2025-11-17@16:24:04 GMT
تلاش کی گنتی: 153704
«بادی اور»:
(نئی خبر)
کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن کی تزئین و آرائش مکمل، وزیر اعظم آج اپ گریڈ شالیمار ٹرین کا افتتاح کریں گے
کراچی: پاکستان ریلوے نے برطانوی دور میں قائم ہونیوالے کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن کی تزئین وآرائش کا منصوبے پر کام مکمل کرلیا ہے جس کے تحت مسافروں کو جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ اپ گریڈمنصوبے کے تحت اسکیلیٹرز، سی ای پی لائونج،انتظارگاہیں ،ایگزیکٹو واش روم ، فوری ٹکٹ کے حصول کیلیے پی او اور اے ٹی ایم مشینیں نصب کی گئی ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف آج کراچی کینٹ ریلوے اپ گریڈیشن منصوبے کا جائزہ اور سہولیات سمیت اپ گریڈ شالیمار مسافر ٹرین کا افتتاح کریں گے۔ یہ اپ گریڈیشن منصوبہ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی کاششوں سے بروقت مکمل کیا گیا ہے۔وزیر ریلوے گذشتہ دو روز سے کراچی کے دورے پر ہیں اور اپ گریڈیشن منصوبوں...
وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاندار کامیابی اور رائزنگ اسٹار ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں بھارت اے کے خلاف جیت پر ٹیم کو مبارکباد دی۔ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے پاکستان کی سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے عزت، محنت اور ٹیم اسپرٹ کا شاندار مظاہرہ کیا ہے، کھلاڑیوں، کوچز، مینجمنٹ اور چیئرمین پی سی بی کی محنت قابل فخر ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ اس کامیابی نے پوری قوم کو فخر سے بلند کر دیا ہے اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(نمائندہ جسارت)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انتہا پسندی اور نفرت انگیزی کی کوئی گنجائش نہیں، برداشت کا فروغ ملکی ترقی اور امن کے لیے ناگزیر ہے۔عالمی یوم برداشت پر پیغام دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ معاشی استحکام اور ہم آہنگی برداشت سے پیدا ہوتی ہے، عدم برداشت معاشرتی بگاڑ کا سبب ہے، مثبت رویے اپنانے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ عالمی یوم برداشت انسانیت کے اقدار کو اجاگر کرنے کا دن ہے، پاکستان ہر سطح پر احترام اور باہمی برداشت کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے، بہتر معاشرے کی بنیاد رواداری کو اپنانا ہم سب کی ذمے داری ہے۔دریں اثنا، صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بھی عالمی یوم برداشت کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کی عالمی گرین ہاؤس گیسز میں شراکت ایک فیصد سے بھی کم ہے، لیکن موسمیاتی خطرات میں پاکستان مستقل طور پر دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے۔ برازیل کے شہر بیلیم میں جاری COP30 کے موقع پر منعقدہ ہائی لیول کلائمیٹ فنانس ڈائیلاگ میں خصوصی وڈیو پیغام کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا کہ موسمیاتی بحران محض مالی معاونت کا معاملہ نہیں بلکہ موسمیاتی انصاف کا تقاضا ہے۔ موجودہ عالمی موسمیاتی مالی معاونت کا بڑا حصہ وہ قرضے ہیں جو بنیادی طور پر تعلیم، صحت، انسانی ترقی اور دیگر پائیدار ترقیاتی اہداف کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم پارلیمنٹ کا اختیار اور حق ہے۔ 27ویں ترمیم سے عدلیہ کے نظام میں بہتری آئے گی۔26ویں اور 27ویں ترامیم نے ملک کو ’استحکام‘ فراہم کیا، ملکی استحکام کے لیے مزیدترامیم کرناپڑیں تو بھی کریں گے۔ فیصل آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا کہ ججز آئین کا حلف اٹھاتے ہیں اور اس کے تحت وہ ڈیوٹی سر انجام دینے کے پابند ہیں،مستعفی ہونے والے سینئر جج جانبدار تھے اور سیاسی فیصلے دے رہے تھے، آئین ججوں کی خواہش کے مطابق نہیں بلکہ پارلیمنٹ اور عوام کی خواہش کے مطابق چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ تاحیات استثنا میں ایسی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی‘ مٹیاری (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ مفاد پرست قیادت نے آئی ایم ایف سے کڑی شرائط پر قرضے لے کر ملک و قوم کو مزید مقروض ، مہنگائی کا طوفان، بے روزگاری میں اضافہ اور ملکی آزادی و خود مختاری کو دائو پر لگا دیا ہے، دنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ جس نے بھی آئی ایم ایف سے قرضہ لیا وہ ترقی نہیں تنزلی کی طرف گیا، ملک کا آدھا سالانہ بجٹ سود اور قرضوں کی واپسی میں چلا جاتا ہے، وفاقی وزیر خزانہ کا قومی اسمبلی میں2025ء کے دوارن سر کاری قرضے میں9.3 ٹر یلین روپے کا اضافہ کا بیان معاشی ترقی کے حکومتی دعووں کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن نے گنے کی بمپر پیداوار کے باوجود چینی کی قیمتوں کے بحران کو مصنوعی قرار دیتے ہوئے ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین رؤف ابراہیم کے مطابق شوگر ملوں کی جانب سے 100 فیصد کرشنگ شروع نہ کیے جانے سے منظم انداز میں چینی کا مصنوعی بحران پیدا کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فی الوقت صرف 10فیصد شوگر ملیں گنے کی کرشنگ کررہی ہیں اور باقی ماندہ 90 فیصد ملوں نے سیزن کے باوجود گنے کی کرشنگ کا آغاز نہیں کیا ہے۔ رؤف ابراہیم کے مطابق گنے کی تیار فصل کی 100فیصد کرشنگ سے فی کلوگرام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد کچہری میں خود کش دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، حملہ آور نے کچہری دھماکے سے قبل بھی خود کو اڑانے کی کوشش کی، دہشت گرد نے اس سے قبل 26 نمبرچونگی پر اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا۔ پولیس ذرائع کے مطابق دہشت گرد نے26 نمبرچونگی پر اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا، پہلا حملہ ناکام ہونے پر پلان کو تبدیل کردیا گیا تھا اور ملزمان ڈھوک پراچہ میں ہی کرائے کے گھر میں روپوش ہوگئے تھے۔ پولیس اور انٹیلی جنس ادارے کیمروں کی مدد سے گولڑہ اور پھر 26 نمبر چونگی پہنچے تھے، ڈھوک پراچہ میں منظم انداز سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ملک کی بدنامی کا باعث بننے والے کسی مسافر کو سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی، غیر قانونی امیگریشن برداشت نہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اوورسیز پاکستانیز چودھری سالک حسین نے لاہور ائرپورٹ کا اچانک دورہ کیا، جو 2 گھنٹے تک جاری رہا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے امیگریشن کاؤنٹرز پر رش اور سست روی دیکھ کر شدید ناراضگی کا اظہار کیا اور عملے کو جلد پراسیس مکمل کرنے کی ہدایت کی، دونوں وزراء نے بیرونِ ملک جانے والے مسافروں سے بات چیت کی اور امیگریشن پراسیس کے بارے پوچھا۔ دورے کے دوران وزیر اوورسیزپاکستانیزسالک حسین نے سفری دستاویزا پر پروٹیکر اسٹیکرز چیک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (صباح نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے برداشت اور رواداری کے فروغ کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہا کہ لوگوں کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کے ذریعے رواداری کو فروغ دینا وقت کا تقاضا ہے، بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اور پرتشدد تنازعات کے اس دور میں رواداری اور برداشت کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔ نفرت، عدم برداشت اور نا اتفاقی کا خاتمہ محبت، برداشت اور اتفاق کے ساتھ ہی ممکن ہے ، آئیے آج ہم دنیا کو رواداری کیساتھ سب کے رہنے کیلئے ایک بہتر جگہ بنانے کا عہد کریں۔رواداری اختیار کریں اوربرداشت کے راستے پر چلیں۔ انہوں نے کہاکہ دنیا پہلے ہی عدم برداشت کے باعث بے شمار مسائل میں الجھی ہوئی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز) چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ معاشرے میں برداشت، احترام اور ہم آہنگی کا فروغ وقت کی ضرورت ہے۔ چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے عالمی یومِ برداشت و رواداری کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ رواداری ایک مضبوط اور پرامن معاشرے کی بنیاد ہے، بی آئی ایس پی صرف مالی معاونت نہیں بلکہ معاشرتی ہم آہنگی کوبھی فروغ دیتا ہے، بی آئی ایس پی رنگ، نسل، مذہب، زبان اور ثقافت سے بالاتر ہوکر مستحق افراد کی مدد کرتا ہے، ایسا پاکستان تشکیل دیں گے جو یکجہتی، امن اور احترام کی عملی تصویر ہو، بی آئی ایس پی انسانی مساوات اور سماجی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251117-08-21 رائے ونڈ (آن لائن)وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے عالمی تبلیغی اجتماع میں شرکت کی اور اختتامی دعا میں بھی شامل رہے۔ ملک کی سلامتی، عالم اسلام کے استحکام اور مضبوطی کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔ہر بندہ جب اپنے آپ کو درست کرے گا تو پورا معاشرہ بہتر ہو گا۔ وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کی عالمی تبلیغی جماعت کے بزرگوں سے خصوصی ملاقاتیں ہوئیں۔ اس موقع پر سردار محمد یوسف نے کہا کہ تبلیغی جماعت معاشرے میں دین کے فروغ اور اصلاح نفس کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ اہل اسلام پر مصائب اور جان لیوا آزمائشیں شکلیں بدل بدل کر آ رہی ہیں۔ موجود مشکلات سے نجات کا راستہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیصل آباد (آن لائن) وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ کچھ عناصر نے ملک میں نفرت، بغض اور انتشار کی سیاست کو فروغ دیا جس نے نہ صرف معاشرتی ہم آہنگی کو نقصان پہنچایا بلکہ ملک کو معاشی تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا،قدرت کا نظا م ہے جیسا کرو گے ویسا بھروگے ، ایک آدمی کہتا تھا مجھ پر منشیات کا درست کیس بنایا گیا ، اب معافیاں ما نگ رہا ہے ، پا کستا ن قدرتی وسا ئل سے ما لا ما ل ہے ،ملک میں تیل اور گیس کے وسیع ذخا ئر موجود ہیں ، ان کے حلقے کے 28 دیہات میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی (آن لائن)راولپنڈی ڈویژن میں پولیس نے کلر سیداں، روات، گوجر خان، چونترہ، دھمیال اور کہوٹہ میں سرچ آپریشن کیا۔پولیس کے مطابق سرچ آپریشنز میں 1375 گھروں، 412 دکانوں، 28 ہوٹلز اور 1709 افراد کے کوائف چیک کیے۔پولیس کے مطابق سرچ آپریشنز کے دوران 76 غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو حراست میں لیا گیا، جبکہ متعدد کباڑ خانوں، بس، ٹرک اسٹینڈز اور کرایہ داروں کے کوائف چیک کیے گئے۔ پولیس کے مطابق کوائف کرایہ داری کا اندراج نہ کروانے والے افراد کے خلاف21 مقدمات درج کیے گئے۔راولپنڈی پولیس کے مطابق سرچ آپریشنز کا مقصد امن و امان کا قیام اور جرائم کی بیخ کنی ہے۔ خبر ایجنسی سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی مرحوم سینیٹر عرفان الحق صدیقی کے گھر گئے اور مرحوم سینیٹر عرفان الحق صدیقی کے بیٹوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ اتوار کوسینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں چیئرمین سینیٹ نے مرحوم سینیٹر عرفان الحق صدیقی کے انتقال پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا۔ سید یوسف رضا گیلانی نے مرحوم سینیٹر عرفان الحق صدیقی کے بیٹوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹر عرفان الحق صدیقی کی قومی و پارلیمانی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،مرحوم کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلاء مدتوں پُر نہیں ہو سکے گا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سینیٹر عرفان الحق...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (صباح نیوز) حالیہ سیلاب سے نقصانات کی تحقیقات، متاثرین کی بحالی کیلیے لائحہ عمل مرتب کرنے اور آئندہ سیلاب سے بچاؤ سے متعلق سفارشات کیلیے پنجاب کی اعلیٰ اختیاراتی پارلیمانی کمیٹی قائم کر دی گئی۔ پیپلز پارٹی کے سید علی حیدر گیلانی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔ کمیٹی میں 24 اراکین اسمبلی شامل ہیں۔ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق کمیٹی 30 روز میں اپنی رپورٹ تیار کرے گی۔ کمیٹی سیلاب سے زراعت، لائیو اسٹاک اور انفرا اسٹرکچر کے نقصانات کا جائزہ لے گی جبکہ کمیٹی سیلاب متاثرین کے نقصان کا بھی تخمینہ لگائے گی۔ کمیٹی سیلاب میں انسانی جانوں کے ضیاع کے اسباب و عوامل کا بھی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (صباح نیوز) سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ ایسا کوئی موقع نہیں ہوتا جب ہم کسان اور زراعت کیلیے بات نہ کریں،ہم بر ملا کہتے ہیں کہ زراعت ترقی کرے گی تو معیشت کا پہیہ چلے گا، کسان کی محنت کو تسلیم کیا جائے گا تو وہ اور محنت کرے گااور ملک خوراک میں خود کفیل ہوگا، نوجوانوںکو تعلیم کے ساتھ ہنر سکھانے کے منصوبے شروع ہونے چاہئیں۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے حلقہ این اے97 سے تعلق رکھنے والے علاقہ عمائدین، کسانوں اور تاجروں کے نمائندہ وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کے ذریعے ملک کی تقدیر بدلی جا سکتی ہے، حلقے میں ہنر سکھانے اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان میں اینٹی منی اور ریئر ارتھ منرلز میں بڑی تجارتی صلاحیت موجود ہے۔ وفاقی وزیر سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نے امریکی کمپنی نووا منرلز کی ٹیم سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وفاقی وزیرنے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع دستیاب ہیں، پاکستان میں معدنیات کے شعبے میں وسیع صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری سے دوطرفہ تعلقات میں بہتری آئے گی اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت برآمدات میں ویلیو ایڈیشن کے ذریعے اضافے کیلیے کوشاں ہے، بورڈ آف انویسٹمنٹ سرمایہ کاری کیلیے ہر ممکن سہولت فراہم کرے گا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(آن لائن)پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بھارت سے آلودہ ہوائیں لاہور میں داخل نہیں ہو رہیں۔ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لاہور شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) کم ہو کر 159 پر آ گیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ہم پہلی بار اپنی مقامی آلودگی پر خود قابو پا رہے ہیں، مقامی آلودگی میں کمی کی اصل وجہ وزیرِ اعلیٰ کے ایکشن پلانز ہیں۔سینئر وزیرِ پنجاب نے کہا کہ عوامی تعاون، سائنسی ڈیٹا، سخت فیلڈ ایکشنز اور مریم نواز کے اقدامات کی بدولت بہتری آئی ہے۔اُن کا کہنا ہے کہ لاہور میں بھارت سے آنے والی آلودہ ہوائیں داخل نہیں ہو رہیں، 24 گھنٹے مانیٹرنگ، صنعتی انسپکشنز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن)وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانیز عون چوہدری کا کہنا ہے کہ تبدیلی کے جعلی نعرے نے لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ایک انٹرویو میں عون چوہدری کا کہنا تھا کہ پچیس کروڑ عوام کے ساتھ گھناؤنا مذاق کیا گیا، ملک کو عملیات سے نہیں میرٹ سے چلایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ برطانوی جریدے کی رپورٹ میں جو کچھ سامنے آیا اس سے ملک کی عالمی سطح پر جگ ہنسائی ہوئی ہے۔ خبر ایجنسی سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ، جنرل سیکرٹری محمد یوسف، سینئر رہنما اسد اللہ بھٹو، اورسیکرٹری اطلاعات مجاہد چنانے سینئر صحافی و مقامی ٹی وی چینل کے رپورٹر راؤ افنان کی والدہ کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت، بلند درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ اسٹاف رپورٹر سیف اللہ
معمولی تنازع کے دوران گھریلو ملازم پر تشدد کے کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری موسیٰ مانیکا کو 19 نومبر کو عدالت میں پیش کیا جائے،جج کا پاکپتن صدر پولیس کو حکم خاور مانیکا اور بشریٰ بی بی کے چھوٹے بیٹے موسیٰ مانیکا کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔رپورٹ کے مطابق موسیٰ مانیکا 17 جولائی 2025 کو اپنے گھر پر معمولی تنازع کے دوران گھریلو ملازم پر تشدد کے کیس میں مرکزی ملزم ہیں۔جج نے پاکپتن صدر پولیس کو یہ حکم دیا کہ وہ موسیٰ مانیکا کو گرفتار کرکے 19 نومبر کو عدالت میں پیش کیا جائے۔یہ مقدمہ صدر پولیس اسٹیشن میں اس وقت درج کیا گیا تھا، موسیٰ نے 18 سالہ ملازم علی بہادر پر اجازت کے بغیر کمرے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251117-08-4 پشاور( آن لائن )نیشنل گیمز کے سلسلے میں اولمپک ٹارچ گزشتہ روز کراچی سے پشاور پہنچ گئی جہاں ٹارچ کا استقبال صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے تمام عہدیداروں‘سابق صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ ‘ صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر ہارون ظفر‘ڈی جی ا سپورٹس تاشفین حیدر‘ڈائریکٹر اسپورٹس آپریشنز جمشید بلوچ سمیت دیگر اسپورٹس سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے کیا‘خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ذوالفقار بٹ اولمپک ٹارچ اٹھائے تقریب میں آئے اور انہوں نے سابق صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ ‘صدر ہارون ظفر اور دیگر شخصیات کے ساتھ اولمپک مشعل ڈی جی اسپورٹس تاشفین حیدر کو حوالے کی۔نیشنل گیمز کے سلسلے میں اولمپک ٹارچ ریلے کے سلسلے میں تقریب آج پشاور...
