2025-08-15@00:18:41 GMT
تلاش کی گنتی: 3693
«کراچی کی ا بادی»:
(نئی خبر)
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی : محکمہ ثقافت سندھ نے اداکارہ حمیرا اصغر کی تدفین کرانے کا فیصلہ کرلیا۔صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے اس سلسلے میں ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رابطہ کیا ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ مرحومہ حمیرا اصغر کی تدفین سمیت تمام مراحل محکمہ ثقافت کے ذمے ہے، پہلی کوشش ہے کہ والدین راضی ہوں اور لاش وصول کریں، ورثا اگر لاش وصول یا تدفین نہیں کرتے تو محکمہ ثقافت حمیرا اصغر کا وارث ہوگا۔
واقعے کے وقت علاقہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث جبران علاقے کے ایک برف فروش کے ہمراہ اپنے گھر مکان نمبر 204 کے باہر بیٹھا تھا کہ اسی دوران موٹرسائیکل سوار دو ملزمان آئے اور جبران اور برف فروش سے لوٹ مار شروع کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ اورنگی ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے ایک اور شہری کی مزاحمت کرنے پر جان لے لی، ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر جاں بحق ہونے والوں کی نصف سنچری مکمل ہوگئی۔ مقتول تیرہ روز قبل اپنے والد کے انتقال پر سعودی عرب سے کراچی آیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق اپنے اورنگی ٹاؤن کے علاقے ایک نمبر قذافی چوک کالا میدان کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا،...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)اورنگی ٹائون میں ڈاکوئوں نے ایک اور شہری کی مزاحمت کرنے پر جان لے لی, ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر جاں بحق ہونے والوں کی نصف سنچری مکمل ہوگئی،مقتول تیرہ روز قبل اپنے والد کے انتقال پر سعودی عرب سے کراچی آیا تھا ۔تفصیلات کے مطابق اپنے اورنگی ٹائون کے علاقے ایک نمبر قذافی چوک کالا میدان کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، مقتول کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال لائی گئی، ترجمان کراچی پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 25 سالہ جبران خان ولد جمع خان کے نام سے کی گئی ، فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کی واردات...
کراچی (اے بی این نیوز) پاکستان میں آج 24 قیراط سونے کی قیمت 351,500 تولہ ہے اور 22 قیراط سونے کی قیمت 10 جولائی 2025 بروز جمعرات 322,292 تولہ ہے۔ سونے کی قیمتوں کے بارے میں باقاعدگی سے اپ ڈیٹس حاصل کریں۔ سونا سونا فی تولہ سونا فی 10 گرام 24قیراط Rs. 351,500 Rs. 301,355 22قیراط Rs. 322,292 Rs. 276,243 21قیراط Rs. 307,642 Rs. 263,686 20قیراط Rs. 292,992 Rs. 251,130 18قیراط Rs. 263,693 Rs. 226,017 ...
کراچی: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سندھ نے کراچی میں ادویات کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا اور ڈرگ انسپکٹر کی جانب سے مانیٹرنگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سندھ نے کہا ہے کہ مارکیٹ میں تمام ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی اور ادویات کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان سندھ آپریشن کے سربراہ ڈاکٹر عبید علی نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ مارکیٹ میں ادویات کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کسی کو بھی انسانی صحت اور جان سے کھیلنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)اپوزیشن لیڈر کے ایم سی ونائب امیر جماعت اسلامی کراچی سیف الدین ایڈووکیٹ کی قیادت میں جماعت اسلامی کے ٹائون چیئر مینوں کے ایک وفد نے وزیر بلدیات سعید غنی سے سندھ سیکرٹریٹ تغلق ہائوس میں ملاقات کی ، ملاقات میں کراچی میں ایس بی سی اے اور حکومتی سرپرستی میں غیر قانونی تعمیرات ، لیاری میں منہدم شدہ عمارت سمیت بڑی تعداد میں مخدوش عمارتوں ، واٹر کارپوریشن ، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی کارکردگی و عوامی مسائل اور سالانہ ترقیاتی اسکیموں میں ٹائون اور یوسی چیئر مینوں کو اعتماد میں لینے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ شہر میں جاری غیر قانونی تعمیرات کو روکا جائے ،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کراچی کے صدر محمود حامد نائب صدر جاوید عبداللہ سید نوید احمد اور جنرل سیکرٹری عثمان شریف نے چیف جسٹس سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ موٹر سائیکل کی اجرک والی نمبر پلیٹوں کی تبدیلی کے نام پر کراچی کے شہریوں اور تاجروں سے 8 ارب روپے کی سرکاری ڈکیتی کا نوٹس لیں اور اس کی اڑ میں پولیس کی رشوت ستانی اور لوٹ مار سے کراچی کے عوام اور تاجروں کو تحفظ فراہم کریں۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی کو حکمرانوں نے سونے کی چڑیا سمجھ لیا ہے اور انہیں پانی بجلی گیس ٹرانسپورٹ پختہ سڑکوں جیسی بنیادی سہولتوں سے محروم کرنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت کی سرپرستی اور وڈیرانہ ذہنیت میں کراچی سمیت پورے صوبے میں کرپشن کا سسٹم چل رہا ہے اوربربادی کا سفر جاری ہے ،ایس بی سی اے سمیت ہر ادارہ رشوت اور نااہلی کا گڑھ بنا ہوا ہے ،کراچی میں اس وقت 588 مخدوش عمارتیں موجود ہیں جن میں سے 51 انتہائی خطرناک قرار دی گئی ہیں۔گزشتہ 5سال میں تعمیر شدہ ایک لاکھ عمارتوں میں سے 85فیصد عمارتیں منظوری کے بغیر تعمیر کی گئیں ،40اور 60گز کی کئی کئی منزلہ عمارتیں بن گئیں ہیں ،حکومتی سرپرستی میں غیر قانونی تعمیرات نے کراچی کو کنکریٹ کا جنگل...
کراچی: جناح اسپتال سے متصل دکانوں کی بجلی منقطع کیے جانے پر دکاندار سراپا احتجاج بن گئے۔ مشتعل دکانداروں نے اسپتال کے مرکزی راستے پر رات گئے احتجاج کرتے ہوئے سڑک بند کر دی، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ کئی روز سے ان کی دکانوں کی بجلی بند ہے، جس کے باعث کاروبار ٹھپ ہو چکا ہے اور روزانہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آ گئی ہے۔ دکانداروں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر دکانوں کی بجلی بحال کی جائے تاکہ وہ اپنا روزگار دوبارہ شروع کر سکیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر مطالبات پورے نہ ہوئے تو احتجاج کا دائرہ...
کراچی: شہر قائد میں شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 22 اے میں فائرنگ سے پولیس کا برطرف سپاہی زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔ واقعے کے بعد زخمی اہلکار حمزہ سیال نے خود کو سی ٹی ڈی کا اہلکار سمیت متضاد بیانات دیئے جس کی اطلاع پر سی ٹی ڈی کے پولیس افسران معلومات حاصل کرنے کے لیے جناح اسپتال پہنچ گئے۔ سی ٹی ڈی افسر کے مطابق دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ حمزہ سیال ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے تھانے گذری میں تعینات تھا جسے کسی شہری پر فائرنگ کرنے کے الزام میں سال 2016 میں نوکری سے برطرف کر دیا گیا تھا۔ زخمی نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ اس...
سیکڑوں صحافیوں کی استاد زبیدہ مصطفیٰ—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا سینئر صحافی، کئی کتابوں کی مصنفہ اور سیکڑوں صحافیوں کی استاد زبیدہ مصطفیٰ کراچی میں انتقال کر گئیں۔زبیدہ مصطفیٰ کی عمر 84 برس تھی، وہ چند ماہ سے علیل تھیں، انہوں نے زندگی میں تعلیم اور خواتین کے حقوق پر خاص طور پر کام کیا۔سینئر خاتون صحافی 50 برس سے زائد عرصہ شعبۂ صحافت سے وابستہ رہیں، وہ اپنی زندگی میں کئی ملکی اور بین الاقوامی ایوارڈ حاصل کر چکی تھیں جبکہ انہوں نے 8 کتابیں بھی تحریر کیں۔ زبیدہ مصطفیٰ نے بچوں کے مسائل، صحت اور غربت کے خاتمے پر سیکڑوں کالم تحریر کیے، وہ انٹرنیشنل ویمنز میڈیا فاؤنڈیشن کا لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ حاصل کر چکی تھیں۔کراچی پریس کلب...
