2025-07-26@12:59:11 GMT
تلاش کی گنتی: 323
«پی ٹی آئی کے 25 افراد»:
(نئی خبر)
پینٹاگون نے یہ تسلیم کیا ہے کہ امریکہ نے 2005 سے اگست 2021 کے درمیان افغان قومی دفاعی اور سکیورٹی فورسز کو 18.6 ارب ڈالر کا سامان فراہم کیا۔ امریکی انخلا کے بعد ان ہتھیاروں نے ٹی ٹی پی کو سرحد پار دہشت گرد حملوں میں مدد دی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی سرزمین پر افغانستان سے لائے جانے والے غیر ملکی اسلحے کے استعمال کے ثبوت ایک بار پھر منظر عام پر آ گئے اور خود امریکہ بھی اعتراف کر رہا ہے کہ افغانستان کو لاکھوں کی تعداد میں اسلحہ فراہم کیا گیا ہے جو کہ کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی پاکستان کے خلاف استعمال کر رہی ہے۔ سکیورٹی ذرائع سے ملنے والی مصدقہ رپورٹ کے مطابق پاک فوج گزشتہ...
—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ کر گئے۔اسپیکر ایاز صادق کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو تحریک انصاف نے احتجاج شروع کر دیا۔قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے رکن یوسف خان نے کورم کی نشاندہی کی، کورم کی نشاندہی کے بعد ممبران کی گنتی کی گئی۔ آپ ’او او‘ کر رہے تھے، مذاکرات نہیں مذاق ہو رہا ہے، ایمل ولی عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما و سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ آپ ’او او‘ کر رہے تھے، مذاکرات نہیں مذاق ہو رہا ہے۔ اسپیکر ایاز صادق نے تحریک انصاف کو نکتہ اعتراض کی اجازت دینے سے انکار کیا۔پی ٹی آئی ارکان نے...
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت 21 جنوری کو ہوگی۔ چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی کے رؤف حسن اور بیرسٹر گوہر کو نوٹس جاری کر دیے جبکہ درخواست گزاروں کو بھی نوٹس جاری کر دیے گئے۔ الیکشن کمیشن سماعت میں دلائل دیے جائیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف نے مارچ 2024 میں انٹرا پارٹی انتخابات کروائے تھے۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جواب جمع کرانے کےلیے موقع دے رکھا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمینبیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ یہ غلط ہے 190 ملین پاؤنڈ کا فیصلہ مذاکرات کی وجہ سے مؤخر ہورہا ہے۔بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم تو ذہنی طور پر تیار تھے آج فیصلہ سنایا جانا ہے. فیصلے کے لیے ہم تیار ہو کر آئے تھے. ہمیں نہیں پتہ جج اتنی جلدی میں کیسے چلے گئے۔انہوں نے کہا کہ عدالتی عملے نے آگاہ کیا تھا آج 11 بجے فیصلہ سنایا جائے گا. جیل میں داخل ہونے سے پہلے بتایا گیا فیصلہ مؤخر ہوگیا ہے۔چیئرمین کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس سیاسی ہے. فیصلہ انصاف پر ہو...
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شیر افضل مروت—فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کو پارٹی نے شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔شیر افضل مروت کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔شوکاز نوٹس کے متن کے مطابق شیر افضل مروت کو بطور ممبر اسمبلی و کور کمیٹی مذاکرتی عمل کا مکمل ادراک ہے، بطور ممبر ان کو کسی مذاکراتی ٹیم ممبر کے خلاف بیان نہیں دینا چاہیے۔ شیر افضل مروت نے پارٹی شوکاز نوٹس کا جواب دیدیاپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے پارٹی شوکاز نوٹس کا جواب دے دیا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کیے گئے شوکاز نوٹس میں کہا گیا...
