر پختونخوا میں موسم شدید گرم اور خشک ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں اور ہلکی بارش موسم خوشگوار ہوگیا اور درجہ حرارت میں کمی آ گئی۔ صوبائی دارالحکومت میں کم سے کم درجہ حرارت 27 جب کہ زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔ لاہور میں آج بھی گرد آلود ہواؤں کے ساتھ کہیں کہیں بارش کے امکانات ہیں۔ دوسری جانب خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جب کہ میدانی علاقوں میں شدید گرمی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چترال بالائی و زریں ، سوات ، دیر، بالائی و زریں ، مالاکنڈ،،...
کراچی میں زلزلے کے جھٹکوں کے دوران ملیر جیل سے 200 سے زائد قیدی فرار ہوگئے جن میں سے تقریباً 80 سے زائد مفرور قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے تاہم 100 سے زائد قیدی تاحال مفرور ہیں۔ واقعے کی خبر پھیلی تو سوشل میڈیا صارفین بھی اس پر تبصرے کیے بنا نہ رہ سکے۔ ایک صارف نے لکھا کہ کراچی میں انہونی ہو گئی، زلزلے کے خوف سے ڈسٹرکٹ جیل ملیر کی دیواریں توڑ کر قیدی فرار ہو گئے۔ کیا آپ نے پہلے کبھی ایسا مذاق سنا ہے؟ کراچی میں انہونی ہو گئی زلزلے کے خوف سے ڈسٹرکٹ جیل ملیر کی دیواریں توڑ کر قیدی فرار ہو گئے۔ پہلے کبھی ایسا مذاق سنا ہے آپ نے ؟ pic.twitter.com/wdlgwl4qDW...

باجوڑ اور بنوں کے پولیس اسٹیشنز پر دہشت گردوں کے حملے ناکام، پولیس کا بہادری سے مقابلہ، 4 اہلکار زخمی
خیبر پختونخوا کے اضلاع باجوڑ اور بنوں میں گزشتہ رات دہشت گردوں اور شدت پسندوں کی جانب سے دو مختلف تھانوں پر حملے کیے گئے، جنہیں پولیس نے بروقت اور بہادری سے ناکام بنا دیا۔ انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کے مطابق ضلع باجوڑ میں تھانہ لوئی ماموند اور بنوں میں تھانہ میریان کو فتنۂ الخوارج نے نشانہ بنایا۔ دونوں مقامات پر پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گرد پسپا ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ لوئی ماموند پر رات گئے ہونے والے حملے میں ایس ایچ او فضلی رحمان سمیت چار اہلکار زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں شاکر، طورسم اور محمد حسن شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر ہیڈکوارٹر خار اسپتال منتقل کر دیا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج سے جمعرات تک اسلام آباد، پنجاب ، خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق عید کی چھٹیوں کےدوران میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک ر ہے گا۔ تاہم عید الاضحی پر 7 سے 9 جون کے دوران دیر، سوات، چترال، کوہستان اور مانسہرہ میں بارش کا امکان ہے۔
پاکستان اور افغانستان نے یکم جون 2025 سے اپنے تعلقات اپ گریڈ کر لیے۔ اس فیصلے کے تحت کابل میں پاکستان کے ناظم الامور عبدالرحمان نظامانی کو سفیر کے درجے پر ترقی دے دی گئی۔ افغانستان نے اسلام آباد میں اپنے ناظم الامور سردار احمد شکیب کو سفیر مقرر کر دیا۔ 21 مئی کو بیجنگ میں ہونے والے پاک چین افغانستان کے سہ فریقی وزرا خارجہ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا جس پر اب عمل درآمد ہو گیا ہے۔ پاکستان افغانستان میں تعلقات میں تناؤ کے خاتمے کے لیے کوشش مارچ میں شروع ہوئی تھی۔ 21 مارچ کو پاکستان کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان صادق خان کابل پہنچے تھے۔ اس کے بعد تسلسل سے وفود کے تبادلے ہوئے۔...
کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ نے 53 کروڑ کے بینک فراڈ کیس میں اداکارہ نادیہ حسین سمیت 3 ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ ایک بار پھر موخر کردیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ کی عدالت کے روبرو 53 کروڑ کے بینک فراڈ کیس میں اداکارہ نادیہ حسین سمیت 3 ملزم کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ نادیہ حسین اور دیگر ملزمان پیش ہوئے۔ عدالت نے نادیہ حسین، امتیازاحمد اور فیصل کی درخواستوں پر فیصلہ ایک بار پھر موخر کردیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ درخواستوں پر فیصلہ 11 جون کو سنایا جائے گا۔ واضح رہے کہ نادیہ حسین، امتیاز احمد اور فیصل عبوری ضمانت پر ہیں۔ استغاثہ کے مطابق امتیاز اور فیصل پر الزام ہے کہ...