—فائل فوٹو کراچی ایئر پورٹ پر پاکستان کسٹمز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 72 ہزار 700 امریکی ڈالرز ضبط کر لیے۔ ترجمان کسٹمز کے مطابق کارروائی میں شہری کے جوتوں اور سامان سے 72 ہزار 700 امریکی ڈالرز برآمد ہوئے۔مسافر ایتھوپین ایئر لائنز کی پرواز سے کیمرون جا رہا تھا۔ترجمان کسٹمز کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔
کراچی: پاکستان کسٹمز نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے انٹرنیشنل ڈپارچر پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے 72 ہزار 700 امریکی ڈالر کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ کسٹمز ترجمان رائے تنویر کے مطابق ایتھوپین ایئرلائن کی پرواز سے کیمرون جانے والے ایتھوپئین مسافر ایکانگا ارمنڈ کو شک کی بنیاد پر روکا گیا۔ مسافر کی جسمانی تلاشی اور سامان کی جانچ کے دوران جوتوں اور بیگ میں بڑی مقدار میں غیر ملکی کرنسی کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔ ترجمان کے مطابق حکام نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے رقم کو تحویل میں لے لیا اور مسافر کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ رائے تنویر نے مزید کہا کہ پاکستان کسٹمز غیر قانونی کرنسی اسمگلنگ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:اپوزیشن لیڈر کے ایم سی اور نائب امیر جماعت اسلامی کراچی سیف الدین ایڈوکیٹ کی قیادت میں جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیئرمینوں کے وفد نے وزیر بلدیات سعید غنی سے سندھ سیکریٹریٹ تغلق ہاؤس میں اہم ملاقات کی، جس میں کراچی کے اہم شہری مسائل خصوصاً غیر قانونی تعمیرات، مخدوش عمارتیں، واٹر کارپوریشن اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی ناقص کارکردگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد نے کراچی میں ایس بی سی اے کی مبینہ ملی بھگت سے جاری غیر قانونی تعمیرات، لیاری میں منہدم عمارت کے سانحے، شہر میں موجود 588 مخدوش عمارتوں، اور شہری انفرا اسٹرکچر کی تباہ حالی کے تناظر میں سخت اقدامات کا مطالبہ کیا۔ وفد نے زور دیا کہ ان عمارتوں میں رہائش...
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اپنے فلیٹ سے مردہ حالت میں ملنے والی معروف اداکارہ حمیرا اصغر کے لواحقین نے میت وصول کرنے کے لیے حکام سے رابطہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کے بہنوئی نے حکام سے رابطہ کر کے میت کی حوالگی کی درخواست کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حمیرا اصغر کے والد اچانک انتقال کی خبر سن کر شدید ڈپریشن کا شکار ہو گئے تھے، اسی باعث ابتدا میں میت وصول کرنے سے انکار کیا گیا، تاہم اب وہ راضی ہو چکے ہیں اور جلد کراچی آ کر میت وصول کریں گے۔ یاد رہے کہ ابتدائی طور پر یہ اطلاعات سامنے آئیں تھیں کہ اداکارہ کے اہلِ خانہ نے میت لینے سے انکار کر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سندھ حکومت کی جانب سے اجرک والی نمبر پلیٹس مفت فراہمی اورگاڑیوں پر لگی رجسٹریشن نمبر کی تختیاں تبدیل کرنے کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کردی گئی۔شہرقائد میں سماجی کارکن اور کراچی نوجوان تحریک کے چیئرمین فیضان حسین نے سندھ ہائیکورٹ میں یہ درخواست دائر کی جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سندھ حکومت کے نمبر پلیٹس کی تبدیلی کے فیصلے سے غریب شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق نئی نمبر پلیٹ نا لگانے والے شہریوں کی گاڑیاں ضبط کرلی جائیں گی۔ شہریوں نے پرانی نمبر پلیٹس رقم کی ادائیگی کے بعد حاصل کی تھیں۔ حکومت کو نئی ڈیزائن کی نمبر پلیٹ مفت فراہم...
کراچی میں آڈیو خطاب کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان کو مضبوط بنائیں گے تو ایک نیا دور شروع ہو گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو مبارک باد اور خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، دنیا کو مکالمے اور جنگ کی جگہ امن کی طرف لانا ہو گا، ہم گلوبل وارمنگ سمیت سنگین خطرات سے دوچار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ میری پہچان پاکستان ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ حقیقی، امن و انصاف، مساوات اور انسانی وقار پائیدار ترقی کی موجودگی سے ہے۔ کراچی میں آڈیو خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اختلافات کا احترام ہو، تنازعات کو بات چیت کی صورت میں حل کیا جائے، ہماری دفاعی نمائش کا سلوگن آرمز فار پیس...
—علامتی تصویر کراچی میں پیر آباد کے علاقے فرنٹیئر کالونی میں کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے 10 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کی تھی، ملزم کو اہلِ خانہ اور علاقہ مکینوں نے تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس کی جانب سے ملزم جان محمد کے خلاف ضابطے کی کارروائی کی جا رہی ہے۔گرفتار ملزم کو تفتیش کے لیے تفتیشی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔
کراچی(نیوز ڈیسک) سندھ کے صوبائی دارالحکومت میں چینی کی قیمت 200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔ شوگر مافیا کے سامنے حکومت بے بس ، ایک ہفتے میں چینی 8 روپے مہنگی ہوگئی، ہول سیل میں 180 روپے فی کلو ہوگئی جبکہ ریٹیل میں چینی 195 سے 200 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔ چیئرمین ہول سیل گروسریز عبد الرؤف ابراہیم کا کہنا ہے کہ پانچ لاکھ ٹن چینی کی امپورٹ سے معیشت پر مزید بوجھ پڑے گا، شوگر کارٹیل حکومت کو کھلم کھلا چیلنج کر رہا ہے، شوگر ملز کے خلاف کارروائی کی جائے تو چینی کی قیمت 150 روپے فی کلو تک آ سکتی ہے۔ مزیدپڑھیں:آئندہ 48گھنٹوں میں موسلادھاربارشوں کا الرٹ جاری
کراچی: تھانہ پیرآباد کے علاقے فرنٹیئر کالونی میں 10 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو پولیس نے ملزم گرفتار کرلیا۔ کراچی پولیس نے بتایا کہ پیرآباد کے علاقے فرنٹیئر کالونی میں ملزم نے 10 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کی جس پراہل خانہ اور اہل علاقہ نے ملزم کو تشدد کا نشانہ بنایا اور پولیس کو آگاہ کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کی اور اس دوران شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تاہم پولیس نے حکمت عملی سے کارروائی کرتے ہوئے ملزم جان محمد تاج کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کیا۔ ملزم کے حوالے سے...
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سندھ نے خبردار کیا ہے کہ کسی کو بھی انسانی صحت اور جان سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کراچی میں جان بچانے والی ادویات کی قلت پیدا کی جا رہی ہے، جس پر ڈرگ انسپکٹرز نے مانیٹرنگ شروع کردی ہے۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان سندھ آپریشن کے سربراہ ڈاکٹر عبید علی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مارکیٹ میں تمام رجسٹرڈ ادویات کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے گی اور ادویات کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے ایک نوٹیفیکشن بھی جاری کیا ہے جس میں منیوفیکچرر حضرات اور امپورٹرز...
کراچی میں ڈیفنس کے ایک فلیٹ سے ملنے والی اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔ پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کے مطابق لاش کا ابتدائی طبی معائنہ کیا گیا، جس سے معلوم ہوا کہ لاش گلنے سڑنے کے آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بیٹی کی لاش لینے نہیں آؤں گا، حمیرا اصغر کے والد نے ایسا کیوں کہا؟ ڈاکٹر سمیعہ کا کہنا تھا کہ لاش کی حالت ایسی نہیں کہ فوری طور پر موت کی وجہ معلوم کی جا سکے، اس لیے ڈی این اے اور کیمیکل تجزیے کے لیے نمونے حاصل کیے گئے ہیں۔ ان کے مطابق ان نمونوں کی جانچ کے بعد موت کی وجوہات سامنے آئیں...
