2025-11-09@19:35:55 GMT
تلاش کی گنتی: 325

«کو 20 لاکھ روپے»:

(نئی خبر)
    قصور: لیسکو حکام قصور کے بجلی چوروں  کے آگے بے بس ہوگئے، ایک سال میں قصور میں  37 ارپ 20 کروڑ  70 لاکھ روپے کی بجلی چوری ہوگئی۔ تفصیلات  کے مطابق پاکستان  کی سب سے بڑی پاور  ڈسٹری  بیوشن  کمپنی لیسکو  کیلئے قصور درد سربن گیا ہے۔ لیسکو کے 7 سرکلز میں سے سب سے زیادہ  بجلی چوری  قصور سرکل میں کی جارہی ہے۔ سیاسی مداخلت  اور بااثر افراد  کی پشت پناہی کے باعث لیسکو افسران بجلی چوروں کیخلاف کارروائی نہیں کر پاتے، اگر کوئی افیسر دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بااثر بجلی چوروں کیخلاف  کارروائی  کرتا ہے تواسے مقامی اراکین اسمبلی کی طرف سے شدید مخالفت  اور مخاصمت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مزید پڑھیں: جواد احمد کی...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مارچ 2025ء) پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری گندم کی فی من قیمت 2 ہزار 900 روپے مقرر کی گئی ہے، سرکاری گوداموں سے اب تک 12 لاکھ میٹرک ٹن گندم فروخت کی جا چکی ہے۔ میڈیا کے مطابق پنجاب حکومت نے سرکاری گندم ریلیز پالیسی جاری رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے، پالیسی کے تحت سرکاری گوداموں سے مزید گندم ریلیز کی جائے گی۔ جبکہ پنجاب میں سرکاری گندم کی قیمت 2900 روپے فی من مقرر کی گئی ہے۔ پنجاب کابینہ نے 12 لاکھ میٹرک ٹن گندم ریلیز کرنے کی منظوری دی تھی۔ ڈی جی فوڈ پنجاب کا کہنا ہے کہ اب تک 12 لاکھ میٹرک ٹن گندم فروخت کی جا چکی ہے۔...
    کوئٹہ: دہشتگرد حملے کے بعد کوئٹہ سے ٹرین سروس تاحال بحال نہ ہوسکی، جس کے باعث ریلوے کو یومیہ 24 لاکھ روپے کے نقصان کا سامنا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین سروس کی بحالی کے لیے سیکیورٹی حکام کی جانب سے کلیئرنس درکار ہے، جو تاحال نہیں ملی، جب تک متعلقہ سیکیورٹی ادارے اجازت نہیں دیتے، ٹرینیں نہیں چلائی جا سکتیں۔ ریلوے حکام کے مطابق سروس کی معطلی سے کوئٹہ ریلوے کو روزانہ 24 لاکھ روپے کا نقصان ہو رہا ہے جبکہ مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، ریزرویشن نہ ہونے کی وجہ سے لوگ متبادل سفری ذرائع اختیار کرنے پر مجبور ہیں جبکہ پہلے سے بک کی گئی ٹکٹس کی منسوخی...
       کوئٹہ: کوئٹہ سے نو روز بعد بھی ٹرین سروس بحال نہ ہوسکی، ٹرین بندش کے سبب ریلوے کوئٹہ کو یومیہ 24 لاکھ روپے کا نقصان ہورہا ہے۔ ریلوے حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ریل چلانے کے لیے  سیکیورٹی حکام کی جانب سے تاحال کلیئرنس نہیں ملی، سیکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد ہی ٹرین سروس چلائی جاسکے گی۔ریلوے حکام کے مطابق ٹرین سروس کی بندش کی وجہ سے ریلوے کوئٹہ کو روزانہ اپ اینڈ ڈاؤن 24 لاکھ روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑرہا ہے. ریلوے ریزرویشن پر لوگوں کی نشستوں کی فراہمی کے حوالے سے بھی بازپرس ہورہی ہے۔
    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں احتجاجوں سے نمٹنے میں پچھلے پانچ سال کے دوران ایک ارب 35 کروڑ روپے سے زائد خرچ ہوئے۔  وفاقی دارالحکومت میں احتجاجوں سے نمٹنے میں گزشتہ پانچ سالوں کے کل اخراجات کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تحریری جواب قومی اسمبلی میں جمع کرادیا، پانچ سال میں دارالحکومت میں احتجاج سے نمٹنے پر سرکار کے کل ایک ارب 35 کروڑ 58 لاکھ روپے سے زائد خرچ ہوئے۔  وزیر داخلہ نے قومی اسمبلی میں تحریری طور پر بتایا کہ سال 21-2020 میں سرکار کے احتجاج سے نمٹنے پر کل 9 کروڑ 61 لاکھ روپے سے زائد خرچ ہوئے، سال 22-2021 میں دارالحکومت میں احتجاجوں سے نمٹنے پر 27 کروڑ 79 لاکھ...
    اسلام آباد (رضوان عباسی سے) ملک میں چینی کی قیمتیں مسلسل بڑھتی رہیں جبکہ حکومت کی جانب سے بڑے پیمانے پر چینی کی برآمد جاری رہی۔ دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق دسمبر 2024 سے فروری 2025 کے دوران مجموعی طور پر 4 لاکھ 4 ہزار 246 ٹن چینی برآمد کی گئی، جس کی مالیت 58 ارب 52 کروڑ روپے تھی۔ اسی دوران مقامی مارکیٹ میں چینی کی اوسط قیمت میں 23 روپے 46 پیسے فی کلو اضافہ ہوا۔ نومبر 2024 میں چینی کی اوسط قیمت 131 روپے 61 پیسے فی کلو تھی، جو فروری 2025 میں بڑھ کر 155 روپے 07 پیسے تک پہنچ گئی۔ دستاویزات کے مطابق، دسمبر 2024 میں 2 لاکھ 79 ہزار 273 ٹن چینی برآمد کی...
      —فائل فوٹو کراچی کے علاقے کورنگی میں گزشتہ روز ڈاکوؤں نے پولٹری کا کاروبار کرنے والے شہری سے 25 لاکھ روپے لوٹ لیے۔پولیس کے مطابق گزشتہ روزپولٹری کا کاروبار کرنے والا شہری بینک میں رقم جمع کرانے کے لیے نکلا تھا، کورنگی نمبر 6 میں بڑے ہتھیاروں سے لیس ڈاکوؤں نے گاڑی پر فائرنگ کی جس سے کار میں موجود سیکیورٹی گارڈ زخمی ہو گیا۔ کراچی: سائٹ ایریا میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ، غیر ملکی شہری زخمیکراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں کمپنی کے سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ملازم زخمی ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان 25 لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے جبکہ  سیکیورٹی گارڈ سر میں گولی لگنے سے بری طرح زخمی ہو گیا جو...
    وزیراعظم کی جانب سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کو گرفتار کرنے والے افسران کو 10، 10 لاکھ روپے انعام WhatsAppFacebookTwitter 0 16 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے ایف آئی اے اور آئی بی کے افسران سے ملاقات کے دوران انسانی اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کارروائی پر ان کی کارکردگی کو سراہا اور انہیں 10، 10 لاکھ روپے کے چیک تقسیم کیے۔وزیر اعظم نے ججہ گینگ کی گرفتاری کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ گینگ انسانی اسمگلنگ کے کالے دھندے میں ملوث تھا، جو ملک کی بدنامی کا باعث بنا۔ انہوں نے اس مکروہ کاروبار کے مکمل خاتمے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس گھناونے عمل...
    اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی انسانی اسمگلنگ میں ملوث ججہ گروہ کے سرغنہ عثمان ججہ کی گرفتاری پر ایف آئی اے اور انٹیلیجنس بیورو کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی۔ وزیر اعظم نے انسانی اسمگلر عثمان ججہ کو گرفتار کرنے والے انٹیلیجینس بیورو اور ایف آئی اے کے ہر افسر و اہلکار کو 10، 10 لاکھ روپے انعام دیا۔ عثمان ججہ 2024 میں یونان کشی حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی اموات کے ذمہ داران میں مرکزی کرداروں میں سے ایک ہے۔  وزیرِ اعظم کو ایف آئی اے اور انٹیلی جینس بیورو کی جانب سے انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے جاری کاروائیوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے ریلوے ہیڈکوارٹرز میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جعفر ایکسپریس واقعہ میں شہید ہونے والے دو ریلوے ملازمین کے اہلخانہ کو 52 لاکھ روپے فی کس امداد دی گئی ہے۔ حنیف عباسی نے اعلان کیا کہ ریلوے پولیس ملازمین کے اسکیلز کو پنجاب پولیس کے برابر کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے، جس کی وجہ سے عالمی طاقتوں کو یہ کھٹکتا ہے۔ دہشت گردی کے واقعات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا کہ دہشت گردی کی کارروائیاں ہمسایہ ممالک سے ہو رہی ہیں، مگر دہشت گردوں کے سہولت کار ہم خود ہیں۔ الحمد للّٰہ۔۔۔ ملک...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو ہر قسم کی سہولیات اور وسائل کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، ملک کے مایہ ناز کھلاڑیوں کو ان کی صلاحیتوں کے مطابق سرکاری اداروں میں ملازمتیں دی جائیں گی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کو یہاں ہنگو سے تعلق رکھنے والے فٹ بال کے کھلاڑی محمد ریاض سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں وفاقی وزراء عطاء اللہ تارڑ، شزہ فاطمہ خواجہ، مشیر وزیر اعظم رانا ثناء اللہ، چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان اور میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز وڑائچ بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے فٹ بالر محمد ریاض کی معاشی...