پشاور: پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے حکومت اور تحریک انصاف کے مابین مذاکرات کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس کا دی اینڈ کس صورت میں ہو سکتا ہے؟۔ 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کیس کا فیصلہ آج تیسری بار مؤخر ہونے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈز کیس کا فیصلہ تیسری مرتبہ مؤخر ہونے پر مایوسی ہوئی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ حکومت این ار او لینے کے چکر میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم لیکن یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ نہ این ار او لیں گے نہ ہی این ار او دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 31 جنوری تک...
پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا تھا کہ وزیراعظم، وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت وفاقی وزرا پورا پورا دن عمران خان اور تحریک انصاف کے خلاف پروپیگنڈا کرتے ہیں لیکن جب عمران خان ایک ٹوئٹ کرتے ہیں تو ان سب کی چیخیں نکل جاتی ہیں کیونکہ ساری حکومت عمران خان کے ایک ٹویٹ کی مار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنماء اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کسی کے کہنے اور کسی کے خوف سے مذاکرات نہیں کر رہی ہے یہ مزاکرات بانی چیرمین عمران خان کی ہدایت پر پاکستان کے مفاد میں کیے جارہے ہیں جب کہ وزیر دافع خواجہ اصف مایوسی پھیلا رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں شوکت...
عمران خان کی ٹوئٹ، پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات سے مذاکرات کا معاملہ اٹک گیا، اعجاز الحق WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے مذاکرات کرنے والی حکومتی ٹیم کے رکن اعجاز الحق نے مذاکرات میں تعطل کی وجہ عمران خان کے ٹوئٹ اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات کو قرار دے دیا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے دونوں فریقین کوصبر وتحمل سے کام لینے کامشورہ بھی دیا۔ان کا کہنا تھا کہ جب اچھے ماحول میں ملاقات ہورہی ہے تو ایسے میں ایک دوسرے پر حملے کرنے سے معاملات خراب ہوتے ہیں اور پھر عمران خان صاحب کی ٹوئٹ بھی آگئی جس...
لاہور (نمائندہ جسارت ) لاہور بار انتخابات، تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار نے میدان مار لیا، پی ٹی آئی سینیٹر حامد خان کے گروپ کے حمایت یافتہ مبشر رحمان واضح برتری حاصل کر کے صدر منتخب ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے لاہور بار کے سالانہ الیکشن میں بڑی کامیابی حاصل کر لی۔ ہفتہ کے روز لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے غیر حتمی نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔چیئرمین الیکشن بورڈ چودھری عمران مسعود نے نتائج کا اعلان کیا جس کےتحت تحریک انصاف کے حامد خان گروپ کے مبشر رحمان نے صدر کے الیکشن میں فتح حاصل کر لی۔ صدر کے امیدوار مبشر رحمان چودھری صدر منتخب ہوئے انہوں نے 2400ووٹ حاصل کیے جبکہ...

حیدرآباد: ٹی ایل پی کے تحت حافظ ذیشان ربانی واٹر سپلائی پروجیکٹ کی تکمیل پر افتتاح کے بعد دُعا مانگ رہے ہیں
حیدرآباد: ٹی ایل پی کے تحت حافظ ذیشان ربانی واٹر سپلائی پروجیکٹ کی تکمیل پر افتتاح کے بعد دُعا مانگ رہے ہیں
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کے معاملے میں اعتماد میں نہیں لیا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر تمام معاملات قومی اتفاق سے حل ہونا چاہئیں۔مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کی سطح پر مدارس کی رجسٹریشن کے لیے قانون سازی ہو چکی ہے، صدارتی آرڈیننس کے ذریعے مدارس رجسٹریشن میں ریلیف دیا گیا ہے، ہمیں اعتراض نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے ملاقات ذاتی نوعیت کی ہوئی، وہ میرے گھر آ جاتے ہیں، حکومت نے کچھ مدارس کو اپنے کنٹرول میں رکھنے کے لیے...