مرتضیٰ وہاب—فائل فوٹو میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی زیرِ صدارت کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں لیاری کے یو سی چیئرمین اور واٹر کارپوریشن افسران نے شرکت کی، لیاری کے یو سی چیئرمینز نے میئر کراچی کو پانی اور سیوریج کے مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ شہر میں بلا تفریق پانی کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر سے غیر قانونی ہائیڈرنٹس اور غیر قانونی کنکشنز کا بھی خاتمہ کیا جا رہا ہے، حب ڈیم سے 100 ایم جی ڈی کی نئی کینال ڈالی جا رہی ہے۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ نئی کینال کا افتتاح...
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جولائی 2025ء ) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں شوہر نے بیوی کو تیزاب پلا کر قتل کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ شہر قائد کے علاقہ کورنگی بلال کالونی میں پیش آیا جہاں ایک خاتون کو مبینہ طور پر شوہر اور دیور نے تیزاب پلا کر قتل کر دیا، نور عائشہ نامی خاتون کو تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دورانِ علاج دم توڑ گئی، نور عائشہ کی سات سال قبل ایوب سے شادی ہوئی تھی اور اس کی دو کمسن بیٹیاں بھی ہیں۔ پولیس نے بتایا ہے کہ خاتون کے ورثاء کی جانب سے اس کے شوہر ایوب اور دیور رفیق پر تیزاب پلانے کا الزام...
کراچی کے علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں واقع ایک فلیٹ سے معروف اداکارہ اور ماڈل 32 سالہ حمیرا اصغر علی کی لاش ملی ہے۔ گزری تھانے کی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ اداکارہ کی لاش تقریباً دو ہفتے پرانی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ 2018 سے فلیٹ میں کرائے پر اکیلی رہ رہی تھیں اور 2024 سے کرایہ ادا نہیں کیا تھا۔ جس پر فلیٹ کے مالک نے خاتون کے خلاف کیس کیا ہوا تھا اور آج بیلف فلیٹ خالی کروانے پہنچا تھا۔ دروازہ کھٹکھٹانے پر اندر سے کوئی جواب نہیں آیا۔ جس پر تالا توڑ کر فلیٹ کے اندر داخل ہوئے تو وہاں اداکارہ کی لاش پڑی تھی۔ ابتدائی تحقیق میں موت کی وجہ کا تعین نہیں ہو سکا۔ لاش کو قانونی کارروائی کے لیے...
—فائل فوٹو امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کا کہنا ہے کہ لیاری میں عمارت گرنے کا واقعہ صوبائی حکومت کی نااہلی ہے، سندھ میں سسٹم کی حکومت قائم ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے ماتحت ادارے کرپشن کا گڑھ بن چکے ہیں۔منعم ظفر خان کا کہنا ہے کہ 588 عمارتیں مخدوش اور 51 عمارتیں زیادہ حساس ہیں، عمارتیں بنانے کی اجازت کون دیتا ہے؟ ناظم آباد، پی ای سی ایچ سوسائٹی میں پورشن مافیا کا راج ہے۔ لیاری: عمارت گرنے سے چند گھنٹے پہلے کی ویڈیو سامنے آگئیویڈیو میں عمارت کی پارکنگ کے پلرز شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار نظر آرہے ہیں اور سریے باہر نکلے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء)کراچی میں لیاری کے علاقے بغدادی میں گرنے والی عمارت کی واقعے سے چند گھنٹے قبل کی ویڈیو سامنے آگئی۔ویڈیو میں عمارت کی پارکنگ کے پلرز شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار نظر آرہے ہیں جن میں سے سریے باہر نکلے ہوئے ہیں۔اس مخدوش حالت کے باوجود پارکنگ میں گاڑیوں اور رکشوں کی بڑی تعداد نظر آرہی ہے۔ ویڈیو عمارت کے مکینوں کی جانب سے بنائی گئی تھی۔(جاری ہے) واضح رہے کہ بغدادی کے علاقے میں عمارت گرنے کا واقعہ 4 جولائی کو پیش آیا تھا جس میں 27 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوئے تھے۔گزشتہ روز وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا تھا کہ حادثات کے پیش نظر...
اداکارہ حمیرا اصغر کے گھر والوں نے بیٹی کی لاش وصول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ حمیرا کے والد کا کہنا ہے کہ انہوں نے چند عرصہ قبل ہی حمیرا سے قطع تعلق کر لیا تھا۔ پولیس کے مطابق حمیرا کے والد اور بھائی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کراچی آںے سے انکار کر دیا۔ ایس ایس پی ساؤتھ مہزورعلی کاکہنا ہےکہ اداکارہ کےوالدکو سمجھایا ہےکہ کراچی آکرلاش وصول کریں تاہم انہوں نےدوبارہ پولیس سے رابطہ نہیں کیا۔ پولیس کا کہنا ہے حمیرا کی لاش اس وقت چھیپا سرد خانے میں موجود ہے، جہاں ان کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے۔ کوشش کر رہے ہیں کہ اداکارہ کے گھر والے آجائیں تاکہ کارروائی کو آگے بڑھائیں۔...
کراچی: مون سون میں پرندوں کی ہوائی اڈے پربہتات کے سبب طیاروں سے تصادم کے خطرات پھر بڑھ گئے ۔ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ (کراچی) پر طیاروں کے لیے پرندے ایک بار پھر خطرہ بن گئے ۔ اس سلسلے میں پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے تمام ایئرلائنز کے کپتانوں کو باضابطہ طور پر خبردار کردیا ہے۔ مون سون سیزن میں پرندوں اور حشرات الارض کی کراچی ائیرپورٹ اور اطراف میں بڑی تعداد رپورٹ کی گئی ہے، جس کے بعد طیاروں کے محفوظ فلائٹ آپریشن کے لیے تمام پائلٹس کو دوران لینڈنگ اور ٹیک آف سخت احتیاط کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے اس سلسلے میں نیا نوٹم جاری کیا ہے۔ واضح رہے کہ پرندے طیاروں کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ ایک بار پھر شدید ماحولیاتی خطرے کی زد میں آ گیا ہے، جہاں مون سون کے آغاز کے ساتھ ہی پرندوں کی غیر معمولی تعداد نے پروازوں کے محفوظ آپریشن کو متاثر کرنا شروع کر دیا ہے۔اس غیر متوقع صورتحال کے باعث ایوی ایشن حکام نے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے تمام فضائی کمپنیوں کے پائلٹس کو ممکنہ تصادم سے بچاؤ کے لیے فوری اقدامات اور مکمل احتیاط کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ذرائع کے حوالے سے نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مون سون کی آمد کے ساتھ ہی کراچی ایئرپورٹ اور اس کے اطراف کے علاقوں میں پرندوں اور دیگر کیڑے مکوڑوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔بارش...

ایف بی آر میں اے آئی کسٹمز کلیئرنس سسٹم متعارف ہونے کا معاملہ، پنجا ب کے امپورٹر کو اے آئی کی غلطی دور کروانے کراچی جانا پڑے گا: رضوان رضی
لاہور (ویب ڈیسک)سینئر صحافی رضوان رضی نے کہا ہے کہ "پنجاب کا امپورٹر پہلے افغانیوں کی سمگلنگ کے نتیجے میں پستا تھا اور اب کراچی کی مناپلی کی شکل میں پسے گا، اے آئی کی غلطی دور کروانے کے لئے ہر امپورٹر کو کراچی جانا پڑے گا "۔سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں ان کاکہناتھاکہ ایف بی آر کے چیئرمین نے اپنے ابتدائی ناکام منصوبے کی کامیاب بریفنگ وزیراعظم شہبازشریف کو پیش کی جس سے پورے ملک کے درآمد کنندگان پر ایک عذاب ٹوٹ پڑا ہے، اے آئی کی غلطی دور کروانے کے لئے ہر امپورٹر کو کراچی جانا پڑے گا اور یوں پورے ملک کا ڈیڑھ سو فیصد کراچی دیتا ہے کی بکواس اور مزید مضبوط ہو گی...
لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے شہر کی خستہ حال اور خطرناک عمارتوں کی فہرست جاری کردی ہے، جس کے مطابق شہر کے 9 ٹاؤنز میں واقع 59 عمارتوں کو بوسیدہ اور ناقابلِ رہائش قرار دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ان 59 میں سے سب سے زیادہ 33 عمارتیں داتا گنج بخش ٹاؤن میں واقع ہیں، جن میں سے 26 عمارتیں نجی ملکیت میں ہیں۔ فہرست میں شامل عمارتوں میں 46 رہائشی جبکہ 12 کمرشل نوعیت کی ہیں، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 22 عمارتیں ایسی ہیں جن کی مرمت ممکن نہیں رہی۔ انتظامیہ کے مطابق ان میں سے 44 عمارتوں میں تاحال لوگ رہائش پذیر ہیں۔ خطرے کے پیشِ نظر متعلقہ عمارتوں کو خالی کرانے کے لیے دو نوٹسز...