    جلیبیاں بیچنے پر مجبور فٹبالر کو وزیراعظم نے 25لاکھ روپے کا امدادی چیک دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)مالی مشکلات کے باعث جلیبی بیچنے پر مجبور قومی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی محمد ریاض کو وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کیلئے طلب کیا اور ان سے خصوصی ملاقات کی۔ رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران وزیراعظم نے محمد ریاض کو 25 لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا۔اس کے علاوہ وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے بھی محمد ریاض سے ملاقات کی اور انہیں کوچ بھرتی کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔انہوں نے کہا کہ محمد ریاض بچوں کوٹریننگ دیں گے، ریاض جیسیلوگ ہمارا سرمایہ ہیں، ہم اس کو ضائع نہیں کرنا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ...
    بھارت کے کنگ کرکٹر ویرات کوہلی نے چیمپئنز ٹرافی فائنل میں جیت کی خوشی میں اپنے ڈرائیور کو پچاس لاکھ روپے انعام سے نواز دیا۔ ویرات کوہلی کی جانب سے اپنے ڈرائیور کو پچاس لاکھ روپے انعام سے نوازنے کی خبر مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم اور یوٹیوب چینلز پر سامنے آئی ہے۔ وائرل دعویٰ: سوشل میڈیا پوسٹس کے مطابق، ویرات کوہلی نے اپنے ڈرائیور انیس احمد سے وعدہ کیا تھا کہ اگر بھارت چیمپئنز ٹرافی جیت گیا تو وہ انہیں 50 لاکھ روپے انعام دیں گے۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ انیس کو فائنل میچ دیکھنے کےلیے دبئی بلایا گیا تھا، اور فائنل جیتنے کے بعد ویرات نے اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے انہیں 50 لاکھ روپے...
    بھارت کے کنگ کرکٹر ویرات کوہلی نے چیمپئنز ٹرافی فائنل میں جیت کی خوشی میں اپنے ڈرائیور کو پچاس لاکھ روپے انعام سے نواز دیا۔ ویرات کوہلی کی جانب سے اپنے ڈرائیور کو پچاس لاکھ روپے انعام سے نوازنے کی خبر مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم اور یوٹیوب چینلز پر سامنے آئی ہے۔ وائرل دعویٰ: سوشل میڈیا پوسٹس کے مطابق، ویرات کوہلی نے اپنے ڈرائیور انیس احمد سے وعدہ کیا تھا کہ اگر بھارت چیمپئنز ٹرافی جیت گیا تو وہ انہیں 50 لاکھ روپے انعام دیں گے۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ انیس کو فائنل میچ دیکھنے کےلیے دبئی بلایا گیا تھا، اور فائنل جیتنے کے بعد ویرات نے اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے انہیں 50 لاکھ روپے...
    کراچی: شہر میں کورولا گینگ سرگرم ہوگیا ہے اور گلشن حدید میں پیپلز بس کو یرغمال بنا کر 11 لاکھ روپے لوٹ لیا۔ ایکسپریس نیوز کو پیپلز بس کے ڈرائیور شیر جان نے بتایا کہ اسٹیل ٹاؤن الخدمت اسپتال کے قریب کھڑے تھے، اسٹاپ پر کیشئیر کی گاڑی کے ساتھ آ کر ایک کار رکی اور چار ڈاکو آئے اور ہمیں یرغمال بنایا۔ ڈرائیور نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے مجھے، کنڈیکٹر، منشی اور کیشئیر کو یرغمال بنایا اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا اور ساتھ ہی ہماری تلاشی لی۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے اسلحے کے زور پر تقریباً 11 لاکھ روپے، سیکورٹی گارڈ سے اسلحہ اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے، تاہم ملزمان نے مسافروں...
      وزارت توانائی کا نیپرا ایکٹ میں ترمیم کا پلان آئی ایم ایف نے مسترد کر دیا ایف بی آر ریونیو، ایگریکلچر ٹیکس اور پراپرٹی ٹیکس پر بھی بات چیت جاری ہے بین الاقوامی مالیات فنڈ (آئی ایم ایف) نے بجلی سستی کرنے کی حکومتی تجویز مان لی جس پر آئندہ ماہ فیصلہ متوقع ہے ۔ذرائع کے مطابق بجلی کے بنیادی نرخوں میں 1 سے 2 روپے فی یونٹ کمی کا امکان ہے ، نیپرا اور وزارت توانائی کو نرخوں میں کمی کا اختیار مل گیا۔ڈسکوز کی نجکاری میں تاخیر پر آئی ایم ایف نے اظہارِ تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈسکوز کی کارکردگی بہتر کیے بغیر پاور سیکٹر میں بہتری ممکن نہیں۔آئی ایم ایف نے وزارت توانائی کا...
    کراچی: شدید علالت کا شکار پاکستان میں مارشل آرٹس کے بانی اشرف طائی کو سندھ حکومت کے محکمہ کھیل کی جانب سے بطور مالی امداد 20 لاکھ روپے کا چیک پیش کردیا گیا۔ صوبائی وزیر کھیل محمد بخش خان مہر کی خصوصی ہدایات پر ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس اسد اسحاق نے اشرف طائی کو امدادی چیک دیا، اشرف طائی نےاظہار تشکر کرتے ہوئے کہا  کہ ایک وقت تھا کہ میں 30 لاکھ روپے خیرات کردیا کرتا تھا،عطیہ کی رقم زیادہ ہوتی تو بہتررہتا، اشرف طائی نے الزام عائد کیا کہ ان کو علاج کے لیے  درست ادویات فراہم نہیں کی جارہیں۔ دوسری جانب ان کی اہلیہ ثمینہ اشرف کا کہنا تھا کہ دیگر کھیل والوں کو کروڑوں روپے...
    پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کے حصول کے لیے اقتصادی جائزہ مذاکرات جاری ہیں، جن میں پالیسی سطح کے امور پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق، پاکستان نے آئی ایم ایف کی سخت شرائط پر عملدرآمد مکمل کر لیا ہے اور اس حوالے سے مشن کو تفصیلی طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ زرعی انکم ٹیکس سے متعلق قانون سازی کے بارے میں رپورٹ آئی ایم ایف کو پیش کر دی گئی ہے، جس کے تحت زرعی آمدن پر ٹیکس کی شرح کو کارپوریٹ سیکٹر کے مساوی کر دیا گیا ہے۔تمام چاروں صوبوں نے زرعی انکم ٹیکس سے متعلق قانون سازی...
    پاکستان نے آئی ایم ایف کو اس کی شرط پر ٹیکس عائد کرنے کے لیے قانون سازی سے آگاہ کر دیا۔دستاویز کے مطابق پاکستان میں زرعی آمدن پر انکم ٹیکس کی شرح کارپوریٹ سیکٹر کے برابر رکھی گئی ہے، زرعی شعبے میں سالانہ 6 لاکھ روپے آمدن تک کوئی ٹیکس لاگو نہیں ہو گا، سالانہ 6 لاکھ سے 12 لاکھ روپے تک زرعی آمدن پر 15 فیصد ٹیکس نافذ ہو گا۔بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ صوبائی حکومتوں نے زرعی انکم ٹیکس کی شرح بڑھانے کے لیے قانون سازی کی۔دستاویز کے مطابق سالانہ 12 لاکھ سے 16 لاکھ روپے تک کی زرعی آمدن پر 90 ہزار فکس ٹیکس عائد ہو گا، سالانہ 12 سے 16 لاکھ روپے کے سلیب میں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو زرعی شعبے میں انکم ٹیکس عائد کرنے کی شرح سے آگاہ کردیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی مذاکرات جاری ہیں جس میں پاکستان نے آئی ایم ایف کی شرط پر ٹیکس عائد کرنے کے لیے قانون سازی سے آگاہ کردیا جس میں بتایا گیا ہےکہ صوبائی حکومتوں نے زرعی انکم ٹیکس کی شرح بڑھانے کےلیے قانون سازی کی جب کہ  زرعی انکم ٹیکس کی قانون سازی کے مطابق آئی ایم ایف کو ٹیکس کی شرح سے بھی آگاہ  کردیا گیا ہے۔ ارمغان کو ’سہولیات ‘ کون فراہم کر رہا ہے؟ حیران کن دعویٰ منظر...
    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام کا پیسہ کرپشن کی نذر ہورہا تھا اس لیے یوٹیلیٹی سٹورز کو ہمیشہ کیلئے خیرباد کہنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان 2025 کے مانیٹرنگ نظام کا جائزہ لینے کے لیے نیشنل ٹیلی کام ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، اس دوران انہیں ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے رمضان المبارک کے دوران فی خاندان 5 ہزار روپے ادائیگی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ رمضان المبارک میں مستحقین کے لیے جامع اور شاندار پروگرام قابل تعریف ہے، آپ سب نے مل کر چیلنج قبول کیا اور بہت بڑا کام کر دکھایا، ہم نے یوٹیلیٹی سٹورز کو ہمیشہ کے لیے خیرباد کہنا ہے کیوں...