حکومت نے ملک کو مشکل ترین حالات سے نکال کر درست سمت میں ڈال دیا، شہباز شریف سپہ سالار سید عاصم منیر اور افواج پاکستان نے ملک دشمنوں کو ناکوں چنے چبوا کر مورال بلند کیا وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت نے ملک کو مشکل ترین حالات سے نکال کر درست سمت میں ڈال دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاع و ہوا بازی محترمہ زیب جعفر نے ملاقات کی، ملاقات میں پارلیمانی امور، دفاعی اور ہوابازی کے شعبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک کی اکانومی اور معیشت کامیابوں کی جانب گامزن ہے، ملک سے مہنگائی،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
اسلام آباد اور راولپنڈی میں مقامی چینی ناپید ہونے لگی، انتظامیہ مکمل ناکام دکاندار سرکاری ریٹ کے برعکس من چاہے نرخوں پر چینی فروخت کرنے لگے جڑواں شہروں میں مقامی چینی ناپید ہونے لگی، دکاندار سرکاری ریٹ کے برعکس من چاہے نرخوں پر چینی فروخت کرنے لگے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں چینی کی قیمتیں کنٹرول کرنے میں انتظامیہ مکمل ناکام دکھائی دے رہی ہے ۔پورٹ کے مطابق جڑواں شہروں میں چینی کے سرکاری نرخ تو 179 روپے فی کلو مقرر ہیں لیکن چینی کسی بھی دکان پر دستیاب نہیں، مارکیٹ میں بیرون ممالک سے درآمد کی گئی باریک پاؤڈر نما چینی کو بھی متعارف کرایا گیا ہے لیکن باریک چینی خریدنے پر گاہک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">محکمہ محنت کے ذیلی ادارے، سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن (سیسی) کے گریڈ 18 کے افسر وسیم جمال کو سیسی کا ڈائریکٹر پبلک ریلیشن، ٹریننگ اینڈ ریسرچ تعینات کر دیا گیا ہے۔ وسیم جمال اس سے قبل سیسی کے مختلف ڈیپارٹمنٹ میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ صحافت اور لیبر لاء کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ وسیم جمال جامعہ کراچی سے ایل ایل بی، انٹرنیشنل ریلیشنز میں ماسٹرز اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف لیبر ایڈمنسٹریشن (NILAT) سے ’’لیبر ایڈمنسٹریشن اینڈ انڈسٹریل ویلفیئر‘‘ میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ ہولڈر ہیں۔ انہیں صحافتی حلقوں میں ان کی قابلیت اور تجربہ کی وجہ سے قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ ویب ڈیسک گلزار
مزدور رہنما پاشا احمد گل مرحوم کی یاد میں منعقدہ تقریب کے موقع پر EPWA کے چیئرمین اظفر شمیم، جنرل سیکرٹری علمدار رضا، متین خان، سینئر نائب صدر، ممبر ایگزیکٹو کمیٹی محمد اخلاق، احتشام الحسن، حسین زیدی، سلیم بھائی اور ایپوہ کے ممبران خصوصاً محمد جعفر، شہباز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے 56ویں یومِ تاسیس کے موقع پر نیشنل لیبر فیڈریشن کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے مرکزی صدر شمس الرحمن سواتی نے کی۔ اس موقع پر فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل حسیب الرحمن، طیب اعجاز خان، محمد امین منہاس، ملک محمد یوسف، سید عبدالعزیز شگری سمیت دیگر ٹریڈ یونین رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں شمس الرحمن سواتی نے پروفیسر شفیع ملک کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جن قائدین نے این ایل ایف کو اس مقام تک پہنچایا، ان کی محنت اور قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان اسٹیل لیبریونین پاسلو، دی آرگنائزیشن آف پاکستان اسٹیل آفیسرز ٹاپس کے سابق جنرل سیکرٹری اور نیشنل لیبر فیڈریشن کے مرکزی آرگنائزنگ سیکرٹری پاشا احمد گل کے تیئسویں یوم شہادت پرپاکستان ورکرز ٹریننگ اینڈ ایجوکیشن ٹرسٹ کے تعاون سے ’’پاشا احمد گل مزدور تحریک کا لازوال کردار‘‘ کے عنوان سے مقامی ہال میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پاکستان اسٹیل کے سابق ملازمین، احباب اور اہل خانہ نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی منعم ظفر امیر جماعت اسلامی کراچی تھے، مقررین نے اپنی تقاریر میں پاشا گل کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مزدور تحریک میں ان کی بے مثال خدمات پر روشنی ڈالی، منعم ظفر نے اپنے خطاب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گزشتہ کچھ دنوںسے النور ایم ڈی ایف لاثانی بورڈ فیکٹری شاہ پور جھانیاں کے مزدوروں کا احتجاج جاری ہے۔ مزدور روزانہ فیکٹری کے مین گیٹ سے مین پلانٹ اور پھر واپس مین گیٹ تک احتجاجی ریلی نکالتے ہیں۔ اس دوران وہ حکومت کے اعلان کے مطابق کم از کم تنخواہ، سن کوٹہ اور ڈیتھ کوٹہ کی فراہمی، ڈیلی ویجز ورکرز کے لیے سہولیات، سی او ڈی کی عدم دستیابی، کنٹریکٹ سسٹم کے خاتمے، مستقل ملازمتوں کے اجرا اور ڈیلی ویجز ملازمین کے لیے ای او بی آئی کارڈز کے اجرا سمیت اپنے جائز حقوق کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ مزدوروں کا کہنا ہے کہ مسلسل 17 دنوں سے ان کی آواز صدرِ پاکستان، وزیرِ اعلیٰ سندھ، وزارتِ محنت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قسط 2 مستقل کارکن : مستقل کارکن سے مراد وہ کارکن ہے جو کسی مستقل نوعیت کے کام پر لگایا گیا ہو جو نو ماہ سے زائد جاری رہنے کا امکان رکھتا ہو اور جس کارکن نے تین ماہ کی آزمائشی مدت کامیابی سے مکمل کر لی ہو۔ اس میں وہ بدلی کارکن بھی شامل ہے جو مسلسل تین ماہ یا بارہ مہینوں کے دوران کم از کم 183 دن کام کر چکا ہو۔ آزمائشی کارکن: یہ وہ کارکن ہے جو عارضی طور پر کسی مستقل اسامی پر لگایا گیا ہو اور اس نے ابھی تین ماہ مکمل نہ کیے ہوں۔ اگر کسی مستقل کارکن کو کسی دوسرے عہدے پر آزمائشی بنیاد پر لگایا جائے تو اسے تین...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انقلابی مزدور رہنما احمد حفیظ جمال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کراچی پریس کلب میں نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن، پاکستان NTUF کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا۔ احمد حفیظ جمال کا انتقال 21 اکتوبر 2025 کو کراچی میں ہوا وہ 1925 کو انڈیا کے شہر بریلی میں پیدا ہوئے انٹر تک تعلیم بریلی شہر سے حاصل کی تھی، قبل از تقسیم 1945 میں کلکتہ شہر سے عملی زندگی کا آغاز کیا یہ وہ وقت تھا جب دوسری جنگ عظیم کے بعد برطانوی سامراج سے آزادی کے لیے ہندوستان میں کانگریس اور مسلم لیگ جدوجہد کررہی تھیں، اسی دوران کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کا قیام بھی عمل میں آچکا تھا، اس پس منظر میں احمد حفیظ جمال نے نوجوانی...