الجزیرہ کے ساتھ گفتگو میں المرداوی نے کہا کہ اسرائیل اصرار کرتا ہے کہ پہلے دن ہی 10 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کیا جائے، جبکہ وہ معاہدے کی دیگر شقوں پر عمل درآمد کی کوئی ضمانت دینے کو تیار نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صہیونی حکومت نے اپنے تازہ اقدام میں امریکی ثالث کی پیش کردہ تجویز کو بھی قبول کرنے سے انکار کر دیا، جس سے ایک بار پھر واضح ہو گیا کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔ فارس نیوز کے مطابق، فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما محمود المرداوی نے پیر کی شام اس بات پر تاکید کی کہ صہیونی حکومت نے جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی، جس پر فلسطینی مزاحمت اور امریکی...
اپنے تازہ ترین اقدام میں قابض اسرائیلی رژیم نے امریکی ثالث کیجانب سے پیش کردہ معاہدے کو ماننے سے بھی انکار کر دیا کہ جس سے ایک بار پھر یہ ثابت ہوا کہ قابض و سفاک صیہونی رژیم، غزہ میں جنگ کو روکنے سے مکمل طور پر انکاری ہے! اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے مرکزی رہنما محمود المرداوی نے اعلان کیا ہے کہ قابض صیہونی رژیم نے جنگ بندی کی اس تجویز کو قبول نہیں کیا کہ جس پر فلسطینی مزاحمت اور امریکی ثالث نے اتفاق کیا تھا۔ اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اس اقدام سے اسرائیل کا مقصد "اپنے اندرونی مسائل کو سلجھانا" ہے، محمود المرداوی نے کہا کہ ہماری قوم کو بھوک سے...
مونس علوی : فوٹو فائل کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مونس علوی کا کہنا ہے کہ حکومت 300 فیڈرز لے کر ریکوری میں مدد دے تو لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ممکن ہے۔ایک بیان میں مونس علوی نے کہا کہ وہ آج سندھ اسمبلی کی کمیٹی کے اجلاس سے چئیرمین توانائی کمیٹی کی اجازت کے بعد روانہ ہوئے۔ وہ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔ پاور ڈویژن نے کے الیکٹرک کے ٹیرف پر نظر ثانی کی درخواست نیپرا میں جمع کروادی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ پاور ڈویژن سیکٹر کسی بھی نجی یا سرکاری کمپنی کی نااہلی کی حوصلہ افزائی کا متحمل نہیں ہو سکتا، مونس علوی نے کہا کہ کے الیکٹرک کے...
درخواست سیکرٹری جنرل پشاور ہائیکورٹ بار کی توسط سے دائر کی گئی ہے، جس میں چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن، صوبائی حکومت اور دیگر کو فریقین بنایا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں لا یونیورسٹی کے قیام کے لیے عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے کے معاملے پر پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے توہین عدالت درخواست دائر کردی۔ درخواست سیکرٹری جنرل پشاور ہائیکورٹ بار کی توسط سے دائر کی گئی ہے، جس میں چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن، صوبائی حکومت اور دیگر کو فریقین بنایا گیا ہے۔ درخواست کے مطابق 2012ء میں پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کو لا یونیورسٹی کے قیام کے لیے احکامات دیے تھے، 2015ء میں سپریم کورٹ نے فریقین کو لا یونیورسٹی کے قیام کے...
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) نے 18 وزارتوں کیلئے اربوں روپے کی تکنیکی گرانٹس کی منظوری دیدی ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس پیر کو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں مختلف محکموں کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹس منظور کر لی گئیں جبکہ آئی ایس پی آر کی تکنیکی اپ گریڈیشن کے لیے بھی خصوصی گرانٹ منظور کر لی گئی ہے۔ ای سی سی اجلاس میں وزارت خزانہ کے لیے 1.259 ارب روپے کی تکنیکی گرانٹ کی گئی، یہ رقم گندم کےبیج کی نقد ادائیگی پروگرام کے غیر استعمال شدہ فنڈزکی مد میں سندھ کو دی جائے گی۔ وزارت خزانہ کے لیے 5.6 ارب روپے کی تکنیکی گرانٹ...
بھارتی ریاست سکم میں ایک فوجی کیمپ پر مٹی کا تودہ گرنے سے 3 بھارتی فوجی ہلا ک اور 6 لاپتا ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک دفاعی عہدیدار نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ ریاست کے ضلع منگن کے قصبے لاچن میں تیز بارشوں کے باعث پیش آیا۔ انہوں نے کہاکہ علاقے میں شدید اور مسلسل بارش کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 3 فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں جن کی شناخت حوالدار لکھویندر سنگھ، لانس نائیک منیش ٹھاکر اور پورٹر ابھیشیک لکھڑا کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی لاشیں ملبے سے نکال لی گئی ہیں جبکہ 4 فوجی واقعے میں زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ امدادی ٹیمیں لاپتا ہونے والے...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میرے سینے میں بہت کچھ دفن ہے، میرا میٹر گھومے تو کبھی کبھی باجوہ کے خلاف کہہ دیتا ہوں، کچھ کہتا ہوں تو باجوہ میرے بڑوں سے شکایتیں کرتے ہیں، ہماری 2 نسلوں نے اتنی سیاست نہیں کی جتنی باجوہ نے اپنے پانچ سالہ دور میں کی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت کے خلاف سفارتی جنگ بھی ہونی چاہیئے، کلبھوشن یادیو ہمارے پاس بھارتی دہشت گردی کا ثبوت ہے، بھارت کو تکلیف ہے کہ ٹرمپ کشمیر کی بات کیوں کررہا ہے، بھارت کو سب سے بڑا نقصان یہ ہوا کہ کشمیر کا معاملہ دنیا کے ریڈار پر آگیا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ میرے...
اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل(این ای سی) جمعرات کو آئندہ مالی سال کیلئے 3795 ارب روپے کے لگ بھگ مالیت کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے گی، پنجاب کیلئے آئندہ سال 1188 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ منظور ہوسکتا ہے، آئندہ مالی سال سندھ کیلئے 887 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ منظور ہوسکتا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں وزرائے اعلیٰ پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان بھی شریک ہوں گے۔ وزیرخزانہ محمداورنگزیب این ای سی کے اجلاس میں بجٹ پر وزیراعظم شہبازشریف کو بریفنگ دیں گے، قومی اقتصادی کونسل میں آئندہ بجٹ کیلئے خدوخال کی منظوری دی جائے گی۔ نیشنل اکنامک کونسل آئندہ مالی سال کیلئے 3795 ارب ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے گی، پنجاب...
ملکارجن کھڑگے نے پارٹی کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سیلاب زدہ علاقوں میں لوگوں کی مدد کریں اور ہر ممکن طریقے سے تعاون کا ہاتھ بڑھائیں۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے آسام اور شمال مشرق کی کچھ دیگر ریاستوں میں سیلاب و لینڈ سلائڈنگ سے پیدا مشکل حالات پر اپنی فکر کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ترقیات کے بنیادی ایشوز سے جذباتی اور پولرائزیشن والے ایشوز کی طرف توجہ بھٹکانا بی جے پی کی سیاست کی شناخت بن چکی ہے۔ دراصل آسام میں سیلاب کی حالت انتہائی سنگین بنی ہوئی ہے۔ ریاست کی 10 اہم ندیاں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں، جبکہ 15 سے زائد...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر پاکستان میں تعینات روس کے سفیر البرٹ پی خوریف کے اعزازمیں ظہرانہ دیا۔ گورنر نے سفیر کا استقبال کیا۔ ظہرانہ میں روسی سفارتخانہ کے سینئر سفارتکار بھی سفیرکے ہمراہ تھے۔پیر کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا نے ظہرانہ میں روسی سفیر کا کرم متاثرین کیلئے امدادی سامان کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا۔ گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے دیئے گئے ظہرانہ میں دونوں ممالک کے درمیان شعبوں میں باہمی تعلقات بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختونخوا بالخصوص کرم متاثرین کیلئے بروقت امداد کی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ڈیرہ اسماعیل خان کی سماجی شخصیت ملک عمران بڈھ اور پاکستان پیپلز پارٹی بنوں کے ڈویژنل صدر نیک دراز وزیر کی قیادت میں عوامی وفود نے گورنر ہائوس اسلام آباد میں ملاقاتیں کیں۔(جاری ہے) پیر کو یہاں جاری بیان کے مطابق اس موقع پر جنوبی اضلاع میں امن و امان کی صورتحال ، صوبائی حکومت کی جانب سے کرپشن کی بھرمار، عوام کو درپیش مسائل سمیت وفاق سے متعلق ترقیاتی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفود نے ڈیرہ اسماعیل خان اور جنوبی اضلاع کے لئے ترقیاتی منصوبوں کے حوالہ سے گورنر خیبرپختونخوا کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کے اراکین نے سی ای اوکے الیکٹرک مونس علوی پربرہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا طے ہوا تھا رات کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی تو شیڈول کس کی اجازت سے تبدیل ہوا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کی لوڈشیڈنگ سے متعلق خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس چیئرمین خصوصی کمیٹی فیاض بٹ کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ ، سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی سمیت دیگر شریک ہوئے جبکہ حیدرآباد و سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ سی ای او کے الیکٹرک کے پہنچنے سے قبل اجلاس میں گرما گرمی رہی، کمیٹی ارکان نے کہا کہ سی ای او کے الیکٹرک نہ پہنچتے...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2025ء)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ پنجاب کے سوا تینوں صوبوں نے بلدیاتی الیکشن کروادیا ہے، الیکشن کمیشن نے آرڈر کر دیا تو پنجاب کو بلدیاتی الیکشن کروانے ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تاخیر کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے سماعت کی۔اس دوران وزیر بلدیات پنجاب نے کہا کہ رولز کا ڈرافٹ ہمارے پاس موجود ہے وہ کمیشن کو دے سکتے ہیں، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی قانون سازی کا معاملہ قائمہ کمیٹی میں زیر غور ہے، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ جًلدی قانون سازی کروائی جائے۔سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید...