    —’جیو نیوز‘ گریب  وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں نیشنل ٹیلی کام ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور رمضان پیکیج 2025ء کے مانیٹرنگ نظام کا جائزہ لیا۔وزیرِ اعظم نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ یہ جامع اورشاندار پروگرام قابلِ تعریف ہے، پہلی مرتبہ حکومت نے شفاف طریقے سے یہ نظام متعارف کرایا، کسی کی کوئی شکایت سامنے نہیں آئی۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو کو آج وفد سمیت افطار ڈنر پر مدعو کر لیاوزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کو آج وفد سمیت افطار ڈنر پر مدعو کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیکیج کے تحت فی خاندان کو 5 ہزار روپے دیےجائیں گے، عوام کی بہبود ہماری ترجیح ہے، 20...
    پیسفک کے ایک جزیرے پر بسا ملک ناؤرو اپنی بقاء کو یقینی بنانے کے لیے 2 کروڑ 93 لاکھ پاکستانی روپے (1 لاکھ 5 ہزار ڈالر) میں اپنی شہریت فروخت کر رہا ہے۔ اس ملک کا پاسپورٹ دنیا کے 89 ممالک میں (بشمول آئرلینڈ، ہانگ کانگ، متحدہ عرب امارات، سنگاپور اور برطانیہ) بغیر ویزا داخلے کی اجازت دیتا ہے۔ آسٹریلیا  کے شمال مشرق میں واقع  علاقے مائیکرونیشیا میں موجود یہ چھوٹا سا ملک ایسے لوگ تلاش کر رہا ہے جو اس کا ’گولڈن پاسپورٹ‘ خریدیں اور ملک کی موسمیاتی تغیر کےخلاف جنگ کو سہارا دیں۔ کتاب دی گولڈن پاسپورٹ کے مصنف کرسٹن سورک کے مطابق شہریت فروخت کرنا ناؤرو جیسی چھوٹی ریاستوں میں بڑے معاشی اثرات مرتب کرنے کی صلاحیت رکھتا...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2025ء)صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے ڈیفنس میں 3ڈاکو ماں اوربیٹے کو یرغمال بنا کر 82لاکھ روپے کے زیورات اور نقدی لے اڑے۔(جاری ہے) ایف آئی آر کے مطابق ڈیفنس میں عامر زیدی اوراس کی والدہ گھر میں بیٹھے تھے کہ 3نقاب پوش ڈاکو گھس آئے اورگن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر کمرے میں بند کردیا، ڈاکو الماریوں سے 25تولے زیورات اور 2لاکھ 20ہزار روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکوئوں نے واردات سے قبل گاڑی پر گھر کی ریکی تھی جس کا انکشاف سی سی ٹی وی فوٹیج سے ہوا۔تھانہ ڈیفنس بی پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
    فوٹو فائل انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے اغواء اور قتل کے مقدمے میں نامزد ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر سزا سنا دی۔مجرم عتیق خان کو سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، مجرم یاسر علی کو عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔عدالت نے مقتول کے ورثاء کو 10 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا، معاوضے کی عدم ادائیگی پر ملزمان کو مزید 2 سال قید بھگتنا ہوگی۔مجرمان پر شہری کو اغواء کے بعد قتل کرنے کا الزام تھا، مجرمان کے خلاف دسمبر 2021 میں تھانا فتح جنگ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
    ڈپٹی کمشنر بنوں نے بتایا ہے کہ بنوں دھماکےمیں 12شہداء کے اہلِ خانہ کو فی کس 10 لاکھ روپےکےچیک دیےگئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر عبدالحمید خان نے بتایا ہے کہ دھماکے میں 12 افراد شہید اور 41 زخمی ہوئے تھے۔ بنوں حملہ: شہید ہونے والے 12 افراد میں سے 6 کا تعلق ایک ہی گھرانے سے ہےخلیل نواز نے کہا کہ دھماکے میں ان کی 4 بیٹیاں ،ایک بیٹا اور ایک بہو شہید ہوئے۔ عبدالحمید خان نے بتایا ہے کہ شدید زخمیوں کو 3 لاکھ روپے، معمولی زخمی کو 50 ہزار روپے کےچیک دیے گئے ہیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ دھماکے میں 50 گھر متاثر ہوئے تھے جنہیں معاوضہ دینے کے لیے سروے کیا جا رہا ہے۔
    کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کا رہائشی 13 سالہ بچہ کاشان عدنان سیلانی ویلفیئر سے کورس سیکھنے کے بعد ہر ماہ پانچ لاکھ روپے کماتا ہے۔ اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’شانِ رمضان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کاشان عدنان نے کہا کہ میں نے سیلانی سے اے آئی اور چیٹ بوٹ ڈیولمپنٹ کورس کیا ہے اور ویبین موبائل ایپلی کیشن ڈیولپمنٹ کا کورس بھی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ہر مہینے پانچ لاکھ روپے کما رہا ہوں۔ کاشان عدنان نے کہا کہ لیکن حضرت کا ویژن یہ ہے کہ جو بھی بچہ پاکستان میں ابھی لاکھوں میں کما رہا ہے وہ پاکستانی کرنسی میں نہیں بلکہ لاکھوں ڈالرز میں کمائے۔ اقرار الحسن نے پوچھا کہ آپ کس...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان پیکیج 2025 کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 40 لاکھ گھرانوں (تقریباً 2 کروڑ پاکستانیوں) کو ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے 5 ہزار روپے فی خاندان فراہم کیے جائیں گے، اللہ کا شکر ہے کہ اس سال رمضان المبارک کے مہینے میں مہنگائی پہلے سے کم ہے۔ وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے اعلان کیا ہے کہ وزیر اعظم کے رمضان ریلیف پیکج کے تحت اس بار کیش ٹرانسفر کیا جائے گا۔میڈیا سے گفتگو میں رانا تنویر حسین کا کہنا تھاکہ وزیر اعظم کے رمضان ریلیف پیکج کے تحت اس بار ہم 40 لاکھ مستحقین کو فی مستحق خاندان 5 ہزار کیش رقم فراہم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ...
    مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2025ء)200روپے مالیت کے پرائز بانڈ ز کی قرعہ اندازی17مارچ کو فیصل آباد میں ہو گی۔اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام ساڑھے 7 لاکھ روپے کا ایک،دوسرے انعام میں ڈھائی لاکھ روپے کے پانچ جبکہ تیسرے انعام میں1250 روپے کے 2394انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم ہوں گے۔(جاری ہے) علاوہ ازیں 25ہزاراور40ہزار مالیت کے پریمیم انعامی بانڈز کی قرعہ 10مارچ کو مظفر آباد اور کوئٹہ میں ہو گی
    عدالت نے توہین رسالتﷺ کیس میں بڑا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم کو عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا دے دی۔ رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عرفان اکرم نے توہین رسالتﷺ کیس کا اہم فیصلہ سنایا۔ اپنے فیصلے میں عدالت نے کہا کہ یہ انتہائی گھناوٴنا اور ناقابل معافی جرم ہے، اس طرح کے جرم کا ارتکاب کرنے والے مجرم کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جاسکتی۔ عدالتی فیصلہ سنائے جانے کے بعد مجرم ملک عارف کو اڈیالہ جیل راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔ مجرم کے خلاف تھانہ سول لائن نے 4 ستمبر 2024 کو گھناؤنے فعل کا مقدمہ درج کیا تھا۔  
    مظفرآباد(اوصاف نیوز)آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے بلدیاتی اداروں کے ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن ادائیگی کیلئے10کروڑ چھیاسی لاکھ 95 ہزار روپے منظورکرلئے جس کا حکومت نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر کابینہ کی منظوری کی روشنی میں بلدیاتی اداروں کے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کی ادائیگی کیلئے خطیر رقم بابت ماہ جولائی 2021 تا نومبر 2024 تک کیلئے دس کروڑ چھیاسی لاکھ پچانوے ہزار روپےجاری کرنے کی منظوری دی ، اخراجات تحت قواعد آڈٹ عمل میں لائے جائیں گے ۔ نمبرس لگ / دوئم / 33-2025/2623ء جناب صدر آزاد جموں و کشمیر نے آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر قواعد کار نظر ثانی شدہ ) 1985 ء کے قاعد و 26 ذیلی قاعدہ ( ) ( 1...
    ٹیکس ریونیو میں اربوں روپے پھنسے ہوئے ہیں جیساکہ 108000 سے زائد کیسز عدالتوں میں زیر التوا ہیں جن میں کل 4457 ارب روپے پاکستان بھر کی اعلیٰ عدالتوں میں پھنسے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ملک کی آمدنی کی وصولی اور معاشی استحکام شدید متاثر ہو رہا ہے۔یہ انکشاف 7 نومبر 2024 کو سپریم کورٹ کے اجلاس کے بعد سامنے آیا، جو چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی صدارت میں منعقد ہوا جس کے بعد سفارشات کےلیے ایک کمیٹی قائم کردی گئی۔اجلاس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور  وزارت خزانہ کے حکام نے ٹیکس آمدنی سے متعلق مقدمات کے بڑھتے ہوئے بیک لاگ کی تفصیلات پیش کیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) وزیراعظم شہباز شریف نے  20 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج کا افتتاح کردیا ہے جو گزشتہ سال  7 ارب  کے پیکج کے مقابلے میں  3 گنا زیادہ ہے ،  پیکج کے تحت ملک بھر کے 40 لاکھ مستحق خاندانوں کو  شفاف اور آسان   انداز میں ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے 5ہزار روپے   فی خاندان دیئے جائیں گے۔ وزیراعظم نے بٹن دبا کر رمضان ریلیف کے  ڈیجیٹل والٹ کا افتتاح کیا۔ وزیراعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہ صیام میں 40 لاکھ گھرانوں اور 2  کروڑ مستحق افرادکو ڈیجیٹل  والٹ کے ذریعے فی خاندان 5 ہزار روپے دینے کا انتظام کیا گیا ہے۔ ایسے طبقات جو سفید پوش ہیں...