حکومت سندھ نے حال ہی میں اسداللہ ابڑو کو سیکرٹری لیبر سندھ جبکہ ذوالفقار نظامانی کو ڈائریکٹر جنرل لیبر سندھ مقرر کیا ہے۔ ان تقرریوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر سینئر مزدور رہنما حبیب الدین جنیدی، وقار میمن، فرحت پروین، اسلم سموں، ری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
سنوفی ایمپلائز یونین اور کمپنی انتظامیہ کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد نیا معاہدہ طے پا گیا۔ معاہدے کے تحت ملازمین کی تنخواہوں اور دیگر مراعات میں شاندار اضافہ کیا گیا۔ اس موقع پر یونین کے صدر محمد شاہد اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری راجہ محمد نعیم نے خطاب کرتے ہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قسط2 بلوچستان کے کان کنوں کی زندگی غربت اور خطرے کے درمیان جھول رہی ہے۔ مزدوروں کو نہ رہائش، نہ صحت، نہ تعلیم کی سہولت میسر ہے۔ وہ ایسے عارضی جھونپڑوں میں رہتے ہیں جہاں پینے کا صاف پانی تک نایاب ہوتا ہے۔ ان کی محنت صوبے کی معیشت کو توانائی فراہم کرتی ہے مگر ان کے اپنے گھروں میں اندھیرا ہے۔ یہ طبقاتی تفاوت دراصل ایک بڑی معاشی ناانصافی کی علامت ہے، جہاں وسائل سے مالا مال صوبے کے باسی اپنی ہی دولت کے ثمرات سے محروم ہیں۔ کان کن بلوچستان کے اصل معمار ہیں، مگر انہیں ریاست کے صنعتی ڈھانچے میں کبھی تسلیم ہی نہیں کیا گیا۔ـ-4 جنرل اینڈ مائننگ ڈیپارٹمنٹ کا کردار بلوچستان میں مائنز...
توقیر ماما کی ایک بار پھر انٹری سے گٹکا و ماوا ڈیلرز آپس میں لڑ پڑے ویسٹ کی پولیس گٹکا و ماوا ڈیلرزکے درمیان صلح کروانے میں سرگرم (رپورٹ/ ایم جے کے )ضلع ویسٹ ’اورنگی ٹاؤن میں لگ گیا نعرہ آگیا ماما چھا گیا ماما، توقیر ماما کی ایک بار پھر انٹری سے گٹکا و ماوا ڈیلرز آپس میں لڑ پڑے ، ویسٹ تھانوں کی پولیس گٹکا و ماوا ڈیلروں کے درمیان صلح کروانے میں سرگرم۔ باوثوق ذرائع کے مطابق یاسین پٹھان عرف یاسین درانی، تنویر اور توقیر ماما اورنگی ٹاؤن میں اپنا گٹکا و ماوا فروخت کرنے کے لیے ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے، سماج دشمن عناصر تنویر اور توقیر ماما ضلع ویسٹ اورنگی ٹاؤن میں کروڑوں روپے...
جنوبی مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی زندگی اجیرن،مسجد عبادت کیلئے بند کردی تمام داخلی راستے، چوکیاں اور گلیاں سیل،یہودی آباد کاروں کا اشتعال انگیز مارچ قابض اسرائیلی فورسز نے جنوبی مغربی کنارے کے شہر الخلیل (حیبرون) کے قدیم علاقے میں سخت کرفیو نافذ کر دیا ہے اور مسجدِ ابراہیمی کو مکمل طور پر مسلمانوں کے لیے بند کر دیا ہے۔ پابندیاں ایک یہودی مذہبی تہوار کے موقع پر لگائی گئی ہیں جس کے تحت آباد کاروں کو شہر میں آزادانہ رسائی فراہم کی جا رہی ہے۔ مقامی رہائشیوں اور سرگرم کارکنوں کے مطابق جمعے کی صبح سے شہر کے پرانے محلے غیث، سلايمہ، جابر، السہلہ، تل رمیدہ اور وادی الحصین بند ہیں۔ اسرائیلی فوج نے تمام داخلی راستے، چوکیاں اور...
پروفیسر شاداب احمد صدیقی دہلی دھماکے مودی کی مکاری اور گھناونی سازش بہار کے الیکشن جیتنے کے لیے تھی جس میں وہ کامیاب بھی ہو گیا ہے ۔بہار میں مودی ہندوتوا نظریہ جیت گیا اب بھارت میں کامیابی کا بیانیہ ہندوتوا نظریہ، پاکستان مخالفت ، فالس فلیگ آپریشن اور مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم ڈھانا اور نہتے کشمیریوں کے خون سے ہولی کھیلنا۔ برق گرتی ہے بیچارے کشمیریوں پر بھارت نے اس واقعے کو بہانے کے طور پر مقبوضہ کشمیر میں انتقامی کارروائیوں کی نئی لہر شروع کر دی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق، گزشتہ چند دنوں میں وادی کے مختلف علاقوں میں بھارتی فورسز نے 30سے زائد مقامات پر چھاپے مارے ، مکان منہدم کیے اور متعدد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد /راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک /صباح نیوز) چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف جنگ میں اللہ نے پاکستان کو سربلند کیا، پاکستان امن پسند ملک ہے، جنگ مسلط کرنے والوں کو اسی طرح جواب دیں گے جیسے مئی میں دیا تھا۔ ایوان صدر میں اردن کے بادشاہ کے اعزاز میں ظہرانے میں شرکت کے موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تقریب کے دوران غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان جب اللہ پر بھروسہ کرتا ہے تو دشمن پر پھینکی مٹی کو بھی میزائل بنا دیتا ہے، اللہ کے حکم کے مطابق اپنے فرائض کی انجام دہی کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اللہ کے شکرگزار ہیں جس...
یہودیوں کا مغربی کنارے میں مسجد پر حملہ‘ توڑ پھوڑ‘ آگ لگادی،اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مقبوضہ بیت المقدس /غزہ /تل ابیب /ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) یہودیوں نے مغربی کنارے میں مسجد پر حملہ کرکے توڑ پھوڑ کی اور اسے آگ لگا دی گئی۔ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابقمقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کاروں کی تازہ ترین مظالم میں ایک مسجد کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی آباد کاروں نے مسجد پر حملہ کرکے اس میں توڑ پھوڑ کی اور اسے نذر آتش کردیا۔ مزید برآں اس پر گریفیٹی کا اسپرے کیا اور فلسطینیوں کے خلاف نسل پرستانہ جملے لکھے۔ اوقاف اور مذہبی امور کی وزارت نے کہا کہ آباد کاروں نے شمالی مغربی کنارے میں گاؤں سلفیت کے قریب الحاجہ حمیدہ مسجد...
مینار پاکستان کے سبزہ زار میں خیموں کا شہر آباد ہونے لگا‘لاکھوں شرکا کی3 روز تک رہائش کے انتظامات مکمل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی کے کل پاکستان اجتماع عام میں شرکت کے لیے ملک بھر سے لاکھوں لوگ3 دن لاہور میں گزاریں گے۔21 تا23 نومبر کو ہونے والے اجتماع عام کی مینارِ پاکستان میں فل ڈریس ریہرسل کا انعقاد کیا گیا، جس میں ناظم اجتماع عام لیاقت بلوچ کی سربراہی میں تمام شعبہ جات اور کمیٹیوں نے شرکت کی۔ ریہرسل میں شرکا کے قیام و طعام، نمازوں کی ادائیگی اور دیگر مشاغل کے حوالے سے انتظامات کا مکمل جائزہ لیا گیا۔ پروگرام میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم، نائب امیر ڈاکٹر اسامہ رضی، میاں محمد اسلم، ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہراقبال حسن، سید وقاص انجم جعفری شیخ عثمان فاروق، ممتاز حسین سہتو، وسطی پنجاب کے امیر...