بجٹ میں عام آدمی کے مسائل اور انکی توقعات کو مدنظر رکھا جائے چوہدری شجاعت حسین WhatsAppFacebookTwitter 0 2 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)چوہدری شجاعت حسین کی پارٹی رہنماوں سے اہم ملاقات، ملاقات میں ڈاکٹر محمد امجد،مصطفی ملک، مہرین ملک آدم، ڈاکٹر رحیم اعوان،انیلہ چوہدری،عاطف مغل، رضوان صادق،چوہدری جہانگیر میں موجود تھے ۔ اس موقع پر چوہدری شجاعت نے کہا کہ پاکستان خطہ میں ایک نئی طاقت بن کر ابھرا ہے ، اب سب کو مل کر پاکستان کو اقتصادی قوت بنانا ہو گا،پاکستانی قوم جرات مند، بہادر قوم اسے چیلنجوں سے نمٹنا آتا ہے، قوم کو اپنی افواج اور سپہ سالار فیلڈ مارشل عاصم منیر، ائر چیف ظہیر احمد بابر، نیول چیف نوید اشرف...
لاہور(نیوز ڈیسک)عید الاضحیٰ میں چند روز باقی ہیں اور قربانی کے جانوروں کی بڑھتی قیمتوں نے لوگوں کے ہوش ٹھکانے لگادیے ہیں۔ کراچی اور لاہور کی منڈیوں میں ایک سروے کے مطابق جانوروں کی قیمتوں میں 70 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے ہر شخص مہنگائی کا رونا رو رہا ہے ۔ اداکار ،سیاستدان ، سلیبرٹی ہر شخص اپنے اپنے انداز میں مہنگے جانوروں پر بات کررہا ہے ایسے میں نعمان اعجاز کی ایک پوسٹ پر صارفین نے ان کو آڑے ہاتھوں لے لیا . اداکار نعمان اعجاز نے بھی قربانی کے جانور کی بڑھتی قیمتوں پر تشویش کا اظہارکیا تاہم جانور کا پوسٹ میں آئی فون سے موازنہ سینئر اداکار کو بھاری پڑگیا۔ انسٹاگرام پر...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہ کرائے گئے تو الیکشن کمیشن وزیراعظم کو بھی طلب کرسکتا ہے۔نجی سوشل میڈیا ویب سائٹ وی نیوز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے یہ بات پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران کہی، جس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر نے کی۔ 5 رکنی کمیشن کے روبرو سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب اور وفاقی حکومت بلدیاتی انتخابات کرانے میں سنجیدہ نظر نہیں آتیں۔ان کے مطابق پنجاب میں 3 سال سے بلدیاتی انتخابات نہیں کرائے گئے حالانکہ وہاں 31 دسمبر 2021 کو بلدیاتی حکومتوں کی مدت ختم...
کلیم اختر : اپریل2025کےسیلزٹیکس وفیڈرل ایکسائزریٹرن جمع کرانےکی تاریخ میں توسیع کر دی۔ ایف بی آرنےریٹرن جمع کرانےکی آخری تاریخ 5جون2025تک مہلت دے دی۔واجب الاداسیلزٹیکس کی ادائیگی کےعمل کویقینی بنانےکی ہدایات جاری کر دی۔ توسیع کااطلاق تمام ایل ٹی اوز، ایم ٹی اوز، سی ٹی اوز اور آر ٹی اوز پر کیا گیا۔سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 اور فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 کے تحت توسیع کی گئی۔ عید کے روز موسم کیسا رہے گا؟ اہم پیشگوئی
---فائل فوٹو چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ پنجاب کے سِوا تینوں صوبوں نے بلدیاتی الیکشن کروادیا ہے، الیکشن کمیشن نے آرڈر کر دیا تو پنجاب کو بلدیاتی الیکشن کروانے ہوں گے۔پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تاخیر کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے سماعت کی۔اس دوران وزیرِ بلدیات پنجاب نے کہا ہے کہ رولز کا ڈرافٹ ہمارے پاس موجود ہے وہ کمیشن کو دے سکتے ہیں، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی قانون سازی کا معاملہ قائمہ کمیٹی میں زیر غور ہے، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ جَلدی قانون سازی کروائی جائے۔سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے کہا ہے کہ 31دسمبر 2021ء کو پنجاب میں بلدیاتی حکومتوں...
اسکرین گریب وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ فتنہ پارٹی کے لوگ آج بھی جھوٹ بول رہے ہیں، ان لوگوں کا رونا دھونا آج بھی جاری ہے، پی ٹی آئی کو یہاں انصاف کی توقع نہیں تو مریخ پر چلے جائیں۔عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ سمبڑیال میں مریم نواز کی خدمت کو ووٹ ملے، پی ٹی آئی سمبڑیال میں پہلے 10 ہزار اور پھر 30 ہزار سے زائد ووٹوں سے ہار گئی، کل کے ضمنی الیکشن سے قیدی نمبر 804 کا بیانیہ ناکام ہو گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی والے آج بھی ادروں کے خلاف سیاست کرنے میں مصروف ہیں۔ پی پی 52 سیالکوٹ کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ، ن لیگ...