    نوشہرہ ( ویب ڈیسک)  خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے علاقے اکوڑہ خٹک میں قائم دارالعلوم حقانیہ میں ہونے والے خودکش دھماکے کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے، انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا نے مدرسے میں دھماکا کرنے والے مشتبہ حملہ آور کی تصویر جاری کردی جس کی شناخت کرنے والے کے لئے انعام بھی اعلان کردیا گیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق سیاہ کپڑے پہنے خودکش حملہ آور نے مولانا حامد الحق کو نشانہ بنایا، ایکسپریس کے مطابق  خود کش حملہ آوور سے متعلق معلومات دینے والے 5 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے، اکوڑہ خٹک مدرسہ دھماکے میں ملوث مشتبہ خودکش حملہ آور کی تصویر شناخت کے لئے جاری کردی گئی۔ ایپل نے آئی فون...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم مارچ ۔2025 ) وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان پیکیج 2025کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 40 لاکھ گھرانوں کو ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے 5 ہزار روپے فی خاندان فراہم کیے جائیں گے، اللہ کا شکر ہے کہ اس سال رمضان المبارک کے مہینے میں مہنگائی پہلے سے کم ہے. ان خیالات کاا ظہار وزیر اعظم نے اسلام آباد میں رمضان پیکیج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کا قلع قمع کیا جائے گا، اس ناسور کا خاتمہ کیا جائے گا، ایسی قبر کھو دیں گے دوبارہ اس ناسور کا نکلنا ممکن نہیں ہوگا، ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، جب تک...
    اسلام آباد:   وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان پیکیج کا اعلان کردیا، جس کے تحت ملک کے 40 لاکھ گھرانوں کو رقم فراہم کی جائے گی۔   ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی دارالحکومت میں رمضان  پیکیج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ رواں برس 40 لاکھ خاندانوں (جو تقریباً 2 کروڑ افراد بنتے ہیں) کو  ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے 5 ہزار روپے فی گھرانہ دیے جائیں گے۔ 20 ارب روپے کی خطیر رقم مختص انہوں نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ رواں برس رمضان المبارک میں مہنگائی   ماضی کے مقابلے میں کم ہے۔ رمضان پیکیج کے لیے اس سال حکومت نے 20 ارب روپے کی خطیر رقم...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان پیکیج کا اعلان کردیا، جس کے تحت ملک کے 40 لاکھ گھرانوں کو رقم فراہم کی جائے گی۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی دارالحکومت میں رمضان  پیکیج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ رواں برس 40 لاکھ خاندانوں (جو تقریباً 2 کروڑ افراد بنتے ہیں) کو  ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے 5 ہزار روپے فی گھرانہ دیے جائیں گے۔ انہوں نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ رواں برس رمضان المبارک میں مہنگائی   ماضی کے مقابلے میں کم ہے۔ رمضان پیکیج کے لیے اس سال حکومت نے 20 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی ہے، جس...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے اعلان کیا ہے کہ وزیر اعظم کے رمضان ریلیف پیکج کے تحت اس بار کیش ٹرانسفر کیا جائے گا۔میڈیا سے گفتگو میں رانا تنویر حسین کا کہنا تھاکہ وزیر اعظم کے رمضان ریلیف پیکج کے تحت اس بار ہم 40 لاکھ مستحقین کو فی مستحق خاندان 5 ہزار کیش رقم فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مستحقین کی کیٹیگری میں آنے والے افراد کو کیش ٹرانسفر کریں گے اور اس کیٹیگری میں آنے والے آبادی کی تعداد 2 کروڑ کے قریب ہے۔رانا تنویر حسین کا کہنا تھاکہ پچھلے سال یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعے سبسڈی کا تجربہ اچھا نہیں رہا تھا، یوٹیلٹی اسٹورز پر بدانتظامی بھی تھی کوالٹی...
    وفاقی حکومت نے رمضان المبارک میں 40 لاکھ مستحق خاندانوں میں فی کس 5 ہزار روپے تقسیم کرنیکا اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس بار رمضان میں مستحق خاندانوں کو نقد رقم فراہم کی جائیگی۔ وفاقی وزیر کے مطابق وزیر اعظم کے رمضان ریلیف پیکیج کے تحت اس بار ہم 40 لاکھ مستحق خاندانوں کو فی مستحق 5 ہزار روپے نقد دیے جائیں گے۔ رانا تنویر حسین نے کے مطابق مستحق افراد کے زمرے میں آںے والے افراد کی تعداد 2 کروڑ کے قریب ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ گزشتہ برس کیا جانے والا یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعے مستحقین کی امداد کا...
    محکمہ زکوٰۃ سندھ نے 20 کروڑ روپے جاری کر دیئے، رقم مستحق مریضوں کے مفت علاج اور ادویات کیلئے مختص ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومتِ سندھ نے زکوٰۃ فنڈ سے 37 اسپتالوں کی مالی امداد کر دی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ زکوٰۃ سندھ نے 20 کروڑ روپے جاری کر دیئے، رقم مستحق مریضوں کے مفت علاج اور ادویات کیلئے مختص ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری اور فلاحی اسپتالوں کو زکوٰۃ فنڈ سے مالی مدد دی جائے گی، 2024ء اور 2025ء کے بجٹ سے 20 کروڑ روپے جاری کیے گئے۔ فنڈز اسپتالوں کے اکاؤنٹس میں منتقل کر دیئے گئے، سول اسپتال کو 1 کروڑ 25 لاکھ، جبکہ جناح اسپتال کو 1 کروڑ روپے جاری کیے گئے۔ لیاری جنرل اسپتال کو 27 لاکھ 50 ہزار روپے...
    — فائل فوٹو سندھ حکومت نے زکوٰۃ فنڈ سے 37 اسپتالوں کی مالی امداد کردی۔اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ زکوٰۃ سندھ نے 20 کروڑ روپے جاری کردیے، رقم مستحق مریضوں کے مفت علاج اور ادویات کے لیے مختص ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری اور فلاحی اسپتالوں کو زکوٰۃ فنڈ سے مالی مدد دی جائے گی، 2024ء اور 2025ء کے بجٹ سے 20 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق فنڈز اسپتالوں کے اکاؤنٹس میں منتقل کردیے گئے، سول اسپتال کو 1 کروڑ 25 لاکھ جبکہ جناح اسپتال کو 1 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔لیاری جنرل اسپتال کو 27 لاکھ 50 ہزار روپے ملے ہیں جبکہ سوبھراج میٹرنٹی اسپتال کو 12 لاکھ...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2025ء) لاہور کی سیشن عدالت نے 8سالہ بچی سے زیادتی کے الزام میں مجرم دلاور علی کو سزائے موت اور پندرہ لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم دے دیا ۔ ایڈیشنل سیشن جج ڈاکٹر ساجدہ احمد نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزا سنائی ۔(جاری ہے) ملزم کے خلاف مقدمہ 2020 میں تھانہ نشتر کالونی میں اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت درج کیا گیا تھا، جس میں ملزم پر الزام تھا کہ اس نے آٹھ سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور اسے اینٹیں مار کر زخمی کیاجس کے نتیجے میں بچی کی بائیں آنکھ ضائع ہو گئی۔استغاثہ کی جانب سے اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر حمیرا اعجاز...
    رپورٹ کے مطابق شاہدرہ پولیس نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے مقامی امیر نیاز احمد نوری کی شکایت پر 2020ء میں پی پی سی کی دفعہ 295 اے اور سی کے تحت ایف آئی آر درج کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے توہین رسالت کے مجرم کو سزائے موت سنا دی، مجرم پر 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق شاہدرہ پولیس نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے مقامی امیر نیاز احمد نوری کی شکایت پر 2020ء میں پی پی سی کی دفعہ 295 اے اور سی کے تحت ایف آئی آر درج کی تھی۔ شکایت کنندہ نے الزام عائد کیا تھا کہ مجرم نے...
    کراچی: سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد جعفر رضا نے قتل خطا کیس میں نادرا کوایک کروڑ 65 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد جعفر رضا نے درخواست گزار عبدالرشید خانزادہ اور ان کی اہلیہ کی جانب سے 2011 میں دائر کی گئی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں درخواست گزار عبد الرشید خانزادہ اور اہلیہ زرینہ پروین نے 2011 میں اپنے وکیل فرخ عثمان ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ 6 اپریل 2011 کو تھانہ شاہراہ فیصل کی حدود میں زرینہ پروین اور اس کی 20 سالہ بیٹی منزہ رشید سڑک پار کر...
    کوئٹہ(آئی این پی) کوئٹہ سے کراچی اور اسلام آباد کے ایئر ٹکٹس میں بے پناہ اضافہ ہو گیا۔ان روٹس پر ایئرلائن کا 17 سے 20 ہزار روپے کا ٹکٹ 72ہزار سے ایک لاکھ روپے تک کا ہو گیا۔  اس حوالے سے چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری بلوچستان نے وزارت ہوابازی کو مراسلہ بھیجا ہے جس میں ٹکٹوں کی قیمتیں بے تحاشہ بڑھنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ چیمبرآف کامرس کا کہنا ہے کہ 72ہزار سے ایک لاکھ روپے تک ایئرٹکٹ کا نوٹس لیا جائے، پی آئی اے کی پروازیں کم اور نجی ایئرلائن بے تحاشہ کرایے وصول کر رہی ہیں۔صدر چیمبر نے کہا کہ پی آئی اے و دیگر ایئرلائنز کو کوئٹہ کی پروازوں میں اضافے کا پابند کیا جائے۔...