ڈاکٹر سلیم خان بہار انتخاب کے نتائج بھی آگئے ۔اس انتخاب میں ایک طرف تھکی ہوئی بی جے پی اور اس کے ساتھ کائیاں الیکشن کمیشن تھا اور اس کے مقابلے پرجوش حزب اختلاف کے ساتھ دلیر عوام تھے ۔ ملک بھر کے لوگ یہ توقع کررہے تھے اس بار بہار میں حزب اختلاف اور عوام مل کر مودی اور نتیش کو دھول چٹا دیں گے مگر الیکشن کمیشن نے وہ خواب چکنا چور کردیا۔ ان انتخابی نتائج کا پچھلے اعدادو شمار سے موازنہ کریں تو بی جے کا ووٹ تناسب 19.8ے ڈیڑھ فیصد بڑھ کر 21.25فیصد پر جاپہنچا مگر اس کی نشستوں میں 17 یعنی 23 فیصد کا اضافہ ہوگیا ۔ اسی طرح جے ڈی یو کا ووٹ فیصد...
ریاض احمدچودھری بھارت میں مسلمانوں سے تعصب اور دشمنی کے واقعات کوئی نئی بات نہیں ہے اور اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ایک کالج سے 23 کشمیری طلبا کو نکال دیا گیا ہے۔ کشمیری طلبا کواس بنا پرکالج چھوڑدینے کی ہدایت کی ہے کیونکہ انسانی وسائل و ترقی کی بھارتی وزارت نے وزیراعظم اسکالر شپ اسکیم کے تحت ان کی فیس ادا نہیں کی۔ نکالے گئے طلبا کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کے بچوں کو وزیر اعظم اسکالر شپ کی بنیاد پرامبالہ کے کالج میں داخلہ دیا گیا تھا اور داخلے کے وقت طلبا کواس بات کی مکمل یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ ان کے تمام اخراجات بھارتی حکومت برداشت کر لے گی۔ اسی طرح بھارتی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">الریاض (وسیم خان) امیرمرکزی جمعیت اہلِ حدیث سعودی عرب مولانا عبدالمالک مجاہد نےامیرجمعیت اہلِ حدیث پاکستان کے ناظمِ مالیات حافظ فیصل افضل شیخ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے افراد لائقِ تحسین ہیں جو امتِ مسلمہ میں اتحاد، علم و عمل اور خدمتِ خلق کے جذبے کو پروان چڑھاتے ہیں۔ وہ الریاض میں امیرجمعیت اہلِ حدیث پاکستان کے ناظمِ مالیات حافظ فیصل افضل شیخ کے اعزاز میں منعقدہ پروقار تقریب سے بطورمہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ جس میں سعودی عرب اور پاکستان کی ممتاز دینی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ مولانا عبدالمالک مجاہد نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ دینی و فلاحی خدمات کے فروغ میں مرکزی جمعیت کا کردار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں انٹرنیشنل لیڈرز فورم کے زیر اہتمام انٹرنیشنل کالج فار ٹورازم اینڈ ہاسپیٹیلٹی ریاض کے تعاون سے نوجوانوں کیلئے ایک تاریخی ایونٹ منعقد کیا گیا جس میں سعودی ، انڈونیشیا، چائنہ ، سری لنکا ، انڈیا سمیت کئی ممالک کے نوجوانوں سمیت بین الاقوامی شخصیات نے شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سفیر پاکستان احمد فاروق کا کہنا تھا کہ آج کے نوجوانوں کیلئے کمیونیکیشن اور لیڈر شپ بڑی اہمیت کی حامل ہے آج کے نوجوان قوم کا مستقبل ہیں ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے تقریب کے میزبان سید وقاص نے خطاب کرتے ہوئے کہا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں انٹرنیشنل لیڈرز فورم نے انٹرنیشنل کالج فار ٹورازم اینڈہاسپیٹیلٹی ریاض کے تعاون سے نوجوانوں کیلئے ایک تاریخی ایونٹ منعقد کروایا۔ ایونٹ میں سفیر پاکستان احمد فاروق، سید وقاص، حسن عمران، ڈاکٹر امین، احمد حسین، نعمان خان، عابد حسین، شاہد شہزاد، پروفیسر چین، اعجاز چوہدری، رانا کاشف رضا اور کئی بین الاقوامی شخصیات نے شرکت کی ایونٹ میں پاکستانی، سعودی، انڈونیشین، چینی، سری لنکن، ہندوستانی اور کئی ممالک کے لوگوں نے بھی شرکت کی۔ سفیر پاکستان نے اپنے بیان میں ایونٹ کی اہمیت کو سراہا اور نوجوانوں کیلئے کمیونیکیشن اور لیڈرشپ کی اہمیت پر زور دیا۔ انٹرنیشنل لیڈرز فورم کے بانی سید وقاص نے اپنے بیان میں بتایا کے طلبا کے مستقبل میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں’’فن اینڈ فئیر‘‘کے زیر اہتمام ایک شاندار اور رنگارنگ ثقافتی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کی میزبانی کے کے پروڈکشن نے کی جس میں پاکستانی فیملیز کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے محفل کی رونق کو دوبالا کر دیا،تقریب میں ایشیائی ثقافت کی جھلک نمایاں طور پر دیکھی گئی۔ دیدہ زیب سجاوٹ، ثقافتی لباس اور رنگا رنگ اسٹالز نے حاضرین کو پاکستان اور بھارت کی ثقافت سے جوڑے رکھا،تقریب کی چیف آرگنائزر مس نازیہ زوہیر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرام نہ صرف تفریح فراہم کرتے ہیں بلکہ دیارِ غیر میں مقیم کمیونٹی کو اپنی ثقافت اور اقدار کے قریب رکھنے کا ذریعہ بھی بنتے ہیں۔ پاکستانی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جدہ میں پاکستان انٹرنیشنل اسکول (عزیزیہ) میں سابق طلبہ اور اساتذہ کی ری یونین تقریب منعقد ہوئی،جس میں بڑی تعداد میں شرکاء نے شرکت کر کے اسکول کے سنہری دنوں کی یادیں تازہ کیں۔ تقریب کا انعقاد پرنسپل عتیق الرحمن کی سرپرستی میں کیا گیا، جبکہ انتظامات کی ذمہ داری سابق طالب علم محمد امجد نے سنبھالی۔ تقریب کا آغاز خیرمقدمی کلمات اور قاری عبدالباسط کی تلاوتِ قرآنِ پاک سےہوا۔ تقریب دوپہر دو بجے شروع ہوئی اور نمازِ عصر کے بعد اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر شرکاء نےاسکول گراؤنڈ میں پرانی یادوں کو تازہ کیا اور ساتھیوں کے ساتھ بچپن کے لمحات دہرائے۔ تقریب میں گروپ کی جانب سے دس اساتذہ کو تعریفی اسناد اور پرنسپل عتیق...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کینیڈا میں سعودی عرب کی معروف سیاسی اور سماجی شخصیت چوہدری بشیر کی کاروباری شخصیات کے ہمراہ کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ممبر پارلیمنٹ چوہدری ارشاد خالد، ممبر پارلیمنٹ کینیڈا رانا اسلم، فنانس منسٹر میاں شفقت بھی شامل تھے۔ ملاقات میں چوہدری بشیر اور وفد نے وزیراعظم کینیڈا سے کینڈا میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے شکر کا اظہار کیا اور کہا کہ کینیڈا میں پاکستانی کمیونٹی اور کاروباری شخصیات کینیڈا کی گورنمنٹ کے انتظامات اور قانون کی بالادستی کی وجہ اور نہ صرف محفوظ سمجھتے ہے بلکہ کاروبار میں گورنمت اف کینیڈا کی دی گئی سہولیات کی وجہ سے اچھا روزگار بھی کماتے ہے۔ چوہدری بشیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان...