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)شہر قائد میں ناظم آباد کے علاقے حکیم ابنِ سینا روڈ جو کہ حال ہی میں 8 جنوری 2025 کو مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کروڑوں روپے کی لاگت سے افتتاح کیا تھا، کو محض چند ماہ بعد دوبارہ کھود دیا گیا۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوزکے مطابق حیران کن طور پر اس اقدام کی اجازت خود بلدیہ عظمیٰ کراچی (KMC) کے انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ نے دی، جس کے سربراہ مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب ہی ہیں۔ذرائع کے مطابق بلدیاتی ادارے نے صرف 11 لاکھ روپے کے چالان کے عوض نئی تعمیر شدہ سڑک کو کاٹنے کی اجازت جاری کی۔چالان کے پوائنٹ نمبر 7 میں واضح طور پر نئی سڑک کو کچے پورشن کے طور پر ظاہر کر کے...
کراچی: سائٹ ایریا سمینمز چورنگی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے اسپیشل برانچ کا پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سائٹ اے کے علاقے سیمنز چورنگی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص شدید زخمی ہوگیا ۔ زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد اسٹڈیم روڈ پر واقعے نجی اسپتال لے جایا گیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 25 سالہ حیدر عابدی ولد نواب کے نام سے کی گئی ، مضروب پولیس کانسٹیبل اور اسپیشل برانچ میں تعینات ہے۔ زخمی اہلکار حیدر عابدی کچھ عرصہ قبل بنارس پل پر بھی...
کراچی ایئرپورٹ اور اطراف میں مون سون سیزن میں پرندوں کی تعداد بڑھ گئی، پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے ایئر لائنز کو خبردار کردیا۔ جاری نوٹم میں پائلٹس کو لینڈنگ اور ٹیک آف کے دوران احتیاط کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔نوٹم میں کہا گیا ہے کہ پرندے طیاروں کے لیے بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔
کراچی: شہر قائد میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (AVLC) نے اورنگی ٹاؤن میں الفلاح قبرستان کے قریب کارروائی کے دوران فائرنگ کے مبینہ تبادلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ چھیپا ریسکیو کے مطابق زخمی ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت محمد طارق کے نام سے کی گئی۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم سے ایک پستول، چھینی گئی موٹرسائیکل، موبائل فون اور نقد رقم برآمد کر لی گئی ہے۔ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ ملزم محمد طارق شہر کے مختلف علاقوں میں کاروں اور موٹرسائیکلوں کی چھینا جھپٹی میں ملوث ہے۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزم طارق کا مجرمانہ ریکارڈ موجود...
کراچی: حساس ادارے نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران ڈکیتی کی واردات میں ملوث 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا گیا. ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ملیر کے انتہائی حساس علاقے میں چند روز قبل 5 جولائی کی رات 11 بجے کے قریب 3 ڈاکوؤں نے ضیا اسرار نامی ایزی پیسہ شاپ کے مالک کو گھر کی دہلیز پر اسلحے کے زور پر نقدی سے بھرا ہوا بیگ چھینا تھا جس میں 25 لاکھ روپے کی رقم اور موبائل فون کی سمیں بھی موجود تھی. واردات کے دوران ڈاکوؤں نے شہری کو خوفزدہ کرنے کے لیے فائرنگ بھی کی تھی اور لوٹ مار کے بعد موقع سے فرار ہوگئے. واردات کی اطلاع ملتے ہی حساس ادارے متحرک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں ایک قبر کی سرکاری قیمت 14300 روپے مقرر کردی گئی ہے اور اضافی فیس وصول کرنے والے گورگن کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی نے شہر کے تمام قبرستانوں کو رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے انکشاف کیا شہر میں اس وقت 200 سے زائد قبرستان موجود ہیں لیکن بلدیہ عظمیٰ کے پاس صرف 38 قبرستان رجسٹرڈ ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ تمام قبرستانوں کے انچارج فوری طور پر رجسٹریشن کروائیں اور انتظامیہ قبر کے نرخ چودہ ہزار تین سو روپے سے زیادہ وصول نہ کرے۔
کراچی: ڈیفنس فیز 6 اتحاد کمرشل میں واقع فلیٹ سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے، پولیس نے کارروائی کے لیے لاش اسپتال منتقل کردی ہے۔ ایس ایچ او گذری فاروق سنجرانی نے بتایا کہ ڈیفنس فیز 6 اتحاد کمرشل لین نمبر 5 میں قائم رہائشی عمارت کی تیسری منزل کے فلیٹ سے خاتون کی لاش ملی جو تقریباً 20 سے 25 دن پرانی تھی، خاتون کی شناخت 35 سالہ حمیرا اصغر علی کے نام سے کی گئی جس کا تعلق شوبز تھا اور وہ مذکورہ فلیٹ میں اکیلی ہی رہائش پذیر تھی۔ انہوں نے بتایا ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ متوفیہ حمیرا اصغر علی مذکورہ فلیٹ میں 2018 سے کرایے پر رہائش پذیر...
نومبر میں ہونے والی یومِ اقبال کی تقریب میں اس بات پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا تھا کہ ہماری قومی زبان اردو کواگر دفتری اور عدالتی زبان نہ بنایا گیا تو اس کا زندہ رہنا مشکل ہوگا اور نئی نسل کا، جو نہ اردو پڑھ سکتی ہے اور نہ لکھ سکتی ہے، اپنے دین اور وطن کے ساتھ تعلّق کمزور ہوتے ہوئے ٹوٹ جائے گا،اس ضمن میں قراردادیں بھی پاس کی گئیں۔ اپریل کی تقریب میں بھی محترم مجیب الرحمن شامی، خواجہ سعد رفیق اور راقم نے اردو کو زندہ رکھنے کی اہمیّت کو اُجاگر کیا اور اس ضمن میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرنے پر زور دیا۔ راقم نے اس بات پر زور دیا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)یسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز (آباد) کے چیئرمین محمد حسن بخشی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کراچی شہر کا ماسٹر پلان بنانے میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہی ہے،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سندھ میں مریم نواز طرز کی ہاؤسنگ اسکیم کا اعلان کریں، سندھ حکومت کی جانب سے لیاری میں عمارت گرنے کے واقعے کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی حکومتی کمیٹی کو مسترد اور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس میں نجی شعبے کے لوگوں کو شامل کیا جائے۔ کراچی شہر میں 700 مخدوش اور لاکھوں غیرقانونی اور ناقص میٹریل سے تعمیر کی گئی عمارتیں شہریوں کی جان و مال کو مسلسل خطرے میں ڈال رہی ہیں،گزشتہ 5 سال میں غیرقانونی طور پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی( اسٹاف رپورٹر)نیو کراچی ٹاؤن سات ہزار روڈ اور برساتی نالے خستہ حالی کا شکار۔ ٹاؤن چیئرمین محمد یوسف نے سیکٹر 5-G میں واقع سات ہزار روڈ اور اس سے متصل برساتی نالے کی انتہائی خستہ حالی کا جائزہ لیا۔ چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف متعلقہ افسران کے ہمراہ متاثرہ مقام پر پہنچے اور شہریوں سے درپیش مسائل دریافت کیے۔ اس موقع پرXEN بی اینڈ آر اشتیاق حْسین،افسران فیصل صغیر،ساجد صدیقی و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔انہوں نے سات ہزار روڈ اور برساتی نالے پر پْلیا کی تعمیر کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ سات ہزار روڈ کی حالت اس قدر ابتر ہوچکی ہے کہ اس پر گاڑیوں کی آمد و رفت ناممکن ہو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور)کی جانب سے سالانہ اہتمام حلیم کا انعقاد مقامی بینکوئٹ میں کیا گیا۔صحافیوں کے اعزاز میں منعقدہ اہتمام حلیم میں شہر کی معروف سیاسی ،مذہبی ،سماجی اور صحافتی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ہے۔ معزز مہمانوں کو کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے صدر نصر اللہ چوہدری،سیکرٹری محمد ریحان خان چشتی،اہتمام حلیم انتظامی کمیٹی کے انچارج و خزانچی زین علی اور دیگر اراکین نے خوش آمدید کہا۔ اس موقعے پرکے یوجے کے منتخب اراکین جس میں محمد فاروق سمیع، منصور احمد، عبدالرحمن، اطہر فاروقی، اظفر وقاص عباسی، خدیجہ راٹھور، شفقت عزیز بھٹی، عارف حبیب، عبدالقادر منگریو ،جنید شاہ اورعطاالرحمن بھی مو جود تھے۔مہمانوں میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر...
کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد زخمی ہوگئے جس میں ایک شہری ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بن کر شدید زخمی ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی بلاک 6 انبالہ بیکری کے قریب فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے انتہائی تشویشناک حالت میں چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچایا۔ ریسکیو حکام کے مطابق مضروب کی شناخت 30 سالہ عمران کے نام سے کی گئی جسے پیٹ پر گولی لگی تھی جبکہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پیش آیا ہے۔ اورنگی ٹاؤن خیر آباد امن چوک پیٹرول پمپ کے قریب فائرنگ سے 28 سالہ محمد علی زخمی...
کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں اتحاد کمرشل کے ایک فلیٹ سے معروف اداکارہ حمیرا اصغر علی کی کئی روز پرانی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت سامنے آیا جب آج سہ پہر قریباً سوا تین بجے پولیس عدالتی حکم پر فلیٹ خالی کروانے پہنچی۔ فلیٹ کا دروازہ نہ کھلنے پر اسے توڑا گیا، تو اندر زمین پر خاتون کی لاش پڑی ہوئی ملی۔ پولیس نے فلیٹ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اداکارہ گزشتہ 7 برس سے اس فلیٹ میں اکیلی رہائش پذیر تھیں۔ حکام کے مطابق فلیٹ کے مالک نے کرایہ نہ ملنے پر قانونی کارروائی...
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ایک فلیٹ سے اداکارہ اور ماڈل حمیرا اصغر کی کئی دن پرانی لاش ملی ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ حتمی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ سے ہی ممکن ہو سکے گی۔ پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیفنس فیز چھ کے اتحاد کمرشل کے ایک فلیٹ سے اداکارہ کی لاش ملی جس کو قانونی اور ضابطے کی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ لاش ہسپتال منتقل کرنے والے ریسکیو اہلکاروں کے مطابق لاش دیکھ کر اُن کا اندازہ ہے کہ خاتون کی موت کو کئی روز گزر چکے ہیں۔ پولیس کے مطابق لاش عمارت کے چوتھے فلور پر واقع فلیٹ سے ملی ہے۔ متوفیہ حمیرا اصغر علی کا...
چھاپے میں خشک دودھ، اجینو موتو، کپڑا، ٹائلز، کراکری اور اسپئر پارٹس برآمد کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔شہر قائد میں پاکستان کسٹمز نے رینجرز کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں مالیت کی اسمگل شدہ غیر ملکی مصنوعات برآمد کر لیں۔ ترجمان کسٹمز عرفان علی کے مطابق حساس ادارے سے موصول شدہ خفیہ اطلاع پر یوسف گوٹھ بس ٹرمینل کے گوداموں پر کاروائی کی گئی۔ کاروائی میں کروڑوں مالیت کی اسمگل شدہ غیر ملکی مصنوعات برآمد ہوئیں۔ چھاپے میں خشک دودھ، اجینو موتو، کپڑا، ٹائلز، کراکری اور اسپئر پارٹس برآمد کیا گیا۔ مقدمہ درج کرکے ضبط شدہ اشیاء کو 21 مزدا ٹرکوں کے ذریعے اے ایس او کسٹمز گودام منتقل کر دیا گیا۔ ترجمان کسٹمز عرفان علی کا کہنا تھا کہ برآمد ہونے والے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: (رپورٹ: منیر عقیل انصاری) ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز (آباد) کے چیئرمین محمد حسن بخشی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کراچی کا ماسٹر پلان بنانے میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہی، جس کے باعث شہر میں غیرقانونی اور مخدوش عمارتوں کی بھرمار شہریوں کی جان و مال کے لیے مسلسل خطرے کا باعث بن رہی ہے۔آباد ہاؤس میں سینئر وائس چیئرمین سید افضل حمید، وائس چیئرمین طارق عزیز اور ایس بی سی اے پر آباد سب کمیٹی کے کنوینر صفیان آڈھیا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حسن بخشی نے کہا کہ کراچی میں 700 مخدوش اور لاکھوں غیرقانونی و ناقص میٹریل سے تعمیر شدہ عمارتیں موجود ہیں، جو کسی بھی وقت زمین بوس ہوکر...
حادثات کے پیش نظر کراچی میں انتہائی خستہ حال 51 عمارتوں میں سے 11 خالی کروالی گئیں۔ سندھ حکومت نے کراچی کے علاقے لیاری میں بلڈنگ گرنے کے واقعے کی تحقیقات کے لیے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ سندھ حکومت کے ذرائع کے مطابق 5 رکنی کمیٹی عمارتوں کے گرنے کی وجوہات، اور ذمہ داروں سے متعلق سفارشات اور ان کا تعین کر کے 48 گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرے گی۔کراچی کے کمشنر حسن نقوی کو تحقیقاتی کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔اسپیشل سیکریٹری لوکل گورنمنٹ اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایس بی سی اے بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔
سپریم کورٹ نے کراچی میں سات سے آٹھ سالہ بچے کے قتل کے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا رپورٹ کے مطابق فیصلہ جسٹس اطہر من اللہ نے تحریر کیا جس میں کہا گیا کہ کسی ملزم کے پولیس کی حراست میں صحافی کو دیے گئے انٹرویو یا پولیس کے سامنے اقراری بیان سے جرم ثابت نہیں ہو جاتا، قانون شہادت کے تحت مجسٹریٹ کے سامنے آزادانہ اور بغیر کسی دباؤ کے دیا گیا بیان کی ہی اہمیت ہوتی ہے۔ اس میں کہا گیا کہ اس مقدمے میں متعلقہ تھانے کے انچارج اور تفتیشی افسر کے طرزِ عمل پر اپنی آبزرویشنز ریکارڈ پر لائیں، ایک صحافی کو اس بات کی اجازت دی گئی کہ وہ جسمانی ریمانڈ کے دوران پولیس کی تحویل...
محسن نقوی کا حوالہ ہنڈی مافیا اور نان کسٹم مصنوعات کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) کراچی زون کے دورے کے دوران حوالہ ہنڈی مافیا اور نان کسٹم مصنوعات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کراچی زون میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ حوالہ ہنڈی میں ملوث بڑے بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالا جائے، کوئی بھی دباؤ قبول کیے بغیر مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے بھکاریوں کو بیرون ملک بھجوانے والے ایجنٹ مافیا کی سرکوبی کا...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء) انسان دوستی کی عظیم مثال مشہور سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کو ہم سے بچھڑے 9 برس بیت گئے۔عبدالستار ایدھی 28ء فروری 1928ء کو بھارت کی ریاست گجرات کے شہر بانٹوا میں پیدا ہوئے اور تقسیم ہند کے بعد 1947ء میں اپنے خاندان کے ہمراہ پاکستان آکر کراچی میں سکونت اختیار کی، ایدھی صاحب نے اپنی خدمات کا آغاز 1951ء میں ایک ڈسپنسری کے ذریعے کیا پھر ایدھی ٹرسٹ قائم کیا اور اپنی زندگی کے 65 برس دکھی انسانیت کی خدمت میں گزارے۔عبدالستار ایدھی نے بلا تفریق اپنے ہم وطنوں کی بے لوث خدمت کی اور اپنی پوری زندگی اس کام کیلئے وقف کردی، وہ ایک ایسا ادارہ چھوڑ گئے جو...
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے حوالہ ہنڈی مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ اس میں ملوث بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالا جائے۔ ایف آئی اے کراچی زون کے دورے کے موقع پر اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے حوالہ ہنڈی مافیا کےخلاف مؤثر کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ حوالہ ہنڈی میں ملوث بڑے بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کا دباؤ قبول کیے بغیر مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔ وزیر داخلہ نے بھکاریوں کو بیرون ملک بھجوانے والے ایجنٹ مافیا کی سرکوبی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بھکاری مافیا پاکستان کے امیج کو خراب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کے مصروف علاقے شیرشاہ غنی چورنگی میں واقع پلاسٹک کے گودام میں آج علی الصبح اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کے صنعتی علاقے شیرشاہ میں واقع پلاسٹک کے گودام کو لگی آگ تاحال بجھائی نہیں جا سکی، جس نے گودام میں موجود اشیاء کو راکھ کا ڈھیر بنا دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور شعلوں پر قابو پانے کے لیے بھرپور کوششیں شروع کر دی ہیں۔فائر فائٹرز کے مطابق گودام میں پلاسٹک، ربڑ اور دیگر اسکریپ سامان موجود ہے جس کے باعث آگ تیزی...