    راولپنڈی: ریلوے پولیس راولپنڈی نے دیانت داری اور فرض شناسی کی مثال قائم کرتے ہوئے ایک  لاکھ 17 ہزار روپے مالیت کا سامان حقیقی مالک کے حوالے کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مسافر خاتون ٹرین ہزارہ ایکسپریس کے ذریعے فیملی کے ہمراہ کراچی سے حویلیاں ریلوے اسٹیشن پہنچی،  اسی دوران اپنا بیگ ٹرین میں ہی بھول گئی تھی، کانسٹیبل فیاض حسین نے چیکنگ کے دوران بیگ کو ٹرین سے ڈھونڈ نکالا۔ بیگ میں مسافر کے 50 ہزار روپے، قیمتی موبائل فون اور کپڑے موجود تھے۔ بیگ کو ایس ایچ او حویلیاں کی موجودگی میں حقیقی مالک راحیلہ بی بی کے حوالے کیا گیا۔ راحیلہ بی بی نے بیگ کی واپسی پر ریلویز پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے۔
    ویب ڈیسک:  کوئٹہ سے کراچی اور اسلام آباد کے ایئر ٹکٹس میں بے پناہ اضافہ ہو گیا۔  تفصیلات کے مطابق ان روٹس پر ایئرلائن کا 17 سے 20 ہزار روپے کا ٹکٹ 72ہزار سے ایک لاکھ روپے تک کا ہو گیا،اس حوالے سے چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری بلوچستان نے وزارت ہوابازی کو مراسلہ بھیجا ہے جس میں ٹکٹوں کی قیمتیں بےتحاشہ بڑھنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔  چیمبرآف کامرس کا کہنا ہے کہ 72ہزار سے ایک لاکھ روپے تک ایئرٹکٹ کا نوٹس لیا جائے، پی آئی اے کی پروازیں کم اور نجی ایئرلائن بےتحاشہ کرایے وصول کر رہی ہیں۔ سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔منگل 25 فروری, 2025  صدر چیمبر نے کہا کہ پی آئی...
    پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 فروری2025ء) خیبرپختونخواہ صحت کارڈ منصوبہ، 1 سال میں9 لاکھ سے زائد مریضوں کو علاج معالجے کی مفت سہولیات فراہم کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کے سماجی تحفظ کے سب سے بڑے منصوبے صحت کارڈ پلس کے تحت گذشتہ ایک سال کے دوران 9 لاکھ 40 ہزار مریض مفت علاج معالجے کی سہولیات حاصل کر چکے ہیں۔ صحت کارڈ پروگرام کے تحت 72 فیصد مریضوں کو سرکاری ہسپتالوں میں جبکہ 28 فیصد مریضوں کو نجی ہسپتالوں میں مفت علاج کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق ، بانی چیئرمین عمران خان کے وژن کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کی ایک سال میں شاندار کارکردگی...
    کوئٹہ(نمائندہ جسارت)کوئٹہ کے بولان میڈیکل کمپلیکس میں 4 ارب روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔آڈیٹرجنرل رپورٹ کے مطابق مالی بے ضابطگیاں 2017 ء سے 2022 ء کے دوران ہوئیں اور 38 کروڑ 22 لاکھ 6 ہزار روپے کے اخراجات کا ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پوسٹ گریجوایٹس اسکالر شپ کی مد میں ایک ارب 16کروڑ کی بے ضابطگیاں ہوئیں جبکہ کتے کے کاٹے سے بچاؤ کی ویکسین مہنگے داموں خریدی گئیں۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق مقامی سطح پر ادویات کی خریداری میں 95 لاکھ سے زائد اور ایکسرے فلمز کی خریداری میں 73 لاکھ روپے سے زائد کی اضافی ادائیگی کی گئی۔
    سپارکو نے پاکستان کے چاند روور کے لیے بہترین نام تجویز کرنے والے کو ایک لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سپارکو نے پاکستان کے پہلے چاند روور کا نام رکھنے کے لیے ملک گیر مقابلے کا اعلان کردیا۔ ترجمان سپارکو نے کہا پاکستان کے چاند روور کے لیےنام تجویز کرکےتاریخ کا حصہ بنیں ۔ بہترین نام تجویز کرنے والےکوایک لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔ پاکستان کا پہلا چاند روورمشن دوہزاراٹھائیس میں روانہ ہوگا خیال رہے پاکستان خلائی تحقیق میں ایک اہم سنگ میل حاصل کرنے کے لیے تیار ہے اور اپنا پہلا چاند روورمشن 2028 میں روانہ کرے گا۔ یاد رہے گزشتہ سال مئی میں پاکستان کا سیٹلائٹ ‘کیوب آئی قمر’ چاند کے...
    لاہور: پچھلے سال آئرلینڈ نے چنیدہ شخصیات کو کوئی کام نہ کرنے کے بدلے ماہانہ ’’5 لاکھ 36 ہزار روپے‘‘ تک دینے کا اعلان کیا تاکہ دیکھا جا سکے کہ اس رقم کا ان کی ذہنی و جسمانی صحت پر کیا اثرات مرتب کرتی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق آئرلینڈ حکومت نے  دوہزار منتخب ادیبوں، موسیقاروں، اداکاروں، رقاصوں ، مجسمہ سازوں وغیرہ کو تین سال تک ہر ماہ’’ 1600 پاؤنڈ‘‘ (5 لاکھ 36 ہزار روپے سے زیادہ)جتنی رقم دینے کا فیصلہ کیا کہ دیکھا جا  سکے کہ  یہ آمدن انکی جسمانی و ذہنی صحت پر کیسے اثرات مرتب کرتی ہے۔ مغربی دنیا میں یہ تحریک زور پکڑ چکی کہ مصنوعی ذہانت سے جنم لیتی بیروزگاری کا مقابلہ...
    ڈاکٹر آکاش انصاری۔ سندھ حکومت نے ڈاکٹر آکاش انصاری کی اہلیہ کیلئے 10 لاکھ روپے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے وزیر ثقافت و سیاحت سندھ سید ذوالفقار علی شاہ نے بدین میں کہا کہ محکمہ ثقافت ڈاکٹر آکاش کی فیملی کا مکمل خیال رکھے گا۔انھوں نے کہا ڈاکٹر آکاش انصاری بہت بڑے شاعر تھے، ان کا خلا کبھی پُر نہیں ہوسکتا۔ صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت کا مزید کہنا تھا کہ جس اولاد کو انھوں نے پالا وہی ان کی دشمن نکلی۔
    بھارتی شہر کوئمبتور میں ایک کمپنی نے اپنے 140 ملازمین کو کمپنی کے ساتھ وفاداری پر 14.5 کروڑ بھارتی روپے کے بونس سے نوازا ہے جو 46 کروڑ 7 لاکھ پاکستانی روپے بن جاتے ہیں۔ Kovai.co نامی کمپنی اپنے ملازمین کی حوصلہ افزائی کرتی ہے جو کمپنی کے ساتھ طویل عرصے تک ہیں اور انہیں ان کی کارکردگی کی بجائے وفاداری کی بنیاد پر بونس پیش کرتی ہے۔ بونس کمپنی کے "ٹوگیدر وی گرو" انیشی ایٹیو کا ایک حصہ ہے جس کا مقصد دیگر مسابقتی کمپنیوں سے خود کو ممتاز کرنا ہے۔ کمپنی کے بانی اور سی ای او سراوان کمار نے وضاحت کی کہ یہ اقدام ان ملازمین کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو 2022 سے پہلے یا...
    دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئینز ٹرافی 2025ء کے لیے انعامی رقم کا اعلان کر دیا ہے۔ اس بار ٹورنامنٹ کی انعامی رقم میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے جو کہ 2017 کے مقابلے میں 53 فیصد زیادہ ہے۔ چیمپئینز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کو 2.24 ملین ڈالر (تقریباً 62 کروڑ پاکستانی روپے) کی خطیر رقم دی جائے گی۔ رنر اپ ٹیم کو 1.12 ملین ڈالر (تقریباً 31 کروڑ 11 لاکھ پاکستانی روپے) ملیں گے۔  اسی طرح سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں کو 560,000 ڈالر (تقریباً 15 کروڑ 55 لاکھ پاکستانی روپے) دیے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کے گروپ مرحلے میں ہر جیت پر فاتح ٹیم کو 34,000 ڈالر (تقریباً 94 لاکھ پاکستانی روپے) ملیں گے جب کہ...
    امریکا میں آئس کریم کی طلب میں بازار جانے والی خاتون نے 27 کروڑ 90 لاکھ روپے (10 لاکھ ڈالر) مالیت کی لاٹری جیت لی۔ امریکی ریاست کینٹکی سے تعلق رکھنے والی خاتون (جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی) نے بتایا کہ وہ گزشتہ ہفتے آئس کریم کی طلب میں بازار گئیں جہاں راستے میں ایک اسٹیشن پر رک کر انہوں نے کینٹکی جیک پاٹ اسکریچ-آف ٹکٹ خریدا۔ انہوں نے 20 ڈالر کا ٹکٹ اسکریچ کیا جس میں ان کا 10 لاکھ ڈالر کا انعام نکلا۔ خاتون کا کہنا تھا کہ انہوں نے کارڈ کو بائیں سے دائیں جانب کھرچنا شروع کیا۔ پہلے انہوں نے سوچا کہ انہیں ان کے 20 ڈالر واپس مل گئے، بعد میں خیال آیا...