کراچی: کاٹن زونز میں گنے کی کاشت اور نئی شوگر ملوں کے قیام سے متعلق قوانین پر عملدرآمد نہ ہونے سے ماضی کے سرفہرست رحیم یار خان کا کاٹن زون اب شوگر زون میں تبدیل ہوگیا ہے۔ جہاں پہلے سے قائم شوگر ملز کی بڑھتی ہوئی پیداواری صلاحیت کے ساتھ رحیم یارخان سے ملحقہ سندھ بارڈر پر بھی نئی شوگر ملوں کا قیام تسلسل سے جاری ہے۔ ملک کی شوگر ملوں کی مجموعی میں پیداواری صلاحیت کاتقریبا 40 فیصد پیداوارصرف رحیم یار خان اور اس سے ملحقہ بارڈرمیں قائم شوگر ملوں کا حصہ ہے۔ یہ بات چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ گنے کی کاشت میں...
کراچی: ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن نے درآمدات گنے کی ریکارڈ پیداوارکے باوجود چینی کی قیمتوں کے بحران کو مصنوعی قرار دیتے ہوئے ملوث عناصرکے خلاف سخت کارروائی کامطالبہ کر دیا ہے۔ ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین رؤف ابراہیم کے مطابق شوگر ملوں کی جانب سے 100 فیصدکرشنگ شروع نہ کیے جانے سے منظم انداز میں چینی کا مصنوعی بحران پیدا کیا گیا ہے۔ انہوں نے ایکسپریس کے استفسار پر بتایا کہ فی الوقت صرف 10فیصد شوگر ملز گنے کی کرشنگ کررہی ہیں، باقی ماندہ 90 فیصدملوں سیزن کے باوجود گنے کی کرشنگ کا آغاز نہیں کیا ہے۔ رؤف ابراہیم کے مطابق گنے کی تیار فصل کی 100 فیصد کرشنگ سے فی کلو چینی کی قیمت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251117-01-16 کراچی (رپورٹ: واجد حسین انصاری) مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوںکے رہنمائوںنے جماعت اسلامی پاکستان کے زیر اہتمام (21 تا 23 نومبر 2025ء) کو مینار پاکستان لاہور میں منعقد ہونے والے عظیم الشان اجتماع عام بعنوان’’ بدل دو نظام ‘‘کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغامات میںکہا ہے کہ جماعت اسلامی کا اجتماع عام اور اس سلسلے میں روزنامہ جسارت کا شائع ہونے والا خصوصی ایڈیشن ملی وحدت اور قومی استحکام کے جذبے کے فروغ، اتحاد امت، استحکام پاکستان اور عوامی بیداری کا باعث بنے گا، یہ اجتماع پاکستان کو حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کی جدوجہد میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ سیاسی و مذہبی رہنمائوں نے روزنامہ جسارت کی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251117-01-19 میکسیکو سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) میکسیکو میں عدم تحفظ اور بدعنوانی کے خلاف مختلف شہروں میں جین زی گروپ کا احتجاج پھیل گیا، جھڑپوں میں 120 افراد زخمی ہو گئے جن میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔میکسیکو سٹی میں جین زی گروپ سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد صدارتی محل کے سامنے جمع ہوئی اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی، مظاہرین نے صدارتی محل کے سامنے سیکورٹی رکاوٹیں عبور کرلیں، اس دوران پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں۔پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، آنسو گیس کے شیل برسادیے، مظاہرین نے بھی پولیس پر پتھراؤ کیا، پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے دوران علاقہ میدان جنگ کا منظر پیش کرتا رہا۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251117-01-17 لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں سیاسی پناہ حاصل کرنے والے افراد کو مستقل طور پر آباد ہونے کے لیے درخواست دینے سے پہلے 20 سال انتظار کرنا پڑے گا۔اس پالیسی کا اعلان سیکرٹری داخلہ شبانہ محمود کی جانب سے آج کیا جائے گا، پناہ گزینوں کی پالیسی میں بڑی تبدیلی اس وقت سامنے آئی ہے جب حکومت چھوٹی کشتیوں کے ذریعے سرحدیں عبور کرکے آنے والوں اور پناہ کی درخواستوں کو کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ان منصوبوں کے تحت جن لوگوں کو پناہ دی گئی ہے انہیں صرف عارضی طور پر ملک میں رہنے کی اجازت دی جائے گی، ان کی پناہ گزینوں کی حیثیت کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے گا اور جن کے آبائی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251117-01-13 کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے اتوار کے روز مین گیٹ باغِ ابن قاسم کلفٹن میں،بیچ ویو اور بے نظیر پارک کی دیواریں غیر قانونی توڑنے کے خلاف اور پارک کے تحفظ کے لیے کلفٹن کے عوام کے احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ کراچی کی کوئی جگہ قبضہ مافیاؤں سے محفوظ نہیں رہی، شہر کے پارکس، گراؤنڈز اور سرکاری زمینیں مافیا کے رحم و کرم پر ہیں۔انہوں نے واضح اعلان کیا کہ جماعت اسلامی پارکس پر قبضے کسی صورت برداشت نہیں کرے گی۔ ہم نہ صرف عوام کے ساتھ کھڑے ہیں بلکہ بھرپور جدوجہد و مزاحمت کریں گے،عدالت بھی جائیں گے اورایوان میں بھی یہ مسائل اٹھائیں گے تاکہ کراچی کے تمام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251117-01-15 نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک ) مودی کا ’’میک اِن انڈیا‘‘ دفاعی خواب بری طرح زمین بوس ہوگیا ، بھارتی فوج وقت پر اسلحہ نہ ملنے کی کھلے عام شکایات کرنے لگی۔بھارتی دفاعی صنعت کی سرد مہری نے سی ڈی ایس کو میڈیا پر آ کر قوم پرستی کی دہائی دینے پر مجبور کر دیا۔بھارتی جریدے دی پرنٹ کے مطابق سی ڈی ایس انیل چوہان کا کہنا تھا کہ ہم آپ کی منافع کمانے والی کاوشوں میں کچھ قومیت اور حب الوطنی کی توقع رکھتے ہیں، دفاعی اصلاحات یک طرفہ عمل نہیں، صنعت کو اپنی صلاحیت کے بارے میں سچ بولنا ہوگا۔انیل چوہان نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ معاہدہ کر کے وقت پر ڈیلیور نہ کریں،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251117-01-14 پشاور(خبرایجنسیاں) خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ اس بار زیادہ ڈیلیور کرکے دکھائیں گے، پالیسیاں عوامی مفاد میں بنیں گی۔پشاور بیوٹی فکیشن تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھاکہ پشاور صوبائی دارالحکومت ہے اور اس کو خوبصورت ترین بنانا ہم سب کی ذمے داری ہے۔انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ قربانیاں خیبرپختونخواکے عوام نے دی ہیں، نیٹ ہائیڈل پروفٹ میں ہمارے 2200 ارب روپے بقایہ ہیں، اب تک 700 ارب روپے ہمارے قبائلی اضلاع کے بنتے ہیں جن میں 500 ارب اب بھی بقایہ ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ این ایف سی کا ہمارا شیئر 19 اعشاریہ 4 فیصد بنتا ہے، وفاق اپنی ذمے داری نبھائے اور کے پی کے عوام سے سوتیلی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251117-01-11 نارووال (صباح نیوز) وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ فی ایکڑ پیداوار بڑھا کر کسان خوشحال ہوگا کسان خوشحال ہوگا تو ملک کی معیشت مضبوط ہوگی ملک کی معیشت مضبوط ہو گی تو دفاع مضبوط ہوگا۔ محکمہ زراعت توسیع کے زیر اہتمام جناح ہال میں حکومت پنجاب کی طرف سے کسانوں میں گرین ٹریکٹر تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اورپاکستان وہ خوش نصیب ملک ہے جہاں اللہ نے دریا، پہاڑ، چاروں موسم اور خوبصورت دھرتی عطا کی ہے، پیداوار کے لحاظ سے پاکستان کا نام پہلے 10 ممالک میں ہوتا ہے مگر پیداواریت میں ہمارا شمار کم ترین...