غزہ : غزہ میں جاری انسانی بحران پر جرمنی، مصر اور اقوامِ متحدہ کی جانب سے اسرائیل پر شدید دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ وہ فوری طور پر امداد کی فراہمی کی اجازت دے۔ جرمن چانسلر فریڈرِش میرٹس نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے فون پر گفتگو کی اور زور دیا کہ اسرائیل فوری طور پر غزہ میں انسانی امداد کی ترسیل اور محفوظ تقسیم کو یقینی بنائے۔ ادھر مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے قاہرہ میں نیوز کانفرنس کے دوران کہا: "فلسطینیوں کے خلاف بھوک کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا ناقابل قبول ہے۔" انہوں نے غزہ میں بے روک ٹوک امداد کے داخلے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔ اقوام متحدہ کے ادارہ خوراک...
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہ کرائے گئے تو الیکشن کمیشن وزیراعظم کو بھی طلب کرسکتا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر یہ بات پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران کہی، جس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر نے کی۔ 5 رکنی کمیشن کے روبرو سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب اور وفاقی حکومت بلدیاتی انتخابات کرانے میں سنجیدہ نظر نہیں آتیں۔ ان کے مطابق پنجاب میں 3 سال سے بلدیاتی انتخابات نہیں کرائے گئے، حالانکہ وہاں 31 دسمبر 2021 کو بلدیاتی حکومتوں کی مدت ختم ہو چکی ہے۔ سیکریٹری نے مزید بتایا کہ 2019 سے اب تک پنجاب میں...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 جون ۔2025 )آئندہ مالی سال 2025-26کے وفاقی بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات کا نیا دور آئندہ دو روز میں شروع ہو نے کا امکان ہے حکومتی ذرائع کے حوالے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بجٹ اہداف، محصولات، سبسڈی، دفاعی اخراجات اور توانائی اصلاحات جیسے اہم امور پر بات چیت کا عمل جاری ہے.(جاری ہے) ذرائع کے مطابق حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان ٹیکس وصولی کے نئے ہدف پر گفتگو ہو رہی ہے جبکہ مختلف شعبوں سے متوقع ٹیکس آمدن کے تخمینے پر کام مکمل کیا جا رہا ہے ان مذاکرات میں دفاعی بجٹ اور سبسڈی کے حجم پر...
بلوچستان کے ضلع شیرانی میں واقع تورغر کے گھنے جنگلات میں لگنے والی شدید آگ تیسرے روز بھی مکمل طور پر قابو میں نہ آ سکی۔ 31 مئی کو بھڑکنے والی آگ نے اب تک کم از کم 500 ایکڑ جنگلاتی رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جس سے مقامی حیاتیاتی نظام کو بھی سنگین خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ابتدائی طور پر آگ نشیبی علاقوں میں لگی، تاہم تیز ہواؤں اور پہاڑی ڈھلانوں کے باعث شعلے بلندی کی جانب پھیلتے چلے گئے، جس سے آگ بجھانے کی کوششیں مزید پیچیدہ ہو گئیں۔ ڈپٹی کمشنر شیرانی بہرام سلیم نے میڈیا کو بتایا کہ آگ بھڑکنے کے فوری بعد صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی...
پاکستان کے صدر آصف علی زادری کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے کہہ رہے ہیں کہ ’سیاست ہم پر چھوڑ دیں‘۔ آصف زرداری نے پاکستانی اور بنگلہ دیش ٹیم کے کھلاڑیوں سے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستانی کھلاڑیوں کے سامنے ہاتھ جوڑتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ اچھا کام کر رہے ہیں اس لیے سیاست چھوڑیں۔ یہ ہم جیسے لوگوں کا کام ہے جو 14 سال قید کاٹ سکتے ہیں۔ آپ ایسا نہیں کر سکتے۔ ان کی اس بات پر کھلاڑیوں نے قہقہہ لگایا۔ ‘Leave politics out, plz leave politics for us’ ???? President Asif Zardari folds hands in front...
پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں بیٹے نے نصحیت کا برا مناتے ہوئے فائرنگ کرکے اپنی ماں کو قتل کردیا۔ پشاور پولیس کے مطابق عاصمہ بی بی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گئیں۔ یہ بھی پڑھیے: کراچی: جائیداد کے لالچ میں ماں کو قتل کرنے والا بیٹا گرفتار پولیس کے مطابق مقتولہ عاصمہ اپنے بیٹے حبیب اللہ کو آوارہ لڑکوں کے ساتھ گھومنے پھرنے سے منع کرنے کے لیے نصیحت کرتی تھیں، بیٹے نے نصیحتوں کو برا مناکر والدہ کو کمرے میں بند کر کے گولی مار دی پولیس نے کہا ہے کہ بیٹا ماں کو قتل کرنے کے بعد فرار ہوگیا۔ قتل آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پیرے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان۔ تا ہم گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان۔ تا ہم شام/رات میں گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بالائی خیبرپختونخوا ،اسلام آباد،خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی/ تیز ہواؤں اور گرج چمک...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کے بیانات پر جواب میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی سرکس واپس آ چکا ہے۔ وہی پرانا سکرپٹ، جھوٹ، ڈرامہ اور نان سٹاپ واویلا ہے۔ لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ہاتھ خالی اور کاکردگی کچھ نہ ہو تب آپ زور زور سے چیختے چلاتے ہیں۔ شکست کے ماروں کی مایوسی انتہا پر پہنچ چکی ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ واقعی اپنا سب کچھ برباد کر چکے ہیں۔ ان کے پاس کوئی منصوبہ ہے نہ شرمندگی کا احساس۔ سینئر صوبائی وزیر نے یہ بھی کہا کہ ان کے پاس کچھ بچا ہے تو بس وہی...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) تحریک انصاف نے تحریک چلائی تو کیا ہو گا ۔۔۔؟ رانا ثناء اللہ کھل کر بول پڑے ۔ ’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام ’’نیا پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ کسی بھی تحریک کا خطرہ خود پی ٹی آئی کو ہو گا، انہیں کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ پی ٹی آئی جس راستے پر گامزن ہے اسے احساس نہیں اس کی صلاحیت کیا ہے؟ اس کے بعد یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ پی ٹی آئی کے اگلے 2، 3 سال کیسے ہوں گے۔ پچھلے سال پی ٹی آئی نے 24 نومبر کی تاریخ دی تو میں نے کہا تھا کہ نہ ان کی صلاحیت ہے نہ تیاری، اب...
—فائل فوٹو ڈیرہ غازی خان کے علاقے تونسہ میں پولیس اور دہشت گردوں میں مقابلہ ہوا ہے۔پولیس مقابلے میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ دیگر فرار ہو گئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سید علی نے بتایا ہے کہ فائرنگ سے 4 دہشت گرد مارے گئے اور ان کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب رہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد دستی بم اور راکٹ لانچر سے لیس تھے۔پولیس کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے۔
ڈیرہ غازی خان کے علاقے تونسہ میں پولیس اور دہشت گردوں میں مقابلہ ہوا ہے۔ پولیس مقابلے میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ دیگر فرار ہو گئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سید علی نے بتایا ہے کہ فائرنگ سے 4 دہشت گرد مارے گئے اور ان کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب رہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد دستی بم اور راکٹ لانچر سے لیس تھے۔ پولیس کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے۔ Post Views: 4
خیبرپختونخوا میں تعلیمی ایمرجنسی کے تحت تمام سرکاری اسکولزکو فرنیچر فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت نئے سالانہ ترقیاتی پروگرام سے متعلق اجلاس ہوا،اس موقع پرعلی امین گنڈاپور نے کہا کہ سرکاری اسکولوں میں کوئی بھی بچہ فرش پر نہیں بیٹھے گا۔اگلے مالی سال میں تمام سرکاری ا سکولوں میں فرنیچر کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی،سرکاری اسکولز میں بچوں کو فرنیچر، واش رومز اور پینے کا پانی فراہم کرنا ترجیح ہے۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے واضح کیا کہ سرکاری اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
کراچی(نیوز ڈیسک)ہنڈائی نیشاط موٹرز پرائیویٹ لمیٹڈ نے اپنی مختلف ماڈلز کے فریٹ چارجز میں اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ چارجز میں یہ تبدیلی جس کا اعلان 19 مئی 2025 کو سرکاری سرکلر کے ذریعے کیا گیا 1 جون سے موثر ہوگی اور ان تمام گاڑیوں پر لاگو ہوگی جن کی انوائس اُس تاریخ یا اس سے بعد میں ہوں گی۔ فریٹ چارجز میں 15 ہزار روپے کا اضافہ اس تبدیلی کا اثر ہنڈائی کی مشہور ترین گاڑیوں پر بھی پڑے گا جن میں ہنڈائی پورٹر، ایلانٹرا ہائبرڈ، ٹوسان ہائبرڈ، سونٹا اور سانتا فی ہائبرڈ شامل ہیں۔ ان تمام ماڈلز پر اب مزید 15 ہزار روپے کا فریٹ چارج لاگو ہوگا۔ ذیل میں تازہ ترین فریٹ چارجز کی تفصیل...
کراچی(نیوز ڈیسک)عیدالاضحیٰ قریب آتے ہی فلمی مداحوں کی بے چینی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، خاص طور پر ان شائقین کے لیے جو ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی جوڑی کو اسکرین پر دیکھنے کے منتظر ہیں۔ ان کی آنے والی فلم ”لوگرو“ کو سال کی سب سے متوقع فلموں میں شمار کیا جا رہا ہے، اور اب فلم کا پشتو گانا ”سدا آشنا“ منظرِ عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر مقبولیت کی نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔ اس رنگا رنگ میوزک ویڈیو میں ماہرہ خان، ہمایوں سعید اور احمد علی بٹ پشتو ثقافت سے بھرپور گانے پر جھومتے نظر آتے ہیں۔ ویڈیو میں دکھایا گیا روایتی لباس، پشتون رقص کے انداز اور دھن کی خوشبو نے...