    اسلام آباد (اے پی پی) این ایف سی ایوارڈ کے تحت جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں وفاق کی جانب سے صوبوں کو مجموعی طورپر33 کھرب 39 ارب 22 کروڑ 30 لاکھ روپے کے فنڈز فراہم کیے گئے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق جولائی تا دسمبر2024ء تک کی مدت میں وفاق کی جانب سے پنجاب کو 16 کھرب 44 ارب 92 کروڑ 50 لاکھ روپے، سندھ کو 8 کھرب 42 ارب 22 کروڑ 60 لاکھ روپے، خیبر پختونخوا کو 5 کھرب 44 ارب 16 کروڑ 70 لاکھ روپے اور بلوچستان کو 3 کھرب 7 ارب 88 کروڑ 50 لاکھ روپے کے فنڈز فراہم کیے گئے۔ گزشتہ مالی سال کی پہلی...
    اسلام آباد : ملک میں چینی کی قیمتوں اور افغانستان کے لیے چینی کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ وزارتِ تجارت کے ذرائع کے مطابق جولائی تا جنوری افغانستان کے لیے چینی کی برآمدات میں 4332 فیصد کا بڑا اضافہ ہوا، افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات میں سب سے زیادہ حصہ چینی کا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی سال کے پہلے7 ماہ میں افغانستان کے لیے چینی کی برآمدات 26 کروڑ 27 لاکھ ڈالرز رہیں، گزشتہ سال اسی مدت میں افغانستان کے لیے چینی کی برآمدات 59 لاکھ ڈالرز تھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق وفاقی حکومت نے جون تا اکتوبر 2024ء7 لاکھ 50 ہزار ٹن چینی برآمد کی اجازت دی۔اکتوبر 2024ءمیں 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک میں چینی کی قیمتوں اور افغانستان کے لیے چینی کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا۔نجی چینل کے مطابق سرکاری اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ جولائی 2024 تا جنوری 2025، رواں مالی سال کے 7 ماہ کے دوران افغانستان کو چینی کی برآمد میں حیرت انگیز طور پر ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات میں سب سےزیادہ حصہ چینی کا ہی ہے، رواں مالی مالی سال کے پہلے7 ماہ میں افغانستان کے لیے چینی کی برآمد 26 کروڑ 27 لاکھ ڈالر رہی ہے، جب کہ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران افغانستان کے لیے چینی کی برآمد محض 59 لاکھ ڈالر تھی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی...
    ---فائل فوٹو ترجمان وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سرفراز مغل نے بتایا ہے کہ کل ہونے والے جلسے کے لیے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے 50 لاکھ روپے دیے ہیں۔ترجمان وزیراعلی فراز مغل نے ’جیو نیوز‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف کے جلسوں اور احتجاج پر اخراجات کے سلسلے میں وزیرِ اعلی خیبر پختون خوا نے 50 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ کیے ہیں۔ احتجاج کے دوران جلائی گئی مشینری اور دیگر نقصانات کی ادائیگی وزیرِ اعلیٰ نے اپنی جیب سے کی ہے۔ چاہے جان چلی جائے، بانی پی ٹی آئی کو رہا کراکر دم لیں گے، علی امین گنڈاپوروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) اسی...
    وفاقی حکومت نے حج 2025 کے پیکج کے اخراجات میں کمی کر دی۔ یہ بھی پڑھیں: حج 2025 میں حجاج کرام کو ہر قسم کی معاونت و سہولت یقینی بنائی جائے کسی قسم کی لاپرواہی قبول نہیں، وزیرِاعظم حکومت نے 40 روزہ حج پیکج کی لاگت میں 25 ہزار روپے کی تخفیف کرتے ہوئے اب اسے ساڑھے 10 لاکھ روپے کردیا ہے جبکہ 25 روزہ مختصر حج پیکج میں 50 ہزار روپے کی کمی کرتے ہوئے اس کی لاگت کل 11 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہ0ے۔ حج اخراجات میں کمی کا فیصلہ سعودی حکام کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد کیا گیا۔ عازمین حج کو اب تیسری قسط ادا کرنی ہوگی جو طویل پیکج کے لیے ساڑھے 4 لاکھ روپے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05 فروری 2025)وزارت مذہبی امور نے رواں سال سرکاری حج 2025 کے عازمین کے حج اخراجات کم کرنے کا اعلان کردیا،سرکاری سکیم کے حاجیوں کو 4 ارب 75 کروڑ روپے واپس کرنے کا فیصلہ،اس بات کا اعلان وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ان کا کہنا تھا کہ حاجیوں کو 20 ہزار روپے سے ایک لاکھ 40 ہزار تک کی رقم واپس کرنے کیلئے سات کٹیگریز بنائی گئی ہیں۔ 40 دنوں کا حج 10 لاکھ 50 ہزار اور 25 دنوں پر محیط حج 11 لاکھ روپے کا ہو گا۔اللہ کے مہمانوں کے سفر کو آسان اور سہولیات سے بھرپور بنانے میں سعودی حکومت بالخصوص وزیر حج و عمرہ...
    ویب ڈیسک: حکومت پاکستان نے "وزیرِ اعظم یوتھ لون پروگرام" کے تحت بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند افراد کو 10 لاکھ روپے تک کا قرض فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔   اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق یہ قرضہ بیرون ملک ملازمت کے متلاشی افراد کی تربیت، سفری ویزہ اور رہائشی اخراجات کے لیے دیا جائے گا۔  اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ سرکولر کے مطابق 21 سے 45 سال کی عمر کے پاکستانی شہری یہ قرض حاصل کر سکتے ہیں۔ تاہم، اس کے لیے ضروری ہے کہ درخواست گزار کے پاس بیرون ملک ملازمت فراہم کرنے والی کمپنی کا تصدیق شدہ نوکری کا لیٹر موجود ہو۔ سوئیڈن ؛ سکول میں فائرنگ،10 افراد ہلاک  مزید برآں، قرض حاصل...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 فروری 2025ء ) حکومت کی جانب سے بیرون ملک ملازمت کیلئے 10 لاکھ روپے تک قرض فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جس کی شرائط بھی سامنے آچکی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے وزیرِاعظم یوتھ لون پروگرام کے تحت بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند افراد کو 10 لاکھ روپے تک کا قرض فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، یہ قرضہ بیرون ملک ملازمت کے متلاشی افراد کی تربیت، سفری ویزہ اور رہائشی اخراجات کے لیے دیا جائے گا۔ سٹیٹ بینک سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ 21 سے 45 سال کی عمر کے پاکستانی شہری یہ قرض حاصل کرسکتے ہیں، جس کے لیے درخواست گزار کے پاس...
    وزارت مذہبی امور نے حج 2024 کے سرکاری حج اسکیم کے حاجیوں کو 4 ارب 75 کروڑ روپے واپس کرنے کا اعلان کر دیا۔حجاج کرام کو 20 ہزار روپے سے ایک لاکھ 40 ہزار تک کی رقم واپس کرنے کیلئے سات کیٹگریز بنائی گئی ہیں، رواں سال حج 2025 کے عازمین کے حج اخراجات بھی کم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ 40 دنوں کا حج 10 لاکھ 50 ہزار اور 25 دنوں پر محیط حج 11 لاکھ روپے کا ہو گا، وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا کہ حج انتظامات کو سعودی تعلیمات اور گذشتہ تجربات کی روشنی میں حج 2024ء کے فوری بعد شروع کیا گیا، بروقت اقدامات کی وجہ سے فضائی کمپنیوں کے...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک)حکومت پاکستان نے ”وزیرِ اعظم یوتھ لون پروگرام“ کے تحت بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند افراد کو 10 لاکھ روپے تک کا قرض فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق یہ قرضہ بیرون ملک ملازمت کے متلاشی افراد کی تربیت، سفری ویزہ اور رہائشی اخراجات کے لیے دیا جائے گا۔ اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ سرکولر کے مطابق 21 سے 45 سال کی عمر کے پاکستانی شہری یہ قرض حاصل کر سکتے ہیں۔ تاہم، اس کے لیے ضروری ہے کہ درخواست گزار کے پاس بیرون ملک ملازمت فراہم کرنے والی کمپنی کا تصدیق شدہ نوکری کا لیٹر موجود ہو۔ مزید برآں، قرض حاصل کرنے کے لیے درخواست گزار کو یہ وضاحت کرنی ہو گی...
    اسلام آباد (خبر نگار) وزارت مذہبی امور نے حج 2024 ء کے سرکاری سکیم کے عازمین حج کو 4 ارب 75 کروڑ روپے واپس کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت حاجیوں کو 20 ہزار روپے سے ایک لاکھ 40 ہزار تک کی رقم واپس کرنے کیلئے سات کیٹگریز بنائی گئی ہیں۔  رواں سال حج 2025 کے عازمین کے حج اخراجات بھی کم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ 40 دنوں کا حج 10 لاکھ 50 ہزار اور 25 دنوں پر محیط حج 11 لاکھ روپے کا ہو گا۔ 40 دنوں کے پیکج میں 25, 25 دنوں پر محیط شارٹ پیکج میں 50 ہزار کمی کی گئی ہے۔ اس بات کا اعلان وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین...