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شہری حافظ الرحمن نے کہاہے کہ میرے چاچا کی بلاجواز گرفتاری اوران کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر کی تحقیقات کرکے متعلقہ پولیس افسر کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ان کاکہناتھا کہ گزشتہ روز 12 نومبر کی صبح تقریباً 7 سے 8 بجے معمول کے مطابق میرے چچا جان خستہ خان (عمر: 65 سال)، جو پیشے کے اعتبار سے گاڑیاں صاف کرتے ہیں، کام پر نکلے۔ اس کے بعد دن بھر نہ ان کا کوئی پتہ چلا اور نہ ہی ان کا موبائل نمبر ملا، جو مسلسل بند آرہا تھا۔ ہم نے شام تک ہر ممکن تلاش کی مگر کوئی رابطہ نہ ہوسکا۔بالآخر ہم نے مبینہ ٹاؤن تھانے میں لاپتہ ہونے کی درخواست جمع کروائی۔ درخواست جمع...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق رکن سندھ اسمبلی اور صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس پر شدید ردعمل دیا ہے۔ ایک وڈیو بیان جاری کرتے ہوئے ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی ہم پوری ٹرانسپورٹ برادری مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات، ٹول ٹیکسز، اور ود ہولڈنگ ٹیکس میں مسلسل اضافہ کر رہی ہے جس سے ٹرانسپورٹ سیکٹر اور عوام دونوں ہی متاثر ہو رہے ہیں۔ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ حکومتی پالیسیاں ہمیں ملک گیر ہڑتال کی طرف لے جانے پر مجبور کر رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگر حکومتی پالیسیاں اسی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹک ٹاک نے ایک نیا فیچر بلیٹن بورڈ متعارف کرایا ہے۔اس فیچر کا مقصد برانڈز اور کریٹیرز کو اپنے فالوورز کے ساتھ ایک جگہ مواد شیئر کرنے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔یہ بنیادی طور پر انسٹا گرام کے براڈ کاسٹ چینلز جیسا فیچر ہے۔انسٹا گرام کے براڈ کاسٹ چینلز کی طرح صرف کریٹیر ہی کسی ٹک ٹاک بلیٹن بورڈ پر میسجز پوسٹ کرسکے گا جبکہ فالوورز محض ایموجیز کے ذریعے ری ایکشن ظاہر کرسکیں گے۔یہ فیچر 18 سال یا اس سے زائد عمر کے ان صارفین کو دستیاب ہوگا جن کے فالوورز کی تعداد کم از کم 50 ہزار ہوگی۔اس فیچر کا مقصد کریٹیرز اور کمپنیوں کے لیے اپنے فالوورز سے نیوز اور اپ ڈیٹس کو شیئر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد کے علاقے کورنگی ایک نمبر کے قریب ٹریفک حادثے نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی۔ریسکیو حکام کے مطابق متوفی راہگیر تھا جبکہ حادثہ نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔ متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی اور اس کی عمر 26 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔تاہم پولیس حادثے کی مزید تحقیقات اور متوفی کی شناخت کے حوالے کوششیں کر رہی ہے ۔ مانیٹرنگ ڈیسک گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہری انتظامیہ کی ناجائز منافع خوری کی روک تھام‘ غیرقانونی بس اڈوں کے خلاف کارروائی اور سافٹ اینکروچمنٹ کے خاتمے کی مہم جاری ہے‘ مختلف اضلاع میں مضر صحت دودھ اور غیر قانونی ایل پی جی کی فروخت کے خلاف کارروائی بھی کی گئی، مختلف اضلاع کے اسسٹنٹ کمشنرز متعلقہ اداروں کے تعاون سے کارروائیاں کی گئیں۔ڈپٹی کمشنرز نے کمشنر کراچی سید حسن نقوی کو گزشتہ روز کی مختلف کارروائیوں کی رپورٹ پیشِ کی ہے کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کہاہے کہ ڈپٹی کمشنرز مضر صحت دودھ کی روک تھام کریں تجاوزات کے خلاف مہم جاری رکھیں ۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر گلزار ہجری عرفان نظامانی نے فوڈ اتھارٹی کے ساتھ مل کر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹا ف رپورٹر) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے روڈ ٹریفک متاثرین کی یاد کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میں ہر سال ہزاروں ٹریفک حادثات قیمتی جانیں نگل جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تیز رفتاری اور قوانین کی خلاف ورزی حادثات کی بنیادی وجہ ہے، جبکہ غیر تربیت یافتہ ڈرائیور اور ناقص سڑکیں بھی حادثات میں اضافے کا سبب بن رہی ہیں۔گورنر سندھ نے زور دیا کہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد حادثات میں نمایاں کمی لا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑے شہروں میں جدید ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کا قیام ناگزیر ہوچکا ہے، جبکہ عوامی آگاہی مہمات حادثات کی شرح کم کرنے میں اہم کردار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں واقع گبول پارک کے قریب جمعرات کی شب فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کے حوالے سے عینی شاہد کا بیان جھوٹا نکلا، فائرنگ سے جاں بحق نوجوان عام شہری تھا جو فائرنگ کی زد میں آکر زندگی کی بازی ہار گیا۔تفصیلات کے مطابق واقعے کے بعد عینی شاہد نے سوشل میڈیا پر بیان کی ویڈیو شیئر کی جس میں جاں بحق نوجوان کو مبینہ طور پر فرار ہونے والے ملزمان کا ساتھی ہونے کا دعوی کیا تھا جو کہ تفتیش کے دوران غلط اور بے بنیاد ثابت ہوا۔ایس ایچ او مبینہ ٹاون چوہدری نواز نے بتایا کہ تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ کار سوار افراد جس میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ نے بتایا ہے کہ جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑی بھی یہ نیا سسٹم پکڑے گا مثال کے طور پر ایک بندہ بس کی چھت پر لوگ بٹھا کر چلا رہا یا کسی کی گاڑی کے کالے شیشے ہیں ہم نے جب پک کیا تو ایکسائز میں اس کا ڈیٹا نہیں ملا کیونکہ جو اس نے نمبر پلیٹ لگائی تھی وہ ویگو کی نہیں ایف ایکس کی تھی وہ تو اسی وقت پکڑا گیا۔پیر محمد شاہ نے کہا یہ تو ایک لمحے میں ہی پکڑا جاتا ہے، اب سیف سٹی کی گاڑیاں شہر کے چوراہوں پر آئیں گی جسے سسٹم بتاتا رہے گا اور گاڑی جہاں سے جائے گی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے بچی کی ہلاکت میں ملوث شاہ میڈیکل سینٹر کو دوبارہ سیل کردیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے شاہ میڈیکل سینٹر، نارتھ ناظم آباد کو سنگین خلاف ورزیوں،غیر قانونی طور پر اسپتال چلانے اور مسلسل عدم تعمیل کے باعث دوبارہ سیل کر دیا ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اسپتال ایک نومولود بچی کی ہلاکت کے واقعے کے بعد ایس ایچ سی سی کو موصول ہونے والی شکایت کے فیصلے پر عمل نہ کرنے کی صورت میں یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔انکوائری کمیٹی میں ایس ایچ سی سی کے ایکسپرٹ پینل نے اسپتال کو سیل کرنے کے احکامات جاری کیے اور انتظامیہ کے ساتھ باضابطہ خط و کتابت بھی کی، تاہم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کاای کامرس کاشعبہ آئندہ پانچ برس میں ہزاروں روزگارکے مواقع پیداکرنے کی صلاحیت رکھتاہے، تاہم ماہرین نے خبردارکیاہے کہ اگر حکومت نے فوری طور پر انسانی وسائل کی ترقی، اسکلڈورک فورس کی کمی اور تربیتی نظام کی بکھری ساخت کو درست نہ کیا تو یہ صلاحیت عملی شکل اختیار نہیں کرسکے گی۔تیز رفتار ڈیجیٹل اپنایاجانے اور متوقع ای کامرس پالیسی 2.0 کے باوجود، ماہرین نے کہاکہ پاکستان اپنے ہدف حاصل نہیں کر پائے گا،جب تک انسانی سرمائے،جدید اسکلز اور جدید لاجسٹکس و پیمنٹ انفراسٹرکچر میں فوری سرمایہ کاری نہیں کی جاتی۔ماہرین نے نشاندہی کی کہ پاکستان کا ای کامرس اور اس سے منسلک شعبے اگلے چندبرسوں میں ہزاروں نئی ملازمتیں پیداکرسکتے ہیں،تاہم اس کیلیے حکومت...