پشاور: جمعیت علماءاسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کے پی میں پیپلز پارٹی کا احتجاج کرپشن کےخلاف نہیں بلکہ اس لئے تھا کہ ان کا ریکارڈ کیوں توڑا، جب تک کے پی میں ہماری حکومت نہ ہو کرپشن ختم نہیں ہو سکتی۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہماری کردار کشی کی گئی مگر ہمارے خلاف ایک ایف آئی آر تک درج نہ کر سکے۔ان کا کہنا ہے کہ آج ملک میں آئین کو پامال کیا جا رہا ہے، حکومت کے اقدامات کو مسترد کرتے ہیں، مختلف شہروں میں جلسے منعقد کریں گے، 29 جون کو ہزارہ ڈویژن میں بہت بڑا اجتماع کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ...
خیبر پختون خوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف—فائل فوٹو خیبر پختون خوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف نے انکشاف کیا ہے کہ ہم نے 20 ارب کی چوری شدہ رقم جے یو آئی کے لوگوں سے وصول کی۔میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن جس کرپشن اسکینڈل کی بات کرتے ہیں، اس وقت یہ خود نگراں حکومت کا حصہ تھے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کے لوگ ٹھیکے اور کمیشن لے کر تجوریاں بھر رہے تھے، 20 ارب کے لگ بھگ چوری شدہ رقم آپ ہی کے لوگوں سے وصول کی۔ترجمان خیبر پختون خوا حکومت نے کہا کہ جے یو آئی، پیپلز پارٹی اور دیگر تانگہ پارٹیاں ضرور تحریک چلائیں...
پشاور میں منعقدہ صوبائی کونسل کے اجلاس میں دہشت گردی کی نئی لہر اور ڈرون حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا، رہنماوں کا کہنا تھا کہ بھارت کو دندان شکن جواب پر پوری قوم افواج پاکستان کی پشت پر کھڑی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل خیبر پختونخوا کی صوبائی کونسل کا اجلاس مرکز اسلامی پشاور میں صوبائی صدر عبدالواسع کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امراء مولانا ہدایت اللہ، مولانا تسلیم اقبال، جمعیت اہلحدیث کے محمد ادریس خلیل، جے یو پی کے ڈاکٹر نور حکیم جیلانی، سابق ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی، مولانا حنیف اللہ اور جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات نورالواحد جدون سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجلاس...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت نئے سالانہ ترقیاتی پروگرام سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں مشیر خزانہ، چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل چیف سیکرٹریز کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے تعلیمی ایمرجنسی کے تحت تمام سرکاری اسکولوں میں سو فیصد بچوں کو فرنیچر فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت نئے سالانہ ترقیاتی پروگرام سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں مشیر خزانہ، چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل چیف سیکرٹریز کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ علی امین گنڈاپور نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ سرکاری اسکولوں میں کوئی بھی بچہ فرش پر نہیں بیٹھے گا، اگلے مالی سال کے...
جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کرپشن اس وقت تک ختم نہیں ہو سکتی جب تک ہماری حکومت قائم نہیں ہو جاتی۔ اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہییں۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ماضی میں ہمارے دور میں کرپشن میں واضح کمی آ چکی تھی، لیکن آج تک آمنے سامنے بیٹھ کر لو دو کیا جاتا ہے۔ صوبے میں کرپشن سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے لطیفہ سناتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی کرپشن کے خلاف احتجاج نہیں کررہی بلکہ اپنا ریکارڈ ٹوٹنے کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی وزیراعظم مودی کی حماقتوں کی وجہ...

پی ٹی وی انتظامیہ نے نئی حکومت کوخوش کرنے کیلئے فواد چوہدری کے نام کی تختی ہٹادی لیکن وزیراطلاعات عطا تارڈ کو پتہ چلا تو انہوں نے کیا کیا؟ فواد چوہدری بھی سراہنے پر مجبور
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان میں کسی کے نام کی تختی لگانا یا اکھاڑنا کوئی نئی بات نہیں، ایسا بھی کچھ پی ٹی وی میں ہوا اور سابق وزیراطلاعات فواد چوہدری کے نام کی یادگاری تختی ہٹادی گئی لیکن جب موجودہ وزیراطلاعات کو پتہ چلا تو انہوں نے نہ صرف دوبارہ تختی لگوائی بلکہ فواد چوہدری سے رابطہ بھی کیا جس پر انہوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے ایک پیغام بھی جاری کردیا۔ فواد چوہدری نے لکھا کہ ’ مجھے پی ٹی وی میں کانفرنس روم کا افتتاح کرنے کا اعزاز حاصل ہوا تاہم، حکومت میں تبدیلی کے بعد، بظاہر نئی قیادت کو خوش کرنے کے لیے یادگاری تختی کو ہٹا دیا گیا۔ اس کا علم ہونے پر وفاقی...