اسلام آباد(طار ق محمودسمیر)حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے تیسرے دورکاانعقادمشکلات کاشکارہوگیاہے اور تحریک انصاف مذاکراتی کمیٹی کی اپنے بانی چیئرمین سے اڈیالہ جیل میں آزادانہ فضامیں ملاقات کا مطالبہ حکومت نے تسلیم کرنے سے انکارکردیاجب کہ دوسری جانب عمران خان کی طرف سے متنازع ٹویٹس کے بعد نومئی اور 26مئی کے واقعات کاذمہ دارایک بارپھر اسٹیبلشمنٹ کو قراردینے کے بعد اس بات کے امکانات واضح ہوگئے ہیں کہ مذاکرات کاتیسرا دورممکن نظرنہیں آرہا،معاملات طے نہ ہونے کے باعث صورتحال آئندہ ہفتے تبدیل ہوجائے گی اور 190ملین پاؤنڈریفرنس کا فیصلہ احتساب عدالت کے جج ناصرجاویدرانا13جنوری پیرکے روز اڈیالہ جیل کی عدالت میں سنادیں گے اور فیصلہ سنانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں،جب بھی دومخالف سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات...
شیر افضل مروت کی تنقید کے بعد پی ٹی آئی قیادت سلمان اکرم راجہ کیساتھ کھڑی ہوگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ سے متعلق شیر افضل مروت کی بیان بازی پر پارٹی قیادت سلمان اکرم راجہ کے ساتھ کھڑی ہوگئی۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے سلمان اکرم راجہ پر تنقید کی۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے شیر افضل مروت کے بیان پر برہمی کا اظہار کیا گیا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ کی بطور سیکرٹری جنرل تقرری پارٹی کا...
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پارٹی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو بانی تحریک انصاف عمران خان کا مکمل اعتماد حاصل ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ کو بانی پی ٹی آئی نے ہی سیکرٹری جنرل تعینات کیا ہے اور یہ بانی پی ٹی آئی کی اختیار ہے کہ کس کو تعینات کرنا یا ہٹانا ہے، ایسی تعیناتیاں پہلے بھی کی جا چکی ہیں۔ شیر افضل مروت کی جانب سے سلمان اکرم راجہ پر پارٹی قوانین کی خلاف ورزی کے الزام پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہماری پارٹی کا آئین بانی پی ٹی آئی ہیں، اس لیے یہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے۔ حکومت...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ 8 سال کی عمر میں پاکستان ٹیلی ویژن کے ایک شو کی میزبانی کر چُکی ہیں۔ عائشہ عمر نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے شوبز کیریئر اور ذاتی زندگی کے بارے میں دلچسپ گفتگو کی۔ اُنہوں نے بتایا کہ میں جب 8 سال کی تھی تو لاہور میں پی ٹی وی کے ایک شو کی میزبانی کرتی تھی۔ View this post on Instagram A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) اداکارہ نے بتایا کہ اس وقت منیزہ ہاشمی پی ٹی وی کی ایم ڈی تھیں اور تب وہ ایک شو ڈیزائن کر رہی تھیں...
پشاور،کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک،خبر ایجنسیاں) خیرپختونخوا سے اٹامک انرجی کمیشن کے 17 ملازمین کا اغوا،کالعدم ٹی ٹی پی نے ذمے داری قبول کرلی۔بلوچستان میں عسکریت پسندوں کا خضدار میںبازار پر دھاوا، پولیس اسٹیشن سمیت سرکاری عمارتیں جلادیں، بینک لوٹ لیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت سے اٹامک انرجی کمیشن کے اغوا ہونے والے 17 میں سے8 ملازمین کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے ان افراد کے اغوا کی ذمے داری قبول کی ہے۔مقامی افراد کے مطابق جمعرات کی صبح آٹھ بجے لکی مروت سے ایک گاڑی اٹامک انرجی کمیشن آف پاکستان کے اہلکاروں کو لے کر قبول خیل کی طرف جا رہی تھی۔ وانڈا پائندہ خان کے قریب کالعدم...