اگرچہ قریب قریب ہر مذہب اور مہذب تہذیب میں صفائی ستھرائی کو ضروری تصور کیا گیا ہے لیکن اسلام نے تو اسے نصف ایمان ہی قرار دے دیا، جو بلاشبہ صفائی کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ یہاں غسل، وضو، خوشبو اور طہارت کو نہ صرف جسمانی صحت بلکہ روحانی سکون کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے، مگر حیرت انگیز بات یہ ہے کہ بعض اوقات اس صفائی کا ذریعہ یعنی ’’ہاتھ‘‘ ہی بذات خود بیماریوں کے جنم کا ذریعہ بن جاتے ہیں۔ دن بھر ہم دروازوں کے ہینڈل، موبائل فون، کی بورڈ، نوٹوں اور مختلف اشیاء کو چھوتے ہیں، جن پر جراثیم کا ایک نہ ختم ہونے والا لشکر آباد ہوتا ہے، جو بظاہر نظر نہیں آتا مگر موقع ملتے...
جرمن فلسفی آرتھر شوپنہاور نے کہا تھا کہ ’’موسیقی رُوح کی غذا ہے۔‘‘ اس بات کا تجربہ عام انسانوں کی نسبت فن کار اور گلوکار زیادہ کرتے ہیں۔ بزرگوں کی دُعاؤں کا انجام، قدرت کا اہتمام، فن کار کے ذوق کا انعام جب یکجا ہوکر مل جائیں، تو فن کار اپنے فن کے ساتھ مجسم ہوکر دُنیا میں پیدا ہوتا ہے۔ اسی لیے کہا جاتا ہے کہ ایسے لوگ صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں جو اپنے فن کی معراج کو چھوتے ہیں، اپنے شعبے میں منفرد اور اعلیٰ مرتبہ حاصل کرتے ہیں، اور اپنی خدمات کے ذریعے دوسروں کے لیے روشن مثال بنتے ہیں۔ ایسے فن کار جن کا فن لازوال، باکمال اور لاجواب ہوتا ہے۔ اگر وہ زندہ معاشروں...
یہ دنیا جس میں آپ رہتے ہیں بلاشبہ اس کے عقائد، سرحدوں اور معیشتوں کے ارتقاء میں لاکھوں بے نام و نشان لوگوں کا ہاتھ ہے مگر اس ارتقاء کی ابتداء متحد، پرعزم اور جذبے سے بھرپور محض چند ہزار لوگوں کی دین ہے۔ ان چند ہزار نے جب جولیئس سیزر کے ساتھ روبیکن دریا عبور کیا تو ان کے قدموں کے عزم نے رومی سلطنت جیسی عظیم تاریخ رقم کی۔ وہ چند ہزار جب رحمتِ کائنات ﷺ کے ہمراہ مکہ میں فاتحانہ انداز میں داخل ہوئے تو ہر پتھر، ہر ذرہ ان کے قدموں کے نور سے جگمگا اٹھا۔ وہ چند ہزار جب جنگ یرموک میں خالد بن ولیدؓ کی قیادت میں بازنطینیوں سے ٹکرائے تو تلواروں کی ٹکر...
کراچی: شہر قائد میں اورنگی ٹاؤن کے علاقے صابری چوک کے قریب نامعلوم سمت سے فائر کی گئی اندھی گولی نے ایک 5 سالہ بچے کی جان لے لی۔ پولیس کے مطابق جاں بحق بچے کی شناخت برہان کے نام سے ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق برہان اپنے ماموں کے ہمراہ موٹرسائیکل پر ناظم آباد کی طرف جا رہا تھا کہ اچانک کسی نامعلوم شخص کی جانب سے فائر کی گئی گولی بچے کے سر میں لگ گئی، جو اس کی زندگی کے لیے مہلک ثابت ہوئی۔ بچے کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی بچہ چار بہن بھائیوں میں...
ملک میںدہشت گردی کی ایک نئی لہر آئی ہے جس میں وانا میں کیڈٹ کالج اور اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس پر حملے شامل ہیں۔ وانا کیڈٹ کالج میں سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے تمام بچوں کو تحفظ مقام پر منتقل اور دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا ۔دوسری طرف اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس پر حملے میں 12 افراد شہید اور دو درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ سکیورٹی فورسز دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے بڑے اقدامات کر رہی ہیں۔ گزشتہ دنوں خیبر پختونخوا پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے ضلع بنوں اور لکی مروت میں 7 خوارج کو ہلاک کیا جبکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز بھی جاری ہیں۔ ان تمام واقعات کے پیش نظر ’’ملک میں دہشت...
بھارت کے شہر ممبئی میں مقیم سریندر گپتا ایک ایسی کمپنی کا مالک ہے جو ملبوسات میں استعمال ہوتی اشیا جیسے فیتے اور بٹن بنا کر بڑے عالمی برانڈز کو فراہم اور برآمد کرتا ہے۔ لیکن صدرِ امریکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کردہ سخت ٹیرف نے گپتا کے کاروبار کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے۔ ماہ اگست کے اواخر میں ایک صبح بھارت نے آنکھ کھولی تو امریکہ کو فروخت کے لیے جانے والی تمام بھارتی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف عائد ہو چکا تھا۔ یہ اس وقت ہوا جب ٹرمپ انتظامیہ نے روسی تیل کی بھارتی خریداری پر 25 فیصد ڈیوٹی کو دگنا کرنے کی دھمکی پہ عمل درآمد کر دیا۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا...
اسلام ٹائمز: "بتول الموسوی" نے حزب اللہ میں اپنے والد کے مقام اور کردار کے بارے میں مزید کہا ہے کہ "میرے والد کے رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے ساتھ تعلقات بہت مضبوط اور گہرے تھے اور انہوں نے حزب اللہ کے قیام میں اہم کردار ادا کیا، وہ حزب اللہ کی ممتاز شخصیات اور ابتدائی بانیوں میں سے ایک تھے اور بہت سے لوگوں کی نظر میں، وہ ایک بہترین رہنماء، مثالی انسان اور بہترین شخصیت تھے۔ ایسے بہادر لیڈر جن کو دشمن کا سامنا کرنے میں کوئی خوف نہیں تھا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ میں یقین سے کہہ سکتی ہوں کہ میرے والد، جیسا کہ وہ کہتے تھے، "کفار...
آزادکشمیر: کوٹلی میں کباڑ کی دکان میں ہونے والے زور دار دھماکے سے 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو کے مطابق تتہ پانی بازار میں کباڑ کی دکان میں دھماکا خیز مواد کے پھٹنے سے 3 افراد جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے. زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
ہماری زمین کی عمر 4.5بلین سال ہے ۔ جب کہ ہماری کائنات تقریباً 14بلین سال پہلے معرض وجود میں آئی، سوال یہ ہے کہ سائنسدانوں نے کیسے اندازہ لگایا کائنات کی عمر کا۔ بائبل ،تورات اوردوسری مذہبی کتابوں کے مطابق زمین 6000سال قبل وجود میں آئی زمین شروع میں بہت گرم تھی ۔ جیمز اوشر نے اس سلسلے میں بہت سے مختلف تجربات کیے ۔لیکن معاملہ صرف زمین کی عمر معلوم کرنے تک محدود نہیں ہے ۔ ایک وقت تھا کہ ہم کسی درخت کی عمر بھی معلوم نہیں کر سکتے تھے جب کہ درخت کی عمر کا پتہ ہمیں اس کے تنے پر واقع رنگ سے چلتا ہے انھی رنگز کے ذریعے ہمیں پتہ چلتا ہے کہ کس دور...
سوڈان ‘ افریقہ کا ایک بدقسمت ملک ہے ۔ تقریباً بیس لاکھ مربع کلو میٹر پر مشتمل یہ بہت بڑا خطہ ہے۔ سات ملکوں کے درمیان گھرا ہوا‘ سوڈان آگ ‘ بارود اور خون کے سمندر میں ڈوبا ہوا ہے۔ پانچ کروڑ افراد کیسے زندہ رہ رہے ہیں‘ یہ بھی ایک سوالیہ نشان ہے ۔سوڈان کے 97فیصد لوگ مسلمان ہیں۔ یعنی ہم بغیر کسی مخمصے میں پڑے کہہ سکتے ہیں کہ یہ ملک مسلمانوں کا ہے۔ عرض کرنے کی ضرورت نہیں ہے کہ کرہ ارض پر جس ملک میں بھی مسلمان اکثریت میں بستے ہیں اور حکمرانی کر رہے ہیں، وہاں انسانی حقوق ‘ جمہوریت اورقانون کی حکمرانی ختم ہو جاتی ہے۔حکمران امیر اور عوام غریب ‘ یہ حکمرانی کا...