Islam Times:
2025-10-29@18:14:54 GMT

کراچی، نئے قونصل جنرل کی گورنر سندھ سے ملاقات

اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT

ایرانی قونصل جنرل اکبر عیسیٰ زادہ نے قائداعظم محمد علی جناحؒ کے تاریخی دفتر کا دورہ کیا اور قائد کی زیرِ استعمال اشیاء کے تحفظ کو سراہا۔ قونصل جنرل نے گورنر ہاؤس میں شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کئے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی ایران کے کراچی میں نئے قونصل جنرل اکبر عیسیٰ زادہ سے ملاقات

اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ایران کے نئے تعینات قونصل جنرل اکبر عیسیٰ زادہ نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، سرمایہ کاری، تجارت کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اور پاک ایران دوطرفہ تجارتی حجم کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ گورنر سندھ نے نئے تعینات قونصل جنرل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ دوطرفہ سفارت کاری کے ذریعے پاک ایران تعلقات ایک نئی جہت میں داخل ہوگئے ہیں۔

قونصل جنرل اکبر عیسی زادہ نے کہا کہ ایران خطے میں پاکستان کو معاشی اور دفاعی طور پر مستحکم دیکھنا چاہتا ہے۔ قونصل جنرل نے گورنر انیشیٹو کے تحت نصب "امید کی گھنٹی" کو سائلین کی داد رسی کا منفرد اور قابلِ تعریف اقدام قرار دیا۔ قونصل جنرل نے قائداعظم محمد علی جناحؒ کے تاریخی دفتر کا دورہ کیا اور قائد کی زیرِ استعمال اشیاء کے تحفظ کو سراہا۔ قونصل جنرل نے گورنر ہاؤس میں شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کئے۔ .

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: زادہ سے ملاقات نے گورنر

پڑھیں:

انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا، گورنر سندھ

گورنر ہاؤس میں کشمیر کانفرنس سے خطاب کے دوران کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان کا عالمی وقار بحال ہوچکا ہے، اب دنیا پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے، امریکی صدر کا آرمی چیف کو عزت دینا پاکستان کی عزت ہے، امریکہ میں ہمارے آرمی چیف کا تاریخی خیرمقدم قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا، قائداعظم کا فرمان آج بھی ہماری رہنمائی کر رہا ہے، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، آزادی ان کا مقدر بنے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس میں کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنرسندھ نے مزید کہا کہ مودی کی طاقت اور تکبر کا زوال شروع ہوچکا ہے۔ جو تکبر کرتا ہے، اللہ اسے دنیا میں عبرت بنادیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے ظلم و جبر کے ذریعے کشمیر، بلوچستان اور کے پی میں دہشت پھیلائی، بھارت کی ریاستی دہشت گردی نے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی کشمیری رہنما یا تو شہید کردیئے گئے یا پابندِ سلاسل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر فورم پر کشمیری عوام کی آواز بنے گا، وزیراعظم پاکستان آج کشمیر کے مقدمے کو پوری قوت سے دنیا کے سامنے پیش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا عالمی وقار بحال ہوچکا ہے، اب دنیا پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے، امریکی صدر کا آرمی چیف کو عزت دینا پاکستان کی عزت ہے، امریکہ میں ہمارے آرمی چیف کا تاریخی خیرمقدم قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کا قیام اور معیشت کی بحالی قیادت کی دانشمندانہ حکمتِ عملی کا نتیجہ ہے۔ ہمارا آرمی چیف حافظِ قرآن  ہے، یہ اللہ کی خاص عنایت ہے۔ یہی فیلڈ مارشل انشاء اللہ مسئلہ کشمیر کے حل کی راہ ہموار کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام تنہا نہیں، پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے، یومِ سیاہ ہمیں ظلم کے خلاف جدوجہد اور حق کے لیے ڈٹ جانے کا پیغام دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 10 مئی کے بعد خطے میں بھارتی بالادستی کا دور ختم ہوگیا ہے، پاکستان امن چاہتا ہے مگر اپنی سرزمین، اصول اور نظریہ پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نئے ایرانی قونصل جنرل کی گورنر سندھ سے ملاقات
  • گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی ایران کے کراچی میں نئے قونصل جنرل اکبر عیسیٰ زادہ سے ملاقات
  • چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے لبنان کے سفیر عبد العزیز عیسی سے ملاقات
  • گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی ایران کے کراچی میں نئے قونصل جنرل اکبر عیسیٰ زادہ کی ملاقات
  • گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی ایران کے کراچی میں نئے تعینات قونصل جنرل اکبر عیسیٰ زادہ کی ملاقات
  • مریم نواز سے امریکی قونصل جنرل کی  ملاقات، پنجاب میں سرمایہ کاری پر بات چیت
  • وزیراعلیٰ مریم نواز سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، سرمایہ کاری و دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا، گورنر سندھ
  • میمن ویلفیئرسوسائٹی سعودی عرب (ماسا) کی سالانہ تعلیمی تقریب تقسیم ایوارڈز