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جولائی 2025ء ) حکومت نے ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرتے ہوئے ایف آئی اے کو احکامات جاری کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا جہاں انہوں نے حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کا حکم دیا، ایف آئی اے کے ڈائریکٹر کراچی زون نعمان صدیق نے وزیر داخلہ کو بریفنگ دی، ایف آئی اے کراچی زون کی کارکردگی اور مسائل سے آگاہ کیا گیا، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ساؤتھ مجاہد اکبر خان، ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی منی لانڈرنگ ، ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن، ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن، تمام اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ادارہ امراض قلب کراچی میں 40 ارب کی مبینہ کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈائریکٹرجنرل آڈٹ سندھ کی رپورٹ میں مالی سال2023-24 میں 40 ارب روپے کی کرپشن کاانکشاف ہوا۔ وزیرصحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے مبینہ کرپشن پرنوٹس لے لیا اور مبینہ بے قاعدگیوں پرانکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔ سیکرٹری صحت نے مبینہ کرپشن کی انکوائری کے لیے 2 رکنی کمیٹی تشکیل دی جس میں ایڈیشنل سیکرٹری اور ڈپٹی سیکرٹری صحت شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی 15 دن کے اندر انکوائری رپورٹ پیش کرے گی۔دوسری جانب ترجمان قومی ادارہ امراض قلب کے مطابق آڈٹ پیراز معمول کا جائزہ لینے کاحصہ ہوتے ہیں اور آڈیٹر جنرل کی مشاہداتی رپورٹس ہر سرکاری ادارے کالازمی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) مختلف سیاسی اور کشمیری جماعتوں کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ پاکستان نے موثر سفارت کاری کے ذریعہ عالمی سطح پر کشمیر کا مسئلہ اجاگر کیا ہے۔ عالمی برادری جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرے۔کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ افواج پاکستان نے بھارت کو حالیہ جنگ میں شکست دے کر مودی کاغرور خاک میں ملادیا۔ فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر اور افواج پاکستان کو سلام پیش کرتے ہیں۔ کشمیری رہنما شہید برہان مظفر وانی کی کشمیر کی آزادی کے لیے کی گئی جدوجہد اور مشن کو جاری رکھا جائے گا۔ ریلی کا پیغام ہے ’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے پیر کو حسینہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ و صدر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی نے کہا ہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی کشمیری حریت پسند نواجوان شہید برہان مظفر وانی کی برسی کے موقع پرآج کل جماعتی حریت کانفرنس کے تحت ریلی آج 8 جولائی کو سہ پہر 4.00 بجے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی چورنگی تا کراچی پریس کلب نکالی جائے گی۔ پاکستان پیپلز پارٹی سمیت تمام سیاسی جماعتیں اس ریلی میں شرکت کریں گی۔ تفصیلات کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی 8 جولائی کو کشمیری حریت پسند نوجوان شہید برہان مظفر وانی کی برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔...
فائل فوٹو کراچی کے علاقے شیر شاہ میں پلاسٹک کے گودام میں لگی آگ 5 گھنٹے بعد بھی بجھائی نہ جا سکی۔ریسکیو حکام کے مطابق 5 فائر ٹینڈر، 2 واٹر باؤزر آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں، آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، گودام میں پلاسٹک، ربر، استعمال شدہ آئل فلٹر اور دیگر سامان موجود ہے۔فائر آفیسر کے مطابق آگ بجھانے کے دوران آئل فلٹر پھٹ جاتے ہیں جس سے دوبارہ آگ لگ جاتی ہے۔
کراچی: شہر قائد کے صنعتی علاقے شیرشاہ غنی چورنگی کے قریب واقع ایک اسکریپ گودام میں آج علی الصبح آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا. اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ ریسکیو اور فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ کی شدت درمیانے درجے کی ہے اور تیزی سے پھیلنے کے خطرے کے پیشِ نظر اضافی فائر ٹینڈرز کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے، تاہم حتمی تجزیہ فائر ڈیپارٹمنٹ اور تکنیکی ماہرین کی جانب سے مکمل معائنے کے بعد کیا جائے گا۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ واقعے میں کسی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دو سال پہلے کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے پانچ ماہ بعد میئر کا انتخاب کا مرحلہ مکمل ہوا تھا۔ میئر کے انتخاب میں اتنی دیر کی وجہ خرید و فروخت کا سلسلہ تھا جو پانچ ماہ میں صدر زرداری کی ذاتی دلچسپی سے مکمل ہوا۔ اب پچھلے ماہ پیپلز پارٹی کے انتخاب کو دو سال مکمل ہوگئے ہیں۔ اُس وقت کے نمبرز کو دیکھا جائے تو مخصوص نشستوں کو ملا کر سٹی کونسل میں پیپلز پارٹی کے ایک سو پچپن 155، جماعت اسلامی 130 ارکان تھے جبکہ پی ٹی آئی کے باسٹھ 62، مسلم لیگ کے چودہ 14، جے یو آئی کے چار اور تحریک لبیک کے ایک رکن موجود تھے۔ میئر کے انتخاب کے لیے پیپلز پارٹی...
کراچی: کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن گلشن حدید میں ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گلشن حدید میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال اسپتال منتقل کی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 22 سالہ آدم کے نام سے کی گئی جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھا جبکہ حادثہ نامعلوم تیز رفتار کار کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ پولیس واقعے کی مزید چھان بین کر رہی ہے۔ دریں اثنا محمود آباد کے علاقے جونیجو ٹاؤن میں عمارت سے گر کر کمسن...
کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں پانچ منزلہ عمارت منہدم ہونے کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے ہندو کمیونٹی کے 20 افراد کی اجتماعی تدفین کردی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لیاری کے علاقے بغدادی میں بلڈنگ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 20 مہیشوری ہندووں کی تدفین مواچھ گوٹھ کے قدیم ہندوقبرستان میں کردی گئی۔ حادثے میں جاں بحق مہیشوری ہندو برادری کے 20 مرد و خواتین کی تدفین کردی گئی۔ واضح رہے کہ 19 لاشیں ہفتے کی شام تک ملبے سے نکل لی گئی تھی، تاہم ہفتے کی شب ریسکیو آپریشن کے اختتامی لمحات میں آخری فرد وشال کی لاش بھی ملبے کے نیچے سے مل گئی تھی۔ جس کے بعد اتوار کی سہ پہرتک اجتماعی طورپر تمام آنجہانی ہندووں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (رپورٹ :منیر عقیل انصاری)کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور)کی جانب سے10 محرم الحرام 6جولائی2025بروز اتوارکو سالانہ اہتمام حلیم کا انعقاد مقامی بینکوئٹ میں کیا گیا۔صحافیوں کے اعزاز میں منعقدہ اہتمام حلیم میں شہر کی معروف سیاسی ،مذہبی ،سماجی اور صحافتی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ہے۔معزز مہمانوں کو کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے صدر نصر اللہ چوہدری،سیکرٹری محمد ریحان خان چشتی،اہتمام حلیم انتظامی کمیٹی کے انچارج و خزانچی زین علی اور دیگر اراکین نے خوش آمدید کہا۔ اس موقعے پرکے یوجے کے منتخب اراکین جس میں محمد فاروق سمیع، منصور احمد، عبدالرحمن، اطہر فاروقی، اظفر وقاص عباسی، خدیجہ راٹھور، شفقت عزیز بھٹی، عارف حبیب،عبدالقادر منگریو ،جنید شاہ اورعطاالرحمن بھی مو جود تھے۔مہمانوں میں متحدہ قومی...