پی ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا میں 27 مئی سے 31 مئی تک ہونے والی بارشوں سے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق جاں بحق افراد میں 5 مرد، 3 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں ہونے والی بارشوں اور تیز آندھی کے باعث حادثات کے نتیجے میں اب تک 10 افراد جاں بحق اور 30 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پی ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا میں 27 مئی سے 31 مئی تک ہونے والی بارشوں سے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق جاں بحق افراد میں 5 مرد، 3 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔ بارش کے نتیجے...
بھارت سے جنگ نہیں چاہتے، جنگ مسلط کی گئی تو پہلے سے زیادہ اور بڑےسرپرائز دیں گے، صدر مملکت WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی ہے جس میں بھارت سے سیز فائر کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے، وزیراعظم نے صدر مملکت کو غیرملکی دوروں پر اعتماد میں بھی لیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی ہے، اس موقع پر گورنر پنجاب سلیم حیدر اوراسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق بھی موجود تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری کی ملاقات میں بھارت سے سیز فائر...
پاکستان میں قربانی کے جانوروں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ عوام کے لیے شدید پریشانی کا باعث بن گیا ہے۔ مہنگائی کے اس دور میں سنتِ ابراہیمی کی ادائیگی متوسط طبقے کے لیے مشکل ہوتی جا رہی ہے، ایسے میں فنکار بھی اس معاملے پر تبصرے کر رہے ہیں۔ اداکار بلال قریشی نے اس حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قربانی کا مقصد دکھاوا نہیں بلکہ خالص نیت سے اللہ کی رضا کے لیے قربانی کرنا ہے۔ انہوں سوشل میڈیا پوسٹ میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پتہ نہیں ہمیں کب عقل آئے گی کہ اگر قربانی کا جانور دکھاوے کیلئے لیا جائے تو قیمتیں ایسے ہی بڑھیں گی۔ سوشل میڈیا صارفین نے بلال کی پوسٹ پر اپنی...
سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لیے ہر اہل ایمان کی کوشش ہوتی ہے کہ بہتر سے بہتر جانور اللہ کی راہ میں قربان کرے۔ اس مناسبت سے ملک کے دیگر علاقوں کی طرح میں بھی مویشی منڈیاں سج گئی ہیں جہاں مختلف اقسام کے جانور موجود ہیں لیکن کوئٹہ کے رہائشی آصف باکری سنت ابراہیم کو منفرد طریقے سے ادا کرتے ہیں۔ وی نیوز سے بات کرتے ہوئے آصف باکری نے بتایا کہ ہر سال عید قرباں کے موقع پر سال بھر پالے ہوئے اپنے جانوروں کو راہ خدا میں قربان کر دیتا ہوں اس بار بھی میں نے کجلے نسل کے 2 دمبوں کی پورے سال خدمت کی اور اب عید کے موقع پر انہیں رائے حق میں قربان...
ہیونڈائی نیشاط موٹرز پرائیویٹ لمیٹڈ نے اپنی مختلف ماڈلز کے فریٹ چارجز میں اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ چارجز میں یہ تبدیلی جس کا اعلان 19 مئی 2025 کو سرکاری سرکلر کے ذریعے کیا گیا 1 جون سے موثر ہوگی اور ان تمام گاڑیوں پر لاگو ہوگی جن کی انوائس اُس تاریخ یا اس سے بعد میں ہوں گی۔ فریٹ چارجز میں 15 ہزار روپے کا اضافہ اس تبدیلی کا اثر ہیونڈائی کی مشہور ترین گاڑیوں پر بھی پڑے گا جن میں ہیونڈائی پورٹر، ایلانٹرا ہائبرڈ، ٹوسان ہائبرڈ، سونٹا اور سانتا فی ہائبرڈ شامل ہیں۔ ان تمام ماڈلز پر اب مزید 15 ہزار روپے کا فریٹ چارج لاگو ہوگا۔ ذیل میں تازہ ترین فریٹ چارجز کی تفصیل دی...
سیالکوٹ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون 2025ء ) سیالکوٹ سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 میں ضمنی اتنخاب کے لیے پولنگ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 52 میں ضمنی انتخاب کے لیے ووٹنگ صبح 8 بجے سے جاری ہے، اس نشست پر مسلم لیگ ن ، پاکستان تحریک انصاف، پیپلزپارٹی رہنماؤں سمیت 14 امیدوار مدمقابل ہیں، انتخابی حلقے میں سمبڑیال اور ڈسکہ کی 18 یونین کونسلز شامل ہیں، یہاں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی میں کانٹے کا مقابلہ ہونے کا امکان ہے۔ بتایا گیا ہے کہ حلقے میں ن لیگ، پی ٹی آئی اور پی پی پی تینوں بڑی جماعتوں نے انتخابی مہم میں بڑے جلسوں کا انعقاد کیا،...