2025-09-18@08:24:27 GMT
تلاش کی گنتی: 409
«اپنے تاثرات»:
(نئی خبر)
جیکب آباد (نمائندہ جسارت)تنظیم اساتذہ ضلع جیکب آباد کی جانب سے حمیدہئی ہائی اسکول جیکب آباد میں ’’آپ ﷺ بحیثیت معلم‘‘ کے عنوان سے کانفرنس، ممتاز حسین سہتو ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان کا خطاب۔تفصیلات کے مطابق تنظیم اساتذہ ضلع جیکب آباد کی جانب سے ’’نبی مہربانﷺ بحیثیت معلم‘‘ کے عنوان سے حمیدیہ ہائی اسکول لائبریری میں ہیڈ ماسٹر کے زیر صدارت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز حسین سہتو ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ آپ ﷺکی بعثت کا مقصد ہی انسانیت کو علم سکھانا ہے، ایسا علم جس سے انسانیت پہلے بے خبر تھی۔ آپ ﷺ کے فرمان کا مفہوم ہے تم میں سے بہتر وہ ہے جو علم سیکھے...
کراچی (کامرس رپورٹر) صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کی قیادت میں وفد نے بنگلہ دیشی مشیر تجارت شیخ بشیر الدین سے ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ تجارت، ویزہ کے طریقہ کار کو آسان بنانے اور دونوں ملکوں میں براہ راست فلائٹ آپریشن شروع کرنے بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ایف پی سی سی آئی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق مشیر تجارت بنگلہ دیش شیخ بشیر الدین نے اس موق پر کہا کہ پاکستان کے ساتھ پائیدار تجارتی تعلقات کیلئے پہلے ہی اقدامات کئے جا چکے ہیں، دونوں ممالک کی آبادی کے حجم کو مدنظر رکھتے ہوئے تجارت کا موجودہ حجم اب بھی بہت کم ہے، دونوں ممالک کے پاس تجارت کو مزید بڑھانے کے...
(ویب ڈیسک) دنیا کے 7 ممالک نے 52 پاکستانی افراد کو اپنے ملک سے بے دخل کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب ، امریکا، یو اے ای، سویڈن کی جانب سے پاکستانیوں کو اپنے ملک سے بے دخل، کیا گیا ہے ، رپورٹ میں کہا گیا کہ بیرون ملک سے بے دخل ہو کر کراچی ایئرپورٹ پہنچنے والے 3 افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ دیگر کو ان کے گھر بھیج دیا گیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق پاکستانی شہریوں کو مختلف خلاف ورزیوں اور الزامات پر بے دخل کیا گیا ، سعودی عرب سے بے دخل ہونے والے دو پاکستانیوں کو بلیک لسٹ، ایک کو بھیک مانگنے، 9 افراد کو کفیل کی شکایات، 11 کو زائد المعیاد قیام،...
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی+ اپنے سٹاف رپورٹر سے) سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دو علیحدہ علیحدہ آپریشنز کے دوران 9 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گیارہ جنوری کو سکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی انٹیلی جنس بنیاد پر ملنے والی اطلاع کے بعد دوسالی کے علاقے میں آپریشن کیا اور دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز سے نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے شدید تبادلے میں 6 خوارج ہلاک ہوئے جبکہ دو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے دوسرا آپریشن عام علاقے ایشام میں کیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے...
گجر نالہ کے متاثرین اپنے مطالبات کے لیے کراچی پریس کلب کے باہراحتجاج کررہے ہیں
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹیٹ آئل کمپنی لمیٹڈ (پی ایس او)اپنے سپلائی چین کی رسک مینجمنٹ کی صلاحیتوں کو بہتر کرنے کیلئے ڈیٹا اینالیٹکس کے عالمی ادارے ڈن اینڈ بریڈ اسٹریٹ پاکستان (ڈی اینڈ بی) کی خدمات حاصل کرلی ہیں اس تعاون کے ذریعے، پی ایس او ڈی اینڈ بی کی مہارت سے فائدہ اٹھا کر اپنے سپلائرز کے حوالے سے مستند معلومات پر مبنی فیصلے کرسکے گا۔ ڈی اینڈ بی پاکستان، ایک معروف عالمی ادارے ڈن اینڈ بریڈ اسٹریٹ ورلڈ وائیڈ نیٹ ورک کا حصہ ہے جو بہتر کاروباری فیصلے کرنے کے لیے ڈیٹا اور تجزیات فراہم کر کے کمپنیوں کو اپنی کاروباری کارکردگی بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ڈی اینڈ بی رسک اینالیٹکس سلوشن سے پی ایس او کو...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعلی خیبر پی کے علی امین گنڈاپور نے درست احتجاج کا طریقہ اپنا ہی لیا۔ مہذب معاشروں میں احتجاج پرامن ہی ہوتا ہے اور کام بھی چلتا رہتا ہے، زندگی مفلوج نہیں ہوگی۔ علی امین گنڈاپور کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعلی کے پی کے کی جانب سے 10 ماہ میں پہلی مرتبہ احتجاج کا درست انداز اپنانا قابل تحسین ہے۔ کاش وہ 26 نومبر اور 9 مئی کو بھی چڑھائی اور جلائو گھیرائو کرنے کی بجائے ایسے ہی اوو، اوو کر کے احتجاج کر لیتے۔ انہوں نے کہا کہ قوم جانتی ہے کہ انتشار، فساد، جلائو گھیرائو...
وزیراعظم شہباز شریف کی ’اووو‘ کرکے احتجاج کی بات کو حکومت اور اپوزیشن دونوں آگے بڑھا رہی ہیں۔ جمعرات کے روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پشاور میں ایک تقریب سے خطاب میں نرسنگ اور میڈیکل کالج قائم کرنے اعلان کیا کہا کہ اس سال یونیورسٹی آف پشاور کو 50 کروڑ روپے دینا میرا کام ہے، اگر میں نے پیسے نہیں دیے تو میرے خلاف ’اووو‘ کر کے احتجاج کریں۔ یہ بھی پڑھیں: جاپانی سیٹھ، اووو اووو اور ہم علی امین گنڈاپور کے اس مشورے پر وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے ردعمل میں کہا کہ مہذب معاشروں میں احتجاج پرامن ہی ہوتا ہے، زندگی مفلوج نہیں ہوتی، علی امین گنڈاپور کا پہلی مرتبہ احتجاج کا درست اندازاپنانا قابل تحسین ہے،کاش...

علی امین گنڈاپور نے درست احتجاج کا طریقہ اپنا ہی لیا، مہذب معاشروں میں احتجاج پرامن ہی ہوتا ہے اور کام بھی چلتا رہتا ہے، زندگی مفلوج نہیں ہوگی، عطاء اللہ تارڑ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2025ء) وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے درست احتجاج کا طریقہ اپنا ہی لیا، مہذب معاشروں میں احتجاج پرامن ہی ہوتا ہے اور کام بھی چلتا رہتا ہے، زندگی مفلوج نہیں ہوگی۔(جاری ہے) جمعرات کو علی امین گنڈاپور کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کے کی جانب سے 10 ماہ میں پہلی مرتبہ احتجاج کا درست انداز اپنانا قابل تحسین ہے، کاش وہ 26 نومبر اور 9 مئی کو بھی چڑھائی اور جلائو گھیرائو کرنے کی بجائے ایسے ہی ”اوو اوو“ کر کے...