کراچی: شہر قائد کے علاقے انچولی کے قریب ڈبل کیبن کی ٹکر سے نوجوانوں کے زخمی ہونے کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی جبکہ پولیس نے ڈرائیور کو بھی حراست میں لے لیا ایکسپریس نیوز کو موصول سی سی ٹی وی فوٹیج میں ڈبل کیبن سڑک پر غلط سمت (رانگ وے) آرہی ہے اور اسی دوران ڈرائیور تیز رفتاری میں دوسری سڑک پر جانے کی کوشش کی تو موٹرسائیکل سوار گاڑی سے ٹکرائے اور اچھل کر دور فٹ پاتھ پر گرے۔ ویگو کے پیچھے بھی دو سیکیورٹی اہلکار بھی بیٹھے ہوئے تھے جبکہ حادثے کو دیکھ کر ڈرائیور نے گاڑی بھگا دی تاہم واقعے کے بعد سڑک پر دیکھتے ہی دیکھتے لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی۔...
دورہ بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا تربیتی کیمپ بدھ 9 جولائی سے کراچی میں شروع ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے 2 برسوں میں کب اور کہاں کھیلے گی؟ اس سلسلے میں اسکواڈ میں شامل ممکنہ کھلاڑیوں کی کراچی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ اہم سیریز کی تیاریوں سے متلعق ٹیم آفیشلز اور کوچز کی میٹنگز بھی شیڈول ہیں۔ تربیتی کیمپ 9 تا 15 جولائی کراچی میں جاری رہےگا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم 16 جولائی کو ڈھاکہ پہنچےگی۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 3 ٹی 20 میچز 20، 22 اور 24 جولائی کو شیرِ بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم ڈھاکا میں کھیلے جائیں گے۔ مزید پڑھیے: پاکستان کرکٹ بورڈ میں مینٹور کی تنخواہیں...
کراچی کے علاقے کلفٹن کے گھر سے 5 کروڑ روپے چرانے کے کیس میں گھریلو ملازمہ شہناز کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی۔ کراچی کی جوڈیشل عدالت میں درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ملزمہ ضمانت کی مستحق نہیں۔ اس کی حرکت سے گھریلو ملازمین پر اعتماد میں کمی آئی ہے۔ ملزمہ کے وکیل کا موقف تھا کہ ملزمہ کے خلاف کوئی شواہد موجود نہیں ہیں۔ ضمانت منظور کی جائے۔ کلفٹن میں 5 کروڑ روپے کی چوری کرنیوالی ملازمہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کلفٹن میں گھریلو ملازمہ کے خلاف 5 کروڑ روپے کی چوری کے مقدمے میں ملزمہ کی درخواست ضمانت کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی۔ اس سے قبل 3 جولائی کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی...
کراچی کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاون میں پسند فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پسند کی شادی پر پیش آیا، لڑکی کے ورثاء کی فائرنگ سے لڑکےکا ماموں اور بھانجا جاں بحق ہوا۔پولیس حکام کے مطابق حملہ آور فائرنگ کے بعد لڑکی کو اپنے ساتھ لے گئے، واقعے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا، چند ماہ قبل مقتول شمن نے بولان میں صائمہ سے پسند کی شادی کی تھی۔دہرے قتل کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ منگھوپیر میں درج کرلیا گیا، مدعی کے مطابق بھانجا 4 روز قبل ایک خاتون کو شادی کی غرض سے بولان سے گھر لایا تھا۔مدعی مقدمہ کے مطابق آج صبح ہمارےگھر پرحملہ ہوا، بھائی اور بھانجے...
چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں کراچی کی حیثیت ہے، قائد اعظم ٹرافی میں کراچی ٹیم کو شامل کیا جائے گا۔ چیئرمین پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن فواد اعجاز خان نے چیئرمین پی سی بی کے ساتھ ملاقات میں قائد اعظم ٹرافی میں کراچی کی ٹیموں کی نمائندگی کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ انکا کہنا تھا کہ اکیس مرتبہ فرسٹ کلاس ایونٹ جیتنے والی ٹیم کو ایونٹ سے کیسے باہر کیا جاسکتا ہے جس پر پی سی بی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ان کے علم میں یہ معاملہ ہے اور اس کا کوئی خاطرخواہ حل نکالا جائے گا۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں کراچی کی حیثیت ہے، قائد اعظم ٹرافی...
کراچی: شہر قائد کے علاقے لیاری کی آگرہ تاج کالونی میں 7 منزلہ عمارت میں دراڑیں پڑنے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے فوری طور پر عمارت کو خالی کرایا اور سیل کر دیا۔ یہ اقدام عمارت کے مکینوں کی زندگی کو خطرے سے بچانے کے لیے کیا گیا ہے، جس کے تحت پولیس اور انتظامیہ نے رات کے وقت عمارت سے مکینوں کو نکالنے کے لیے آپریشن کیا۔ پولیس کو عمارت کے مکینوں کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، جہاں مکینوں نے عمارت خالی کرنے سے انکار کیا۔ تاہم ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے انہیں عارضی رہائش فراہم کرنے کی پیشکش کی گئی ہے تاکہ وہ اپنے خاندانوں کو محفوظ...
ہزاروں نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے صدر آئی ایس او کراچی نے کہا کہ رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شجاعت و قیادت امت مسلمہ کی بیداری اور وحدت کا محور ہے، مسئلہ فلسطین اور مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت امت کا شرعی و اخلاقی فریضہ ہے جبکہ اسرائیلی مظالم پر اسلامی ممالک کی خاموشی کی قابل مذمت ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کے زیر اہتمام مرکزی جلوسِ عاشورا میں نماز باجماعت کا اہتمام تبت سینٹر کراچی پر کیا گیا، جس کی امامت مولانا سید شہنشاہ حسین نقوی نے کی۔ نماز ظہرین کے دوران عزاداران امام حسینؑ نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے تجدید عہد بھی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قومی ادارہ امراضِ قلب کراچی میں 40 ارب روپے کی مبینہ کرپشن کا انکشاف ہوا ہے، جس پر سندھ حکومت نے فوری نوٹس لے لیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل آڈٹ سندھ کی جانب سے مالی سال 2023-24 کی رپورٹ میں یہ معاملہ سامنے آیا، جس میں بڑے پیمانے پر مالی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے اس مبینہ کرپشن پر ایکشن لیتے ہوئے فوری طور پر انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت دی۔ سیکریٹری صحت کی جانب سے قائم کی گئی دو رکنی کمیٹی میں ایڈیشنل سیکریٹری اور ڈپٹی سیکریٹری صحت شامل ہیں، جو پندرہ روز کے اندر اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔ادھر قومی ادارہ امراضِ قلب کے ترجمان نے ان الزامات...
فائل فوٹو کراچی کے علاقے مبینہ ٹاؤن میں ڈاکو لوٹ مار کے دوران اپنے ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا ڈاکو اپنے ساتھی کو چھوڑ کر فرار ہوگیا ہے، زخمی ڈاکو سے چھینی ہوئی موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ڈاکو پر پہلے بھی 8 مقدمات درج ہیں، گرفتار زخمی ملزم کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے عاشورہ کو ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کی زندہ اور لازوال روایت قرار دیا اور کہا کہ عاشورہ ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ باطل کے خلاف ڈٹ جانا ہی اصل زندگی ہے، یہی وجہ ہے کہ آج ہر آنکھ اشکبار ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یوم عاشورہ کے موقع پر کراچی میں مرکزی جلوس کی قیادت کی اور عزاداروں کے ہمراہ پیدل چل کر امام عالی مقام حضرت امام حسینؑ کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے عاشورہ کو ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کی زندہ اور لازوال روایت قرار دیا۔ مراد علی شاہ نے کہا...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews بھائیوں کی کہانی شہر قائد کار موڈیفائر کراچی وی نیوز
---فائل فوٹو تھر پارکر کے پہاڑی علاقے کارونجھر میں بارشی پانی کے ریلے میں بہہ کر ڈوبنے والے سیاح کی لاش نکال لی گئی۔پولیس کے مطابق اتوار کے روز نگرپارکر کے کارونجھر پہاڑ پر سیر و تفریح کے لیے آنے والے 11 سیاح اچانک تیز بارش سے آنے والے ریلے میں پھنس گئے تھے جن میں سے 10 سیاحوں کو پولیس نے ریسکیو کر کے بچالیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایک سیاح بارانی پانی کے ڈیم میں ڈوب گیا تھا جس کی لاش آج صبح نکال لی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ان 11 میں سے 3 کا تعلق کراچی اور 7 کا تعلق مٹھی سے تھا۔ریلے کی زد میں آ کر جاں بحق ہونے طلحہ کا تعلق کراچی...