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنماء کا کہنا تھا کہ یہ چھوٹی چھوٹی آتش بازیاں ہیں، جس سے کوئی فرق نہیں پڑنا، بانی پی ٹی آئی نے رتی برابر برا نہیں منایا کہ ٹیم کو ملاقات نہیں کرنے دی گئی، بانی پی ٹی آئی کہا کہ مطالبات تحریری طور پر دے دیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماء شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ اس کے سوا کوئی چارہ نہیں کہ حکومت، اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی مصالحت سے مسائل حل کریں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ حکومت کے اپنے...
شیر افضل مروت : فوٹو فائل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ اس کے سوا کوئی چارہ نہیں کہ حکومت اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی مصالحت سے مسائل حل کریں۔جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ حکومت کے اپنے کچھ ریزرویشن اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہیں، یہ ریززویشن پورا کرنے کے چکر میں مذاکرات میں رکاوٹیں سامنے آرہی ہیں، جب یہ ٹیبل پر بیٹھیں گے تو اس میٹنگ کا اعلامیہ سرپرائز ہوگا۔ پہلے تجویز آئی تھی کہ بانی پی ٹی آئی کو نتھیا گلی منتقل کیا جائے گا، شیر افضل مروتشیر افضل مروت نے کہا کہ...

سلمان اکرم راجہ پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل نہیں، پارٹی میں ان کی حیثیت اجنبی جیسی ہے، شیر افضل مروت
پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ سلمان اکرم راجہ پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل نہیں، پارٹی میں ان کی حیثیت ایک اجنبی کی سی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پارٹی آئین کے مطابق الیکشن میں منتخب شخص ہی جنرل سیکرٹری ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سلمان اکرم راجہ اگر پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل ہیں تو ان کے نام سے کوئی نوٹیفکیشن کیوں جاری نہیں کیا جاتا، وہ جنرل سیکریٹری بن ہی نہیں سکتے۔ یہ بھی پڑھیں شہدا کے خون کے حساب تک حکومت سے کوئی بات نہیں ہوگی، سلمان اکرم راجہ شیر افضل مروت نے کہاکہ بیرسٹر گوہر سے پوچھا جائے کہ سلمان اکرم راجہ...
فوٹو: فائل کراچی میں اے ٹی ایم کو ہیک کرکے پیسے نکالنے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے، اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث گرفتار ملزم محسن نے دوران تفتیش انکشافات کیے ہیں۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) شعیب میمن کا کہنا ہے کہ گروہ میں مردوں کے ساتھ خاتون بھی شامل ہے، گرفتار ملزم آئی ٹی کا ماہر ہے۔ایس ایس پی ایس آئی یو نے کہا کہ ملزمان اے ٹی ایم کو ہیک کرکے بینک کے باہر موجود رہتے، جیسے ہی شہری اے ٹی ایم استعمال کرتا اس کا کارڈ مشین میں پھنس جاتا، ملزمان شہری پر جلدی پراسیز مکمل کرنے کا دباؤ ڈالتے، شہری کے باہر جاتے ہی اس کا...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے رواں سال یونیورسٹی آف پشاور کو 50کروڑ روپے نہ دینے پر شرکا ءکو احتجاج ریکارڈ کرانے کا طریقہ بتا دیا۔ نجی ٹی وی چینل"جیو نیوز "کے مطابق پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورنے کہا ہے کہ آبادی بڑھ گئی لیکن صوبوں کی تعداد نہیں بڑھائی جا رہی ، یہاں لوگ اپنی بادشاہت قائم کرنے کیلئے کام کررہے ہیں،اللہ کو جواب دینا ہے ، یہ سوچ پیدا کرنی ہوگی۔ان کا کہناتھا کہ ہم نے کشکول کو توڑنا ہے، اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا ہوگا، ہم نے اداروں کو بااختیارکرنا ہے، آگے بڑھنے کیلئے خوف کے بت کو توڑنا پڑے گا۔ خواتین کو بااختیار بنانے کیلیے...