    کراچی کے نوجوان کی محبت میں مبتلا ہوکر پاکستان پہنچنے والی امریکی خاتون کو ایک لاکھ روپے مل گئے۔ 19 سالہ نوجوان ندال احمد میمن کے ساتھ شادی کی غرض سے پاکستان آنے والی اونیجاہ اینڈریو رابنسن نے واپس امریکا جانے میں سہولت کے لیے ایک لاکھ ڈالر کا مطالبہ کیا تھا۔ انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکی خاتون موصول ہونے والی رقم گن رہی ہیں اور ساتھ کھڑا شخص تصدیق کے لیے ویڈیو بنا رہا ہے۔البتہ، یہ بات سامنے نہیں آ سکی ہے کہ یہ رقم ان کو کس نے دی ہے۔       واضح رہے 33 سالہ خاتون 11 اکتوبر کو 2024 کو ندال احمد میمن سے...
    وفاقی وزیربرائے مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے گزشتہ سال حج پر گئے لوگوں کو 20 ہزار سے لے کر ایک لاکھ روپے تک واپس کرنے کا اعلان کردیا اور ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ جتنا سستا حج ہم کرارہے ہیں دنیا میں اتنا سستا حج کہیں نہیں ہوتا۔اسلام آباد میں ایڈیشنل سیکریٹری مذہبی امور کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے کہا کہ قوم کو خوش خبری دینا چاہتا ہوں کہ پچھلے سال جتنے بھی حاجی گئے تھے. انہیں ریفنڈ دے رہے ہیں. پچھلے سال حج کرنے والوں کو 20 ہزار روپے سے لے کر ایک لاکھ روپے تک واپس ملیں گے، اس سال بھی حاجیوں کو بہترین...
    گلگت وائلڈ لائف ہیڈکوارٹر نے غیر قانونی شکار کے خلاف موثر کارروائی کرتے ہوئے کارگاہ نالے میں شکاری کو گرفتار کر لیا۔ خفیہ اطلاع ملنے پر رینج فاریسٹ آفیسر  مبشر وائلڈ لائف ہیڈکوارٹر کی قیادت میں فیلڈ اسٹاف نے فوری ایکشن لیتے ہوئے مشترکہ آپریشن کیا جس کے دوران ملزم محب اللہ ولد محمد مصطفی کو موقع پر حراست میں لے لیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: مارخور کا غیر قانونی شکار کرنے پر 3 افراد گرفتار کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے شکار شدہ جانور کا گوشت، ایک عدد 7 ایم ایم رائفل اور کارتوس برآمد کر کے ضبط کر لیے گئے۔ گرفتار ملزم کو فوری طور پر مجسٹریٹ وائلڈ لائف گلگت کی عدالت میں سمری ٹرائل کے...
    وفاقی حکومت کی جانب سے سبسڈی کے خاتمے کے باوجود یوٹیلٹی اسٹورز سے خریداری میں بڑا اضافہ سامنے آیا ہے. دسمبر کی نسبت جنوری میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی سیل 17 فیصد بڑھ گئی. گزشتہ ماہ یوٹیلیٹی اسٹورزکی سیل ایک ارب 80 کروڑ روپے رہی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی سبسڈی نہ ہونے کے باوجود یوٹیلیٹی اسٹورزکی سیل میں ماہانہ بنیاد پر اضافہ ہوا ہے. دسمبر کے مقابلے میں جنوری میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی سیل17 فیصد بڑھ گئی۔ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ یوٹیلیٹی اسٹورزکی سیل ایک ارب80 کروڑروپے رہی، دسمبر میں یوٹیلیٹی اسٹورزکی سیل کا حجم ایک ارب 53 کروڑ 20 لاکھ روپے تھا. جنوری میں پشاور زون کی سیل سب سے زیادہ 35کروڑ90 لاکھ روپے رہی۔ذرائع کے مطابق کاروبار کا...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مسٹر یونیورس میں گولڈ میڈل جیتنے والے رمیز ابراہیم کو ایک ملین روپے کا چیک دیے دیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ رمیز ابراہیم نے اپنی مدد آپ کے تحت ملک کا نام روشن کیا، پاکستان کا نام روشن کرنے والے ہر قومی ہیرو کو ہمیشہ عزت اور محبت دیتے رہیں گے۔ رمیز ابراہیم نے کہا کہ جب عالمی چیمپئن بنا تو کسی نے نہیں پوچھا، گورنر سندھ کی حوصلہ افزائی نے میرا عزم انتہائی پختہ کیا، اگلے ورلڈ ٹائٹل کیلیے بھی پرعزم ہوں۔
    اسلام آ باد ( مانیٹر نگ ڈ یسک )فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر )نے آئندہ مالی سال 2025-26ء میں بڑے ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے کے لیے حکومتسے 30 ارب روپے مانگ لیے ہیں ،یہ رقم 10 مختلف ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان ریزز ریونیو پروگرام کے لیے 17 ارب 83 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے جبکہ 21 ارب 51 کروڑ لاگت کے منصوبے پر اب تک 3 ارب 36 کروڑ خرچ ہوچکے ہیں۔ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ عالمی بینک کی فنڈنگ سے جاری منصوبے کا مقصد استعداد کار اور ریونیو میں اضافہ ہے، اے ڈی بی کی فنڈنگ سے علاقائی بارڈر سروس میں...
    فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر )نے آئندہ مالی سال2025-26 میں بڑے ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے کے لیے حکومت سے 30 ارب روپے مانگ لیے ہیں یہ رقم 10 مختلف ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان ریزز ریونیو پروگرام کے لیے 17 ارب 83 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے جبکہ 21 ارب 51 کروڑ لاگت کے منصوبے پر اب تک 3 ارب 36 کروڑ خرچ ہوچکے ہیں۔ ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ عالمی بینک کی فنڈنگ سے جاری منصوبے کا مقصد استعداد کار اور ریونیو میں اضافہ ہے، اے ڈی بی کی فنڈنگ سے علاقائی بارڈر سروس میں بہتری کے لیے 9 ارب 20...
    علامتی تصویر۔ راولپنڈی میں ایڈیشنل سیشن جج ملک شاہد حسین اعوان کی عدالت میں تہرے قتل کیس کے 3 مجرموں کو سزائے موت اور 15 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی گئی۔ پانچ برس قبل دشمنی پر فائرنگ کرکے مسعودالحسن، غضنفر اور آصف محمود کو قتل کیا گیا تھا۔ مجرموں میں عمران، کاشف منیر اور عبدالوحید شامل ہیں۔ تہرے قتل کا مقدمہ 2020 میں تھانہ گوجر خان میں درج کیا گیا تھا۔ مجرموں کو سزائے موت کا فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج ملک شاہد حسین اعوان نے سنایا۔
    اسلام آباد(صباح نیوز) ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد محمد افضل مجوکہ نے سوشل میڈیا پر مذہبی تو ہین آمیز مواد پھیلانے پر 2ملزمان کو ایف آئی آر میں درج مختلف دفعات کے تحت سزائے موت عمر قید دیگر دفعات میں مجموعی طور پر دس سال قید و سات لاکھ روپے جرمانے کی سزاکا حکم دیا ہے، عدم ادائیگی جرمانہ مجرموں کومزیدقید کاٹنا ہوگی ،ملزمان کے خلاف سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد پھیلانے پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اسلام آباد میں مقدمہ درج تھا،ملزمان ایاز بن طارق اور آفاق احمد کو دفعہ 295 سی میں سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی دفعہ 295 بی میں عمر قید،دفعہ 298 اے میں تین سال قید...
    فوٹو فائل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے توہین مذہب پر 2 مجرموں کو سزائے موت سنا دی۔دونوں مجرموں پر سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد پھیلانے کا مقدمہ درج تھا، مجرموں کو دفعہ 295 سی کے تحت سزائے موت اور 5 لاکھ روپے فی کس جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔عدالت نے دفعہ295 بی میں عمر قید، دفعہ298 اے میں3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی بھی سزا سنائی۔مجرموں کو پیکا سیکشن11 میں 7 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی بھی سزا سنائی گئی، مجرموں کے خلاف 2021 میں ایف آئی اے سائبر کرائم سیل اسلام آباد نے مقدمہ درج کیا تھا۔
    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ آسلام آباد نے سوشل میڈیا پر مذہبی توہین آمیز مواد پھیلانے کے الزامات پر 2 ملزمان کو سزائے موت سنا دی۔ سزائے موت اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے سنائی، ملزمان کے خلاف سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد پھیلانے پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اسلام آباد میں مقدمہ درج تھا۔ ملزمان ایاز بن طارق اور آفاق احمد کو دفعہ 295 سی میں سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔ ملزمان کو دفعہ 295 بی میں عمر قید،دفعہ 298 اے میں تین سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔  ملزمان کو پیکا کی سیکشن 11 میں 7 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ارکان پارلیمنٹ نے تنخواہوں میں 200 فیصد اضافے کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیسے آتے کس کو برے لگتے ہیں، ایسا اضافہ تو ہر سال ہونا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق حکومتی اور اپوزیشن ارکان تنخواہوں میں اضافے پر یک زبان ہیں، ارکان پارلیمنٹ تنخواہوں میں 200 فیصد اضافے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ پیسے آتے کس کو برے لگتے ہیں، تنخواہوں میں ایسا اضافہ تو ہر سال ہونا چاہیے۔ اس پارلیمان کے اراکین کبھی کسی عوامی مسئلے پر ایسے یک زبان نہیں ہوئے جیسے اپنی تنخواہوں کیلئے ہوئے، کیا ہی اچھا ہوتا اگر یہی نمائندے عوامی مسائل حل کرنے کیلئے کبھی ایک ہوتے۔ یاد رہے 25 جنوری کو فنانس کمیٹی...