ویب ڈیسک:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی چیمبر آف کامرس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ دو برسوں میں گرین پاسپورٹ کی اہمیت اور وقعت میں نمایاں اضافہ ہوگا, انہوں نے کہا کہ حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے سفری سہولیات بڑھانے اور پاسپورٹ نظام کو جدید بنانے کیلئے سرگرم ہے۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے بلیو پاسپورٹ کا وعدہ کیا تھا، ہم اس سمت میں پیش رفت کر رہے ہیں۔ہم نے پاسپورٹ ریکنگ کے نظام پر کام کیا ہے تاکہ عوام کو سہولت ہو۔ سکولوں کی انسپکشن کرنے والے افسران کی آن لائن مانیٹرنگ کا فیصلہ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ عمان میں پاکستانیوں کے ویزے کھلوائے گئے ہیں۔متحدہ عرب امارات...
—فائل فوٹو کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان زخمی ہو گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔پولیس کے مطابق زخمی شہری اور دونوں ملزمان کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ زخمی ملزمان سے 2 پستول اور 2 موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔ملزمان کے 2 ساتھی موقع سے فرار ہوگئے، جن کی تلاش جاری ہے۔
---فائل فوٹو اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے اقدام قتل، بھتے اور ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کو گلستان جوہر، سہراب گوٹھ، گلشن اقبال اور ناظم آباد سے گرفتار کرکے اسلحہ اور موبائل فون برآمد کیا گیا ہے۔ایس ایس پی ایس آئی یو شعیب میمن کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے دو نے پھلوں کے بیوپاری سے ایک کروڑ بھتے کا مطالبہ کیا تھا اور بھتہ نہ دینے پر تاجر کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی تھی۔ 2 خواتین سمیت 9 ملزمان گرفتار، منشیات کی بھاری مقدار برآمد کراچیجمشید کوارٹرز پولیس نے نشتر روڈ کے قریب... ایس آئی یو نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کارروائی کرکے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سندھ حکومت نے شہر قائد میں شدید بوسیدہ اور خطرناک عمارتوں کو فوری طور پر مسمار کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے، یہ فیصلہ لیاری میں پانچ منزلہ عمارت کے المناک حادثے کے بعد سامنے آیا، جس میں اب تک 27 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن، وزیر بلدیات سعید غنی اور وزیر داخلہ ضیا لنجار نے کراچی میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران اس حوالے سے اہم اعلانات کیے۔وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا کہ انسانی جانوں کے نقصان کا کوئی ازالہ ممکن نہیں، تاہم سندھ حکومت متاثرہ خاندانوں کو مالی امداد فراہم کرے گی، حکومت نے...
کراچی ناردرن بائی پاس گلشن چوک محمد خان کالونی میں گھر سے بھاگ کر پسند کی شادی کرنے پر بھانجے اورماموں کو فائرنگ کرکے قتل اور دوسرے ماموں کو زخمی کردیا گیا۔ موٹرسائیکل سوار ملزمان لڑکی کو اپنے ہمرہ لیکر فرارہوگئے، پولیس نے مقتولین کو پناہ دینے والے کو حراست میں لیکرشامل تفتیش کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق منگھوپیر تھانے کی حدود میں ناردرن بائی پاس گلشن چوک محمد خان کالونی میں نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 2افراد موقع پرجاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ فائرنگ کے واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور تفتیش کا آغاز کردیا، فائرنگ سے جاں بحق وزخمی افراد کو فوری چھیپا ایمبولنس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیاگیا۔ جاں بحق ہونے...
شارع پاکستان انچولی کے قریب جے ڈی سی کے سربراہ سید ظفرعباس کی تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکرمار دی جس کے باعث موٹر سائیکل سوار 2 نوجوان شدید زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب سمن آباد تھانے کے علاقے شارع پاکستان انچولی کے قریب تیز رفتار سیاہ ریوو رجسٹریشن نمبرایل ایچ 0110 نے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکرماری اور موقع سے فرار ہوگئی۔ حادثے کے باعث ریوو کی نمبر پلیٹ گر گئی جسے موقع پر موجود شہریوں نے اٹھالیا، حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار 2 نوجوان شدید زخمی ہوگئے جنہیں پہلے شارع فیصل پر واقعے نجی اسپتال اور بعدازاں اسٹیڈیم روڈ پرواقع نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمی نوجوانوں کی شناخت...
کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں صبح کے وقت بوندا باندی اور ہلکی بارش سے موسم خوش گوار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق شارع فیصل، پی ای سی سی ایچ سوسائٹی، محمد علی سوسائٹی، سندھی مسلم سوسائٹی، ایڈمنسٹریشن سوسائٹی، محمودآباد، منظور کالونی، صدر، مزار قائد، لیاری، کلفٹن اور اطراف میں پھوار، بوندا باندی اور ہلکی بارش ہوئی۔ مون سون کی کمزور ہوائیں صوبے کے جنوبی علاقوں میں مسلسل داخل ہو رہی ہیں، کراچی آج زیادہ تر مطلع ابر آلود اور مرطوب موسم کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ آج کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کراچی میں جنوب مغربی سمت سے 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں...
لاہور: اسکلز اینڈ فٹنس کیمپ کے لیے 24 پاکستان کی خواتین کرکٹرز آج کراچی میں رپورٹ کریں گی۔ وویمنز کرکٹرز کا اسکلز اینڈ فٹنس کیمپ 2 اگست تک کراچی میں جاری رہے گا، 27 روزہ کیمپ کا انعقاد حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر اور اوول گراؤنڈ کراچی میں ہوگا۔ خواتین کرکٹ ٹیم کا دورہ آئرلینڈ کے لیے تربیتی کیمپ 28 جولائی سے شروع ہوگا اور 2 اگست تک جاری رہنے والے تربیتی کیمپ میں منتخب کردہ ٹیم کی 15 کھلاڑی حصہ لیں گی۔ پری ٹور کیمپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا انتخاب سلیکشن کمیٹی کرے گی۔ وویمنز کرکٹ ٹیم 3 اگست کو آئرلینڈ کے دورے پر روانہ ہوگی۔ پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز...
—فائل فوٹو کراچی میں شارع فیصل پر 2 موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرانے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔عینی شاہدین کے مطابق موٹرسائیکلیں تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرائیں۔واقعے میں دو افراد شدید زخمی ہوئے تھے جن میں سے ایک شخص دوران علاج دم توڑ گیا۔
کراچی: شہر قائد میں 10 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کا انعقاد مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں شہر کے مختلف مقامات پر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ عزاداروں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ 10 محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا، جہاں صبح کے وقت مرکزی مجلس عزاء کا انعقاد کیا جائے گا۔ مجلس ختم ہونے کے فوراً بعد جلوس کا آغاز ہو گا اور یہ اپنے روایتی راستوں سے گزرتا ہوا حسینیان ایرانیان امام بارگاہ کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس عزاء میں مختلف مذہبی علامتوں جیسے علم، تابوت، اور شبیہ ذوالجناح کی زیارات نکالی جائیں گی۔ اس...
کراچی: شہر قائد میں آج موسم گرم و مرطوب جبکہ مطلع جزوی ابر آلود اور بوندا باندی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران 15 سے 40 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندری ہوائیں متوقع ہیں۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہوا میں نمی کا تناسب 60 سے 80 فیصد رہنے کا امکان ہے، نمی کا تناسب زائد رہنے سے درجہ حرارت 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ محسوس کیا جا رہا ہے۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ آج کم سے کم درجہ حرارت 29.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کے علاقے لیاری میں عمارت گرنے کے واقعے کے بعد تیسرے روز ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا، حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 27 تک پہنچ گئی۔لیاری کے بغدادی علاقے میں منہدم ہونے والی رہائشی عمارت کے ملبے کو ہیوی مشینری کی مدد سے ہٹا دیا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق آپریشن کے دوران ملبے سے 27 افراد کی لاشیں نکالی گئیں، جن میں 3 بچے، 9 خواتین اور 15 مرد شامل تھے۔حادثے میں زخمی ہونے والے 11 افراد میں سے 10 کو طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا، جب کہ ایک زخمی تاحال زیر علاج ہے۔ ملبے سے برآمد ہونے والی آخری لاش نوجوان زید کی تھی۔