    حصص بازار میں 51 کروڑ 78 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مالیت 29 ارب 20 کروڑ روپے رہی۔ اسلام ٹائمز۔ شرح سود میں کمی کے بعد بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں منگل کے روز کاروبار کا منفی دن رہا، جہاں 100 انڈیکس میں 1489 پوائنٹس کی بڑی کمی ہوگئی۔ پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر 1489 پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 12 ہزار 30 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 2209 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ حصص بازار میں 51 کروڑ 78 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مالیت 29 ارب 20 کروڑ روپے رہی۔ دوسری جانب مارکیٹ کیپٹلائزیشن 158 ارب روپے کم ہو کر 13 ہزار 770 ارب روپے...
    میراتھون کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں ہم کراچی کے عوام کو ایک خصوصی تحفہ دینا چاہتا ہوں، چند ماہ میں گھر دینے کے حوالے سے باقاعدہ اعلان کیا جائے گا، مڈل کلاس طبقہ مستقبل میں اپنے گھر میں رہ سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے 2 سے 3 ماہ میں عوام کو تحفہ دینے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہےکہ کوشش ہے 40 سے 45 لاکھ روپے میں مڈل کلاس لوگوں کو گھر دیا جائے جب کہ آئندہ کوئی قبضہ کرے گا تو ہم سب مل کر قبضہ خالی کروائیں گے۔ میراتھون کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ غیر ملکی افراد...
    کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ کوشش ہے 40 سے 45 لاکھ روپے میں مڈل کلاس لوگوں کو گھردیا جائے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ ہم سب مل کر اس صوبے کو ہر لحاظ سے خوبصورت بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دو تین ماہ میں ایسا تحفہ عوام کو دیں گے کہ لوگ خوش ہو جائیں گے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ہمارا مقصد کراچی کی رونقیں بحال کرنا ہے۔ آئندہ کوئی قبضہ کرے گا تو ہم سب مل کر قبضہ خالی کروائیں گے۔
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت شہری 15 لاکھ روپے تک قرض لے سکتے ہیں، 15 لاکھ روپے کا قرض 7 سال میں 14 ہزار ماہانہ قسط پر ادا کرنا ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے اپنی چھت اپنا گھر سکیم کے تحت 9 ہزار سے زائد افراد کو بلاسود قرض جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے پنجاب بھر کے 9 ہزار سے زائد افراد کو ساڑھے 8 ارب روپے سے زائد کا بلاسود قرض جاری کیا ہے، اس حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ریاست عوام کے لیے ماں جیسی ہوتی ہے اور ماں کو بے گھر بچوں کا زیادہ احساس...
    فائل فوٹو۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ کوشش ہے 40 سے 45  لاکھ روپے میں مڈل کلاس لوگوں کو گھردیا جائے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ ہم سب مل کر اس صوبے کو ہر لحاظ سے خوبصورت بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دو تین ماہ میں ایسا تحفہ عوام کو دیں گے کہ لوگ خوش ہو جائیں گے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ہمارا مقصد کراچی کی رونقیں بحال کرنا ہے۔ آئندہ کوئی قبضہ کرے گا تو ہم سب مل کر قبضہ خالی کروائیں گے۔
    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف سارک اسنوکر چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی پرمحمد آصف کو 25 لاکھ روپے کا چیک دے رہے ہیں
    ماتلی (نمائندہ جسارت) چیئرمین میونسپل کمیٹی حاجی رضوان احمد قائم خانی کی زیر صدارت منتخب بلدیاتی قیادت کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں شہر کے منتخب و نامزد کونسلرز نے شرکت کی، اجلاس میں جاری ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لیا گیا اور کونسلرز سے نیو این آئی ٹی کے تحت کرائے جانے والے ترقیاتی کاموں کے لیے اسکیمیں بھی طلب کی گئیں، کونسلرز نے اپنے وارڈوں میں کرائے جانے والی ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اجلاس کے شرکاء کوبریفنگ بھی دی۔ اجلاس سے چیئرمین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2 سال میں موجودہ بلدیاتی قیادت کی جانب سے 3 بار این آئی ٹی کے تحت شہر میں 13 کروڑ 90 لاکھ روپے کے ترقیاتی منصوبے پایا تکمیل تک پہنچ...
    وزیراعظم شہباز شریف نے دنیائے اسنوکر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے کیوئسٹ محمد آصف کو 25 لاکھ روپے انعام دے دیا۔ وزیراعظم ہاؤس سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے اسنوکر چیمپئین محمد آصف نے ملاقات کی۔ وزیرِ اعظم نے محمد آصف کو حال ہی میں سری لنکا میں منعقدہ سارک اسنوکر چیمپیئمن شپ جیتنے پر مبارکباد پیش کی۔ وزیرِ اعظم نے محمد آصف کو 25 لاکھ روپے کا انعامی چیک بھی پیش کیا اور کہا کہ پاکستانی نوجوان کھلاڑی اپنی صلاحیتوں سے پوری دنیا میں ملک و قوم کا نام روشن کر رہے ہیں، آپ نے اسنوکر کی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا، پوری قوم کو آپ پر...
    راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) سیشن کورٹ راولپنڈی نے توہین رسالت کے ایک کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے 4 مجرموں کو سزائے موت، عمر قید اور 80 سال قید کی سزا سنادی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق توہین مذہب کے کیس کا فیصلہ جج محمد طارق ایوب نے سنایا۔ عدالت نے مجرموں پر مجموعی طور پر 46 لاکھ روپے جرمانہ عاید کیا جبکہ عدم ادائیگی جرمانہ پر قید سخت بھگتنا ہوگی، مجرمان میں رانا عثمان، اشفاق علی، سلمان سجاد، واجد علی شامل ہیں۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے 22 اکتوبر 2022ء کو مقدمہ درج کیا تھا، مجرمان پر فیس بک، سوشل میڈیا پر توہین رسالت، مقدس ہستیوںاور قرآن پاک کی بے حرمتی ثابت ہوئی۔ عدالت نے 295 سی کے تحت چاروں...
    بھارتی ٹیلی ویژن اسٹار دیویانکا ترپاٹھی نے ایک مالی دھوکہ دہی کا انکشاف کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کو دیے ایک انٹرویو میں دیویانکا نے بتایا کہ ان کے قابلِ بھروسہ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ (سی اے) نے ان کے ساتھ 12 لاکھ روپے کا غبن کیا جس کا ان کو بعد میں علم ہوا۔  دیویانکا نے کہا کہ اپنے مصروف شیڈول کے باعث وہ مالی معاملات دیکھنے کے لیے وقت نہیں نکال سکتی تھیں اور اپنے سی اے پر مکمل اعتماد کرتی تھیں، جو دو سال سے ان کے اکاؤنٹس سنبھال رہا تھا۔ سی اے نے انہیں سرمایہ کاری کے لیے فکسڈ ڈپازٹس کا مشورہ دیا، جس پر دیویانکا نے چار چیک جاری کیے۔ تاہم ان کا سی اے غائب...
    اسلام آباد (نمائندہ جسارت) ملک بھر کے عوام مہنگی بجلی اور اس کے بلوں میں بھاری ٹیکسز سے پریشان ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے پبلک اور کارپوریٹ سیکٹر کے ملازمین کو اربوں روپے کی مفت بجلی دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس کے د وران وقفہ سوالات میں وزارت توانائی نے پبلک اور کارپوریٹ سیکٹر کے ملازمین کو سالانہ اربوں روپے کی مفت بجلیدیے جانے کا انکشاف کیا ہے۔ دستاویز کے مطابق پبلک اور کارپوریٹ سیکٹر کے 2 لاکھ ملازمین کو 44 کروڑ 15 لاکھ یونٹ سالانہ مفت بجلی دی گئی۔ اسی طرح حاضر سروس ملازمین کو سالانہ 30 کروڑ 82 لاکھ یونٹ بجلی مفت دی گئی جبکہ ریٹائر ملازمین کو 13 کروڑ 32 لاکھ یونٹ...
    اسلام آباد: ملک بھر کے عوام مہنگی بجلی اور اس کے بلوں میں بھاری ٹیکسز سے پریشان ہیں جب کہ حکومت  کی جانب سے پبلک اور کارپوریٹ سیکٹر کے ملازمین کو اربوں روپے کی مفت بجلی دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔   قومی اسمبلی اجلاس کےد وران وقفہ سوالات میں  وزارت توانائی نے پبلک اور کارپوریٹ سیکٹر کے ملازمین کو سالانہ اربوں روپے کی مفت بجلی دیے جانے کا انکشاف کیا ہے۔ دستاویز کے مطابق  پبلک اور کارپوریٹ سیکٹر کے 2 لاکھ ملازمین کو 44 کروڑ 15 لاکھ یونٹ سالانہ مفت بجلی  دی گئی۔ اسی طرح حاضر سروس ملازمین کو سالانہ 30 کروڑ 82 لاکھ یونٹ بجلی مفت دی گئی جب کہ ریٹائر ملازمین کو 13 کروڑ...